2025-09-18@21:17:01 GMT
تلاش کی گنتی: 421
«کے بچوں کو»:
(نئی خبر)
پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا آغاز کردیا جبکہ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات کو ہونہار اسکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، کبھی نہیں کہا کہ میری خاطرسڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اورپولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی، جہاں نے گوجرانولہ ڈویژن...
سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے۔ سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو میرٹ پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11 ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد 4 نمبر میں عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا، جو چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ کراچی: کورنگی میں فجر کی نماز پڑھ کر آنیوالا مظفر شور مچانے پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتلکراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے کی کوشش میں چور کا پاؤں پھسل گیا اور وہ عمارت...
کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹرکوں نے حصہ لیا، اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر آفیسر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ سوئی گیس کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔

لاہور: صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین کو آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف ثقافتی تحفہ پیش کررہے ہیں
لاہور: صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین کو آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف ثقافتی تحفہ پیش کررہے ہیں
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈرشبلی فراز کا سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعجاز چودھری سینیٹ کے ممبر ہیں،سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں کئی بار پروڈکشن آرڈر کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدر آمد نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے، ہمیں پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا خدشہ تھا، پنجاب حکومت نے پروڈکشن آرڈر سنجیدہ نہیں لیا، پنجاب حکومت فسطائیت میں اپنا ریکارڈ بنا چکی ہے۔سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے...
کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
جامشورو (نمائندہ جسارت) حیسکو واپڈا ملازمین کی جانب سے بجلی چوری کے الزام میں برطرف کیے گئے حیسکو واپڈا ملازمین کی بحالی کے لیے حیسکو رہنماؤں مظفر قریشی، صفر ملاح، ثاقب الدین، خالد کونہارو اور دیگر کی قیادت میں واپڈا سب ڈویژن آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں احتجاجی ملازمین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے الزام میں ہمارے 2 ملازمین منیر کولاچی اور ایوب ملاح کو فوری نو کریوں پر بحال کیا جائے، جبکہ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف برَطرف مذکورہ ملازمین کو شہریوں کی شکایات اور قو می بجلی چوری پر برطرف کیا گیا ہے، شہریوں اور متاثرہ اشخاص کا بلند و بانگ دعوئوں سے کہنا ہے کہ بجلی چوری...
کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، لیکن تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بتایا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے اہم اور انقلابی اقدامات کر رہی ہے، جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں یہ 1.4 فیصد ہے۔ انہوں نے تھر میں بچوں کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جنوری 2025ء) موسمیاتی تبدیلی، نابرابری اور جنگوں کے باعث دنیا بھر میں کروڑوں بچوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور ان کے لیے اچھے مستقبل کے مواقع محدود ہوتے جا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے تازہ ترین جائزے میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کی پامالی سے بچوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ بھوک اور بیماریوں کا آسان شکار بن رہے ہیں اور انہیں نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ Tweet URL یونیسف یہ رپورٹ ہر سال کے آغاز پر جاری کرتا ہے جس میں اُس برس بچوں کے لیے ممکنہ خطرات اور انہیں تحفظ دینے کے طریقوں...
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف کا آغاز 2010 میں ہوا تھا، اور آج تک یہ سفر جاری ہے۔ اس میں چائلڈ لائف کی ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی محنت شامل ہے، اور وزارت صحت نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولتوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے، اور یہ سندھ حکومت کی کامیابی ہے کہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف ایمرجنسی منصوبہ سندھ...
احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی کے تھری لائن سے پانی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر واٹر کارپوریشن نے واٹر کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ غیر قانونی لائن کی نشاندہی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال مسعود نے کی...
کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر جاوید اختر اخوند کی ہدایت پر پورے حیسکو ریجن میں نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی 100 فیصد وصولی، بجلی چوری کے جڑ سے خاتمے کے لیے خصوصی ریکوری ٹیمیں واجبات کی 100 فیصد وصولی کا کام سرانجام دے رہی ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف موقع ہی پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ حیسکو چیف نے خصوصی ریکوری ٹیموں کو واضح ہدایات دیں کہ بجلی چوری کا خاتمہ سب سے ضروری ہے، جس سے لائن لاسز میں کمی ہوگی، نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصد وصولی ترجیح بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کمرشل ادارہ ہے، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا انتظام...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)اسرائیل کا ناجائز صہیونی ریاست کی سرحدوں میں فلسطین، اردن، لبنان اور شام کو شامل کر کے نقشہ جاری کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمہ پر شام کے مسلمانوں نے یقینا سکھ کا سانس لیا ہے جن کو گزشتہ 54 سالوں سے اسد خاندان کی طرف سے مسلسل ناقابل بیان وحشیانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔اسد خاندان نے مسلمانوں کی بستیوں کی بستیاں مسمار کر دیں اورایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بشار الاسد نے بلا مبالغہ لاکھوں شامی مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ 2.2 کروڑ پر مشتمل اِس ملک میں تقریبا...
بیجنگ:چین نے حال ہی میں ایک جدید اے آئی سے لیس پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے، جس کا نام RT-G ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف شہر کی سڑکوں پر گشت کرتا ہے بلکہ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ خود مختار اور خودکار نظام کا حامل ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انسانی نگرانی کے بغیر بھی اپنا کام کر سکتا ہے۔ روبوٹ RT-G کو ’’لوگون ٹیکنالوجی‘‘ کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ مغربی ماڈلز سے مختلف ہے کیوں کہ اسے نگرانی کے لیے نہیں، بلکہ مجرموں کو پکڑنے اور ان کے تعاقب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیات میں یہ شامل...
برطانیہ میں بچوں سے زیادتی قتل اور ہوم اسکولنگ کے دوران اُن پر تشدد کے متعدد واقعات کے بعد حکومت نے بچوں کے تحفظ سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل کو قانون بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔ بھارتی لابی اس بل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی لابی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بار بار کہا گیا کہ ایشیائی اور جنوبی ایشیائی فیملیز میں یہ واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد میں واضح اکثریت پاکستانیوں کی ہے اس لیے ایشیائی کہنے کے بجائے پاکستانی کہا جانا...