2025-07-10@09:37:01 GMT
تلاش کی گنتی: 518
«علماء اسلام»:
(نئی خبر)
کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے صوبائی مجلس شوریٰ کا ایک روزہ اہم اجلاس 19جنوری بروزاتوار صبح نوبجے جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹریٹ قباء آڈیٹوریم جامع مسجد قباء کراچی میں طلب کیا ہے اجلاس میں نومنتخب اراکین شوریٰ رکنیت کا حلف ،منصوبہ عمل 2024پرعمل درآمد کا جائزہ ،صوبائی مالیاتیآڈٹ رپورٹ پیش کیا جائیگا اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کاتجزیہ ولائحہ عمل اوربلوچستان کے سلگتے مسائل کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی جائیگی اجلاس سے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ خصوصی خطاب کریں گے نومنتخب اراکین شوریٰ، صوبائی ذمہ داران سے بروقت تیاری کیساتھ شرکت کی استدعاکی گئی ہیں ۔
لاہور: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی پریس کانفرنس کررہے ہیں
علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60...

خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا،علی امین گندا پور
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور پورے شہر میں قیامت کا سماء ہے۔وہیں اب اطلاعات سامنے آئی ہیں لاس اینجلس میں آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے۔ تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی سب سے بڑی آگ جسے پالیساڈیس فائر کا نام دیا گیا ہے...

ٹنڈو جام: امین جمعیت عربیہ ضلع حیدرآباد عبدالمنعم اور نائب امیر جماعت اسلامی مولانا ثناء اللہ جمعیت کی شب بیداری سے خطاب کر رہے ہیں
ٹنڈو جام: امین جمعیت عربیہ ضلع حیدرآباد عبدالمنعم اور نائب امیر جماعت اسلامی مولانا ثناء اللہ جمعیت کی شب بیداری سے خطاب کر رہے ہیں
اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارا چنار کے امن و امان، کانوائے، غذائی اجناس و ادویات کی ترسیل نیز کراچی کے حالیہ واقعات میں ایک سیاسی جماعت کے شدید منفی و منافقانہ کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان کی جانب سے پاراچنار کے مسئلے اور کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے دباؤ پر پولیس گردی کے نتیجے میں دو شہادتوں، بے گناہ اسیروں، بلاجواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات نیز زخمیوں کے علاج کے حوالے سے پاکستان کے جید علماء کرام کا ایک مشاورتی اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا نعیم الحسن کے علاوہ...
پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان، محمد صادق نے اعلان کیا کہ پاکستان افغان طلباء کو 4,500 اسکالرشپس فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طلباء کو 4,500 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کر کے علاقائی ترقی اور ہم آہنگی کے حوالے سے اپنے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ فراخدلانہ اقدام پاکستان کے اس یقین کو اجاگر کرتا ہے کہ تعلیم انسانوں اور برادریوں کو بلند کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ میڈیکل، انجینئرنگ، زراعت اور اعلیٰ تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر کے پاکستان افغان نوجوانوں کو اپنے ملک کی تعمیر اور ترقی میں مدد دینے کے لیے ضروری ہنر سے لیس کرنا چاہتا ہے۔ گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی تعلیم...
رابطہ عالم اسلامی اور حکومت پاکستان کے زیرِ اہتمام 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سکول گرلز کانفرنس کے سلسلے میں علما کا اجلاس جاری ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اس اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہیں۔ اس موقع پر اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ’خواتین معاشرت میں ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔پیغمبر محمدؐ نے عورتوں کے لیے تعلیم کی اہمیت پر بہت زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ایک تعلیم یافتہ عورت نسلوں کی نگراں ہوتی ہے، ایک ماں کے طور پر، وہ اپنے بچوں کی پہلی استاد...
اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کیجانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔ لیگی رہنماء افنان اللّٰہ خان کیجانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی رہنماء سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیئے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی جانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔ لیگی رہنماء افنان اللّٰہ خان کی جانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ میں اس...
ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کر کے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی قابض حکام نے شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون کے شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کر دیے۔ ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کر کے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔ فلسطینی ہلال احمر ایک مختصربیان میں کہا ہے کہ طوباس میں اس کے عملے نے شمالی وادی اردن میں تیاسر چوکی سے تین شہداء کی لاشیں وصول کیں۔ شہداء میں 8 اور 10 سال...
کندھکوٹ: جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں
پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ کا باقاعدہ اجرا کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکپتن میں فارمرز کو چیف منسٹر لائیواسٹاک کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیر لائیواسٹاک عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے کسان اور فارمرز کے خواب کو تعبیر دی۔ انھوں نے کہا کہ زراعت اور لائیواسٹاک میں ایک سال میں ریکارڈ کام کیے گئے، لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو چار ماہ کیلئے بغیر سود قرضے دیے جائیں گے۔ لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز کو فی مویشی 27 ہزار بلاسود قرض ملے گا، چیف منسٹر لائیواسٹاک کارڈ کیلئے 4.4 ارب روپے فوری مختص کیے گئے ہیں۔ دوسال میں لائیواسٹاک کارڈ کے تحت...

علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی۔(جاری ہے) جمعرات کو علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلائو گھیرائو کرنے کی بجائے ایسے ہی ”اوو اوو“ کر کے...
فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا میں اسپتالوں کیلئے پاکستان کا پہلا آن لائن میڈیسن آرڈرنگ پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پورٹل کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پورٹل کے ذریعے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس ادویات کے آرڈرز دے سکیں گے، پورٹل میں ادویات کی منظور شدہ لسٹ پہلے موجود ہوگی، آرڈر خود کار طور پر تیار ہوگا۔ بریفنگ کے مطابق سسٹم میں ضلع کے جغرافیائی پروفائل کے مطابق ادویات کی ضروریات فیڈ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوامی خدمات کیلئے صحت اور تعلیم ترجیحات ہیں، صوبے کی مالی خود کفالت کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا...
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرک میں شہید 3 جوانوں کو انکے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کرک میں شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اورعلاقہ عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں. تینوں جوان 6 اور 7 جنوری کو دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں لانس حوالدارعباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا ہے کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور حکم ملا کہ شہداء کی بات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر کو انصاف کی فراہمی اور بانیٔ کی رہائی کے لیے پر امن احتجاج کیا، ہمارے ورکر زخمی اور شہید ہوئے اور ہم پر ہی مقدمات ہوئے۔ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...