خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر تقرریوں کا انکشاف، 7 ملازمین کیخلاف کارروائی شروع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی تعلیمی اسناد پر بھرتی ہونے والے ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
اسناد کی تصدیق پر انکشاف
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ انکشاف اُس وقت سامنے آیا جب ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا گیا۔ تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ درجن سے زائد ملازمین نے جعلی اسناد جمع کرائیں تھیں۔
■ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری رکھنے والوں میں نہ صرف گریڈ 19 کا ایک ریٹائرڈ افسر شامل ہے، بلکہ گریڈ 18 تک کے حاضر سروس افسران بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
سات ملازمین کے خلاف کارروائی جاری
اب تک 7 ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جن کی اسناد جعلی ثابت ہو چکی ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ادارے کے مطابق وہ ملازمین جنہوں نے اب تک اپنی تعلیمی اسناد جمع نہیں کرائیں، انہیں نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، اور ان سے جلد وضاحت طلب کی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
حیدرآباد: واٹر اینڈ سیوریج کے ملازمین پندرہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-22