2025-10-10@08:41:50 GMT
تلاش کی گنتی: 29904
«اور کیا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر، نیٹلی ای بیکر نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی میکرو اکنامک ڈویلپمنٹ اور جاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر مملکت کیانی نے امریکی قائم مقام سفیر کو معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے اور اس پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہی دی۔محترمہ بیکر نے پاکستان...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا میں سرکردہ صنعتی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں،وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ملائیشیا کے نائب وزیرِ سرمایہ کاری، تجارت و صنعت لیو چِن ٹونگ سے ملاقات کی ،ملاقات پاکستان۔ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی ،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ،آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، آٹو موٹیو، ایوی ایشن اور حلال فوڈ کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی ،پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان ایگرو فوڈ، جیلاٹین اور سی فوڈ کے 10 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ،دونوں رہنماؤں نے وزرائے اعظم شہباز شریف اور انور ابراہیم کے درمیان کامیاب...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر زرداری نے قومی ’’یوم استقامت‘‘ پر پیغام میں کہا کہ ہر سال 8 اکتوبر کو ہم 2005ء کے اس تباہ کن زلزلے کو یاد کرتے ہیں، جس نے 80 ہزار سے زائد قیمتی جانیں نگل لیں، لاکھوں افراد کو زخمی کیا اور لاکھوں خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔ اس دن ہم ان تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں آنے والی قدرتی اور انسانی پیدا کردہ آفات کا سامنا یکجہتی کے ساتھ کیا اور ان کے اثرات کو جھیلنے میں قوم کا ساتھ دیا۔ یہ سال اْس زلزلے کی بیسویں برسی ہے — ایک عظیم الشان ثبوت پاکستانی عوام کی ناقابل شکست روح کا۔ ایک ناقابل...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری بھی حکومت کے زیر غور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکیومن کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیکولین نووگراٹز کی سربراہی میں وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری، معاشی اصلاحات، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور موسمیاتی لچک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی استحکام کی پالیسیوں، جاری اصلاحاتی اقدامات اور مالیاتی نظم و ضبط کے حوالے سے...
اسلام آباد: وفاقی پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا، جس میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، 24 گھنٹے میں انکوائری کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی صورت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی اور اس موقع پر سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، صہیونی ریاست اسرائیل کا وجود عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے کوئی دو ریاستی حل قبول نہیں۔ فلسطینیوں نے تاریخ رقم کی ہے جنہوں نے دو سال سے مقابلہ کرکے اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔ 75ہزار فلسطنیوں کا قاتل ٹرمپ کیسے امن کا داعی بن سکتا پے۔اسرائیل کو ناکامی و دلدل سے نکالنے اور جنگی جرائم کے مرتکب نیتن یاہو کو بچانے کے لیے اب وہ میدان میں آیا ہے۔ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع علاقے بچل شاہ میانی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ فریق کے افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، نے تھانے کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں میرانی برادری کے دو گروہوں کے درمیان معمولی تنازعہ تلخ کلامی میں تبدیل ہوگیا، جس کے دوران مبینہ طور پر ایک بااثر شخص کی فائرنگ سے اویس میرانی زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد ایک گروپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں OGDCL کمپنی کی مبینہ ناانصافیوں اور علاقائی مسائل کے حل نہ ہونے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے مقامی رہائشیوں نے کنر آئل فیلڈ کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے گیٹ مکمل طور پر بند کر دیا مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام او جی ڈی ایل انتظامیہ کے خلاف علاقے رہائیشوں نے احتجاج کیا جس کی قیادت سید نجف شاہ جسقم رہنما علو دیشی احمد شیخ اور دیگر مقامی رہنماؤں نے کی اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقے لوگوں نے شرکت کی احتجاج سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نائٹ اسپورٹس فیسٹیول میں لڈو کے دلچسپ مقابلے ہوئے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے زیراہتمام یوتھ اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے میرپورخاص نائٹ اسپورٹس فسٹیول کے دوسرے روز لڈو کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے اس موقع پر نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا شرکاء نے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نہ صرف مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا مواقعے بھی فراہم ہوتے ہیں فسٹیول کے دوران جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو داد و تحسین سے نوازا گیا جبکہ منتظمین نے اعلان کیا کہ کھیلوں کے مزید...
پی سی بی کی فکسر سلمان بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد،عمران خان کو مبارکباد دینے کی زحمت گوارا نہیں کی عمران کو نہیں دی جس نے انہیں ان کا واحد ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر دیا ، سوشل میڈیا صارف کا ردعمل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ نے سابق کپتان اور 2010ء کے سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ لیجنڈری کپتان عمران خان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دینے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ پی سی بی ایک فکسر ]سلمان بٹ[ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہا ہے،...
ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026میں 400روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا اگر حق نہ دیا گیا تو11اکتوبر کے بعد احتجاج اور عدالت سے رجوع کیا جائیگا، ڈیری فارمرز (رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5،600 روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب1200روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ مجبوری کے...
الجزیرہ کے مطابق پیوٹن نے کہا ہے کہ کیف اپنے مغربی حمایتیوں کو کامیابی دکھانے کی کوشش میں روس میں شہری اہداف پر حملہ کر رہا ہے۔ انہوں نے یوکرائنی آپریشن میں روسی مسلح افواج کا شکریہ بھی ادا کیا اسلام ٹائمز۔ وسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائنی جنگ میں اسٹریٹجک اقدام کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ میدان جنگ کا کنٹرول روسی افواج کے ہاتھ میں ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ جاری رکھنے کے حوالے سے کہا کہ تزویراتی اقدام مکمل طور پر روسی افواج کے ہاتھ میں رہے گا۔ الجزیرہ کے مطابق پیوٹن نے کہا ہے کہ کیف اپنے مغربی حمایتیوں کو کامیابی دکھانے کی کوشش میں روس میں شہری اہداف پر حملہ...

اسرائیلی جارحیت کے 2 برس ، جماعت اسلامی کے صہیونی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج و مظاہرے ‘اہل غزہ اور حماس سے اظہار یکجہتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کیا ہوا ہے، اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا جائے، ٹرمپ کی خوشامد کی بجائے امت کے جذبات کی باوقار انداز میں ترجمانی ہونی چاہیے۔ غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں اور ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بدترین مظالم کے باوجود صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عظیم قوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کی دفاعی کمپنی ریتھیون نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان کو جدید درمیانی فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (AMRAAM) فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے میں ترمیم کے تحت پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو یہ میزائل خریدیں گے۔30 ستمبر کو امریکی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریتھیون کو پہلے سے دیے گئے معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ’ فِرم فکسڈ پرائس’ ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، یہ ترمیم سی 8 اور ڈی 3 ماڈلز کے جدید اے ایم ریم میزائلوں کی پیداوار سے متعلق ہے۔بیان میں کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ (PBGO) کے بانی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر فراز الرحمن نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری ماحول غیر یقینی، غیر مستحکم اور سرمایہ کار دشمن بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں کاروبار دشمن بن چکی ہیں، ہر نئے فیصلے کے نتیجے میں صنعتکاروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جب کاروبار ہی نہیں چل رہے تو ٹیکس کہاں سے آئے گا؟ مردہ معیشت سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔فراز الرحمٰن نے کہا کہ بلند و بالا معاشی اہداف مقرر کرنا آسان ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں صدر قیس سعید پر تنقید کی پاداش میں شہری کو سزائے موت سنادی۔دوسری جانب نابل کے علاقے کی عدالت صابر شوشان نامی شہری کے خلاف دی گئی سزائے موت پر دوبارہ غور کرنے کے لیے دوسری سماعت منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شوشان پر صدر اور ریاست کی سلامتی پر حملے کے الزامات عائد کیے گئے، جو فیس بک پر پوسٹس اور ٹویٹس کی بنیاد پر لگائے گئے تھے۔ حالیہ کئی دنوں سے یہ کیس عوامی حلقوں میں قانون و شہری آزادیوں سے متعلق بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس ضمن میں مجرم کی وکیل لیلی حداد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مؤکل شوشان کے...
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے اقدام کیا جا رہا ہے، بار بار لوہے کی چوری سے پل کی مسلسل مرمت کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تفصیلی سروے ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے اور رپورٹ جمع ہونے کے فوراً بعد متبادل سڑک کا تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا ازالہ کرنا اور شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہماری اولین زمہ داری ہے، اس منصوبے کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے۔
صیہونی حکومت کے خلاف عملی اقدام نہ کرنے پر عرب اور اسلامی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الحوثی نے کہا کہ ان ممالک نے خاموشی اختیار کر کے نہ صرف فلسطین کی مدد نہیں کہ بلکہ یہ خاموشی عظیم تر اسرائیل کے صہیونی منصوبے کی راہ ہموار کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم پولیٹیکل کونسل یمن کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہم سعودی عرب پر اسرائیلی حملے کا مکمل امکان ہے، کیونکہ سعودی عرب گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ یمنی سپورٹ فرنٹ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک غزہ پر حملے مکمل طور پر بند نہیں ہوجاتے اور...
ٹریننگ، سول سروسز کا انتہائی کمزور پہلو ہے، شروع دن سے ہی اربابِ بست و کشاد نے اسے غیر اہم سمجھ کر نظر انداز کیا، جس کا نتیجہ آج قوم، ہر سطح کے سول سرونٹس کی ناقص کارکردگی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ عسکری ادارے ٹریننگ کو Pride سمجھتے ہیں اور تربیّتی اداروں میں اپنے بہترین افسر تعیّنات کرتے ہیں مگر سول سروسز میں ٹریننگ کو سزا سمجھا جاتا ہے۔ جب بھی کسی تربیّتی ادارے میں سوچ سمجھ کر اچھا افسر تعیّنات کیا گیا اس نے فرق ظاہر کردیا۔ ایک نہیں تمام سروسز کے زیرِ تربیّت افسران اعتراف کرتے ہیں کہ جب سے فاروق مظہر ، نیپا (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن) کے ڈائریکٹر جنرل تعیّنات ہوئے ہیں، وہاں...
کھیل انسان کی فطرت کا حصہ ہیں۔ دوڑنے، بھاگنے، تیر چلانے اور نشانہ باندھنے سے لے کر آج کے زمانے کے کرکٹ اور فٹ بال تک یہ سب انسان کی جسمانی قوت، ذہنی تیزی اور تخلیقی رجحان کے مظہر ہیں۔ کھیلوں سے صحت بہتر ہوتی ہے، برداشت جنم لیتی ہے اور اجتماعی طور پر ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے، مگر جب کھیل کے میدان کو سیاست کے داؤ پیچ میں جکڑ دیا جاتا ہے تو یہ نامناسب ہے۔ 28 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل تھا۔ پاکستان اور بھارت آمنے سامنے تھے۔ کروڑوں آنکھیں اس منظر پر جمی تھیں، بھارت جیت گیا، پاکستان ہار گیا۔ میدان میں ایک ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور دوسری شکست...
پاکستانی کشمیرکی آبادی 40 لاکھ کے قریب ہے۔ اس علاقے میں خواندگی کی شرح 91 فیصد کے قریب ہے جب کہ بھارت کے زیرِ کنٹرول کشمیر میں، یہ شرح 84 فیصد کے قریب ہے۔ کشمیر کی آبادی کا آدھا حصہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ برطانیہ اور یورپی ممالک میں آباد ہے۔ یہاں غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد 10.35 فیصد کے قریب ہے۔ کشمیر میں تاریخی طور پر جدوجہد کی ایک طویل تاریخ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کشمیریوں نے مغل راج کو بھی قبول نہیں کیا تھا۔ 1586میں مغل بادشاہ اکبر نے دھوکے سے کشمیر کے بادشاہ یوسف شاہ چک کو ہندوستان بلا کر گرفتار کر لیا تھا۔ یوسف کی ملکہ ہبا خاتون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے واضح کہا ہے کہ وہ زندگی کے آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئندہ مزید موثر انداز میں غزہ جانے کا اعلان بھی کیا۔سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی سفیر اجمل اقبال کے ذریعے ان سے رابطہ کر کے خیریت پوچھی اور صورتِ حال معلوم کی۔ مشتاق احمد نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پورے قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، علمائے کرام اور قائدین کا شکریہ ادا کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے واضح کہا ہے کہ وہ زندگی کے آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئندہ مزید موثر انداز میں غزہ جانے کا اعلان بھی کیا۔سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی سفیر اجمل اقبال کے ذریعے ان سے رابطہ کر کے خیریت پوچھی اور صورتِ حال معلوم کی۔ مشتاق احمد نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پورے قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، علمائے کرام اور قائدین کا شکریہ ادا کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سرسری اور ایک باقاعدہ ملاقات کی تو یوں لگا کہ پاکستان کو ہفت اقلیم کی بادشاہی مل گئی ہو۔ ایکس سے سرکاری میڈیا تک یوں دھمالیں ڈالی گئیں کہ جیسے پہلی بار کسی پاکستانی حکمران کا وائٹ ہاؤس میں خیر مقدم کیا گیا ہو۔ پہلی بار امریکا اور پاکستان کے تعلقات اوجِ کمال کو پہنچے ہوں اور پہلی بار پاکستان کو امریکا کی مہربان چھاؤں میسر آئی ہو۔ حقیقت تو یہ ہے جس تعلق کی تجدید پر خوشی کے شادیانے بجائے جارہے ہیں اسے امریکا کے ہی ایک محقق اور مصنف نے اپنی کتاب ’’نو ایگزٹ فرام پاکستان‘‘ میں تکلیف دہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">القدس سے پہلے حرمین کی آزادی… اور امت کے تصور کا احیاء… یہی عالم ِ اسلام کا اصل قضیہ ہے! باقی سب معاہدے، اعلامیے، بیانیے… محض اس جمود کو برقرار رکھنے کے ہتھکنڈے ہیں، جہاں مسلم معاشروں پر قابض آمرانہ حکومتیں عوام کی خواہشات اور عالم ِ اسلام کے مفادات کو روندتے ہوئے اپنی حکمرانی کو طول دینے کے اقدامات کرتی ہیں۔ ایسا کوئی ہتھکنڈا آپ کو شہر ِ عزیمت کے شہید ترجمان کے یہ جملے بھلا دینے پر مجبور نہ کر دے جو اس نے امت کے ہر فرد کو گواہ بناتے ہوئے تاریخ کے ماتھے پر تا قیامت ثبت کر دیے ہیں: ’’اے امت ِ مسلمہ اور عرب دنیا کے پیشواؤ! اور اے علم و دانش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے نبیؐ، ان سے کہو ’’کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہوا اور تم نے اِس کا انکار کر دیا (تو تمہارا کیا انجام ہوگا)؟ اور اِس جیسے ایک کلام پر تو بنی اسرائیل کا ایک گواہ شہادت بھی دے چکا ہے وہ ایمان لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا‘‘۔ جن لوگوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ ایمان لانے والوں کے متعلق کہتے ہیں کہ اگر اس کتاب کو مان لینا کوئی اچھا کام ہوتا تو یہ لوگ اس معاملے میں ہم سے سبقت نہ لے جا سکتے تھے چونکہ اِنہوں نے اْس سے ہدایت نہ...
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کسی کی ناک رگڑنا نہیں ہے، ہم حکومت کو کسی مہم میں نہیں ڈالنا چاہتے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حالیہ تنازع شروع کہاں سے ہوا۔ پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ندیم افضل چنپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ذوالفقار علی اور بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے جان دی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی رہی اور اقدامات کو سپورٹ کیا، بلاول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے بیلجیئم کے چار کارکن برسلز واپس پہنچ گئے، یہ کارکن غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل تھے جنہیں اسرائیلی افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں گرفتار کیا تھا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق برسلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارکنوں کے اہل خانہ، فلسطین کے حامیوں اور درجنوں سماجی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، آمد کے موقع پر ایئرپورٹ کو فلسطینی جھنڈوں، فلوٹیلا کی علامتی کشتیوں اور شرکاء کی تصاویر سے سجایا گیا تھا، ائیرپورٹ پر استقبال کرنے والے لوگوں نے ہم سب غزہ کے بچے ہیں، اسرائیل کا بائیکاٹ کرو، نسل کشی بند کرو اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔بھرپور استقبال...
اسلام آباد: راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی سروس کا منصوبہ میٹرو بس سروس مکلمل ہوگیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ راولپنڈی کا دورہ کریں گی، راولپنڈی میں موجودہ حکومت کا یہ منصوبہ 55 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا گیا، اس منصوبے سے لاکھوں افراد کو جدید ترین سفری سہولیات میسر ہو رہی ہیں۔ راولپنڈی کے سہام کے مقام پر موجود پرانے جی ٹی ایس کے اڈے 28 کنال کے رقبے پر 100 الیکٹرک بسوں کا ٹرمینل اور چارجنگ یونٹس کی تعمیر جاری ہے اور راولپنڈی کے کینٹ میں موجود جی ٹی ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حالیہ سیلاب کے باعث پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں حالیہ سیلاب کے باعث صوبے بھر میں 60 ہزار سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا ہے، جس کے بعد محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے یونیسیف کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں عارضی ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی عمارتوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور حکومت نے 90 روز کے اندر تمام متاثرہ تعلیمی ادارے دوبارہ فعال کرنے کا ہدف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ہائیکورٹ نے موبائل فون سمز کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جمع کرائے گئے جواب کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر جامع جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کی، جنہوں نے غیر قانونی سمز فروخت کے مقدمے میں گرفتار ملزم شہباز کی ضمانت پر سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سخت اظہارِ برہمی کیا۔دورانِ سماعت ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز برآمد کی...
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں موجود امریکی سفارت خانے پر فالس فلیگ بم دھماکے کی سازش ناکام بنا دی۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا کہ ملکی سیکیورٹی فورسز نے امریکی سفارتخانے میں بم دھماکے کی ایک مبینہ سازش کو ناکام بنا دیا۔ صدر نکولس مادورو کے بقول منصوبہ یہ تھا کہ امریکی سفارت خانوں پر حملہ کرکے الزام حکومت پر لگایا جاتا اور تاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب کیا جا سکے۔ وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ اس سازش کے بارے میں حکومت کو ایک ملکی اور ایک بین الاقوامی ذریعہ سے اطلاع ملی تھی کہ مقامی دائیں بازو کے انتہا پسند عناصر امریکی سفارتخانے میں بم نصب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ صدر نکولس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی دفاعی کمپنی ریتھیون نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان کو جدید درمیانی فاصلے کے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل (AMRAAM) فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے میں ترمیم کے تحت پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو یہ میزائل خریدیں گے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر کو امریکی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریتھیون کو پہلے سے دیے گئے معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ’ فِرم فکسڈ پرائس’ ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، یہ ترمیم سی 8 اور ڈی 3 ماڈلز کے جدید اے ایم ریم میزائلوں کی پیداوار سے متعلق ہے۔بیان میں...
احتجاج سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، صرف ایک ریاست آزاد، فلسطینی ریاست اور ایک قیادت حماس کی قیادت ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا موقف بھی ہمیشہ یہ ہی رہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں بھی سینکڑوں مظاہرے کیے گئے، یہ مظاہرے شہر بھر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراہوں، تجارتی مراکز، اہم...
ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا مسلم حکمران غفلت کی نیند سوئے رہیں گے، آخر امت مسلمہ کب جاگے گی؟اسرائیل غزہ میں دو سال سے نسل کشی کا مرتکب اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے بھی کچھ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دو سال گزرنے پر مسلم حکمرانوں کاکردار اور بے حسی کو شرم ناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے دعووں کے باوجود اسرائیلی جارحیت رک نہ سکتی 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں مزید 26 فلسطینی شہید کردیئے گئے، غزہ میں اسرائیلی انسانیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافہ پاکستان کی معیشت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرسکتا ہے جب کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں جاری پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، جہاں فریقین میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کر رہے ہیں۔وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے آئی ایم...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج (منگل) کوالالمپور میں ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے، جس کی قیادت گروپ کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس جی سائوکر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ شہباز شریف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان میں کاروباردوست ماحول بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے...
MUMBAI: بھارت کے فلم ساز ہیمنتھ کمار کے خلاف ٹی وی اداکارہ کی جانب سے جنسی ہراسانی، نشہ آور چیز ملا شراب پلانے، نجی ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے الزامات کے تحت شکایت درج کرائی گئی، جس کے بعد فلم ساز کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے فلم ساز ہیمنتھ کمار کے خلاف اداکارہ نے جنسی ہراسانی، دھوکا دہی اور دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجاجی نگر پولیس نے فلم ساز ہیمنتھ کمار کو اداکارہ کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے حوالے سے بغیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی تشہیری مہم اور افتتاحی تقاریب کے لیے مانگے گئے ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے، محکمہ خزانہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ اخراجات غیر ضروری اور تخمینے ضرورت سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ خزانہ نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ الیکٹرک بسوں کی لانچنگ کے لیے تشہیری مہم اور میڈیا کوریج پر بھاری رقم خرچ کرنا موجودہ مالی حالات میں مناسب نہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے کو پہلے ہی سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر اہم منصوبوں کے لیے بھاری اخراجات کا سامنا ہے جبکہ...
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آئے گا، یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے، شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج دنیا بھر کے پاکستان میں بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آئے گا، یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے، شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔ دوسری جانب فوٹو گرافرز نے سپر مون کے حسین مناظر کو کیمروں میں قید کیے، سپر مون کے موقع پر سوشل...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی میکرو اکنامک ڈیولپمنٹ پر بھی بات ہوئی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن سے بھی انھیں آگاہ کیا۔ بلال اظہر کیانی نے ریلویز میں اصلاحات کے ایجنڈے اور عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کیا، نیٹالی بیکر نے پاک امریکا تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا...
سیاسی کشیدگی کے باوجود بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچوں کو جاری رکھنا عالمی کرکٹ ایونٹس کے لیے اسپانسرز کی توجہ برقرار رکھنے کا لازمی ذریعہ قرار دے دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، تاہم بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے تجارتی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع، اب جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیسے ملے گی؟ یہ بیان سابق انگلش کرکٹر مائیکل ایتھرٹن کی اس تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں...
اقوام متحدہ: پاکستان نے اقوام متحدہ سے غزہ سے کشمیر تک حق خود ارادیت کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام آج بھی غیر ملکی تسلط کے زیر سایہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سیاسی و نوآبادیاتی امور کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ استعمار کے ناتمام خاتمے کا عمل “عالمی برادری کے ضمیر کا امتحان” بنا ہوا ہے، جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام آج بھی غیر ملکی تسلط کے زیرِ سایہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو ان اصولوں سے سنگین انحراف ہے جن پر اقوام...
چین کا مقابلہ، امریکی محکمہ دفاع نے نیکسٹ جنریشن جنگی طیارے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کئی ماہ کی تاخیر کے بعد نیکسٹ جنریشن سٹیلتھ جہاز کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنی کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اس جنگی طیارے کو چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا کی امریکی کوششوں میں مرکزی حیثیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے اے روئٹرز کے مطابق سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزتھ رواں ہفتے دفاعی کمپنی کا اعلان کریں گے جس کا انتخاب اربوں ڈالر کی مالیت کے اس جنگی جہاز کی تیاری کے لیے کیا جائے گا۔ایف اے ایکس ایکس نامی یہ طیارہ نیوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا جا رہا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے،شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔یہ سپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔دوسری جانب فوٹوگرافرز سپر مون کے حسین مناظر کو کیمروں میں قید کیے، سپر مون کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار ہے ۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگلا سپر مون اگلے سال اسی ماہ میں متوقع ہے، آج رات آسمان پر چاند اپنے پورے جوبن پر ہے اور نایاب منظر لوگوں کو مسحور کر رہا ہے۔ ویب...
اسلام آباد(اصغر چوہدری)پی آر اے پاکستان کی الیکشن کمیٹی نے 2 اکتوبر 2025 کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نومنتخب باڈی کو پی آر اے آفس پارلیمنٹ ہاوس میں نوٹیفکیشن اور آفس چارج سپرد کردیا ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے دیگر ممبران اعجاز احمد اور ناصر نقوی، ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی پاکستان ظفر سلطان، ڈائریکٹر میڈیا سینیٹ آف پاکستان محمد اسداللہ خان کے ہمراہ نومنتخب باڈی کی کامیابی کے نتائج و نوٹیفکیشن اور آفس چارج نو منتخب صدر ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کے سپرد کئے جبکہ سابق فنانس سیکرٹری اصغر چودھری نے نومنتخب فنانس سیکرٹری شاکر عباسی کو مالیاتی امور پر بریفنگ دی اور چارج سپرد کیا۔سابق صدر پی آر اے پاکستان...
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ و پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک ڈور رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں جبکہ اختلافات کے خاتمے کے لیے پسِ پردہ کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی...
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی نے مقامی ٹیکنالوجی کے فروغ اور درآمدی متبادل کیلئے ایک اہم اور شاندار قدم اٹھاتے ہوئے ریسرچ پروڈکٹس ڈیولپمنٹ یونٹ (RPDU) قائم کر دیا۔ اس جدید یونٹ کا افتتاح چیئرمین اینگرو حسین داؤد نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کراچی میں کیا۔ افتتاحی تقریب میں سرکاری حکام، صنعتوں کے نمائندگان، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران، ریگولیٹری اداروں کے افسران، وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز او آر آئی سیز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آر پی ڈی یو کے تحت قائم چار اسٹارٹ اپس HOAE، دستکار، ایپسلن اسمارٹ سلوشنز (ESS) اور سائبر گارڈ کے دفاتر کا افتتاح ٹیم ممبران کی ماؤں سے کروایا گیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل جاپان نے پرانے روٹری فون کے انداز پر مبنی ایک دلچسپ کانسیپٹ کیبورڈ تیار کیا ہے جسے “جی بورڈ ڈائل ورژن” کا نام دیا گیا ہے۔اس کیبورڈ میں نو روٹری ڈائل نصب ہیں جنہیں گھما کر مختلف حروف یا کمانڈز ٹائپ کیے جاتے ہیں اور گھماؤ کو سنسرز ریڑھ کی طرح ٹریک کرتے ہیں۔ہر ڈائل مختلف سائز کی ہے اور مخصوص حروف کے لیے صارف کو سوراخ میں انگلی ڈال کر ڈائل کو آخری حد تک گھمانا پڑتا ہے؛ گھماؤ کے عمل کو سنسرز یو ایس بی سگنلز میں تبدیل کرتے ہیں، جس طرح پرانے فونز میں پلس ڈائلنگ ہوا کرتی تھی۔ اس پروجیکٹ کو گوگل کی جی بورڈ ٹیم نے تیار کیا ہے جو اکثر عجیب...
وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔دفتر خاریہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر 5 سے 7 اکتوبر ملائیشیا کا دورہ کیا،1957 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات باہمی احترام ،مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں پاک ملائیشیا تعلقات 22 مارچ 2019 کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے، پاک ملائیشیا قیادت نے 6 اکتوبر کو اہم علاقائی و عالمی...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی ویمن ونگ کی صدر کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان سے سکیورٹی واپس لے کر مریم نواز نے بہت چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا، مریم صاحبہ کو وہ دن بھول گئے جب ان کے ابا جان کی پلیٹیں سیٹ نہیں ہو رہی تھیں، تو زرداری صاحب نے عدم اعتماد کی آپشنز اور ن لیگ کا ساتھ دے کر ان کو اقتدار دلوایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کی سٹی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ عظمی بخاری صاحبہ آپ آئیں آپ کو وسیب جنوبی پنجاب کا وزٹ میں کرواتی ہوں مظفرگڑھ، خان گڑھ، ڈی جی خان اور کچے علاقوں میں جو محرومیاں ہیں وہ ن لیگ کے جنوبی...
دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اربوں موبائل ایپلیکیشنز(mobile apps) ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ ایپس کس ملک میں ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں؟ اور پاکستان کا اس دوڑ میں کیا مقام ہے؟ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2024 میں تقریباً 3.56 ارب ایپ ڈاؤن لوڈز کیے اور اس طرح عالمی سطح پر نواں نمبر حاصل کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے 2022 میں بھی 3.5 ارب ڈاؤن لوڈز کے ساتھ یہی درجہ حاصل کیا تھا، جو ایپ مارکیٹ میں اس کی مستقل موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی اور موبائل ایپلیکیشنز کی دنیا میں پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن کر سامنے...
اسلام آباد: جاپان کی حکومت نے گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پراجیکٹس (جی جی پی) گرانٹ اسسٹنس پروگرام کے تحت دو پاکستانی این جی اوز کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک لاکھ 13 ہزار 335 ڈالر (تقریباً 32 ملین روپے کے برابر) امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کی فراہمی کے معاہدوں پر اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے میں جاپان کے سفیر اکامٹسو شیوچی اور دونوں این جی اوز کے نمائندوں نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت این جی او اکٹیڈ کو امریکی ڈالر 61200 کی گرانٹ فراہم کی جائے گی، جس کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی...
تحصیلدار نے واضح کیا کہ اگر مسجد قانونی اور منظور شدہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہتی ہے تو تالاب کی زمین پر کوئی بھی ڈھانچہ چاہے وہ مسجد ہو یا کوئی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق گرا دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سنبھل کے صدر تحصیل کے محلہ حاتم سرائے علاقہ میں انتظامیہ تقریباً 80 مکانات اور ایک مسجد کو بلڈوز سے گرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ لینڈ مافیا نے غیر مجاز پلاٹنگ میں مصروف عمل ہے۔ سب کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں، کچھ گھروں کے لئے 26 ستمبر کو اور مسجد سمیت کئی دیگر تعمیرات کے لئے 30 ستمبر کو نوٹسز شائع کئے گئے تھے۔ انتظامیہ نے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا گیا۔ سندھ کابینہ نے یہ فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بینوولنٹ فنڈ میں ملازمین کی شراکت، ادائیگی کے طریقہ کار، فوائد کے ڈھانچے اور ممکنہ قانونی ترامیم پر مفصل سفارشات تیار کرے۔سندھ امپلائز الائنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بلوچستان ماڈل کے مطابق ریٹائرمنٹ کے وقت کی جائے، اور اس کے فوائد کو صرف وفات یا معذوری کی صورت تک محدود نہ رکھا جائے۔حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی...

پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی
پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی سے تنازع کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرگرم ہوگئے، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ دے دیا اور شہباز شریف کو پیپلز پارٹی سے بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کردیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بات چیت سے معاملات کے حل کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔ منگل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری پارلیمانی تعطل کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی اعلی...
مہم کے دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں اور ورکروں نے دستخط کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے، جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور کسی بھی قسم کی انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے آج جموں و کشمیر کے قصبہ ترال میں ووٹ چوری کے خلاف دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد عوام میں انتخابی شفافیت، جمہوری اقدار کے تحفظ اور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ تقریب کا افتتاح کانگریس کے نائب صدر سریندر سنگھ چنی نے کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے معروف لیڈران منپریت سنگھ، آصف رحمان اور دیگر سینئر کارکنان بھی...

ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےشہریوں کو خبردار کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہواہے ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں ۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے...
انڈونیشیا میں 9 روز قبل نمازِ عصر کے وقت اسلامی بورڈنگ اسکول الخوزینی کی کثیرالمنزلہ عمارت گرنے سے خوفناک سانحہ پیش آیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول کی عمارت کے ایک حصے کی بالائی منزلیں زیر تعمیر تھا۔ عمارت کے گرنے کے وقت وہاں 170 سے زائد طلبا اور اساتذہ موجود تھے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی حکام، فوج، پولیس اور نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی (Basarnas) نے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جسے آج مسلسل نویں روز تک جاری رہنے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے ابتدائی تین دنوں میں زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لیے ہاتھوں اور ہلکی مشینری کا استعمال کیا گیا۔ متاثرہ خاندان جائے حادثہ پر اپنے پیاروں کی تلاش...
دنیا کے معروف ترین یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف ’مسٹر بیسٹ‘ نے خبردار کیا ہے کہ جنریٹیو مصنوعی ذہانت(اے آئی) کی تیز رفتار ترقی اُن لاکھوں یوٹیوب کریئیٹرز کے لیے خطرہ بن سکتی ہے جو اپنی آمدنی کے لیے آن لائن مواد تخلیق کرتے ہیں۔ مسٹر بیسٹ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب اے آئی سے بنائی گئیں ویڈیوز بھی عام ویڈیوز جتنی ہی اچھی ہوں گی تو ہمارے جیسے لوگوں کا کیا بنے گا۔ اے آئی ویڈیوز: خطرہ یا سہولت؟ جدید اے آئی ٹولز اب صرف ایک ٹیکسٹ پرومپٹ سے مکمل ویڈیو بنا سکتے ہیں۔ حالیہ مثال اوپن اے آئی کا نیا ماڈل سورا ہے جو گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا۔ اس ٹول کے ذریعے لوگ باآسانی کاپی رائٹ...
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی دفاعی کمپنی ریتھیون نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان کو جدید درمیانی فاصلے کے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل (AMRAAM) فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے میں ترمیم کے تحت پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو یہ میزائل خریدیں گے۔ 30 ستمبر کو امریکی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریتھیون (Raytheon) کو پہلے سے دیے گئے معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ’ فِرم فکسڈ پرائس’ ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ ترمیم C8 اور D3 ماڈلز کے جدید اے ایم ریم میزائلوں کی پیداوار سے متعلق ہے۔بیان میں مزید کہا...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 30 ستمبر کو ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد اب ایک افسوسناک پہلو سامنے آیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں ان سے لاشیں دینے کے بدلے رقم طلب کی گئی۔ متاثرہ شہری نیاز محمد بڑیچ کے مطابق ان کے والد حاجی نور محمد اور بھائی صابر خان حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ جب سول اسپتال میں لاشوں کی حوالگی کا عمل شروع ہوا تو ایک شخص آیا اور کہا کہ 35 ہزار روپے دیے بغیر میت نہیں ملے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک...
لاہور: شہر سے تقریباً 20 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تاریخی کانا کاچھا ریلوے اسٹیشن ویرانی اور خستہ حالی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ 100 سال سے زائد پرانا یہ ریلوے اسٹیشن اب کسی بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ کبھی مسافروں سے آباد رہنے والا یہ اسٹیشن اب مکمل طور پر سنسان ہے۔ یہاں کے رہائشیوں کے مطابق ماضی میں کانا کاچھا ریلوے اسٹیشن سے ملک کے مختلف حصوں کے لیے درجنوں ٹرینیں چلا کرتی تھیں۔ لوگ اپنے مال مویشی، زرعی اجناس اور پھل فروٹ سمیت مختلف اشیا کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ رش اس قدر ہوتا تھا کہ مسافروں کو ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنا...
مشہور یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی متنازع بیانات، کبھی جھگڑوں اور قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہنے والے رجب بٹ اس بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔ اس وقت رجب بٹ پاکستان سے باہر برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں ان کے خلاف مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے متعدد ذاتی سوالات پوچھے گئے، جن میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا سوال ان کے اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے مبینہ تعلقات سے متعلق تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فاطمہ خان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک کثیرالمقاصد پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف ایپس کو براہِ راست چیٹ بوٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو ایک کنورزیشنل ایپ اسٹور کی شکل دینا ہے، جہاں صارفین بغیر کسی لنک پر کلک کیے مختلف خدمات استعمال کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی میں تھرڈ پارٹی ایپس جیسے بکنگ ڈاٹ کام، کینوا، ایکسپیڈیا اور اسپاٹی فائی کو ضم کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد صارفین چیٹ کے اندر ہی نئی اسپوٹی فائی پلے لسٹ بنا سکیں گے یا بکنگ ڈاٹ کام کے ذریعے ٹریول...
ماسکو میں ہونے والے چار ملکی اجلاس میں افغانستان میں سرگرم کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان، چین، ایران اور روس کے نمائندے شریک تھے، جہاں خطے میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، محمد صادق نے اجلاس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں ممالک نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر کالعدم گروہ اب بھی فعال ہیں۔ اجلاس میں شریک ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مغرب اور اس کے آلہ کار ایک ہزار سال سے اسلام کے تشخص کو مجروح کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ مغرب کا دعویٰ ہے کہ رسول اکرمؐ پیغمبر نہیں ہیں۔ مغرب رسول اکرمؐ کو عظیم شخصیت کہتا ہے۔ ان کا شمار تاریخ کے بڑے لوگوں میں کرتا ہے مگر انہیں نبی تسلیم نہیں کرتا۔ مغرب کا دعویٰ ہے کہ چونکہ رسول اکرمؐ پیغمبر نہیں ہیں اس لیے اسلام ’’آسمانی مذہب‘‘ نہیں ہے بلکہ یہ معاذاللہ رسول اکرمؐ کی ایجاد ہے۔ انہوں نے کچھ یہودیت سے لیا کچھ عیسائیت سے لیا اور اس کو جوڑ کر اسلام بنالیا۔ مغرب کا اسلام کے بارے میں ایک پرانا دعویٰ یہ ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا۔ اس موضوع پر...
آئی سی سی نے ستمبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اعلان کردہ ناموں پاکستان کی سدرہ امین، بھارت کی سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقا کی تزمین برٹس شامل ہیں۔ مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سدرہ امین اور تزمین برٹس نے پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے دو بھارتی کھلاڑیوں سمیت ایک زمبابوین کھلاڑی کو نامزد کیا گیا ہے۔ بھارت کے ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر جبکہ زمبابوے...
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور مصنف سید نور نے اداکارہ ریشم اور اداکار سعود قاسمی کی جانب سے کی گئی تنقید پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فنکاروں کے بیانات کا نہایت پراعتماد اور پرسکون انداز میں جواب دیا۔ ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ ’’اگر ریشم کے میرے ساتھ نہ رہنے سے میرا نقصان ہوا، تو وہ خود بطور اداکارہ کہاں تک پہنچیں؟‘‘ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریشم کی ان کے ساتھ بننے والی پہلی پانچ فلمیں ’دوپٹہ جل رہا ہے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’جیوا‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں تھیں، لیکن وہ ہر کردار کےلیے موزوں نہیں...
بیوٹمز یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں، بلکہ تحقیق کو فروغ دیں۔ حکومت سے نوجوانوں کی ناراضگی ہوسکتی ہے، تاہم ریاست نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان یا نام نہاد شورش نہیں، بلکہ کرپشن ہے۔ جس نے اس صوبے کے اداروں، معاشرتی ڈھانچے اور نوجوانوں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ امن و امان کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہماری سکیورٹی فورسز بھرپور پیشہ ورانہ استعداد رکھتی ہیں۔ مرکزی مسئلہ کرپشن کا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی، انصاف اور بہتر طرز حکمرانی ممکن...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل وائی بی توان گووبند سنگھ دیو سے کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر تجارت اور ملائیشیائی وزیر برائے ڈیجیٹل نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت اور جی فائیو انفراسٹرکچر جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعظم...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیاء کے سرکاری دورے کو کامیابی سے مکمل کر کے وطن واپسی کا آغاز کر دیا ہے۔ کوالا لمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے خود وزیراعظم کو رخصت کیا۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات میں غیر معمولی گرمجوشی دیکھی گئی۔ وزیراعظم کی آمد پر داتو سری انور ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنی رہائش گاہ پر بھی خوش آمدید کہا۔ ملائیشیاء کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے دورے کی یاد میں تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انتظامی مرکز پتراجایا کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں مسلح افواج کے دستے...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ مشاتق احمد کا رہائی کے بعد کہنا ہے کہ اسرائیلوں نے ہم پر کتے چھوڑے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری قافلے ”گلوبل صمود فلوٹیلا“ سے دیگر افراد کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی جانب سے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رہیں، جن کے نتیجے میں بالآخر ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد خان کی رہائی پاکستان کی مؤثر سفارتی...
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد سابق سینیٹر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اسرائیلی قید میں بد ترین تشدد سے متعلق بتایا اور عزم ظاہر کیا کہ جدوجہد جاری رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ میں اپنے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں، 5 سے 6 دن اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا سابق سینیٹر نے بتایا کہ اسرائیلی جیل میں ہمیں بدترین تشدد کا...
امریکا نے پاکستان کو جدید ترین میزائل نظام کی فروخت کے عالمی منصوبے میں شامل کر لیا ۔امریکی محکمہ برائے جنگ خاموشی سے پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جو ریتھیون کمپنی کے جدید اے آئی ایم-120سی8/ڈی3 میزائل خرید رہے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایک معاہدے میں 41.68 ملین ڈالر کی توسیع کے تحت کیا گیا ہے، جو پہلے سے موجود 2.51 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ امریکا کے کئی اتحادی اور غیر اتحادی ممالک کے ساتھ کیا گیا ہے جن میں جاپان، جرمنی، برطانیہ، اسرائیل، ترکیہ، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، سعودی عرب، قطر اور پاکستان شامل ہیں۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان کو کتنے نئے...
معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ جو حالیہ برسوں میں اپنے فیملی ولاگز، متنازع بیانات اور قانونی مقدمات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں، اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات، ذاتی تعلقات اور خاندانی معاملات پر کھل کر بات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے جنسی زیادتی، استحصال اور تشدد کیا، تمام ثبوت موجود ہیں، ٹک ٹاکر فاطمہ خان کا دعویٰ انٹرویو کے دوران رجب بٹ سے مشہور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے الزامات سے متعلق سوال کیا گیا، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک تعلق رہا ہے۔ فاطمہ خان نے سوشل میڈیا...
کراچی: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ پانچ، چھ سو روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب بارہ سو روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ مجبوری کے تحت دودھ کی قیمت 250 روپے فی کلو کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اگر حق...
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور پولیس چیک پوسٹوں پر آنے والے جوڑوں سے نکاح نامہ طلب کیا جارہا ہے۔ یہ خبر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں صارفین تک پہنچی، فیس بک پر ایک پوسٹ میں مبینہ سائن بورڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا ’’ناران: داخلے کے لیے نکاح نامہ ضروری ہے‘‘۔ یہ پوسٹ 27 ستمبر کو اپ لوڈ کی گئی تھی، جسے 30 ہزار سے زائد ویوز، 3 ہزار 600 تبصرے اور 1200 شیئرز ملے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیاء کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو الوداع کہنے کے لیے ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالالمپور کے بنگا رایا ایئرپورٹ پر آئے۔ اس دورے کے دوران غیر معمولی گرم جوشی دیکھنے میں آئی۔ قبل ازیں وزیراعظم کی ملائیشیاء آمد پر بھی ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم پاکستان کو ان کی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے۔ ملائیشیاء کے وزیراعظم نے شہباز شریف کو ان کے دورہ ملائیشیاء کی تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کی۔ وزیراعظم کو ان کی رہائش سے ائیرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیراعظم پاکستان کو الوداع کہنے پہنچے۔ وزیراعظم کو ان کی رہائش سے ایئرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا، جبکہ ملائیشیائی وزیراعظم نے انہیں دورے کی تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم وزیراعظم کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے انتظامی مرکز پتراجایا میں وزیراعظم آفس (پردانا پترا) کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش...
آن لائن نوکریوں کے بہانے حساس معلومات حاصل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہونے والی اطلاعات میں آن لائن نوکریوں کے بہانے پاکستانی شہریوں سے ملک کے حساس تنصیبات اور ان کی لوکیشن کی معلومات حاصل کرنے کی بھارتی مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز نے اس سلسلے میں پی ٹی اے کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی بھارتی کمپنیوں اور ویب سائٹس نے پرکشش تنخواہ اور آن لائن جاب آفرز کے ذریعے لوگوں کو فریب میں مبتلا کیا اور ان کے پروفائلز،...
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفے پر ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اعتماد، اخوت اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک میوچول ڈیفنس...
محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع تخفظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ملک بدر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت فلوٹیلا کے 131 ارکان کو ڈی پورٹ کیا، جس کے بعد ان تمام افراد کو اردن منتقل کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مشتاق احمد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ اور خیریت سے موجود ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ مشتاق احمد کی خواہش اور سہولت کے مطابق ان کی واپسی کے انتظامات میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے...

اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پُر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزارتِ خزانہ نے تاحال منظوری نہیں دی۔ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے اس حوالے سے عدالت...
سپریم کورٹ نے 26ویں ترمیم کیس کی عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں ۔ سماعت کے آغاز پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے ان کی درخواست پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، جن کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی جا چکی ہے، استدعا ہے چیمبر اپیل پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔ شاہد جمیل نے مزید کہا کہ ہماری درخواست پر بھی بنچ کی تشکیل کے حوالے سے اعتراضات ہیں، لہٰذا اسے دیگر درخواستوں کے ساتھ سنا جائے، مشاورت کے بعد بنچ نے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ بعد ازاں جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ حسین...
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پر مسلط کی گئی تباہ کن جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر قابض صہیونی وزارتِ دفاع نے اپنے فوجی نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1152 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 40 فیصد سے زیادہ وہ نوجوان اہلکار تھے جن کی عمریں 21 برس سے کم تھیں، جنہیں گزشتہ 2 برس کے دوران شدید لڑائیوں میں محاذ پر بھیجا گیا۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے تسلیم کیا کہ اس جنگ نے نہ صرف اسرائیلی ریاست پر بھاری مالی بوجھ ڈالا ہے بلکہ سماجی سطح پر بھی عوامی بے چینی اور ذہنی دباؤ میں اضافہ...
سویڈن کی نوجوان ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے رہائی کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض جنگ نہیں بلکہ پوری قوم کو مٹانے کی منظم کوشش ہے۔ یہ بیان اُن کی رہائی کے فوراً بعد سامنے آیا جب وہ دیگر درجنوں کارکنان کے ہمراہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” مشن کے ذریعے غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور امداد پہنچانے کی کوشش پر اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئیں۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے بھوکے اور محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانا تھا، لیکن اسرائیلی بحریہ نے راستے میں مداخلت کرتے ہوئے سب کو گرفتار کرلیا۔ گریٹا تھنبرگ اور ان کے...