2025-07-07@18:37:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1612

«مخصوص نشستوں پر بحال»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا تخمینہ 17.5 کھرب روپے لگایا ہے، جو رواں سال کے مقابلے میں تقریباً 1.3 کھرب روپے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بجٹ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، جس میں دفاعی اخراجات، قرضوں پر سود کی ادائیگیاں، ترقیاتی فنڈز اور دیگر اخراجات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے لیے آئندہ مالی سال کا ہدف 14.1 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے، جو پچھلے تخمینے یعنی 14.3 کھرب روپے سے کچھ کم ہے۔ معاشی ٹیم نے اس بجٹ کی تفصیلات پر وزیرِاعظم شہباز شریف کو بریفنگ دے دی...
    نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے مستقل فائر بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہونے کا امکان ہے۔ اس قرارداد کو سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان کی حمایت حاصل ہے، جنہوں نے ووٹنگ کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کی جائے، تاکہ وہاں جاری انسانی بحران کو روکا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ حماس کی قید میں موجود تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی قرارداد میں شامل ہے۔ مزید براں، قرارداد میں غزہ میں امداد کی فراہمی پر عائد رکاوٹیں ختم کرنے اور امدادی سامان کی محفوظ تقسیم کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )منصوبہ بندی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلوں اور غلط اقدامات کے نتیجے میں اس مالی سال کے دوران بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13اعشاریہ5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث آئندہ سال خوراک کی درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ پر دباﺅ پڑنے کا خدشہ ہے. رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر میں منصوبہ بندی کمیشن نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مقررہ ہدف سے کم شرح نمو کی ذمہ داری بھی زرعی شعبے کی ناقص کارکردگی پر عائد کی ہے کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ مالی سال...
    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنمائوں جے رام رمیش، سنجے رائوت، رام گوپال یادو، ڈیریک اوبرائن، دپیندر ہڈا اور منوج جھا نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر بیرون ملک کثیر جماعتی وفود بھارت کا موقف پیش کر سکتے ہیں تو پارلیمنٹ میں حکومت بحث کیوں نہیں کرا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں حزب اختلاف کی 16جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے پہلگام واقعے اور آپریشن سندھور پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنمائوں جے رام رمیش، سنجے رائوت، رام گوپال یادو، ڈیریک اوبرائن، دپیندر ہڈا اور منوج جھا نے نئی دہلی میں...
    گرد و پیش کے حالات واضح طور پر بتا رہے ہیں کہ دنیا تباہی کےدہانے پر ہے۔ تقسیم شدہ دنیا جو آنکھوں کے سامنے بکھرنے کا عندیہ دے رہی ہے، ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں۔ جہاں آج کی دنیا خطرناک حد تک تقسیم ہو چکی ہے۔ معیشت، سیاست، عسکریت، اور روحانیت ہر سطح پر۔ عظیم عالمی طاقتیں امریکہ، برطانیہ، اور یورپ اندرونی طور پر متزلزل ہو چکی ہیں۔دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والا عالمی نظام بکھر رہا ہے۔ہربراعظم میں بے یقینی، خوف، اور عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے۔یہ اشارے اب چھپے ہوئے نہیں، بلکہ کھلے، خوفناک اور عالمگیر ہو چکے ہیں۔ مغرب میں اقتصادی زوال اور سیاسی مایوسی نمایاں ہور ہی ہے،برطانیہ مییں...
    قومی اقتصادی کونسل  کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال 2025-2026 کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک اہداف کی منظوری دی جائے گی۔  اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام  اور مختلف شعبہ جات کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ چار ہزار ارب روپے تک رکھنے کی تجویز ہے، جب کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ایک ہزار ارب روپے مختص کیے...
    سٹی 42: پارلیمانی  وفد کے سربراہ  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس بھارت کے خلاف  شکایتوں کی لمبی لسٹ ہے ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا مٰیں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ۔ بلاول بھٹو نے نیویارک میں  نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے کہا  کہ بھارت اب نیا اصول خطے میں نافذ کرنے کی کوشش کررہا ہے ،  بھارت کہتا ہے کہ کہیں بھی دہشت گرد  حملہ ہوا تو مطلب جنگ ہے، اس کا مطلب پاکستان میں کوئی دہشت گرد حملہ ہو تو ہم بھی جنگ کریں ، ہمارے پاس بھارت کے خلاف  شکایتوں کی لمبی لسٹ ہے ، بلوچستان ، خبر پختونخوا مٰیں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، دہشت گردی ہو یا مسلہ کشمیر فوجی حل...
    غیر سرکاری نتائج کے مطابق 22 پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں خوشحال خان کاکڑ نے 4075 ووٹ لئے ہیں، جبکہ اس نشست سے فاتح قرار دیئے جانیوالے جمعیت علمائے اسلام کے مولوی سمیع الدین نے 2652 ووٹ لئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی کم ژوب کم قلعہ سیف اللہ کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء خوشحال خان کاکڑ کو برتری مل گئی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق 22 پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں خوشحال خان کاکڑ نے 4075 ووٹ لئے ہیں، جبکہ اس نشست سے فاتح قرار دیئے جانے والے جمعیت علمائے اسلام کے مولوی سمیع الدین...
    افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے اور صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔منگل کے روز پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دشمن کے خلاف قوم کو متحد کر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا ٹیکس قابل قبول نہیں ہے، ان علاقوں کے عوام کی مالی صورتحال ٹیکس دینے کے قابل نہیں ہے، انہوں نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں خیبرپختونخوا کو شامل کرنے کی بھی درخواست کرتےہوئے کہا کہ اس کے بغیر مذاکرات ادھورے ہوں گے۔ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ان علاقوں میں خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وہاں کے لوگوں نے ملک کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں، حکومت...
    مکہ مکرمہ میں حج کے 7 دنوں کے دوران مقدس مقامات کی میٹرو لائن پر جسے المشاعر المقدسہ میٹرو کہا جاتا ہے 4,900 سفر مکمل کیے جانے اور تقریباً 20 لاکھ زائرین کی نقل و حرکت متوقع ہے۔ یہ ریلوے لائن سال میں صرف حج کے ایام میں محدود مدت کے لیے کام کرتی ہے اور زائرین کو عرفات، مزدلفہ اور منیٰ جیسے مقدس مقامات تک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ پیر کو وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے ترجمان صالح الزوید نے حج کے دوران استعمال ہونے والے ٹرانسپورٹ نظام سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فضائی، زمینی، بحری اور لاجسٹک تمام شعبوں میں بھرپور تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا حج کے دوران...
    اپنے تازہ ترین اقدام میں قابض اسرائیلی رژیم نے امریکی ثالث کیجانب سے پیش کردہ معاہدے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ قابض و سفاک صیہونی رژیم، غزہ میں جنگ کو روکنے سے مکمل طور پر انکاری ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود المرداوی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا کہ جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی ثالث نے اتفاق کیا تھا۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے اسرائیل کا مقصد "اپنے اندرونی مسائل کو سلجھانا" ہے، محمود المرداوی نے کہا کہ ہماری قوم کو بھوک سے...
      اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔ نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان میں تعینات روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔ گورنر نے سفیر کا استقبال کیا۔ ظہرانہ میں روسی سفارتخانہ کے سینئر سفارتکار بھی سفیرکے ہمراہ تھے۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے ظہرانہ میں روسی سفیر کا کرم متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں دونوں ممالک کے درمیان شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص کرم متاثرین کیلئے بروقت امداد کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )آئندہ مالی سال 2025-26کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ دو روز میں شروع ہو نے کا امکان ہے حکومتی ذرائع کے حوالے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجٹ اہداف، محصولات، سبسڈی، دفاعی اخراجات اور توانائی اصلاحات جیسے اہم امور پر بات چیت کا عمل جاری ہے.(جاری ہے) ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس وصولی کے نئے ہدف پر گفتگو ہو رہی ہے جبکہ مختلف شعبوں سے متوقع ٹیکس آمدن کے تخمینے پر کام مکمل کیا جا رہا ہے ان مذاکرات میں دفاعی بجٹ اور سبسڈی کے حجم پر...
    پشاور:  جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کرپشن کےخلاف نہیں بلکہ اس لئے تھا کہ ان کا ریکارڈ کیوں توڑا، جب تک کے پی میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کردار کشی کی گئی مگر ہمارے خلاف ایک ایف آئی آر تک درج نہ کر سکے۔ان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، حکومت کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، مختلف شہروں میں جلسے منعقد کریں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بہت بڑا اجتماع کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ...
    پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب پر پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی صدر عبدالواسع کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال، جمعیت اہلحدیث کے محمد ادریس خلیل، جے یو پی کے ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حنیف اللہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک ہماری حکومت قائم نہیں ہو جاتی۔ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہییں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہمارے دور میں کرپشن میں واضح کمی آ چکی تھی، لیکن آج تک آمنے سامنے بیٹھ کر لو دو کیا جاتا ہے۔ صوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لطیفہ سناتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف احتجاج نہیں کررہی بلکہ اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی حماقتوں کی وجہ...
    سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ہر اہل ایمان کی کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر جانور اللہ کی راہ میں قربان کرے۔ اس مناسبت سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جہاں مختلف اقسام کے جانور موجود ہیں لیکن کوئٹہ کے رہائشی آصف باکری سنت ابراہیم کو منفرد طریقے سے ادا کرتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے آصف باکری نے بتایا کہ ہر سال عید قرباں کے موقع پر سال بھر پالے ہوئے اپنے جانوروں کو راہ خدا میں قربان کر دیتا ہوں اس بار بھی میں نے کجلے نسل کے 2 دمبوں کی پورے سال خدمت کی اور اب عید کے موقع پر انہیں رائے حق میں قربان...
    بلاول بھٹو عالمی سفارتی دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو اور شیری رحمان آج نیویارک پہنچے جبکہ کچھ گھنٹوں میں پاکستان کے سفارتی وفد میں شامل دوسرے اراکین بھی نیویارک پہنچیں گے۔ یہ وفد امریکی حکام اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل اراکین اور نیویارک میں او آئی سی گروپ سے ملاقات کرے گا۔ک یہ بھی پڑھیے: بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل یہ وفد اقوام متحدہ کے صحافیوں کی تنظیم سے ملاقات کرکے بریفینگ دے۔ پاکستان کا سفارتی وفد 3 جون کو واشنگٹن جائے گا جہاں...
    پشاور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت سے کوہستان کرپشن اسکینڈل، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے مجرموں کو قوم کے سامنے بےنقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف عید کے بعد احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جہاں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، عہدوں کی خرید وفروخت، فنڈز کی نیلامی، کوہستان میں 40 ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم اسکینڈل، زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) سعودی حکام کا پیغام واضح ہے، ''اجازت نامے کے بغیر حج نہیں‘‘، یہ سادہ مگر دو ٹوک انتباہ پورے ملک میں شاپنگ سینٹرز، بل بورڈز اور میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ باقاعدہ چھاپوں، ڈرون نگرانی اور موبائل پر مسلسل پیغامات کے ذریعے ایسے غیر رجسٹرڈ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے، جو مکہ اور اس کے گردونواح میں بھیڑ کا حصہ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں اکثریت غیر رجسٹرڈ اور ایئر کنڈیشنڈ خیموں اور بسوں کی سہولت سے محروم افراد تھے۔ گزشتہ سال حج کے دوراندرجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ گزشتہ سال ایک ہزار تین سو ایکعازمین...
    خیبر پختونخوا کے ضلعے خیبر میں جمرود کے علاقے کے ایک نجی اسکول کے استاد کے مبینہ تشدد سے 5 ویں جماعت کا طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بستہ گھر بھول آنے پر استاد کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد، کپڑے اتروا دیے پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شاگرد اتحاد کو اسکول اسمبلی کے دوران پرنسپل نے مبینہ طور پر معمولی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ استاد نے بچے کو بار بار مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں بچے کو فوری طور پر...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کراچی کی مرہون منت ہے، یہ شہر چلتا ہے تو ملک چلتا ہے، اس شہر کے راستے سازشوں کے ذریعے روکے گئے مگر اس کے باوجود ملک کی تعمیروترقی میں کراچی نے نہ صرف اہم کردار کیا بلکہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب بھی اس شہر کے بیٹے ڈاکٹر  عبدالقدیر خان نے پورا کیا۔ہمیں فخر ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسا محسن اسی شہر کا بیٹا تھا۔ اگر ہم نے پاکستان کے محسن کو یاد نہ رکھا تو یہ بڑی بے وفائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ...
    بھارت عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات میں ٹرمپ کے ثالثی کردار کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کا اعتراف کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا، ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں، امریکی صدر نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردار ادا کیا۔ بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ییل یونیورسٹی میں پہلی بار پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علی جہانگیر صدیقی نے امریکی پالیسی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ییل یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی 'آئیوی فیوچر آف پاکستان کانفرنس' میں ہارورڈ، کارنیل اور پرنسٹن سمیت دیگر آئیوی لیگ اداروں کے طلباء ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور امریکی معاشرے میں پاکستانی نژاد تارکین وطن کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنا تھا۔اس کانفرنس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے خطاب کیا اور اس کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر نے کہا ہے کہ کسان کو صحیح قیمت نہیں ملی تو آئندہ سال گندم کاشت نہیں ہوگی، اور پھر بری پریشانی ہوگی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی کا اجلاس سینیٹر  سید مسرور احسن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پاسکو حکام نے گزشتہ برس گندم کی خریداری کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ میں نے پچھلی ملاقات میں کہا تھا کہ مجھے مکمل تفصیلات چاہییں۔ پتا یہ چلا تھا کہ زمین کی فرد بکنا شروع ہوئی تھی۔  مجھے وہ تفصیلات ابھی تک نہیں ملیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے بتایا کہ پچھلے سال کرپشن عروج پر تھی۔ وزیراعظم صاحب...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کسی یزید کے کہنے پر 3 سال تو کیا 3 منٹ بھی خاموش نہیں رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کیا۔ عمران خان نے کہا کہ " مجھے دو سال پہلے کہا گیا کہ تین سال کے لیے پیچھے ہٹ جاؤں اور موجودہ نظام کو چلنے دوں، لیکن میں کسی یزید کے کہنے پر تین سال تو کیا تین منٹ بھی خاموش نہیں رہوں گا۔ ‎مجھ پر چھبیسویں ترمیم کو قبول کرنے کا بھی زور ڈالا جا رہا ہے لیکن میری جدوجہد ہی قانون کی حکمرانی کی...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔ 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے،...
    فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت...
    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میںبھارتی اسپانسرڈ شدہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 28 اور 29مئی کی درمیانی شب بھارتی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں انتہائی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ، پنجاب، آزاد جموں کشمیر، خیبر پختونخوا کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ نے جولائی سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد نے مون سون پریس بریفنگ میں بتایا کہ شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، جولائی سے ستمبر میں...
    اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران ریاستی ستون نے پیدا کئے، ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کئے گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2017 سے عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، یہی بات 26 ویں آئینی ترمیم کی وجہ بنی۔احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے فیصلے کئے جو سپریم کورٹ کو ہی درست کرنے پڑے، پاکستان میں بحران مصنوعی تھا جو...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران ریاستی ستون نے پیدا کیے، ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کیے گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2017 سے عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، یہی بات 26 آئینی ترمیم کی وجہ بنی۔احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے فیصلے کیے جو سپریم کورٹ کو ہی درست کرنے پڑے، پاکستان میں بحران مصنوعی تھا جو ریاست کے کسی ایک ستون نے پیدا کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی بحران...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ 7 دہائیوں پر محیط ہے، دو لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی امن دستوں نے 48 یو این مشنز میں امتیازی...
     اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔  اقوام متحدہ کے امن مشن کی سات دہائیوں پر محیط تاریخ میں 235,000 سے زائد پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں امتیازی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ 181 پاکستانی امن فوجیوں نے بین...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے  پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
    بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینکس کے فکری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ پیش کیا جانا دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ...
    امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان کو دھماکے کرنے کی صورت پابندیوں کی دھمکی مل رہی تھی۔ حکومت وقت پریشان تھی اور ایٹمی دھماکے کرنے سے ہچکچا رہی تھی، جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے پاکستان میں جلسے اور مارچ کئے اور حکومت پرد باؤ ڈالا کہ وہ ایٹمی دھماکے کرے، 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر دیئے اور اس کے بعد پاکستان ناقابل تسخیر ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے۔ جوہری قوت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کیلئے ناقابل فراموش تحفہ ہے۔ جوہری صلاحیت کی بدولت پاکستان کو دنیا بھر میں سر اٹھا کر جینے کا...
    کراچی: کراچی میں آج گرم دن متوقع ہے، پارہ41 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے، بدھ کو نمی کاتناسب 68 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے5 ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ گزشتہ روز شہرمیں انتہائی گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوا، جس کے دوران دوپہرکے وقت لوکے تھپیڑے چلے اورشدید حدت کے دوران ہیٹ ویوجیسی صورتحال رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.1 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 68 فیصد تک بڑھا جس کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 5 ڈگری اضافے سے42 ڈگری سینٹی کے مساوی رہا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ جمعرات کو درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 مئی 2025ء ) چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکان، حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر عائد ٹیکسوں میں ریلیف دیے جانے کا امکان، گاڑیاں سستی ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی...
    کراچی: آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی 20 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو بتدریج کم...
    میران میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ کہیں لوگ شہید اور زخمی ہوتے ہیں اور کہیں لوگوں کو اغواء کرلیا جاتا ہے اور پھر ان کا پتہ نہیں چلتا کہ کس نے کس مقصد کے لیے اغواء کرلیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں کہیں بھی امن نہیں ہے، روزانہ کوئی نہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے، کہیں لوگ شہید اور زخمی ہوتے ہیں اور کہیں لوگوں کو اغواء کرلیا جاتا ہے اور پھر ان کا پتہ نہیں چلتا کہ کس نے کس مقصد کے لیے اغواء کرلیا ہے۔ نورڑ سے ایک استاد...
    ترقیاتی کاموں کے لیے 450 سے 500 ارب روپے مختص کیے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 1751 ارب اوراے ڈی پی کا حجم 420 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے لیے خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا...
    —فائل فوٹو پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اشتعال انگیز بیان قابل افسوس ہے، یہ غیرمتوقع نہیں ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری یے گئے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی پانی جیسے معاہداتی وسائل کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں سے انحراف ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان تھا کہ ایسی قیادت جو عالمی احترام چاہتی ہو، پہلے اپنی زبان اور ضمیر کا جائزہ لے، موجودہ بھارتی حکومت کے نظریاتی حامی نفرت انگیزی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کو معمول بنا چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کا شدید ردعملوزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں مسلم لیگ ن نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے درخواست میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے 12جولائی کے فیصلے میں آرٹیکل 187کااختیار غلط استعمال کیاگیا، آرٹیکل 187کا مکمل انصاف کا اختیار زیرالتوا مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے،مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے۔ مزید :
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان...
    عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونا 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3295 ڈالر پر آ گیا ہے، جبکہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3086 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی مالیاتی دباؤ، ڈالر...
    خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلی نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے اگلے مالی سال کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے جبکہ...
    پشاور: آئندہ مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی حکومت نے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا، وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد کے پی حکومت کی جانب سے بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کا قلم دان مشیر خزانہ کے پاس ہونے کے باعث وزیر قانون آفتاب عالم بجٹ پیش کریں گے، خیبرپختون خوا کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔
    لیبیا(نیوز ڈیسک) ایمان کی طوالت ہی اللہ کے ہاں کامیاب ہے، لیبیا کے ایمان سے بھرپور مسلمان کی کہانی، سوشل میڈیا پر وائرل یہ لیبیا کے ایک نوجوان حاجی کی حیران کن داستان ہے جسے نہ لے کر جانیوالا طیارے کو 2 بار فضا سے واپس لوٹنا پڑا۔لیبیا کے عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے واقعے پر بھرپور ردعمل دیا ہے، جو حاجی عامر المہدی کے ساتھ پیش آیا۔ یہ وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔یہ واقعہ 26 مئی 2025ء کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے پروگرام “شبکات” میں زیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،پہلی تو یہ کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بحال ہو جائیں گے، دوسرا یہ کہ عدالت اقلیتی فیصلوں میں سےکسی فیصلہ پر پہنچ جائے،ان میں جسٹس جمال مندوخیل اور حسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے ہیں، تیسرا یہ کہ عدالت فیصلہ کالعدم کرکے اپیلوں کی ازسرنوسماعت کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اپنی پارٹی سے الیکشن کیوں نہیں لڑا، اس کے پیچھے کیا فلسفہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل...
    خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے۔ بندوبستی اضلاع کے لیے 14.5 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی کی نسبت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا کہ جی محبت میں ہار کر بھی جیتا جا سکتا ہے،دائر شدہ نظرثانی درخواستوں پر مجھے اعتراضات ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو  آپ کا ہو سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ  آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست تو تمام13ججوں نے مسترد کی ہے،فیصلے سے متاثرہ تو...
    سنی اتحاد کونسل میں آزاد ارکان شامل ہو گئے تھے تاہم وہ مخصوص نشستوں کادعویٰ نہیں کرسکتے کس بنیاد پر پی ٹی آئی کونشستیں دی گئیں ، جسٹس مسرت ہلالی ، نظر ثانی کیس کی براہ راست سماعت سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی کیس کی براہ راست سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران وکیل مخدوم علی خان نے دلائل مکمل کر لیے۔ عدالت نے کیس کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ان کے خلاف تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں کلین چٹ دیدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اعظم سواتی پیدائشی جھوٹے ہیں، مجھے سازشوں کی عادت نہیں، بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے آدھی رات کو کال کرکے اسپیکر بنانے کی اطلاع دی،...
    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ، سنی اتحاد کونسل کی بجائے آزاد امیدوار اگر پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی براہ راست سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا ؟ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں، لیکن جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہو سکتے ہیں؟۔وکیل...
    مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی گئی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا، انہیں مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں، پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہوسکتے ہیں، جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔ مخدوم علی خان کا مؤقف تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے مطابق آزاد امیدوار ان کی ساتھ شامل ہوگئے تھے، عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایا کہ سنی...
    آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی براہ راست سماعت کر رہا ہے، درخواست گزار کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا؟ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں، لیکن جو...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بجٹ اہداف پر اتفاق نہ ہونے سے آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی تاخیر کا شکار...
    مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سال 2025 میں حج کرنے والے سعودی عرب کی سڑکوں کی تعمیر میں نئی تکنیک کے استعمال کی بدولت بہترین معیار کی حامل اور محفوظ پیدل گزرگاہوں سے استفاہ کر سکیں گے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق استعمال شدہ ٹائروں کو جلانے کے بجائے ان کی 'ری سائیکلنگ' کے ذریعے سفالٹ کی لچکدار شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ تاکہ فضائی آلودگی سے بچا جا سکے۔ سفالٹ کی یہ سڑک پیدل چلنے والوں کے لیے آرام دہ ہوتی ہے۔
    کراچی: مقامی کاٹن انڈسٹری نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ’’امداد‘‘ کے نام پر اربوں روپے مختص کرنے کی بجائے صنعتوں کی بحالی اور بھاری صنعتی ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔  اس مطالبے پر عمل درآمد سے ناصرف کاروبار میں بہتری آئے گی بلکہ صنعتوں کی بقا ممکن ہونے سے لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلے رہیں گے۔  چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہر سال 600ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کیا جاتا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے بجٹس میں سالانہ بنیادوں پر اس مد میں اربوں روپے کی رقم مختص کرتی ہیں۔  مزید پڑھیں: کاٹن ایئر...
    اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اس روز ہونے والے ظلم و جبر نے گلشن میں عصبیت کے کانٹوں کو مزید تقویت دی، 50 سے زائد نہتے عورتوں بچوں بزرگوں نوجوانوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا گیا، جن کے ورثا آج بھی پتھرائی ہوئی آنکھوں سے انصاف کے منتظر اور وحشی قاتل دندناتے ہوئے گھوم پھر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ پکا قلعہ (حیدرآباد) کی پینتیسویں برسی کے موقع پر شہدا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 اور 27 مئی 1990ء کے روز بانیان پاکستان اور ان کی آل پر ہونے والی بربریت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔ معروف اداکار نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، خاندان، رشتوں اور معاشرتی توقعات سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے کہا کہ اُن کی والدہ اُن کی بہترین دوست ہیں، تاہم وہ اپنے والد کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور ہمیشہ اُن سے شاباش حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ ان کے مطابق ماں اولاد کی تربیت کرتی ہے، جبکہ باپ یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں سے...
    عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت فیڈ ریشن کی ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی کے اجلاس منعقد ہوئے،اجلاس میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر سمیت وفاق سمیت چاروں صوبوں سے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی کی بھرپور ستائش کی گئی اور سیاسی قیادت کی تعریف کی گئی۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل،فیڈ ریشن کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے...
    ترک صدر طیب اردوان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے استنبول میں ایک ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکی پابندیوں کے خاتمے کو حصلہ افزا قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع غیرمتوقع اور اچانک استنبول دورے پر پہنچ گئے۔ جہاں شامی صدر کی ترک صدر سے دو بدو ملاقات ہوئی۔ یہ دورہ اُس کیا گیا جب حال ہی امریکی صدر نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ ملاقات میں ترک انٹیلیجنس ایجنسی (MİT) کے سربراہ ابراہیم کالن، وزیر خارجہ حکان فدان، وزیر دفاع یشار گولر، اور شامی وزیر خارجہ اسد حسن شیبانی بھی شریک تھے۔ ترک صدر نے اس موقع پر یورپی یونین اور امریکا کی جانب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں بتایاگیا کہ بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کامؤقف بھرپور طریقےسے دنیا کے سامنے پیش کرےگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے...
     اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے  گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ...
    تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ ٹرمپ ایک درندہ ہے، جو اب کشمیر کے مظلوم عوام کے زخموں پر ثالثی کے نام پر نمک چھڑکنا چاہتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ایک بھیڑیا، بکریوں کے ریوڑ کا نگہبان بن سکتا ہے؟ اور جس نے فلسطین کا سودا کیا، وہ کشمیر کا محافظ بن سکتا ہے؟" اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر اور عالمی خطیب علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نام نہاد ثالثی کی کوششوں کو "درندگی، نسل پرستی، اور استعمار کا دھوکہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ ایک درندہ ہے، وہی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی...
    بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع، نوٹم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025 تک توسیع کردی گئی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی...
    فیصل آباد لاہور ریلوے ٹریفک ٹریک بحال نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز سے بند ہے۔گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے. حادثے کے تقریبا 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے ٹریک بحال نہیں ہو سکی جس کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹریفک بند ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ تھانا ساہیانوالہ میں درج کر لیا گیا ہے۔
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارتیں نہایت اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں۔ وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے ایک ہزار ارب روپے پی ایس ڈی پی بجٹ کی حد کے تحت بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے ترقیاتی بجٹ میں کمی کے تناظر میں مؤثر ترجیحات اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی حد کے پیش نظرمنصوبہ بندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارتوں کی ڈیمانڈ 3000 ارب اور وزارتِ منصوبہ بندی کی کم از کم مانگ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان جبکہ بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں...
    ایم کے اسٹالن نے کہا کہ کیا بی جے پی چاہتی ہے کہ گورنر بلوں کی منظوری میں لامحدود تاخیر کر سکیں، کیا مرکز کی نیت اپوزیشن کی حکومتوں کو مفلوج کرنے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقیت پر ضرب لگا رہی ہے اور گورنروں کو اپوزیشن کی ریاستی حکومتوں کے خلاف ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن کے ایک سخت بیان کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع میں ہے، ایک ایسا...
    اسلام آباد: سینیٹر شیری رحمان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی عمارت میں منعقد ہوا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ اس سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں، پاکستان میں 26 یا 27 جون کو  مون سون کے داخل ہونے کی توقع ہے، مون سون سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال مون سون تین  چار روز قبل آئے گا۔   این ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں زیادہ بارش ہوگی، گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز، نالوں میں طغیانی آئے گی، ملک...
    بیرسٹر سیف نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر گھر کے سربراہ کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے اور 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے  لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دے دی۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق صوبائی حکومت نے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دی ہے جس پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔ مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گھر کے سربراہ کے انتقال پر لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر گھر کے سربراہ کے...
    — فائل فوٹو  محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 200 افراد شہید ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 284 واقعات پیش آئے، سی ٹی ڈی رپورٹکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا کہ مختلف دہشتگردی کے واقعات میں 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 69 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 80 عام شہری بھی شہید ہوئے اور 213 زخمی ہوئے۔
    سٹی42: پی ایس ایل 10 کے ایلیمنیٹرز کے آغاز کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق شہر میں داخلے اور اخراج کے تمام راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ناکہ جات پر کارروائی کرتے ہوئے 15 اشتہاری مجرمان اور 10 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ای پولیس ایپ کے ذریعے 24,043 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 6,734 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔ کارروائی کے دوران سیاہ پیپرز...
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2025ء ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے عالمی حکومتوں سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ظلم و بربریت کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، میں ہزاروں بھوک سے مرتے بچوں، سکولوں اور ہسپتالوں کو مسمار کر کے، انسانی امداد کی بندش اور بے گھر خاندانوں کو دیکھ کر دل شکستہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، میں ہر عالمی رہنما سے مطالبہ کرتی ہوں...
    اسلام آباد: اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی ہے۔ قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ سفارشات کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کے لیے نرخوں...
    پی ایس ٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھی ایسی قوتیں موجود ہیں جو دنیا میں امن کو قائم رکھنے کے لیے ہر حد تک جا سکتی ہیں، اگر عالمی طاقتوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر سب کے سروں پر ایک ایسی جنگ مسلط ہوگی جس کا انجام نہایت ہی بھیانک ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے زمینی اور فضائی حملوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، غزہ میں رہنے والے مظلوموں کے مکانات کو فضائی حملوں کے ذریعے مسمار کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جب پاک بھارت جنگ روکنے...
    نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ میں متنازعہ کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک صوبائی وزیر کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سندھ نوشہرو فیروزمتنازعہ کینالز منصوبے کے حوالے سے قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، پولیس کی فائرنگ، مظاہرہن زخمی، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، صوبائی...
    پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جو کہ عوامی صحت اور روزمرہ زندگی پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آج سے 24 مئی تک گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں آج سے 24 مئی تک گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جو کہ عوامی صحت اور روزمرہ زندگی پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔ صوبے کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں بھی اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث آبی ذخائر...
    —فائل فوٹو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبے میں 20 سے 24 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے، دن میں درجۂ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار، لاہور میں آج 42 ڈگری کی توقعملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار... پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرد آلود تیز ہواؤں کا بھی خدشہ ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کا بھی امکان ہے اور بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ وقت ملی یکجہتی اور اتحاد قائم کرنے کا ہے اور ایسے میں حکومت متنازع بل منظور کروا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کم عمری پر پابندی سے متعلق بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے واپس نہ لینے پر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ وقت ملی یکجہتی اور اتحاد قائم کرنے کا ہے اور ایسے میں حکومت متنازع بل منظور کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم بچوں کی شادی...