2025-11-04@00:03:12 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3897				 
                «کیخلاف مہم کا ا غاز»:
(نئی خبر)
	 اسلام آباد:  نیشنل پریس کلب میں پولیس دھاوے کے خلاف صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں  صحافیوں نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تین رکنی حکومتی وفد صحافیوں سے مذاکرات کے لیے بھیجا۔ سید نوید قمر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واک آؤٹ کیا، احتجاج کیا ، ہمیں کچھ یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر گراؤنڈ پر ابھی تک وہی صورتحال ہے۔ ہم...
	فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں۔ آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔ بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔ پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نوازمریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے...
	---فائل فوٹو   انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور کارروائی کی جائے گی۔
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم نے یہاں احتجاج کیا تھا اس کے بعد حکومتی ٹیم آئی تھی جس سے مذاکرات ہوئے، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل...
	ویب ڈیسک: عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔  نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی  عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ...
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق 1 اکتوبر کو بلوچستان کے شیرانی ڈسٹرکٹ میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن (IBO) کیا، جس کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد گروپ فتنہ الخوارج کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج ہلاک آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کی پوزیشن کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جن کا تعلق علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں سے تھا۔  ISPR کے مطابق علاقے میں مزید کسی...
	لاہور؍ اسلام آباد  (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار) گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور اسرائیلی مظالم کیخلاف جماعت اسلامی‘ جمعیت علماء اسلام اور مرکزی مسلم لیگ نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدہ کو نو آبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اس کے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے کسی مذموم ارادے کی ہر سطح پر اس طرح مزاحمت ہو گی کہ حکمران طبقہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں‘ حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔ منصورہ میں پریس...
	صمود فلوٹیلاکے غیر مسلح امدادی کارکنوں کی گرفتاری عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ اور سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ عالمی قوانین اور انسانی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلح امدادی کارکنوں کو گرفتار کرنا اور محصور فلسطینیوں تک دوا، غذا اور پانی نہ پہنچنے دینا، اسرائیل کی کھلی ریاستی دہشت گردی ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ فلسطینی عوام پچھلے کئی ماہ سے بدترین انسانی المیے سے گزر رہے ہیں۔ ایک طرف زخمی بچوں کا خون اور بھوک و پیاس سے مرنے والے عوام ہیں، دوسری جانب امن پسند افراد دنیا بھر سے امدادی سامان...
	اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قطر حملہ کے بعد مسلم حکمرانوں کا بیانیہ اس قدر انتہائی ذلت آمیز، شکست خوردہ، خوف سے لبریز اور امریکی پالیسیوں کے زیر اثر تھا کہ وہ اسرائیل کا نام تک نہ لے سکے۔ پاک سعودیہ معاہدہ نہ اسرائیل کیخلاف ہے اور نہ ہی امریکیوں کیخلاف۔ جو ملک قطر پر حملہ کے بعد اور ہزاروں فلسطینیوں کے قتل پر اسرائیل کیخلاف ایک لفظ مذمت میں بولنے کو تیار نہیں، اس ملک سے اسرائیلی مفادات کیخلاف قدم اٹھانے کی توقع پاکستانیوں کو نہیں کرنی چاہیئے۔ ابراہیمی معاہدہ کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دو ریاستی منصوبہ پیش کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈبلن :آئرلینڈ کے وزیراعظم (تاؤسیخ) میہل مارٹن نے غزہ کی جانب امداد لے جانے والےگلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی بحری قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر یہ حملہ بین الاقوامی پانیوں میں کیا گیا ہے تو یہ یقیناً عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم مارٹن کا کہنا تھا کہ یہ مشن خالصتاً انسانی بنیادوں پر تھا جس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں تھا،  اس کا مقصد صرف غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا اور دنیا کو ان کی حالتِ زار کی طرف متوجہ کرنا تھا، غزہ میں فوری طور پر انسانی...
	مراکش میں نوجوان حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور 4 روز سے مسلسل بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ احتجاج مراکش میں بدعنوانی اور عوامی وسائل کے غیر شفاف استعمال کے خلاف شروع ہوئے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں۔ مراکش کی حکومت نے نوجوانوں کے مطالبات منانے کے بجائے احتجاج کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جس پر احتجاجی تحریک شدت اختیار کر گئی۔ آج جنوبی شہر اگادیر کے قریب واقع قصبے لقلیا میں پولیس کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ میں مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ نوجوان قیادت نے پولیس پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مظاہرین...
	صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعے کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ...
	ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر24 ایف آئی آر کا اندراج،532 موٹر سائیکلوں اور60 گاڑیوں کوبھی مختلف تھانوں میں بندکردیاگیا
	ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر24 ایف آئی آر کا اندراج،532 موٹر سائیکلوں اور60 گاڑیوں کوبھی مختلف تھانوں میں بندکردیاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کے لیے مہلت ختم ہوگئی۔ مہلت کے خاتمے کے بعد پہلے روز ہی بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف چوبیس مقدمات درج کر لیے گئے۔ وفاقی پولیس ذرائع کے مطابق بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24 ایف آئی آر کا بھی اندراج کیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 532 موٹر سائیکلوں اور 60 گاڑیوں کو تھانوں میں...
	 جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعے کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے...
	محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں اور سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری مالی جرمانے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کٹنے اور جیل کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اہم خلاف ورزیاں اور جرمانے درج ذیل ہیں: ون ویلنگ یا کار ڈرفٹنگ: 25,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس کی کٹوتی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس اِن ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں بند ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ: 5,000 روپے جرمانہ، پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر کے لیے بھی ہیلمٹ لازم، خلاف ورزی پر 5,000 روپے جرمانہ۔ بغیر ڈرائیونگ...
	صمود فلوٹیلا کے قافلے میں 40 کشتیاں شامل ہیں جن میں دنیا بھر سے 500 سے زائد افراد سوار ہیں اور ان کی منزل غزہ میں محصور فلسطینیوں کو خوراک پہنچانا تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے ان کشتیوں کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا اور 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں جو بطور رضاکار کشتی میں سوار تھے۔ دیگر اسیروں میں معروف سماجی کارکن، وکلا اور خواتین بھی شامل ہیں۔ Already several vessels of the Hamas-Sumud flotilla have been safely stopped and their passengers are being transferred to an Israeli port. Greta and her friends...
	ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد ،فلسطینیوں کیخلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں‘ مولانا فضل الرحمن
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں، آج بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خطبا اور ائمہ خطبات جمعہ میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں ، اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں ۔ترجمان جے...
	استنبول: ترک شہریوں کی گرفتاری کے بعد استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے غزہ جانے والی "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق، یہ تحقیقات اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے کنونشن کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے 24 ترک شہریوں کو گرفتار کیا، جبکہ مجموعی طور پر 30 ترک شہریوں کو حراست میں لے کر یورپ ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات میں "آزادی سے محرومی، ٹرانسپورٹ کے ذرائع پر قبضہ یا حراست، لوٹ مار، مادی نقصان اور تشدد" جیسے...
	لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔  رپورٹ کے مطابق عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن سے متعلق کیس میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈکی بھائی کی درخواست خارج کر دی۔ اس مقدمے میں ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی جوا ایپ کی تشہیر کی جس کے باعث این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ واضح رہے کہ اس کیس میں استغاثہ اور دفاع کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا...
	ترک وزیر دفاع نے گفتگو میں کہا کہ جس طرح ایران ترکی کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، اسی طرح ترکی بھی سلامتی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا، خاص طور پر مشترکہ سرحدوں پر اس کو ملحوظ رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر عزیز نصیر زادہ نے جمہوریہ ترکی کے وزیر قومی دفاع یاشار گولر کی سرکاری دعوت کے جواب میں انقرہ کا دورہ کیا اور ملک کے حکام سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر دفاع نے پڑوسی ملک کے دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی امور پر براہ راست بات چیت کا موقع ہے۔ نصیر زادہ نے دونوں ممالک کے درمیان...
	ویب ڈیسک :جماعت اسلامی نے غزہ صمود فوٹیلا پر حملے کے خلاف کل ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا، صہیونی درندگی کے خلاف 4 اکتوبر کو لاہور میں مارچ ہوگا۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ امن معاہدے میں صرف اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی دہشتگردی نے دنیا کے امن کو تباہ کردیا،اسرائیل کوانسانوں کوقتل کرنےاوربمباری قحط کالائسنس ملا ہواہے۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے   انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو نسل کشی کی اجازت دیتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبہ کے بنیادی فریق فلسطینیوں کو درمیان میں رکھا ہی نہیں گیا، اسرائیل کو تحفظ فراہم...
	غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی فوری ختم، فلوٹیلا کے تمام کارکن رہا کیے جائیں: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں 40 سے زائد سول جہاز اور 500 بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جا رہے تھے، اسرائیل کی کارروائی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی مسلسل...
	ویب ڈیسک: ٹرائل کورٹس کے ججز سے منسوب بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ  نے درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے دیکھیں گے درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، ججز کو بتانا چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے، کوئی اور آکر بتائے گا کہ ججز کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے تو تاثر کچھ اور جائے گا۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  درخواست گزار شہری حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فریق نے ججز کے حوالے...
	ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت لاہور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کا ریگولیشن اسکواڈ شہر بھر میں متحرک ہے۔ میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل کے مطابق مختلف مارکیٹوں اور علاقوں سے اب تک 671 تجاوزات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے جبکہ تجاوزات میں موجود سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  بصری آلودگی کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 2,565 غیر قانونی بینرز، فلیکسز اور پوسٹرز کو اتار دیا...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے قمر الزمان کائرہ کی جانب سے پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کے خلاف پریس کانفرنسز کی ریس لگائی ہوئی ہے اور پھر بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سیلاب متاثرین پر سیاست نہیں کر رہے۔ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی بیٹی پر تنقید کرنے سے پہلے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو اپنا ماضی یاد کر لینا چاہیے۔ جس جماعت کی قیادت ایک خاتون کے پاس تھی، آج پوری جماعت ایک خاتون لیڈر کے خلاف پریس کانفرنسز کر رہی ہے۔ ہمیں اپنی مقبولیت اور عوامی خدمت پر فخر ہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی اپنی مقبولیت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ میں ضلعی حکومت کی جانب سے غیر قانونی پکوان سینٹرز اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کیے جانے والے چھاپے اور کارروائیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پکوان سینٹرز بدستور چل رہے ہیں، جہاں پکانے کے بعد بچ جانے والا تیل اور دیگر فضلہ کھلے عام نالیوں اور گٹروں میں ڈالا جاتا ہے، جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ رْک جاتا ہے۔ نتیجتاً گلی محلوں میں گندا پانی جمع ہو کر تعفن پھیلانے لگتا ہے، جس سے شہری شدید مشکلات اور صحت کے مسائل کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پکوان سینٹرز نہ صرف نکاسی آب کے نظام کو تباہ کر...
	پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئے اصول وضوابط جاری کر دیے ہیں۔  ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری مراسلے میں سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے بیان، رائے یا معلومات شیئر کرنے میں انتہائی احتیاط برتیں۔ مراسلے کے مطابق بغیر منظوری کے حکومتی پالیسی پر اظہار رائے یا ذاتی آراء دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ افسران کا رویہ عوامی تاثر پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے لہٰذا انہیں محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام پلیٹ فارمز پر قواعد کی پابندی لازم قرار دی گئی ہے۔...
	سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔  وزیراعظم نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔  شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور ملک کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔...
	سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب  آپریشنز پر سکیورٹی فورسز  کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ سکیورٹی  فورسز  نے  کامیاب  آپریشنز کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں   کے  مذموم  عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز  کے بہادر جوانوں  کو سلام پیش کرتا  ہوں۔   افٹرنون سکول بند کرنے کی افواہیں، محکمہ تعلیم فیصل آباد کا وضاحتی لیٹر آگیا  محسن  نقوی  نے کہا کہ بلوچستان  میں  قیام  امن  کیلئے  سکیورٹی فورسز نے بھارتی  سپانسرڈ  دہشتگردوں  کے  خلاف  نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے...
	کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے ناکام خودکش حملے کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملہ ’’فتنۃ الخوارج‘‘ سے منسلک دہشت گردوں کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے تھے۔  سیکورٹی ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2025 کی صبح حالی روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ایک سوزوکی وین میں بارودی مواد بھر کر خودکش حملہ آور نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور...
	اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں انسانی حقوق کی وکیل ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 234/25 (PS FIA-NCCIA) تحت پیکا ایکٹ میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ فردِ جرم عائد، ملزمان کا جواب مؤخر سماعت کے دوران دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم فردِ جرم سننے کے باوجود کوئی جواب نہ دیا۔ دونوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وکیل کرنے کے بعد ہی فردِ جرم پر جواب جمع کرایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری و شریک حیات ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت مل گئی ہادی علی چٹھہ نے مزید درخواست دائر کی کہ جب تک...
	لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست میں عدالتی معاون کی رپورٹ کو پیش کرنے کی مہلت دے دی۔ بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعویٰ کے دائرہ اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے محمد حسین چوٹیا ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالتی معاون احمد فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔
	 لاہور:  دھرم پورہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی پیرا فورس کی کارروائی کے دوران دکانداروں کی شدید مزاحمت سامنے آئی جس کے بعد چار دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔  پیرا فورس کے مطابق یہ کارروائی شہری حدود میں تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی کے تحت کی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی کئی دکانداروں نے مزاحمت کی اور اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد مزاحمت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریوں کے خلاف دکانداروں نے دھرم پورہ سے نہر (کینال روڈ) تک لاہور روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ سڑک بندش کو پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، جس کے باعث علاقے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ضلع مٹیاری میں گداگری کے نام پر جرائم کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہ آج لطیف ہال مٹیاری میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنا ایک جرم ہے باالخصوص بچوں کو بھیک مانگنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت، غیر قانونی پیٹرول پمپس، ناجائز تعمیرات، ذخیرہ اندوزی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک پولیس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپوٹر)سندھ یونیورسٹی جامشورو کے مختلف شعبوں میں 59پروفیسرز اور 73ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی غیر قانونی تقرریوں کے خلاف چیئرمین انکوائریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ یونیورسٹی میں پروفیسروں اور ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی پوسٹوں پر تقرری کے لیے پیش کی گئی رپورٹس اور تحقیقی مقالات میں ہیر پھیر اور جعلسازی پر اینٹی کرپشن نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ایک ماہ کے اندر ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے سندھ یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں مکمل تحقیقات کرکے جلد رپورٹ چیئرمین اینٹی کرپشن کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ یونیورسٹی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کنڑ آئل فلیڈ میں کام کرنے چوکیداروں کا انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی انھیں پکا نہیں کیا جارہا ہے وعدے اور معاہدے کے مطابق علاقے کے اندر ترقیاتی کام کرانا اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنا تھا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب کنڑ آئل فلیڈ پر چوکیداروں اور ان کے گھر والوں نے آئل فلیڈ انتظامیہ کے خلاف مین گیٹ پر لوکل ایکشن کمیٹی کے چیئرمین رئیس نیک محمد کلیری امداد علی کلیری خدا بخش خاصخیلی شبیر کلیری پیار علی کلیر ی اور صداقت ناھیوں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ایک عرصہ ہو گیا ہے لیکن آئل کمپنی اپنے وعدے کے مطابق...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کا ساتھ نہ دینے پر فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو حماس کے خلاف استعمال کرنےکی اسرائیلی کوششیں جاری ہیں اور اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو حماس کے خلاف لڑنےکےلیے اسلحہ اور  بھاری رقوم دینےکی کوششیں کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں آباد معروف فلسطینی قبیلے حمائل کے سربراہان کو خریدنے کی کوشش کی مگر  فلسطینی قبیلے کے انکار  پر  اسرائیلی فوج نےان کے 50 سے زائد افراد کوقتل کیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ غزہ میں حماس کے متبادل انتظامی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اسرائیلی کوششیں تاحال جاری ہیں اور حمائل کے انکار کے بعد دیگر قبائل کو ...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ، اعظم نذیرتارڑ کی معذرت
	وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے،ہمارااتحادنظریاتی ہے۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا ، سید نویدقمرکے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے،ہم گھرمیں بیٹھ کریہ مسئلہ حل کریں گے، ہم جمہوریت اورملک کومضبوط کریں گے، ہمارااتحاد نظریاتی اورنیک نیتی کی بنیاد پر ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہمیں سعودی عرب سے اقوام متحدہ تک کامیابیاں مل رہی ہے،ہمارااتحاد جمہوریت اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 25کروڑ عوام...
	وکلاء کے مطابق صوبہ میں وکلاء کے قتل اور پولیس تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ چارسدہ میں نوجوان وکیل کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبہ بھر کے وکلاء آج عدالتی بائیکاٹ کر رہے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں بھی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔ وکلاء کے مطابق صوبہ میں وکلاء کے قتل اور پولیس تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ چارسدہ میں نوجوان وکیل کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ صدر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی میں ایک غیر معمولی اور عجیب و غریب واقعے نے عوام کو حیران کر دیا، جہاں ایک خاتون کو گاڑی میں زندہ گھوڑا لے جاتے ہوئے پولیس نے دھر لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ خاتون اپنی کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی کے درمیان ایک گھوڑے کو زبردستی فٹ کیے ہوئے تھیں، جس کی وجہ سے گاڑی کی ڈگی کا دروازہ مکمل طور پر بند بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ منظر سڑک پر موجود دیگر ڈرائیوروں نے دیکھ لیا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے پہنچنے پر خاتون کو روکا گیا اور معائنہ کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ گھوڑے کو ایک دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم نہ تو...
	مجھ پر تنقید ہوتی ہے ہر جگہ مریم کی تصویر ہے، جب کام کروگے تو تصویر تو آئے گی ناں!پانی اور پیسہ میرے پنجاب کا ، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف ہے؟ بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، فیصل آباد میں خطاب لوگوں کو تکلیف کہ شہبازشریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے،پاکستان کب تک بھیک کی جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا،پنجاب اپنے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف؟ وزیراعلیٰ کی پیپلزپارٹی پر تنقید وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات...
	حکم امتناع کی درخواست مسترد،چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس ، 6 اکتوبر تک جواب طلب ویڈیو لنک ایک بندے کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کیا گیا، وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا، حکم امتناع درخواست مسترد کردی گئی۔ پیر کو جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد کر دی جبکہ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔وکیل سلمان...
	 سٹی42: پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام چیف ٹریفک آفیسرز (CTOs) اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز (DTOs) کو سخت اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو ہرگز شاہراہوں پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔  کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم  ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی رفتار تیز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی گاڑیاں اور ان کے...
	 سٹی42: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف کارروائی کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔  اتھارٹی نے سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیموں کو فعال کر دیا ہے، جنہوں نے ہوٹلوں، ریسٹورینٹس اور مارکیز سمیت متعدد غیر رجسٹرڈ کاروباروں کی نشاندہی کر کے انہیں فوری نوٹسز جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔  کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم  پی آر اے کے مطابق نئی ٹیکس اصلاحات کے تحت ایک آسان اور صارف دوست رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے تاکہ کاروباری افراد...
	جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔  آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم...
	اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،چھ کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا-کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی-اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سے مسافر وین میں سوار ملزم سے چھ کلو چرس برآمد کی گئی،حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کااعتراف  کیا ہے-دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتارکئے گئے،سنگر...
	 لاہور:  کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت کا حکم  دے دیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مجرم کو سزائے موت  اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا  تھا۔ مجرم کے خلاف سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے گواہوں کو پیش کیا ۔ پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے میچ ہارنے کی رنجش میں کبڈی کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل  کردیا تھا۔
	ویب ڈیسک:  خیبرپختونخوا کے علاقے دیر اور زگئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن کے بعد عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔  دیر میں پاک فوج کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور قیام امن کے اقدامات پر والہانہ استقبال کیا گیا، عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا، دیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔دیر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔  پنجاب : 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 60 لاکھ کے جرمانے  خوارج کے خاتمہ کے لیے دیر کے عوام نے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ آل راؤنڈر عامر جمال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ  کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر...
	  فیصل آباد:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 5 ارب کی درسی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبلشرز سے چھپوانے کا انکشاف، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، حکام کو طلب کرلیا۔ ڈان نیوز کے مطابق سندھ میں سرکاری درسی کتابوں کی اشاعت کے ذمے دار ادارے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کی کتابیں من پسند پبلشرز سے چھپوانے کے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بورڈ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور بورڈ کے سابق سیکرٹری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-11 قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دو منشیات فروش ملزمان گرفتار چرس، بھنگ اور چوری شدہ تین عدد موبائل فونز برآمد مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ سب انسپکٹر صدرالدین گوپانگ بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد سیلرا سم شاخ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم دلاور عرف دلو چانولی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر وارہ ٹو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-1 محراب پور(جسارت نیوز)صحافی امتیاز میر کے قتل ،صحافی کاشف کمبوہ پر سیپکو کے جھوٹے مقدمہ کیخلاف محراب پور اور نوشہرو فیروز میں صحافی برادری سراپا احتجاج،صدر محراب پور پریس کلب منور احمدملک،صدر نیشنل پریس کلب نعمان عرف مانی مغل نے حتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی میر امتیاز کا قتل، نوجوان صحافی کاشف کمبوہ پر سیپکو کا جھوٹا مقدمہ حق و سچ دبانے اور سندھ کے شعور کا قتل ہے ، صحافی امتیاز میر کے قاتلوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزا دی اور صحافی کاشف کمبوہ پر داخل مقدمہ 150/2025 خارج کیا جائے ،نوشہرو فیروز میں سندھ جرنلسٹس کونسل کے مرکزی صدر قاضی ذوالفقار، پریس کلب کے صدر محمد یونس راجپرنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں...
	نیپال کی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی، یہ نیپال کی کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف پہلی دوطرفہ سیریز فتح ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم نیپال کو 10 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی پیر کے روز نیپال اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں نیپال کے بولر محمد عادل عالم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کوشل بھرتل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 83 رنز پر 18ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔...
	سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ او آئی سی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے اور مسلم نسل کشی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے، اقوام متحدہ کی طرز پر اسلامی ادارہ بنایا جائے جو عالمی سطح پر مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں اور کسی بھی ناجائز جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و کشمیر کی آزادی مقدر بن چکی ہے، ناجائز ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے اور نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا...
	 کراچی:  درسی کتابوں کی چھپائی میں مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، سندھ ٹیکسٹ بک پر الزام ہے کہ پانچ ارب روپے کی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبشلرز سے چھپوائیں۔ اینٹی کرپشن نےچیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز بلوچ اور بورڈ کے سابق سیکریٹری تیمور خاصخیلی کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔اینٹی کرپشن نے  سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کوخط بھیجا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 26-2025 کے دوران کتابوں کی چھپائی کے ٹھیکے من پسند پبلشرز کو الاٹ کیے۔اینٹی کرپشن نے سندھ ٹیکسٹ بک سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔2 اکتوبر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ...
	 مظفرآباد:  کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی، بیشتر شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ مفاد پرست عناصر نے ہڑتال کی ناکامی کے پیش نظرامن وامان  کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی، سکیورٹی ادارے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکیلئے مصروف عمل ہیں۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں...
	جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025  سب نیوز برسلز(آئی پی ایس ) یورپی یونین نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردیں۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر ایران پر پابندیاں لگائی ہیں جس کے تحت ایران کے مرکزی بینک اور دیگر ایرانی بینکوں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ یورپی یونین نے کہا ہیکہ مخصوص ایرانی حکام پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں جب کہ ایران کی خام تیل کی خریداری و ترسیل، سونے...
	 کراچی:  سابق قومی کپتان راشد لطیف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا جو معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے۔ Indian cricket team a good candidate for suspension from @ICC after refusing to collect the #AsiaCup2025 trophy and awards from the ACC Chairman. In any other sport, this would have been an open and shut case. But with ICC Chairman, CEO, CFO, Commercial chief, and head of Events… pic.twitter.com/b27IBWMSZy...
	اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اورنان کی قیمت مقررکرنے کےنوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی سےروک دیاگیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنرکو نانبائی ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ نانبائی ایسوسی ایشن کےوکیل نےمؤقف اپنایا تباہ کن سیلاب کےبعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےخدشات سننےسےانکار کیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم میں کہاضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرے اورڈپٹی کمشنر منگل تیس ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملیں۔ بعدازاں عدالت...
	جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025  سب نیوز  راولپنڈی:(آئی پی ایس)جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد کر دی جبکہ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے پوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ویڈیو لنک...
	دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
	دبئی میں آج ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ اس بڑے ٹاکرے کے شدت سے منتظر ہیں اور اسٹیڈیم ہاؤس فل ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ نجی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف مکمل فٹ قرار دے دیے گئے ہیں اور ٹیم میں شامل ہوں گے۔  بھارتی ٹیم کی صورتحال کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل درپیش...
	ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم میں ردوبدل متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی فٹنس سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں۔ یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کیا تھا اور وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ البتہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پانڈیا فائنل میں...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ایکشن لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔  اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، انہوں نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔ بھارتی فاسٹ بولر...
	سری لنکا کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف فائنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 21 ستمبر والی پلیئنگ الیون برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں پانڈیا کو کریمپس اور ابھیشیک کو پنڈلی میں تکلیف ہوئی تھی۔ ایشیا کپ کے سب بڑے ٹاکرے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔
	چنئی میں اداکار اور سیاستدان جوزف وجے  کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ کی ریلی کے دوران کرور میں ہجوم کے بے قابو ہونے سے  39 افراد ہلاک ہلاکت کے بعد وِجے کے گھر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کیونکہ حکام کو خدشہ ہے کہ عوامی غصہ ان کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ 51 سالہ وِجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ اگلے سال تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے جا رہی ہے، لیکن کرور ریلی میں حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ #Watch | Moments after stampede in Vijay's rally, shocking footage emerges On Cam: Crowd rush, chaos and choked@anchoramitaw shares more details with @prathibhatweets pic.twitter.com/Sm9UOp6sJ1 —...
	نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے، جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف ہونے والی سماعت کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا جس پر چیئرمین پی سی بی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔  پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی کی سماعت مکمل ہوئے دو روز ہوگئے تاہم آئی سی سی نے اس سماعت کے فیصلے کا اعلان اب تک نہیں کیا۔ گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے نیویارک میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی فوج سے بھی بڑی ایک عالمی فورس تشکیل دیں۔صدر پیٹرو نے امریکی فوجیوں پر بھی زور دیا کہ وہ انسانیت کے لیے کھڑے ہوں، ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور اپنے ہتھیار انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔امریکا نے ان کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ردِعمل میں کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کر دیا۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کرنےکے فیصلے کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہےکہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلےکو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنےکا اشارہ کیا تھا۔ان کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک...
	جنیوا: ہزاروں مظاہرین فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری و فوجی کارروائیوںکیخلاف مارچ کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں جرمنی کے شہر برلن میں بھی غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	ٹنڈو جام: سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر سرکاری ملازمین بازئوں پر سیاہ پٹی باندھے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	برکس ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی شہری مقامات سمیت پرامن ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے "اس مسئلے کو حل کرنے" کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ برکس گروپ کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اپنا سالانہ اجلاس منعقد کیا جس کے آخر میں بین الاقوامی مسائل پر 59 نکاتی بیان بھی جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں برکس اراکین نے غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پیراگراف 24 میں کہا ہے کہ وزراء نے 13 جون...
	علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں عمران خان کی ہدایت پر منعقد کیا جانے والا پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں...
	ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ڈرائیور کی جانب چلی جانے کے بعد، لواحقین کیجانب سے احتجاج کیا گیا۔ مطالبات منظور ہونے پر پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ایف سی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈرائیور کو فائرنگ کرکے جانبحق کرنے والے ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مذکورہ ایف آئی آر لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ طور پر ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ایک تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور سمیع خان جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر میجر چوک کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں...
	سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں۔؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے جلسہ گاہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا تحریک انصاف کے جلسے پر طنزیہ ردعمل سامنے آگیا۔ عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے علی امین گنڈا پور کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا۔؟    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ...
	وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی پر ردعمل دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان کے وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوگئی ہے۔ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں میں،جوتیوں میں دال بٹنی شروع بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزا تو آرہا ہوگا ???????????? pic.twitter.com/5DjYnJHqOV — Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 27, 2025 انہوں نے لکھا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے...
	خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں عمران خان کی ہدایت پر منعقد کیا جانے والا پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں جبکہ اس دوران کارکنان گنڈا پور نامنظور اور تقریر نہیں نہیں کے نعرے لگاتے رہے۔ کارکنوں کے احتجاج کے باوجود وزیراعلی کی تقریر جاری رکھی جبکہ اس بدنظمی کے دوران مرد کارکنان خواتین کے پنڈال میں گھس آئے اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام رہی۔ پنڈال میں...
	ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025  سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت ٹیمیں اتوار کے روز تیسری بار مدمقابل ہوں گی لیکن ایشیا کپ کے ٹائٹل کی جنگ کے معرکے سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ نے دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ کوچ مورنے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے اور فیصلہ کن مقابلے سے قبل بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی کی فٹنس پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی آل راونڈر...
	 پشاور:  پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس میں بری ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل کے مطابق ملزمان عرفان سلیم، عصمت اللہ، محمد جلال، سجاد بنگش، صادق خان اور علامہ اقبال کو 9 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بری کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 24 فروری کو پشاور سنٹرل جیل پر حملہ کیا تھا، عدالت نے ٹرائل کے دوران قابلِ اعتماد شواہد کو نظرانداز کیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی...
	متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) متنازع ٹویٹ کیس میں سینیٹر اعظم سواتی پر فرد جرم عائد کردی گئی، پی ٹی آئی رہنما نے صحت جرم سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹویٹ کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے فرد جرم عائد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی، اعظم سواتی پر حساس اداروں کے خلاف ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی، پی ٹی آئی سینیٹر نے...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)سیشن کورٹ لاہور میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل پر سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ ڈیوٹی جج نے سماعت کے لئے 29 ستمبر کی تاریخ دیدی۔(جاری ہے) فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔قانون کے مطابق صرف ڈکیتی اور قتل جیسے مقدمات میں خاتون کا جسمانی ریمانڈ دیا جاسکتا ہے، استدعا ہے کہ مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 
	خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-24  نیویارک (مانیٹرنگ دیسک) روس اور چین نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیوں میں 6 ماہ کی تاخیر کرے۔روس اور چین کے مطالبے پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ کا امکان ہے، قرارداد کی منظوری کے لیے 15ارکان سے 9 کی حمایت ضروری اور پی 5 سے کوئی ویٹو نہ کرے۔ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ لاگو ہوں گی، برطانیہ،فرانس اور جرمنی نے الزام لگایا ہے کہ ایران 2015ء کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات(جسارت نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی ، سابق سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، اس اقدام سے عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کے بجائے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے، امن، صحت کی سہولیات اور مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لہٰذا حکومت اس ذمہ داری سے فرار اختیار کرنے کے بجائے اسے پورا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس...