2025-09-18@16:20:39 GMT
تلاش کی گنتی: 2040

«افراد کی لاشیں»:

(نئی خبر)
    لاہور۔سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالروف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔ پولیس  نے کہا کہ محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید ، نوید ، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔ 
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز مکہ المکرمہ:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات ہوئی۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے عزم اور تعاون کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے مکہ مکرمہ میں چیف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل و تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین، شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ کے درمیان مکہ مکرمہ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کے فروغ پر بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے چیف جسٹس کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان حرم پاک میں ہونے والی اس ملاقات میں اسلامی عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلامی نظام عدل آج کے دور میں بھی دیانت داری،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر چیمبر آف کامرس کے وفد کی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات.، عید کے تیسرے روز سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر محمد خالد کاکیزئی کی قیادت میں نائب صدر ملک اویس رئیس اور سابقہ صدر عامر علی خان غوری پر مشتمل وفد نے سینئر سیاستدان و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ملاقات میں سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، سیپکو کی ناقص کارکردگی سے پیدا ہونے والی عوامی پریشانیوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بجٹ کے ممکنہ اثرات...
    کراچی: کراچی کے علاقے اسکیم 33 کے مکینوں نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رہائشی علاقے کے بیچوں بیچ قائم کچرا کنڈی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرائیں کچرا کنڈی کے قیام سے رہائشی علاقے کے مکین بدبو، تعفن ، صحت کے مسائل اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں شہریوں کا گزر بسر ناممکن ہوگیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہری حکام کی جانب سے اسکیم 33 کی سالڈ ویسٹ سائیٹ (کچرا کنڈی) رہائشی آبادی کے بالکل سامنے قائم کردی گئی ہے، یہ کچرا کنڈی جمالی پل کے نزدیک رہائشی علاقے کے بالکل سامنے بنائی گئی ہے جس سے اطراف کی آبادی میں مقیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور سے افسوسناک خبر ہے جہاں شمالی ملائیشیا میں طالبعلموں کو لے جانے والی ایک بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی بس ایک منی وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 13 طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، اور یہ سب سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی کے طلباء تھے۔حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق بس ممکنہ طور پر بے قابو ہو کر...
    لاہور: افریقی نر شیر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب وائلڈ لائف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو تحویل میں لے لیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان محمد عثمان ولد محمد شاہد کو شہری علاقے میں غیر قانونی طور پر افریقی نر شیر کو تنگ اور ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب چیف وائلڈ لائف رینجر کی ہدایت پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ نے مقامی پولیس (صدر تھانہ گجرانوالہ) کے تعاون سے چھاپا مارا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرانوالہ شیخ محمد زاہد کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے...
    جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے...
    لفٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر وہاں پھنسے افراد چیخ و پکار کرتے رہے اور لفٹ کے باہر کھڑے رشتے داروں کی جانب سے مسلسل چیخ و پکار کے باوجود اسپتال انتظامیہ کا کوئی شخص وہاں نہیں پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ خراب ہونے سے انتقال کر جانے والے مریض کی لاش اور 5 افراد لفٹ میں پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں پھنسے افراد کی جانب سے موبائل فون پر اطلاع دینے پر رشتے داروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی لفٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر وہاں پھنسے افراد چیخ و پکار کرتے رہے اور...
    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا کی فوج دو دن سے غائب ہے اور آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں، سندھ کی تعفن بھری فضاؤں پر آپ کو سندھ کے لوگ کوس رہے...
    حیدرآباد: سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ خراب ہونے سے انتقال کرجانے والے مریض کی لاش اور 5 افراد لفٹ میں پھنس گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں پھنسے افراد کی جانب سے موبائل فون پراطلاع دینے پر رشتے داروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی لفٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر وہاں پھنسے افراد چیخ وپکار کرتے رہے اور لفٹ کے باہر کھڑے رشتے داروں کی جانب سے مسلسل چیخ وپکار کے باوجود اسپتال انتظامیہ کا کوئی شخص وہاں نہیں پہنچا۔ بعد ازاں لفٹ کے باہر جمع ہونے والے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کے لیے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ مزید برآں انھوں نے حکام کو باہمی تعاون کی ہدایت کی کہ واپس آنے والے افراد کو رہائش، تعاون اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی...
    عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی آج کی 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔کراچی اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی اے207، پی اے 208 منسوخ کردی گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور کی 8 منسوخ پروازوں میں پی کے 302 اور 303 شامل ہیں۔ موسمی خرابی، 12 پروازیں منسوخکراچی اسلام اباد اور گرد و نواح کا موسم شدید خراب... لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی پروازیں پی اے 401، 402، 405 اور 406 منسوخ کردی گئیں۔لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی دو پروازیں 9P842 ،9P843 اور کراچی پشاور کی بھی 2 پروازیں ای آر 550، 551 منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد سکھر کی...
     وفد نے علامہ زاہد حسین کاظمی سے ان کے بھائی کے انتقال پہ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری امور دفاتر ملک اقرار حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی اور رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی شامل تھے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وفد نے امام جمعہ و الجماعت مرکزی سینیئر نائب صدر عزاداری ونگ علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات کی، وفد نے علامہ زاہد حسین کاظمی سے ان کے بھائی کے انتقال پہ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری امور دفاتر ملک اقرار حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر...
    پریس ریلیز کے مطابق کیتھی گینن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کوبھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی افغانستان اور پاکستان کے لیے نیوز ڈائریکٹر کیتھی گینن نے کہا ہے کہ افغان سر زمین پر عسکریت پسند گروپوں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹیڈیز (آئی آر ایس) کے زیر انتظام اسلام آباد میں منعقدہ ’جیوپولیٹیکل شفٹس اینڈ سیکیورٹی چینلجز‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیتھی گینن کا کہنا تھا کہ شاید افغانستان یہ نہ چاہتا ہو کہ عسکریت پسند گروپس افغانستان کی سرزمین استعمال کریں، لیکن...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے قانونی فریم ورک کو حتمی شکل دے کر جلد نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر اجلاس  ہوا جہاں وزارت قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے قانونی فریم ورک کا مسودہ پیش کیا، جس کا مسودہ اہم اسٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فریم ورک کو حتمی شکل دے کر جلد نافذ کرنے کی ہدایت کردی اور اجلاس میں تیز قانون سازی اور مؤثر نفاذ یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق مجوزہ قانون...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 4 افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی عمر 45 اور 22 سال تھی، مقتول شمشاد کے بھائی احسن نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ لاہور: پسند کی شادی کے 5 روز بعد جوڑا قتل، لاشیں مل گئیںلاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 روز بعد قتل کر دیا گیا، میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے رشتے داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مدقدمہ درج کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک اہم اور دور رس فیصلہ کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے درمیان مالی مراعات کے غیر متوازن نظام کو درست کرنا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ خزانہ نے افسران کے بلند الاؤنسز میں کمی اور نچلے درجے کے ملازمین کے لیے الاؤنسز میں اضافے کی تجویز تیار کر لی ہے، جو بجٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الاؤنسز میں طبقاتی فرق کا بحران سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران اور نچلے درجے کے ملازمین کو دی جانے والی مراعات میں نمایاں فرق موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ایس ایس، سیکریٹریٹ اور پولیس افسران کو ان کی بنیادی تنخواہ کے...
    اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے  ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 6کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنےکی تجویز ہے جبکہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں  12 اپارٹمنٹس کی تعمیرکے لیے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے کی  تجویز ہے۔شہید ملت بلڈنگ میں لفٹوں کی بحالی و تبدیلی کیلئے5  کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطا بق اس منصوبے  پر 30 جون 2025  تک 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےعمرہ کی سعادت حاصل کر لی مزید :
    امریکہ بموں اور بھوک سے مرنے والے معصوم بچوں عورتوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے شہباز شریف ٹرمپ کو امن کے چمپئن شپ کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا ردعمل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک بارپھر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کردیا ہے، امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا سرپرست ہے، بموں اور بھوک سے مرنے والے معصوم بچوں اور عورتوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو امن کے چمپئن...
    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا کہنا تھا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کی اصل روح یہی ہے کہ مسلمان اللہ کی رضا کے حصول کیلئے ایک چٹان کی طرح متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو سامنے رکھتے ہوئے دین کی خاطر تکالیف کو صبر و ہمت سے برداشت کریں اور  حج کی حقیقی روح تقوی اور وحدت اسلامی کے حصول کیلئے کوشاں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حج عظیم الشان، مالی، بدنی اور روحانی عبادت ہے، یہ سنت حضرت حاجرہ علیہ السلام اور سنت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی ہے۔ فریضہ حج ہمیں اللہ کی محبت عالمگیر اخوت، بھائی چارے ایثار و قربانی اور جذبہ ایمانی کا درس دیتا ہے۔ اس فریضہ...
    سٹی42:   وزیر دفاع خواجہ آصف  نے شملہ معاہدہ کی منسوخی کا نعرہ مستانہ بلند کر دیا۔ وزیر دفاع نے ایک نیوز چینل سے انترویو کے دوران کہا،   شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی ہے۔ خواجہ آصف علی کے اعلان کا معنی یہ ہے کہ اب پاکستان مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سے الحاق کر چکے آزاد کشمیر کو دو حصوں میں ابنٹنے والی نام نہاد  لائن آف کنترول  کو تسلیم نہین کرے گا۔ اس لائن کی حیثیت صرف سیز فائر لائن کی ہے جو    1948 کی کشمیر کی آزادی کی جنگ کے خاتمہ کے روز پاکستان اور انڈیا کے  کنٹرول میں موجود علاقوں کی نشان دہی کرتی ہے اور اس کی  یہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا 7واں اجلاس پیسک ہاس میں منعقد ہوا جس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔وزیر اعلی کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزڈیپارٹمنٹ سلمی بٹ،سیکریٹری ڈاکٹر احسان بھٹہ،سیکریٹری انڈسٹریز محمد عمر مسعود اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔پرائس کنٹرول کونسل نے ژندہ مرغی اور گوشت کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم میں نظر ثانی کی منظوری دیدی ۔اب زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت دونوں کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر نوٹیفکیشن ہوگا۔پرائس کنٹرول کونسل نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے)مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دے دی جب کہ سندھ حکومت نے زرعی آمدن پر ٹیکس کے نفاذ کو موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دی گئی جب کہ کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان کی بھی منظوری دی۔قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس کے علاوہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں سندھ نے یک جولائی سے عائد ہونے والے ذرعی...
    اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں “کال سینٹرز” کے ذریعے اربوں روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں ابتدائی طور پر ایک خاتون اور ایک بینک مینجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کال سینٹرز کے وسیع نیٹ ورک کا انکشاف اسٹیٹ بنک کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں “36” کمپنیوں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے انکوائری کےبعد مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں شروع کیں۔ ذرائع کا...
      اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دے دی، کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان کی بھی منظوری دے دی۔ نیشنل اکنامک کونسل سے 1 ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس ہوا .جس میں بجٹ اہداف کی منظوری سے متعلق غور کیا گیا۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعطم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا. وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی  بلوچستان سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہوئے. اس کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے. قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری کے حوالے سے غور کیا گیا۔اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا،...
    —فائل فوٹو کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی مجوزہ 27ویں ترمیم کی حمایت افسوسناک ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی بار کے جوائنٹ سیکریٹری سمیت تین وکلا کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور یہ بات کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کا اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ عدلیہ پہلے ہی 26ویں آئینی ترمیم کے اثرات بھگت رہی ہے۔اعلامیے میں کراچی بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں 27ویں ترمیم کی تجویز بلا جواز ہے۔
    وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعطم ہاؤس اسلام آباد میں ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز، بلوچستان وزیراعلی سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہیں،  وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شرکت کررہے ہیں، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ قومی ترقیاتی پلان،  پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا جارہا ہے، نئے مالی سال کی معاشی...
    دارالحکومت اسلام آباد کے لیے حال ہی میں متعارف کرائے گئے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2025 کی آئینی حیثیت اور اسلامی جواز کو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے، مذکورہ بل کے تحت لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر کم از کم 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ بل کیخلاف درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے قانونی وکیل ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کے توسط سے وفاقی شرعی عدالت میں دائر کی ہے، جس میں وزارت داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیا قانون اسلامی تعلیمات سے متصادم ہے، اپنے موقف کی تائید میں متعدد قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ قانون قرآن،...
    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گرفتار ملزم عمر حیات نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر حیات رینٹ پر حاصل کی گئی فورچونر گاڑی کے ذریعے فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا، وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو اسی گاڑی میں آیا، تاہم گاڑی کا کرایہ تک ادا نہ کیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کی جیب سے محض چند سو روپے برآمد ہوئے جبکہ رینٹ اے کار کا مالک بھی پیسے لینے تھانے پہنچ گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا تھا، حالانکہ اس کا والد ایک ریٹائرڈ گریڈ 16 سرکاری...
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے خاتون افسر کے خلاف دہری ملازمت اور مالی دھوکا دینے پر مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق خاتون افسر حاجرہ سرور کے پاس بیک وقت الگ الگ ڈپارٹمنٹ میں 2 عہدے ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حاجرہ سرور افغان مہاجرین کمشنریٹ خیبر پختونخوا میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، حاجرہ سرور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ بھی ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمہ نے2001ء سے2008ء اور 2017ء سے اب تک مالی فوائد حاصل کیے، ملزمہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمہ برطانیہ فرار ہو گئیں ہیں، وطن واپسی پر فوری...
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی اجلاس میں  اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 480 نان ٹیچنگ اسٹاف کی غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ اعتراض  کے مطابق ان 480 تعیناتیوں میں 231 افراد کی آسامیوں کی جگہ ہی نہیں تھی ، سیکرٹری تعلیم  نے کہا کہ بلکل خلاف ضابطہ کام ہوا ہے اور اس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔ کنوینیر کمیٹی  نے کہا کہ کیسے 293 نائب قاصد اور 143 لوئر ڈویژن کلرک بغیر قانون کے لگ گئے، سیکریٹری تعلیم  نے کہا کہ وہ ڈائریکٹر جنرل 2016 میں ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں۔ نیب، ای آئی اے نے تجویز دی کہ ملزمہ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جاسکتی یے، ڈپٹی ڈی جی آڈیٹر جنرل  نے کہا کہ میرا خیال ہے آئیندہ...
    سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت رہنما نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور منتخب حکومت کا فرض ہے کہ وہ وقتا فوقتا کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف کھڑی ہو اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مزید تین کشمیری ملازمین کی سرکاری ملازمت سے غیر انسانی اور جبری برطرفی کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اس اقدام کو ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور منتخب حکومت کا فرض ہے کہ وہ وقتا فوقتا...
     ویب ڈیسک: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا ،اجلاس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔  مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے  ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب...
    قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
    قومی اقتصادی کونسل  کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال 2025-2026 کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک اہداف کی منظوری دی جائے گی۔  اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام  اور مختلف شعبہ جات کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ چار ہزار ارب روپے تک رکھنے کی تجویز ہے، جب کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ایک ہزار ارب روپے مختص کیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔ "پاکستانیز ان شارجہ" PIS میں لیڈیز ونگ کا قیام اور عہدیداران کا اعلان ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
    مکۃ‌المکرمہ (اوصاف نیوز)لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی روح پرور صداؤں کے ساتھ مناسکِ حج 1446ھ کا باقاعدہ آغاز آج 8 ذوالحجہ کو ہو رہا ہے۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں عازمینِ حج منیٰ میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی کی جانب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آج کا دن عبادات، دعا اور استغفار میں گزاریں گے۔ اس سال مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی شرکت متوقع ہے، جن میں لاکھوں مقامی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ مناسکِ حج کے پہلے روز حجاج کرام منیٰ میں قیام کریں گے، جب کہ کل 9 ذوالحجہ کو وہ رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔ میدانِ عرفات میں امام کعبہ...
    چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔ نوجوان ٹک ٹاکر کی والدہ نے بتایا کہ شام 5 بجے کے قریب نوجوان لڑکا اسلام آباد میں ان کے گھر میں داخل ہوا اور ان کی بیٹی کو سینے میں دو گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو فیصل آباد سے کرلیا۔  آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نامی 22 سالہ نوجوان نے انتہائی سنگین قدم اُٹھایا۔ A post common by sana (@sanayousaf22) ثنا...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 1لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں نے یورپ اور امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد کمی کیساتھ ویزے کی اصول کیلئے کوائف سخت کر دیئے ہیں۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2023 سے ڈی پورٹ والے پاکستانیوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے جبکہ 5ہزار بھکاری سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے۔  دوران اجلاس ڈی جی پاسپورٹ نے...
     کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 10 اے میں دکان کے اندر دھماکے سے  تین افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قریبی دکاندار خوفزدہ ہو کر دکانوں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے تین افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ اسد  45 سالہ شاہد اور 40 سالہ شبیر کے نام سے کی گئی جبکہ دھماکا ایئرکنڈیشن مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوبی عراق میں موجود رجز (طویل ابھار) اور نہروں کے وسیع نیٹورک کی اصل کا پتہ لگا لیا۔ تحقیق میں حاصل ہونے والے نئے شواہد بتاتے ہیں کہ یہ لکیریں (جو عرصے سے بڑے پیمانے پر موجود زرعی نظام کی باقیات سمجھی جاتی تھیں) ممکنہ طور پر غلام مزدوروں کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہوں۔ بین الاقوامی ماہرین ایک ٹیم نے کچھ ایسے شواہد حاصل کیے ہیں جس سے اس نظریے کو تقویت ملتی ہے۔ اب تعمیرات کی ڈیٹنگ کرانے کے بعد ٹیم کو معلوم ہوا ہے کہ ان تعمیرات کا دورانیہ متعدد صدیوں پر پھیلا ہوا ہے جو کہ نویں صدی عیسوی میں ہونے والی غلاموں کی بغاوت کے وقت میں شروع ہوئی۔ اس...
    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام ایئرپورٹس اور پاک فضائیہ کے بیسز کی 15 کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، پابندی کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک رہے گا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد کی مناسبت سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دوران ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے باعث پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے، اس حوالے سے حالیہ برسوں کے دوران آگاہی مہمات بھی چلائی گئیں تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی...
    قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب ، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب کر لیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری دی جائے گی ،اجلاس میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس منصوبے کو خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ دونوں فریقین نے تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی کے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔اس راہ داری سے افغانستان میں 647 کلومیٹر نئے ریلوے لائن کی تعمیر کی جائیگی،اس منصوبے کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور قرار دیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے کراچی انٹر بورڈ کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی 7 سال کی فیس معاف کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار پر مشتمل سندھ کابینہ کی سب کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی کے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ کی سات سال کی فیس معاف کر دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلے کے بعد سات سال کی فیس معاف کرنے کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2017-18 سے لے کر 2023-24 تک گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی فیس معاف کر دی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب،  امریکہ سےکیسے ’’ بات ‘‘ کی جائے ؟ مشورہ دیدیا  ۔ تفصیلات کے مطابق  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی۔ پہلگام آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہوئی اور پوری قوم یکجا ہوگئی، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ 25 سال سے ہم ایسی جنگ لڑ رہے تھے جو ہماری جنگ تھی ہی...
    راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین اور مختلف دیگر آپریشنز میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں نے ریاض جانے والے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا، جس کے بعد...
    اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں نامعلوم افراد نے 17 سالہ ٹک ٹاکر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ ثنا یوسف کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چترال سے تھا اور وہ ٹک ٹاکر تھی۔ پولیس نے واقعے کے بعد ثنا یوسف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے پمز اسپتال منتقل کردیا۔
    اسلام آباد: سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی گئی۔ آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نےبجٹ 26-2025  کے لیے اہم معاشی اہداف کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق  آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپےخرچ کرنے کا پلان ہے۔ 2025-26  کے مقابلے میں صوبے 609 ارب روپے زیادہ خرچ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے بیرون ملک سے 270 ارب قرض لے گی۔  اس کے علاوہ...
    اینٹی نارکوٹکس فورس  کے مختلف آپریشنز میں 198.711 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی،7افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈائون کرتے ہوئے 8 کامیاب کارروائیوں میں مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 198.711 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران قطر بھیجے جانے والے ایک پارسل کی تلاشی لی گئی جس میں کتابوں کے اندر جذب کی گئی 2.670 کلوگرام وزنی منشیات برآمد کی گئی۔ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم  دے دیا۔ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ افضال بھٹی...
    تصویری نمائش کا انعقاد کوئٹہ میں کیا گیا۔ جس میں طلبہ، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقاب اسلامی آیت اللہ خمینیؒ کی 36ویں برسی پر کوئٹہ میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امام راحلؒ کی انقلابی جدوجہد، قیادت اور اسلامی انقلاب کی تاریخ کو تصویری انداز میں پیش کیا گیا۔ تصویری نمائش میں طلبہ، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
    ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے  کی کوشش پر 4 مسافروں  کو  آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا چاروں بھائی ہیں جنہیں دستاویزات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے باکو ازربیجان جانے والی پرواز نمبر  j2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائی جن کے نام  ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی ہیں سفر کے لیے سفری دستاویزات ہے ہمراہ امیگریشن کلرینس کی خاطر امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں امیگریشن عملے نے  دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے...
    اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ حیدرآباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔اُن کا کہنا...
    حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم  الرحمان نے حکومت سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر’’ اسرائیل ،بھارت مردہ باد‘‘ جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا ہے ۔  غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان نیوی کی سب کنونشنل خطرات کے خلاف بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کی دفاعی مشقیں مکمل ’’جنگ...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اسلامی ممالک اور فلسطین کے دوست ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حیدرآباد میں اسرائیل انڈیا مردہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ سامراجی طاقتوں ، امریکا ، اسرائیل کے خلاف ہیں، مسلمان حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں ظلم پر کیوں خاموش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں کا خواب گریٹر اسرائیل، مسلمان خاموش رہے تو کوئی محفوظ نہیں رہےگا، حافظ نعیم الرحمان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلمان حکمران ٹرمپ کی خوشنودی چاہتے ہیں، امریکی صدر عرب ممالک میں بھتہ وصول...
    —فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کی پرواز سے گزشتہ روز پرندہ ٹکرایا۔ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا، جس میں 120 مسافر سوار تھے۔قومی ایئر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے بعد انسپکشن کی گئی تو پرندہ ٹکرانے کے شواہد ملے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ طیارے کو 20 گھنٹے کے دوران دوبارہ پرواز کے قابل بنا لیا گیا۔
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وظائف کی مد میں 1 ارب 16کروڑ روپے کی غیر شفاف ادائیگی کی گئی، لیب ٹیسٹ کے بغیر ایک ارب 93کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ 38کروڑ 22لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا، بے قاعدگیوں کا انکشاف 2017 سے 22 کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ مزید تحقیقات کے لئے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے سپردکر دی گئی۔ پانی ہماری لائف لائن ہے، اس سے 1 انچ پیچھے نہیں...
    احمد تنویر:  موضع رنجیت کوٹ میں نلکے سے پانی پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے کھانے کے دوران مبینہ طور پر نلکے سے پانی پیا جس کے بعد سب کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو نلکے کے پانی سے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطاق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک اور سرہ غڑ گئی کے علاقے میں واقع کلی منگل میں قبائلی رہنما عبدالسلام خان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق او ر 9 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت عبدالسلام اور عبد النافع کے ناموں سے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اہم ترین  اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا۔ تمام اداروں کو ملکر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ان سے سختی سے نمٹا...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ کلی منگل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں قبائلی رہنماء کوئلہ کان مالک سردار عبدالسلام بازئی بھائی سمیت بم دھماکے میں شہید جبکہ 6 افراد زخمی دہشت گردوں نے کوئلہ کان اور سامان کو نذر آتش کردیا اور پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ، اوڑک کلی منگل کے قریب کوئلہ کانوں پر فتنہ الہندوستان سے وابستہ 2 سو کے قریب مسلح دہشتگردوں نے اچانک حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں اور وہاں موجود سامان کو نذرِ آتش کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوئلہ کان مالکان موقع پر پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مسلح دہشتگرد فائرنگ کے بعد...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیرِاعظم پاکستان کی منظوری کے بعد بیرون ملک پریس افسران کی تعیناتیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان قواعد کو “انفارمیشن گروپ پوسٹنگ ایبراد رولز 2025” کا نام دیا گیا ہے، جن کا اطلاق پریس اتاشیوں، پریس قونصلرز اور منسٹر (پریس) کی تعیناتیوں پر ہو گا۔ذرائع کے مطابق خالی آسامیوں اور آئندہ چھ ماہ میں ممکنہ طور پر خالی ہونے والی بیرون ملک پوسٹوں کے لیے تعیناتیوں کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ اس بار صرف انٹرویو لیا جائے گا، کوئی تحریری امتحان نہیں ہوگا۔نئی پالیسی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کی سربراہی میں اسپیشل سلیکشن بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز لے گا، جب کہ ابتدائی...
    چیئر مین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں سفری سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت سی ای او این آر ٹی سی اور دیگر متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو فیڈر الیکٹرک بسوں کے آپریشنز اور اسلام آباد کے شہریوں کیلیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے تمام الیکٹرک بسوں کے روٹس، اسٹیشنوں اور...
    کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے کابل میں سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد کے لیے اپنے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے یہ اقدام گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے کابل میں اپنے ناظم الامور عبیدالرحمن نظامانی کو سفیر کا درجہ دینے کے بعد سامنے آیا ہے.(جاری ہے) واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار افغانستان میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے یہ اقدام کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اسلام آباد کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے...
    دبئی میں پولیس نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ پولیس نے کارروائی کے نتیجے میں ایک ہوٹل سے 41 افراد کو گرفتار کیا گیا، جو بظاہر سیاحتی ویزے پر ملک میں داخل ہوئے تھے لیکن دراصل وہ بھیک مانگنے جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان افراد کے قبضے سے 60 ہزار درہم کی خطیر رقم بھی برآمد ہوئی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ سب ’’المسباح‘‘ نامی خفیہ آپریشن کا حصہ تھا، جسے جنرل ڈپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کے سسپیکٹس اینڈ کرمنل فینومینا ڈپارٹمنٹ نے ترتیب دیا اور نہایت مؤثر انداز میں انجام دیا۔ پولیس کو اس گروہ کی سرگرمیوں...
    ہانگ کانگ‘ کابل‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کر دیئے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کئے۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین  عالمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم نے کہا بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔ ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ہدف دے دیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو پاک، افغان...
    کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق و سہولیات دینے کیلئے تحریک چلا رہی ہے۔ حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولایت فراہم کرنے اور حقوق دلانے کے لئے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دیں گے، جبکہ اسلام آباد تک لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اہل بلوچستان کو سی پیک، سیندک، ریکوڈک کے...
    حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات—تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمٰ فیس بک پیج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیے مودی گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، حافظ نعیم ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاک افغان اقتصادی ،سیکیورٹی تعاون اور باہمی تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کا افغانستان میں سفارت خانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا، جسے اب سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
    لاہور: غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں او سی یو سول لائن ڈویژن کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لنڈا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد گاڑی سے اتر کر بازو پر سیاہ اسکول بیگ لٹکائے پیدل جا رہے تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران انہوں نے اپنی شناخت طارق...
    اسلام ٹائمز: چین ہی کی مدد سے یا خود براہِ راست، پاکستان کو ایران کیساتھ اپنے معاملات سلجھانے چاہییں۔ میرے خیال میں، جتنا فائدہ ایران پاکستان کو دے سکتا ہے، اتنا شاید چین بھی نہیں دے سکتا۔ کیونکہ خود چین انرجی کے میدان میں ایران کا محتاج ہے۔ ایران کے پاس توانائی کے ذرائع موجود ہیں۔ تیل، گیس اور بجلی ہے۔ ہر چند کہ آج کل وہ خود بجلی کے بحران سے دوچار ہے، لیکن یہ قلت انرجی کی نہیں بلکہ پابندیوں کی وجہ سے ہے۔ تحریر: علامہ سید جواد نقوی دنیا کے نقشے پر کچھ سرزمینیں صرف خطے نہیں ہوتیں، تہذیبوں کے سنگم، سازشوں کے نشانے اور طاقتوں کی رسہ کشی کا محور ہوا کرتی ہیں۔ پاکستان انہی...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کابل میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ امید ہے یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاک افغان تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔ Post Views: 5
    پاک، افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں پر وفاق کو ریکارڈ جمع کرانے کی آخری مہلت دےدی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں گریڈ 21 سے 22 میں جانے والے افسران کی ترقیوں کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی. جسٹس انعام امین منہاس نے مقدمات کی سماعت کی جس میں سابق سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان اور دیگر افسران کی جانب سے دائر درخواستیں شامل تھیں درخواست گزاروں کی نمائندگی بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، شعیب شاہین، فیصل نقوی و دیگر وکلا نے کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے ترقیوں سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی، جس پر...
    انجینئر حمید حسین طوری نے ضلع کرم پارا چنار کے افراد کا بیرون ممالک سے ڈی پورٹ کیا جانا، بیرون ملک واپسی کے منتظر افراد کے پاسپورٹس کی متعلقہ محکمے کی جانب سے تجدید میں تاخیر کرنے جیسے اہم نکات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایشورنس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے شرکت کی اور مختلف قومی و عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے حلقہ ضلع کرم کے سنگین مسائل کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔ انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر بارہا ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنا کر عوام کے لیے بحال...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں پر وفاق کو ریکارڈ جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں گریڈ 21 سے 22 میں جانے والے افسران کی ترقیوں کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے مقدمات کی سماعت کی جس میں سابق سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان اور دیگر افسران کی جانب سے دائر درخواستیں شامل تھیں۔ درخواست گزاروں کی نمائندگی بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، شعیب شاہین، فیصل نقوی و دیگر وکلاء نے کی۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے ترقیوں سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار...
    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پرواز نے کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مریض کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
    اسلام آ باد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ منی آرڈر کی مد میں جمع ہونے والے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور کہا گیا کہ متعدد پوسٹ آفسز نے کسی اور مد میں استعمال کرلیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کیے گئے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروایا گیا ہے۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ...
    —علامتی فوٹو حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والے بچوں کی عمر 7 اور 8 سال ہے۔مرنے والے ایک بچے کے والد کا مؤقف ہے صندوق سے میرے بیٹے احمد اور پڑوسی بچے کی لاشیں ملی ہیں۔ کراچی: صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئیکراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میرا بیٹا احمد علی کل رات سے لاپتہ تھا، دونوں بچوں کے لاشیں میرے بھائی کے گھر میں صندوق سے ملی ہیں۔مرنے والے بچے احمد علی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ احمد علی اور پڑوسی بچے...
    اسلام آباد، پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم گرفتار ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان کو ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے نشان دہی کی غرض سے لے کر جارہی تھی۔پولیس ٹیم کے گینگ کے ٹھکانے...
    اسلام آباد : جرمن وفاقی وزارت خارجہ کے سینئر مندوب ٹوبیاس کراؤس نے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے حالیہ بھارتی جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنی روایتی دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھا بلکہ جدید جنگی تکنیکوں اور فضائی مہارت میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا سچائی پر مبنی مؤقف بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ سینیٹر شہزاد وسیم نے مسئلہ کشمیر کو...
    عدالت نے سماعت کے بعد غیر مقامی افراد کی بھرتیوں پر پابندی سے متعلق حکم امتناعی کو برقرار رکھا اور نیٹکو انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ ان غیر مقامی افراد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں جو اس ادارے میں بھرتی کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی جبکہ کوئی تقرری پہلے سے کی گئی ہے تو وہ عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط ہو گی۔ آل پاکستان پیپلز ورکر یونین نیٹکو کے جنرل سیکرٹری ملک عبادت خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیٹکو گلگت...
    اسلام آ باد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ منی آرڈر کی مد میں جمع ہونے والے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور کہا گیا کہ متعدد پوسٹ آفسز نے کسی اور مد میں استعمال کرلیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کیے گئے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروایا گیا ہے۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ عوام کے...
    —فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔یہ بات ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان چاروں مرنے والوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ سچل، گھر سے خاتون کی لاش ملی کراچی سچل تھانے کی حدود صادق ٹاؤن میں واقع گھر سے... ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لاشیں سائٹ ایریا، گارڈن، ناردرن بائی پاس اور پورٹ قاسم سے ملی ہیں۔
    ہارورڈ یونیورسٹی نے 175 سال پرانی تاریخی تصاویر کی ملکیت جنوبی کیرولائنا کے انٹرنیشنل افریقی امریکن میوزیم کو منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ یہ فیصلہ ٹیمارا لانیئر کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کے تصفیے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جو ان تصاویر میں موجود افراد کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ تصاویر، جنہیں ’ڈاگوریوٹائپس‘ کہا جاتا ہے، 1850 میں ہارورڈ کے حیاتیات دان لوئس آگاسی نے نسل پرستانہ نظریات کو فروغ دینے کے لیے بنوائی تھیں۔ ان میں ایک افریقی نژاد غلام، رینٹی، اور اس کی بیٹی ڈیلیا کی تصاویر شامل ہیں، جو امریکا میں غلامی...