2025-07-26@12:01:33 GMT
تلاش کی گنتی: 2393

«کیلئے پاکستان»:

(نئی خبر)
      اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام کی بحالی کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی سب سے بڑ ی سکیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس   وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دورہءِ امریکہ کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی۔ وزیرِاعظم نے امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب میں فیلڈ مارشل کو پاکستان کی سرحدوں و مفادات کے دفاع کیلئے پختہ عزم کے اظہار پر خراج تحسین پیش کیا۔  وفاقی کابینہ نے اگلے مالی سال کے عوام دوست وفاقی بجٹ پر...
    پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا  ۔ پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچا،پاکستان کا سیمی فائنل میں جمعہ کو فرانس سے مقابلہ ہوگا،یاد رہے گرین شرٹس کو آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجودہے۔ دوسری جانب پاکستانی ہاکی ٹیم عالمی رینگنگ میں 2 درجہ ترقی کرکے 15 ویں سے 13 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر...
    پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں اورسیلونز کے کرائے میں 3 فیصد اضافہ کردیا ہے،جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون سے ہو گا۔
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان سے شکست کھانے کے بعد افسوس ناک طور پر بھارت نے امریکا کی سفارتی مداخلت کی بھی مخالفت کی ہے، پاکستان نہ تو تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کے لیے بے چین ہے۔  بلاول بھٹو نے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی یہ ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ...
    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پاک بھارت جنگ بندی کے سلسلے میں بڑی اور مثبت پیشرفت ہوگی۔ پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ افیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ظہرانے پر ملاقات  جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ بلاول نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد بھارت نے افسوسناک طور پر مستقل امن کی طرف تمام کوششوں کی مخالفت کی ہے۔ پی پی...
    پاکستان تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نہ جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کے لیے بے چین ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بھارت اس وقت بہت بری طرح ہارا ہوا ہے۔ اور بھارت کے ساتھ حالیہ 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے افسوس کے ساتھ پائیدار امن کی تمام کوششوں کی مزاحمت کی ہے۔ اور بھارت کی طرف سے امریکی سفارتی کوششوں کی بھی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، پاکستان نے ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے، عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے۔  ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، اس جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں، جبکہ سینکڑوں ابھی بھی زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن یہ جنگ شروع ہوئی اسی روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات ہوئی، ایرانی صدر کے ساتھ...
    — فائل فوٹو ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ سے متعلق ایران میں پاکستانی شہریوں کےلیے ہدایات سامنے آئی ہیں۔پاکستانی سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ موبائل یا لینڈ لائن نمبرز پر براہ راست کال کے لیے بیلنس اور کال پیکجز فعال رکھے جائیں، انٹرنیٹ بندش کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستانی سفیر نے ایران میں پاکستانی شہریوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے اور رابطوں کا متبادل انتظام رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایران سے روانہ ہونے والے پاکستانی شہری اپنے پاسپورٹ پر خروج کی مہر لگوانا یقینی بنائیں۔مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ بارڈر بند ہونے کے اوقات سے پہلے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر پہنچیں، رابطوں میں...
    پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی، اسرائیل کے بارے میںہمارا کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے، پیٹرن انچیف اس وقت ہم 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں، ہمشیرہ کی ملاقات کے بعد گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے ایران اسرائیل صورتحال کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جب عمران خان کو بیرون ملک احتجاج کے بارے میں بتایا تو وہ ہنس پڑے، تاہم...
    کراچی: ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔ ایرانی فضائی حدود کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران...
    ایران اسرائیل جنگ، ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ LPG WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)ایران اسرائیل جنگ کے سبب ملک بھر میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے گیس کی فوری امپورٹ کی اپیل کردی۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کا تاریخ ساز شارٹ فال کا خدشہ ہے، حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیے فوری طور پر خصوصی بندوبست کرے ورنہ پاکستان میں ایل پی جی کا شارٹ فال شروع ہو جائے گا۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ بحران کے سبب گھریلو...
    عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2ہفتوں کیلئے موخر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لئے موخر کردی۔منگل کو اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے فیملی ممبران کی ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں صحت، زیر سماعت اپیلوں اور پی ٹی آئی کی ملک بھر میں تحریک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔ بانی پی ٹی آئیعمران خان بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے ساری...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔ عمران خان بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔
    —فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کےلیے وبالِ جان بن گیا ہے۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما نے لاہور میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ عارضی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت میں رہ کر ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ کا کردار اپنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت پیچھے چلی گئی اسٹیٹ بینک نے حکومت پر حقیقت آشکار کردی ہے۔
    —فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال کے تناظر میں معاشی معاملات کا جائزہ لیا ہے، ہم ہر طرح کی صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، یو ایس ٹیرف پر امریکا سے بات ہوئی ہے، گزشتہ روز امریکی سیکریٹری کامرس سے بات ہوئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کی ترقی...
    فوٹو — جیو نیوز پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے لندن میں خصوصی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی حمایت سے پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے لندن میں ٹیکسیوں پر ’تھنک ٹیک، تھنک پاکستان‘ کے لیبل لگائے گئے ہیں۔لندن میں اس تشہیری مہم کا آغاز اولمپیا لندن میں منعقد کیے گئے لندن ٹیک ویک 2025ء میں پاکستان کی شرکت کے بعد کیا گیا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے اشتراک سے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کی قیادت میں پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تقریباً 14 نمائندوں نے لندن ٹیک ویک 2025ء میں شرکت کی۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB)...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)مئیرکراچی بیرسٹر مر تضیٰ وہاب نے کہاہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب پارکنگ پلازہ تعمیرکیلئے بجٹ الاٹ کردیا گیا ہے اورجلداسکی تعمیرکا آغاز ہوجائیگا،مارکیٹ میں نوجوانوں کوروزگار کیلئے آمادہ کرنیکی ضرورت ہے جومحدود سرمائے سے اسٹاک مارکیٹ سے پیسے کماسکتے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اوراسٹاک ایکسچینج ایک دوسرے کی مدد کرکے شہرکی بہتری کیلئے کام کرسکتے ہیں۔ مئیرکراچی نے پیر کی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روایتی بیل بجاکرکاروبارکا آغازکرنے کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ مئیر کراچی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زیرزمین پانی کے نئے کنکشن کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے، واٹرکارپوریشن پانی کنکشن توکاٹ سکتا ہے لیکن اسے سیلڈ نہیں کرسکتا،جلدسیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے...
    لندن:مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان جنگ کیلئے نہیں ،امن کیلئے ایٹمی قوت بنا،ایران پر حملہ کونسی انسانیت ہے؟ میڈسے گفتگو کرتےہوئے نوازشریف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کا یہ اقدام زیادتی ہے،ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ ایٹمی قوت ہے ،انہوںن ے واضح کیاکہ پاکستان جنگ کیلئے نہیں ،امن کیلئے ایٹمی قوت بناہے۔ Post Views: 5
    حالیہ پاک بھارت تنازع کے بعد دنیا کو پاکستان کا موقف بیان کرنے کیلئے آئے ہوئے پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برسلز کے ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کے منتخب کارکنان سے خطاب کیا۔تقریب میں بیلجیم سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم اور سینئیر کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، جمہوری استحکام اور پیپلز پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے شیراز بٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے...
    واشنگٹن: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا میلہ امریکا میں سجنے کو ہے لیکن اس بار میدان میں صرف کھلاڑی نہیں بلکہ "میڈ اِن پاکستان" گیند بھی خوب جلوے دکھانے کو تیار ہے۔ ایڈیڈاس کی جانب سے تیار کردہ آفیشل میچ بال "Club World Cup 25 Pro Ball" اپنی دلکش stars and stripes ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والا یہ بال مکمل طور پر ماحول دوست مواد سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایڈیڈاس کی PRECISIONSHELL ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیند کی رفتار، اسپن اور پرواز کو مزید بہتر بناتی ہے۔ بال میں موشن سینسر بھی نصب ہے جو فی سیکنڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا پائیدار و جدید آئی سی ٹی نظام تشکیل دیا جائے گا جس سے پاکستان خطے میں آئی ٹی شعبے کے حوالے سے مرکز بن کر ابھرے گا،پاکستان میں آئی ٹی شعبے کے جدید تربیتی پروگرامز سے مقامی سطح پر تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو تیار کیا جائے،آئی ٹی شعبے کی ایسی تربیت و ہنر فراہم کئے جائیں، جس سے نوجوانوں کا روزگار یقینی ہو جبکہ وزیر اعظم کو بتایا گیا ہے کہ رواں موسم گرما کی تعطیلات میں 1 لاکھ 46 ہزار بچوں کو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہواوے کے اشتراک...
    (گزشتہ سے ییوستہ) اسرائیلی ہاروپ ڈرونز،جنہیں ناقابلِ شکست قراردیاگیاتھا،پاکستانی دفاعی قوت کے سامنے ناکام ہوگئے۔پاکستان نے نہ صرف ان ڈرونز کومارگرایابلکہ بھارت میں ان کے آپریٹنگ مراکزکوبھی تباہ کردیا۔اسرائیل کے18ہلاک شدہ ماہرین کی واپسی خفیہ اندازمیں ہوئی،مگر دنیا جان چکی تھی کہ اسرائیل اوربھارت کی عسکری برتری کاافسانہ محض جھوٹ کا غبارہ تھا۔اس شکست کے بعدامریکاکوجنگ بندی کیلئے ہنگامی مداخلت کرنا پڑی،اسرائیل اوربھارت کی اپیل پر امریکانے فوری طورپرثالثی کا کرداراداکرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے اتحادیوں کو بچایا جاسکے۔ مگرپاکستان کیلئے یہ تجربہ نیانہ تھا۔1962، 1965، 1999اورپھر 2019کے بعد، ہربار امریکا نے پاکستان کووقتی وعدوں اورلالی پاپوں سے بہلایامگرزمینی حقائق وہی کے وہی رہے۔کشمیرکی صورتِ حال میں کوئی جوہری تبدیلی نہ آئی بلکہ صورتحال مزید الجھ گئی۔اب امریکانے ایک...
    اویس کیانی: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی تربیت اور پاکستان میں تربیتی پروگرامز کے ایکوسسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.  اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے کی جدید تربیت کیلئے نظام کی تشکیل و اجراء پر تیزی سے کام جاری ہے جس کیلئے کنسلٹنسی فرمز کی خدمات کے حصول کے حوالے سے ٹرمز آف ریفرنسز حتمی مراحل میں ہیں. ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ ...
    ویب ڈیسک : پاکستان نے ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی اضلاع پنجگور، گوادر اور کیچ کے کراسنگ پوائنٹس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔  ضلعی انتظامیہ پنجگورکے مطابق ایران سے متصل ضلع کے دونوں کراسنگ پوائنٹس چیدگی اور جیرک پروم میں آمد و رفت کے راستے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دونوں بارڈر پوائنٹس سے فیول کی آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، پابندی صورتحال کے معمول پر آنے تک نافذ العمل رہے گی لہٰذا عوام غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ گبد-کلاتو 250 بارڈر پر راہداری کو تا حکمِ ثانی بند کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ یہ...
    پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے جب کہ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔
    بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر پر صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تفتان بارڈر پر دو طرفہ سرحدی تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔ ایران سے تفتان بارڈر پر پاکستان کی جانب لوگوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے اور تفتان میں اس وقت زائرین موجود نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی اضلاع پنجگور، گوادر اور کیچ کے کراسنگ پوائنٹس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ پنجگور کے مطابق ایران سے متصل ضلع کے دونوں کراسنگ پوائنٹس چیدگی اور جیرک پروم میں آمد و رفت کے راستے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دونوں بارڈر پوائنٹس سے فیول کی آمد و رفت پر...
    بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر پر صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تفتان بارڈر پر دو طرفہ سرحدی تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔ ایران سے تفتان بارڈر پر پاکستان کی جانب لوگوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے اور تفتان میں اس وقت زائرین موجود نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی اضلاع پنجگور، گوادر اور کیچ کے کراسنگ پوائنٹس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ پنجگور کے مطابق ایران سے متصل ضلع کے دونوں کراسنگ پوائنٹس چیدگی اور جیرک پروم میں آمد و رفت کے راستے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دونوں بارڈر پوائنٹس سے فیول کی آمد و رفت پر...
    مقررین نے پاکستان کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صہیونی منصوبہ بندیاں اب پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ماضی میں بھارت کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور اب داخلی خلفشار، فکری انتشار اور نفسیاتی حملوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی لاہور، ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی لاہور، ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی لاہور، ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی لاہور، ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی لاہور، ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی لاہور، ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے...
    مقررین نے پاکستان کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صہیونی منصوبہ بندیاں اب پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ماضی میں بھارت کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور اب داخلی خلفشار، فکری انتشار اور نفسیاتی حملوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور اسلامی مزاحمت کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں کیخلاف اتحاد امت فورم کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ تک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف مکاتبِ فکر، تنظیموں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین میں خواتین،...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد پڑوسی ملک میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین وطن واپس آگئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا کے انتظامات کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو وطن لایا جائے گا، عراق میں پھنسے ہوئے زائرین سے بھی سفارت خانے کا رابطہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا جبکہ ایران...
    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسرائیل کی جارحیت کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور شہریوں کو محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورت حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کے لیے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ہفتہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، محمد سلیم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں اصلاحاتی ایکشن پلان کی مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن میٹرکس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انضمام اور انسانی وسائل کے انتظام (HRM) کو مضبوط بنا کر عوامی مرکزیت پر مبنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔سپریم۔کورٹ سے جاری اعلامیے کیمطابق رجسٹرار کو ڈیجیٹلائزیشن، کیس مینجمنٹ سسٹم میں بہتری اور ای فائلنگ کے حوالے سے اب تک...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔            نجی ٹی وی  دنیانیوزکے مطابق  شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا بجٹ ہے، جب بجٹ پیش کرنے والا خود کہتا ہے کہ یہ قرضوں کا بجٹ ہے تو پھر میں کیا کہوں گا؟انہوں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا...
    پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپین یونین ہمارے خطے میں مستقل قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ بات پاکستان سے آئے ہوئے بین الپارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں یورپین حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نےکہاکہ امریکا اور برطانیہ کے بعد ہم یہاں یورپین وزارت خارجہ میں آئے ہیں۔ہم نے یہاں حکام کو کشمیر میں عوام کی جدوجہد، پاکستان پر انڈیا کی جانب سے مسلط کی گئی جنگی صورتحال اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کا موقف پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹونے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ نے جس طرح دوبارہ سے کشمیر پر بات کی ہے...
     نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے اور  اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوںگے:امریکہ کاسلامتی کونسل میں بیان عاصم...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں فائنل مشق "معرکہ بقا" میں شرکت کے لیے 6 سویلین اراکین کی نامزدگی کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ مشق معرکہ بقا نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کا اہم حصہ ہے جو 26 مئی سے یکم جولائی 2025 تک این ڈی یو میں ہو رہی ہے، مشق معرکہ بقا کا صدارتی سیشن 16 جون کو ہوگا، جس میں 6 سول ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔  نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سیکریٹری ای اینڈ پی خیبر پختونخوا محمد زبیر، پولیس سروس پاکستان کے او ایس ڈی محمد گوہر نفیس اور پولیس سروس پاکستان کے جوائنٹ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ثاقب اسماعیل میمن کو...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)   سینئر حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، سفارتی مشن زائرین کی واپسی کو آسان بنائیں گے اور انھیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔نجی ٹی وی آ ج نیوزکے مطابق   اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجودہیں۔سفارتی مشن ان زائرین کو ضروری مدد فراہم کریں گے اور ان کی محفوظ وطن واپسی کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔۔وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زائرین...
      اسلام آباد: پاکستان نے ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایران زیارات کے لیے جانے والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں۔ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں۔ حکام نے کہا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ اور زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔ بیان میں کہاگیا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے۔ جہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ Post Views: 2
    اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل تنازع کے بعد پاکستان نے ایران میں زیارات پر جانے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ حکام دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ تہران...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپسی اور انکی حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ، کہا کہ زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں.  وزیرِ اعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا، ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زائرین کی با حفاظت وطن واپسی کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں. انہوں نے کہا کہ خطے میں صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے.   فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کے لیے ہاٹ لائنز قائم کردی گئی ہیں۔(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، خطے کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوگا، سیکریٹری خارجہ کا ایران میں پاکستانی سفیر سے رابطہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ایران پر حملے کی مذمت کی اور میں نے بھی بیان دیا۔
    محمود خان اچکزئی —فائل فوٹو پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکمرانوں کے لیے امتحان ہے کہ کس طرح حالات سے نبرد آزما ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت نازک ہے، یہاں 10 سے 12کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ملک کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے، ایسے میں ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ جو حکومتوں میں رہے ان کے وسائل سے زیادہ جائیدادیں ضبط کر کے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جائے۔پشتون خوا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی کو ’’بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ‘‘قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد (13 جون 2025) پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جو 1947 میں ہمیں تسلیم کرنے والا پہلا برادر اسلامی ملک ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی مسترد کرنے کا یہ متفقہ فیصلہ پاکستان کا یک آواز موقف ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور او آئی سی پر زور دیا کہ فوری او آئی سی اجلاس بلاکر...
    اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کے بعد پاکستان نے اپنے شہریوں و زائرین کی حفاظت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا،پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں،ایران میں پاکستانی زائرین اور شہریوں کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔تہران میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستان سفارتخا نے کو بھی کمیونٹی اور زائرین کوسہولیات دینے کی ہدایت جاری کر دی ان کاکہناہے کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388  پر رابطہ کیاجا سکتا ہے۔تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کو تمام...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا، تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا، جس کے تحت پاکستانیوں کے انخلاء پر غور کیا جارہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں قائم یونٹ ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرے گا، ایران سے پاکستانیوں کے ممکنہ انخلا کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے تحفظ کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی زائرین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زائرین اور پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔ زائرین کسی بھی مدد کے لیے سفارتخانے کے نمبر 00982166941388 پر رابطہ کر سکتےہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا، جس کے تحت پاکستانیوں کے انخلا پر غور شروع کر دیا گیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں قائم یونٹ ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرے گا، ایران سے پاکستانیوں کے ممکنہ انخلا کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔(جاری ہے) سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایرانی فضائی حدود بند ہونے کے سبب زمینی راستے سے انخلا پر غور ہوگا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں...
    (گزشتہ سےپیوستہ) مایرامیکڈونلڈاپنی کتاب’’وائٹ ایزدی شراڈ‘‘(کفن کی طرح سفید)میں لکھتی ہیں کہ اکسائی چن پربرطانوی سرحدی پالیسی کبھی واضح نہ تھی،اوریہ خطہ برطانوی نقشوں میں بھی مبہم حیثیت رکھتاتھا۔یہی ابہام آج بھی تینوں ممالک کے درمیان کشیدگی کاسبب ہے۔مایرا میکڈونلڈ اور رونگ شِنگ گوجیسے ماہرین کی تحقیقات ہمیں بتاتی ہیں کہ کشمیرکاتنازع محض پاکستان اور بھارت تک محدودنہیں،بلکہ چین کی خطے میں موجودگی بھی اس کی جغرافیائی پیچیدگی کالازمی حصہ ہے۔ چین کے قبضے میں موجوداکسائی چن، بھارت کے دعوے کے مطابق لداخ کاحصہ ہے۔ پاکستان کے زیرانتظام آزادکشمیراورگلگت بلتستان، بھارت کے نقشے میں ابھی تک اس کے دعوے کاحصہ ہیں،جبکہ چین اروناچل پردیش کو ’’ژانگنان ‘‘یعنی جنوبی تبت کاحصہ گردانتا ہے۔ آئی ایس پی آرکے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد...
    دنیا کی معاصر تاریخ ہمیں ایسے بے شمار واقعات سے روشناس کراتی ہے جو آنے والی اقوام کے لیے نشانِ عبرت بن جاتے ہیں۔ یہ تاریخی حقائق عبرت کے انمول موتیوں سے بھرے پڑی ہیں۔ یوکرائن کا ایٹمی طاقت سے دستبردار ہو کر آج روسی جارحیت کا شکار ہونا، ایک ایسا ہی سبق ہے جو پاکستان سمیت تمام خودمختار ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ یوکرائن سے ایٹمی طاقت کیا گئی کہ اپنی خودمختاری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ تاریخ کا ایسا زخم ہے جسے نظرانداز کرنا کسی آزاد ریاست، بالخصوص پاکستان کے لیے خودکشی کے مترادف ہوگا۔ ہوا کچھ یوں کہ 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یوکرائن کے پاس 1,900 ایٹمی وار ہیڈز تھے، مگر...
    واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان بھارت جنگ رُکوانے کی بات دُہراتے ہوئے پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش بھی کی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جوہری جنگ تجارت سے رُکوائی ، کوئی یہ نہیں کر سکتا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے بھارت پاکستان سے کہا کہ کشمیر پر دشمنی بہت عرصے ہوگئی ، وہ سب کچھ حل کرا سکتے ہیں ، وہ ثالث بنیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے بھارت پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی، دونوں...
    سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ تیل و گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل نے دریافت کیا، کنویں میں جی ایچ پی ایل 5 فیصد کی حصہ دار ہے۔ ترجمان کے مطابق کنویں سے یومیہ 64 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 55 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا، دریافت سے ملک میں انرجی کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا۔
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے۔نیویارک پوسٹ کو ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا پانی بندکرنیکی کوشش کی تو جنگی اقدام تصور ہوگا، جنگ بندی تعاون میں کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، قیام امن کے لیے امریکا کی ہر کوشش کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔سابق وزیر خارجہ نے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بھارت میں کوئی دہشت گردی...
    لا ہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے کیپٹن نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سنایا جب مقبوضہ کشمیر سے ایک خاتون لائن آف کنٹرول کراس کرکے پاکستان شادی کے لیے آگئی تھیں۔نجی ٹی و ی جیونیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے جس میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔ایک قسط میں لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر اسفند یار، کیپٹن شیر جنگ، کیپٹن علی اور صوبیدار نزاکت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔دوران پروگرام کیپٹن علی سے میزبان تابش ہاشمی نے سوال پوچھا کہ یہ کیا قصّہ ہے کہ دوران جنگ بارڈر پر گولیاں آرہی ہیں، گولے آ رہے ہیں مگر...
    فیفا کلب ورلڈکپ میں شریک پاکستان نژاد فٹبالر حارث زیب نے کہا ہے کہ  میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے کےلیے دستیاب ہوں۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں حارث زیب نے اپنے سفر اور مستقبل کے اہداف پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے کزنز کے ساتھ فٹبال کھیلنا شروع کی۔ اسکول لیول، کلب لیول، ایج گروپ لیول اور پھر ٹاپ لیول فٹبال کھیلی، فٹبال کی وجہ سے زندگی کے بہترین لمحات ملے لیکن مشکل وقت بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ 2021 سے 2023 کے درمیان پاؤں پانچ مرتبہ انجرڈ ہوا، دو مرتبہ سرجری ہوئی جس کی وجہ سے فن لینڈ کا کنٹریکٹ بھی مس ہوا، ایسا لگا کہ فٹبال کا خواب چکنا...
    لندن (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے، امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے۔برطانیہ کے دورے میں ارکان پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کے اہم ارکان سے ملاقاتوں کے بعد برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں سے ملاقات کے لیے روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ...
    سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لوزان(سب نیوز )پاکستان نے آنے والی نسلوں کے لیے سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کے شہر نیس میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس میں کیا۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے سمندری وسائل اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ صرف الگ تھلگ قومی کوششیں سمندری اور ساحلی وسائل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیئر ٹیکس رجیم موجود نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرتی ہے تو اسے ٹیکس نہیں دینا پڑتا، لیکن اگر پاکستانی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرے تو اسے ٹیکس دینا ہوتا ہے۔کنول چیمہ کے مطابق اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹ انکم 3.1 بلین ڈالر ہے، جس میں سے 400 ملین فری لانسرز اور 2.7 بلین ڈالر کارپوریٹ سیکٹر حاصل کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریموٹ ورکر اور مقامی ورکر کا ٹیکس سسٹم یکساں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانا غلط ہے، بار بار پالیسیز تبدیل کرنے سے ملک...
    ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے کہا کہ سینیٹ سے عہدے کی توثیق ہوئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاوں گا۔ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھائیں گے، جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے۔پال کپور کا مزید کہنا تھا کہ عہدہ پر فائض کیا گیا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کروں گا، سینیٹ کی توثیق کے بعد پال کپور ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔
     واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوب اور وسطی ایشیائی امورکے لیے امریکہ کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور کا کہنا ہے کہ توثیق کی گئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاؤں گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان دیا کہ  تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے، عہدے پر فائز کیا گیاتو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کروں گا۔واضح رہے کہ پال کپور کو صدر ٹرمپ نے نامزد کیا ہے اور سینیٹ نےتوثیق کی تو پال کپور عہدے سے مستعفی ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے جنگی جنون کے باعث خطے میں اسلحے کے حصول کی دوڑ جاری ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نیوز کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری کی تجویز منظوری کیلئے پیش کردی۔ بھارتی فوج کیلئے کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ائیر میزائیل سسٹم خریداری کی منظوری لی جائے گی۔ ’’اس دفاعی نظام کی مالیت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے ہے‘‘ اے این آئی نیوز کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی فوج کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے، دفاعی نظام QRSAM کی رینج 30 کلومیٹر تک ہے، یہ نظام موبائل ہے اور 360 ڈگری ریڈار کوریج فراہم...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو ٹی20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے میچز کی سیریز کو ٹی20 انٹرنیشنل میں تبدیل کرنے کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے، یہ تجویز ٹی20 ایشیاکپ اور ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے آئی ہے۔ زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد قومی ٹیم کی اہم ایونٹس کیلئے تیاری کروانا اور بہتر کمبینیشن بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: رضوان، شان کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں! پاکستانی ٹیم کو جولائی کے آخر میں وائٹ بال سیریز کیلئے امریکا اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے، ٹی20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں شیڈول...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بجٹ میں دس وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ چالیس ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے۔ 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹس کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی۔ اسی طرح 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے۔ وزیراعظم سماجی اور اقتصادی ترقی...
    اسلام آباد،لندن (نمائندہ خصوصی+ نیٹ نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے سفارتی وفد نے لندن میں بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے سٹرٹیجک سٹڈیز کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ عالمی پالیسی ساز سٹرٹیجک تجزیہ کار اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ بلاول نے جنوبی ایشیا میں بھارت کی بلااشتعال فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں نہ صرف عام شہریوں کی جانوں کا نقصان ہوا بلکہ علاقائی استحکام کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوئے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ اور غیر قانونی معطلی کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی آبی...
    صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی راہنمائی اور وزیراعظم محمد نواز شریف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اس معزز ایوان کے سامنے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اس مخلوط حکومت کا یہ دوسرا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت خصوصا میاں محمد نواز شریف ، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، چوہدری شجاعت حسین، عبدالعلیم خان اور خالد حسین مگسی کی رہنمائی کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر، یہ بجٹ نہایت اہم اور تاریخی موقع پر پیش کیا جارہا ہے، قوم میں حالیہ دنوں میں غیر...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو بہترین بجٹ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، ان کے پاس تنقید کے لئے کچھ نہیں   حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ کے حوالے سے تیاری کرلیتے، ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، اپوزیشن کے لوگ...
    بھارتی جنگی جنون خطرہ بن،توازن کیلئے پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت کا مسلسل بڑھتا ہوا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے لیے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بھارت کا مسلسل بڑھتا جنگی جنون پورے خطے بالخصوص جنوبی ایشیا کے امن کے لیے مستقل خطرہ ہے، بھارت کی عسکری حکمت عملی ہمیشہ پاکستان کے گرد گھومتی رہی ہے، خواہ وہ سرحدی خلاف ورزیاں ہوں یا اسپانسرڈ دہشتگردی۔ حال ہی میں ہونے والے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص...
    اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران لاکھوں پاکستان روزگار کیلیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ سے بیرون ملک کام کیلئے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے، سندھ سے 60 ہزار 424 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے ہیں۔ اسی طرح قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے جبکہ آزاد کشمیر سے بیرون ملک جانے والی لیبر کی...
    اسکرین گریب تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان میں بانی پی ٹی آئی جیسا مقبول لیڈر پیدا نہیں ہوا، قوم کیلئے جو بہتر ہے ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے، اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے لیکن بات نہیں بنی۔گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بھارت کا دلیری سے مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، بھارت شکست کا تاثر ختم کرنے کیلئے نیا ایڈونچر کر سکتا ہے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں...
    اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے لاکھوں افراد روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 62 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے، سعودی عرب جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزارہے، اومان میں 11 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 09 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے۔ سروے رپورٹ کے مطابق بیرون ملک کام کے لیے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4...
     ویب ڈیسک : ایک سال میں 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک منتقل ہوگئے  اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران لاکھوں پاکستان روزگار کیلیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید  خیبر پختونخواہ سے بیرون ملک کام کیلئے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے، سندھ سے 60 ہزار 424 افراد...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے  ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے   حوالے سے   بتایا کہ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو  گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے، واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظارکرے گی۔ ملکی فصلوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟وزیرخزانہ نے اعدادوشمار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش  کرتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7فیصد رہی،ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں،پاکستان کی افراط زر 4.6 فیصد ہے،2023میں دو ہفتوں کیلئے ذخائر موجود تھے،2023کے بعد جو ریکوری شروع ہوئی وہ درست سمت میں گئی ،نگران حکومت میں اچھے اقدامات کو سراہتا ہوں،پالیسی ریٹ22فیصد سے کم ہو کر 11فیصد پر آ گیا۔  "واٹس ایپ پر اگلے ہی دن ذاتی پیشی کا حکم دینا ناانصافی"فرحت اللہ بابر نے طلبی پر ایف آئی اے...
    پرتگال نے یوئیفانیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار اپنے نام کرلیا۔ پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے دو دو گول کیے تھے۔ فرانس نےجرمنی کو0-2سےہراکرتیسری پوزیشن حاصل کی،دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو دو صفر سے ہرا دیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
    ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے ۔  انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا نظریہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکا ہے، مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔  ایوانِ صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ پارٹی کارکن ہماری اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے، صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔...
      واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک ، بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔     واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب یا ملک سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مسلسل دھمکی آمیز...
    واشنگٹن  (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کیلئے تیار ہے، بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔  نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ پاک بھارت جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم امریکی حکومت کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا میں مستقل امن کیلئے آپ کے وژن پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کسی غیرجانبدار مقام پر تمام متنازع امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت اور واشنگٹن میں موجود بھارتی...
    ویب ڈیسک:  پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے دلچسپ اور دوستانہ انداز میں کہا ہے کہ عید پر صحیح جانور چننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ سفیر نے عید کے دوران اپنے سیکیورٹی گارڈز کی خوشی کیلئے مویشی منڈی کا دورہ کیا تاکہ ان کے لیے دُنبے خریدے جا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے قربانی کے جانور چننے کے تجربے کو دلچسپ مگر مشکل قرار دیا۔ ایلفرڈ گرانیس نے نہ صرف مویشی منڈی کا چکر لگایا بلکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی ثقافت، مذہبی روایات اور بھائی چارے کی فضا کو بھی خوب سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امت مسلمہ اور قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد ...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم اور عالم اسلام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسر نو زندہ کرنے کا دن ہے، ہمیں بطورقوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امت مسلمہ کیلئے خیرو برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کا پیغام صرف جانور کی قربانی تک محدود نہیں، یہ...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 15 ارب روپے مختص کروائے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم 20 سالوں سے بجٹ میں اپنی تجاویز پیش کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بجٹ میں ہزاروں ارب روپے کراچی شہر کے شامل ہیں، کراچی میں نکاسی و فراہمی آب اور کچرا اٹھانا وفاق کی ذمہ داری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کاموں کیلئے...
    لندن میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف نے عید لاضحیٰ کی نماز ادا کر لی۔ عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ نون نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے، عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اللہ خوشیاں عطا فرمائے، اللہ تعالی پاکستان کو ترقی عطا فرمائے۔...
    سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی اور پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے لندن میں ریجنٹس پارک مسجد میں نمازعید ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ خوشیاں نصیب فرمائے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے جو کام ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام کو بھی ڈھیروں خوشیاں عطا کرے
    عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، جنیوا اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز )جنیوا میں محنت کشوں کے عالمی ادارے کے رکن ممالک کے وزرا کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چودھری سالک حسین نے فلسطینیوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے غزہ میں نہتے شہریوں کے خلاف مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، یو این، محنت کشوں کیعالمی ادارے غزہ میں قتل عام روکیں، پاکستان کی توجہ محنت کشوں کا تحفظ یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چودھری سالک...
    پاکستان عالمی سطح پر ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل کا بغور جائزہ لے رہا ہے، بلال بن ثاقب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی...
    وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے...