آپریشن بیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی سٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے آپریشن بنیان مَرصوص نے بھارت کو دہلا دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارتی سٹاک مارکیٹ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کے جنگی جنون نے مالیاتی بحران کو جنم دیا ہے، جس کا نقصان 83 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑھنے کے خدشات کے درمیان، خوف و ہراس نے ہندوستانی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ایک مالیاتی تجزیہ کار اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی مسلسل جوابی کارروائی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
رائٹرز کا مزید کہنا ہے کہ صرف جمعرات کو ہی بھارتی انڈیکس 0.
ڈی ایچ اے لاہور ٹینس چیمپئن شپ: مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ہارون زاہد کی شاندار شروعات
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان
آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ مہینوں بعد اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز بیان دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے آپریشن سندورمیں ناکامی چھپانے کی ایک اور مضحکہ خیز کوشش کی ہے جس میں اس کے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا بیان دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا۔
بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف بھی کرچکے ہیں۔