2025-09-19@01:52:48 GMT
تلاش کی گنتی: 3061

«کیخلاف مہم کا ا غاز»:

(نئی خبر)
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کیئے گئے مرد اور عورت کے کیس میں ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ مجھے بتایا گیا ہے کہ بانو کے والد اور شوہر اس کے قتل کے خلاف تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی۔ بانو نے اپنی جان دینا قبول کر لیا تاکہ اپنے خاندان کو اُس سردار کے انتقام سے بچا سکے جس نے بغیر کسی تفصیل میں جائے، بانو اور احسان دونوں کو مارنے کا حکم دیا تھا۔‘‘ بارشوں...
    — فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، باتوں سے سنہرے خواب دکھانا ایم کیو ایم کا وتیرہ ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔
    26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے 5 اراکینِ قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پانچوں ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ان 5 اراکین پر 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ہوئی ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد الیاس چوہدری، مبارک زیب، اسامہ علی اور ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔
     مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان انتظامیہ کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چاریواری کے اندر، مسجد و امام بارگاہ کے اندر برپا ہونے والی مجالس پر ایف آئی آرز آئین پاکستان سے انحراف ہے، حکومت ایسے اقدامات کا نوٹس لے اور فی الفور مقدمات خارج کرنے کے احکامات جاری کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کرنے پر مقدمات کا سلسلہ جاری ہے، ممتازآباد پولیس کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے تین عزادارں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے ان اقدامات کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام پُرامن احتجاجی مظاہرہ...
    کراچی:لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش اسپنر شعیب بشیر انگلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میدان چھوڑ گئے۔ بھارت کی پہلی اننگز میں 78ویں اوور کے دوران رویندرا جدیجا کے زوردار شاٹ پر گیند سیدھی شعیب کی جانب آئی، انھوں نے کیچ تھامنا چاہا لیکن گیند چھوٹی انگلی پر لگ گئی۔ گیند انگلی پر لگنے کے بعد وہ واضح تکلیف میں نظر آئے جس پر انھیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ شعیب بشیر کی جگہ جو روٹ نے اوور مکمل کیا اور واحد انگلش اسپنر کے طور پر بولنگ کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ Post Views: 4
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔سانحہِ 13 جولائی 1931 سرینگر کی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن 22 کشمیری شہداء کے خون نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 کشمیریوں نے ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ عظیم کشمیری محض اپنے حقِ اظہار نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت و حرمت...
    ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔سانحہ 13 جولائی 1931سرینگر کی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن 22 کشمیری شہداء کے خون نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 کشمیریوں نے ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ عظیم کشمیریوں نے محض اپنے حقِ اظہار نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت و حرمت کے لئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے مدینہ ٹائون سبزی منڈی کی رہائشی خواتین نے چار دن قبل گھر پر ہٹڑی پولیس کی بلاجواز چڑھائی اور ایک عورت سمیت پانچ افراد کی گرفتاری کے خلاف دوسرے روز بھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے حضوربانو کلہڑی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے بتا یا کہ 11جون 2025کو رات 2بجے کے قریب ہٹڑی تھانہ کی پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں گھر پر چڑھائی کر کے سوئی ہوئی عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد میرے چار بیٹوں، شاہد کلہڑی، جان محمد کلہڑی، جاوید کلہڑی، عبدالرحمن کلہڑی اور میری بہو فرزانہ کو گرفتار کر لیا۔ انہوںنے الزام عائد...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست بحال کردی، جسے 25 مئی کو وکیل کی عدم موجودگی کے باعث خارج کردیا گیا تھا۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے عدالت میں حلفیہ بیان داخل کرادیا، جس میں کہا گیا کہ درخواستگزار اور وکیل کے معاون موجود تھے لیکن ان کی حاضری ریکارڈ پر نہیں لائی گئی۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ ریکارڈ کے مطابق درخواستگزار کے وکیل اس سے پہلے ہر سماعت پر موجود رہے ہیں، تاہم  عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ کسی تاریخ پر درخواستگزار کے وکیل غیر حاضر ہونے کی صورت میں نتائج بھگتنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے وکیل نے مؤقف دیا تھا کہ درخواست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ پولیس نے ایک انوکھا لیکن مثبت قدم اٹھاتے ہوئے گٹکا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکا یا ماوا کے عادی اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انہیں یہ عادت ترک کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ اس مدت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ گٹکے کے استعمال سے نہ صرف صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ پولیس فورس کی ساکھ پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اگر اہلکار اس عادت کو ترک نہ کریں تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19شکایات کو نمٹا دیا گیا، ججز کیخلاف پانچ شکایات کو فی الحال مؤخرکردیا گیا۔ جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں انکے نام خفیہ رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔ کونسل نے ایجنڈے کی تمام نکات پر ایک ایک کرکے غور کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز...
    کراچی: شہر قائد میں سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی اور اس کے اطراف میں منشیات کے عادی افراد کی موجودگی کی نشاندہی کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کا فوری نوٹس لیا اور مبینہ ٹاؤن پولیس کو ہدایات جاری کیں۔ ہدایات کے مطابق پولیس نے فوری طور پر جامعہ کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد بحالی مراکز منتقل کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے بجائے سعودی عرب پہنچا دیے جانے والے مسافر نے نجی ایئرلائن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیج دیا۔شاہ زین نامی مسافر، جو لاہور سے کراچی جانے کے لیے ایئرسیال کی پرواز میں سوار ہوا تھا، 7 جولائی 2025 کو ایئرلائن کی مبینہ غفلت کے باعث جدہ پہنچ گیا۔ اس واقعے پر شاہ زین نے ایئرسیال انتظامیہ کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔قانونی نوٹس میں متاثرہ مسافر نے ایئرلائن سے مکمل سفری اخراجات کی واپسی سمیت وضاحت طلب کی ہے۔ شاہ زین کے مطابق بغیر ویزا اور ضروری دستاویزات کے جدہ پہنچنے پر سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا کرنا...
    بھارت کی انتہا پسند حکومت کی جانب سے روہنگیا کے مہاجرین اور مسلمانوں کے خلاف منظم مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس مہم کا انکشاف امریکا کے مشہور نشریاتی ادارے واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت مسلمانوں اور روہنگیا کے خلاف ایک منظم مہم چلا رہی ہے، جس میں جبری ملک بدری، تشدد اور شہریت سے محرومی کے اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مہم نہ صرف انسانی حقوق کو پامالی ہے بلکہ بنگلہ دیش جیسے ہمسایہ ممالک کے ساتھ علاقائی تعلقات کو بھی بگاڑنے کا سبب ہے۔ واشنگٹن پوسٹ رپورٹ کے مطابق بھارت، جسے کبھی دنیا...
    وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایات دیئے کہ جو سرکاری ملازمین سوشل میڈیا میں مذہبی منافرت پھیلانے میں ملوث پائے جائیں گے ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے امن وا مان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر انتظامیہ اور تمام اداروں سے گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ گلگت بلتستان مزید کسی بھی مذہبی منافرت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امن وامان حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ علمائے کرام سے ہماری درخواست ہے کہ جی بی میں امن اور بھائی چارگی کی فضاء کو قائم رکھنے میں حکومتی...
    سوات کی انکوائری رپورٹ میں انچارج ریسکیو 1122 کنٹرول روم سوات، ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ ایریگیشن، سانحہ محکمہ آبپاشی کے 2 افسروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بغیر بتائے چھٹی پر تھے، پولیس دفعہ 144 پر صحیح طور پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی، سوات میں دفعہ 144 پر صحیح طریقے سے عمل درآمد کروانا پولیس کا کام تھا۔ پولیس نے ایف آئی آرز کاٹنے میں کمزوری دکھائی، رپورٹ میں فرائض سے غفلت کے مرتکب سرکاری...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس میں مدعی کے وکلا نے ابتدائی دلائل مکمل کر لئے۔(جاری ہے) ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے کیس پر سماعت کی۔شیخ وقاص اکرم کے وکلاء کیجانب سے دعویٰ پر ابتدائی دلائل مکمل کرلئے گئے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف 1 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سانحہ دریائے سوات کی انکوائری رپورٹ میں غفلت کے مرتکب قرار دیے گئے افسران کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے، جس پر جلد عمل درآمد کا امکان ہے اور مذکورہ افسران کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ افسروں کے خلاف تادیبی کاروائی 60 دنوں کے اندر تمام ضابطے پورے کرتے ہوئے عمل میں لائی جائے گی، وزیراعلیٰ کو پیش کردہ 63 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق جن افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ان میں سابق ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف اور ہیومن ریسورس احسان الحق، پراجیکٹ...
    اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے خلاف سپیکر کی جانب سے کارروائی کا معاملہ، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ 26 اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ ان 26 ممبران کو نااہل کرنے کی بھی درخواست جمع کی گئی ہے۔ سپیکر کے پی کے اسمبلی نے خط میں کہا کہ ممبران کی معطلی کے بعد ان کے خلاف نااہلی کا اختیار استعمال کرنا ٹھیک نہیں، ممبران کو نااہل کرانا آئین کا غلط استعمال کرنے کے...
    اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالت میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی ، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت می پیش ہوئے جب کہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدحفیظ و دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ ڈاکٹر عافیہ...
    —فائل فوٹو سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کے دفعہ 144 پر عمل نہ کروانے اور 1122 سوات کے ایمرجنسی افسر کے بنا بتائے چھٹی پر جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس دفعہ 144 پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی جبکہ ریسکیو 1122 سوات کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر بغیر بتائے چھٹی پر تھے۔رپورٹ میں فرائض سے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں سانحے کے وقت موجود ڈی جی ریسکیو 1122 کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا دریائے سوات میں 2010ء کے سیلاب بعد...
    9 اور 10 مئی توڑ پھوڑ میں ملٹری کورٹ سے سزایافتہ ملزمان کی سزاؤں کے خلاف دائر درخواستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے چھ صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت، سیکرٹری ڈیفنس، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کو نوٹس جاری کردیا، حکم میں کہا گیا کہ متعلقہ فریقین درخواست گزاروں کو ملٹری کورٹ فیصلوں اور کاروائی کا مکمل ریکارڈ فراہم کریں،  درخواست گزاروں کے مطابق انہیں صفائی کا موقع نہیں دیا گیا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ  درخواست گزاروں کو ملٹری کورٹ فیصلوں اور عدالتی کاروائی کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ وکیل درخواست گزار بیرسٹر عامر خان چمکنی نے کہا کہ پشاور۔ نو اور دس مئی کو توڑ پھوڑ میں ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنائی...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کا اعلان کردیا۔ سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ،  یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کریں گے، ہم اس سال شاندار جشن آزادی منائیں گے۔ صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو  میں بتایا کہ بھارت کوشکست کےبعد پہلی 14 اگست ہے جو بھرپور جوش سے منائیں گے، یکم اگست سے ہی جشن آزادی منائی جائے گی ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں بھرپور انداز سے آزادی کا جشن منائیں گی۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش  قبل ازیں سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے عمران خان کی موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا جمع کرنے اور بچوں کی آمد پر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں فرحان ورک کاکہناتھاکہ "نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے، اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ ویڈیوز لگا لگا کر انکو مزید شرمندہ کیا جائے"۔ نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی کی بندش اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے عزائم پر پاکستان نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ماہرین اور سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ورلڈ بینک اور عالمی ثالثی عدالت دونوں واضح کر چکے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو صرف باہمی منظوری سے ہی معطل یا ختم کیا جا سکتا ہے، بھارت کی طرف سے اس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ججز کے خلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں، ان کے نام پبلک نہیں کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوزکے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شکایات کا سامنا کرنے والے ججز کے خلاف...
    فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکول ٹیچر کی گاڑی ضبط کیے جانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔خاتون نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف گاڑی ضبط کرنے کا کیس جیت لیا، جسٹس سردار اسحاق نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق گاڑی ضبط کرنے کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا 5 مارچ 2020 کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سائلہ نے تنخواہ سے بچت کر کے 1990 ماڈل کی گاڑی خریدی، درخواست گزارخاتون اس گاڑی کی دسویں مالک تھیں، 2020 میں گاڑی اپنے نام کرانے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رجوع کیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ای ٹی او نے گاڑی چیک کی اور مطلوبہ...
    اپوزیشن لیڈرملک احمد خان بھچر معطل ارکان کے معاملہ پر مذاکراتی کمیٹی آج ہی بنائیں گے۔ اپوزیشن اورحکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن کل بروز اتوار کو ساڑھے چار بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کیلئے آج ہی سفارشات مرتب کر لی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 8 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں چیف وہپ رانا ارشد، وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان اور احمد اقبال، پیپلز پارٹی سے علی حیدر...
    ویب ڈیسک :اپوزیشن کے معطل ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے قائم کی گئی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، شعیب صدیقی، سلمان رفیق ، رانا ارشد، سمیع اللہ خان اور احمد اقبال شامل ہیں,رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی اور ق لیگ سے شافع حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں, اپوزیشن ارکان کے نام آج فائنل ہوں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کردیا تھا، جس کے بعد ان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مون سون : لاہور سمیت...
    —فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللّٰہ، احمد اقبال، علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی شامل ہیں۔اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے 26 معطل ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنسز پر کارروائی شروع 26 معطل ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنسز پر کارروائی شروع اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطل ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کمیٹی میں علی امتیاز، شیخ امتیاز  اور اعجاز شفیع...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس او پیز کا مقصد احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے کا اندرآج ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا ہے کہ مقدمات درج کرنے سے قبل متعلقہ بنیادی جرم کا حوالہ دینا ضروری ہوگا۔
    یہود ہنود گٹھ جوڑ کے بعد اسلحے کی خریدوفروخت پاکستان سمیت مسلم ممالک کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، روس، فرانس، امریکہ اور اسرائیل سے اربوں ڈالر کے ہتھیار خرید کر مودی سرکار نے خطے  کو اسلحے کا مرکز بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور اسرائیل  کی مسلم ممالک کے خلاف جارحیت کی  منصوبہ بندی جاری ہے جب کہ دونوں انتہا پسند ملک عسکری اتحاد کے ذریعے ریاستی دہشت گردی کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کا ایک بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک ہونے کے باوجود آپریشن سندور میں ناکامی سے دوچار ہوا، جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے  اسرائیل سے گٹھ جوڑ کر کے خطے کے امن  کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یہود ہنود گٹھ جوڑ کے بعد اسلحے...
    یہود ہنود گٹھ جوڑ کے بعد اسلحے کی خریدوفروخت پاکستان سمیت مسلم ممالک کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، روس، فرانس، امریکہ اور اسرائیل سے اربوں ڈالر کے ہتھیار خرید کر مودی سرکار نے خطے  کو اسلحے کا مرکز بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور اسرائیل  کی مسلم ممالک کے خلاف جارحیت کی  منصوبہ بندی جاری ہے جب کہ دونوں انتہا پسند ملک عسکری اتحاد کے ذریعے ریاستی دہشت گردی کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کا ایک بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک ہونے کے باوجود آپریشن سندور میں ناکامی سے دوچار ہوا، جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے  اسرائیل سے گٹھ جوڑ کر کے خطے کے امن  کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یہود ہنود گٹھ جوڑ کے بعد اسلحے...
     خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقے لکی مروت میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا تھانا گمبیلا کو نشانہ بنانے کے لیے دس سے بارہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مشتبہ نقل و حرکت کو بروقت بھانپتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ شروع کر دی جس سے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے پولیس کی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے اور حملے کی یہ کوشش مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی خوش قسمتی سے کسی بھی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس...
    کراچی: پنجاب کالونی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دادا بائی بلڈنگ کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث ڈیفنس موڑ کی جانب جانے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں۔  مظاہرین کے مطابق متعدد شکایات کے باوجود کے الیکٹرک انتظامیہ نے ان کی کوئی سنوائی نہیں کی۔ دادا بائی بلڈنگ میں واقع 80 فلیٹس کی بجلی جمعہ کی صبح 11 بجے سے بند ہے، جس کے باعث مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا  کہ جمعہ کے روز کے الیکٹرک کی ٹیم نے پنجاب کالونی اور پی این ٹی کالونی میں کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران پی این ٹی کالونی میں...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے 26 معطل ارکانِ اسمبلی سے متعلق نااہلی ریفرنس کے معاملے پر ایک اہم مشاورتی اجلاس سپیکر چیمبر پنجاب اسمبلی میں ہوا۔ اپوزیشن کے معطل ارکان، حکومتی نمائندگان اور دیگر پارلیمانی قائدین نے شرکت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کیا۔ جبکہ اجلاس کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر بھی باقاعدہ سماعت ہوئی۔ اس دوران حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے باہمی مذاکرات کے آغاز کی تجویز دی گئی، جسے سپیکر ملک محمد احمد خان نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھرپور خیر مقدم کیا۔ مشاورت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے،...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے اور عدالت طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔ گذشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر معاونت...
    شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی والے ملزمان کیخلاف پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کراچی میں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کارروائی میئر کراچی کے 32مقامات کو فری پارکنگ زون قرار دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن لیا گیا اور میئر کراچی کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی عمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالت میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی ، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدحفیظ و دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر امریکی عدالت...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر...
    پی پی چئیرمین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پُرامن سیاسی سرگرمیوں اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاسی ایکٹوسٹس کو تحفظ فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء مولانا خان زیب کے قتل کی مذمت کی ہے اور پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول نے مولانا خان زیب کے اہل خانہ اور اے این پی کی قیادت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ مولانا خان زیب کا قتل خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے...
    سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز سوات(سب نیوز)صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے...
    علیحدگی پسند مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی نے آج باضابطہ طور پر ہتھیار ڈال کر ترکیہ کے ساتھ امن مذاکرات پر عمل درآمد شروع کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے 30 جنگجوؤں نے جمعہ کے روز عراق کے شمالی علاقے سلیمانیہ میں واقع جسانہ غار میں ایک علامتی تقریب کے دوران اپنے ہتھیار جلا کر ہتھیار ڈالنے کے عمل کا آغاز کیا۔ جسانہ غار، جہاں اسلحہ جلانے کی تقریب رکھی گئی تھی۔  ماضی میں ایک کرد پرنٹنگ پریس کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔  اس تقریب میں عراقی کردستان کے صدر نچیرون بارزانی، سینئر کرد رہنما مسعود بارزانی، پیٹریاٹک یونین آف کردستان (PUK) اور عراقی و کردستان وزارت داخلہ کے نمائندگان شریک ہوئے۔ ترک حکومت کی جانب...
    سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دریائے سوات میں 13 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کردی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کیا گیا، محکمہ پولیس، ریونیو، ایری گیشن، ریسکیو، سیاحت، پولیس اور دیگر محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا فقدان رہا۔صوبائی معائنہ ٹیم کی تیار کردہ انکوائری رپورٹ 63 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ...
    آئینی انحراف یا دانستہ خلاف ورزی؟ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ارکان کی حلف برداری میں رکاوٹ اور سینیٹ انتخابات پر اس کے قانونی اثرات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھرایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستانآئینی قانون کے ممتاز ماہر، 25 سالہ پیشہ ورانہ قانونی تجربہ رکھنے والے وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان کے 27 جون 2025 کے فیصلہ کے بعد، خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ مکمل طور پر طے پا چکا ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے آئینی اختیارات، بشمول آئین کے آرٹیکل 218(3)، 219، اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 98 اور 103 کے تحت، مخصوص...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیس میں عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی اور عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی جبکہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے کیس میں بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کے...
    شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے 30 جنگجوؤں نے ترکیہ کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری مسلح تحریک کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے علامتی طور پر اپنے ہتھیار ایک بڑے برتن میں ڈال کر آگ لگا دی۔ تقریب کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد و خواتین جنگجو قطار میں کھڑے ہو کر اپنے اسلحے کو ایک بڑے دیگ نما برتن میں ڈال رہے ہیں، جسے بعد میں نذرِ آتش کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی کے کے، جو 1984 سے ترک ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد میں مصروف تھی اور جس پر پابندی عائد ہے، نے...
    پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس)کے ذریعے آپریشن سندور کے عنوان سے کتاب شائع کی ہے۔کتاب کو 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے جن کو را سے منسلک کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کتاب117 صفحات پر مشتمل ہے جس کی ترتیب تک درست نہیں۔ اس مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے۔یہ کتاب بھارتی اسٹریٹجک سوچ کی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے سموگ کےخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ ییلو پروجیکٹ کے خلاف نہیں، ییلو لائن منصوبے پر انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کا آرڈر کردیا ہے۔ کینال کو تو ویسے ہی ورثہ ڈکلیئر کیا ہوا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ہیں۔ پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی مزید :
    بھارت میں مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی جب کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔ مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ’’آپریشن سندور‘‘کے عنوان سے  کتاب شائع کردی ہے، جسے 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے ، جنہیں ’’را‘‘سے منسلک کیا گیا ۔ 117 صفحات پر مشتمل اس بے ترتیب اور مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے۔ یہ کتاب  بھارتی اسٹریٹیجک سوچ کی کمزوری کو بے نقاب کرتی ہے، جس میں کسی تحقیق...
    سپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک "پسندیدہ پارلیمانی عمل" قرار دیا۔ اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن نے باہمی مشاورت سے سینئر اراکینِ اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا، جو معاملے کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکانِ اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے اسمبلی چیمبر میں اپوزیشن کے معطل ارکان اور حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی۔سپیکر نے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کرتے ہوئے سیاسی افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ ملاقات کے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور پوری کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی، جہاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر حکام نے کی عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ طلب کی گئی تھی، مگر اب تک رپورٹ جمع...
    سٹی42: لاہور میں انسانی صحت سے کھیلنے والے جعلساز مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بکر منڈی کے علاقے میں واقع ایک گوشت گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے کارروائی کے دوران 400 کلو ایکسپائر اور بدبودار گوشت برآمد کر لیا گیاجسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ گودام میں بیمار مرغیوں اور چھیچھڑوں سے ناقص گوشت تیار کیا جا رہا تھا جو مختلف شاپس اور شہری علاقوں میں سپلائی کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین عاصم جاوید نے مزید بتایا...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ۔ واضح رہے کہ سیتا رام پر چندر کمار کو 2018 میں  قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے بروقت اطلاع کے باوجود مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج ہوا ۔ ایس ایچ او نے تسلیم...
    شاہد سپرا:ایک سے زائد سنگل میٹرز کیخلاف باضابطہ کارروائی کرنے کا حتمی فیصلہ، پی پی ایم سی نےلیسکو و دیگر تقسیم کار کمپنیوں سے میٹرزکا ریکارڈ طلب کر لیا۔ 14جولائی تک تمام کمپنیوں سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پاور پلاننگ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ کمپنیوں کی جانب سے نصب میٹرز کی تعداد ،صارفین کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا، ریکارڈ کے تحت وفاقی حکومت مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین پڑتال کے ذریعے زیادہ میٹرز پروٹیکٹو کیٹیگری کیلئے نصب کرنے کی نشاندہی ہوگی، پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کیلئے نصب میٹرز...
    فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے نمایاں رہنما محمود خلیل نے جمعرات کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر (تقریباً 56 کروڑ روپے) ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ محمود خلیل کا کہنا ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر گرفتار، حراست میں رکھا گیا اور ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ کیا جا سکے۔ ان کی جانب سے درخواست سینٹر فار کونسٹی ٹیوشنل رائٹس کے تعاون سے جمع کرائی گئی ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ خلیل کو شدید ذہنی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اظہار برہمی  کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ امریکی عدالت میں معاونت سےانکار کی وجوہات پر رپورٹ مانگی تھی، رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو پوری کابینہ کوطلب کروں گا، جسٹس اعجاز اسحاق نے کہاکہ کیوں نہ وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟عدالت صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کرےگی، جون میں عدالت نے جواب طلب کیاتھا۔ دل کی تکلیف، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر...
    راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، آئی ایس پی آرکے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ پاک افواج کی اولین ترجیح ہے اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بھارتی سرپرستی اور حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور ہمہ گیر اقدامات ناگزیر ہیں۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستانی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے 26 معطل ارکان کے خلاف آئینی ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق، یہ ریفرنسز آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63(2) کو آرٹیکل 113 کے ساتھ ملا کر دائر کیے گئے ہیں، جن میں متعلقہ ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کو یہ ریفرنسز باقاعدہ طور پر موصول ہو چکے ہیں، جن پر آئینی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سپیکر نے تمام 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (خبرایجنسیاں)کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔فورم نے بھارتی اسپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فورم نے عزم کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔بیان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن ایپلیٹ ٹربیونل نے ہوم ایپلائنسس بنانے والی معروف کمپنیوں کے خلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ، کمپنیوں کو، 9 کروڑ روپے جرمانے کی رقم 30 دن کے اندر قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں اس بات کی توثیق کی کمپنیوں نے اپنے ڈسٹری بیوٹرز پر ری سیل پرائس مینٹیننس یعنی صارفین کو فروخت کی قیمت کو فکس کر کے اور اس حوالے سے ڈسٹری بیوٹرز پر شرائط عائد کر کے کمپٹیشن کے قانون کی خلاف ورزی کی۔کمپٹیشن کمیشن نے دو بڑی کمپنیوں پر اپنے ڈیلرز کو متعین قیمت سے کم پر مصنوعات فروخت کرنے، صارف کو اپنے منافع میں سے رعایت دینے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپین کی قومی عدالت نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ تحقیقات “میڈلین” نامی کشتی پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔ یہ کشتی “فریڈم فلوٹیلا کولیشن” نامی انسانی حقوق کی تنظیم کی ملکیت تھی، جو جون میں اطالوی بندرگاہ سے امدادی سامان لے کر غزہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جاتی۔ میڈلین کشتی کو غزہ پہنچنے سے روکنے کے لیے اسرائیل نے دھمکیاں بھی دیں، مگر انسانی حقوق کے کارکنوں نے ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تاجر دشمن قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں ہیں اور اس حوالے سے 19 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتا ہوگی اور اس کے لیے کراچی چیمبر، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، راولپنڈی اور پشاور چیمبر سب ایک پیج پر ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو کاروبار مکمل بند رکھیں گے، ایف بی آر کے قانون -AA37  اور 37 B کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو مزید...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد سہیل شیخ نے 12 جولائی کو ابتدائی دلائل طلب کر لیے۔شیخ وقاص اکرم نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ فواد چوہدری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ درخواست گزار عزت دار شہری اور قومی اسمبلی میں عوام کا منتخب نمائندہ ہے۔ فواد چوہدری کی غلط بیان بازی سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔
    ریاستی مشینری پوری بے باکی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پی ٹی آئی کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے،اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف پاکستان اور امریکہ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سمیت صفِ اول کے آزاد صحافیوں کے یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا، یوٹیوب چینلز کی غیرقانونی بندش کے خلاف پاکستان اور امریکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے، اور مسلح افواج وطن کے عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔آرمی چیف نے فورم کو اپنے حالیہ دورۂ امریکا کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بامقصد مؤقف پیش کیا۔ فورم میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال، اور طاقت کے...
    بنگلہ دیش میں سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) چوہدری عبداللہ المامون کو جولائی 2024 میں ہونے والی عوامی بغاوت کے دوران مبینہ انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق مقدمے میں وعدہ معاف گواہ بننے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں قائم بین الاقوامی جرائم ٹربیونل-1نے آج کی سماعت کے دوران سابق آئی جی پی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی۔ اسی سماعت میں ٹربیونل نے مقدمے میں 3 ملزمان، معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ، سابق وزیر داخلہ اسدالزّمان خان کمال، اور خود چوہدری عبداللہ المامون کے خلاف باضابطہ الزامات بھی عائد کر دیے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا چوہدری...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں،بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر قرار ہیں۔کانفرنس میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں  میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز پر بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اور اُن کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ فورم نے دہشت گردوں کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ “ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔” اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کا تحفظ اور قومی سلامتی، پاک فوج کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ فورم نے اس امر کو...
    فائل فوٹو  سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم  شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانے  کے کیس میں  عدالت نے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی وزیراعظم کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی، شہباز شریف نے لیگل نوٹس کو دعوے کے ساتھ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی تھی۔ 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح وکیل نے جب شہباز شریف سے یہ پوچھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوا تھا؟ تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ پاناما کیس ان کے خلاف نہیں تھا اس لیے فیصلے کا علم نہیں۔ وزیراعظم پر جرح کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اور موجودہ رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ عدالتی محاذ پر پہنچ گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر درخواست میں شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی جاتی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے ہرجانے کے لیے دائر کیے گئے دعوے میں کہا...
    لاہور(اوصاف نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کےخلاف نااہلی ریفرنسز پرکارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق 26 ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق اسمبلی حکام کا تیارکیاگیا ریفرنس اسپیکرکوموصول ہوگیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر نے 26 معطل ارکان کو مؤقف پیش کرنےکا موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے ریفرنسزپر سماعت 11جولائی کو صبح 11 بجے اسپیکرچیمبر میں ہوگی جب کہ اسپیکرآئین کے تحت 30 روز میں نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنےکے پابند ہیں۔ اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اےکے تحت معطل ارکان اسمبلی کو موقع دیاجارہا ہے، تمام ارکان کو آئینی دائرہ کار...
    —فائل فوٹو پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر کارروائی شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی حکام کا تیار کیا گیا ریفرنس اسپیکر کو موصول ہو گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 معطل ارکان کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریفرنسز پر سماعت 11 جولائی کو صبح 11 بجے اسپیکر چیمبر میں ہو گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطلایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر آئین کے تحت 30 روز میں نااہلی ریفرنسز پر...
    پنجاب اسمبلی میں ارکان کے خلاف نااہلی کے ریفرنسز کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی شنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار ترجمان اسپیکر کے مطابق، اسپیکر کو آئین کے آرٹیکل 63(2) اور 113 کے تحت معطل ارکان کے خلاف نااہلی کے ریفرنسز موصول ہوئے، جن پر باقاعدہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسپیکر نے تمام 26 معطل ارکان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ یہ سماعت کل، بروز جمعہ 11 جولائی کو صبح 11...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی ماہر فرانچیسکا البانیز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، ان کیخلاف یہ اقدام اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی دستاویز بندی کرنے پر کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کے روز ان پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے فرانچیسکا البانیز پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف ’سیاسی و اقتصادی جنگ‘ شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔ فرانچیسکا البانیز، جو اقوام متحدہ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے خصوصی نمائندہ ہیں، اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والی عالمی سطح پر ایک نمایاں شخصیت ہیں، اسرائیل اور اس کے حامی کئی برسوں سے البانیز کو ان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہاکہ کیس سے متعلق میٹنگ کی اور رولز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جمع کرادیئے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ کے رولز ڈرافٹ کو اعتراضات کیساتھ واپس بھیجا، وزارت داخلہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تمام اعتراضات کو تسلی بخش جواب دے کر...
    لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرکشش تنخواہ پر مشیر رکھ لیے گئے۔ ایسے وقت میں اوگرا میں مشیر رکھے گئے ہیں، جب حکومت خود مختلف وزارتوں اور اداروں میں غیر ضروری پوسٹوں کو ختم کر رہی ہے یا ان کی تعداد کم کر کے دوسرے اداروں میں ضم کر رہی ہے جب کہ اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی بہتری کے لیے مخصوص ایام کے لیے رکھا گیا ہے۔ اوگرا ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق چیئرمین اوگرا نے اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے مشیروں کی تقرری میں شفافیت کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ اقدام کیے، جس سے تاثر ملتاہ ے کہ...
    کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا اور ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ جن 27 یو ٹیوب چینلز کو بند کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر بھگوڑے ہیں، پیسے کمانے اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے سنسنی پھیلانے والے یو ٹیوبرز کے خلاف کرمنل کارروائی بھی کی جائے گی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار این آر او مانگ رہے ہیں، کبھی امریکا سے بندے لے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی سسرالی تکلیف میں ہیں کہ وہ کیوں سزا بھگت رہے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور آئیں تاکہ انہیں پتا چلے کہ ان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے سکھر زون کے ملازمین کی بڑی تعداد نے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کرنے کے خلاف آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کی سربراہی میں زونل و ریجنل آفس سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حصول کیلئے شدید و نعریبازی کی ، اس موقع پر ملازمین سے خطاب کے دوران مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو نے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کرنے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی منیجمینٹ این آئی آر سی کورٹ کے واضح آرڈرز کے باوجود کانٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری اور ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اعجاز شیخ کی ہدایت پر ایس ڈی او گل رحمن گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی، متعدد کنکشنز میں چوری اور بے ضابطگیاں بے نقاب۔تفصیلات کے مطابق حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری اور ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اعجاز شیخ کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا۔ گاڑی کھاتا سب ڈویژن کی حدود میں واقع اقرا سینٹر پلازہ، سحر ہائٹس پلازہ اور فرحان سینٹر پلازہ پر ڈائریکٹر سرویلنس کی ٹیم نے زبردست اور مثر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 37 گھریلو و کمرشل کنکشنز میں بجلی چوری و بیضابطگیاں بے نقاب کر دیں۔تفصیلات کے...
    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے سابق ڈی ایس پی اور پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان پر رشوت خوری کے سنگین الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے سابق ڈی ایس پی اور پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان پر رشوت خوری کے سنگین الزامات ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان نے اس سے قبل عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی، تاہم گزشتہ روز عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان کی ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے ہی محکمے کے سابق افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں دونوں ملزمان کے خلاف ناقابلِ...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بند کیے گئے 27 یوٹیوب چینلز کے خلاف کریمنل کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ جن یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اُن 27 یوٹیوب چینلز کے خلاف کریمنل کارروائی بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیٹھ کر بیانیے بناتے ہیں لوگوں پر فتوے جاری کرتے ہیں۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ جو صحافتی اقدار کی پاسداری کرتے ہیں ان کے ویوز اتنے نہیں آتے جتنے ان کے آتے ہیں، پاکستان میں قانون ہے اور اس پر عمل کرنا ہو گا۔ Post Views: 7
    وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی کے معیار اور درآمد کے طریقہ کار پر غورکیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کے لیے ٹینڈر جاری کیاجائے گا ،ایک ہفتے بعد مزید 1 اعشاریہ5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر ہوگا ،درآمد کی جانے والی چینی موٹے دانے والی...
    ترک وزیر دفاع کا بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی اور دفاعِ وطن پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترک وزیر دفاع کی قیادت میں اعلی سطح وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ترک جمہوریہ کے وزیر دفاع یاشار گولر کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال جاری دفاعی تعاون میں پیشرفت اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی...
    قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی و صوبائی اداروں میں کرپشن کرپٹ پریکٹس کے خلاف آگاہی کمیونٹی بلڈنگ سوسائٹیز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے تمام وفاقی صوبائی اداروں کو سی بیز تشکیل دینے کے لیے ٹی او آر جاری کردئیے، اس کا مقصد تمام اداروں میں  کرپشن فری پاکستان کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔ سرکاری افسران اور ملازمین کو  کرپشن کے خلاف آگاہی کو فروغ دینے کے لیے لیکچرز ورکشاپس سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا، کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دستاویزی معیشت کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔