2025-11-09@15:03:17 GMT
تلاش کی گنتی: 744

«یورپی یونین کے حکام»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے قومی غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں زرعی تحقیق کے اثرات کا جائزہ لیا، اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں رپورٹ شدہ فوائد کی صداقت پر تشویش ظاہر کی ہے. رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف) کے وائس چانسلر نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ مستقبل کے منصوبے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، آبی وسائل کے بہتر انتظام، میکانائزیشن کے فروغ اور وسائل کے موثر استعمال پر مرکوز ہوں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بیج کی ترقی، عوام...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔اُنہوں نے یوم تکبیر پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔اس کی یاد میں ملک بھر میں یوم تکبیربھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی، خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں اور وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا گیا۔یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے...
    ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔  یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
    سٹی 42:یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے  قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کی  28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا،یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام کرتے ہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہے،ہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم...
    سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر، 28 مئی 2025 کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا میں آج کے دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے دِل کی گہرائیوں سے پوری قوم، اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یومِ تکبیر کی مبارک دیتا ہوں۔ آج پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلمان ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ.  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان 'یومِ تکبیر' اِس مرتبہ ایک اہم اور تاریخی موقع پر منارہا ہے جب بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں ، پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 6 سے 10 مئی کے معرکہء حق میں سرخرو اور فتح یاب ہوا ۔ فتح مبین سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )عید الاضحی کی آمد سے قبل اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،ویٹرنری سپیشلسٹ کی بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی جس کے مطابق مویشی منڈی میں صرف صحت مند تندرست جانور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی بیوپاری روزانہ کی بنیاد پر کوڑے دان خالی کریں گے ،اور بچا ہوا چارا منڈی میں نہیں رکھا جائیگا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ کوڑے...
    قیصرکھوکھر : سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سورج کل بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب پولیس، بہاولپور ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی اسامیوں کے لیے 225 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ جنرل ہسپتال: ایکوکارڈیوگرافی...
    چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت ،ڈپٹی کمشنر و سنیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کادبنگ اقدام ،17کروڑ سے زائد کی ریکوری کے حتمی نوٹس جاری ، یو فون اور پی ٹی سی ایل کے گرد گھیرا تنگ ،دستاویز و نوٹس سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر و سنیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کادبنگ اقدام ،یو فون اور پی ٹی سی ایل کے گرد گھیرا تنگ، 17کروڑ 33لاکھ 17ہزار 991روپے کی ریکوری کے حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ سب نیوز کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق یو فون اور پی ٹی سی ایل کو زیرہ...
    جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنما ئو ں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے جناح ہا ئوس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت...
    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ ’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘ جاری کر دیا۔ نغمہ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ اس نغمے میں گلوکاروں کی سحرانگیز آوازوں اور دل سوز بول نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا. جب کہ اس میں افواجِ پاکستان اور سویلینز کی عظیم قربانیوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء معرکۂ حق کو ’سر کا جھومر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انہی شہداء اور غازیوں کی...
    مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے غیرملکی سفارت کار بھی محفوظ نہیں ہیں جو جنین کیمپ کے دورے پر آئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وفد میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ عرب ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے اور بالخصوص جنین میں ملٹری آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی تباہیوں کا جائزہ لینا تھا۔ یہ وفد جب مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کے ہمراہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ دورے پر پہنچا تو اسرائیلی فوج نے یورپی سفارت کاروں پر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ پر یورپی سفارت کاروں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج...
    پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیے کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری یکم جون سے 31 اگست اور مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ونٹر زون میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن سروسز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے، 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، ایٹمی جنگ ناقابل تصور اور نا معقول خیال ہونا چاہیے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے، اگر جنگ...
    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) یوروپی کمیشن نے کہا کہ اس نے نام نہاد "محفوظ تیسرے ملک" کے تصور کو وسیع کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو رکن ممالک کو اجازت دیتا ہے کہ "جب درخواست دہندگان کو کسی اور جگہ موثر تحفظ حاصل ہو سکے تو پناہ کی درخواست کو ناقابل قبول سمجھا جائے"۔ یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قواعد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری مائیگریشن کمشنر میگنس برونر نے کہا، "یورپی یونین کے ممالک پچھلی دہائی سے ہجرت کے حوالے سے کافی دباؤ کا شکار ہیں۔" انہوں نے اس تجویز کو "رکن ممالک کو پناہ کے دعووں کو زیادہ موثر طریقے سے پراسیس کرنے میں مدد کرنے کا ایک...
    قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
    یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا شاندار فلائی پاسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت شرکا کو سلامی پیش کی ۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف،عطا تارڑ سمیت سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ، شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے ولولے اور جذبے کو سلام پیش کیا۔تقریب کے شرکا نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور...
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے سابق صدر  جوز موجیکا      کے افسوس ناک انتقال پر یوراگوئے کے صدر  اولیواریس اولسی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سےسابق صدر کے اہل خانہ  اور یوراگوئے کے عوام  سے دلی  تعزیت کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے  کہا کہ جناب موجیکا ،یوراگوئے کے  معروف رہنما تھے   جنہوں نےتاحیات یوراگوئے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا  اور  یوراگوئے کے عوام نے انہیں بے حد پسند کیا ۔انہوں نے کہا کہ  صدر موجیکا کو  بین الاقوامی برادری میں اعلی مقام حاصل تھا . اپنی زندگی  میں انہوں نے   طویل عرصے...
    برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا: "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔" انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج...
    معرکہ حق کے آپریشن" بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" میں افواج پاکستان کی بھارت کو دھول چٹاکر شاندار کامیابی اور عظیم تاریخی فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر  پر اپنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لیے آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت کا پیغامصدر مملکت آصف زرداری نے بھی یوم تشکر کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کردیا جس میں مسلح افواج اور قوم...
    پاک فوج نے  بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی پر تیز اور یقینی جواب کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، افواج پاکستان نے جو کہا کر دکھایا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلیے پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شہداء کے ورثاء کےلیے 50، 50  جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کر دیاشہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور...
     قیصر کھو کھر:پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی اسامی کیلئے امیدوار کامیاب،سمال انڈسٹریز میں فنانس ، آڈٹ کی 7 اسامیوں پر 32 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب،کامیاب امیدواروں میں اقراء سونم، فاطمہ شفیع، عائشہ عرفان، آمنہ انور، ذیشان علی شامل ہیں۔پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹ آفیسر کی 7 اسامیوں پر 36 امیدوار کامیاب ہوئے،کامیاب امیدواروں میں انعم زید، عائشہ عرفان، عائشہ، حافظہ منتحہ، آمنہ انور شامل ہیں۔ Currency Exchange Rate Tuesday May...
    اسلام ٹائمز: جب یوم "آزادی" پر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے آنے والی درآمدات پر 20 فیصد اور چین کی درآمدات پر 145 فیصد ٹیکس عائد کیا اور یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق خاص موقف اپنایا تو نہ چاہتے ہوئے اپنے اصلی اتحادی یعنی یورپی یونین کا خود سے دور ہونے اور اپنے سخت ترین مخالف یعنی چین سے قربتوں کا مقدمہ فراہم کر دیا۔ لیکن بات صرف یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس سے پہلے 14 فروری 2025ء کے دن جب جرمنی کے شہر میونخ میں عالمی سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد ہوا تو امریکہ کے نائب صدر جی ڈی وینس نے یورپی ممالک کے خلاف انتہائی جارحانہ رویہ اپنایا اور ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس...
    جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے یورپی اسپتال کے احاطے میں 9 بنکر بسٹر بم گرائے، جن کے دھماکوں سے زمین پھٹ گئی اور اسپتال کے قریب کھڑی ایک بس زمین میں دھنس گئی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے کا ہدف حماس کے رہنما تھے، جو مبینہ طور پر اسپتال کے نیچے بنے زیرِ زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں موجود تھے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کے معروف رہنما یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسرائیلی فوج کی...
    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ،درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی کے الیکٹرک نے مارچ 2025 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 22 مئی کو سماعت کرے گا۔اتھارٹی سماعت کے بعد کے الیکٹرک کی درخواست پر حتمی فیصلہ کرے گی، گزشتہ ماہ کے ایف سی اے میں کے ای صارفین کو 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے ریلیف...
    تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 10 بلاکس سے قدرتی ذخائر کی تلاش کی جائے گی، جن میں سے آٹھ بلاکس بلوچستان میں، جبکہ ایک ایک بلاک پنجاب اور سندھ میں واقع ہے۔ قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق ان علاقوں میں موجود بلاکس سے کثیر مقدار میں تیل و گیس...
    اسلام ٹائمز: تقریب میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ تقریب میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی جبکہ گورنر سندھ کے ہمراہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کیک کاٹ کر اس یادگار دن کو منایا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں مولانا بشیر فاروق نے ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔...
    گزشتہ ماہ کے ایف سی اے میں کے ای صارفین 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رکھا گیا تھا۔ فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 64 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کی درخواست کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی، کے الیکٹرک نے مارچ 2025ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 22 مئی کو سماعت کرے گا۔ اتھارٹی...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
    سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب آرٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن کی دو خواتین اسامیوں پر 10 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فضا اقبال، رابعہ انور، علیمہ جمشید، سبینہ امان اور مہنور محمود شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر کی ایک آسامی پر 5 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں نوید احمد، محمد شاہد، خوشدل سکندر، زونیر مقصود اور محمد اعظم شامل ہیں۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے جیالوجسٹ کی 2 اسامیوں پر 11 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے، جن میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) ماہرین نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی مستقل پالیسیوں اور بہتر انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے صنعت کے ماہرین کے ساتھ ویلتھ پاک کی حالیہ بات چیت کی روشنی میں، یہ واضح ہے کہ صنعت حکومت کی مسلسل حمایت میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن مزید مربوط اور مستقل کارروائی کی ضرورت ہے ہائبرڈ گاڑیوں کا شعبہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود احتیاط سے پھیل رہا ہے اس نمو کو سٹریٹجک ترغیبات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے جس نے افرادی قوت میں تبدیلی کی ہے، مقامی پیداوار کو تیز کیا ہے، اور ٹھوس سپلائی چینز قائم...
    کراچی: قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملے گی۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا تاہم حالیہ دنوں...
    سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔  وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے،  ہندوستانی جارحیت کا موثر  جواب دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہندوستان کو دن کی روشنی میں دندان شکن جواب ہندوستان کو ہمیشہ یاد رہے گا ۔  مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے جرات اور بہادری کی ناقابل فراموش مثالیں قائم کیں ۔ 
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چین کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان نے بھارت کو جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ یو این چارٹر کے تحت ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ علاوہ ازیں  پی پی پی جنوبی پنجاب اور خیبرپی کے  کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور چیئرمین بلاول کو بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین  پیپلز پارٹی نے کہا  پاکستان کے عوام  صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت...
    یورپی یونین نے امریکی مصنوعات بشمول کاروں اور ہوائی جہازوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کے مطابق دھمکی دیتے وقت یورپی یونین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی ترجیح اس اتحاد کو توڑے بغیر آگے بڑھنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے امریکی محصولات کے تناظر میں یورپی بڑی احتیاط اور بنیادی توجہ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور اہم اقتصادی اور سلامتی کے مفادات کو داؤ پر رکھتے ہوئے اپنے کمزور اتحاد کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں، انہوں نے، اس لمحے کے لیے، ، جب کہ امریکا نے پہلے...
    پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع...
    فیک نیوز کے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق اسپیشل ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بروقت درست خبر سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہوسکے گی۔ وزیراعلی کے احکامات پر سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ اس کے علاوہ جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل فنڈز کا قیام لانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے انٹرنل...
     پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ ایکس کے باقی میچز اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد، تمام غیر ملکی کھلاڑی چند گھنٹوں میں دبئی روانہ ہوجائیں گے اور باقی میچز 6 دن کے بعد شروع ہوں گے۔کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز دوبارہ ری شیڈول ہوں گے۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کمیشن کی نائب صدر کاجا کلاس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ نائب وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کی حمایت اور یکجہتی پر کاجا کلاس کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو ٹیلی فون دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں اسحاق ڈار نے بھارت کی جنگی کارروائیوں کی شدید مذمت کی جس سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوا۔ نائب...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے نمائندہ اعلی برائے سفارتی امور  سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے مشکل وقت میں یورپی یونین کی جانب سے تعاون اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بات کرتے بھارتی الزامات کو مسترد کیا۔  اسحاق ڈار نے بھارتی اقدامات کو پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے مطابق بھارتی حملوں کے جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان یورپی یونین نمائندہ برائے سفارتی امور نے معصوم شہریوں کے جانی...
    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی transparency international WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کارپوریٹ گورننس اور لسٹڈ کمپنیوں کے انکشافات کے طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلی سطحی کثیر الجہتی مذاکرہ کا انعقاد کیا۔ اس معلوماتی تقریب میں پاکستان کی سر فہرست کمپنیوں، ریگولیٹری اداروں بشمول کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان سٹاک ایکسچینج، وزارت خزانہ، وزارت انسانی حقوق، چیمبرز آف کامرس اور کارپوریٹ گورننس کے ماہرین کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے رکن جناب سلمان امین نے ٹی آئی پاکستان کی کارپوریٹ رپورٹنگ میں شفافیت (ٹریک)2024 کی تازہ ترین...
    بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستانی سکھ کمیونٹی نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سکھ شہری نے کہا کہ میں مودی سرکار کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری عوام مسلح افوا ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وقت آنے پر ہم اپنی افواج  کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب  دیں گے۔ سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے گانا گا کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ گرونانک کی پاک دھرتی سے ہمیں بہت پیار ہے۔  
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا، اسے حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی، متعلقہ علاقوں میں انتظامی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارت نے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا یہ دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے، یہ معصوم بچے جنہوں نے ابھی زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ ہیں وہ دہشت جن کو بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب نشانہ بنایا، اس کی آپ بھارت سے توقع کرسکتے ہیں، یہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی...
    معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا،بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، ہم نے دفاع میں ان طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر حملہ ہوا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے جنہیں زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ وہ دہشت گرد ہیں جنہیں بھارت...
    آئیسکو حکام نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی کی تردید کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئیسکو حکام نے سوشل میڈیا پر راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، کسی بھی گرڈ اسٹیشن کو اس قسم کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ،آئیسکو حکام ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، صارفین سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر تصدیق شدہ افواہوں پر یقین نہ کریں ، صارفین آئیسکو کے آفیشل فیس بک پیج ایکس اور انسٹاگرام...
    سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آوٹ رکھنے کا حکم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رہے گا۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہائشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں...
    ہیلنسکی(نیوز ڈیسک)فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔ فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔ ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا...
    ہم اپنے کاروبار اور جانیں پاکستان اور مسلح افواج پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر حملے کو بزدلانہ اور شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور جیسے علاقوں کو نشانہ بنانا ایک ناقابل معافی جرم ہے، جس کی ابتدا بھارت نے کی ہے اور اختتام پاکستان کرے گا۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ افواجِ پاکستان دشمن کے اس بزدلانہ حملے کا...
    عمران سعیدی: علی پور میں پھلوں کے بادشاہ آم کی فصل اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، آم کے باغات پر مختلف بیماریاں حملہ آور ہو چکی ہیں جس کے باعث پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی آم کی فصل مینگو ہاپر، فنگس، تیلے اور تھرپس جیسی بیماریوں کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ ان بیماریوں کے سبب آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچنے لگا ہے جس پر باغبان شدید پریشان نظر آ رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر وسیم عباس نقوی کا کہنا ہے کہ اگر آم کے باغات کی بروقت...
    قومی سلامتی کے سابق مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، بلوچستان کے اندرونی مسائل کو فوری طور پر حل کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے   معید یوسف کا کہنا تھا کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، 24 سے 48 گھنٹے کے بعد ثبوت آئیں گے تو AI made ثبوت لگیں گے اور اب ثبوت آنے پر کوئی نہیں مانے گا۔ معید یوسف کا کہنا تھا کہ 2019 میں انڈیا کا خیال تھا دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہے ، جو چاہیں کر سکتے ہیں، پہلگام واقعے میں کسی بھی ملک نے انڈیا کی پذیرائی نہیں کی،...
    چین نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی سے غیر قانونی طور پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے۔  یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین نے مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کرنے اور اسے چینی حکام سے محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 530 ملین یورو (تقریباً 600 ملین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے ٹک ٹاک پر یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹک ٹاک، جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹں نے حکومت کے پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے قائم مقام صدر خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں آزادی صحافت تیزی سے ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیکا ایکٹ اور ہتک عزت جیسے کالے قوانین کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔انہوں نے وفاقی اورپنجاب حکومت سے آزادی صحافت کے احترام کا مطالبہ بھی کیا۔ ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کیا...
    یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے، تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی موقف ہے۔  ایک بیان میں کاجا کلاس کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء خارجہ سے...
    کراچی: ایکسپریس نیوز کی جانب سے سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور بھارت بھر میں ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد حقائق سامنے لانے پر ایکسپریس نیوز کا فیس بک پیج پر پابندی لگادی ہے۔ فیس بک کے نوٹیفکیشن میں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا ہے کہ قانونی بنیاد پر شکایت کے باعث ایکسپریس نیوز کے فیک پیج تک رسائی محدود کردی گئی ہے اور یہ درخواست انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قوانین کے تحت کی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی مفادات کے حوالہ سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تک حقائق پہنچانے کی جد و جہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے ، میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) مہاجرین اور پناہ گزینوں کی پالیسیوں میں بہتری سے اقتصادی استحکام کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ، بہتری مستقبل کی تلاش ، مقامی تنازعات اور قدرتی آفات کےباعث گذشتہ تین دھائیوں کے دوران نقل مکانی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی رپورٹ کے مطابق انسانی تاریخ میں کامیابی کیلئے ہجرت ہمیشہ سے ہی ایک اہم اقدام رہا ہے ۔عالمی سطح پر بہتر مستقبل کی تلاش ، مقامی تنازعات اور قدرتی آفات سے بچنے کیلئے گذشتہ سال میں 300ملین سےزیادہ افراد نے نقل مکانی کی ہے ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 1995 کے مقابلہ...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کوخراج تحسین پیش کیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہےپاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلام اُن...
    پہلگام واقعہ کے بعد پیدا شدہ صورت حال میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام بھارت کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ وادی نیلم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ مظاہرین نے ایل او سی پر کھڑے ہوکر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی تو کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ دندان شکن جواب دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارت کو پیغام پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ لائن آف کنٹرول مودی سرکار نیلم...
    شمالی وزیرستان: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف تین مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 15 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کی بلندی...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث واہگہ/اٹاری بارڈر بدستور بند ہے، تاہم دونوں ملکوں کے شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ ہفتے کے روز بھارت سے 81 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچے جبکہ پاکستان سے 342 بھارتی شہری واپس روانہ ہوئے۔ واپس جانے والے بھارتی شہریوں میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹنگ ٹیم کے 18 ارکان بھی شامل تھے، جنہیں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر فوری طور پر واہگہ کے راستے روانہ کیا گیا۔ ادھر بھارتی پولیس نے پاکستان سے گئی فیملی کو بھانجی کے نکاح میں شرکت کا بھی موقع نہ دیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی فیملی آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ واپس لوٹ آئی۔ سانگھڑ میں بیاہی گئی بھارتی خاتون کو بھی واپس پاکستان آنے سے...
    ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی...
    اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے یو این ڈی پی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ضلع شگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہورہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔جیو نیوز سے گفتگو وزیر دفاع نے کہا کہ کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے، اس کا مقابلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کو ہزاروں ارب روپے کی قومی آمدن سے محروم کیا جارہا ہے، جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند کیے جارہے ہیں۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام, آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی بلکہ بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونک دی۔    علامہ اقبال وہ پہلے مفکر تھے جنہوں نے 1930 میں الہ آباد کے خطبے میں برصغیر کے...
    پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشیر اطلاعات بیریسٹر سیف کا کہنا ہے صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی۔بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے.خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہیکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات...
    ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جب کہ  صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی ضمانت خارج ہونے والوں میں شامل ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیی۔ ’’گانے میں میرا ذاتی کلپ شیئر کیوں کیا‘‘، مناہل ملک کی عمیر اعوان کو قانونی کارروائی کی دھمکی سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان چار ماہ سے عدالتی رعایت کا...
    صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنما و کارکنان کی 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جب کہ صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی ضمانت خارج ہونے والوں میں شامل ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیی۔ سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ...
    — فائل فوٹو دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔دریائے سندھ کے کنارے آباد 35 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر حیدر آباد کے شہری ان دنوں دہری اذیت سے دو چار ہیں۔حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں پانی نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات سے دو چار ہیں۔ کراچی : پانی کی لائن تیسری بار ٹوٹ گئی شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی پھر معطل راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جوہر موڑ سے نیپا جانے والے ٹریک پر ٹریفک جام ہوگیا۔ حکمراں سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے اربوں روپے فراہمی و نکاسیٔ آب کے لیے...
    کمپی ٹیشن کمیشن نے 2020ء میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا، کمپی ٹیشن کمیشن نے فرٹیلائزر کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ فرٹیلائزر کمپنیوں نے کمیشن کو جواب جمع کرانے کے بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرکے سٹے آرڈر حاصل کر رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھاد کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا، سماعت کے دوران فرٹیلائزر کمپنیوں اور کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کے وکلاء نے دلائل دیئے۔ وکیل فرٹیلائزر کمپنیز کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ میں مقیم محققین کا ایک گروپ جون سے ایک فرانسیسی یونیورسٹی میں کام شروع کرنے والا ہے، کیونکہ سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی بڑے پیمانے پر کٹوتیوں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ فرانس کی ایکس مارسے (Aix-Marseille) یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس نے ’’سائنس کے لیے محفوظ جگہ‘‘ کی جس اسکیم کا اعلان کیا تھا، وہ درخواست دہندگان سے اب پوری طرح بھر چکی ہے۔ یہ اسکیم مارچ میں ایسے امریکی سائنس دانوں کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، جن کو امریکہ میں اعلیٰ تعلیمی شعبے میں کٹوتیوں کے سبب خطرات لاحق...
    لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کے دوران بارش کے منتظر  شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود  ہے، تاہم بیشتر اضلاع میں آج سہ پہر تک موسم خشک اور گرم رہنے  کا امکان ہے ۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سہ پہر اورشام کے وقت بارش کا امکان ہے،  جس سے گرمی کے مارے شہریوں کا مزاج اورموسم  دونوں خوشگوار ہو جائیں گے۔ بادلوں اور بارش کا یہ سلسلہ آج اور کل صبح تک رہے گا۔کل دوپہر کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگری نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارتو کے دورۂ پاکستان کے دوران کیا گیا، جہاں تعلیم، تجارت، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار موجود تھے۔ عمران خان سےملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں اور فیملی ممبران کو پولیس نے تحویل میں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا لیکن اوورز میں کٹوتی نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سے قبل دو میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ساتویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہی شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ لاہور قلندرز  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب...
    مشرقی لیبیا کے قریب تارکین افراد کی کشتی کو حادثہ پیش آنے کے بعد 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 4 پاکستانیوں میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاالدین اور ایک کا گوجرانوالا سے ہے ۔ حکام کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین کو لے کر یونان جا رہی تھی، کشتی الٹنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔
    برسلز: یورپی یونین نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک ارب 60 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر) کے تین سالہ مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ اور یورپی وزرائے خارجہ کے درمیان لکسمبرگ میں ہونے والی ملاقات سے قبل کیا گیا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ یہ امداد مغربی کنارے اور غزہ میں استحکام کے لیے دی جا رہی ہے تاکہ فلسطینی عوام کی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو غزہ کی حکمرانی کے لیے تیار کیا جا سکے۔ یورپی یونین، جو فلسطینیوں کی سب سے بڑی بین الاقوامی مددگار ہے، نے...
    سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030 سمیت اہم تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی محنت کش اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حالیہ برسوں کے دوران مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، جن سے پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اب محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، ویزا پالیسی میں نرمی اور ہنر مند افراد کے لیے نئی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ پاکستانی سفیر...
    روئٹرز نے چند روز قبل جو رپورٹ دی تھی کہ ایران کی جانب سے غیر ملکیوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو ہراساں کیے جانے کے بہانے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ العربیہ نیوز نیٹ ورک نے یورپی یونین کے سفارت کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برسلز میں اپنے ہفتہ وار اجلاس میں ایران کے نو افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی ہے۔ روئٹرز نے چند روز قبل جو رپورٹ دی تھی کہ ایران کی جانب سے غیر ملکیوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو ہراساں کیے جانے کے بہانے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں فرانس کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ ناصر بٹ...