لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے متوقع اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس وقت سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر کے مطابق 5 لاکھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 400 سے زائد ویٹنری کیمپس قائم کیے گئے اور چارے کا بندوبست بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، نالوں سے تجاوزات کے خاتمے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ سیلابی صورتِ حال ختم ہونے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کی صورتِ حال برقرار ہے۔ چناب میں خانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، قادرآباد اور رواس برج پر بھی اونچے درجے کا ریلا گزر رہا ہے۔

ان کے مطابق تریموں برج سے 3 لاکھ 61 ہزار کیوسک، راوی میں جسڑ پر درمیانے درجے کا سیلاب، بلوکی ہیڈورکس پر 2 لاکھ 82 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ ستلج میں گنڈاسنگھ والا پر پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ انخلاء کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ تحصیل اور ضلعی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ