2025-09-18@08:24:53 GMT
تلاش کی گنتی: 13167

«لینے سے انکار»:

(نئی خبر)
    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ وفات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں بابائے قوم کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ مزارِ قائد پر شہریوں اور نامور شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز، مذاکرے اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ قائداعظم کے افکار اور جدوجہد کو اجاگر کیا جا سکے۔ صبح سویرے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ** اپنی کابینہ کے ہمراہ مزارِ قائد پہنچے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی...
    پاکستان کے مشہور ترین ننھے یوٹیوبرز محمد شیراز اور مسکان نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مثبت مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے پرانے، خستہ حال اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔ شیراز کے والد نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو کے ذریعے اسکول کی خراب حالت دکھائی تھی، جہاں بچے کھلے آسمان تلے بغیر میز اور کرسی کے سیڑھیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔ اسکول کے ان طالب علموں کے پاس نہ مناسب لباس تھا، نہ جوتے، اور نہ ہی بنیادی سہولیات دستیاب تھیں اور یہ بچے موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے تعلیم کیلئے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور تھے۔ تاہم اب شیرازی...
    میتھ ایمفیٹامائن(آئس) اسمگلنگ کیخلاف جاری مہم میں اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے اہم اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے  سمندری راستے سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آئس کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل، کراچی پر کی گئی، مصالحہ جات اور فوڈ آئٹمز پر مشتمل آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک کنٹینر کو تحویل میں لیا گیا، دوران تلاشی کنٹینر میں موجود مصالحہ جات کے ڈبو میں چھپائی گئی 100 کلو 800 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بیان کے مطابق کنٹینر لاہور سے آسٹریلیا میں نجی کمپنی کیلئے بک کروایا گیا تھا، کنٹینر اور منشیات تحویل میں لیکر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نوجوانوں کے خیالات کرک سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکا، امریکا میں اتوار تک پرچم سرنگوں رہے گا، چارلی کرک یوٹا ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان کی سرجری کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی، چارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، چارلی کرک کو ٹرانس جینڈرز سے متعلق تقریر کے دوران گولی ماری گئی، کرک یوکرینی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ کرک یوکرین کو فوجی امداد کے مخالف تھے، وہ روس سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ایک تاریخی اور ناگزیر فیصلہ تھا، قائداعظم نے قوم کو شناخت، خودداری اور آزادی دی۔ صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا وژن جمہوریت، انصاف، مساوات اور رواداری پر مبنی پاکستان تھا۔ آج ہمیں اسی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔ پاکستانی نوجوانوں کو مواقع دینا ہوں گے، خواتین کو بااختیار اور اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ آج بھی درست ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ...
    ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی شدت برقرار ہے، کشتیوں کے حادثات اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث مزید جانی و مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔ خان بیلہ اور موہانہ سندیلہ میں متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتیاں الٹ گئیں۔ موہانہ سندیلہ میں چار سالہ بچہ جاں بحق ہوا، 18 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 9 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خان بیلہ میں کشتی ڈوبنے سے دو ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا تاہم تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بہاولنگر کی بستی کلر والی میں...
    معروف بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف اس لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے ہندو مذہب کا مخصوص نعرہ نہیں لگایا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی مسلمان اداکار علی گونی نے انتہا پسند عناصر کی سخت مذمت کرتے ہوئے مذہبی آزادی پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے عقائد ذاتی معاملہ ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی پر مذہبی نعرے یا رسم و رواج مسلط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ علی گونی نے بتایا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کی قریبی دوست...
    امریکی قدامت پسند کارکن اور نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ کے شریک بانی چارلی کرک کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور تاحال مفرور ہے، جب کہ واقعے نے امریکا بھر میں سیاسی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بدھ کی دوپہر تقریب کے دوران اس وقت گولی چلائی گئی جب چارلی کرک تقریباً 3000 افراد کے سامنے اسٹیج پر موجود تھے اور ناظرین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’قتل کی ایک اور کوشش‘ ناکام، حملہ آور گرفتار حملہ آور نے یونیورسٹی کی ایک عمارت کی چھت سے تقریباً 200 یارڈ کے فاصلے سے...
    صوبائی وزیر برائے معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ چینوٹ سے دریافت ہونے والے 266 ملین میٹرک ٹن آئرن (لوہا) کی آئندہ 2 سے 3 ماہ میں نیلامی کر دی جائے گی۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں یہ منصوبہ رکا ہوا تھا، تاہم اب اسے مکمل کر لیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں 56 کمپنیوں کے کیس کے دوران ایک جرمن کمپنی یہاں کام کر رہی تھی جس پر کیس بنا دیا گیا تھا۔ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے کمپنی کو 56...
    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب رات گئے صوبائی وزرا کے ہمراہ جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے بلوچ واہ بند پر پہنچیں۔ ان کا دورہ سیلابی صورتحال کے باعث بند میں پڑنے والے شگاف کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔ سینئر منسٹر نے بستی بہاراں کے قریب متاثرہ بند کا دورہ کیا جہاں سیلابی دباؤ سے شگاف پڑ چکا تھا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے شگاف کی نوعیت، متاثرہ آبادی اور جاری مرمتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ اور سیکرٹری آبپاشی نے مریم اورنگزیب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے مرمتی کاموں کی...
    ڈیرہ اسماعیل خان:۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عدلیہ کی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں عدالت نے ڈسٹرکٹ زنانہ اسپتال کے لیبر روم میں چھوڑے گئے ایک لاوارث نومولود بچے کو اسلام آباد میں رہائش پذیر بے اولاد، تعلیم یافتہ اور متمول جوڑے کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 18 اگست 2025 کو ایک نامعلوم شخص ڈسٹرکٹ زنانہ اسپتال ڈیرہ کے لیبر روم میں نومولود بچہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اسپتال عملے نے فوری طور پر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی، جس نے معاملہ عدالت کے سپرد کرنے کی ہدایت دی۔ بعدازاں لیبر روم کی انچارج آسیہ نورین کی درخواست پر عدالت نے بچے کی عارضی حوالگی انہیں دے دی تھی۔ ایڈیشنل جج...
    سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے نے حکام کو بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا — شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے سیلابی پانی کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق، پانی کا بہاؤ اب بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی سمت موڑا جائے گا تاکہ جلالپور شہر اور اس کے گردونواح کو ممکنہ تباہی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں میںاعلانات کے ذریعے لوگوں کو فوری انخلا کی ہدایت دی جا رہی ہے۔صادق علی ڈوگر کا کہنا تھاکہ ہم نے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے، کیونکہ...
    چین کی شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے پاکستان کے سب سے بڑے نجی بجلی فراہم کنندہ ادارے کے الیکٹرک میں 66.4 فیصد حصص خریدنے کی اپنی پیشکش ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کمپنی نے اس فیصلے کی وجہ پاکستان کے بدلتے ہوئے کاروباری ماحول کو قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں توسیع اس فیصلے کے بعد پاکستان کے توانائی شعبے میں کئی سال سے التوا کا شکار یہ بڑا سودا باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ شنگھائی الیکٹرک نے یہ معاہدہ 2016 میں ابراج گروپ کے ساتھ طے کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو 1.77...
    راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفادینے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ کے کیس توشہ خانہ ٹو کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے مزید سماعت جمعہ 12 ستمبر تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران علیمہ خان سمیت عمران خان کی تینوں بہنیں عدالت میں موجود تھیں۔ عدالتی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو سینٹ کی کمیٹیوں سے استعفوں کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ عمران...
    اسلو:  ناروے  میں  قومی اسمبلی کے الیکشن 2025ء میں 3 پاکستانی نژاد امیدوار اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے منتخب ہو گئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق لبرل پارٹی کی طرف سے عابد راجہ ضلعی حلقہ صوبے آکرہوس سے کامیاب ہوئے ہیں، مدثر کپور کنزرویٹو پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی حلقہ اوسلو سے منتخب ہوئے جبکہ لبنیٰ جعفری لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے ضلعی حلقہ ہوردالینڈ سے منتخب ہوئی ہیں۔ مدثر کپور موجودہ حکومت کنزرویٹو ہائرے پارٹی کی طرف سے 2013ء سے 2025ء تک ایم این اے رہے ہیں، اس ٹرم میں وہ پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات اور رابطہ سرکاری اداروں کی کمیٹی کے متحرک ممبر رہے۔ اب ہائرے نے کیپٹل اوسلو کی اپنی امیدوار لسٹ پر مدثر...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کے تشدد پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیرمین بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے غیر مشروط معذرت کر لی۔ اڈیالہ جیل کے پی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ طور پر اپنے رہنما نعیم حیدر پنجھوتہ کی ہدایت پر طیب بلوچ، اعجاز احمد، فیصل حکیم اور غلام رسول قمبر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پرتشدد واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کیخلاف راولپنڈی / اسلام آباد کے صحافی سراپا احتجاج تھے۔ چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی معذرت قبول کرتے ہوئے پی ایف یو جے...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے جبکہ گھروں سے محروم ہونے والوں کو 10 لاکھ اور کمرہ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی نے یہ اعلان فلڈ ریلیف کیمپ جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ اور قیام کی ہدایت بھی کی جبکہ اچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ آپریشن اور ڈرون حملے بند کروائیں، عمران خان کی کے پی حکومت کو ہدایت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام سینیٹرز فوری طور پر کمیٹیوں سے مستعفی ہوں، ساتھ ہی یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ چند دنوں میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایف بی آر بیرسٹر گوہر کی معذرت ٹیکس چوری علی امین گنڈاپور بہانہ عمران خان حکم وی نیوز
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت...
    سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے جبکہ گھروں سے محروم ہونے والوں کو 10 لاکھ اور کمرہ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ اعلان  فلڈ ریلیف کیمپ جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ اور قیام کی ہدایت بھی کی جبکہ اُچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب...
    حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی۔وفاقی وزرا علی پرویز ملک اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،علی پرویزملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ کیاجلاس میں اہم فیصلیہوئے، کابینہ اجلاس میں میجرعدنان اسلم شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آر ایل این جی کے نئے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ عوام اور علاقوں کی بحالی کے جامع فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں 14 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جاری نوٹیفیکیشن  کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو کمیٹی کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔    نوٹیفیکیشن کے مطبق کمیٹی سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی میکانزم اور بحالی کا جامع فریم ورک تیار کرے گی، خصوصی صحت، میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ایمرجنسی سروسز، آبپاشی، زراعت کے صوبائی وزرا کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔  چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین بھی کمیٹی کے ارکان بنائے گئے ہیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کمیٹی کے سیکرٹری...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت اسٹیٹ لائف انشورنس کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو بہترین...
    سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قائمہ کمیٹی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر 9 اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔دوران اجلاس ڈی جی این سی سی آئی اے نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے 611 مقدمات مالی فراڈ اور ہراسمنٹ کے 320 مقدمات درج کیے ہیں۔ غیر قانونی طور پر سمز حاصل کر کے دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جا رہی ہیں۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سینیٹ میں ایک تقریر کے بعد میرے خلاف گالم گلوچ کا سلسلہ...
    قومی احساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا۔سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے 4 صفحات کا استعفیٰ چئیرمین نیب کو ارسال کیا ہے۔ استعفے میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ صحت اور کچھ اور وجوہات کےباعث مزید نیب میں رہ نہیں سکتا، بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہا ہوں ، الحمدللہ میرے خلاف کرپشن الزامات میں سے کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ فوج سے انجری کے بعد بطور میجر ریٹائرمنٹ لی، 1999میں نیب کے بانی ممبران میں سے ایک تھا، 18ویں گریڈ کے افسر کے طور پر کریئر کا آغاز کیا،21گریڈ میں ڈی جی کی پوسٹ تک پہنچا، ڈی جی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا کا دورہ کرے کے سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان اور جلال پور پیروالا کا فضائی دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے جس سے تباہی اور جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی ہر ممکن...
    قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سفیان مقیم، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز کی پوزیشن میں بہتری آگئی۔ سفیان مقیم سات درجے ترقی پاکر پندرہویں پوزیشن پر آگئے۔ شاہین آفریدی چار درجے ترقی سے بائیسویں، ابرار احمد انتالیس درجے کی لمبی چھلانگ کر ستائیسویں اور محمد نواز تیرہ درجے ترقی پاکر تیسویں پوزیشن پر آگئے۔ حارث رؤف سات درجے تنزلی سے پینتیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم تین درجے تنزلی سے چوبیسویں اور محمد رضوان چھ درجے تنزلی سے اٹھائیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ حسن نواز چار درجے تنزلی سے پینتیسویں...
    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی طیب بلوچ پر تشدد کے واقعے پر معذرت کر لی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو اس نہج تک نہیں لے جانا چاہیے کہ بات تشدد تک پہنچے، یہ افسوسناک واقعہ تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد پر یقین نہیں رکھتی، اس واقعے پر افسوس ہے اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج اس موقع پر صحافی طیب بلوچ نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کبھی...
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جلال پور پیروالا کا بھی فضائی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسری طرف پنجاب کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، کمالیہ کے چیچہ وطنی روڈ پر شگاف پڑنے سے 2 نوجوان سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کمالیہ میں سیلاب کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع تھا، 18 سالہ مذمل نامی نوجوان شگاف میں گرگئے تو مقامی نوجوان شہباز انہیں بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی تاہم اس دوران دونوں نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے...
    سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا اقدام؛ سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کی صفائی، ستھرائی، اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق، صفائی کی تمام جینیٹوریل سروسز اب ایک نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کر دی گئی ہیں۔ یہ کنٹریکٹ پیپرا قواعد کے تحت شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے اوپن ٹینڈرز کے ذریعے دیا گیا، اور سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو منتخب کیا گیا۔...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے معزز جج جسٹس محمد علی مظہر نے سپر ٹیکس سے متعلق اہم ترین کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ  ٹیکس کا سارا بوجھ آخرکار صارف اور عوام پر آتا ہے، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو کام چلیں گے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا انکم ٹیکس قانون کی شقیں آئین کے مطابق ہیں۔ عدالت انکم ٹیکس قانون کو آئین کے تناظر میں دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے ایف بی آر کا بغیر مہلت ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ...
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان کا یہ دوسرا دورہ  ہے، انہوں  3 ستمبر کو بھی ملتان کا دورہ کیا تھا۔ مریم نواز نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ  لیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری وزیر اعظم شہباز شریف کی...
    راولپنڈی: اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں منشیات اسمگل میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بین الاقوامی نیٹ ورک افغانستان، پاکستان اور قطر میں کام کر رہا تھا۔ منشیات اسمگلروں کا نیٹ ورک افغان کے سپلائرز سے منشیات حاصل کر کے چھوٹی مقدار میں پاک افغان سرحد سے پاکستان لاتا اور بعد میں انہیں فضائی و بحری راستوں سے خلیجی ممالک اسمگل کرتا تھا۔ قطر میں یہ منشیات وصول کر کے دیگر جی سی سی ممالک میں آن لائن ٹریڈ نیٹ ورکس اور لاجسٹک چینلز کے ذریعے سپلائی کی جاتی تھی۔ اسمگلنگ میں سی پورٹس کے ذریعے سامان منتقل کرنے والے ڈرائیور بھی...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے  نتیجے میں بڑے دھماکے رونما ہوئے، جن میں فلسطین کی سب سے بڑی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی پوری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی طویل منصوبہ بندی کے بعد کی گئی اور اسے ’انتہائی درست آپریشن‘ قرار دیا۔ اسرائیلی قیادت کے بیانات کنیسٹ اسپیکر عامر اوہانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دھماکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا: ’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک پیغام ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے حماس کے کن رہنماؤں کو نشانہ بنایا؟ کون شہید ہوا اور کون زندہ بچ نکلا؟ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا...
    9 ستمبر 2025 کی صبح کراچی والوں کےلیے ایک اور آزمائش لے کر طلوع ہوئی۔ مون سون کی بارشوں نے اس شہر کو ایک بار پھر اپنی لپیٹ میں لیا اور وہی مناظر دہرائے گئے جنہیں دیکھتے دیکھتے اہلِ کراچی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ شدید بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، نشیبی رہایشی علاقوں میں پانی بھرگیا، کرنٹ لگنے اور سیلابی پانی میں ڈوبنے کے واقعات سامنے آئے۔ اور سب سے بڑھ کر عام آدمی ایک بار پھر حکومتی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کا شکار ہوا۔ بارش کے اعداد و شمار اور فوری اثرات محکمہ موسمیات کے مطابق صرف 9 ستمبر کو کراچی میں...
    پاکستان میں خواتین کے لیے اکیلے باہر نکلنا  ہمیشہ سے ایک حساس مسئلہ رہا ہے کیوں کہ تعلیمی اداے یا نوکری پر جانا ہو یا کسی اور وجہ سے گھر سے نکلنا ہو  ہر قدم پر انہیں غیر یقینی عدم تحفظ اور سماجی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بائیکر پر اپنی موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانے پبلک ٹرانسپورٹ میں ہراسانی کے واقعات ٹیکسی یا رائیڈ سروسز میں اعتماد کا فقدان اور سڑکوں پر اجنبی نظروں کا دباؤ یہ سب مل کر خواتین کو نہ صرف پریشان  کرتے ہیں بلکہ ان کے خوابوں کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔ ایسے میں نو جوان حسن کا ’وی سسٹرز‘  کے نام سے ایک نئی رائیڈ سروس کا آغاز...
    دریائے راوی کے ہیڈ بلوکی پر پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم درمیانے درجے کا سیلاب تاحال برقرار ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق پانی کی آمد 80,035 کیوسک جبکہ اخراج 72,035 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی پانی نے سرائے مغل کے نواحی دیہات دلو ملتانی، ججہ کلاں، گروکے، اور کالو کھوکھر کو شدید متاثر کیا ہے۔ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آ چکی ہے جس سے فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ خاص طور پر اروی، مکئی اور تلی کی فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ فصلوں کی تباہی کے باعث جانوروں کا چارہ ناپید ہو چکا ہے اور مویشی کئی دنوں سے بھوکے ہیں،...
    بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ کرینہ کپور حال ہی میں برمنگھم میں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے لیے شریک ہوئیں جہاں پر بڑی تعداد میں بھارتی اور پاکستانی مداحوں ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بےقرار تھے۔  کرینہ کپور سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ دونوں میں سے کونسے گلوکار کیساتھ کام کر چکی ہیں یا کرنا چاہیں گی۔ جس پر بھارتی اداکارہ نے تھوڑا سوچا اور دو بڑے پاکستانی گلوکاروں میں سے ایک کا انتخاب کیا۔ اداکارہ سے میزبان نے سوال کہا کہ کیا وہ مشہور ہونے سے پہلے کسی مشہور پاکستانی گلوکار کی میوزک ویڈیو میں کام...
    لاہور: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب میں رانا ثنا اللہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ لاہور: پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ منتخب ہوگئے ۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، اس دوران 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔انا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب پرپنجاب اسمبلی میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، اس دوران 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔پولنگ کا...
    کراچی: شہر میں جاری بارش کے باعث آج تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون بارش اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 10 ستمبر 2025 بروز بدھ کو تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن کی حدود میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے۔
    کراچی: شہر قائد میں منگل کو بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، برساتی نالوں سے پانی باہر آگیا جبکہ شہر کی اندرونی گلیوں کا حشر نشر اور جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا، کھنڈرات نما سڑکوں پر شہریوں کی آمد ورفت انتہائی  مشکل ہوگئی، بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں منگل کو ہوئی بارش کے بعد حسب روایت ان سڑکوں پر پانی جمع ہوا جہاں ماضی میں ہمیشہ جمع ہوتا ہے، بلدیاتی اداروں کی جانب سے دعوے کئے گئے تھے کہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہے لیکن...
    اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجوزہ امن معاہدہ منظور کر لیا جائے تو غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ حماس نے حال ہی میں غزہ میں 4 اسرائیلی فوجی اور یروشلم میں 6 شہری ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اسرائیلی سکیورٹی اداروں کو حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے۔ مزید پڑھیں: قطر کو اسرائیلی حملے سے قبل خبردار کیا تھا، وائٹ ہاؤس کا انکشاف اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز میں ہم نے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر...
    اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ میڈیاذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکڑک اور سرکاری ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا، سی پی پی اے نےجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔قیمتوں میں کمیسے بجلی صارفین کو تقریبا ساڑھے 24 ارب...
    عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی مہنگی، صنعتی صارفین کا بنیادی ٹیرف برقرار نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا،بجلی سستی کرنے کا فائدہ ستمبر کے بلوں میں صارفین کو ملے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ...
    — نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے فی یونٹ نرخ میں 1 روپے 78 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک میں ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں کی گئی ہے، جو کہ جولائی کے مہینے کے لیے لاگو ہوگی۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس فیصلے سے صارفین کو صرف ایک ماہ کے لیے ریلیف دیا جا رہا ہے، جس کا فائدہ انہیں ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔ مزید یہ کہ اس کمی سے کراچی کے صارفین بھی مستفید ہوں گے،...
    اسلام آباد کے صحافی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 11کروڑ ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا، 7روز میں معافی کا مطالبہ،معاملہ کیا ہے ؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صحافی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو الزامات لگانے پر 11 کروڑ روپے سے زائد ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی عبداللہ مہمند نے وزیراعلی سے فیصل امین ، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کے درمیان تنازع اور صوبے کو فیصل امین کی جانب سے چلانے سے متعلق سوال کیا تھا۔اس سوال کے جواب میں وزیراعلی نے صحافی سے نام پوچھا اور ٹھیکے و رقم لینے کا الزام...
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے...
    قازقستان کے ساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس سے مزید وسعت دینا ہوگا اور براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ نکتہ نظر پر مبنی ہیں اور دونوں...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، ماحولیاتی بہتری اور کاربن کریڈٹ پروگرام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی غور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحولیاتی بہتری اور کاربن کریڈٹ پروگرام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی انوائرمنٹ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی جبکہ سندھ حکومت کے سابق چیف کنزرویٹر فاریسٹ سندھ حیدر رضا اور انکی ٹیم نے بذریعہ زوم لنک اجلاس...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ماڈل نرسری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ابتک کے کاموں پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے  کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس صرف گندم ذخیرہ کرنے کےگودام ہیں۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ سیلاب آتے ہیں، دہشت گردی کے...
    صحافی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو الزامات لگانے پر 11 کروڑ روپے سے زائد ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی عبداللہ مہمند نے وزیراعلیٰ سے فیصل امین ، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کے درمیان تنازع اور صوبے کو فیصل امین کی جانب سے چلانے سے متعلق سوال کیا تھا۔ اس سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے صحافی سے نام پوچھا اور ٹھیکے و رقم لینے کا الزام عائد کیا جس پر صحافی نے احتجاج کیا تھا۔ اب عبداللہ مہمند نے اپنے وکیل غلام قاسم بھٹی کی وساطت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا جس میں 7 روز کے...
    پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر اسمبلی ہال میں پولنگ ہوئی۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کے امیدوار رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں 250 ووٹ ملے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔ کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.5 ووٹ درکار تھے۔ پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین پر مشتمل ایوان میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.5 ووٹ درکار تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے حق میں 251 حاصل کر کے غیر سرکاری اور غیر حتمی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب سے زرعی پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری خزانہ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے سیکریٹری زراعت، ڈی جی سپارکو، ڈی جی لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اور احمد عمیر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی بڑی فصلوں جیسے گنا، کپاس، چاول، مکئی اور سبزیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگائے گی۔ زرعی اجناس اور سبزیوں کی قیمتوں کے پچھلے آٹھ ماہ کے رجحانات کا تجزیہ بھی رپورٹ کا حصہ ہوگا۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلابی صورتحال کے باعث گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں گندم کا اسٹاک ڈیکلئر کرنے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جائے گی، جس کے بعد غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ گندم کا سٹاک رضاکارانہ طور پر ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی تاہم جو عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مزید پڑھیں:  پنجاب...
    پاکستان میں حالیہ سیلاب نے صرف گھروں، سڑکوں اور انسانی جانوں کا نقصان نہیں کیا بلکہ ملک کی زرعی ریڑھ کی ہڈی کو بھی شدید جھٹکا دیا ۔ پنجاب کے 28 اضلاع میں 18 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں مستقبل قریب میں کئی ضروری اشیائے خوردونوش کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہی مچانے کے بعد اب سیلاب پنجاب اور وہاں سے سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہر قدم پر بربادی کی نئی داستان چھوڑتا جا رہا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والی فصلوں میں کپاس، چاول، گنا اور تقریباً تمام سبزیاں شامل ہیں، جبکہ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری کا رواں ہفتے چین جانے کا امکان، تیاریاں شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی سرکاری دورے پر چین جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو زرداری ساتھ جائیں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا رواں ہفتے چین جانے کا امکان ہے، صدر مملکت کے اہم دورہ چین کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ہمراہ چین جائیں گے۔صدر مملکت چینی ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، سی پیک سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج، فکس چارجز ختم کرنے پر غور جاری ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی بھی تجویز ہے۔ بجلی بلوں پر انکم ٹیکس، مزید اور فاضل ٹیکس، ریٹیلر سیلز ٹیکس کا خاتمہ بھی زیر غور ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر ٹیکسز کے خاتمے کیلئے کام کیا جارہا ہے، فوی طور پر سیلاب متاثرین کے ٹیکس...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری  کررہی ہے، اس حوالے سے تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، جس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی بلوں پر انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس بھی ختم کرنے پر غور کیا جا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں گندم کے اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کیلئے تین دن کی مہلت دی گئی، تین دن کے بعد گندم غیر قانونی طور پر اسٹور کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم  دیا گیا۔ اجلاس میں گندم کا اسٹاک شو کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی...
    اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے و واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثے و واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثے و واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے، ممبران، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے و واجبات فارم بی میں جمع کروائیں۔ ترجمان نے کہا کہ یکم جنوری 2026 کو پریس ریلیز کے ذریعے غیر جمع کروانے والوں کے نام شائع کیے جائیں گے، 15 جنوری 2026 تک گوشوارے نہ جمع کروانے والے ممبران کی رکنیت معطل...
    وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور جاری ہے۔ دوسری جانب فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کتنے لاکھ روپے دیے جائیں گے؟ ریلیف کمشنر نے بتا دیا اس کے علاوہ انکم ٹیکس، اضافی ٹیکسز اور ریٹیلر سیلز ٹیکس کو بھی ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے تصدیق...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں پر ٹیکسز اور مختلف سرچارجز ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکسڈ چارجز ختم کرنے کا امکان رکھتی ہے۔ اسی طرح فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں سے انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ سیلاب نے پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں چند روز قبل ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت کر لی گئی، پولیس کی تحقیقات میں ہوش ربا انکشافات بھی سامنے آگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ خاتون کا نکلا، مارگیٹ نامی خاتون کو اسکے دو سگے بیٹوں نے گلا دبا کر قتل کرکے لاش پھینکی۔ لاش سے کچھ فاصلے پر پولیس کو زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ بھی ملا جس میں سے کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے۔ انویسٹیگیشن گیشن ٹیم نے بجلی کے بلوں سے ایس ڈی او سے رابطہ کیا جس پر پولیس ٹیم مطلوبہ گھر تک پہنچی اور مارگیٹ نامی خاتون کے لاپتا ہونے کا علم...
    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات مؤثر انداز میں آگے بڑھائی جا سکیں۔ واضح رہے کہ علیمہ خان سے...
    ریکیاوک (اسپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے معروف ایکسٹریم ایتھلیٹ روس ایجلی نے دنیا کو حیران کر دینے والا کارنامہ انجام دیتے ہوئے آئس لینڈ کا تیر کر 1000 میل طویل سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔ 39 سالہ ایجلی نے یہ غیر معمولی مہم 17 مئی کو شروع کی اور 8 ستمبر کو ریکیاوک پہنچ کر اختتام کیا۔ چار ماہ پر مشتمل اس سفر میں انہیں منجمد پانی، بلند و بالا لہروں اور خطرناک سمندری حیات جیسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایجلی کے مطابق یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور کٹھن چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ نے انہیں اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو آزمانے کا شاندار موقع دیا اور یہ تجربہ...
    نیویارک (اسپورٹس ڈیسک) ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز اور بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ارینا سبالنکا کی یو ایس اوپن جیتنے پر حاصل انعامی رقم میں بڑی کٹوتی ہوگئی۔ دونوں کھلاڑیوں کو 5، 5 ملین ڈالرز ملنے تھے، مگر امریکی ٹیکس قوانین کے تحت 2، 2 ملین ڈالرز کی کٹوتی کرلی گئی، یوں ہر کھلاڑی کو اصل میں 3 ملین ڈالرز ملیں گے۔ امریکی قوانین کے مطابق 6 لاکھ ڈالرز سے زائد آمدنی پر 37 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے، اسی شرح کے تحت الکاریز اور سبالنکا کی انعامی رقم سے کٹوتی کی گئی۔ کوچز، ایجنٹس، سپورٹ اسٹاف اور سفری اخراجات کو بھی شامل کیا جائے تو ٹیکس کی مد میں یہ رقم تقریباً 2 ملین ڈالرز بنتی ہے۔...
    سینیئر صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ نے ملک میں فیملی ولاگنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنے وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ فیملی ولاگرز ملک میں فحاشی و عریانی پھیلا رہے ہیں اور معاشرے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پہلے مرحلے میں انہیں بلا کر سمجھایا جائے گا تاکہ یہ اپنا رویہ بدل سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس سے کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟ صحافی جاوید چوہدری کا اہم دعویٰ سامنے آگیا انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ جووے کی ویب سائٹ چلا رہے ہیں اور منشیات کو فروغ دے رہے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی صورت اختیار کر چکا ہے اور محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسلا دھار سے شدید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خدشے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر بارش کی مقدار 100 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی نظام بھارت کی جانب سے سندھ میں داخل ہوا ہے اور اس کا راستہ غیر واضح اور پیچیدہ ہے، جس کے باعث بارش کی شدت مختلف علاقوں میں مختلف رہ سکتی ہے۔ گزشتہ روز ملیر...
    اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان میں فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے ادویات کے قانون میں ترامیم کے سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ پی پی ایم اے کے مطابق یہ نئی ترامیم اصلاحی اقدامات کو عالمی اصولوں سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ان ترامیم کے نتیجے میں فارماسیوٹیکل صنعت میں اہم ادویات کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگی اور جدید علاج کی سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ ساتھ ہی جدید ادویات کی تیاری اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی...
    پیرس: فرانس کے وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے، جس کے بعد ان کی حکومت ختم ہوگئی۔ یہ فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار ہے کہ حکومت عدم اعتماد کے باعث گر گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بائرو کو 364 ارکان کے مقابلے میں صرف 194 ووٹ ملے۔ انہوں نے مالی بحران کے حل کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے کی قرارداد خود پیش کی تھی مگر اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ رپورٹس کے مطابق جاری مالی بحران، عوامی تعطیلات ختم کرنے اور فلاحی اخراجات میں کمی کرنے جیسے اقدامات وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی بڑی وجوہات بنیں۔ بائرو نے دسمبر 2024 میں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا...
    یو این اجلاس: امریکا کا فلسطینی وفد کو ویزا دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکا نے فلسطینی وفد کو یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی کانفرنس نیویارک کے بجائے جنیوا میں کرانے کے مطالبات میں اضافہ ہ ورہا ہے تاہم جنرل اسمبلی کا اجلاس آج سے نیویارک میں شروع ہونا ہے جس میں فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ جنرل اسمبلی میں اعلیٰ سطح کے مباحثے 23 سے 27 ستمبر تک ہوں گے اور یو این جنرل اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو ختم ہو گا، ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی صدر...
    کراچی: شہر قائد میں بارش برسانے والے مون سون سسٹم کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور یہ ڈیپ ڈپریشن سے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کے مطابق ڈپریشن میں بدلنے کے باوجود بھی یہ شدت والا سسٹم ہی ہے، جس کے باعث کراچی میں آج دوپہر سے تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق اس وقت سسٹم حیدرآباد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جہاں کل سے اب تک 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے جب کہ ڈیپلو میں 108 ملی میٹر بارش ہوئی۔ یہ سسٹم 11 ستمبر تک بلوچستان کے ساحل کے قریب پہنچ کر ختم ہوگا۔ واضح رہے کہ...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر آج انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری املاک، فوجی تنصیبات، اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنماؤں کو سزا ہوئی۔ اور انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے کیسز میں 10 سال قید کی سزا ملی ہے جس کے بعد  الیکشن کمیشن نے جولائی 2025 میں ان کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اپوزیشن نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو میدان میں اتارا ہے، جنہیں 100 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس میں...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی ہال میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے پولنگ کا عمل شروع کروایا جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سینیٹ کی اس نشست پر حکومتی اتحاد کے امیدوار رانا ثنا اللہ اور اپوزیشن کی جانب سے ان کی مد مقابل سلمیٰ اعجاز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ووٹنگ کا عمل پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہورہا ہے، جہاں انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے 363 اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے...
    امریکا نے فلسطینی وفد کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یو این کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس آج نیویارک میں شروع ہورہا ہے، جس میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ اجلاس کے دوران اعلیٰ سطح کے مباحثے 23 سے 27 ستمبر تک جاری رہیں گے، جب کہ جنرل اسمبلی 29 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی صدر اور ان کے پورے وفد کو ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صرف کسی رہنما ہی نہیں بلکہ پورے وفد کو امریکا آمد سے...
    کوبن ہیگن : ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں ایک بڑی فوجی مشق Arctic Light 2025 کا آغاز منگل سے کر رہا ہے، جس کا مقصد ڈنمارک کی افواج اور نیٹو (NATO) کی آپریشنل تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے،  یہ مشق 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈنمارک کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہاکہ آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈنمارک نے اپنی فوجی موجودگی اور سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے،  یہ تمام اقدامات Joint Arctic Command کی قیادت میں اور گرین لینڈ کی حکومت کے ساتھ تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ...
    علی پور: تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں چندر بہان کے مقام پر دریائی سپر بند ٹوٹ گیا، جس کے بعد دریائے سندھ کا پانی قریبی آبادیوں کی جانب رخ کرنے لگا۔ انتظامیہ نے بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بستی لکھانی کے قریب بند میں شدید شگاف پڑا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانی کا ریلا قریبی دیہاتوں کی طرف موڑ دیا۔ شگاف کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے اور درجنوں دیہات متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شگاف کے باعث جو علاقے براہ راست متاثر ہو سکتے ہیں ان میں سیت پور، خانگڑھ دوئمہ، سلطان پور، سرکی، خیرپور سادات اور آس...
    کوئٹہ جیسا شہر جہاں سرکاری سطح پر نہ چڑیا گھر ہے، نہ ہی وائلڈ لائف پارک، وہاں ایک نوجوان نے اپنے گھر کی چھت کو ایک محفوظ جنگل میں بدل دیا ہے۔ اس چھوٹی سی جگہ نے نایاب پرندوں، خرگوشوں اور دیگر پالتو و نیم جنگلی جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ یہ نوجوان کا صرف ایک شوق نہیں، بلکہ فطرت سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔ اس نوجوان نے محدود وسائل میں کیسے یہ سب ممکن بنایا، اور وہ ان جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرتا ہے، اور کوئٹہ جیسے شہر میں اس کی یہ کوشش کیوں اہم ہے؟ مزید جانیے سلمہ بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور...
    فیصل آباد: فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ 320 ملی میٹر بارش ہوئی، جس نے واسا فیصل آباد کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کے مطابق بارش کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہا۔ شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم واسا نے فوری نکاسی آب کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق، تمام ڈی واٹرنگ سیٹس اور سکر مشینیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں، اور افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری علاقوں، خاص...
    کراچی: بھارت سے آنے والا مون سون اسپیل سندھ میں بارش برساتا ہوا کراچی تک پہنچ گیا ہے، تاہم کے-الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے بتایا ہے کہ بارش کے باوجود شہر میں بجلی کی فراہمی مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے۔ عمران رانا کے مطابق مون سون کے اس سسٹم کے تحت شہر کے مرکزی اور مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کے-الیکٹرک ہائی الرٹ پر ہے اور دیگر شہری اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے-الیکٹرک کے 2100 سے زائد فیڈرز میں سے صرف 60 سے کم فیڈرز عارضی طور پر متاثر ہوئے ہیں،...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے بیرونی امداد نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجرا کے دوران پریس کانفرنس میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو پاکستان اپنے مالی وسائل سے کرے گا، اس کیلیے بیرونی امداد نہیں لی جائیگی۔ انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب سے فصلوں، گھروں اور انفرااسٹرکچر کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے بعد بحالی اور تعمیر نوکی ضروریات کا اندازہ لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا حقیقی تخمینہ سیلاب اترنے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے تاثر کی تردید کی...
    پیرس: فرانس کے وزیراعظم فرانسو بیرو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانسی پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری کے دوران 364 اراکین پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا جبکہ ان کے حق میں 194 ووٹ آئے ، جس کے نتیجے میں فرانسو بیرو کا دور حکومت صرف 9 ماہ ہی میں اختتام کو پہنچ گیا ۔ پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جس پر اپوزیشن نے صدر میکرون سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیاہے ۔ یاد رہے کہ انہو ں نے خود صدر سے اعتماد کے ووٹ کی درخواست کی تھی اور انہوں نے منظوری دے دی تھی...
    طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کا معاملہ ، تھانہ صدر بیرونی میں علیمہ خان ، نعیم پنجھوتہ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دی تھی ۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میں دیگر میڈیا...
    کراچی کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق کل عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
    پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانے میں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی نئی نمائندہ برائے پاکستان پرنیلے آئرنسائیڈ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیلاب کے دوران یونیسیف کی معاونت، جاری منصوبوں اور مستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سندھ اور یونیسیف کے درمیان شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امید ہے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ مزید پڑھیں: ’مریم نواز ہمیں دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘، سندھ کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران یونیسیف کی امداد نہایت مؤثر ثابت ہوئی اور آئندہ بھی حکومت سندھ یونیسیف کے ساتھ مل کر تعلیم، صحت اور بچوں کے...
    علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے ایک صحافی طیب بلوچ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کا شکار بننے والے صحافی طیب بلوچ نے پی ٹی آئی رہنماوں،کارکنوں کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درخواست...