2025-11-04@13:16:49 GMT
تلاش کی گنتی: 2854

«ملازمین کی برطرفی»:

(نئی خبر)
    مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب لائیو فوٹوز اپنی اصل حالت میں بھیج سکیں گے۔ لائیو فوٹوز عام تصاویر سے مختلف ہوتی ہیں کیونکہ ان میں ایک اسٹل فوٹو کے ساتھ چند سیکنڈ کی ویڈیو اور آواز بھی شامل ہوتی ہے، جس سے تصویر جاندار محسوس ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیکر تخلیق کرنا مزید آسان بنادیا اس سے پہلے واٹس ایپ پر بھیجی گئی لائیو فوٹوز صرف اسٹل تصویر کی صورت میں نظر آتی تھیں، جبکہ صارفین انہیں صرف جی آئی ایف (GIF) میں بدل کر بھیج سکتے تھے لیکن اس میں معیار کم اور آواز شامل نہیں ہوتی تھی۔ نئے فیچر کے ذریعے اب...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے حکام سے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر(C-13 )کے متاثرین سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ایک ماہ میں مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران سی ڈی اے کے مجسٹریٹ سردار آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ “آپ نیب کے کہنے پر اگر کارروائیاں کریں گے تو پھر قانون کہاں ہے؟” انہوں نے مزید کہا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی نظام میں اصلاحات کے تحت شام کی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا اور عدالتوں پر مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کے تحت پشاور اور ایبٹ آباد کی سیشن کورٹس میں دوسری شفٹ کے اوقات کار متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ نئی شام کی عدالتیں دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک فعال رہیں گی۔ پشاور ہائیکورٹ کے مراسلے کے مطابق یہ عدالتیں سول نوعیت کے مقدمات، بشمول رینٹ اور فیملی کیسز، کی سماعت کریں گی۔ اس کے علاوہ منشیات کے مقدمات میں نامزد خواتین اور نابالغ ملزمان کے کیسز...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔ پاور ڈویژن کی تازہ رپورٹ کے مطابق 9 ستمبر 2025 تک متعدد صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی صارفین کیلئے بحالی کا کام جاری ہے۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے: متاثرہ علاقوں: ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈی آئی خان متاثرہ فیڈرز: 80 فیڈرز، 27 گرڈ بحال شدہ فیڈرز: 19 مکمل، 57 جزوی متاثرہ صارفین: 202,328 میں سے 94,742 بحال باقی صارفین (107,586) کی بحالی پانی اترنے کے بعد 10 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے: متاثرہ علاقے: لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ متاثرہ فیڈرز: 67 فیڈرز...
    فیصل آباد: فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ 320 ملی میٹر بارش ہوئی، جس نے واسا فیصل آباد کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کے مطابق بارش کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہا۔ شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم واسا نے فوری نکاسی آب کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق، تمام ڈی واٹرنگ سیٹس اور سکر مشینیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں، اور افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری علاقوں، خاص...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے بیرونی امداد نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجرا کے دوران پریس کانفرنس میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو پاکستان اپنے مالی وسائل سے کرے گا، اس کیلیے بیرونی امداد نہیں لی جائیگی۔ انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب سے فصلوں، گھروں اور انفرااسٹرکچر کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے بعد بحالی اور تعمیر نوکی ضروریات کا اندازہ لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا حقیقی تخمینہ سیلاب اترنے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے تاثر کی تردید کی...
    طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کا معاملہ ، تھانہ صدر بیرونی میں علیمہ خان ، نعیم پنجھوتہ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دی تھی ۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میں دیگر میڈیا...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم اور بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ “پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات” ????ملاقات میں لاہور میں ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر بھی موجود تھے ????پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا معزز… pic.twitter.com/zriv8PUiqH...
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے والدین کی سگریٹ نوشی کی وجہ سے بلا ارادہ سگریٹ کا دھواں سانس میں لیتے ہیں، اس عمل سے ان کے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو سکتے ہیں اور ان کو سانس کے دائمی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جرنل تھورکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی کے سبب نسلوں کے درمیان ہونے والے نقصان کی نشان دہی کی گئی۔ تحقیق میں والد حضرات پر زور دیا گیا کہ بچوں کے قریب سگریٹ نوشی کرنے سے گریز کریں تاکہ ان مسائل کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ یونیورسٹی آف میلبرن کے محققین کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کے پوتے پوتی (یا...
    کراچی: جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ نے اپنی اراضی سے قبضہ فوری واگزار کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اراضی کو مزید قبضے سے بچانے کے لیے سیکیورٹی گارڈز کا تقرر بھی کیا جائے گا۔ ان فیصلوں کی منظوری پیر کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں دی گئی، اجلاس میں جامعہ کی قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کرانے کی متفقہ منظوری کے ساتھ ساتھ متفقہ طور پر طے پایا کہ جامعہ کی زمینوں کو واگزار کرانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کیا جائے گا اور ان کے تعاون سے یہ عمل یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جامعہ کراچی...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں مختلف پہلووٴں کا جائزہ لینے اور چند اہم دفعات پر غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال عدالت کی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے سے متعلق ترامیم کے نفاذ کو موٴخر کر دیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں شرکت کرنیو الے ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان شامل تھے۔ اجلاس میں جسٹس شہزاد احمد ملک، جسٹس عقیل...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایف بی آر کی وکیل عصمہ حامد نے دلائل کا آغاز کیا اور مؤقف اپنایا کہ کسی ٹیکس پیئر نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں سیکشنز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ وکیل ایف بی آر  نے کہا کہ 2022 میں 89 درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تمام عدالتی فیصلوں میں ایک سی چیز کیا ہے؟، انہوں نے ہدایت دی کہ تمام عدالتی فیصلوں کی بریف سمری عدالت میں جمع کروا دیں۔ عصمہ...
    شکاگو(نیوز ڈیسک) پاکستانی امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کی جانب سے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کے دورہ شکاگو کے موقع پر بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ملاقات میں شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی-امریکی کاروباری برادری کے نمایاں اراکین ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات، ٹیکنالوجی، توانائی، صحت کی دیکھ بھال اور وینچر کیپیٹل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کار شریک تھے۔ اپنے ریمارکس میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کی تجارتی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ انہوں نے باہمی مفاد میں آنے والے...
    اتحاد ایئرویز نے رواں سرما کے لیے محدود مدت کی خصوصی سیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایشیا اور افریقہ کے کئی شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں 30 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ ایئرلائن کے مطابق مسافر اس آفر سے فائدہ اُٹھانے کے لیے اپنی ٹکٹیں 12 ستمبر تک بک کر سکتے ہیں۔ رعایتی کرایے ستمبر 2025 سے مارچ 2026 تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: اتحاد ایئرویز کا ہزاروں غیرملکی بھرتی کرنے کا اعلان یاد رہے کہ اسی ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 1.1 ارب درہم منافع اور ریکارڈ مسافروں کی تعداد کا اعلان کیا تھا۔ ایئرلائن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 7 ستمبر تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 50 گرڈ اسٹیشن اور 513 فیڈرز سیلاب کے باعث متاثر ہوئے جن میں سے اب تک 254 مکمل اور 253 عارضی طور پر بحال کیے جاچکے ہیں۔ اب تک 16 لاکھ 41 ہزار صارفین میں سے 13 لاکھ 61 ہزار 641 صارفین کو بجلی فراہم کردی گئی ہے، جبکہ باقی 2 لاکھ 76 ہزار 745 صارفین کے لیے بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) فیسکو کے علاقوں میں 27 گرڈ اور 80 فیڈرز بند ہوئے۔ ان میں سے 15 مکمل اور 61 عارضی طور پر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز لیٹیگنٹس فیسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے، جبکہ کیس سے متعلق معلومات اور عدالتی فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن دستیاب ہوں گی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فیسیلی ٹیشن سیل صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کے اندراج کے لیے ہوگا۔ مزید یہ کہ سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی اسی سیل کے ذریعے جمع کرائی جا سکے گی، اور تمام ریکارڈ ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رکھا جائے گا۔
    ملک میں سیلابی صورتحال، وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان میں مہنگائی کے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے وزیر اعظم کی قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آنے والے دنوں میں مہنگائی پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکنے والے بنیادی ملکی...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی اسلام آباد واٹر سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں اسلام آباد میں پانی کی بچت اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھانے اور بارش کے پانی کو زیر زمین دوبارہ منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز...
    اسلام آبادمیں سعودی سفارت خانے کے زیراہتمام خون عطیہ کرنے کیلئے کیمپ کا انعقاد pic.twitter.com/xKAAN2FJ8F — WE News (@WENewsPk) September 3, 2025 آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ گرڈز اور فیڈرز کی بڑی تعداد بحال کر دی گئی ہے اور 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 4 لاکھ 59 ہزار کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ باقی ساڑھے...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی 2023جلا وگھیراو کے کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خان اور والد...
    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل حافظ احسان کھوکھر نے سپریم کورٹ کے قواعد و ضوابط میں بہتری کے لیے اہم تجاویز سپریم کورٹ کو بھجوا دیں۔ ان بارہ صفحات پر مشتمل تحریری تجاویز رجسٹرار سپریم کورٹ کے ذریعے جمع کروائی گئیں، جن میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ تجاویز میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آمدن پیدا کرنے کا ادارہ نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی اس کی اولین ذمہ داری ہے۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ آئین کی شق 37(D) کے تحت سستے اور فوری انصاف کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ دستاویز میں دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک جیسے...
    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے اب تک 43 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہونے کے باعث 3300 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ سیلاب میں پھنس جانے والے 12 لاکھ 92 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 405 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 425 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی...
    اٹلی میں ایک متنازع فیس بک پیج کو پولیس کی تحقیقات کے بعد بند کر دیا گیا، جہاں ہزاروں مرد اپنی شریکِ حیات، بہنوں اور دیگر خواتین کی نجی اور قریبی تصاویر، اکثر ان کی اجازت کے بغیر، شیئر کرتے تھے۔ اس گروپ کا نام “Mia Moglie” (میری بیوی) تھا اور اس کے قریب 32 ہزار مرد ارکان تھے۔ پولیس کی کارروائی اور شکایات اطالوی پوسٹل پولیس کے مطابق 2019 سے اب تک اس گروپ پر لاکھوں تصاویر شیئر کی گئیں۔ متعدد خواتین کی شکایات کے بعد 20 اگست کو فیس بک کے مالک ادارے میٹا نے یہ صفحہ مستقل طور پر بند کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں شکایات موصول ہوئیں۔ خواتین...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی۔ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے...
    تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ہی ترجمان پر برس پڑے۔ترجمان نے دورانِ گفتگو وزیراعلی کو جرمن سفیر کی ملاقات کا وقت یاد دلایا تو علی امین گنڈا پور برہم ہو گئے۔وزیراعلی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سفیر آ گیا ہے تو کیا ہوا، تھوڑا انتظار کر لے گا۔ تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو۔علی امین گنڈا پور نے ترجمان کے پیغام کو نظر انداز کرتے ہوئے میڈیا سے اپنی گفتگو جاری رکھی۔...
      وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ہی ترجمان پر برس پڑے۔ ترجمان نے دورانِ گفتگو وزیراعلیٰ کو جرمن سفیر کی ملاقات کا وقت یاد دلایا تو علی امین گنڈا پور برہم ہو گئے۔ وزیراعلیٰ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “جرمن سفیر آ گیا ہے تو کیا ہوا، تھوڑا انتظار کر لے گا۔ تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو۔” علی امین گنڈا پور نے ترجمان کے پیغام کو نظر انداز کرتے ہوئے میڈیا سے اپنی گفتگو جاری رکھی۔ Post Views: 8
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین...
    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس رپورٹ پر کارروائی کے لیے 22 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی وقار عباسی، مدعی مقدمہ کے وکیل، تفتیشی افسر محمد وسیم اور فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ عدالتی حکم پر ملزمان آگئے ہیں، میری گزارش ہے رپورٹس پر نظر ثانی کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اے ٹی اے...
    برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے فیملی ری یونین کے تحت تمام نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ پناہ کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیےکیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پناہ گزین بھی عام فیملی امیگریشن قوانین کے پابند ہوں گے۔ اب انہیں اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے کے لیے وہی شرائط پوری کرنی ہوں گی جو برطانوی شہریوں پر لاگو ہیں جن میں کم از کم سالانہ 29 ہزار پاؤنڈ مشترکہ آمدنی کا ثبوت شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف...
    اسلام آباد: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی، جوگزشتہ دو ماہ میں سب سے کم سطح ہے، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ دیہی اور شہری علاقوں میں خراب ہونیوالی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تقریباً 25 فیصد کمی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے اگست کیلیے مہنگائی کی پیشگوئی 4 سے 5 فیصد تھی، جس کے برعکس اصل شرح کہیں کم رہی، تاہم وزارت نے خبردارکیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ زرعی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کے باعث خوراک کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔  مہنگائی کے اعداد و شمار ایسے وقت پر جاری کیے گئے ہیں جب اسٹیٹ بینک...
    بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام بھیجی گئی 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، احمد اویس اور نیازاللہ نیازی کا نام شامل ہے۔ نعیم پنجوتھہ، ظہیر عباس اور عاقل خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، وکلا رہنما منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خانم بھی اڈیالہ جیل آئیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے گی۔...
    ایس ائی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا اور 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گُزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات  میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ  جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکوئٹی انویسٹمنٹ...
    اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کردیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 214 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
    راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں 11 سال کائنات کی موت پر ہونے والی فیکٹ فائنڈنگ کے حوالے سے اسپتال ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں دو سینئر ڈاکٹروں کی غلفت اور لاپروائی کی وجہ سے علاج میں تاخیر ثابت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپتال کی پیڈز سرجری میں ڈاکٹر نے غلط تشخیص کرکے 11 سالہ  کائنات کا اپینڈکس آپریشن کردیا تھا، کائنات کو پیٹ میں شدید درد تھا اور وہ چیختی چلاتی دم توڑ گئی تھیں۔ علاج میں غلفت اور لاپروائی کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف  انضباطی کارروائی کے لیے سربمہر رپورٹ سیکریٹری ہیلتھ کو بھجو ادی گئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ذمہ دار قرار پانے والے دو سینئر ڈاکٹروں کے نام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب جا...
    محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز  امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور  اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
    ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانیہ نے لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کردی انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو دنیا کی آنکھوں کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر علی محمد خان اور عادل بازئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔ علی محمد خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے نے اسپیکر آفس میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا۔ دوسری جانب، عادل بازئی نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ تخفیف غربت اور اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کمیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیٹی کے ممبر تھے۔ عادل بازئی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے احکامات پر تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ عمران خان کی ہدایت...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں...
    پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی دباؤ کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل نجی چینل کی رپورٹر ام فروا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم اے کے اجلاس میں زیر غور آیا۔ اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک تھے جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلینک آن وہیلز کو فوری طور...
    کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیار ادارے سینیٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ڈیڑھ سال بعد طلب کر لیا گیا ہے یہ اجلاس موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے تقریبا ڈیڑھ سالہ دور میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے۔ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا 51واں اجلاس  ڈپٹی چیئر سینٹ ڈاکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں جمعرات 3 ستمبر کو کراچی کے گلشن اقبال سائنس کیمپس میں بلایا گیا ہے، اجلاس کئی حوالوں سے اہم ہے لیکن اجلاس کے ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں 2013 اور 2017 کے 235 اساتذہ کے سلیکشن بورڈز کی رپورٹ اور وائس چانسلر...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال کے سبب  سندھ کی درخواست پر آج (جمعہ) ہونے والا نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی)  کا 11واں اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے ٹیکنیکل ممبرنے بھی حاضری سے معذوری کا اظہارکردیا تھا جس پر وزارت خزانہ نے اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ این ایف سی میں 9 ممبر ہوتے ہیں جن میں ایک وفاقی وزیرخزانہ  محمد اورنگزیب ہیں جو کمیشن کی صدارت  کرتے ہیں، باقی ہرصوبے کے دوممبر کمیشن  کا حصہ ہیں۔ان میں ایک ہرصوبے کا وزیرخزانہ ہوتا ہے جبکہ ہرصوبے سے ایک ٹیکنیکل ممبربھی لیا جاتا ہے۔ این ایف سی سیکرٹریٹ کے مطابق 9  میں سے آٹھ ارکان نے...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفیٰ علی نے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، شیلڈ اور انعام سے نوازا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑی بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی،کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
    پیٹرولیم سیکٹر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ اوگرا (OGRA) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو لازمی طور پر اپنائیں۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق تمام لائسنس یافتہ ادارے — جن میں ایل پی جی، سی این جی، ریفائنریز اور آئل انڈسٹری شامل ہیں — کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ “راست کیو آر کوڈ” پر مبنی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنائیں اور اسے نمایاں طور پر اپنے کاروباری مقامات پر آویزاں کریں۔ ادارے اب صارفین کو کیش کے بجائے ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اور **31 اکتوبر کے بعد کوئی بھی...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 3 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اگر ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے یا ٹرائل میں تاخیر کا باعث بنے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کا حوالہ دیا اور کہا کہ مزید انکوائری والے کیسز میں ضمانت دی جا سکتی ہے۔ صرف جرم کی سنگینی عدالت سے ضمانت دینے کا اختیار چھیننے کے لیے کافی نہیں۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا کہ ضمانت...
    اسلام آباد: 26 ترمیم کے بعد پی ٹی آئی اعلیٰ عدالتوں سے خاطر خواہ ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کیساتھ جیل میں ملاقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، قبل ازیں ایسی ہی ان کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض کیساتھ واپس کر دی تھی جس کیخلاف اپیل تاحال زیر التوا ہے۔ 25 جون کو وزیراعلیٰ گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں گئے، صوبائی بجٹ پر مشاورت کیلئے عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر غور کی استدعا کی، جسٹس منصور نے چیف جسٹس یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر زور دیا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد وزیر اعلیٰ گنڈا پور...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اویس لغاری، علی پرویزملک اور راناتنویر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے لئے 11 ارب میں سے 3 ارب 81 کروڑروپے فوری جاری کرنے کی منظوری اورپی ٹی وی کو بتدریج بجٹ پرانحصارکم کرنے اورخود کفالت کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سی اینرجیکو کے ذمے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے لئے سیٹلمنٹ فریم ورک منظورکرلیا گیا جب کہ پاور ڈویژن کی تجویز پر کیپٹیو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس...
    اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے چھوٹے...
    عمران خان کی ہدایت پر جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کردی تھی۔ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور کمیٹی ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چُھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے، جنید اکبر یہ اعلان انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قید تنہائی میں رکھنے ، ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، میں جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگر دو بہنوں نے بانی سے ملاقات کی۔ علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ، 4 مہینے بعد ہماری اکٹھے بہنوں کی ملاقات کرائی گئی، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر سمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی ) کمیٹی کے ممبر  ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔ اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔ سیکریٹری کمیٹی  نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔ کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں پنجاب میں شدید بارشوں اور دریائے چناب، ستلج اور راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں پیشگی انخلا، محفوظ مقامات پر منتقلی اور امدادی سامان کی ترسیل پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی جانب سے پیشگی معلومات اور وارننگ کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ قیمتی انسانی جان اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہا ہے۔عوام حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ مقامی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تین گھنٹوں کی پارکنگ فیس 90 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کردی گئی ہے۔ تین گھنٹے مکمل ہونے کے بعد فی گھنٹہ چارجز 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔ اس اضافے کے بعد ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور پارکنگ عملے کے درمیان تکرار معمول بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس میں اچانک اضافے نے مالی دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر پہلے ہی ٹیکسی اور دیگر سہولتوں کے نرخ بلند ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان سے اس حوالے سے مؤقف لینے کی کوشش کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی  ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے اپنی بہنوں کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملاقات کی کوشش کر رہی تھیں، مگر مسلسل رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ بالآخر چار ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہو سکی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت تسلی بخش ہے، البتہ ان کی آنکھ میں کچھ مسئلہ ہے جس کے علاج کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔...
    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری  دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں پی ٹی وی کے لیے 11 ارب میں سے 3.81 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری اور پی ٹی وی کو بتدریج بجٹ پر انحصار کم کرنے اور خود کفالت کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں سی اینرجیکو کے ذمے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے لیے سیٹلمنٹ فریم ورک منظور کرلیا گیا جب کہ پاور ڈویژن کی تجویز پر کیپٹیو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری بھی...
    سڈنی: آسٹریلیا نے ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ایران کی حکومت میلبرن اور سڈنی میں ہونے والے یہودی مخالف حملوں میں براہ راست ملوث ہے، اسی وجہ سے ایرانی سفیر کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی بھی کرے گا۔ وزیر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر اور 3 دیگر اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے جبکہ تہران میں آسٹریلیا کے سفارت خانے کی کارروائیاں معطل کر دی گئی ہیں۔  
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سفیر کو کامیاب سفارتی خدمات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں اور حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے جلد دورہ پاکستان کی امید بھی ظاہر کی۔ سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ اپنے 9 سالہ قیام کے دوران حکومت اور عوام کی جانب سے ملنے والے تعاون اور دوستی کے وہ شکر گزار...
    سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے تہران کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ دو یہودی مخالف حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ اس الزام کے بعد آسٹریلیا نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے ایرانی سفیر اور تین دیگر سفارتی اہلکاروں کو سات دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے...
    اسلام آباد: گلگت بلتستان میں خطرناک گلیشیئر پھٹنے (گلوف) سے پہلے بروقت اطلاع دے کر 300 انسانی جانیں بچانے والے تین “خاموش ہیروز” وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملے۔ وزیراعظم نے ان کی بہادری اور احساسِ ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف اپنی زمین کے لوگوں کو بچایا بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ یہ عمل سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ ان تینوں ہیروز — وصیت خان، انصار، اور محمد خان — نے مشکل وقت میں فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت اطلاع دی، جس سے بڑے جانی نقصان کو روکا جا سکا۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے تینوں افراد کو نہ...
    وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے میں لیپ ٹاپس لاپتہ ہونے والے کا انکشاف ہواہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ اسکیم کے تحت دیے گئے 1011 لیپ ٹاپ چوری یا گمشدہ قرار دیے گئے، جن میں سے اب تک 784 کی ریکوری ہو چکی ہے جبکہ 227 لیپ ٹاپ اب بھی لاپتہ ہیں۔ 12 ملین روپے کا مالی نقصان آڈٹ حکام نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان لاپتہ لیپ ٹاپس سے **مجموعی طور پر 12 ملین (1 کروڑ 20 لاکھ روپے) کا نقصان ہوا ہے، لیکن افسوسناک طور پر تاحال ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں  کی گئی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وضاحت اجلاس میں ہائر...
    ویب ڈیسک: قومی عدالتی پالیسی سازی کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے ملک بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں کے لیے سخت اور تیز رفتار ٹائم لائنز مقرر کر دیں، خصوصاً زمین سے متعلق تنازعات، عائلی معاملات اور کم عمر مجرمان کے مقدمات کو فوری نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے اپنے 54 ویں اجلاس میں مقدمات کو زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے ہر ایک کے فیصلے کے لیے مدت مقرر کی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  کمیٹی نے کہا کہ یہ ٹائم لائنز ججز کی کارکردگی کے...
     ویب ڈیسک :ضلع نوشہرو فیروز کےشہرکنڈیارو میں محکمہ تعلیم کےسرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ اساتذہ کی تنخواہوں اورپنشن سےقسط وارکٹوتی کاحکم دیدیاگیا،ضلعی ایجوکیشن آفیسر نو شہروفیروز کی جانب سےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔   نوٹیفکیشن کے مطابق 173 ملازمین اور ریٹائرڈ عملےکی تنخواہوں اورپنشن سےکٹوتی کی جائےگی،بی پی ایس 1سے 10 تک کےملازمین کی تنخواہوں سے3ہزارروپےماہانہ کٹوتی کی جائے گی،بی پی ایس11سے16تک کےملازمین کی تنخواہوں سے 5 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی ہوگی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  اس کےعلاوہ بی پی ایس 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 10 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کی جائے گی،کٹوتی اُن رقوم کی واپسی کےلیےکی جارہی ہےجو اہلِ خانہ نےبی آئی ایس پی سےوصول کی...
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان پی ٹی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین زیروبیلنس کے باوجود اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ روزانہ...
    ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق صارفین زیروبیلنس کے باوجود  اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں  جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛...
    وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر کے درمیان ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی بات ہوئی جبکہ کلاڈ برسٹ اور سیلاب کی تباہ کاریوں، مربوط ریلیف ورک پر گفتگو کی گئی۔بھارتی جیلوں میں طویل عرصہ سے مقید کشمیری لیڈر یسین ملک و دیگر اسیر کشمیری رہنماوں کی رہائی کے لیے پاکستان کی کوششوں میں تیزی لانے کی تجویز دی گئی۔مدنی مسجد کی تعمیرِ نو کی تجاویز سمیت دیگر امور پر تبادلِ...
    کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا بیان اور فوٹیج سامنے آگئی ہے۔شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل چکی ہے. جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، عینی شاہدین گولی چلنے کی آواز کسی نے نہیں سنی۔ڈی آئی جی فیصل بشیر نے کہا کہ گاڑی کے شیشے چڑھے ہوئے تھے قریب کسی کے ہونے کے شواہد نہیں ملے اس کے علاوہ سی ڈی آر کا ڈیٹا چوبیس گھنٹے...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر کے درمیان ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی بات ہوئی۔
    لاہور میں یومِ آزادی کے موقع پر فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کی شکل میں مبینہ غیر اخلاقی تقریب سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس کا شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے جس میں جنان سندھو، رحمت ظفر، جان حسینہ اور سات نامعلوم خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلبرگ کے ایک اسٹوڈیو میں عریاں لباس پہن کر فحش گانوں پر ویڈیوز بنائی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیمنٹ سستا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی بوری 36 روپے سستی ہوگئی۔ سما ٹی وی کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے ملک میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی، ایک سال پہلے 50 کلو سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1448 روپے تھی۔بعض شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1510 روپے تک بھی فروخت ہورہی ہے تاہم اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری 1367 اور راولپنڈی میں 1372 روپے کی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 3 ارب روپے کے فنڈز جاری کر...
    پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ٹورازم پولیس کی ملازمت میں توسیع ایک دفعہ ہوگی۔ بل کے متن کے مطابق فیصلہ سیاحت کے سیزن کے شروع ہونے اور نئی بھرتی میں تاخیر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ملازمت میں توسیع سے پہلے ٹورازم ترمیمی ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش ہوگا۔ ترمیم کے تحت ٹورازم پولیس کی بھرتی مخصوص مدت کے لیے کی جائے گی، اتھارٹی اپنی مجاز استعداد کی ترقی کے بعد اپنی پولیس بھرتی کر سکتی ہے۔ Tagsپاکستان
    علامہ سید جواد نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام حسینؑ کی سیرت سے الہام لیتے ہوئے، علامہ اقبال فکر و رہنمائی کا چراغ بنے اور محمد علی جناح عزم و تدبیر کا پیکر ثابت ہوئے۔ دونوں شخصیات نے مل کر امتِ مسلمہ کو جابر و ظالم انگریز کے پنجۂ استبداد سے نجات دلائی۔ مگر آج کا پاکستان اقبال کے افکار پر نہیں، بلکہ اُس غلامانہ ذہنیت پر کھڑا ہے جو انگریز نوازی، مغرب کی اندھی تقلید اور حقیقی آزادی سے گریز کا دوسرا نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ آزادی کے موقع پر پنجاب اسمبلی، مال روڈ لاہور پر تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ اور المصطفیٰ اسکاؤٹس اوپن گروپ رجسٹرڈ کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان سکاؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس...
    مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی کے اڈوں کی تشہیر ، پولیس لاکھوں روپے ہفتہ وصول کرنے لگی، ذرائع فیز 2 جامی کمرشل میں نزد جنرل اسٹور، کھڈا مارکیٹ، فیز 7 خیابان عباسی نالا والا روڈ،کلاک ٹاور و دیگر علاقے شامل ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں مساج سینٹرز کی آڑ میں فحاشی کے اڈے قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی کے اڈوں کی تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفینس کے علاقے فیز 2 جامی کمرشل میں نزد جنرل اسٹور، کھڈا مارکیٹ، ڈیفینس فیز 7 میں خیابان عباسی نالا والا روڈ، فیز 2 کے علاقے جوس کارنرکے قریب۔ سی ویو کے علاقے کلاک ٹاور کے...
    سٹی42:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وفاقی حکومت سے  خیبرپختونخوا، گلگت اور آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقے قرار دینے کی درخواست کی ہے۔  ایکس پر اپنی پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نےلکھا کہ بونیر ، سوات ، باجوڑ ، بٹگرام (خیبر پختونخوا )، گلگت اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ ڈیکلئیر کیا جاۓ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہپہلے ہی  غربت اور دہشت گردی کا شکار لوگوں پر نئی  آفت ٹوٹ پڑی ہے ۔ کلاؤڈ برسٹ ، آسمانی بجلی ، فلیش فلڈ قیامت ڈھا رہے ہیں ،بڑی آزمائش اور تکلیف کا وقت ہے۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز نے جمعہ کو وزارت ریلوے میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ریلوے کے شعبے میں جدید تعاون، تکنیکی مہارت اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔(جاری ہے) دونوں فریقین نے تکنیکی تعاون، تربیتی پروگرامز اور سیاحت پر مبنی ریل سروسز کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ریلوے کی ترقی کیلئے شراکت داری کے نئے امکانات پر روشنی ڈالی اور آسٹریلیا کے اعلیٰ ریلوے نظام...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے گارمنٹس گروپ ’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے چیئرمین ہوآنگ وئیگو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ مزید پڑھیں: امریکی ماہرِ معیشت کی مودی کو تنبیہ: چین مخالف امریکی ایجنڈے کا مہرہ نہ بنیں انہوں نے چیلنج فیشن گروپ کی جانب سے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے لیے 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے، دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی کا ذکر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی بیٹی نے عدالتی کارروائی...
    راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں خاوند کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی اہلیہ کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام ہوگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق لواحقین نے متوفیہ کے جسم پر تشدد کی نشانات دیکھے تو لاش کوٹ ادھو سے واپس راولپنڈی لے آئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کا پوست مارٹم کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق 10 اگست کو گرجا روڈ سے مسماتہ ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے اسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گر کر سر اور جسم پر چوٹیں لگنا بتایا، 14 اگست کو مسامتہ ثمینہ کے دم توڑنے پر لاش تابوت میں بند کرکے خاموشی سے کوٹ ادھو لے گئے۔ کوٹ ادھو میں خاموشی...
    مصنوعی ذہانت نے انسانوں کے جذبات اور تعلقات پر گہرا اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں چین میں پیش آنے والا ایک انوکھا واقعہ اس کی مثال ہے، جہاں ایک بزرگ شخص نے اے آئی سے تخلیق شدہ لڑکی کی محبت میں اپنی بیوی سے طلاق لینے کی ٹھان لی۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح انسانی جذبات اور وابستگیوں کو بدل رہی ہے۔ چین کے 75 سالہ بزرگ جیانگ سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہوئے ایک ایسی لڑکی کی تصویر پر رُک گئے جو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ اس لڑکی کا چہرہ اور حرکات اس قدر حقیقی معلوم ہو رہی تھیں کہ جیانگ، لاعلمی کی وجہ...
    امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرےگا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت پر پہلے ہی اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جو مزید بڑھائے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ۔ پیوٹن سربراہی اجلاس: امریکا کی روس پر پابندیوں میں عارضی نرمی وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف پہلے ہی لگایا جا چکا ہے، جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اگلے چند دنوں میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق بھی ہو جائے گا، جس کے بعد بھارت کو کل 50 فیصد...
    سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کی تردید کردی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اعلامیے میں بارز سے مشاورت کا کہا گیا، سپریم کورٹ بار سے مشاورت میں فیسوں کا اضافہ نہیں تھا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار سے مشاورت کی گئی ہے تو ریکارڈ سامنے لایا جائے، فیسوں میں اضافہ انصاف کی فراہمی کے لیے مددگار نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالت میں مقدمات کیلئے فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
    26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواستوں کو فل کورٹ کے بجائے آئینی بنچ کے سامنے مقرر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 9 ججوں کی رائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خطوط اور ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس پہلی بار منظر عام پر آگئے۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی: 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور ایس آئی ایف سی تحلیل کرنے کا مطالبہ جاری تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر 2024 کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ کیس کو 4 نومبر کو فل کورٹ کے سامنے سنا جائے۔ تاہم چیف جسٹس پاکستان نے آرٹیکل 191A کے تحت مؤقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواستیں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادوف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری فروغ دینے کی ضرورت‘ برادرانہ تعلقات کو دونوں ممالک کے مفاد میں مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ براہِ راست فضائی روابط سے تجارتی اور عوامی تعلقات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر بھی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ خطے میں دیرپا استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے، پاکستان تنازعات کے...
    فائل فوٹو یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں خلیجی میڈیا ٹیم سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور اور یورپی سطح پر میڈیا تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے میڈیا ٹیم کو جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ سفیر پاکستان نے فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر مثبت رپورٹنگ کو سراہا اور یورپ کی سطح پر پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔
    کراچی: پولیس نے کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سے ملنے والی نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملنے کے معاملے پر 17 روز بعد مقتول ساجد کے اہل خانہ کو مقتولہ ثنا کی تدفین کی اجازت دے دی۔ مقتول ساجد کی والدہ نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہے، حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے، ہمارے بیٹے اور بہو کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہو ثنا کی تدفین مسلم طریقے سے کریں گے، پولیس نے اب تک اس کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ مقتول ساجد کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ پولیس سے اجازت ملنے کے بعد مقتول ساجد کے ورثا...
    سری نگر(نیوز ڈیسک) بھارت کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے 1990 میں پیش آنے والے نرس سرلا بھٹ کے قتل کے 35 سال پرانے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے تجزیہ کار انصاف کی فراہمی کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کریک ڈاؤن کو جواز دینے اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی حکومت کے مطابق کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے آغاز کا سبب بنا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہجرت زیادہ تر رضاکارانہ تھی۔ 11 اگست کو سری نگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سابق جے کے ایل ایف ارکان پیر نور الحق شاہ اور یاسین ملک کے...
    صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، امن معاہدے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادوف نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، جبکہ براہِ راست فضائی روابط کے قیام سے تجارتی اور عوامی تعلقات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر سفیر کو مبارکباد دی اور اسے خطے میں...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 9 سے 14 برس تک کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔کراچی میں منعقدہ سیمینار میں ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزار سے زائد سروائیکل کینسر کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں 3 ہزار سے زائد خواتین جان کی بازی ہارجاتی ہیں۔سندھ کے مختلف اضلاع میں 4 ہزار سے زائد خواتین اوربچیوں پر تحقیق کی گئی جس کے نتائج کی بنیاد پر 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ایچ پی وی ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  ویکسین سکولوں اور دیگر مراکز...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے مذہبی اْمور سردار محمد یوسف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقلیتی حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا ،صدرِ مملکت نے کہاکہ اقلیتی عبادت گاہوں کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ اقلیتی فلاحی فنڈ سے 2 ہزار 236 طلبہ کو 6 کروڑ روپے کے وظائف دئیے گئے ۔ایک ہزار 231 ضرورت مند افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی ،32 اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت اور تزئین کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 12 اگست 2025ء ) وزیرمملکت سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 90 فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے، بانی سے ملاقات پر پاکستان کی سیاست نہیں چل سکتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شکائتیں بہت ہیں ہر کوئی بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرتا ہے،بانی کو ہر بندہ جاکر دوسروں کی شکایت کرتا ہے، بانی سے ملاقاتیں جیل مینوئل کے تحت ہوسکتی ہیں کسی کی مرضی سے ملاقاتیں نہیں ہوسکتی۔بانی سے ملاقات نہ ہونے میں وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ قیدیوں سے ملاقات جیل مینوئل کے مطابق...