2025-11-04@00:17:43 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2393				 
                «کی فیملی»:
(نئی خبر)
	  سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود سنی اتحاد کونسل سے تعلق رکھنے والے 26 اراکینِ قومی اسمبلی نے تاحال پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ نہیں دیا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ منگل کو پارٹی سے وابستہ تمام اراکین قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ ان ہدایات کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 ارکان نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا   تاہم پارلیمانی ذرائع کے مطابق 26 اراکین نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر عمل نہیں کیا اور بدستور پارلیمانی کارروائیوں اور کمیٹی اجلاسوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ گرڈز اور فیڈرز کی بڑی تعداد بحال کر دی گئی ہے اور 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 4 لاکھ 59 ہزار کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ باقی ساڑھے...
	خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف زیدہ کے عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے اس ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن کرنے نہیں دیں گے۔ مظاہرین سے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نورالاسلام، اولسی جرگہ کے صدر عبدالقدوس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول صوبائی حکومت اگر صوبے میں تعلیم...
	عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی 2023جلا وگھیراو کے کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خان اور والد...
	لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز پر کارکنوں کو اکسانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ مقدمے کی تفتیش میں جیو فینسنگ بھی کی گئی لیکن ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ وکیل کے مطابق چالان میں ملزم کا ذکر تک موجود نہیں جبکہ شاہ ریز اس وقت چترال میں تھے جس کے بیانِ حلفی موجود ہیں۔  وکیل نے مزید کہا کہ شاہ ریز کی گرفتاری دراصل ان کی والدہ علیمہ خان کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے...
	 راولپنڈی:  ہولی فیملی اسپتال میں 11 سالہ کائنات کی موت پر 2 ڈاکٹرز کو غفلت اور غلط تشخیص کا مرتکب قرار دے کر معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پیڈز سرجری کے دونوں ڈاکٹرز کامران اور سلمان کو معطل کرتے ہوئے لاہور طلب کر لیا ہے۔ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق 29 اگست کو 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں غلط تشخیص کے نتیجے میں اپینڈکس کا آپریشن کردیا گیا۔ بچی مسلسل درد سے چیختی چلاتی رہی اور بالآخر دم توڑ گئی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی اور وائس چانسلر...
	بھارت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف ملنے پر پورے گاؤں کی بجلی بند کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا اپنی محبوبہ سے بات نہ کر پانے پر شدید ناراض تھا۔ جب اس نے کئی بار کوشش کے باوجود کال نہیں ملائی تو غصے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور مین سپلائی کاٹ دی، جس کے بعد پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب گیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کو کھمبے پر چڑھ کر بجلی کاٹتے اور غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ نیکسٹ لیول...
	لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی اور متنازعہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کی جاتی رہی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ صرف چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جس سے نہ صرف جنگلات تباہ ہوئے بلکہ ماحولیات اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔  مریم نواز نے واضح کیا کہ اب یہ سلسلہ ختم...
	 لاہور:  پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک جا پہنچی جبکہ خانکی ہیڈ ورکس میں پانی 339470 کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی 232450 کیوسک پہنچ گیا۔ اسی طرح، چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343 کیوسک وار تریموں ہیڈ ورکس میں 355744 کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی 71010 کیوسک، سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
	  اسلام آباد:   ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی۔ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے...
	تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے
	تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ہی ترجمان پر برس پڑے۔ترجمان نے دورانِ گفتگو وزیراعلی کو جرمن سفیر کی ملاقات کا وقت یاد دلایا تو علی امین گنڈا پور برہم ہو گئے۔وزیراعلی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سفیر آ گیا ہے تو کیا ہوا، تھوڑا انتظار کر لے گا۔ تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو۔علی امین گنڈا پور نے ترجمان کے پیغام کو نظر انداز کرتے ہوئے میڈیا سے اپنی گفتگو جاری رکھی۔...
	آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ٹک ٹاکر سامعہ حجاب علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونکوا وی نیوز
	  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ہی ترجمان پر برس پڑے۔  ترجمان نے دورانِ گفتگو وزیراعلیٰ کو جرمن سفیر کی ملاقات کا وقت یاد دلایا تو علی امین گنڈا پور برہم ہو گئے۔ وزیراعلیٰ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “جرمن سفیر آ گیا ہے تو کیا ہوا، تھوڑا انتظار کر لے گا۔ تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو۔” علی امین گنڈا پور نے ترجمان کے پیغام کو نظر انداز کرتے ہوئے میڈیا سے اپنی گفتگو جاری رکھی۔ Post Views: 8
	 پشاور:  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین...
	مالی سال 2024 میں پاکستان کی سبزیوں کی برآمدات 430 ملین امریکی ڈالر تک جا پہنچیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43.2 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فروزن سبزیاں صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟ ویلتھ پاکستان کو دستیاب پاکستان بیورو آف سٹیٹکس (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ملک نے مختلف اقسام کی تازہ اور پروسیسڈ سبزیاں برآمد کیں جن میں پیاز، آلو، گوبھی، ٹماٹر، گاجر اور لہسن شامل ہیں اور اس کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق برآمدی حجم میں سب سے زیادہ حصہ آلو کا رہا جو 749،428 میٹرک ٹن رہا اور اس سے 139 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔ اس کے بعد پیاز کا نمبر...
	برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے فیملی ری یونین کے تحت تمام نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ پناہ کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیےکیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پناہ گزین بھی عام فیملی امیگریشن قوانین کے پابند ہوں گے۔ اب انہیں اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے کے لیے وہی شرائط پوری کرنی ہوں گی جو برطانوی شہریوں پر لاگو ہیں جن میں کم از کم سالانہ 29 ہزار پاؤنڈ مشترکہ آمدنی کا ثبوت شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف...
	بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام بھیجی گئی 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، احمد اویس اور نیازاللہ نیازی کا نام شامل ہے۔ نعیم پنجوتھہ، ظہیر عباس اور عاقل خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، وکلا رہنما منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خانم بھی اڈیالہ جیل آئیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے گی۔...
	پاکستانی معیشت کو ایک کمزور معیشت تصور کیا جاتا ہے، ہر آنے والی حکومت اپنے انتخابی جلسے میں اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، اس کے باوجود قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین، ججز کی ماہانہ تنخواہ لاکھوں روپے میں ہے۔ ان تنخواہوں میں اضافہ بھی ہوتا رہا ہے البتہ وزیراعظم کی تنخواہ ان تمام کی نسبت کم ہے، وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وزیراعظم کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے اور صدر، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، ججز کی تنخواہ وزیراعظم کی تنخواہ سے کتنے گنا زائد ہے۔ وزیراعظم کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے، جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ...
	 راولپنڈی:  ہولی فیملی اسپتال میں 11 سال کائنات کی موت پر ہونے والی فیکٹ فائنڈنگ کے حوالے سے اسپتال ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں دو سینئر ڈاکٹروں کی غلفت اور لاپروائی کی وجہ سے علاج میں تاخیر ثابت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپتال کی پیڈز سرجری میں ڈاکٹر نے غلط تشخیص کرکے 11 سالہ  کائنات کا اپینڈکس آپریشن کردیا تھا، کائنات کو پیٹ میں شدید درد تھا اور وہ چیختی چلاتی دم توڑ گئی تھیں۔ علاج میں غلفت اور لاپروائی کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف  انضباطی کارروائی کے لیے سربمہر رپورٹ سیکریٹری ہیلتھ کو بھجو ادی گئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ذمہ دار قرار پانے والے دو سینئر ڈاکٹروں کے نام...
	محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز  امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور  اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
	  راولپنڈی:   راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔  ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کی شکایت پر تین دن قبل ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔   بچی کے والد کے مطابق ڈاکٹرز نے پیٹ درد کی تشخیص نہ ہونے پر  بچی کا اپینڈکس کا آپریشن کر دیا جس کے بعد بھی بچی درد سے تڑپتی رہی۔ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کے لواحقین نے بچی کی ڈیڈ باڈی کو لینے سے انکار کر دیا۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ نے واقعے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر علی محمد خان اور عادل بازئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔ علی محمد خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور سے استعفیٰ دے دیا۔  انہوں نے نے اسپیکر آفس میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا۔ دوسری جانب، عادل بازئی نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ تخفیف غربت اور اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کمیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیٹی کے ممبر تھے۔ عادل بازئی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے احکامات پر تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ عمران خان کی ہدایت...
	پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رکن اسمبلی نے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ عمران خان کی ہدایات پر کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان کی ہدایت، جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا استعفے میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے غربت مٹاؤ و سماجی تحفظ، قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی اور قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رکنیت سے فوری طور پر دستبردار ہو رہا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ میرا استعفیٰ منظور...
	پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی دباؤ کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل نجی چینل کی رپورٹر ام فروا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم اے کے اجلاس میں زیر غور آیا۔   اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک تھے جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلینک آن وہیلز کو فوری طور...
	گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفیٰ علی نے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، شیلڈ اور انعام سے نوازا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑی بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی،کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
	پیٹرولیم سیکٹر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ اوگرا (OGRA) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو لازمی طور پر اپنائیں۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق تمام لائسنس یافتہ ادارے — جن میں ایل پی جی، سی این جی، ریفائنریز اور آئل انڈسٹری شامل ہیں — کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ “راست کیو آر کوڈ” پر مبنی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنائیں اور اسے نمایاں طور پر اپنے کاروباری مقامات پر آویزاں کریں۔ ادارے اب صارفین کو کیش کے بجائے ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اور **31 اکتوبر کے بعد کوئی بھی...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی چار اہم قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں جمع کرا دیا  ۔ بیرسٹر گوہر نے جن کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ان میں قانون و انصاف، انسانی حقوق، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی شامل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے 18 دیگر ارکان کے استعفے بھی اسپیکر کو جمع کرائے ہیں۔ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جس کے تحت پارٹی ارکان پارلیمنٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔...
	پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق نجی ٹی وی  سے گفتگو میں کی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سیاسی کمیٹی کی ہدایات پر استعفیٰ دیا ہے۔ ان کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔‘ پی ٹی آئی کے استعفیٰ...
	بھارت میں راجستھان کے علاقے چتوڑ گڑھ میں گوگل میپس کی غلط رہنمائی کے باعث ایک فیملی وین بند پل پر پہنچ گئی اور طاقتور بہاؤ میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک بچہ لاپتا ہو گیا۔ حادثہ منگل کو پیش آیا جب خاندان بھِلواڑہ سے مذہبی زیارت کے بعد واپس آ رہا تھا اور بند پل پار کرنے کی کوشش کی۔ وین کے ڈرائیور نے گوگل میپس کی ہدایت پر سوامی اوپردہ پل پر گاڑی لے گئی، جو کئی مہینوں سے بند تھا۔ جیسے ہی وین پل پر داخل ہوئی، وہ پھنس گئی اور دریائے باناس کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ مزید پڑھیں: حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں...
	اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اویس لغاری، علی پرویزملک اور راناتنویر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے لئے 11 ارب میں سے 3 ارب 81 کروڑروپے فوری جاری کرنے کی منظوری اورپی ٹی وی کو بتدریج بجٹ پرانحصارکم کرنے اورخود کفالت کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سی اینرجیکو کے ذمے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے لئے سیٹلمنٹ فریم ورک منظورکرلیا گیا جب کہ پاور ڈویژن کی تجویز پر کیپٹیو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکین قومی اسمبلی فیصل امین خان اور علی اصغر خان کے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان نے قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ، نج کاری اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین خان قائمہ کمیٹی اقتصادی امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے دو اراکین کے علاوہ کسی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا...
	اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔  انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے چھوٹے...
	شریف فیملی کے بڑوں کی مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں غیر معمولی اہم بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی و آئینی امور کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں آنے والے بدترین سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش پر سیاست کی نذر کردیا گیا، سعد رفیق اجلاس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سمیت اہم آئینی عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی و آئینی معاملات پر اتحادی جماعتوں...
	راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قید تنہائی میں رکھنے ، ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، میں جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگر دو بہنوں نے بانی سے ملاقات کی۔ علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ، 4 مہینے بعد ہماری اکٹھے بہنوں کی ملاقات کرائی گئی، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر سمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں...
	پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی ) کمیٹی کے ممبر  ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔ اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔ سیکریٹری کمیٹی  نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔ کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے...
	ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ مراعات میں اضافے کا فیصلہ چند دن کی دوری پر ہے۔ سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلےکےلیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے، اسپیکر اویس قادرشاہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 16ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل کمیٹی ارکان کی تنخواہ میں اضافےکی سفارشات مرتب کرےگی۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کے ارکان شامل ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن بربنائے عہدہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی ارکان کی موجودہ تنخواہ و مراعات میں200فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ کمیٹی...
	کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے پشاور کے سینیر صحافی اور پشاور پریس کلب کے نائب صدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمہ درج کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔ سی پی این سی کے صدر سیکریٹری جنرل نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں صحافی عرفان خان کی سوشل میڈیا ایکٹیوٹیز کو بنیاد بنا کر کارروائی کے مطالبے کو ریاستی عناصر کی جانب سے آزادی اظہار رائے کے آئینی اور جمہوری حق پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی...
	 راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی اور وہ ہمارے وکیل اور ہماری فیملی کی طرح ہیں۔ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے ضمانت ہوئی لیکن ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ میرے بچوں کو کیوں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہریز خان تو بزنس کرتا ہے اور اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا لیکن ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی  ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے اپنی بہنوں کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملاقات کی کوشش کر رہی تھیں، مگر مسلسل رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ بالآخر چار ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہو سکی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت تسلی بخش ہے، البتہ ان کی آنکھ میں کچھ مسئلہ ہے جس کے علاج کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔...
	 اسلام آباد:  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری  دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں پی ٹی وی کے لیے 11 ارب میں سے 3.81 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری اور پی ٹی وی کو بتدریج بجٹ پر انحصار کم کرنے اور خود کفالت کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں سی اینرجیکو کے ذمے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے لیے سیٹلمنٹ فریم ورک منظور کرلیا گیا جب کہ پاور ڈویژن کی تجویز پر کیپٹیو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری بھی...
	نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی اسناد کو عوامی سطح پر پیش کرنے سے روک دیا ہے اور سنہ 2016 میں مرکزی انفارمیشن کمیشن (CIC) کے اس حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں ایک آر ٹی آئی کارکن کو مودی کی بی اے کی ڈگری کے ریکارڈ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ کیس دراصل اُس وقت شروع ہوا جب آر ٹی آئی کارکن نیرج نے دہلی یونیورسٹی (DU) سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے رجسٹر دکھائے جس میں 1978 کے بی اے گریجویٹس کی تفصیلات درج ہیں، کیونکہ مودی نے اسی سال بی اے مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ CIC نے دسمبر...
	وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسٹم کے جانچ پڑتال اور  تخمینہ کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے  ہم آہنگ اور فیس لیس (faceless)  کر کے شفافیت کو یقینی بنایا جائے، کسٹم کے نظام کی بہتری اور جدت کا مقصد برآمدات اور درآمدات سے منسلک  کاروباری حضرات کو سہولت بہم پہنچانے کے ساتھ ملکی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کو  فیس لیس (faceless)  کرنے پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ میں کیے جانے والے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک مینیجمنٹ سسٹم بھی جلد  فعال ہو جائے گا۔ اجلاس میں بریفنگ...
	 کراچی:  ملیررفاہِ  عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔  منگل کی صبح الفلاح تھانے کے علاقے ملیررفاہ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رفاہ عام سوسائٹی کے رہائشی راحت شیخ بچے کواسکول چھوڑکرواپس آئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شلوار قمیص میں ملبوس2 ملزمان نے راحت شیخ اور ان کی اہلیہ سے 2 موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ ملزمان واردات کے بعد...
	فیصل آباد: رانا ثنااللہ کے گھر پر 9 مئی حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
	فیصل آباد: 9 مئی رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
	وفاقی حکومت نے پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضوں کا حجم کم کرنے اور مالی سال2028 تک ڈیبٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح کم کرکے 61.5 فیصد تک لانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے مڈٹرم ڈیٹ سٹریٹجی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجوائی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی کیلئے تیار کی جانیوالی مڈٹرم ڈیٹ اسٹریٹجی رپورٹ 2026 - 28 کے تحت قرضوں پر سود ادائیگیوں کا بوجھ جی ڈی پی کے لحاظ سے 7.8 فیصد سے کم کر کے 4.9 فیصد، بیرونی قرضوں کو 18 فیصد تک لانے، مقامی قرضوں اوسطاً میچورٹی کی معیاد ساڑھے 4 سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع...
	کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف تیز اور بے رحمانہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کور فائیو لیفٹیننٹ جنرل محمد دستگیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کچے میں آپریشن کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن...
	اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب ریلوں سے جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم...
	کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 2 ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صوبے میں طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے. نجی ٹی وی نے صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 31 اگست تک بند کی گئی ہے بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل فون انٹرنیٹ کی معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی جن علاقوں میں سیکیورٹی...
	 گورنر سندھ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے، برطرفی کے لیے صدرِ پاکستان سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور سابق جج احمد علی گبول نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے، جس میں موجودہ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل احمد علی گبول کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے آئینی حلف اور غیر جانب داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارہا لسانی بنیادوں پر سیاست کو فروغ دیا اور ایم کیو ایم کی سیاسی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر...
	  پشاور:   وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
	سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مقامی سکول کے پرنسپل سعید احمد کے بروقت فیصلے نے تقریبا 900 طلبا کی زندگیوں کو بچا لیا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق سوات میں مقامی سکول کے 59 سالہ سکول پرنسپل سعید نے بتایا کہ صبح 9 بجے میں نے قریبی نالے پر ایک آخری نظر ڈالی اور محسوس کیا کہ مسلسل بارش کے باعث نالے کے کناروں پانی باہر نکلنے والا ہے، اس کے بعد میں نے تقریبا 900 طلبا کو فورا سکول سے نکل جانے کا حکم دیا۔ صرف 15 منٹ کے اندر تمام بچے اور اساتذہ سکول سے نکل گئے، کچھ ہی دیر کے بعد سیلاب سکول سے ٹکرایا اور عمارت کا نصف...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت...
	سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سینتیس سالہ نبیلہ شجر قریب نو سال سے اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’یہ قتل میں نے نہیں کیا تھا۔ جس نے کیا تھا، وہ ضمانت پر رہا ہو گیا۔ میرے پاس نہ کوئی رقم تھی اور نہ اچھا وکیل، کہ میری بھی ضانت ہو سکتی۔ میری تین بیٹیاں ہیں، جن کو میں نے نو برسوں سے نہیں دیکھا۔ بڑی بیٹی اب پندرہ برس کی ہو چکی ہے۔ ایک نو سال کا بیٹا بھی ہے، جو اسی جیل میں پیدا ہوا تھا۔ والدین زندہ نہیں اور رشتہ دار قطع تعلق کر چکے ہیں۔ جیل کے قوانین کے مطابق...
	لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN  ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کے “کی پلیئر” نہیں ہیں، اصل میچ ونر سلمان علی آغا ہیں، جو ہر فارمیٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یوٹیوب پوڈکاسٹ میں محمد حفیظ نے بتایا کہ پچھلے 2 سال کی کرکٹ میں اگر کوئی کھلاڑی ہے جس نے ہر فارمیٹ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں دلائیں، تو وہ سلمان علی آغا ہیں۔ مزید پڑھیں: بابراعظم مداحوں سے کیوں الجھ پڑے؟ وجہ سامنے آگئی سابق کپتان نے میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پر توجہ دینے کے بجائے صائم ایوب اور حسن نواز جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو اجاگر کرنا چاہیے، جو...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹیوں نے ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے لیے پُرعزم قومی اہداف مقرر کیے ہیں، جن کا مقصد ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور فن ٹیک کے استعمال میں تیزی سے اضافہ کرنا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کے کیش لیس اکانومی اقدام کے تحت اہم اہداف میں فعال ڈیجیٹل مرچنٹس کی تعداد کو مالی سال 26-2025 کے اختتام تک 20 لاکھ تک پہنچانا، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد کو موجودہ 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک سال میں 12 کروڑ تک لے جانا، اور سالانہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لین دین کو دگنا کرتے...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے گارمنٹس گروپ ’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے چیئرمین ہوآنگ وئیگو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔  وزیراعظم نے چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ مزید پڑھیں: امریکی ماہرِ معیشت کی مودی کو تنبیہ: چین مخالف امریکی ایجنڈے کا مہرہ نہ بنیں انہوں نے چیلنج فیشن گروپ کی جانب سے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا...
	واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے لیے 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے، دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی کا ذکر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی بیٹی نے عدالتی کارروائی...
	واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی امداد روکنے کی پالیسی کے خلاف جاری حکم امتناع کو 2-1 کی اکثریت سے ختم کر دیا۔(جاری ہے)  اس عدالتی فیصلے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی متنازع پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ مل گیا ہے۔ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔ 
	وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا یہ اعزاز بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کو آج ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ معروف نیوز چینل کے رپورٹر سلیمان سعادت خان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ بلاول نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں یورپی پارلیمنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر...
	 فائل فوٹو یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں خلیجی میڈیا ٹیم سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور اور یورپی سطح پر میڈیا تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے میڈیا ٹیم کو جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ سفیر پاکستان نے فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر مثبت رپورٹنگ کو سراہا اور یورپ کی سطح پر پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔
	وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سےشروع ہوں گی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی۔ محکمہ تعلیم  کے مطابق اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے سکول 18 اگست سے کھلیں گے، جب پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل کر دیا گیا، نویں، دسویں جماعت، او لیول، اے لیول کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔ ...
	 رضا ربانی : فائل فوٹو  سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ، جس میں سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے اپنے ایوانوں میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے روک دیا گیا ہے، آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو یہ آرڈر واپس لینا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور یہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ رکھتے ہیں، ان کے کام میں مداخلت نہ کی جائے۔رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی غلط روایت لاہور ہائیکورٹ نے شروع...
	 متحدہ عرب امارات نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 75.4 ملین مسافروں نے امارات کے ایئرپورٹس کا رخ کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ اعداد و شمار جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 71.7 ملین مسافر امارات پہنچے تھے — یعنی اس سال 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوائی ٹریفک اور کارگو میں بھی واضح اضافہ جی سی اے اے کے مطابق ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا،531,000 پروازیں رجسٹرڈ ہوئیں،کارگو کا حجم 4 فیصد بڑھ کر 2.2 ملین ٹن سے تجاوز...
	پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی۔ انہوں نے کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے...
	پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی...
	لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پنجاب کے سکولز کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت نویں دسویں جماعت کے طلباء کیلئے سکولز 18 اگست سے کھل جائیں گے، اسی طرح او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسزکا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، تاہم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، اس فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے...
	انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی رولز کو معطل کر کے پیش کی جائیگی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری قومی اسمبلی رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی رولز معطل کر کے پہلے بل پیش کیا جائے گ اور پھر اسے منظور کرایا جائے گا۔
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار کی ایوان میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی تحریک غور کے لیے آج ایجنڈے میں شامل ہے،  تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے پر ایوان سے رائے لیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 5 اگست کو شیخ وقاص اکرم کی غیر حاضری کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، نوشین افتخار نے 5 اگست کو ہی تحریک پیش...
	شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار کی ایوان میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی تحریک غور کے لیے آج ایجنڈے میں شامل ہے، تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے پر ایوان سے رائے لیں گے۔ اسپیکر قومی...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ کیا سپیکر کی رولنگ پر عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟کیا اسمبلی کنڈکٹ پر ہم مداخلت کرسکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپیکر آرڈر کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے،کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر پابندی لگائی گئی، ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا کورم کی گنتی کرانا عدالت کا کام ہے۔  مکمل الیکٹرک Mercedes G Wagon اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب  مزید :
	 ویب ڈیسک : وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 300 یونٹ تک بڑھانے کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا 300 یونٹ کا ریٹ دینے سے سالانہ 275 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے لیے ابھی تک بجلی کا کوئی ریٹ آفر نہیں کیا گیا، سسٹم میں تقریباً 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہےجبکہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی اور رعایتی ٹیرف فراہم کیا جا رہا ہے۔  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ   وفاقی وزیر...
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے مذہبی اْمور سردار محمد یوسف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقلیتی حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا ،صدرِ مملکت نے کہاکہ اقلیتی عبادت گاہوں کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ اقلیتی فلاحی فنڈ سے 2 ہزار 236 طلبہ کو 6 کروڑ روپے کے وظائف دئیے گئے ۔ایک ہزار 231 ضرورت مند افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی ،32 اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت اور تزئین کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے...
	وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے جناح ہاؤس کو جلتے ہوئے دیکھا، مناظر ٹی وی پر چلے، عدالتی فیصلہ جب تک معطل نہ ہو نااہلی ختم نہیں ہوتی۔سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں کوئی قانون بھی ہے، جرم ہوگا تو قانون حرکت میں آئے گا، سزا صحیح ہوئی ہے یا غلط ہوئی ہے یہ ایک علیحدہ بحث ہے۔ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیدیاڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔...
	ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلغاریہ کی سفیر ( Mrs. Irena  Gancheva)ارینا گانچیوا  نے  ملاقات کی،ملاقات کے موقع پر بلغاریہ کی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔  اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی  کا کہنا تھا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعاون مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ   سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی برادری میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،  ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں وفود کے...
	اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کارمون نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مراکش کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور پاکستان مراکش کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو خاص اہمیت دی اور کہا کہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: مراکش کا قدیم غلہ خانہ یا پہاڑوں میں چھپا دنیا کا پہلا بینک صدرِ مملکت نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کی مدد...
	اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں بجلی کے صارفین اور نرخوں سے متعلق اہم اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پہلے یہ تعداد تقریباً 60 سے 70 لاکھ تھی، جو اب بڑھ کر 1 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے منسلک صارفین کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 کروڑ کے قریب ہے، اور اس وقت ملک میں تقریباً 7000 میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 0 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے تقریباً 1 کروڑ 85 لاکھ صارفین کو 90 فیصد سبسڈی دی...
	وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں تقریباً 7 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی دستیاب ہے۔قومی اسمبلی میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں اویس لغاری نے کہا کہ کرپٹو کے لیے بجلی کا ابھی تک کوئی ریٹ آفر نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 7 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی دستیاب ہےجبکہ نیشنل گرڈ پر تقریباً ساڑھے 3 کروڑ صارفین ہیں۔ خیبر پختونخوا حکام نے منظور شدہ پاور پالیسی درست بیان نہیں کی، اویس لغاریوفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکام نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی منظور شدہ پاور پالیسی کودرست بیان نہیں کیاہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ تقریباً 1...
	علی ریاض ملک کی 405کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) 190ملین پاونڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے جس دوران علی ریاض ملک کی 405 کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے کنال پر فروخت کر دی گئی ۔عدالتی احکامات پر اسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ریونیو دفتر بہارہ کہو میں نیلامی کروائی، یونین کونسل کے ممبر نے اعلان شروع کیا کہ جس کے پاس پچاس لاکھ روپے کا پے آرڈر ہے وہ سٹیج پر آکر ٹوکن حاصل کرے اور بولی میں شامل ہو، فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کنال اراضی پر کوئی بولی نہ لگنے کے باعث...
	اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کاکس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گا، سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اقلیتوں کا قومی دن، سینیٹ میں اقلیتوں کی پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو بھی پارلیمانی کاکس میں نمائندگی دی جائے گی، خواتین اور اقلیتوں کی فلاح ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہی۔ چیئرمین سینیٹ نے اقلیتی برادری کے سینیٹرز کے مطالبے پر کاکس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بطور وزیراعظم خواتین اور...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 9 مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دے دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت ہو گیا اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ ناانصافی کی چھری اِسی طرح چلتی رہی تو ملک مزید تقسیم ہوگا۔  پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا  اس موقع...
	مریم نواز وزیراعلیٰ بعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید
	مریم نواز وزیراعلیٰ بعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے جوبحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پرلاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا پچھلے78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا، کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟ کسی نے سوچا ہے کہ ان...
	ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان
	ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزاات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزاات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔  اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی جانب مارچ،بھارتی کانگریس...
	ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزاات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ...
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء ) ملک میں بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق کی جانب سے ٹرانسمیشن سسٹم چارجزکی مد میں بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے نیشنل گرڈ کمپنی نے سسٹم چارجز کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی۔ بتایا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ کمپنی نے 484 ارب کے سسٹم چارجز وصول کرنے کیلئے درخواست دائرکی ہے، نیشنل گرڈ کمپنی نے 2022/23ء کیلئے 112 ارب روپے کی درخواست دائر کی، 2023/24ء کیلئے 163 ارب روپے مانگے گئے ہیں جب کہ سال 2024/25ء کیلئے 209...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے، منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھیجی گئی سمری پر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ اس سے پہلے پاکستان کے پولینڈ اور روس میں سفیر رہ چکے ہیں۔ ...
	شاہد سپرا:وفاق کاٹرانسمیشن سسٹم چارجزکی مدمیں بجلی کےصارفین پراربوں کااضافی بوجھ ڈالنےکافیصلہ، نیشنل گرڈکمپنی نےسسٹم چارجزکی مدمیں اضافےکی نیپرامیں درخواست دائرکردی۔ نیشنل گرڈکمپنی نے484ارب کےسسٹم چارجزوصول کرنےکیلئےدرخواست دائرکی، نیشنل گرڈکمپنی نے2022سے23کیلئے112ارب روپےکی درخواست دائرکی۔ 2023سے 2024کیلئے163ارب روپےمانگ لئےگئے، سال 2024 سے 2025کیلئے 209ارب روپے مانگ لئےگئے۔  عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ  نیپراکی جانب سےمنظوری ملنےپرصارفین سےوصولی کی جاسکےگی، صارفین سےبجلی کےبلوں کی مدمیں 284ارب وصول کئےجائیں گے۔  
	مری (نیوز ڈیسک)مری میں یومِ آزادی کے موقع پر ہجوم اور بد نظمی سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں مری کی مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔  انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Post Views: 4
	مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ، صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025  سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)مری میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران صرف فیملیز کو مری میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر عوامی نظم و ضبط قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 12، 13 اور 14 اگست 2025 کو مال روڈ اور جی پی او چوک پر صرف خاندانوں کو داخلے کی اجازت دینے...
	اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرش نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گرانے اور نئے انتخابات کرانے کی دھمکی دے دی ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل میں غزہ پر جاری جنگ کی سمت اور حکمت عملی پر سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں مستقبل کی فوجی کارروائیوں پر بحث کے دوران بیزالیل سموٹرش نے کہا کہ ان کے خیال میں سب کچھ روکا جاسکتا ہے اور عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔‘ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کابینہ میں اختلافات مزید گہرے، وزیر کا نئے انتخابات کا مطالبہ اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، یہ بیان ایسے وقت میں...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی نے اپنے نئے اور طویل عرصے سے زیرِانتظار ماڈل جی پی ٹی-5 کی لانچنگ کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اسے دنیا کا سب سے ذہین رائٹنگ اور کوڈنگ ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منطقی سوچ کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور مفت استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن ماڈل کے سامنے آتے ہی آن لائن کمیونٹی میں بحث چھڑ گئی اور خاص طور پر تجربہ کار صارفین کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی۔ ریڈٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں ایک صارف نے جی پی ٹی-5 کو “مایوس کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس...
	ایک ہی نوعیت کی مالی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کے بجائے سرکاری افسران کیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔ کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف پنجاب ایمپلائز ایفشنسی ڈسپلن اینڈ اکاؤٹبلیٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بار بار مالی بے ضابطگی سرکاری افسران کی نااہلی تصور کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے سرکاری افسران کے احتساب کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کی دوبارہ مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک ہی نوعیت کی مالی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کے بجائے سرکاری افسران کیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔ کرپشن میں ملوث افسران...