2025-09-20@12:11:54 GMT
تلاش کی گنتی: 330

«نالہ ایک»:

(نئی خبر)
    لاہور: ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل لی۔ شاد باغ کے علاقے میں عبدالرحمٰن نامی نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے  پستول سے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمٰن نامی  نوجوان ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اچانک گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا، لڑکے کی عمر 17 سال ہے، جس کو سینے پر ایک گولی لگی  جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ نوجوان اپنی والدہ کے ساتھ ایک رشتے دار کی رسم چہلم میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ مال کے باہر کھڑی گاڑی سے ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ نیسایا ٹرنر کے نام سے ہوئی جو ایک معروف امریکی ٹاک ٹاکر تھیں، یہ واقعہ 18 جنوری کو جنوبی کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق نیسایا ٹرنر کی گولی لگی لاش ایک گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئی، ٹک ٹاکر سینے پر گولی کا نشان تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم کسی ملزم کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔ یاد رہے کہ نیسایا ٹرنر کے ٹک ٹاک پر 3 لاکھ 10 ہزار جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 36 ہزار فالوورز تھے۔...
    کراچی: ایم نائن موٹر وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ تین ٹرالروں اور دوسراحادثہ دو کاروں کے درمیان ٹکرانے سے ہوا۔ ریسیکو ادارے ایدھی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے مختلف مقامات پرفضا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث اوس پڑرہی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے مختلف حصوں پر پھسلن ہوگئی ہے۔ پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرائیں اور یہ دونوں حادثات رونما ہوئے۔ امدادی سرگرمیوں کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو نجی اسپتال ٹول پلازہ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ یہ تمام گاڑیاں حیدرآباد سے کراچی آرہی تھیں، حادثات کی وجہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی تیسر ٹاون میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی تیسر ٹاون سیکٹر 35 سی میں گزشتہ روز شادی کی تقریب ہوئی جس میں باراتیوں نے فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارات کے دوران گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو ولد آئزک کے نام سے ہوئی تھی،زخمیوں میں 6 سالہ ایلن ولد شہزاد مسیح اور 30 سالہ روبن ولد بابر شامل تھے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم...
    کراچی: سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ اس واقعہ میں جاں بحق  ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی، ایک زخمی تاحال زیرعلاج ہے، پولیس نے فائرنگ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے کےعلاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں  گزشتہ روز گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو ولد آئزک کے نام...
    کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکوٹر کی جانب سے رہنماو¿ں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ ’سیاسی‘ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادار اے ایف پی کی خبر کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے یہ بیان آئی سی سی کے چیف پراسیکوٹر کا بیان سامنے آنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جسمیں انہوں نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ ظلم و ستم جو کہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، پر طالبان کے سینئر رہنماو¿ں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی استدعا کر رہے ہیں۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا...
    ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد رکشا ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔ ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشا ڈرائیور سمیت خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشے کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے چلتے ہوئے ٹریلر میں گھسنے سے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور تین بچے سوار تھے، زخمیوں کی شناخت 55 سالہ شیر محمد، اہلیہ 40 سالہ شیرین، دو بیٹے 12 سالہ ابوہریرا، آٹھ سالہ عمر اور بیٹی 10 سالہ طیبہ کے نام سے کی گئی جبکہ ڈرائیور کی شناخت...
    امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم نے کیفےٹیریا میں موجود طلبا پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی اور ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسکول میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 2000 ہے۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم نے پستول کا استعمال کیا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 10 سالہ بچہ لاپتا ہوگیا جس پر اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لاپتا ہونے والے دس سالہ عبدالرحمان کے والد نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق شام کو گھر سے کھیلنے کیلیے نکلا مگر واپس نہیں آیا، اْسے بہت تلاش کیا اور مساجد میں بھی اعلان کروائے۔مغوی کے والد فقیر محمد نے کہا کہ کافی تلاش کیا اور پھر ناکامی کے بعد پولیس سے رابطہ کر کے شکایت درج کرادی، بچے کا ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے روزنامچہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کردی ہے اور ہمیں بھی ڈھونڈنے کا کہا ہے۔والد فقیر محمد نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آشافن برگ کے پارک میں چاقو حملے کے بعد ایک 28 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ جرمنی: ماگڈے برگ حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے ٹک ٹاک ویڈیو میں حملے کی دھمکی، شمالی جرمنی میں ملزم گرفتار اس مشتبہ شخص کو شوئنتھال پارک میں جائے وقوعہ سے حراست میں لیا گیا۔ جرمن ریاست باویریا کے شہر آشافن برگ کے اس پارک میں چاقو حملے کا یہ واقعہ عالمی وقت مطابق صبح 10:45 پر پیش آیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پولیس کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا...
     7سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا تاہم تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے سات سالہ صارم زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ڈی ائی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے چار رکنی کمیٹی بنا دی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر کمیٹی تشکیل دی گئی ، ڈی ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشن فرید تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں انویسٹی گیشن انچارج اورانویسٹی گیشن پولیس کےافسران شامل ہوں گے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کےاپارٹمنٹ کی یونین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سالہ صارم کے اغوا...
    ویب ڈیسک:  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 7 سالہ بچے صارم کے قتل کی بات سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،صارم قتل کیس کی تفتیش اے وی سی سی سے واپس لینے کے احکامات جاری کردیے گئے اور کیس ایک مرتبہ پھر زون میں منتقل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں،پی سی بی خصوصی فنڈز سے بھی رقم ادا کریگا  پولیس حکام نے کہا ہے کہ صارم کا کیس اغوا کا نہیں بلکہ قتل...
    بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) جزائر غرب الہند کے ملک گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ عملی تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔ گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ 20 جنوری گریناڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا بیسواں یوم تاسیس ہے۔ یہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کے دورے کا مقصد اس خاص دن کو منانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورئہ بیجنگ کے دوران گریناڈا کی حکومت کی طرف سے انہوں نے چین کے ساتھ 13 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔
    چین نے گھناؤنے جرائم کے الزام میں دو افراد کو پھانسی دے دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں آج ایک ایسے شخص کو سزائے موت سنائی ہے جس نے نومبر میں کھیل کے میدان میں اپنی کار شہریوں پر چڑھا دی تھی۔ اس واقعے میں 35 افراد کو ہلاک ہوگئے تھے جسے گزشتہ 10 برسوں میں چین میں کسی واقعے میں اتنی ہلاکتوں کا سب سے مہلک واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ قاتل ایک 62 سالہ شخص فان ویکیو تھا جس نے اپنی طلاق پر شراب کے نشے میں کار چلائی اور درجنوں افراد کو موت کی نیند سلادی تھی۔ اسی طرح ایک اور ملزم کو بھی پھانسی دیدی گئی جس نے نومبر میں ہی کالج کیمپس میں چاقو کے وار کے 8 افراد کی جان...
    کراچی: ڈیفنس مین کورنگی روڈ قیوم آباد جانے والے ٹریک پر فیز ون گولڈ مارک کے قریب سوزوکی پک اپ اور کار کے درمیان تصادم میں دونوں گاڑیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک  شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ایدھی و چھیپا کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال لیجایا گیا، زخمی ہونے والے آپس میں رشتے دار بتائے جارہے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی 28 سالہ حماد زخموں کی...
    امریکا میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اور بچہ پیدا کرنے پر استانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق نیو جرسی کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں جماعت کی ٹیچر لورا کیرون نے 2016 سے 2020 کے درمیان طالب علم کو اپنے گھر میں رکھا تھا۔ اس دوران 28 سالہ ٹیچر نے 13 سالہ طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے۔ یہاں تک کہ ٹیچر حاملہ ہوئی اور ایک بچے کو بھی جنم دیا۔ کیپ مے کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹیچر لورا کیرون پہلی بار اس طالب علم سے اس وقت ملی جو وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ طالب علم کا خاندان بھی ٹیچر کے گھر کے نزدیک ہی رہتا...
    دائیں جانب مبینہ ملزم جبکہ بائیں تصویر 4 سالہ مقتولہ بچی کی ہے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا گجرات کے علاقے موضع کھوہار میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مارا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوا جس کے بعد تعاقب کرنے پر فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارا گیا۔ گجرات: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، پوسٹ مارٹم کرلیا گیاگجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوھار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔ واضح رہے...
    گوادر: امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں گوادر (نمائندہ جسارت) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گوادرمیں لاپتا افراد، غیرقانونی ٹرالرنگ، بارڈر بندش جیسے اہم ترین مسائل ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ زبوں حالی کا شکار ہیں، اسمبلی میں ایم پی اے کے حلف کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اپنی 1 سالا کارکردگی عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب گوادر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مرکز گوادر ہے، وفاقی حکومت گوادر میں اربوں ڈالرز...
    اسلام ٹائمز: حکومت فوری حل طلب مسائل کی بجائے طالبان نواز فریق کے مطالبات کو زبردستی منوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یوں کہ وہ معاہدہ کوہاٹ کی پہلی 11 شقوں کو چھوڑ کر بارہویں شق کو عملی کروانے پر تلی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 12ہویں شق بنکرز کی مسماری پر مشتمل ہے۔ حکومت گذشتہ دو روز سے اسی شق کو عملی کروانے پر مصر تھی، بالآخر مشران کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں پیر 13 جنوری کو بالش خیل میں دونوں جانب سے ایک ایک بنکر کو مسمار کرنے پر اتفاق ہوگیا، چنانچہ شام 4 بجے ان بنکروں کو بم سے اڑا کر مسمار کر دیا گیا۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی ضلع کرم کے شیعہ سنی...
    LOS ANGELES: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ ساتھ ہی کیلیفورنیا میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی۔ آگ سے چند گھنٹوں میں 5 ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔ 75 فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔ کانٹی حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے,ونچورا کانٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔ ادھر لاس اینجلس میں سات جنوری کو بھڑک نیوالی آگ قابو میں نہ آسکی، تین مقامات پراب...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لانڈھی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 3 افراد ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی بتائے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی 6 نمبر فاروق مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ایس ایچ او عوامی کالونی وکیل احمد نے بتایا کہ واقعہ عمیر نامی شخص کی شادی کی خوش میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 45 سالہ حمید کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی واقعہ کی اطلاع پر پولیس...
    گجرات میں 6 روز قبل ملنے والی 4 سالہ بچی کی بوری بند لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، 4 سالہ بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا گیا، تین افراد کو زیر حراست لےکر تفتیش جاری ہے۔گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔واقعہ کے بعد ڈی پی او پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے، 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بچی کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ملزمان کے ڈی این اے پی ایس ایف اے کو بھیجے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے...
    پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں کنٹینر نے ایک کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی وجہ یہ تھی کہ کار ڈرائیور نے اچانک اپنی گاڑی گھر کے روڈ کی طرف موڑ دی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والا کنٹینر بے قابو ہو گیا اور کار پر الٹ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
    لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ شدید زخمی 43 سالہ شاہد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جو کہ راہگیر بتایا جاتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
     بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد گھر میں مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کو سینئر پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شوہرمعین، بیوی عاصمہ جبکہ اور تین بچے 8 سالہ افصہ اور 4 سالہ عزیزہ اور ایک سالہ ادیبہ شامل گھر میں مردہ پائے گئے ۔ یہ واقعہ نئی دہلی سے تقریبا 46 میل دور اتر پردیش کی شہر میرٹھ میں پیش آیا۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بتایا کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ بچوں کی لاشیں جن کی عمریں 1، 4 اور 8 سال تھیں، ایک بیڈ باکس کے اندر سے ملیں جبکہ میاں اور بیوی کی لاشیں زمین پر پائی گئیں۔...
    یہ جون 1946 کی گرم، دوپہر کی بات ہے کراچی کی مشہور کاروباری شخصیت مسٹر ایم اے اصفہانی اپنے دفتر میں معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ ان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی طرف سے ملنے کا پیغام آیا۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ کیوں بلایا گیا؟ بہرحال وہ ان کی رہائش گاہ پر فوراً پہنچے۔ بانی پاکستان فوراً ملاقات کے لیے آگئے۔ قائد اعظم نے ان سے انہیں آنے والے پاکستان کے لیے ایک ایئرلائن بنانے کا منصوبہ بنانے کو کہا، کیونکہ اپنی شاندار بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ، مسٹر جناح نے محسوس کرلیا تھا کہ پاکستان کے 2پروں یعنی مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کی تشکیل کے ساتھ ہی، 1100میل کے فاصلے کے...