پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکین قومی اسمبلی فیصل امین خان اور علی اصغر خان کے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان نے قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ، نج کاری اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین خان قائمہ کمیٹی اقتصادی امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے دو اراکین کے علاوہ کسی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار، انوارالحق استعفیٰ نہ دینے پر بضد
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار ہوگئی، انوار الحق استعفیٰ نہ دینے پر ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں۔پی پی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر سر جوڑ لیے، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، چودھری یاسین اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا، پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، پیپلزپارٹی کے صدر آزاد کشمیر کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بیرسٹر گروپ نے باضابطہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔