پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس کا رُخ بلندی کی جانب ہے۔ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ منگل کے روز کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس  کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کے اضافے کے بعد نئی بلند سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا۔واضح رہے کہ 5 جون کو مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

 کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر

اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔

سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔

اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر