2025-11-03@09:37:19 GMT
تلاش کی گنتی: 609
«پاکستان اسٹاک»:
(نئی خبر)
ایران پر اسرائیلی حملے کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرمنفی اثر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ایران پراسرائیلی حملےکاپاکستان اسٹاک ایکسچینج پرمنفی اثر ہوا ہےاسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہی1400پوائنٹس کی مندی کےساتھ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ124000اور123000پوائنٹس کی2حدیں گنوابیٹھی،ہنڈریڈ انڈیکس 1300 پوائنٹس گر کر 122804 پوائنٹس پرآگیا۔ بجٹ میں شیئرزکی خریداری کرنےوالوں کیلئےنئی شرط نےبھی اسٹاک مارکیٹ کومتاثرکردیا، شیئرز خریدنے والوں کو اب ایف بی آرمیں اہلیت بھی ثابت کرناہوگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر اسرائیلی حملے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جمعرات کوکاروباری سرگرمیاں بلندیوں کا ریکارڈ بنانے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئیں اور2366پوائنٹس کی تیزی تک جانے کے باوجود مارکیٹ مندی سے دوچار ہوگئی،انڈیکس میں 200سے زاید پوائنٹس کی کمی ہوئی اور100 انڈیکس 1لاکھ 24ہزار کی سطح پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 42ارب روپے کا خسارہ گئے جبکہ 56.96فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو ابتدائی سیشن میں تیزی دیکھی گئی، آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریزسیکٹر میں خریداری بڑھنے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 2366پوائنٹس کے اضافے سے126,718 پوائنٹس کی تاریخی سطح کو چھو...
پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار آج کاروبار کے آغاز پر ایک لاکھ پچیس ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں1138پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ہنڈرڈ انڈیکس گزشتہ کاروباری روز 124,352پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم آج صبح ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی یہ 125,490 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔تجارتی اور کاروباری برادری کا خیال ہے کہ اس رجحان کے نتیجے میں قومی معیشت مستحکم ہوگی۔ملک میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اشتہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ سے وابستہ مثبت توقعات نے کیپٹل مارکیٹ کو زبردست تیزی کی طرف دھکیل دیا۔مارکیٹ میں آج ایک ایسا وقت دیکھا گیا، جب نہ صرف ریکارڈ بنا بلکہ معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے اندازوں سے بھی بڑھ کر کارکردگی نظر آئی، جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126028 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، جو ملکی مالیاتی تاریخ کا ایک سنگ میل ہے۔یہ غیر معمولی اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک کے کاروباری طبقے میں اعتماد بحال ہوا اور جس کے تحت...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نے 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے ساتھ ہی انڈیکس نے 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ کاروباری حلقوں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد، مالیاتی پالیسی میں تسلسل اور متوقع معاشی اصلاحات کے باعث دیکھی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اگر برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید بہتری کا امکان ہے، تاہم عالمی مالیاتی حالات اور ملکی سیاسی منظرنامہ اسٹاک مارکیٹ کی سمت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں نے موجودہ تیزی کو ملکی معیشت...
وفاقی بجٹ کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد آج بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دیے۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123596 پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے سے 124126 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1350 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 1.04 ارب شیئرز کے سودے...
آسیان ریجنل فورم پر پاکستان بھارت سفارتی ٹاکرا: ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کا بھارتی الزامات کا منہ توڑ جواب
آسیان ریجنل فورم پر پاکستان بھارت سفارتی ٹاکرا: ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کا بھارتی الزامات کا منہ توڑ جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز کولالمپور(آئی پی ایس )ملائشیا میں آسیان ریجنل فورم میں پاک بھارت سفارتی ٹاکرا۔ بھارتی وفد کے پاکستان پر بھونڈے الزامات پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران صدیقی نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب ہوچکی ہے۔ کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔ خطے میں امن کشمیر مسئلے کے حل سے ممکن ہے۔ ملائیشیا کے شہر پینانگ میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم کے سینئر عہدیداروں کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر آمنے سامنے آ گئے۔ بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر...
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی اور ترقی کا سفر ایک معجزہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ ملک کی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں، اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کےلیے محنت کرنی ہے۔ وفاقی حکومت جو بھی دے رہی ہے قرض لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت پوسٹ بجٹ پریس...
پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں 100انڈیکس نے بلندترین سطح پر ٹریڈ اور بند ہونے کے دو نئے ریکارڈ بنائے، 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، انڈیکس دوران ٹریڈنگ 2ہزار 563 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1لاکھ 24 ہزار 588 کی بلند ترین حد پر ٹریڈ ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں 477کمپنیوں میں سے282کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 157کمپنیوں کے شیئرز میں کمی آئی، اسٹاک ایکسچینج میں 1 ارب سے زائد مالیتی شیئرز کا کاروباری حجم 46 ارب 69 کروڑ روپے رہا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ محسن مسیڈیا کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بہتر آنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے کو ملکی معیشت کی بحالی اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر قرار دے دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی عوام دوست بجٹ پر سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔ “بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا، جبکہ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، شہباز شریف نے کہا کہ “الحمدللہ! ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پاکستانی عوام نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بے پناہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 24 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ بجٹ تجاویز کے مثبت اثرات کے باعث آج کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1985 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 10 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کا اضافہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مختصر وقت کے لیے 1,24,040 کی نئی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز انڈیکس 1,22,024 پر بند ہوا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر بند ہوا ہے۔100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 122611 کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح بنائی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے 21.8 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 14768 ارب روپے ہے۔خیال رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائدکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس کا رُخ بلندی کی جانب ہے۔ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ منگل کے روز کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کے اضافے کے بعد نئی بلند سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا۔واضح رہے کہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے اور مثبت بجٹ توقعات پر 100 انڈیکس نئے ریکارڈ کی بلند ترین سطح پر ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 904 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 545 پوائنٹس پر ہے۔ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، منگل کے روز کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس...
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی منگل کو کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا یاد رہے کہ 5 جون کو بھی اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں جاری سودوں میں تیزی کا رجحان دیکھاجا رہا ہے۔بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 533 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 984 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد میں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 1358پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 808 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ Tagsپاکستان
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1573 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا سابقہ ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس تھا۔ Post Views: 4
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کھلتے ہی نئی تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی پانچ سو پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،،اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ اکیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔ خیال رہےکہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کےاختتام پر 1573 پوائنٹس بڑھکر 120451 پوائنٹس پربند ہوئی تھی، بروکرز کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے بجٹ معاملات پر اتفاق ہونےکی خبر سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروبار کےآغاز پر ہی بلند ترین سطح قائم کردی، اسٹاک مارکیٹ میں تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، ایک لاکھ20ہزار 954پوائنٹس سےہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کا آغاز، مارکیٹ کا آغاز 503پوائنٹس اضافے سےہوا۔ اس سےقبل اسٹاک مارکیٹ نے1لاکھ2ہزار796پوائنٹس کا ریکارڈ بنایاتھا۔ ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ مسلسل بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے صوبوں کے وزراء اعلی اس میں شرکت کریں گے اجلاس میں مائکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جو مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اسٹاکس کے اندر...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔ اشتہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پولیس کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کو پیر کے روز اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ثنا یوسف، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد فالوورز کی حامل تھیں۔ ان کے قتل نے پاکستان میں آن لائن شخصیات، خاص طور پر نوجوان خواتین، کی سلامتی کے بارے میں تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہم اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی شکایت پر ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) روپے کی قدر میں پریشان کن کمی ، ڈالر مزید مہنگا ہو کر ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج مسلسل چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 283 روپے سے زائد کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ بین الاقوامی...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے کمی کے بعد 347500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1629 روپے کمی کے بعد 297925 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 273107 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 3291 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈکس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے اور...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان پر، 100 انڈیکس نے 120410 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اندازوں کے عین مطابق 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ لانچ، معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان گزشتہ کاروباری ہفتہ میں سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ اس کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یہ تاریخی سنگ میل عبور کر لے گا۔ اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں جیسا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ اس ہفتے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔(جاری ہے) مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔ مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔ اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی کی قیمت میں کمی ملکی معیشت کے لیے مثبت...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کا بینچ مارک 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 19 ہزار 463 پر آگیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 900 کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ Post Views: 4
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے موقع پر 28مئی بروز بدھ کو بند رہے گا۔وفاقی حکومت نے یوم تکبیر پر 28مئی کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے بدھ 28 مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیرپر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 28 مئی کو یوم تکبیر پر بند رہے گا۔ ملک کے میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے بدھ 28 مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیرپر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 28 مئی کو یوم تکبیر پر بند رہے گا۔ مزید :
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے سلسلے میں بند رہے گی اور کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئیپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے باقاعدہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ یوم تکبیر کو ملک بھر میں عا م تعطیل ہوتی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ Post Views: 2
سٹی 42 : یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 1496 پوائنٹس اضافے سے 14 ہزار 389 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آ گئی، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 3.29 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام پرافٹ ٹیکنگ سے منفی زون سے ہوا، انڈیکس 312 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1لاکھ 20 ہزار 5 سو اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 19 ہزار 541 پوائنٹس رہی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 52 کروڑ 64 لاکھ سے زائد مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 26 ارب روپے سے زائد رہا۔ سوال یہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے آنے والے دن کیسے ہوں گے؟ یہ بھی پڑھیے پاک فوج نے بھارت کے خلاف شاندار آپریشن، حملوں کی تفصیلات جاری کردیں سینئر صحافی محمد حمزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے کاروبارے ہفتے میں پاکستان اسٹاک...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 323 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 284 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں معمولی مندی شروع ہوئی اور انڈیکس بتدریج 83، 169 اور 323 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوا۔ جمعہ کے روز بازارِ حصص میں ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کے اختتام تک 30 پوائنٹس کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ اس دوران 30 کروڑ 56 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 14 ارب روپے...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ بجٹ میں تعمیراتی شعبے پر توجہ دیے جانے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام سے قبل اسٹاک ایکسچینج پر نیا ٹیکس نہ لگائے جانےکی اطلاع پر تیز ہوگیا۔ 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام ایک ہزار 425 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 961 پرکیا ہے۔ بازار میں آج 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی۔ کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 147 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 385 ارب روپے ہے۔ Post Views: 4
کراچی (کامرس رپورٹر) پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ اور آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔. پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کے ایس ای 100انڈکس 1278پوائنٹس کے اضافے سے118,575پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 462پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای 30انڈیکس36ہزار 301پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈکس 72ہزار 310پوائنٹس سے بڑھ کر 73ہزار307پوائنٹس ہو گیا۔ 188ارب 62کروڑ 73لاکھ 48ہزار 173روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 14205 ارب 14 کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار 344روپے ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربنک میں 10پیسے بڑھ کر ڈالر 281.90 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 19پیسے کے اضافے سے...
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 278 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 575 پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کی صبح کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا۔(جاری ہے) بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 269 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 567 پر آگیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 2769 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2769 پوائنٹس کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار67 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔انڈیکس میں 2 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین ٹریڈنگ 1 لاکھ 20 ہزار 780 پوائنٹس ہے، مارکیٹ ماضی کے بلندترین ٹریڈنگ کا ریکارڈ بریک کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد، اور آئی ایم ایف سے متعلق مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔
کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 10ہزار 100 پوائنٹس کے ریکارڈ تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ 1لاکھ 17ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔ پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے...
وسیم عظمت: پاکستان کی انڈیا پر تاریخ ساز اور اوہام شکن فتح کا پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تاریخ ساز خیر مقدم کیا، پاکستان کی سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس ٹریڈنگ ہال کی چھتیں پھاڑ کر اوپر نکل گئے۔ پانچ منٹ میں شئریز کی قیمت پانچ فیصد بڑھ گئی،منتظمین کو صرف پانچ منٹ کے بزنس کے بعد ٹریڈنگ روکنا پڑی گئی۔ ایک گھنٹے کے سرکٹ بریکر کے بعد ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی تو قیمتیں بڑھنے اور خریداری کی شدید تیزی برقرار رہی بلکہ مزید بڑھ گئی۔ صرف ایک دن میں بنچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس نے دس ہزار پوائنٹس سے بڑی چھلانگ لگا دی۔ شئیرز کی قیمتیں ساڑھے نو فیصد بڑھ گئیں، انویسٹرز کے گین کا 26 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پاکستان...
پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج کو برتری حاصل ہونے کے بعد پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 900 پوائنٹس بڑھ گیا، جس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں نے کھل کر سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، اشتہار
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر نا صرف پاکستان دفاعی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا بلکہ اپنی دفاعی مصنوعات کی بھی دھاک پوری دنیا پر بٹھا دی ہے۔ پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کو بھی پیغام پہنچا دیا ہے کہ ملک مضبوط ہاتھوں میں، ماہرین کے مطابق اب پاکستان کے جنگی جہازوں کی مانگ دنیا میں بڑھ جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مالکان کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں معاشی ماہر محمد عدنان پراچہ کے مطابق سیز فائر کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان پر بحال ہو چکا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور ملکی سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 10123 پوائنٹس اضافے کے بعد بند ہوا مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز انڈیکس میں 9200 پوائنس اضافے ہوا جو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس کا سب سے بلند ترین اضافہ ہے. رپورٹ کے مطابق کاروبار کے چند منٹوں میں انڈیکس 9500 پوائنٹس تک جا پہنچا جس کے بعد مارکیٹ میں سرکٹ بریکر کے اصول کے تحت کاروبار رک گیا سٹاک مارکیٹ میں کاروباری قواعد و ضوابط کے مطابق ایک دن میں مارکیٹ میں پانچ فیصد اضافے یا کمی کے بعد کاروبار کو معطل کرنا پڑتا ہے.(جاری ہے) واضح رہے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، کاروبار کا مثبت رجحان ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ کاروباری روز میں 100 انڈیکس مثبت رہا۔ گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 3 ہزار 647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 9929 پوائنٹس کے اضافے سے 117174 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔ پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا جس کے...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 9000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ریکارڈ تیزی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا۔ انتظامیہ کے ایس ای کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں 8.48 فیصد کی ریکارڈ تیزی سے کاروبار ایک گھنٹے کیلئے معطل ہوا، 100 انڈیکس 9475...
پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور سیز فائر کے بعد ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ، جس کا عملی مظاہرہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہفتے کے پہلے ہی روز مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور 100 انڈیکس میں 9 ہزار 900 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس غیر معمولی اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبارکوعارضی طورپرروک دیاگیا ۔ یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا...
بھارتی جارحیت اور جنگی ماحول کے دوران ریکارڈ مندی کے بعد پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب دیکھنے کو ملا اور بھارت کی جانب سے ہونے والی جارحیت کو طاقت سے روکا گیا، اس کا مثبت اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر ایسا پڑا کہ جنگ بندی کے بعد پہلے کاروباری دن ہی اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ہی دن کے آغاز میں 9475 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کی تاریخی اوپننگ سے کاروبار ایک گھنٹے کے لیے معطل کردیا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز ہی 9929 پوائنٹس کی تاریخی سطح سے ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 8.48 فیصد کی ریکارڈ تیزی سے کاروبار ایک گھنٹے کے لیے معطل ہوا، کے ایس...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت کو اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر نے بتایا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کواب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا اور بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھاچکی ہے۔ پرافٹ مارٹ سیکیورٹیز کے سربراہ اویناش گورکشکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں”۔ جمعرات کے روز انڈیکسز میں تقریباً 0.5...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے آپریشن بنیان مَرصوص نے بھارت کو دہلا دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارتی سٹاک مارکیٹ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کے جنگی جنون نے مالیاتی بحران کو جنم دیا ہے، جس کا نقصان 83 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑھنے کے خدشات کے درمیان، خوف و ہراس نے ہندوستانی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ایک مالیاتی تجزیہ کار اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی مسلسل جوابی کارروائی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔رائٹرز کا...
بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے آپریشن بُنیان مَرصوص نے بھارت دھلا دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارت کے جنگی جنون نے مالیاتی بحران کو جنم دیا ہے، جس کا نقصان 83 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑھنے کے خدشات کے درمیان، خوف و ہراس نے ہندوستانی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ایک مالیاتی تجزیہ کار، اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی مسلسل جوابی کارروائی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ...
اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت جوابی کارروائیوں نے نہ صرف بھارت کی عسکری صلاحیتوں کو چیلنج کیا بلکہ اب بھارتی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید بےچینی کی فضا ہے، اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے واضح طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کے روز مارکیٹ کے انڈیکسز میں تقریباً 0.5 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1.3 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ تجارتی سیشن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان اگر برقرار رہا تو نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا بلکہ ملکی معیشت کے بارے میں مثبت پیغام بھی جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بازارِ حصص میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 3...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز سے تاریخی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہونے کے بعد مندی کا رجحان ہے۔ بازارِ حصص میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز 849 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 375 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 2115 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اتار چڑھاؤ کے دوران مارکیٹ میں 536 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور ایک...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خوفناک مندی، 2 دنوں میں مارکیٹ میں تقریباً 10 ہزار پوائنٹس کی مندی، سرمایہ کاروں کو کھربوں روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت سے اچانک منفی زون میں چلی گئی، انڈیکس میں 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 881 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کے لیے روک دیا گیا بازارِ حصص میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغازمندی ہی سے ہوا جس کے بعد مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب رہا ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 1346 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 8 ہزار 662 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا.(جاری ہے) بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان بڑھتا گیا اور 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کردیا گیا، اس وقت تک کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح...
اسٹاک ٹریڈنگ کو 5 فیصد سے زائد گھٹنے کی وجہ سے ریگولیشنز کے تحت ایک گھنٹے کیلئے روکا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کیلئے روک دیا گیا۔ بازارِ حصص میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغازمندی ہی سے ہوا، جس کے بعد مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب رہا۔ ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1346 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 8 ہزار 662 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان بڑھتا گیا اور 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کر دیا گیا، اس وقت تک کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 6948انڈیکس پوائنٹ کمی کے ساتھ ایک لاکھ 3ہزار 60پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔(جاری ہے) جمعرات کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 6948سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 103060پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔
بدترین مندی کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ ایک گھںٹے کے لیے معطل کردی گئی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے ٹریڈنگ کی عارضی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کے کاروبار میں 5 فیصد سے زائد کمی کی وجہ سے ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے روک دی گئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 6 ہزار 9 سو 48 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی حد پر پہنچ کر معطل ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 1800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مارکیٹ میں بحالی کے رجحان کا مظہر ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ اضافہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، سیاسی استحکام کی توقعات اور مالیاتی پالیسی میں ممکنہ نرمی کی توقعات کا نتیجہ ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے سے مارکیٹ میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا۔
بزدل بھارت پر پاکستان کے خوف کا سایہ گہرا ہونے لگا جس کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 45 پوائنٹس کم ہو کر 80 ہزار 700 پر ہے۔ بھارت کا ففٹی ففٹی انڈیکس 34 پوائنٹس کم ہو کر 24 ہزار 379 پر ہے۔ Post Views: 2
بھارتی جارحیت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال نے مالیاتی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی ہے اور سرمایہ کاروں میں بے چینی اور غیر یقینی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جب اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ سات ہزار سات پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بڑی کمی کی نشاندہی کرتا ہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس پانچ سو تینتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ...
منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں حملوں اور اس کے جواب میں پاکستانی فوج کی کارروائی کے بعد بدھ کی صبح انڈیا اور پاکستان کی سٹاک ماکیٹس میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 6560 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 107007 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کی نفٹی 50 انڈیکس 0.6 فیصد کمی کے بعد 24,233.3 پوائنٹس جبکہ بی ایس سی سینسیکس 0.86 فیصد کمی کے ساتھ 79,948 پوائنٹس پر پہنچ گئیں۔کاروبار کے دوران میں مارکیٹ فروخت کے دباؤ کا شکار نظر آئی۔سٹاک مارکیٹ تجزیہ کار پاکستان پر انڈیا کی جانب سے حملوں کو...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔(جاری ہے) 100 انڈیکس 2 ہزار 815 پوائنٹس میں کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 752 پر آگیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 537 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 568 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔ بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا...
کراچی: ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی سے پاک بھارت تناو، علاقائی عدم استحکام اور نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے فیصلے پر غیریقینی صورتحال سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی، پورے دن اتارچڑھاو کے بعد مارکیٹ ملے جلے رحجان سے دوچار رہی۔ تاہم ملے جلے رحجان میں آل شئیر انڈیکس بڑھنے سے 53فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 13ارب 99کروڑ 42لاکھ 64ہزار 577روپے کا اضافہ ہوا۔ کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر 1036پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 14ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی لیکن بعد ازاں نچلی...
پاک بھارت کشیدگی پر چپ سادھنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی خاموشی پر کرتے ہوئے پاکستان واپس آنے کا اعلان بھی کر دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے لندن میں اپنی چھٹیاں گزارنی تھیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے سبب میں نے اپنی چھٹیاں مختصر کرکے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹک ٹاکر نے لکھا کہ میں پاکستان سے بےحد محبت کرتی ہوں اور میرے لیے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ جنت نے...
پاک بھارت کشیدگی میں امریکی مداخلت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں کاروبار کا اختتام زبردست تیزی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 2787 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 113 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 3200 سے زائد پوائنٹس پلس ہوکر 2 نفسیاتی حدیں عبور کرگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کو اربوں روپوں کے خسارے کا سامنا، کیا اسٹاک مارکیٹ سنبھل پائے گی؟ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ14 ہزار 5 سو اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 8سو پوائنٹس رہی، اسٹاک ایکسچینج میں 37کروڑ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 23 ارب روپے سے زائد رہا۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کمی سے آئندہ انٹریسٹ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز 1602 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا تو 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغازمثبت رجحان کے ساتھ ہوا، ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میں ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، 100 انڈیکس میں 2,500 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 113,800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 3545 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور ممکنہ حکومتی اصلاحات کی توقعات...
نت نئے ریکارڈ بنانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے 30 اپریل ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیوں اسٹاک مارکیٹ مندی سے شدید مندی اور پھر ریکارڈ مندی کا شکار ہوئی۔ کہا جا رہا ہے کہ جب تک پاک بھارت کشیدگی برقرار رہے گی تو یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہو یا سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگائیں گے بلکہ اس ماحول میں سرمایہ کار اپنا پیسہ نکالنے کو ترجیح دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ہو یا معیشت وہ ایسے ماحول میں متاثر ہوتے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایسے جنگی معاملات کے سلسلے میں حساس ہوتی...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 4 ہزار 200 پوائنٹس کمی ہوئی ہے، انڈیکس ٹریڈنگ بھی بڑی مندی کا شکار رہی۔ یہ بھی پھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تنزلی کے دوران ٹریڈنگ کیوں روک دی جاتی ہے، اور ایسا کب کب ہوا؟ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ بدترین مندی سے بیک وقت 4 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا تھا، 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 4 ہزار 2 سو پوائنٹس مائنس ہوکر 1 لاکھ 10 ہزار 600 کی حد تک ٹریڈ ہوا، انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 14 ہزار اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 600 پوائنٹس رہی۔ اسٹاک ایکسچیبج میں 457 کمپنیوں میں سے صرف 60 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ،352کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ریکارڈ کی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کاروبار کے دوران مارکیٹ انڈیکس 3600 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی کے بعد 111192 پوائنٹس تک گر گیا بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور اس میں مسلسل کمی دیکھی گئی.(جاری ہے) مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباﺅ دیکھا گیا ہے جس میں ادارہ جاتی اور انفرادی دونوں سرمایہ کار شامل ہیں مارکیٹ تجزیہ کار مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو حصص بازار میں مندی کی وجہ قرار...
تجزیہ کاروں نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کی وجہ قرار دیا ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ آئندہ چند روز میں ممکنہ حملے کی خبریں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی پڑنے لگے، کاروبار کے دوران انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 192 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارشروع ہوتے ہی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بازارِ حصص میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 1717 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 13 ہزار 154 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں انڈیکس میں بتدریج اور مسلسل کمی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 2241 پوائنٹس کی بڑی مندی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار 631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز (منگل کو) بھی پی ایس ایکس میں پہلے سیشن کے دوران مندی...
پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی،3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لے بیٹھی، مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تجزیہ کاروں نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کو مندی کی وجہ قرار دیا ہے۔ بدھ کو صبح 11 بجکر 19 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3191.14 پوائنٹس یا 2.78 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 681 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو منگل کو ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند...
کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر شدید منفی رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی اور 100 انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو حالیہ دنوں میں ایک بڑی مندی سمجھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال اور ممکنہ مالیاتی پالیسی اقدامات کے خدشات اس مندی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کے باعث متعدد اہم سیکٹرز میں فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا، جس کا اثر مجموعی کاروباری ماحول پر پڑا۔ اسٹاک ماہرین کا...
اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی رہی اور اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 808.28 پوائنٹس یا 0.71 فیصد بڑھ کر 114872.18 پر بند ہوا، جو گزشتہ روز 114063.90 پر بند ہوا تھا۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر آف ریسرچ اویس اشرف نے اس تیزی کی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلان قرار دیا، جس میں ’ توسیع شدہ فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کے لیے 1.3 بلین ڈالر کی قسط اور لچک اور پائیداری سہولت کے تحت ایک نیا 28 ماہ کا انتظام منظور کیا جائے گا۔’ اس سے قبل، آئی...
پاک بھارت کشیدگی کے سبب، آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار رہی۔ کاروباری ہفتے کےچوتھے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 1 لاکھ 15 ہزار کی حد سے ہوا جو گراوٹ سے 2500 پوائنٹس کی بڑی کمی سے دوچار ہوا۔ دن بھر شئیرز کی فروخت کے لیے تانتا بندھا رہا۔ اسی سبب ہنڈرڈ انڈیکس کی یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس اور یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 16 ہزار 568 پوائنٹس رہی۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا جن میں سے صرف 83 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 339 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 34 کمپنیوں کے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے دو حدیں کھو دیں ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار 360 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 14 ہزار 661 کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر ٹریڈ کر رہا...
تھائی لینڈ (نیوزڈیسک)پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا آج سہہ پہر 3 بجے تھائی لینڈ میںہہوگا۔ پاکستانی انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر کل بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے۔ پاکستان کے عثمان وزیر کی یہ 16ویں انٹرنیشنل فائٹ ہوگی، عثمان وزیر 16/0 کے اسکور کے ساتھ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔ پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق آج دن تین بجے ہوگا۔ پاکستانی باکسر عثمان وزیر بھارتی باکسر کو ہرانے کےلیے پرعزم ہیں۔ عثمان وزیر اس سے قبل بھی بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔ عثمان وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپنی فتح کےلیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت پاکستان کے نام...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 2485 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 14 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 799 پوائنٹس کی کمی ہوئی تو انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 426 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے مارکیٹ میں مندی اور تیزی کا رجحان جاری رہا...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 2485 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 14 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 799 پوائنٹس کی کمی ہوئی تو انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 426 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے مارکیٹ میں مندی اور تیزی کا رجحان جاری رہا جب کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی۔ قبل ازیں مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے...