2025-10-05@07:20:44 GMT
تلاش کی گنتی: 566

«جمع کروائی تھی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی دلائل جاری رکھیں گے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے آ ج بھی اپیلوں پر سماعت کی۔ سول سوسائٹی کی طرف سے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ 105 ملزمان کے ملٹری ٹرائل کے لیے سلیکشن کیسے ہوئی، اصل ایشو یہ ہے کیا قانون اجازت دیتا ہے؟ اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی حوالگی ریکارڈ کا معاملہ ہے۔...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔دورانِ سماعت سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا ہے کہ سوال یہ نہیں کہ 105 ملزمان کو ملٹری ٹرائل کے لیے منتخب کیسے کیا، معاملہ یہ ہے کیا قانون ملٹری ٹرائل کی اجازت دیتا ہے؟جسٹس امین الدین نے وکیل سے کہا کہ ملزمان کی حوالگی ریکارڈ کا معاملہ ہے، کیا آپ نے آرمی ایکٹ کے سیکشن 94 کو چیلنج کیا ہے؟ سویلینز کا ملٹری ٹرائل، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش کے بعد ممکن، آئینی ججاسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ میں پی ٹی... وکیل فیصل صدیقی...
    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے بعد ملزمان  آرمی ایکٹ کے تابع ہوگئے۔   جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل دیے۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ 105 ملزمان کے ملٹری ٹرائل کے لیے سلیکشن کیسے ہوئی، اصل ایشو یہ ہے کیا قانون اجازت دیتا ہے؟۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی ریکارڈ کا معاملہ ہے۔ کیا آپ...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 7 مقدمات کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزم سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔سینیٹر اعجاز چوہدری کے معاون وکلاء نے عدالت سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی تھی۔
      مولانا حامد الحق حقانی : فوٹو فائل اکوڑہ خٹک  دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خودکش دھماکے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق حقانی سمیت 6 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامد الحق نے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے بارے میں دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا،   مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 6 نمازی شہیدنوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے قتل خطا کیس میں نادرا کوایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے درخواست گزار عبدالرشید خانزادہ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 2011 میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبد الرشید خانزادہ اور اہلیہ زرینہ پروین نے 2011 میں اپنے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 اپریل 2011 کو تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں زرینہ پروین اور اس کی 20 سالہ بیٹی منزہ رشید سڑک پار کر...
    بیرسٹر گوہر: فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 175 سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت نے بھی ہمارے حق میں بات نہیں کی تھی، جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جس نے کراچی میں ہماری سیٹ واپس کی۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پی ٹی آئی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی، بانی پی ٹی آئی عوامی پاور پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے جیل میں ہیں، انتخابات کے دوران ہمیں کنونشنز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردیپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ...
    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوول آفس سنبھالنے کے بعد یورپی ممالک پر تنقید سے واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان تلخیاں بڑھ رہی ہیں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے دو روز قبل واشنگٹن کے دورے کے باوجود ٹرمپ نے یورپی یونین پر تنقید کی صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کا قیام امریکہ کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا. یورپی ممالک کی طرف سے امریکی صدر کے متنازعہ بیانات پر سخت ردعمل آیا ہے یورپی کمیشن نے یونین کو امریکہ کے لیے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلیکن امریکی صدر کو اپنے ملک کے لیے ہماری مہربانیوں کا شکر گزار ہونا چاہیے.(جاری ہے) عرب نشریاتی...
    ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش "شاید" روس کیساتھ جنگ کی وجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ناممکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہاتھوں پر کیچڑ ملتے ہوئے کہا کہ نیٹو میں شمولیت، "آپ اسے بھول سکتے ہیں"۔ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش "شاید" روس کیساتھ جنگ کی وجہ تھی۔ واضح رہے یوکرائنی جنگ مارچ 2017 میں امریکی پروپیگنڈے اور یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی دعوت دینے کے وعدوں کے بعد شروع...
    شکر گڑھ (نامہ نگار) وفاقی وزیر احسن اقبال نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج شکر گڑھ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے  والا وقت آئی ٹی کی تعلیم سے جڑا ہے۔ ہم نوجوانوں کو چھ چھ ماہ کے آئی ٹی کورسز سکھانے جا رہے ہیں۔ خواتین گھر بیٹھ کر لاکھوں کما سکتی ہیں۔ وزیر اعظم پروگرام کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو چائنہ آئی  ٹی تعلیم دے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم سے ملکی ترقی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔  نوجوان کو سوشل میڈیا سے گمراہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک نوجوان کی میرے سے کوئی دشمنی نہیں تھی  مگر اس  نے سوشل میڈیا کی پوسٹوں سے متاثر ہوکر میری جان لینے کی کوشش...
    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران اپنی 30 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ موجود ہیں جو انہیں ان کے اسٹاف کی جانب سے بطور سرپرائز دیا گیا۔ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس اروشی نے کیک پکڑا ہوا ہے جبکہ ساتھ میں ان کی اسٹاف ممبر بھی موجود ہیں۔  اداکارہ نے میچ کے دوران کیک کاٹا جس نے کرکٹ کے شائقین اور اداکارہ کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔ A post common by...
    کراچی کی اینٹی نارکوٹکس کورٹس کی جانب سے منشیات کے ایک مقدمے میں حال ہی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر اور قتل کیس کے ملزم ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات بر آمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے. مقتول مصطفی عامر کے وارنٹ 22 فروری کو انسداد منشیات کورٹ نے جاری کیے گئے۔مقتول مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا. عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اے این ایف پولیس اسٹیشن کو ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔مقتول مصطفی کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا...
    لاہور (نیوز رپورٹر) سینئر صحافی، دانشور، شاعر اور نوائے وقت کے کالم نگار اثر چوہان طویل علالت کے بعد گزشتہ شام قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز سرگودھا میں نوائے وقت کے نامہ نگار کی حیثیت سے کیا تھا۔ بعد ازاں وہ لاہور منتقل ہو گئے اور اردو روزنامہ سیاست اور پھر ایک پنجابی جریدہ چانن نکالا۔ ان کی اہلیہ نجمہ اثر چوہان پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں پنجاب اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں۔ اہلیہ کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی تاہم ان کی دوسری اہلیہ بھی انہیں داغ مفارقت دے گئیں۔ جبکہ ان کے بیٹے اپنے اپنے اہل...
    حماس نے آج غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرکے ریڈ کراس کے حوالے کردیا جس کے دوران دنیا نے ایک حیران کن منظر دیکھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالی نے اپنے ساتھ کھڑے حماس کے جنگجوؤں کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں نے ہاتھ ہلا کر حماس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یرغمالی مکمل صحت مند لگ رہے تھے۔ اسرائیلی یرغمالی کا یہ عمل قید کے دوران حماس کے حسنِ سلوک اور انسانی ہمدردی کی عکاس ہے۔ قبل ازیں حماس کی قید سے رہائی پانی والی اسرائیلی یرغمالی خواتین نے بھی حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔ اسرائیلی یرغمالیوں نے کہا تھا...
    اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعہ کی دوپہر ہی...
    (3)مجھے یاد ہے کہ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سومناتھ بھارتی نے رشید کے سیاسی ماڈل کو سمجھنے کے لیے کئی بار کئی دنوں تک لنگیٹ کے دیہاتوں کا دورہ کیا۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماڈل پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف سے مستعار لیا تھا، جو انہی وعدوں کو لیکر سیاسی میدان میں تھے۔ اقتدار میں آتے ہی، جوں جوں کیجری وال کی حقیقت کھلتی گئی، پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی شدت اختیار کرنے لگے۔ 2015 میں پرشانت بھوشن اور یوگندر یادو جیسے بانی رہنماؤں کو اس وجہ سے پارٹی سے نکال دیا گیا کہ انہوں نے کیجریوال کے طرزِ قیادت پر سوال اٹھائے تھے۔ جو تحریک...
    شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں 3 برس بعد پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی کو مستقل وائس چانسلر مقرر کردیا ہے، ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقری آئندہ چار برس کے لیے کی گئی ہے اور وہ جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی اس وقت ایک نجی جامعہ کے وائس چانسلر ہیں۔ یاد رہے کہ ان کی تقرری کی سفارش تلاش کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی تلاش کمیٹی کی جانب سے جن تین ناموں کی سفارش کی گئی تھی ان میں ڈاکٹر حسین مہدی کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد شاہ اور طارق رحیم سومرو شامل تھے۔ واضح رہے کہ لیاری یونیورسٹی میں گزشتہ 3 برس...
    کراچی: صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی نے سہیل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی کو بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقری آئندہ چار برس کے لیے کی گئی ہے اور وہ جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، یاد رہے کہ ان کی تقرری کی سفارش تلاش کمیٹی( search committee ) کی جانب سے کی گئی تھی تلاش کمیٹی کی جانب سے جن تین ناموں کی سفارش کی گئی تھی ان میں ڈاکٹر حسین مہدی کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد شاہ اور طارق رحیم سومرو شامل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کسی ایک بھی امیدوار یا اس کی بڑی حریف جماعتوں میں سے کسی بھی ایک نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی بشمول فارم 47 کے تنازع کے حوالے سے درخواست ابھی تک انتخابی ٹریبونل نے قبول نہیں کی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مجموعی طور پر 371 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئی تھیں جن میں سے 206 پی ٹی آئی امیدواروں، 48 نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کی 27 تھیں، صرف 3 عذرداریاں قبول ہوئیں وہ بھی مذکورہ بالا جماعتوں کے امیدواروں کی نہیں تھیں جبکہ باقی تمام خارج کردی گئیں۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق جن 112 پٹیشنز پر فیصلے ہوئے ہیں ان میں سے 38 پی ٹی آئی...
    بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)ایک وفاقی تفتیشی جج نے ارجنٹائن کے سابق صدر البرٹو فرنانڈیز پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی شریک حیات سابق خاتون اول فابیولا یانیز کو اسی سرکاری رہائش گاہ پر مارا پیٹا جہاں انہوں نے گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لیے حکومت کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق سات ماہ کی تفتیش کے بعد عدالت نے پیر کو سابق صدر پر سابق خاتون اول(جس سے اس نے شادی نہیں کی لیکن اس سے ان کا ایک بیٹا ہی)فیبیولا یانیز پر آٹھ سال کے عرصے کے دوران متعدد بار حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ حالانکہ اسی عرصے کے دوران ملک میں گھریلو تشدد کی روک...
    NAROWAL: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن جماعت کے قائد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی، اب اڈیالہ کے سوا ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے اللہ کے واسطے مجھے بچالو۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا جہاں انہوں نے 2ارب 9 کروڑ دو روڈ سیکٹرز منصوبوں کا افتتاح کیا اور نارووال میڈیکل کالج منصوبے اور چلڈرن لرننگ پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے 75کلومیٹر طویل نارووال مریدکے روڈ فیز ٹو کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا، نارووال میں 28 ارب...
    لاہور: پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپا مارا، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں میں سرنگیں بنا رکھی تھیں۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے  قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے ایک چھاپا مار کارروائی میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں کے اندر سرنگیں بنا رکھی تھیں ۔ ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران سلمیٰ بی بی،ممتاز،عارف،مقبول،رابعہ اور نادیہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔  
    لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر...
    ویب ڈیسک : پشاور اور ژوب  سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 166 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان اورتاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔   جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع...
    پشاور اور ژوب  سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔   زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 تھی اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں‘ تبدیلی کے نام پر معیشت اور اقدار تباہ کی گئیں۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے مصطفی عامر کی قبر کشائی کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے حکم دیا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں، نیز قبر کشائی مکمل کرکے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے قبر کشائی کی درخواست دائر کی تھی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کو آج (منگل )کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ نا دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں قائمقام پراسکیوٹر جنرل سندھ منتظہر مہدی،کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ اس موقع پرایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل...
    مصطفیٰ عامر : فوٹو فائل سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ عامر کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔6 جنوری کو مصطفیٰ عامر ڈیفنس میں اپنے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد اس کی والدہ کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم اب عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔ جلی ہوئی گاڑی سے مصطفیٰ کی پوری لاش ملی تھی، تفتیشی حکامتفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی جلی ہوئی گاڑی سے اس کی پوری لاش ملی تھی۔ عدالت نے درخواست گزار کو کیس کی تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کی ،عدالت نے قبر کشائی مکمل کر کے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔دوسری جانب قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظر مہدی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے منتظم جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔کراچی میں...
    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔ وکیل خالد چوہدری کے...
    یواے ای (ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز...
    اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈ یسک ) مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو گھر بھیجنے کے لیے فضا بنائی گئی، ڈان لیکس چھوٹا سا حصہ تھا۔دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلے گی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف تقرری میں جنرل باجوہ کی وکالت کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ نوازشریف نے کہا آپ کی رائے پر جنرل باجوہ کوآرمی چیف بنا رہے ہیں، ڈان لیکس معاملے پر نواز شریف بہت پریشان تھے، مریم نواز کا نام بھی ڈان لیکسمیں لانے کی کوشش کی گئی، جنرل باجوہ کی ٹوئٹ کے بعد اسی شام ان سے ملنے گیا۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے بتایا وزیراعظم نے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)یف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔ذرائع نے کہا کہ آسیہ نامی ملزمہ پنجاب پولیس کی...
    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو گھر بھیجنے کیلئے فضا بنائی گئی، ڈان لیکس چھوٹا سا حصہ تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف تقرری میں جنرل باجوہ کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف نے کہا آپ کی رائے پر جنرل باجوہ کوآرمی چیف بنا رہے ہیں، ڈان لیکس معاملے پر نوازشریف بہت پریشان تھے، مریم نواز کا نام بھی ڈان لیکس میں لانے کی کوشش کی گئی، جنرل باجوہ کی ٹویٹ کےبعد اسی شام ان سےملنےگیا۔ عرفان صدیقی نےکہا کہ جنرل باجوہ نے بتایا وزیراعظم نےمیری پیٹھ پرچھرا گھونپا، جنرل باجوہ کوغلطی کا احساس ہوا تو مجھے...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ وطن واپس لوٹنے کے بجائے دبئی میں ہی رک گئیں، اس دوران ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھیں، اب انہیں دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھیں۔...
    کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارشا نامی لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اور ارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی،  اس لڑکی نے ہی ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا۔ اغوا کےبعد دوستوں کے ہاتھوں قتل مصطفی عامر کی والدہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیں انصاف دلوائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو مارنے کے بعد ارمغان نے مارشا شاہد کو بتایا بھی کہ مصطفی کو مار دیا ،واپس آنے کے بعد لڑکی کی مصطفیٰ سے بہت زیادہ لڑائی شروع ہوگئی تھی سال 22 دسمبر 2025 کو لڑکی امریکہ سے واپس آئی تھی،  لڑکی اگست 2024 میں پڑھنے کے لیے امریکہ چلی گئی...
    کراچی(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد اورنبی بخش کے علاقوں میں پسند کی شادی کرنے والی نوبیاہتا دلہن اور ذہنی مریض شخص نے پھندا لگا کراپنی جانیں لے لیں۔لیا قت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد بی ایریا گجر نہاری والی گلی میں واقع مکان نمبر 37/26 میں مقیم 21 سالہ نیہازوجہ عثمان نے جمعرات کی صبح ساڑے 8 سے نوبجے کے درمیان ڈوپٹے کی مدد سے پنکھے میں لٹک کر خودکشی کرلی، ایس ایچ او کے مطابق کمرے کی اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی، متوفیہ نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقع گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔ ادھرنبی بخش تھانے کی حدود...
    واٹس ایپ نے 2025 کا پہلا بڑا اور بہترین فیچر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ وہ فیچر ہے جو میٹا کی دیگر ایپس انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر میں پہلے سے موجود ہے اور اب اسے واٹس ایپ کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب جاری بیان کے مطابق آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ تھیمز کا فیچر متعارف کر ایا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ‘آپ نے اس کا مطالبہ کیا تھا اور اسی لیے ہم چیٹ تھیمز فیچر کو متعارف کرا رہے ہیں، تاکہ آپ کی چیٹس رنگا رنگ چیٹ...
    کراچی: کراچی سمیت ملک کے دیگرہوائی اڈوں پربارودی مواد کا سراغ لگانے والی 18جدید مشینیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت دیگرملکی ایئرپورٹس پربارودی مواد کی نشاندہی کے لیےنصب جدید برطانوی ساختہ ایکسپلوزوٹرییس ڈیٹیکشن نامی 18 مشینیں اے ایس ایف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بارودی مواد کی نشاندہی کے لیےجدید مشینیں برطانیہ سےسول ایوی ایشن اتھارٹی(ادارے کی دوحصوں میں تقسیم سے قبل)نےحاصل کی تھیں،مشینوں کے حصول کا مقصد برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلئیرنس یقینی بنانا تھا۔ مشینیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد ائیرپورٹس کےلیےحاصل کی گئی تھیں،مذکورہ مشینوں سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ممکن ہوگی۔
    راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی کو جان سے مارا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش کی تدفین کرا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: لڑکی کا غیرت کے نام پر مبینہ قتل لاہور‘ 14 برس کے دوران غیرت کے نام پر...
    معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید مسجدالحرام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ گوہررشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں گوہررشید اور کبریٰ خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو ہاتھ لگاتے اور خانہ کعبہ کے سامنے ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر تصویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر کے کیپشن میں اس خوب صورت جوڑی نے لکھا"اللہ کے سامنے 70 ہزار فرشتے گواہ اور رحمت ہم پر بارش بن کر برس رہے ہیں۔" گوہررشید اور کبریٰ خان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تبصرے میں انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے،ان کے مداح ان سے...
    موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف کیس، پشاور ہائیکورٹ نے  وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔  یاد رہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں گزشتہ ہفتے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے دائر کی تھی، جس میں وفاقی حکومت ، این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔  جس میں ایم...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ڈپٹی مئیر لاہورعارف حمید بٹ کی والدہ انتقال کرگئیں،مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں۔ سابق ڈپٹی میئر عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں،مرحومہ کا جنازہ ہاؤس نمبر 134 بی ماڈل ٹاؤن لاہور سے بعدازنماز عصراٹھایا جائے گا،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ کینیڈا میں تاریخ کا بڑا برفانی طوفان ،سرکاری دفاتر اور سکول بند
    سابق ڈپٹی مئیر لاہورعارف حمید بٹ کی والدہ انتقال کرگئیں۔ سابق ڈپٹی میئر عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں۔مرحومہ کا جنازہ ہاؤس نمبر 134 بی ماڈل ٹاؤن لاہور سے بعدازنماز عصراٹھایا جائے گا،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ چینی اینیمیٹڈ فلم نے ایک بلین ڈالر کا بزنس کرکے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
    مقامی ذرائع اور ریسکیو  حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیھٹی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔ ریسکیو ون نو ٹو کے مطابق یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع اور ریسکیو...
    کیلیفورنیا:نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے ٹائٹن آبدوز کے حادثے کی ہولناک آڈیو جاری کی ہے، جس میں پانچ افراد کی ہلاکت کی آواز موجود ہے۔ یہ آبدوز جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے بحر اوقیانوس میں جا رہی تھی، کہ ایک زوردار دھماکے کی وجہ سے اس میں سوار 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی شے کے تباہ ہونے کی آواز اور پھر شور سنائی دیتا ہے، جو آبدوز کے پھٹنے کے بعد کے صوتی اخراج کا نتیجہ ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق، یہ آڈیو خاص طور پر اس دھماکے کی آواز...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی سربراہی میں سابق حکومت نے اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے منظم حملے کیے اور مظاہرین کو قتل کیا ان اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم کہا جاسکتا ہے . غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں طلبہ کی قیادت میں آنے والے انقلاب اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے سے قبل ان کی حکومت نے مظاہرین اور دیگر کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا تھا اس دوران سینکڑوں ماورائے عدالت قتل کیے گئے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا کہ...
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بیوی کی ناراضی پر دلبرداشتہ شخص نے 4 بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی، متوفی پیشے کے اعتبار سے درزی تھا جس کی بیوی ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ضلع صوابی کے علاقے یارحسین میں بیوی کی ناراضی سے دلبرداشتہ شخص نے 4 بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کر لی، جاں بحق بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، پولیس کے مطابق لاشوں کو یار حسین صوابی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یار حسین تھانے کے ایس ایچ او عبدالولی نے بتایا کہ اس غیر انسانی حرکت میں ملوث شخص پیشے کے لحاظ...
    پاکستان تحریک انصاف نے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد ان سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ آٹھ فروری کو صوابی میں...
    میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، ہم نے پاکستان کی خاطر ہسنتے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے اراکین نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی میں شامل تھے۔ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم نے زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، الحمدللہ معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان...
    پاکستانی اداکارہ و میزبان عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے۔عریشہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکائونٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی بے بی شاور کی تقریب سے خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔عریشہ رضی خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پیار، ہنسی اور بہت سے خاص لمحات سے بھرے ہوئے سب سے خوبصورت بیبی شاور کا تجربہ کیا ہے، اس دن کو ناقابل فراموش بنانے والے ہر ایک فرد کی مشکور ہوں۔اداکارہ عریشہ رضی...
    کراچی: یونیورسٹی روڈ سمامہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔  پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ پُل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید سپتال منتقل کی گئی ۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ  مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے جس پر لگے اسٹیکر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 25 جنوری 2025 کو خریدی گئی تھی  اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔ مقتول  کی شناخت کا عمل جاری...
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8 سال کی بچی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔ افسوسناک واقعہ ڈیجیون شہر کے اسکول میں پیش آیا جہاں 40 سالہ خاتون ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے 9 دسمبر کو ڈپریشن کے باعث6 ماہ کی چھٹی مانگی تھی، ڈاکٹر کی جانب سے کام کے لیے موزوں قرار دینے پر 20 روز بعد وہ دوبارہ اسکول میں پڑھانے لگی تھی۔
    پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی، ان کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر امریکا روانہ ہونے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو 8 فروری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب وہ دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز میں سامنے آئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا، اس میں بھی وہ ایک گھنٹے کے...
    لندن(نیوز ڈیسک)انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔...
    نئی دہلی: بھارت کے ابھرتے ہوئے کرٹر ریان پراگ یوٹیوب سرچ ہسٹری کے تنازع میں پھنس گئے اور انہوں نے اب اس معاملے پر خاموشی بھی توڑ دی ہے۔ ریان پراگ پر الزام تھا کہ وہ یوٹیوب پر نامناسب اور نازیبا مواد سرچ کرتے ہیں اور اس حوالے سے اُن کی ہسٹری کی ایک تصویر بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد کرکٹر تنازعات میں گھر گئے تھے۔ اب انہوں نے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اس معاملے پر خاموشی توڑی اور کہا کہ ڈسکارڈ سرور سے کسی نے اسے سیٹ کرنے کی کوشش کی تاکہ آٗی پی ایل میں میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے۔ ریاگ پراگ نے آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں 16 میچز میں شاندار بلے...
    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو نوجوان ارسلان اور ناصر علی جاں بحق ہوئے جو خیبرپختونخوا کی تحصیل مردان کے رہائشی تھے۔ دونوں کی میتیں مردان کے علاقے تخت بھائی کے گاؤں ہاتھیان پہنچائیں گئیں جہاں شام پانچ بجے ریلوے اسٹیشن پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق دونوں نوجوان پڑوسی تھے اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں موٹر سائیکل اورموٹر کار کے تصادم میں نتیجے میں مارے گئے۔  ارسلان کی عید کے بعد شادی طے ہوئی تھی اور گھر میں اس کی تیاریاں جاری تھیں لیکن...
    اداکار فیروز خان اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، یہ واقعہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا۔ فیروز خان یوٹیوبر راحم پردیسی کے ساتھ ہونے والے باکسنگ میچ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔ اس پر خاتون صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے کا کہنا تھا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔ خاتون صحافی نے کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے صوابی جلسے میں قیادت کے سلوک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔انہوں نے کہا کہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا، میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں۔خیال رہے کہ صوابی جلسے میں شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ ملنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے استقبال...
    رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔ شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔ واضح رہے کہ صوابی جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی۔ جلسے میں جب پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ تقریر کر رہے تھے تو شیر افضل مروت نے جلسہ گاہ میں کھڑے ہو کر بازو لہرانا شروع کر دیے جس پر ان کے مداحوں نے...
    اگرقیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے صوابی جلسے میں قیادت کے سلوک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ ملی نا ہی خطاب کا موقع ملا، میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صوابی جلسے میں شیر افضل...
    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے سہ ملکی سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے جس پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آپ ہار جاتے ہیں تو یہ ایک مشکل دن ہو تاہے ، سیکھنے کیلئے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی ۔میچ کے بعد تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہناتھا کہ وکٹ شروع میں تھوڑی مشکل تھی، لیکن ولیمسن اور مچل نے اچھا کھیلا، اور پھر جس طرح فلپس نے بیٹنگ کی، اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ سیکھنے کے لیے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی۔ لیکن جس طرح ابرار نے بولنگ کی،  اور میرا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی گڈ گورننس کے لیے حاصل نہیں کی تھی، بلکہ اس لیے آزاد ہوئے تھے کہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں۔ صوابی جلسہ عام سے قبل ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، اور 17 نشستیں جیتنے والوں کو اقتدار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ختم: خون کا بدلہ خون لیکن نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا، علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی یوم...
    وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات مذاکرات کھیل رہی تھی۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پُرامن احتجاج کیا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پی ٹی آئی کا ہر جلوس اور احتجاج پُرتشدد ہوتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی جیسے احتجاج پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں نظر کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کی قیادت دیگر 3 صوبوں میں نظر کیوں نہیں آتی؟ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت گرانے میں 4 سال لگے تھے، وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر دفاع نے کہا کہ کےپی میں پی ٹی آئی حکومت سے متعلق مولانا کے خدشات پر...
    اقصی شیخ: پاکستان کے معروف موسمیات کے ماہر، سردار سرفراز نے محکمہ موسمیات سے اپنے خدماتی سفر کا اختتام کیا۔ 34 سال 8 ماہ اور 10 دن تک پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) میں خدمات انجام دینے کے بعد وہ عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ سردار سرفراز نے 31 مئی 1996 کو پی ایم ڈی میں بطور میٹرولوجسٹ شمولیت اختیار کی تھی اور 2019 سے فروری 2025 تک چیف میٹرولوجسٹ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیے۔ ان کی خدمات میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی سے لے کر ہیٹ ویو کی وارننگ تک اہم خدمات شامل ہیں۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک...
    بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) اقوام متحدہ کی امن فورس (یو این آئی ایف آئی ایل)نے کہا ہے کہ لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اسرائیل نے ابھی تک مشرقی سیکٹر کے تمام علاقوں سے انخلا نہیں کیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق یواین امن فورس کے ترجمان اینڈریا ٹینینٹی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاہے جب اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں نبطیہ گورنری کے قصبوں راب ثلاثین اور یارون میں گھروں کو جلا اور دھماکوں سے اڑا رہی ہے، اس طرح گزشتہ روز بھی جنگ بندی معاہدے کی2 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ا عدادوشمار کے مطابق 72 روز قبل معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے...
    مغربی بنگال کی مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سینئر خاتون پروفیسر کی اپنے طالبعلم کے ساتھ کلاس میں شادی کرنے کی ویڈیو 28 جنوری کو وائرل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ خاتون خود سے کافی عمر طالب علم کے ساتھ ہندو بنگالی شادی کی رسومات ادا کر رہی ہیں۔ خاتون پروفیسر نے روایتی عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور طالب علم کے گلے میں شادی کا ہار ڈال رہی ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیو کلاس روم میں ریکارڈ کی گئی تھی اور جماعت میں طالب علم کی بڑی تعداد بھی موجود تھے جو بھجن گا رہے تھے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی اور اس خاتون پروفیسر کو کڑی...
    کولکتہ(نیوز ڈیسک)مغربی بنگال کی مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سینئر خاتون پروفیسر کی اپنے طالبعلم کے ساتھ کلاس میں شادی کرنے کی ویڈیو 28 جنوری کو وائرل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ خاتون خود سے کافی عمر طالب علم کے ساتھ ہندو بنگالی شادی کی رسومات ادا کر رہی ہیں۔ خاتون پروفیسر نے روایتی عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور طالب علم کے گلے میں شادی کا ہار ڈال رہی ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیو کلاس روم میں ریکارڈ کی گئی تھی اور جماعت میں طالب علم کی بڑی تعداد بھی موجود تھے جو بھجن گا رہے تھے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی اور...
    راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
    اقوام متحدہ نے ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی دیکھی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024ء میں 1994ء سے 2024ء تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1994ء میں پاکستان کی شرحِ پیدائش 6 فیصد تھی جو کہ 2024ء میں کم ہو کر 3.6 فیصد ہو گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں شرح 3.238 تھی، جو 2022ء کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔توقع ہے کہ...
    اقوام متحدہ نے ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی دیکھی گئی۔ ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024ء میں 1994ء سے 2024ء تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق 1994ء میں پاکستان کی شرحِ پیدائش 6 فیصد تھی جو کہ 2024ء میں کم ہو کر 3.6 فیصد ہو گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں شرح 3.238 تھی، جو 2022ء کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ توقع ہے کہ 2054ء کے بعد...
    سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ میں زرعی ٹیکس ادا کرتا ہوں اور میری کچھ زرعی زمین بھی ہے، میں جب بھی اپنے نومینیشن پیپرز جمع کرواتا ہوں تو اس میں اس کو ظاہر بھی کرتا ہوں کہ میں نے زرعی ٹیکس ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سال 2024ء میں جب تنخواہوں پر ٹیکس کی چھوٹ کی شرح 12 لاکھ سے کم کرکے 6 لاکھ کی گئی تھی تو اس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پوری پیپلز پارٹی نے آواز اٹھائی تھی کہ اس کے اثرات تنخوادار طبقہ پر منفی پڑیں گے، اسی طرح یہ تاثر بھی غلط تھا کہ زراعت پر کوئی ٹیکس نہیں...
    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر امشا رحمان نے گزشتہ برس خود سے متعلق نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر بالآخر خاموشی ختم کردی ہے۔ امشا رحمان نے نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کے کئی ماہ بعد بالآخر اس واقعے سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ امشا رحمان نامور سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر ہیں، جن کی گزشتہ سال کچھ نجی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد امشا نے اپنا اکاؤنٹ ختم کردیا تھا۔ گزشتہ برس نومبر میں امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر امشا رحمان نے حال ہی میں اپنا موقف بیان کیا ہے۔ امشا رحمان کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب یہ نازیبا ویڈیوز جعلی ہیں جو انھیں بدنام...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11فروری کو کرنے کا حکم دیا تھا۔  پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب...
    جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔ حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کردیے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ حافظ حمد ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھی، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟
     ویب ڈیسک:تین روز قبل امریکا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی۔  اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی،26 برس کی اسری حسین امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں، اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر   اسری اور حماد کی پہلی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی ہی...
    پشاور (آن لائن) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی کے آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاکافغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، عمران خان کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ...
    پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ”ایکس “کی بندش کیخلاف درخواست پر 6 فروری کو ہونے والی سماعت پھر منسوخ کردی گئی، درخواست کو دائر ہوئے چار مارچ کو ایک سال مکمل ہوجائے گا. سلام آباد ہائیکورٹ میں” ایکس“ کی بندش کیخلاف درخواست پر چھ فروری کو ہونے والی سماعت ایک بار پھر منسوخ کردی گئی عدالت نے درخواست کو نو اسکوپ میں ڈال دیا چیف جسٹس عامرفاروق نے صحافی احتشام علی عباسی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی.(جاری ہے) خیال رہے اس درخواست کو دائر ہوئے چار مارچ کو ایک سال مکمل ہوجائے گا” ایکس “کی بندش کیخلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی جس کے بعد کیس...
    دنیا بھر میں ویب سائٹ ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ میں ملوث پاکستانی گروہ کے خلاف امریکی اور ڈچ حکام نے کارروائی کر کے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دیں۔امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس اور ان کے سرورز بند کر دیے گئے ہیں، یہ ویب سائٹس ہیکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کو غیر قانونی ٹولز فروخت کر رہی تھیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کی گئی، جس میں ’صائم رضا‘ گروپ جسے ’ہارٹ سینڈر‘ بھی کہا جاتا ہے، گروہ کے زیرِ انتظام چلنے والے آن لائن مارکیٹ پلیسز کو نشانہ بنایا...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے گڈانی میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب بر آمد کرلی گئی ہے،شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی ۔پاکستان کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق کارروائی گڈانی میں سپر ہائی وے روڈ پر عمل میں لائی گئی ۔ جہاں چیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے دوہزار سے زائدشراب کی بو تلیں برآمد کر لی گئیں۔شراب اندرون ملک اسمگل کی جارہی تھی ۔ شراب اندرونِ ملک اسمگلنگ کی جا رہی تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 63 ہزار امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔کوسٹ گارڈ مزید کاروائی کررہی ہے۔
    امریکی ایئر لائنز کی ذیلی کمپنی امریکن ایگل کی پرواز 5342 واشنگٹن کے رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچ چکی تھی اور توقع تھی کہ کچھ ہی دیر میں لینڈ کر جائے گی، طیارے میں 26 سالہ اسریٰ حسین بھی سوار تھی جبکہ ان کے شوہر حماد رضا پر ان کا انتظار کررہے تھے، اسریٰ حسین نے اپنے شوہر کو فون کیا کہ پرواز کے اترنے میں 20 منٹ ہی رہ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، تمام 67 افراد ہلاک حماد رضا اپنی اہلیہ اسریٰ حسین سے بات کرہی رہے تھے تھے کہ اچانک ایمرجنسی سروس کے لوگ ان کے پاس سے تیزی سے گزرے اور ساتھ ہی ان کا فون...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات میں ملوث عام شہریوں کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کر لیے جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا ماضی میں جی ایچ کیو اور مہران ایئربیس جیسے حساس مقامات پر بھی حملے ہوئے۔ اکیسویں ترمیم فیصلے میں کہا گیا سن 2002 سے لیکر ترمیم تک 16ہزار مختلف حساس مقامات پر حملے ہوئے، ایسے واقعات میں اہلکاروں کی شہادتیں ہوئیں، ایک واقعہ میں دو اورین طیارے تباہ ہوئے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، کیا ان واقعات کی شدت زیادہ نہیں تھی۔  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں...
    بالی ووڈ کے اسپر اسٹار شاہ رخ خان کی دبئی میں ایک پاکستانی خاتون مداح سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  حال ہی میں شاہ رُخ نے ’گلوبل ولیج‘ کلچرل سینٹر میں ہونے والے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں پر شاندار پرفارمنس بھی پیش کی تھی۔ اس موقع پر اداکار نے اپنے کئی مداحوں سے ملاقات کی جن میں پاکستانی خاتون بھی شامل تھی۔          View this post on Instagram                       A post shared by Global Village القرية العالمية (@globalvillageuae) پاکستانی مداح خاتون نے اسٹیج پر آکر شاہ رخ خان سے ملاقات کی...
    نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے  2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں ۔ میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی ،انکا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ۔میجر حمزہ اسرار شہید نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔انکی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ دوسرے شہید 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی ہیں،سپاہی محمد نعیم شہید نے6 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا۔انہو نے  سوگواران میں والدین چھوڑے۔ شکر گڑھ ؛2بچے آٹے کے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے لڑکے کے گھر کے باہر دھرنا دیدیا،امریکی خاتون رات بھر میرے شوہر کو بلوا دو کے نعرے لگاتی رہیں،خاتون نے امریکہ واپسی کیلئے لڑکے سے ملاقات اور ڈالرز کی ادائیگی کی شرط رکھ دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ رات ایئرپورٹ سے نوجوان کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا۔امریکی خاتون پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے بار بارفریاد کرتی رہیں کہ میرے شوہر کو بلوا دو۔(جاری...