2025-06-11@19:15:22 GMT
تلاش کی گنتی: 412

«اعجاز چوہدری کی»:

(نئی خبر)
    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔طلال چوہدری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا...
    چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز کی درخواست پر رولز کے مطابق پروڈکش آرڈر جاری کیے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو جاری کردی گئیں۔ چیئرمین سینیٹ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اجلاس میں ان کی شرکت...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ‏190 ملین کیس میں این سی اے برطانیہ نے 2018 میں تحقیقات شروع کیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر 2019 کو پاکستان اور این سی اے برطانیہ کے درمیان معاہدہ ہوا، 29 نومبر 2019 کو برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے۔ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 3 دسمبر 2019 کو بند لفافے میں معاہدہ کابینہ میں پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی، شہزاد اکبر کے ذریعے 240 کنال زمین سمیت اربوں روپے کا ڈاکا ڈال چکے تھے۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کا ڈرامہ اسلامی ٹچ دے کر اربوں روپے کا ڈاکا...
    اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر اور اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی کے درمیان آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور خواجہ فاروق احمد نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کی بھرپور مذمت کی اور اس سلسلے میں موثر اور جارحانہ انداز میں اندرون و بیرون ملک بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن...
    چھبیس نومبراحتجاج، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی 3 درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر اقبال کاکٹر اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی...
    اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد کردیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی  ضمانت کی 3 درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر اقبال کاکٹر اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے جمع ہی نہیں کروائے۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کروائے۔ آپ عدالت کے حکم پر...
    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، یہاں سے مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لئے ہمیں کمر بستہ ہو جانا چاہیے کیونکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آئے روز کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور اس نے کشمیری عوام کو اپنے ہی گھروں میں قید کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر ہائوس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی اور انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رحجان ، دہشت گردی، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور مصر تاریخی، مذہبی اور ثقافتی...
    اس موقع پر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیری عوام کی بے لوث نمائندگی کی ہے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے آزادی کے...
    مدینہ منورہ  (نمایندہ نوائے وقت) سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس کے سنیر رہنما چوہدری یاسر مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے۔خود بھی اسر دوسری جماعتوں کی یوتھ کے ساتھ ملکر سیاست میں  سیاست میں اخلاق اور رواداری  میں پورا اتریں  ہر ممکن کوشش کریں  کے سیاست سے ہٹ کر ملکی اور قومی اداروں کیخلاف گھٹیا مہم کو ختم کرنے کے لئے کوشش کریں ۔کیونکہ اس رویہ اور رجحان سے بیرون میں  ہم نوجوانوں شرمندگی  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چوہدری یاسر مردان  نے کہا ان باتوں  سے ہماری مملکت خداداد پاکستان کہ متعلق منفی اور غلط تاثر جاتا ہے۔ ہمارہ دین...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں کی گئیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات ممکن ہو۔ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا آج ملاقات کا دن ہے، لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔فیصل...