2025-11-04@01:00:58 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 13924				 
                «جواب دیا»:
(نئی خبر)
	 لاہور:  سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور پروپیگنڈا کرنے پر پولیس نے ٹی ایل پی کے رہنما کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق ملزم معاویہ نے عوام کو فیک نیوز کے ذریعے سیکیورٹی اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، ٹی ایل پی کے رہنما معاویہ نے سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس غلط خبریں پھیلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی غلط ویڈیوز سے شہروں کا امن خراب ہوا اور عوام میں بے چینی پیدا کی گئی، ملزم کے موبائل سے متعدد پروپگنڈے پر مشتمل ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے مزید بتایا کہ ملزم معاویہ کو شیخوپورہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا...
	ماسکو: روس نے ایک نیا لانگ رینج جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک (Burevestnik) کامیابی سے آزماتے ہوئے اپنی عسکری طاقت کا ایک اور مظاہرہ کیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔ ان کے مطابق، میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں رہا۔ جنرل گراسموف کا کہنا تھا کہ یہ جدید میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک منفرد ہتھیار ہے جو فی الحال دنیا کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا دوسرا روز جاری رہا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین ملکی ایشیائی دورے کے آغاز پر ملائیشیا پہنچے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی سربراہی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کر رہے ہیں،  یہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہے۔ اس سے قبل بات چیت جنیوا، لندن، اسٹاک ہوم اور میڈرڈ میں ہوچکی ہے۔امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
	 رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کردی۔زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً خودکشی کی خاطر اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھنے والی لڑکی کو ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے ٹنکی سے اتارا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کی۔متاثرہ لڑکی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میں عورتوں کی ریڈ لائن ہوں، لیکن میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، میں انصاف کے لیے 4 مہینوں سے ذلیل ہو رہی ہوں، مجھے انصاف نہیں ملا، مجھے انصاف کہاں سے ملے گا؟ رحیم یار خان: مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی احتجاجاً پانی کی اونچی ٹنکی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل: ایک حیران کن واقعے میں ایک برازیلی شہری نے انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی قیمتی گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا، تاہم اس کی چالاکی سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ 5 اکتوبر کو ریاست پاراناکے علاقے لاپا میں پیش آیا، جب ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسے نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک میں روک کر اس کی پورش 911 کیریرا میں باندھ دیا اور گاڑی کو ایک ویران علاقے میں لے جا کر آگ لگا دی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ محض قسمت سے بچ گیا کیونکہ کچھ راہگیروں نے اس کی چیخیں سن کر گاڑی کا دروازہ توڑا...
	وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی یہ الزام حقائق کے منافی ہے۔پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹس کے تحت ہو رہی ہے، پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔ عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری اولین ذمہ داری پنجاب کے عوام ہیں۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہری کے لیے آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا ہے۔یہی عوام دوست طرزِ حکمرانی ہے جو دوسروں کو ہضم نہیں ہو رہا۔ اگر خیبرپختونخوا کی ضرورت پنجاب سے حاصل شدہ آٹے سے بڑھ گئی ہے تو انہیں چاہیے کہ...
	پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک بڑے امن جرگے* کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اور جامع حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور امن و استحکام سے متعلق چیلنجز پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کی میئرشپ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ نفرت کے بجائے اتحاد، انصاف اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں۔برونکس کی ایک مسجد کے باہر اپنے جذباتی خطاب میں ظہران ممدانی اس وقت آب دیدہ ہوگئے جب انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے لیے بدلتے حالات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد ان کی خالہ، جو ہمیشہ حجاب پہنتی تھیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، اور یہ احساس کئی امریکی مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ درد بن گیا۔انہوں نے...
	نیو یارک کے میئر کے امیدوار، ظُہران ممدانی نے کہا ہے کہ کچھ مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نفرت کے بجائے اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر کھڑے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر ابتدائی ووٹنگ کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے ظُہران ممدانی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی کی یاد دلائی اور بتایا کہ ان کی خالہ بھی اس واقعے کے بعد حجاب پہن کر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔ ظُہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخالفین کی کوشش کے باوجود وہ نفرت کے بجائے سب کو ساتھ لے کر چلنے...
	( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کے رہنمائوں نے پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔  اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔  ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں   انہوں نے وزیراعظم  شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔  نواز...
	مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025  سب نیوز  مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف نئی دہلی: امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور معروف بزنس مین گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو منتقل کر کے کرپشن کو فروغ دیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) کی سرمایہ کاری لائف انشورنس کارپوریشن...
	پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی "دعائے خیر" کا جوڑا مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، جو اُن کی والدہ کی خواہش پر گھر میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی۔ اداکارہ کے مطابق، "دعائے خیر کی تقریب میرے لیے بہت خاص تھی۔ میرا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں تیار کیا تھا۔...
	مدینہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سعودی سائنس کمیونیکیٹر ریام الاحمدی عرب دنیا میں فلکیات کو عام فہم بنانے کے مشن پر ہیں۔ انہوں نے ’ایسٹروفائل‘ (Astrophile) کے نام سے عربی زبان کا پہلا فلکیاتی میگزین متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد خلا اور سائنس کو درست، دلچسپ اور روزمرہ گفتگو کا حصہ بنانا ہے۔ ریام الاحمدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ سب میری ذاتی دلچسپی سے شروع ہوا، لیکن وقت کے ساتھ ایک تحریک میں بدل گیا جس کا مقصد عربوں کے سائنسی ورثے کو زندہ کرنا اور نئی نسل کو وہ زبان اور اوزار دینا ہے جن سے وہ اسے دوبارہ دریافت کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کا 60 سالوں سے زمین کے...
	ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ قبضہ کر لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم  شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔  پشاور میں ٹماٹر سستے، پیاز...
	اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی صحافی مریم ابو دقہ کو عالمی سطح پر صحافت کی آزادی کے لیے خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کے “پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں IPI کی سالانہ کانگریس کے دوران دیا گیا، جس میں دنیا بھر سے صحافیوں نے شرکت کی۔ اس سال ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والے سات صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ، یوکرین کی وکٹوریا روشچینا، ہانگ کانگ کے جمی لائی، امریکہ کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، جارجیا کی مزیہ اماگلوبیلی اور ایتھوپیا کے تسفیلم والڈیس شامل ہیں۔ مریم ابو دقہ اور وکٹوریا روشچینا کو بعد از مرگ یہ اعزاز دیا گیا،...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایئر پنجاب کے فیز ون کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت  ایئر پنجاب کے لئے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ  کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا-کو ایئر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد ایئرپنجاب کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے لئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز شریف نے...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ہلالِ کشمیر کو انکے 77ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 کے تنازعے کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف پیر کلیوا رج کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیاقوم اپنے بہادر بیٹوں کی ہمیشہ مقروض ہے جن کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں فخر، احترام اور دائمی تشکر کے ساتھ نقش ہیں۔
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے پر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صدر ٹرمپ اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے اور تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کی نگرانی بھی کریں گے۔ کوالالمپور پہنچنے پر جہاز سے اترنے کے بعد صدر ٹرمپ کو ایئرپورٹ پر انہیں خوش آمدید کرنے والے فنکاروں کے ہمراہ رقص کرتے دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری روانگی سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس دورے میں شمالی کوریا کے رہنما...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشہر کے مرکزی شاہراہوں پر چنگیچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ,ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ صغیر احمد عباسی نے جواب جمع کروا دیا۔سندھ ہائیکورٹ میںشہر کے مرکزی شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں سرکاری وکیل کی جانب سے جواب جمع کرواتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کی درخواست بار بار دائر کی جارہی ہے جبکہ عدالت درخواست کو مسترد کر چکی ہے، کمشنر کراچی نے بھی رکشوں کی اوور لوڈنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے، درخواست فوری سماعت کے لیے فی الحال قابل نہیں ہے، پابندی پوری طرح سے قانونی ہے سندھ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، شہر میں ضرورت...
	درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد پھلیلی کی حدود میں علاقہ مکینوںنے نہر میں تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردیا مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسرے واقعے میں لطیف آباد نمبر12راجا کی کوٹھی کے قریب پیکو کی دکان میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کے کپڑے، مشینیں ودیگر اشیاء جل کر تباہ ہوگئی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نمائندہ جسارت
	 لاہور:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گے اور پاکستان میں مزید انتہا پسندی، نفرت یا انتشارکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا، اسلامی نظریات و ناموس رسالت کی جو حفاظت مسلم لیگ( ن) کر سکتی ہے وہ کوئی اور جماعت نہیں کر سکتی،کسی کو مذہب کے نام پر انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ پاکستان میں اتحاد، محبت اور یک جہتی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پراسرار اور سنسنی خیز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں پشاور کے 22 سالہ نوجوان فیض یاب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ڈیجیٹل والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا USDT (کرپٹو کرنسی) مبینہ طور پر ٹرانسفر کر لیا گیا۔فیض یاب کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی پرواز کے انتظار میں تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اچانک اپنے Binance اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نوٹیفکیشن موصول ہوا، اور چند ہی منٹوں میں اُس کا اکاؤنٹ، جی میل، اور ریکوری ای میل تینوں ہیک کر کے بلاک کر دیے گئے۔نوجوان کے مطابق...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے  پنجاب کی ائیرلائن ائیر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنےکا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ائیرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ کو  ائیر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور  سے اسلام آباد ائیرپنجاب کے فلائٹ روٹ  پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز  نے ائیر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز  پر حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔  سلمان خان بچوں سے موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر شوٹنگ پر پہنچ گئے  مزید :
	شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 30 ستمبر کو مبینہ طور پر اغوا ہونے والی کالج کی 16 سالہ طالبا کے کیس کی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی جبکہ ملزمان نے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون کی رہائشی 16 سالہ علیشاہ 30 ستمبر 2025 کی صبح گھر سے معمول کے مطابق کالج کیلیے نکلی تاہم وہ گھر واپس نہیں لوٹی۔ ابتدا میں والدین نے بچی کو تلاش کی تاہم کوئی کامیابی نہیں مل سکی جس کے بعد تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس کو مطلع کیا گیا جس پر پولیس نے والدین کو صبر کی تلقین کی اور یقین دہانی کرائی کہ بچی واپس آجائے گی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو...
	آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے حمایت یافتہ خوارج گروہ “فتنہ الخوارج” شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں ایک گاڑی کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملہ روک دیا اور 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورتی فورسز نے 24 اکتوبر 2025 کو دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی اور ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روک لیا۔ آئی ایس پی آر نے...
	ٹانک "فتنہ الخوارج" کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
	راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹانک ضلع میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج" کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔ کارروائی کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک شدہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کی تلاش اور صفائی (Sanitization) کا عمل جاری ہے۔  صدرِ آصف زرداری...
	افغانستان کوہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی، پاکستان نے مذاکرات میں پھر واضح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد /استنبول (سب نیوز)استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان نے پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان کو ہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی۔پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور ہوا ۔ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے چار رکنی وفد شریک ہوا جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب نے کی ،مذاکرات میں دوحا میں طے پانے والے نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، بات چیت کا بنیادی مقصد افغان سرزمین سے دہشتگردی اور مداخلت کی...
	سندھ کے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں قبائلی تنازعات ختم کرانے کے لیے سرداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو ڈاکو سرینڈر نہیں کریں گے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت کی ڈاکوؤں کے سرینڈر پالیسی بالکل واضح ہے، یہ عام معافی نہیں، مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن نے کہا کہ گھوٹکی میں قبائلی تنازعات ختم کرانے کے لیے سرداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو ڈاکو سرینڈر نہیں کریں گے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شکارپور، کشمور اور کندھکوٹ میں آپریشن جاری ہے، گھوٹکی...
	باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایک کے بعد آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، مگر ریاست کی جانب سے آئی ڈی پیز سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایک کے بعد آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح...
	امریکی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فوج میں ترکیہ کے شامل ہونے پر اعتراض کے بعد اب یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ ترکی اس فورس کا حصہ نہیں ہوگا۔ دی گارجین کے مطابق شام کے مسئلے پر اسرائیل اور ترکیہ کے تعلقات کشیدہ ہیں، اور اسرائیلی حکومت ترک صدر رجب طیب اردوان کو حماس کے قریب سمجھتی ہے۔  تاہم ترکی کو فورس سے خارج کرنا متنازعہ ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ ملک ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کے ضمانت دہندگان میں شامل ہے اور سب سے مضبوط مسلم افواج میں شمار ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں تعینات کی جانے والی بین...
	کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں، وفاقی حکومت قبائل اور صوبے کو اعتماد میں لے، وزیراعلیٰ کے پی
	وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ  نائن الیون کے بعد ایک کے بعد ایک آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، مگر ریاست کی جانب سے آئی ڈی پیز سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔ وزیر اعلی  کہا کہ 2018 میں کہا گیا تھا کہ قبائل میں امن قائم ہو گیا ہے، مگر آج پھر سے آپریشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ ہم اس بار قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں،...
	بھارت میں ایک دلت (نچلی ذات) نوجوان کو اس کی سالگرہ کے دن بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربوپورا میں نوجوان پر اس کے گھر کے باہر حملہ کیا گیا، جس میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔  گریٹر نوئیڈا کے محلہ امبیڈکر میں غم اور کشیدگی کا ماحول اس وقت چھا گیا جب مذکورہ نوجوان کی لاش دوپہر کو سخت سیکیورٹی میں گھر لائی گئی۔ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والا انکیت ایک مکینک اور ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر 15 اکتوبر کی رات اس کی سالگرہ...
	امریکا کی سابق ٹینس اسٹار’سرینا ولیمز‘ کو ’پرنسس آف ایسٹوریاس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹینس اسٹار کو چینی کھانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا اسپین کے شہر اوویدو میں منعقدہ تقریب میں 23گرینڈ سلامز جیتنے والی سرینا ولیمز کو اعزاز سے نوازا گیا، سرینا ولیمز کے اسٹیج پر آتے ہی شائقین نے کھڑے ہو کر ٹینس اسٹار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقسیم ایوارڈز کی تقریب اسپین کی ولی عہد شہزادی لیونور، اُن کے والد بادشاہ فیلپے اور شاہی خاندان کے دیگر اراکین نے انجام دی۔ یہ بھی پڑھیں: یو ایس اوپن میں ٹینس اسٹار کی ٹوپی چوری، سارا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ یہ ایوارڈز ہر سال ’پرنسس آف ایسٹوریاس فاؤنڈیشن‘ کے زیرِ اہتمام...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔  آزاد کشمیر میں جو صورتحال بنی وہ پریشان کن ہے، ہر جماعت اس سے پریشان ہے،قمر زمان کائرہ  فیصلے...
	برونکس مسجد کے باہر خطاب میں نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار نے کہا کہ مخالفین نے اُنہیں "جہاد کا حامی" اور "دہشت گرد" ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑا ہوا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے شہر نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے۔ برونکس مسجد کے باہر خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ مخالفین نے اُنہیں "جہاد کا حامی" اور "دہشت گرد" ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑا ہوا ہوں۔ میئرشپ کے امیدوار نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں...
	بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025  سب نیوز باڑہ (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی اضلاع میں ممکنہ فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، صوبائی اسمبلی میں بھی امن جرگہ بلا کر دہشتگردی کے خلاف نئی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔خیبر کے علاقے باڑہ میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم امن میں ریاست پاکستان کا ساتھ دینگے اور اس کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔  لیکن ہم کولیٹرل ڈیمجز جیسے ناسور کا ساتھ...
	جارجیا کی داخلی سیکیورٹی سروس نے دارالحکومت تبلیسی میں3 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر دو کلوگرام تابکار مادہ، یعنی یورینیم، غیر قانونی طور پر خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برطانیہ کے خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریاستی سیکیورٹی سروس کے نائب سربراہ نے بتایا کہ گرفتار افراد نے یورینیم کو 4 لاکھ ڈالر میں خرید کر روس کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تابکار مادہ تھا، تاہم اس خریداری کے مقصد کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان پر ایسے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی...
	’جیو نیوز‘ گریب ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر حکام کا کہنا ہے کہ عرفان کو حساس مقامات کی تصاویر بنانے پر حراست میں لیا گیا، عرفان کے ساتھ اس کے 3 ساتھی بھی حراست میں لیے تھے۔ایس آئی یو حکام نے کہا کہ باقی تین افراد کو تفتیش اور میڈیکل مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا، پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ عرفان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے، اس کے جسم پر تشدد کے نشان موجود نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹے اسپتال میں لاش موجود ہونے کی وجہ سے نشانات پڑے، عرفان کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں کروایا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایئر پنجاب پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز کو ایئر پنجاب پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے ایئر پنجاب کے فیز ون کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پنجاب کیلئے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔ اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مری گلاس ٹرین پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری گلاس ٹرین پروجیکٹ کے لئے ممکنہ اقدامات کی بھی ہدایت...
	پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے بھاتر جھنگ روڈ پر واقع پنجاب سمال انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم ایک سویاں پروڈکشن یونٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلوگرام ناقص سویاں موقع پر ہی تلف کر دیں۔ تلف کی گئی سویوں میں چھپکلیوں کے فضلا اور آلودہ مواد شامل تھا۔ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ٹیم نے جب یونٹ کا معائنہ کیا تو صفائی کے انتظامات نہایت ناقص پائے گئے۔ یونٹ میں پیداوار کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ترجمان نے کہا کہ صوبے بھر میں پروڈکشن یونٹس کی نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک...
	 اسلام آباد:  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن  کی بحالی کا افتتاح کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 5 سال بعد بحال ہوگیا۔ اس سلسلے  میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے بعد آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کو پاکستان کی سفارتی کوششوں کا کامیاب نتیجہ قرار دیتے ہوئے سفارتی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سول ایوی ایشن سے پابندی کے خاتمے میں پاکستانی سفارت خانے اور...
	ویب ڈیسک: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن  کی بحالی کا افتتاح کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 5 سال بعد بحال ہوگیا۔ اس سلسلے  میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے بعد آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کو پاکستان کی سفارتی کوششوں کا کامیاب نتیجہ قرار دیتے ہوئے سفارتی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سول ایوی ایشن سے پابندی کے خاتمے میں پاکستانی سفارت خانے اور برطانوی...
	کوئٹہ میں سریاب لنک شاہوانی روڈ پر دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے چوکیدار اور اس کے دوست کے ہاتھ پاوٴں باندھ کر ذبح کر دیا۔ کوئٹہ پولیس  نے بتایا کہ 22 سالہ ضیاء الرحمن اور اس کے دوست شاہد گل کی لاشیں قانونی کارروائی کے سول اسپتال منتقل کردی گئیں، مقتول ضیاء الرحمن لورالائی اور دوست شاہد گل لکی مروت کے رہائشی تھے۔ پولیس  حکام کے مطابق مقتول ضیاء الرحمن پلاسٹک کے گودام میں چوکیدار تھا۔
	خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کی برطانیہ فلائٹس کی بحالی کا افتتاح کیا، پہلی پرواز آج مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی
	وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز پانچ سال بعد روانہ ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر خواجہ آصف نے سفارتی عملے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی محنت سے پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا، جس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریوٹ کا تعاون بھی کلیدی رہا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ پی آئی اے پر لگائی گئی پابندی نے حکومت کو نقصان پہنچایا، لیکن اب قومی ائیر لائن کے معیار کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ پابندی جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد عائد کی گئی تھی۔ دوسری جانب برطانیہ میں...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی مذاکرات کریں گے۔ ٹرمپ نے روانگی سے قبل کہا کہ وہ اس دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت ثابت ہوگی اور چین مزید 100 فیصد محصولات سے بچنے کے لیے تجارتی معاہدہ کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنوبی کوریا میں ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ ٹرمپ کا پہلا پڑاؤ ملائیشیا ہوگا جہاں وہ آسیان...
	سندھ کے شہر میرپورخاص میں پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست کے بعد ایس ایچ او اور...
	لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے خلاف بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جانا تھا، تاہم عدالت نے انہیں ایک پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔ پرویز الٰہی کی استثنیٰ کی درخواست میں بتایا گیا کہ وہ قریبی رشتہ دار کے انتقال کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تھے۔   
	 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے نشت کے دوران خصوصی گفتگو کی، خصوصی نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔...
	بھارت کے کرنالہ ضلع میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ نے 2023 کے انتخابات کے موقع پر ووٹر لسٹ میں کیے گئے بڑے پیمانے پر رد و بدل اور نام حذف کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 75 موبائل نمبرز کے ذریعے الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جعلی اکاؤنٹس کے تحت درخواستیں دی گئیں۔ اس کارروائی میں ضلع کالبرگی کے ایک ڈیٹا سینٹر سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات ضبط کیے گئے۔ رپورٹ مزید بتاتی ہے کہ کرناٹک کے الند حلقے میں ڈیڑھ سال کے عرصے میں ہر ووٹر کا نام حذف کروانے کے لیے 80 روپے فی درخواست کی ادائیگی کی گئی، جس سے اس منظم مہم کی مالی مالیّت تقریباً 4.8 لاکھ روپئے بنتی...
	بالی ووڈ کی کوئین آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بارے میں وائرل ہونے والی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے کوئی ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ نامی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔ ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ ’’خود کو ڈاکٹرز کہنے والے یوٹیوبرز‘‘ نے اُن کے چہرے کا تجزیہ کر کے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے یہ سرجری کروائی ہے، جو دراصل ایک من گھڑت کہانی ہے۔ یاد رہے کہ بفیلو پلاسٹی یا ’بل ہارن لپ لفٹ‘ ایک ایسی سرجری کو کہا جاتا ہے جس میں ناک اور اوپری ہونٹ کے درمیان کی جگہ کو معمولی سا کم کیا جاتا ہے...
	سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا۔ کارروائی 24 اکتوبر کو علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کو فرار کا کوئی موقع نہ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے پر سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور مکمل امن و امان کی بحالی تک آپریشنز جاری رہیں گے۔  یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی...
	کراچی میں جاری 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش عالمی سطح پر شعبہ صحت میں نئے تعاون اور جدت کی بنیاد رکھ رہی ہے، اور اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین نے پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ کامیابی سے جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔ اس نمائش کا مقصد نہ صرف شعبہ صحت میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو متعارف کرانا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ ایک روسی مندوب نے اس موقع پر کہا کہ یہ نمائش...
	ملک اشرف : پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی نومئی سانحہ میں سزا معطلی کی درخواستیں ،ہائیکورٹ نے درخواستیں 28 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو سنائی گئی سزا کی معطلی کیلئے دائر درخواستیں 28 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ سماعت کریں گے ، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پیش ہوں گے ۔وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے میاں محمود الرشید کو سانحہ نو مئی مقدمات...
	اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے مشیر و سیاسی کوآرڈی نیٹر گل قیصر سروانی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں، مسیحیوں اور سکھوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔  اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے کے دعووں کے جواب میں اپنے خطاب کے دوران گل قیصر سروانی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک میں خطرناک اضافہ ہوچکا ہے۔ ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، مسلمان سرعام تشدد کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں، مسیحی چرچوں میں حملوں کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ سکھ برادری کو ان کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر بدنام کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سلامتی کونسل میں اصلاحات...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز  پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری  سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں شخصیات نے جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی  جس پر انہیں بتایا گیا  کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ مزید :
	—فائل فوٹو پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ جس کے دوران چرس، آئس اور سونا برآمد ہوا۔اس حوالے سے ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ گوادر سے گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلو چرس برآمد ہوئی۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے 42 کلو آئس اور بدوک روڈ پر مشکوک گاڑی سے 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حب بائی پاس روڈ پر بس کے خفیہ خانوں سے 250 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
	بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
	متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن امارات نے کراچی میں اپنی پاکستان میں 40 سالہ خدمات کا جشن منایا، جو 1985 میں دبئی سے اس کے پہلے بین الاقوامی فضائی سفر کے آغاز کی یاد میں منعقد ہوا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں سینیئر سرکاری حکام، سفارت کاروں اور ہوابازی کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جن میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کب ممکن ہوگی؟ اس موقع پر مہمانوں کو ایمریٹس کے جدید بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کرایا گیا جس میں پریمیم اکانومی کیبن کو پہلی بار پاکستانی مسافروں کے لیے متعارف کرایا...
	امریکا نے اپنے طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ کو کیریبین سمندر کی جانب روانہ کر دیا ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث جہازوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا سے آنے والی کشتی پر حملے، 11 منشیات فروشوں کی ہلاکت کا دعویٰ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے مطابق یہ بحری بیڑا اس وقت بحیرۂ روم میں موجود ہے اور اس کے ساتھ تین تباہ کن جنگی جہاز (ڈسٹرائرز) بھی شامل ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ جنوبی کمان کے علاقے میں امریکی افواج کی موجودگی میں اضافہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور امریکا و مغربی نصف...
	لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے سب کو مقدمے سے بری کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھرائو  کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، رانا ثناء...
	 سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ سکیوڑٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی اہم کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے جب کہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔ مزید پڑھیں : خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، 18 مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش  سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی اس کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں...
	دور نال کلیڑی میں مشینری کو آگ لگا کر تباہ کردیا،پہلے شاہراہ کو بلاک کر کے ٹریفک روک دی اور پھر نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور کرش پلانٹ پر دھاوا بول دیا،اغوا ہونیوالے مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے حملہ آورکیمپ میں موجود مزدوروں کو زبردستی ساتھ لے کر فرار ، دو روز میںاغواء مزدوروں کی تعداد 27 ہوگئی، بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ،کمپنی اہم سڑک کی تعمیر پر کام کر رہی تھی ،لیویز انچارج بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدور اغواء کر لئے جبکہ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی ۔حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات خضدار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کے خلاف 2013 ء میں مہلک کیمیائی حملوں کے الزام میں نیا بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ۔ فرانس کی عدالتیں اس سے پہلے بشار کے خلاف 2وارنٹ جاری کر چکی ہیں۔ پیرس کے ججوں نے وارنٹ 29 جولائی کو جاری کیاتھا جس میں بشارالاسد پر انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات شامل ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب فرانسیسی عدالت نے اسی مقدمے سے متعلق پہلا وارنٹ منسوخ کر دیا تھا۔ اسی روز قومی استغاثہ برائے انسدادِ دہشت گردی نے نیا وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔ پہلا وارنٹ نومبر 2023 ء میں جاری...
	اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر خان نیازی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو اگر قومی دھارے سے نکال دیں گے تو کیا وہ ختم ہوجائے گی؟۔  کسی بھی جماعت پر پابندی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، یہ جن کو ملزم کے کٹہرے میں کھڑا کررہے خود بھی اسی کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق عوام میں ایک تاثر اور بیانیہ بن رہا تھا کہ وہ کیوں نکلے؟ جب فلسطین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے تو پھر کیوں نکلے؟. اگر سیاسی معاملے کو سیاسی انداز میں حل کرتے تو 10دن بیٹھے رہتے تو عوام کی رائے بالکل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	 کراچی:   پی آئی بی کالونی میں  گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ابتدائی طور واقعہ کو خود کشی قرار دیا ہے۔  ایس ایچ او پی آئی بی کالونی فیصل گل کے مطابق واقعہ مکرانی مسجد کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ یاسر بخش کے نام سے ہوئی، لاش کے پاس سے پستول بھی ملا ہے۔ اہلخانہ نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ یاسر نے خود کشی ہے اور وہ کافی عرصہ سے بے روزگار تھا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی پولیس نے ایک ایسے ایتھوپیئن پناہ گزین کی تلاش شروع کر دی ہے جسے جنسی زیادتی کے جرم میں قید کیا گیا تھا لیکن انتظامی غلطی کے باعث جیل سے رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حدوش گربرسلاسی کیباتو نامی شخص چھوٹی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچا تھا،  عدالت نے اسے ایپنگ میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے جرم میں گزشتہ ماہ ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے کیباتو کو سزا مکمل ہونے کے بعد امیگریشن ڈیٹینشن سینٹر منتقل کرنا تھا تاکہ اسے ملک بدر کیا جا سکے، ایک انتظامی غلطی کے باعث اسے ایچ ایم پی کلمسفورڈ جیل سے رہا کر...
	رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف۔فوٹو: فائل بلوچستان اسمبلی کی رکن شاہدہ رؤف نے کہا ہے کہ حکومت آج اغوا ہونے والے 18 مزدوروں کی بازیابی کےلیے اقدام کرے۔بلوچستان اسمبلی میں گفتگو کے دوران شاہدہ رؤف نے کہا کہ صوبے میں 1 ہفتے میں 27 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج 18 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے، حکومت اغوا کیے گئے مزدوروں کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کرے۔شاہدہ رؤف نے مزید کہا کہ امن و امان کے ساتھ ساتھ ہر محکمے کے حوالے سے بریفنگ رکھی جائے۔
	ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وزن گھٹانے والی دوا سیماگلوٹائیڈ دل کے دورے یا فالج کے خطرات کو کر سکتی ہے، قطع نظر اس کے کہ لوگ اپنا وزن کتنا کم کرتے ہیں۔ البتہ، تحقیق کے مطابق پیٹ پر موجود چربی کے کم ہونے کا تعلق دل کی بہتر کارکردگی سے تھا۔ دی لانسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ادویات کے وزن گھٹانے سے زیادہ فوائد ہوسکتے ہیں اس لیے اس کو صرف مُٹاپے کا شکار مریضوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیئے۔ تحقیق میں سائنس دانوں نے سیماگلوٹائیڈ (ویگووی کے بنیادی جزو) کے اضافی فوائد کا جائزہ لیا۔ یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی رہنمائی میں کیے جانے والے ٹرائل میں دیکھا...
	صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن عزمِ استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں، تاہم پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے، اس سے قبل صدر ٹرمپ کے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر سے ان کی ملاقات کا معاملہ شکوک کا شکار تھا اور اس کی وجہ سے تجارتی میدان میں کشیدگی کو قرار دیا جا رہا تھا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ آج رات گئے ملائشیا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ وہ جاپان اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے، جہاں پر وہ ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے اجلاس سے خطاب...
	پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی
	چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی صرف بانی چیئرمین کی چلے گی۔چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں، لیکن آج ثابت ہوا کہ میں عوام کو قبول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تمام فیصلے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں گے، ہمیں اعتماد میں لیے بغیر بند کمروں کے فیصلے...
	وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ٹی ایل پی 30 دنوں میں حکومت سے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست کرسکتی ہے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم کیوں قرار دیا گیا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ کابینہ کو چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔ 2016 سے جب...
	ویڈیو میں کانگریس لیڈر مختلف مواقع پر مختلف لوگوں سے بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، کچھ طلباء کانگریس کو بتاتے ہیں کہ بدعنوانی عروج پر ہے اور پیپر لیک کے خلاف کارروائی بھی نہیں ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی مستقل ملک کے نوجوانوں کے اہم مسائل اٹھاتے رہے ہیں۔ بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ان دنوں وہ زیادہ توجہ بہار کے نوجوانوں پر دے رہے ہیں اور ان کے مسائل کو سامنے رکھ کر حل تلاش کر رہے ہیں، وہ لگاتار بے روزگاری اور ہجرت کے ایشوز اٹھا رہے ہیں، خاص طور سے نوجوانوں کی آواز وہ مستقل بلند کر رہے ہیں۔ اپنی ایک تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی...
	پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  ڈیفنس فیز مین قائم نجی بینک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو روند دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم عمر اندازاً 30 سال کے قریب ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر...
	—فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے میں متاثرہ شہری کو ملزمان کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کرنے کی دھمکی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی ایئرپورٹ پر شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے کی عدالتی حکم پر ایس ایس پی ملیر نےانکوائری کا آغاز کر دیا، ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سے ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالرز ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی تھی، متاثرہ نوجوان سے رابطہ کیا گیا ہے، پیر کو شہری کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا جب شہری کراچی سے پشاور جارہا تھا، متاثرہ...
	پاکستان نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راستے بند رہیں گے، اور اس دوران اشیاء کی آمد و رفت اور تجارت سے زیادہ اہمیت ایک عام پاکستانی کی جان کی حفاظت کو دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحہ مذاکرات کے دوران ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، اورافغان طالبان حکومت اسے معاہدہ کہے یا نہ کہے، پاکستان کے لیے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ بھارت کے افغانستان میں کردار کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنا دو طرفہ معاملہ ہے، اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وائیڈ بال کے قانون میں بڑی تبدیلی کا تجربہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت پچ پر نئی نیلی اور پیلی لکیریں شامل کی گئی ہیں۔یہ منفرد تبدیلی سب سے پہلے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ اور بعد ازاں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں دیکھی گئی، جہاں وکٹ کے دونوں جانب روایتی وائیڈ لائنز کے ساتھ اضافی رنگین لکیریں نمایاں تھیں۔یہ نئی لکیریں دراصل آئی سی سی کے نئے وائیڈ بال قانون کے ٹرائل کا حصہ ہیں۔ یہ ٹرائل 6 ماہ تک جاری رہے گا، اور اگر کامیاب رہا تو اسے مستقل طور پر وائٹ بال کرکٹ میں نافذ کر...
	سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ، 8خوارج ہلاک سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشنسکیورٹی فورسز کا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025  سب نیوز ٹانک(آئی پی ایس ) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم...
	کراچی میں شہری نے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر کو خط لکھ دیا۔متاثرہ شہری نے چیف جسٹس آف پاکستان، عدالت عالیہ سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی خط میں مخاطب کیا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ کی عمارت میں شہری سے کروڑوں کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئیکراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری لٹ گیا ،2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی۔ خط میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم فوٹیج 28 سے 30 دنوں تک محفوظ رکھتا ہے، کیمروں کی ریکارڈنگ کو محفوظ کرنے کا حکم دیا جائے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ...
	فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے ہونے والی شاہی خاندان کے زیورات کی چوری نے جرمنی کی کمپنی کو عالمی شہرت بخش دی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس: چوری ہونے والے شاہی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگا لیا گیا، چور تاحال آزاد بی بی سی کے مطابق وہ ’باکر‘ نامی ایک لفٹ بنانے والی کمپنی ہے جس کو اس واقعے سےغیر متوقع طور پر عالمی شہرت بخش دی۔ ’بلیسنگ ان ڈسگائس‘، کمپنی کے مزے آ گئے! مذکورہ جرمن کمپنی کا نام تب سامنے آیا جب چوروں نے لوو میوزیم کے اندر داخل ہونے کے لیے اسی کمپنی کی تیار کردہ ایک گاڑی پر نصب ایک سیڑھی کا استعمال کیا۔ اس واقعے کے بعد کمپنی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک...
	سٹی 42: پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا.اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی میں جونیئر کلرک کی 12 آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کردیے ۔کامیاب امیدواروں میں ماریا مبین، احمد سعید اعظم، محمد احمد، احمد حسن، خانسا ، محمد اویس عارف، محمد نعمان، صدف نور، نعمان شاکر، ثنااللہ ، سدرہ امداد، ریشیل امانت شامل ہیں ۔بورڈ آف ریونیو پنجاب میں اسسٹنٹ (خواتین کوٹہ) کی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کیے ۔کامیاب امیدواروں میں ارم شہزادی، عمارہ اکرم، حور فاطمہ، فرزانہ شبیر، مرویش عروج ۔ اقصٰی ارشد، انعم حبیب شامل ہیں ۔حتمی نتائج کی تفصیلات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں.سیکرٹری پی پی ایس سی...
	سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیا جائے خان سے ملاقات سے روک کر اچھا نہیں کیا گیا۔جمعہ کو پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی کے ساتھ ملاقات سے روکنے کے حق میں نہیں۔انہوں نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کے بعد حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں نے ملنا ہی تھا تاہم اس سے...
	  واشنگٹن (ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔    وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔دورے کے حوالے سے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر آج ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ آسیان اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان...
	  سلووینیا (ویب ڈیسک)سلووینیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپ اسرائیل کے احتساب کے لیے اس پر پابندیاں لگانے کی کارروائی شروع کرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلووینیا کی وزیرِ خارجہ ٹینجا فیجون نے کہا کہ غزہ میں ہونے والا موجودہ امن اس عمل کی ضمانت فراہم نہیں کرتا کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ٹینجا فیجون نے غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔  سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی۔تاہم انہوں نے کہا کہ غزہ میں صورتحال اب بھی نازک اور خطرناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں غذا، ایندھن، دوائیوں، پناہ گاہوں کی تعمیر اور دیگر ہنگامی امداد کے لیے ضروری...
	 سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی کے نتیجہ میں 8خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو باقاعدہ طور پر کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اس فیصلے کے ساتھ ہی وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت اب ٹی ایل پی کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی یا تنظیمی سرگرمی انجام نہیں دے سکے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارتِ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون کو رپورٹ...
	اسلامی دنیا نے اسرائیل کے دو نئے متنازع مسودہ قوانین پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ان قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد  اسرائیلی خودمختاری نافذ کرنا اور وہاں غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنا ہے، جسے اسلامی ممالک نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ اسلامی ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمان کی یہ کارروائی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کے برخلاف ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی...
	  لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا اور گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنے پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش دی۔ کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا۔ ایک لاکھ 83 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرض جاری کیے گئے جس کے تحت 22ہزار305 گھر آباد...
	پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا اور مطالبہ کیاہے کہ عالمی برادری اقلیتوں پر مظالم میں ملوث مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقلیتوں کے مسائل پر اجلاس سے خطاب میں کہاکہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش ہے، بھارت میں انتہا پسند نظریات کے بھیانک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاکستانی قونصلر نے کہاکہ بھارتی ریاستی پالیسی اقلیتوں کیخلاف نفرت پر مبنی ہے،بھارت میں عبادت گاہوں پر حملے اور نسل کشی کے اعلانات معمول ہیں، بھارتی انتہا پسند ریاستی پالیسی بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری اقلیتوں پر مظالم میں ملوث مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائے۔