2025-04-25@12:11:31 GMT
تلاش کی گنتی: 508

«جیل میں قید پاکستانی محمد»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکا کی خارجہ پالیسی صدر کے تبدیل ہونے سے نہیں بدلتی، امریکا کا نیا صدر اس پالیسی کو چلانے کی سمت کا تعین کرتا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں ہے، ہم پاکستان میں بیٹھ کر اس بات کا جائزہ نہیں لے سکتے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آ گیا تو عمران خان رہا ہوجائے گا؟ ہر کوئی یہی سوال کر رہا ہے، امریکا میں لابنگ لیگل ہے، انہوں نے ٹرمپ پر بہت خرچ کیا...
    پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں۔ ضلع خیبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات جمہوریت میں ہوتے ہیں اور یہ دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، ان لوگوں سے کہا جائے پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گیارہ سال ہونے کو ہیں عوام کے لیے کیا کیا ؟ وفاقی حکومت ایک سال سے پیسے نہیں دے رہی یا گیارہ سالوں سے؟ جو پیسہ وفاق سے آرہا ہے پہلے اس کا تو حساب دو۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک مرتبہ پھر بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی جماعت پر تنقید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے، یہ لوگ ڈی چوک سے مال و اسباب چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، پہلے فائنل کال دی گئی وہ مس کال ثابت ہوئی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو جیل میں نٹس اور امپورٹڈ چاکلیٹ کھاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی دیکھ چکے ہیں کہ اس شخص کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی ہے، کوئی بھی ذی شعور پاکستانی اس شخص کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے آ کر بتایا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔(جاری ہے) کانفرنس میں ملالہ یوسف زئیبت خواتین کی تعلیم سے متعلق چیلننجز کے حل کے حوالے سے بات کی۔دوسری جانب کرغزستان کی وزیرِ تعلیم بھی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام اّباد میں تعلیمی کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ و صوبائی وزرائے تعلیم بھی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
    عورت مارچ انتظامیہ نے اس سال  عورت مارچ 8 مارچ کی بجائے 12 فروری کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن ڈے پرعورت مارچ منایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم نسواں کے موقع پر ’’عورت مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ اس مارچ اور اس میں لگائے جانیوالے نعروں کے حوالے سے پاکستان کے مذہبی حلقوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ مارچ روز اول سے ہی متنازع ایونٹ بن گیا ہے۔...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ، ڈرافٹنگ اب 13جنوری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب کی ریہرسل 12جنوری کو ہوگی،بارش کی پیش گوئی کی وجہپی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تاریخ کو بدلا جارہا ہے،دو دن آگے ہونے سے پروڈکشن اور براڈ کاسٹرز کو تیاریوں کا مزید موقع مل گیا ہے۔پی ایس ایل مینجمنٹ نے 11 جنوری کو بارش کی وجہ سے تاریخ کو تبدیل کیا،پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔پی ایس ایل سیزن 10کی ڈرافٹنگ گوادر میں11جنوری کو شیڈول تھی،مینجمنٹ اچھے طریقے سے ڈرافٹنگ کا انعقاد کروانے کی خواہشمندہے۔
    اسلام آباد:سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں بننے والی سیاسی جماعت ‘عوام پاکستان’ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد خاقان عباسی کو جماعت کا کنوینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جماعت گزشتہ سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں نے تشکیل دی تھی۔ ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا نعرہ "بدلیں گے نظام” ہے، اور اس کا جھنڈا سبز اور نیلے رنگ کا ہے، جس پر پارٹی کا نام سفید رنگ میں درج ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ جماعت کے اندرونی انتخابات جون 2024 میں مکمل ہو چکے تھے، جس کے بعد پارٹی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لئے کوششیں تیز ہو گئیں۔نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر وکیل فیصل چودھری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔اس حوالے سے فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لئے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے کہ مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی عمران خان سے ملاقات ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا ہے آج ملاقات کا دن ہے لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے، جیل حکام نے تاحال مذاکراتی کمیٹی...