پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف احتجاج کا کیس؛ ملزمان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو طلب کر لیا اور 60 ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کر دی۔
جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں نامزد 82 ملزمان میں سے صرف 8 نے حاضری دی جبکہ باقی کی عدم موجودگی پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین بہنیں بھی نامزد ہیں۔
پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لینے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔ یہ مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا، جب کہ تھانہ سنگجانی میں درج کیس میں 60 ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ اس مقدمے میں سابق سینیٹر اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سنگجانی کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ادھر بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت بھی ہوئی۔ وزارتِ قانون کو لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے پر یہ سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔
Post Views: 13.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی سماعت کے خلاف
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔