2025-10-15@13:32:17 GMT
تلاش کی گنتی: 19678

«سندھ بار کونسل کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اورکزئی آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے، آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب سمیت 11 بہادر جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو یہاں سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اس بہادرانہ کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنیدطارق، میجر طیب اور 9 جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے۔(جاری ہے) آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے...
    شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے رواں سال اب تک دو ارب ڈالر سے زائد مالیت کے کرپٹو اثاثے چُرا لیے ہیں۔ یہ انکشاف بلاک چین اینالٹکس فرم ایلپٹک (Elliptic) کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا میں غیر ملکی میڈیا دیکھنے پر سزائے موت میں اضافہ اب تک کا سب سے بڑا سائبر ڈکیتی کا سال امریکی رپورٹ کے مطابق یہ رقم 30 سے زائد سائبر حملوں کے نتیجے میں چوری کی گئی، جو کہ کرپٹو ہیکنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا سالانہ مجموعہ ہے، حالانکہ سال کے ابھی 3 ماہ باقی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا کے ریاستی حمایت یافتہ گروہ ’لازارس گروپ‘نے کرپٹو ایکسچینج بائی بٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر حالیہ مؤقف نہ صرف اصولی کمزوری کی علامت ہے بلکہ یہ قدم تنازعِ کشمیر کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر کمزور یا مبہم پالیسی پاکستان کی خارجہ سمت کو بری طرح متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس پر کسی...
    آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔ روزانہ مستند...
    خیبر پختونخوا حکومت نے 2025 کے دوران صاف اور سستی توانائی کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبے میں 62.8 میگاواٹ کے تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل کر لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 40.8 میگاواٹ کوٹو، 11.8 میگاواٹ کرورہ اور 10.2 میگاواٹ جبوری منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جن سے سالانہ 347 ملین یونٹس صاف بجلی کی پیداوار شروع ہوگی، منصوبوں سے صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے عوام کو مزید سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی، صاف توانائی کے فروغ سے مقامی صنعتوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ...
    وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں راجا پرویز اشرف، قمر الزماں کائرہ، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کسان کا بیڑا غرق کیا اور عوام کا بھی کر رہے ہیں، گزشتہ سال پنجاب حکومت کی زرعی پالیسی کے بعد زراعت مزید نیچے چلی گئی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کی لڑائی نہیں نورا کشتی ہے، عوام اب مزید بیوقوف نہیں بنیں گے، اقتدار کے لیے آپ بہن بھائی بن جاتے ہیں، اب عوام سب جان چکے ہیں۔اِن کا کہنا تھا 40 سے 45 سال سے حکومت میں رہنے والوں نے بیج کی پالیسی نہیں بنائی، کسان رُل گیا، جاگیردار حکومتوں کا حصہ ہیں لیکن 97 فیصد چھوٹا کسان نظر انداز ہے۔حافظ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر 2025ء کے آخری ہفتے میں کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025ء کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن 2022ء کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا، صوبے میں 2...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارتی حمایت...
    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے: الیکشن کمیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن...
    ایدھی رضاکار کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف 5 تابوت دیں، جبکہ میتیں زیادہ تھیں۔ جسکے باعث تابوت و کفن کا خرچہ ورثا سے لینے پڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ورثا سے پیسے لینے کے معاملے پر صوبائی وزیر صحت اور سول ہسپتال کے انتظامیہ کے موقف کے بعد پیسہ وصول کرنے والے رضاکار کا موقف سامنے آ گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار محمد عارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ حکومت نے دھماکے کے بعد صرف پانچ میتوں کے لئے تابوتیں دیں، جبکہ اموات زیادہ تھیں۔ ہم اپنی تنخواہ سے تابوت اور کفن خرید کر نہیں لا سکتے ہیں۔ رات کے 2 بجے ورثا...
    تصویر، اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر، وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر ایک سو سے زائد کاروباری افراد، ثقافتی رہنماؤں اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر مشتمل وفد کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ برطانوی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور سست روی کا شکار معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔ اسٹارمر آج بھارت کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی پہنچے اور جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے، جب جولائی 2025 میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ اسٹارمر نے ممبئی پہنچنے سے قبل کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے...
    اپنی ایک رپورٹ میں کویتی اخبار کا کہنا تھا کہ اسٹیو ویٹکاف نے ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کر کے غزہ میں امن کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ کے منصوبے کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کویتی اخبار "الجریدہ" کی اس رپورٹ کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرامپ كے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایسا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ واضح رہے كہ الجریدہ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا کہ اسٹیو ویٹکاف نے سید عباس عراقچی سے رابطہ کر کے غزہ میں امن کے لئے ڈونلڈ ٹرامپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےآپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت شہید ہونے والے11 افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف نے لیڈنگ فرام فرنٹ کی عظیم مثال قائم کی جو پاک فوج کی روایت ہے ۔(جاری ہے) پاک افواج اور سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روز 26ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کی درخواستوں پر دوبارہ سماعت شروع کر دی ہے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہم آئین پر انحصار کرتے ہیں، وکلا بھی آئین پر انحصار کرتے ہیں، جب تک آئین میں کوئی مزید ترمیم نہیں ہوتی، ہمیں موجودہ آئین پر ہی عمل کرنا ہوگا.(جاری ہے) 26 ویں ترمیم کو گزشتہ سال اکتوبر میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے منظور کیا تھا، عدالتی اختیارات اور مدتِ ملازمت میں تبدیلی سے متعلق ہے، اس ترمیم نے عدلیہ کی خودمختاری پر اثرات کے باعث سیاسی جماعتوں اور قانونی ماہرین کے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سکیورٹی فورسز کے شہید افسرا ن اور جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کےافسران اور جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں ملک و قوم کیلئے قربان کر دیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 ارکان کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلی ٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 19 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اورکزئی آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19دہشتگرد وں کو واصل جہنم کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19دہشتگرد واصل جہنم کر دیے، آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیّب سمیت11 بہادر جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں بتایا کہ بنگلادیش میں بینکوں پر 21 جب کہ پاکستان میں 93 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ سپر ٹیکس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں  ہوئی، جس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ بنگلا دیش میں بینکوں پر 21 فیصد جبکہ پاکستان میں 93 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف نوٹی فکیشنز کے ذریعے کسٹمز ڈیوٹی مقرر کی جاتی ہے جب کہ سیکشن 31 اے کے بعد درآمدات پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔ انکم ٹیکس کا نظام گزشتہ 200 سال سے اسی طرز پر چل رہا ہے۔...
    اسرائیل میں وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے "ہاسٹیجز اسکوائر" پر جمع ہو کر نعرے بازی کی اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “جنگ بند کرو” اور “یرغمالیوں کو واپس لاؤ” جیسے نعرے درج تھے۔ احتجاج میں شریک مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ دو سال سے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھا رہی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کو فوری طور پر امن مذاکرات...
    پاک افغانستان فٹبال میچ کے انعقاد کیلئے آخری کوشش، افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کیلئے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ افغانستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کو ویزا آن ارائیول کی خصوصی اجازت کی درخواست کردی گئی ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ پی ایف ایف نے خصوصی اجازت کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھ دیےہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں آن ارائیول ویزا کے امکانات کم ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن حکومت سے صبح تک حتمی جواب کیلئے منتظر ہے۔ واضح ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے بیرون ملک مقیم 19 کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔
    امریکا میں ایف آئی پی ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست ہوگئی۔ پاکستان کو پہلے میچ میں فرانس نے بیس ۔ چودہ سے شکست دی، چار چکروں پر مشتمل میچ کے ابتدا میں پاکستان نے سبقت لی مگر فرانس نے کم بیک کیا۔ پہلے چکر میں پاکستان کو آٹھ ۔ چھ کی برتری حاصل تھی، دوسرے چکر میں اسکور فرانس کے حق میں بارہ ۔ نو ہوگیا۔ تیسرے چکر کے اختتام پر فرانس کو سولہ ۔ بارہ کی برتری حاصل تھی۔ ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم راجہ ارسلان، ابرہیم خلیل اور ثاقب خاکوانی پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔
    فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا،احسان الٰہی 2024 سے ایف جی ای ایچ اے (ایف جی ای ایچ اے ) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق، انہیں دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات 07 اکتوبر 2025 کو بلیو ایریا میں گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ احسان الٰہی ایک فرض شناس افسر تھے اور دن رات اپنے فرائض کی ادائیگی انتہائی دلجمعی سے کرتے تھے۔حال ہی میں ان کی انتھک محنت کی بدولت 26 ستمبر 2025...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد حسین جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے درمیان تنازع کے نتیجے میں پیش آیا اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ مقتول کی اہلیہ نے کی اور استعمال ہونے والا پستول خود حسین کا تھا۔ اقبال مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑے کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا اور ایک ہفتہ قبل بھی اسی نوعیت کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اہل خانہ زخمی ہوئے تھے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ اس اہم معاملے کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ قبل ازیں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ سماعت کے دوران ترمیم کے آئینی دائرہ کار اور اختیارات پر دلائل دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہے۔ سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم سے متعلق...
    سندھ کے ضلع گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، طفیل رند پر میر پور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ مسو واہ پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے طفیل رند جاں بحق ہو گئے، ان کے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور وزیر داخلہ سندھ نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہارِ افسوس کیا۔ اپنے ایک...
    سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) امریکی ایوانِ نمائندگان کی سلیکٹ کمیٹی برائے چین نے ایک تازہ رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو چینی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر بنانے والے آلات کی فروخت پر موجودہ محدود پابندیوں کے بجائے وسیع اور جامع پابندیاں عائد کرنی چاہییں۔رائٹرز کے مطابق یہ مطالبہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انکشاف ہوا کہ چینی چِپ ساز اداروں نے سال 2024 کے دوران 38 ارب ڈالر مالیت کے جدید ترین آلات خریدے، جو کہ 2022 کی نسبت 66 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ان آلات کی خریداری پانچ بڑی عالمی کمپنیوں اے ایس ایم ایل ، کے ایل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن،سیلم میں منعقد ہونے والے “کیرولائنا کلاسک فیئر” میں ایک چھوٹی مگر غیر معمولی گلہری نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔ٹوئگی نامی اس گلہری نے پانی پر اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا اور یہ منظر حاضرین کے لیے کسی جادوئی لمحے سے کم نہ تھا۔یہ دلچسپ فیئر 3 روز تک جاری رہا اور اس دوران ٹوئگی نے کئی مرتبہ پانی پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ہر پرفارمنس پر حاضرین نے بھرپور داد دی اور بچوں سے لے کر بڑوں تک سبھی حیرت سے اس منظر کو دیکھتے رہ گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منفرد کرتب دکھانے والی ٹوئگی پہلی گلہری نہیں ہے۔...
    سول ہسپتال کوئٹہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ ہسپتال کے عملے نے مردہ خانہ سے لاشوں کی حوالگی کے بدلے مرحومین کے لواحقین سے پیسے طلب کیے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الہادی کاکڑ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ ہسپتال اور اس کے مردہ خانے کے عملے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ’ایک کوشش‘ ہے۔ ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کے کسی بھی عملے کے رکن کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس نے لواحقین سے پیسے وصول کیے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا...
    چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا چیئرپرسن کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ Competition Appellate Tribunal کو بھیج دیا، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق نے شوگر ملز کی ٹریبیونل کیخلاف اپیل پر سماعت کی تھی۔ جسٹس شکیل احمد نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے کہا کہ  آئین کا آرٹیکل 10-A منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، چیئرپرسن کا کاسٹنگ ووٹ غیر جانبداری کے اصولوں کے خلاف ہے، چیئرپرسن اگر پہلے ہی ایک رائے دے چکا ہو تو فیصلہ کن ووٹ کا استعمال منصفانہ...
    گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلاف برقرار ہے جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات آج ختم ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے کیلئے پر امید ہے جب کہ  گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلاف برقرار ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 25 ستمبر سے اب تک کی بات چیت تعمیری اور مثبت رہی، آئی ایم ایف مشن آج واپس روانہ ہوگا، ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے ای ایف ایف پروگرام...
    اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔ ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو رات بلیوایریا میں قتل کیا گیا، وہ 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات  کو  بلیو ایریا میں گولیاں ماریں۔ ترجمان نے بتایا کہ احسان الہٰی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریق معاہدہ مارگلہ آرچرڈ طے پایا تھا۔ ترجمان...
    راولپنڈی: مذہبی سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج و ریلی کے لئے خطرناک اشیاء کی ترسیل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 54 ڈنڈے، 37 غلیلیں، سینکڑوں کی تعداد میں قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، مذکورہ سامان 10 اکتوبر کو مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کیلئے کارکنان میں تقسیم کیا جانا تھا۔ چکلالہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے ڈنڈے، غلیلیں، قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے دہشتگردی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ سیاست کی آڑ میں پرتشدد سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون نافذ کرنے والے اداروں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 سے 2025-26 تک کا عرصہ پاکستان کی تاریخ کے لحاظ سے ترقی کے بدترین چار سال ثابت ہوئے۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق حکومت معیشت کی بہتری کے لیے درکار ضروری اصلاحات کرنے پر آمادہ نہیں، جن میں نجکاری، وفاقی حکومت کے حجم میں کمی (غیر ضروری وزارتوں کا خاتمہ)، مؤثر بلدیاتی نظام یا چھوٹے صوبوں کی تشکیل، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی، ٹیکس، بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی، کھاد کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر کے براہِ راست کسانوں کی مدد شامل ہیں۔ حکومتی وزیر کاکہنا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد تیار ہے الیکشن...
    منگل کے روز آٹو موٹیو سیکٹر کے مکالمے میں صنعت سے وابستہ ماہرین نے کہا کہ اگرچہ نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی (این ای وی پی) 30-2025 کے تحت مقرر کردہ اہداف کافی پرجوش ہیں، لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے سبز نقل و حرکت (گرین موبلٹی) کی جانب مرحلہ وار اور عملی انداز میں پیش رفت زیادہ قابلِ حصول ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کراچی میں انڈس کنسورشیم کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروگرام ’شفٹنگ گیئرز: لانچ آف آٹوموٹیو اسٹڈی اینڈ اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ‘ میں شریک افراد نے اس بات کی نشاندہی کی کہ عوامی چارجنگ انفرااسٹرکچر کی کمی، گاڑیوں کی بلند ابتدائی لاگت، اور بجلی کی پیداوار میں فوسل فیول (ایندھن) پر انحصار جیسے عوامل...
    غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا نے اسرائیل کو کم از کم 21.7 ارب ڈالر کی عسکری امداد فراہم کی ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے جو 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی دوسری برسی پر جاری ہوئی۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق، یہ رپورٹ براؤن یونیورسٹی کے واٹسن اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے کاسٹس آف وار پروجیکٹ نے تیار کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ دو برسوں میں مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی امداد اور عسکری کارروائیوں پر تقریباً 10 ارب ڈالر اضافی خرچ کیے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار زیادہ تر اوپن سورس مواد پر مبنی ہیں، مگر یہ اسرائیل کو...
    صوبہ سندھ اور پنجاب کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔وزیراعظم اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشدگی پر بات چیت ہوگی۔اس کے ساتھ، وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آوٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔گزشتہ روز، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔واضح...
    ویب ڈیسک:  گاڑی تحفہ کرنے کی سکیم کے خاتمےاور گاڑی درآمد کرنے کی سکیم سخت کرنے کے حوالے سے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا۔ گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی سکیمیں ختم کردی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری سکیم کو سخت کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس کی شرائط سخت ہیں اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ ہوگیا، وکیل نے کہاکہ سر16اکتوبر کی تاریخ نہ رکھیں اس روز سپریم کورٹ بار کے الیکشن ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بار کے الیکشن ہیں؟تو ان سے کہیں پھر عدالتوں کو بند کردیں،ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ چھڑ گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس میں وکیل کو سماعت کی آئندہ تاریخ...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور ان کی رہائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ اس دوران تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنما مسلسل یہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان کب رہا ہوں گے، اور ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔ حال ہی میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 5 نومبر کو ٹرمپ صدر منتخب بن گئے تو 10 نومبر کو اسٹبلشمنٹ نے عمران خان کی رہائی کے مذاکرات شروع کر دیے۔ 22 نومبر کو عمران خان رہا ہونے والے تھے مگر...
      پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری تناؤ آج اس وقت شدت اختیار کر گیا، جب سینیٹر شیری رحمٰن نے اتحادی جماعت کو خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی ’ واضح حمایت‘ حاصل نہ ہوئی تو سینیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی پی پی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان سیلاب متاثرین کے معاوضے اور چولستان نہر منصوبے کے تناظر میں پانی کے حقوق جیسے مسائل پر زبانی جنگ جاری ہے، سندھ میں حکومت رکھنے والی پیپلزپارٹی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر خاص طور پر برہم ہے، جن کی جماعت وفاق میں بھی حکمران ہے۔نجی ٹی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کی کوششوں کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق اس دوران پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور صدرِ مملکت کا پیغام پہنچائیں گے۔ گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ خاتون دم...
    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا کی مالی امداد نہ ہوتی تو اسرائیل غزہ میں حماس کے خلاف جنگی مہم جاری نہیں رکھ سکتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے پہلے سال، جب صدر جو بائیڈن اقتدار میں تھے، 17.9 ارب ڈالر فراہم کیے، جبکہ دوسرے سال یہ امداد 3.8 ارب ڈالر رہی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا نے اسرائیل کو کم از کم 21.7 ارب ڈالر کی عسکری امداد فراہم کی ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جو 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کی دوسری برسی پر جاری ہوئی۔ عرب نیوز کے مطابق، یہ رپورٹ براؤن یونیورسٹی کے واٹسن اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے کاسٹس...
    بھارتی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ آہانا کومرا کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہیں بھوج پوری اداکار اور سیاستدان پون سنگھ کے مداحوں کی جانب سے جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آہانا نے پون سنگھ کے بارے میں کمنٹس کیے تھے۔ آہانا کومرا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ سے نکلوانے، قتل اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب میں شو سے باہر نکلی تو مجھے بہت زیادہ قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملیں۔‘‘ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پون سنگھ خود ایک اسکینڈل میں گھرے ہوئے ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم کو سخت کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کی شرائط سخت ہیں اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے، معاملہ منظوری کےلیے اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش ہوگا۔ فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر...
    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس...
    دنیا کی نظریں ایک بار پھر نوبیل امن انعام 2025 پر مرکوز ہیں، تاہم ماہرین تقریباً متفق ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال بھی یہ انعام حاصل نہیں کر سکیں گے, چاہے وہ خود کو اس کے مستحق کیوں نہ سمجھیں۔ یہ بھی پڑھیں:’ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے پر آمادہ ہوں مگر‘ ۔۔۔ ؟ ہیلری کلنٹن کا حیران کن بیان نوبیل کمیٹی جمعہ 10 اکتوبر کو صبح 11 بجے (مقامی وقت) اس سال کے فاتح کا اعلان کرے گی۔ دنیا بھر میں تنازعات میں اضافہ سویڈن کی اُپسالہ یونیورسٹی کے مطابق 1946 سے اب تک پہلی بار دنیا میں ریاستی سطح پر اتنی زیادہ مسلح جھڑپیں جاری ہیں جتنی 2024 میں تھیں۔ ٹرمپ کے...
    شام نے کرد فورسز کے ساتھ ملک بھر میں مکمل جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان صدر احمد الشرع اور کرد رہنما مظلوم عبدی کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ مزید پڑھیں:شام پر عائد بیشتر امریکی پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے شامی وزیرِ دفاع مرحف ابو قصرہ کے مطابق فریقین نے شمالی اور شمال مشرقی شام میں فوجی تعیناتی کے نکات پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی ٹام بریک اور سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بھی شریک تھے۔ مزید پڑھیں:سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا کرد ذرائع کے مطابق بات چیت میں...
    اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ 5 صفحات کا تحریری فیصلہ جسٹس امین الدین نے تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا۔ ہائی کورٹ پہلے دفتر کے اعتراضات کا فیصلہ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے، توقع ہے کہ ہائیکورٹ پہلے آفس اعتراضات کا فیصلہ کرے گی۔ ہائیکورٹ کو قانون کے مطابق مقدمہ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی حکم...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پْر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزارت خزانہ نے تاحال اس منظوری کی توثیق نہیں کی۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ کے لوگوں کو بلائوں گا تو وہ کچھ اور کہیں گے۔ عدالت نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سماعت سے قبل حکومت پٹواریوں کی تمام خالی آسامیاں پْر کر دے گی۔ عدالت نے مزید سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محسن...
    ماسکو: ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔ روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سمیت تمام فریقین نے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی تاہم عدالت نے منظورکرنے کی بجائے کہاہے کہ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔یہ ریمارکس جسٹس راجا انعام امین منہاس نے منگل کے روزدیے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجاانعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف  درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 36 درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندو خیل،  جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ میں شامل تھے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ براہ راست نشریات عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ہوتی ہیں تاہم اس کا غلط استعمال بھی ہو جاتا ہے۔ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے، اس کا غلط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)بانی تحریکِ انصاف عمران خان کے مبینہ غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو ہٹانے اور بلاک کرنیکی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور دیگر متعلقہ فریقین سے بھی تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار شہری کی جانب سے معروف قانونی ماہر بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوران قید ایکس اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور انتشاری مواد پوسٹ کیا گیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 30 بڑی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو چھوڑ گئیں، مائیکروسافٹ، شیل، ابر، یاماہا سمیت دیگر بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان سے رخصت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد ہلا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔حال ہی میں امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔ ماہرین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سماجی شخصیت شاہد سومرو نے کہاہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد حیدرآباد سمیت قاسم آباد میں مچھروں کی بہتات میں اضافہ پر بلدیاتی اداروں کہ جانب سے اسپرے مہم شروع نہ ہوئی گندگی کے سبب ڈینگی مچھراور ملیریا بخار تیزی سے پھیل رہا ہے قاسم آباد کی عوام اس ملیریا بخارکا روز شکار ہورہیں ہیں۔ضلعی مئیر حیدرآباد شہر بھر میں مچھر مار اسپرے کا موسم سرما کی شروعات سے اس کا آغازخود کریں۔ دوسری طرف حیسکو انتظامیاں نے قاسم ؐباد میں رات کیاوقات میں 8:45 سے 10:45 تک لوڈ شیڈنگ کا ظلم برقرار رکھا ہوا ہے۔ رات کے وقت بجلی بند ہونے کی وجہ سے بھی عوام گھروں کے باہر بھیٹنے پر مجبور بنے ہوئے ہیں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کی جانب سے پارکس کو نجی افراد کے حوالے کئے جانے کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے مئیر کراچی، ڈائریکٹر پارکس اور ڈی جی کے ڈی اے سے 21 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین کی میئر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں عدالت نے مئیر کراچی، ڈائریکٹر پارکس اور ڈی جی کے ڈی اے سے 21 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا، کے ایم سی نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں پر کمرشل سرگرمیاں جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق اپنے زیر التوا معاملات کو فوری طور پر حل کریں تاکہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی مالیاتی معاہدے (ای ایف ایف) کے دوسرے جائزے پر جاری مذاکرات ہفتے کے اختتام تک کامیابی سے مکمل ہوسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے اتوار کی رات صوبائی دارالحکومتوں میں تعینات وفاقی افسران سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ زیر التوا معاملات اور آئندہ اہداف پر پیش رفت کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔یہ ہدایات صرف ای ایف ایف کے لیے نہیں بلکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری ڈاکٹر خالد العنانی اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے صدر منتخب ہوگئے۔ 54 سالہ خالد العنانی نے اس عہدے کے لیے کانگو سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ایڈورڈ فرمن ماتوکو کے خلاف مقابلہ کیا۔ ایڈورڈ فرمن ماتوکو اس وقت بیرونی تعلقات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایڈورڈ فرمین ماتوکو کے مقابلے میں خالد العنانی کے حق میں 55 ووٹوں کی اکثریت سے ووٹ دیا،جب کہ امریکا نے ووٹ نہیں دیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    فائل فوٹو کراچی کے جناح اسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض کو سرجیکل کمپلیکس میں 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی۔23 جون 2027 کی تاریخ ملنے پر مریض نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کردی۔ویڈیو میں مریض نے کہا کہ روزانہ درد کم کرنے کے 2 انجکشن لگارہا ہوں، نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ اور ڈاکٹروں کی تعداد کی کمی کے باعث لمبی تاریخ دی گئی ہے۔
    لاہور: عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 30 بڑی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو چھوڑ گئیں، مائیکروسافٹ، شیل، ابر، یاماہا سمیت دیگر بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان سے رخصت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد ہلا کر رکھ دیا۔ پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔حال ہی میں امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔  ماہرین کے مطابق مقامی کمپنیوں سے بڑھتی مسابقت، وسیع غیر رسمی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی درخواستوں پر نمبر الاٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کی درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیا گیا ہے جو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے انتظامی فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے الگ الگ آئینی درخواستیں دائر کی تھی اور اس کے بعد جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بھی الگ،الگ آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچوں ججوں نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں واقع موضع شیردرہ میں مکان کے تنازع پر بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہوگیا۔  پولیس کے مطابق حبیب الرحمٰننے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران  مسلح ان کا بھائی محمد عمران اور وقاص گھر میں داخل ہوا اور  فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کی والدہ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوگئے۔
    متحدہ عرب امارات کی ڈاکٹر ظہیرہ سومر نے اطلاع دی ہے کی چند امدادی کشتیاں اسرائیلی بحریہ کے شکنجے کو توڑتے ہوئے غزہ کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جانے والی 40 سے زائد امدادی کشتیوں کو یرغمال بنالیا گیا تھا تاہم چند کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ ایسی ہی ایک کشتی میں سوار متحدہ عرب امارات کی خاتون شہری نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ "ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ تیزی سے غزہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اب بھی کچھ کشتیاں اسرائیلی قبضے سے محفوظ ہیں اور امید ہے کہ کم از کم چند جہاز غزہ تک پہنچ کر امداد فراہم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر ظہیرہ نے بدھ کی صبح تقریباً...
    سٹی 42: صدر پاکستان آصف علی زرداری  صوبائی وزیر داخلہ  سندھ سے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت کرنے لنجار ہاؤس  پہنچ گئے ۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سولنگی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا کی۔ لنجار ہاؤس میں سوگوران سے تعزیت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں جیسے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی وفات کو انکے اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوگواروں  کے غم اور دکھ...
    مشرق وسطیٰ میں امریکی سرگرمیوں کے ایک اور مطالعے سے پتا چلا ہے کہ امریکہ نے اسی عرصے کے دوران یمن پر حملوں سمیت خطے میں کارروائیوں پر 9.65 بلین سے 12 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملے بھی شامل ہیں، جن کی لاگت صرف 2 بلین سے 2.25 بلین ڈالر کے درمیان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے آغاز کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کیے گئے ایک مطالعے کے نتائج کے مطابق امریکی حمایت کے بغیر، جس کی مالیت 18.5 بلین یورو کے برابر ہے، اسرائیلی حکومت اس پیمانے پر غزہ جنگ کو انجام نہیں دے سکتی تھی۔ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے غزہ جنگ...
    شہر میں دنداناتے ہوئے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے ایک اور جان لے لی، متوفی کی عمر 14 سال جبکہ وہ حافظ قرآن تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں واٹرٹینکر چلانے والے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ اسماعیل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ کورنگی ضیا کالونی بیلچہ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ اس دوران گلی کا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کو نوجوان دکھائی نہیں دیا اور وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کے ضیا الدین انصاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 3 بار حلقوں کی حدبندی کرچکے ہیں، سیکرٹری قانون کو کئی مرتبہ کہا لیکن ان کا جواب ہےکہ نیا قانون بنا رہے ہیں۔عدالت نے باور کرایا کہ کیا وفاق کو کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ باقی صوبوں میں الیکشن ہوچکے ہیں، پنجاب میں کیوں نہیں ہوتے؟وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وفاق صوبائی حکومت کی معاونت کے لیے تیار ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت آئین کے تحت پابند...
    صنم جاویدکی گرفتاری پرکے پی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، صوبائی صدر پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے مطالبہ کیا ہیکہ صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو اسمبلی بلا کر وضاحت طلب کرنی چاہیے۔واضح رہیکہ خاتون وکیل نے پشاور میں آفیسر میس کے سامنے سے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر  جنید  اکبر  نے  مطالبہ کیا ہےکہ صنم  جاوید کی گرفتاری  پر  خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت  اپنی  پوزیشن  واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو  اسمبلی بلا کر  وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ واضح رہےکہ خاتون وکیل نے پشاور میں  آفیسر میس کے سامنے سے  پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر...
    حکومت کے مجموعی قرضوں میں 765 ارب روپے کی نمایاں کمی آگئی، وزارت خزانہ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت کے مجموعی قرضے میں اگست 2025 تک 765 ارب روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو نہ صرف مقدار کے لحاظ سے ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے بھی کمی کی عکاسی کرتی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پغام میں کہا گیا ہے کہ یہ بہتری حکومت...
    اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت کے مجموعی قرضے میں اگست 2025ء تک 765 ارب روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو نہ صرف مقدار کے لحاظ سے ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے بھی کمی کی عکاسی کرتی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پغام میں کہا گیا ہے کہ یہ بہتری حکومت کی مالی نظم و ضبط کے عزم، اخراجات پر موٴثر کنٹرول، محتاط قرضہ جات کی حکمتِ عملی اور دانشمندانہ قرضہ جاتی انتظامات کا نتیجہ ہے۔ وزارتِ خزانہ...
     امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کے تعلیمی اداروں بالخصوص پروفیشنل اداروں میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام منایا جاتا ہے۔ ملتان میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں امام حسین  کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام سالانہ امام حسین  کانفرنس آئی ایم ایس ایگزیکٹو ہال میں 14 اکتوبر کو منعقد ہوگی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق سالانہ امام حسین کانفرنس میں طلباء طالبات کے علاوہ اساتذہ، پروفیسرز اور علماء اسکالر خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کے تعلیمی اداروں بالخصوص پروفیشنل اداروں میں سالانہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی ملاقات اور اس سے متعلق گردش کرتی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کی تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات ، جو دراصل وزیراعظم کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی ، کا ذکر کیا، اس حوالے سے وہ ضروری وضاحت دینا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ میں ان کی تقریر کے بعد انہیں بریفنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے  کپتان...
    ماسکو میں افغانستان پر منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ممالک نے ایک آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟ شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان اور خطے میں بیرونی فوجی ڈھانچے کا قیام ناقابلِ قبول ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ممالک جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، وہ بحالی اور ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔ ???????? At the Moscow...
    سیاسی کشیدگی کے باوجود بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچوں کو جاری رکھنا عالمی کرکٹ ایونٹس کے لیے اسپانسرز کی توجہ برقرار رکھنے کا لازمی ذریعہ قرار دے دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، تاہم بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے تجارتی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع، اب جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیسے ملے گی؟ یہ بیان سابق انگلش کرکٹر مائیکل ایتھرٹن کی اس تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت افسران کے لیے غیر ملکی شخصیات سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر کے مطابق کوئی بھی افسر سرکاری یا ذاتی دعوت قبول کرنے سے قبل سیکرٹری داخلہ کی منظوری حاصل کرے گا۔ اسی طرح غیر ملکی مشن، سفارت کاروں یا بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات سے قبل بھی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پیشگی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی سے ملاقات یا بات چیت کو...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جب بھی پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کی بات کرتی ہے ن لیگ اس کو پنجاب پر حملہ کیوں قرار دیتی ہے، سرائیکی خطہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب متاثرین بے یار و مدد گار امداد کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ممبر جنوبی پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ، سینئر نائب صدر کلچر ونگ جنوبی پنجاب میر احمد کامران مگسی، سینئر نائب صدر ساجد بلوچ، میاں منظور قادری، مرزا نذیر بیگ، ضیا انصاری، شاہد رضا صدیقی، شیخ سلیم...