2025-12-03@15:36:17 GMT
تلاش کی گنتی: 872

«ایک ویڈیو»:

(نئی خبر)
    گزشتہ ماہ پاکستان آنے والی جاپان کی سابق پورن اسٹار رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر موجود تمام فحش تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔ رائے لل بلیک، جو کائے اساکرا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے 2024 میں کوالالمپور، ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جانا اور پھر اسے قبول کرلیا۔ یہ خبر بھی پڑھیے: جاپانی adult فلم اسٹار پاکستان میں کیا کررہی ہیں؟ عبایا میں تصاویر وائرل رائے نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اور سنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسماعیل کے ساتھ بھی اس بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ...
    خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مانسہرہ میں پولیس نے طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے سرکاری اسکول کے استاد کو گرفتار کر لیا جس کے موبائل فون سے 32 جی بی ڈیٹا پر مشتمل 91 غیراخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم زیر تعلیم لڑکیوں کی غیر اخلاقی وڈیوز بناکر انہیں اپنے پاس محفوظ کرتا تھا اور پھر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا لیکن پنڈورا باکس اس وقت کھلا جب ایک لڑکی کے گھر والوں کو موبائل فون پر ایک نازیبا ویڈیو ملی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی سے اس ویڈیو کی تصدیق کرائی اور پھر پولیس کو شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش...
    جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔گزشتہ دنوں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا۔پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ٹرین آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے، کل 26 شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالی رہا کروائے گئے، جن میں سے35 یرغمالی زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرین ہائی جیکنگ کا کلیئرنس آپریشن دنیا کا سب سے کامیاب آپریشن تھا، یہ واقعہ دہشتگردی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جہاں رمضان کا مہنیہ شروع ہوتے ہی مساجد اور دکانوں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں وہیں کھیل کے میدان بھی آباد ہو جاتے ہیں۔ کراچی میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہر رات تراویح کی ادائیگی کے بعد کرکٹ کا دور شروع ہوتا ہے۔ رمضان میں نوجوان کھیل کے میدانوں کے علاوہ گلیوں اور سڑکوں پر بھی کرکٹ کھیل کرشوق پورا کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کرک انفو نے ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کراچی کی ایک ہی سڑک کے 30 مختلف مقامات پر نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں جس سے ان کا کرکٹ کے لیے جنون دیکھنے میں آتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس...
    صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کیلئے ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز دوہزار چھ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی۔ اس کیلئے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہو گا جو ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔ ایف بی آر کے مطابق...
    راولپنڈی (اے بی این نیوز    )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشتگردوں نے دشوار گزار علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ جہاں حملہ ہوا وہ جگہ دشوارگزار تھی۔ گیارہ مارچ کو ایک بجے کے قریب ٹرین کو دھماکہ کرکے روکاگیا۔ ٹرین کو روکنے سے پہلے چیک پوسٹ پر حملہ کیاگیا۔ دہشتگردوں نے یرغمالیوں کو ٹرین سے اتار کر زمین پر اکٹھا کیا۔ بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر کو بریک کیا۔ دہشتگرد اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چیف پوسٹ پر حملے میں ایف سی کے 3جوان شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی۔ حملے کی جگہ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ کے بعد اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بھارتی میڈیا نے چلائی۔ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لیتے ہوئے جعلی ویڈیو بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج، ایف سی بلوچستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  جس طرح مشکل علاقے میں آپریشن کیا، جس طریقے سے یرغمالیوں کو ریسکیو کیا گیا، قابل تحسین ہے۔ اس عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری میں سے جس نے اس واقعے...
    پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ہندوؤں کے تہوار ’’ہولی‘‘ کے موقع پر عفت عمر کی سرخ ساڑھی اور سندور سے سجی مانگ کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ 53 سالہ عفت عمر، جو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں، نے اپنی نئی ویڈیوز میں ہندوانہ حلیہ اپنایا ہے۔ ان ویڈیوز میں وہ سرخ ساڑھی میں ملبوس نظر آ رہی ہیں، جب کہ ان کی مانگ سندور سے بھری ہوئی ہے۔         View this post on Instagram                ...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ مومنہ اقبال سے منسوب اس وائرل ویڈیو کو شوبز اور صحافت کے شعبے سے جڑے افراد نے بھی شیئر کیا تھا۔ تاہم جب اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کا تجزیہ کیا گیا تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو دانستہ طور پر ایڈٹ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو مومنہ اقبال کے 29 اگست 2022 کو ایک یوٹیوب چینل کے ایک انٹرویو کا حصہ ہے۔ یہ مکمل انٹرویو اب بھی آن لائن Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ مومنہ اقبال کے اس اوریجنل انٹرویو کو مکمل طور پر...
    جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)سکیورٹی فورسز کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کامیاب رہا اور مسافروں کوبحفاظت بازیاب کرلیاگیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ دہشت گرد حملے میں ملوث 33 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا گیا، جانوں کی حفاطت کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن میں مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیاگیا اور دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں اورخواتین کوبطورانسانی ڈھال استعمال کیا۔سکیورٹی فورسز کی کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو سامنے...
    کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور بخیر و عافیت ہے اور ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی سےبات کر رہے ہیں اور اپنی خیریت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ڈرائیور بتا رہے ہیں کہ اللہ نے کرم کیا ہے اور شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں تاہم اب ان کی بخیر و عافیت ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی...
    بھارت کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شادی کی ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی بہن کی شادی کے موقع پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، سابق مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا اور خود رشبھ پنت شادی کے موقع پر ’دما دم مست قلندر‘ پر ناچ رہے ہیں۔             View this post on Instagram                       A post shared by ETimes (@etimes) رشبھ پنت کی بہن ساکشی پنت کی سنگیت کے موقع پر گلوکار کی لائیو پرفارمنس پر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ ثناء جاوید، جو پہلے اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے لیے مشہور تھیں، اب اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں، رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ میں ان کی موجودگی نے قیاس آرائیوں کو ایک نیا رخ دے دیا ہے—کیا وہ امید سے ہیں؟ ثناء جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کر لی، جس پر انٹرنیٹ صارفین کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ اس شادی سے پہلے، شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے راہیں جدا کیں، اور دو الگ الگ خاندانوں کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد بننے والی اس نئی جوڑی کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ View this...
    برسبین(نیوز ڈیسک) کوئینز لینڈ میں بچوں کی طرف سےازگر کو رسی کے طور پر استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ ماحولیات نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئینز لینڈ کے شہر وورابنڈا میں بچوں کے ایک گروپ کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ایک ازگر کو رسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں تقریباً 6 بچے ایک میٹر سے زیادہ لمبے سانپ پر چھلانگ لگا کر کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مختصر کلپ میں بچوں کو ہنستے ہوئے اور سانپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور ویڈیو میں یہ سنا جا سکتا ہے کہ وہ سانپ کو کالے...
    بھارت کے معروف گلوکار اُدت نرائن نے خاتون مداح کو بوسہ کرنے والی متنازع ویڈیو پر ایک مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اُدت نرائن ایک فلم کی پروموشن ایونٹ میں موجود ہیں جہاں وہ فلم کے نام کو اپنی متنازع ویڈیو سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کرتے ہیں۔ اُدت ساتھی فنکار سے کہتے ہیں’ ٹائٹل تو آپ کو بدل لینا چاہیے فلم کا پپی تو ٹھیک ہے۔ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا پنٹو کی پپی۔‘ ساتھ ہی اُدت مزاحیہ انداز میں سوال کرتے ہیں ’اُدت کی پپی تو نہیں؟‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین زور دار قہقہے لگاتے ہیں۔...
    بھارت کے معروف گلوکار اُدت نرائن نے خاتون مداح کو بوسہ کرنے والی متنازع ویڈیو پر ایک مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اُدت نرائن ایک فلم کی پروموشن ایونٹ میں موجود ہیں جہاں وہ فلم کے نام کو اپنی متنازع ویڈیو سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کرتے ہیں۔ اُدت ساتھی فنکار سے کہتے ہیں’ ٹائٹل تو آپ کو بدل لینا چاہیے فلم کا پپی تو ٹھیک ہے۔ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا پنٹو کی پپی۔‘ ساتھ ہی اُدت مزاحیہ انداز میں سوال کرتے ہیں ’اُدت کی پپی تو نہیں؟‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین زور دار قہقہے لگاتے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ 2025ء ) اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک میں ایک فاسٹ فوڈ چین کے ایک آؤٹ لیٹ کے قریب ہاجرہ نامی خاتون اور اس کی بیٹیوں پر وحشیانہ حملہ کرنے پر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا، واقعے کا مقدمہ مارگلہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 23 فروری 2025ء کو پیش آیا اور درخواست گزار پر رات 8 بجے کے قریب حملہ کیا گیا، ہاجرہ نامی خاتون اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایف نائن پارک اسلام آباد کی مشہور فوڈ چین کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلاق عام طور پر دو خاندانوں اور خاص طور پر مرد اور عورت کیلئے انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن آج کل اس رشتے سے چھٹکارا پانا ایک سوگ نہیں بلکہ خوش نصیبی سمجھی جاتی ہے جسے بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایسے میں ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک خاتون کو اپنی طلاق کا دھوم دھام سے جشن مناتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل کنٹینٹ کریئیٹرعظیمہ احسان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ان دقیانوسی تصورات کو توڑ کراپنی زندگی کو ایک نیا موقع دینے کی خوشی میں جشن مناتے دیکھا گیا۔ وائرل ویڈیو میں اس خاتون کو خوب سج...
    اسپیس ایکس کا اسٹار شپ ٹیکساس سے لانچ کیے جانے کے چند منٹ بعد ہی خلاء میں تباہ ہو گیا۔ ایلون مسک کی کمپنی کی بنائی گئی اسٹار شپ کی 8ویں تجرباتی پرواز تھی، لیکن پرواز کے کچھ ہی منٹوں کے بعد ہی یہ راکٹ تباہ ہوگیا۔ تاہم اسٹارشپ کی ناکامی کے باوجود راکٹ کا حصہ ’بوسٹر‘ کامیابی سے واپس لینڈنگ پیڈ پر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک کو دھچکا، طاقتور ترین راکٹ آزمائشی پرواز میں تباہ اس واقعے کے فضا میں تباہ شدہ اسپیکس ایکس کے پرزے گرنے کے خطرے کے پیش نظر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فلوریڈا کے کئی ایئر پورٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ مذکورہ ایجنسی نے اسپیس ایکس کو...
    برطانیہ کے ایک سیکنڈری اسکول نے مسجد میں ایک بچے کے ساتھ پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد استاد کو برطرف کر دیا۔ ‎یہ ویڈیو گزشتہ رات ایک فیس بک کمیونٹی گروپ میں پوسٹ کی گئی تھی جس میں ایک شخص کو کم عمر بچے پر برہمی کا اظہار کرتے اور مبینہ طور پر اسے تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ ‎ویڈیو پوسٹ کرنے والے گمنام شخص نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بیٹلی کے ایک ہائی سکول کا استاد ہے جو صرف لڑکوں کا ایک سیکنڈری اسکول ہے اور اس میں تقریباً 800 طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔ ‎پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ استاد نے ایک...
    امرتسر(نیوز ڈیسک) پنجابی موسیقی کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ گلوکار سدھو موسے والا آج بھی لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، سدھو موسے والا کے چچا صاحب پرتاپ سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا شُبھدیپ اپنے والد بلکور سدھو کے ساتھ ایک ٹریکٹر پر موجود ہے۔ بچہ ہنستے ہوئے اپنے والد اور دیگر اہلِ خانہ کی طرف دیکھ رہا ہے، جو اس کے اردگرد کھڑے ہیں۔ یہ منظر سدھو موسے والا کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کوسیخ پا کردیااورانہوں نے اداکارہ کومغرور قرار دے دیا۔ ریائلٹی شو ’’بگ باس” سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں جس پرصارفین انہیں گھمنڈی اور بدتمیز قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون شہناز گل کے پاس آتی ہیں اور اپنے ہیئر کیئر برینڈ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں توشہناز فوراً جواب دیتی ہیں کہ کیا آپ کے پاس مجھے ادا کرنے کےلیے پیسے ہیں؟خاتون جواب دیتی ہیں کہ میں آپ کو ابھی فوراً...
    بھارتی اداکارہ شہناز گل کے حالیہ رویے نے سوشل میڈیا صارفین کو سخت مشتعل کردیا ہے، جس کے بعد صارفین نے انھیں مغرور قرار دے دیا۔ ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔ ان کے رویے کو دیکھ کر صارفین نے انہیں گھمنڈی اور بدتمیز قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون شہناز گل کے پاس آتی ہیں اور اپنے ہیئر کیئر برانڈ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ شہناز فوراً جواب دیتی ہیں، ’’کیا آپ کے پاس مجھے ادا کرنے کےلیے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر (IDC) کی ایک برانچ کے باہر نصب ڈیجیٹل سائن بورڈ پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی پیغام نشر ہونے کا انکشاف ہوا جس پر شہری شدید برہم ہو گئے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک مبینہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اسلام آباد کے خوشگوار موسم پر بات کر رہا تھا تاہم اچانک اس کی نظر آئی ڈی سی کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر آنے والے قابل اعتراض الفاظ پر پڑی، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ویڈیو بنانے والے شہری کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ IDC کے ساتھ کیا ہو گیا ہے، رمضان کے دوران...
    اسلام آباد میں جیسے جیسے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، ویسے ہی ٹریفک میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے لیے کشادہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی مستقل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ لیکن ان تعمیراتی کاموں کی وجہ سے اسلام آباد کی سرسبز و شادابی متاثر ہوئی ہے۔ حال ہی میں اسلام آباد میں بےشمار تعمیراتی کام ہوئے ہیں جس کے لیے درختوں کی کٹائی بھی کی گئی ہے جس پر شہری سیخ پا ہیں۔ ایک صارف نے اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پہلے سے موجود درختوں کو اکھاڑ کر ان کی جگہ پام کے درخت لگائے گئے ہیں۔ صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے...
    لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹیوں نے گھر سے ایک کروڑ لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ اور اس کی 2 بیٹیوں نے لاہور کے علاقے سبزہ زار میں شہری عثمان کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد لوٹ لیے۔ ماں اوردونوں بیٹیوں کی سامان توڑے میں ڈال کرلے جانے کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔ دونوں بہنوں نے ماں کے ساتھ مل کر شہری عثمان کے گھر واردات کی۔ پولیس کے مطابق نور فاطمہ اور صبا کریمنل ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ خواتین کو جائے وقوعہ کے قریب لگے کیمروں میں سامان لیجاتے دیکھا تھا۔  گھریلو ملازمہ بن کر واردات کرنے والے گروہ نے 33 تولے سونا اورغیر ملکی کرنسی چوری کی۔ خواتین کا گینگ سات لاکھ روپے بھی...
    کراچی: کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ گئے اور کہا کہ پولیس سے چھتر کھانے پر تو کالا بھی خود کو گورا بولتا ہے۔ ملزم ارمغان کی عدالت میں پیشی کے بعد والد سے روانگی کے وقت میڈیا نے سوال کیا کہ ارمغان کا دوسرا دوست شہریار کیا اپنے بیان میں ٹھیک کہہ رہا ہے؟ اس پر وہ بھڑک گئے اور کہا کہ ’’کون شہریار؟ کون شہریار صحیح بول رہا ہے؟ کبھی پولیس کے پاس پکڑے گئے ہو؟ کبھی چھتر کھائے ہیں؟ کالا بھی بولے گا میں گورا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شیراز جو بعد میں گرفتار ہوا ہے وہ جے سی دے رہا ہے...
    حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے اسلام آباد کے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بڑا سا گڑھا بنا ہوا ہے جسے بھرا جا رہا ہے۔ https://Twitter.com/khurram143/status/1896788690426593514 ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی، ایک صارف نے لکھا کہ ایسے تو اس ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔ https://Twitter.com/Khan93977940/status/1896792651225296907 خان نامی صارف نے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک بارش کے باعث بیٹھ جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ٹھیکیدار کو پکڑو‘۔ https://Twitter.com/khankhan315434/status/1896794021592461314 خاور اظہر نے طنزاً لکھا کہ بھائی اگر کام...
    پرانے زمانے میں جب لوگوں کے پاس گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں تو وہ مختلف طریقوں سے سحری اور افطاری کے اوقات کا تعین کرتے تھے لیکن جدید دور میں نئی ٹیکنالوجی آنے سے پرانی روایات معدوم ہوتی جا رہی ہیں، ایک وقت تھا جب سحری اور افطاری کے وقت ڈھول یا گولے بجا کر اطلاع دی جاتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں آج بھی افطاری و سحری کے وقت گولا بجانے کی روایت زندہ ہے جو پچھلے 200 سالوں سے چلی آ رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سحری اور افطار کا اعلان آج بھی گولا بجا کر روایتی انداز میں کیا جاتا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل...
    پاکستان کی ایک خاتون کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو نہ صرف تین بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ طلاق یافتہ بھی ہیں۔ پاکستانی خاتون عظیمہ احسان نے طلاق، سماجی بدنامی، اور خوداعتمادی کے بارے میں ایک طاقتور پیغام کے ساتھ اپنی ڈانس ویڈیو کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کیا ہے۔ عظیمہ احسان، جو تین بچوں کی طلاق یافتہ ماں ہیں، کو ایک تقریب میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گانے ’مغروں لا‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ روایتی لباس میں ملبوس، انہوں نے نہایت خوبصورتی سے ڈانس کیا جبکہ حاضرین نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں، عظیمہ نے طلاق کے بارے میں سماجی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے ایک...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں حالیہ دنوں میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب خبر آئی کہ دونوں 37 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کے درمیان، سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوہر گووندا کے ساتھ طلاق کی خبروں پر وضاحت پیش کی۔ گووندا کی اہلیہ شنیتا آہوجا کو حال ہی میں ممبئی کے ایک مندر میں دیکھا گیاتھا۔ اس دوران انہیں دیکھ کر پاپ خود کو نہ روک...
    مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسکائپ 5 مئی 2025 کو دستیاب نہیں ہوگا۔ اسکائپ کی جانب سے صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اسکائپ شٹ ڈاؤن سے پہلے اپنا ڈیٹا منتقل کردیں۔ ویڈیو کال کے بانی ’اسکائپ‘ ٹیکنالوجی کو ٹائٹن نے 2011 میں حاصل کیا تھا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسکائپ چلانے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔ تاہم جیسے جیسے واٹس ایپ ویڈیو کال اور دیگر ایپلیکیشن متعارف کرائی گئیں اسکائپ کی مقبولیت اور استعمال میں کمی آتی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا، صارفین...
    معروف اداکارہ، میزبان و کامیڈین وینا ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ بنائی گئی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔ طویل عرصہ میڈیا سے دور رہنے والی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ اداکارہ جہاں اپنی میوزک البم اور ایک مزاحیہ شو کی تیاری میں مصروف ہیں وہیں مختلف پوڈکاسٹ میں انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔ 3 ماہ قبل ایک پوسٹ میں انٹرویو کے دوران وینا ملک نے بتایا تھا کہ ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جن کی عمریں 10 اور 9 سال ہیں۔ اداکارہ نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنی سابقہ شادی، علیحدگی، بچوں کی حوالگی سے متعلق پیش آنے والی مشکلات اور بعد ازاں طلاق...
    ویڈیو میں غزہ کو ایک پرتعیش ریزورٹ کے طور پر دکھایا گیا، جس میں ٹرمپ کا سنہری مجسمہ، ایلون مسک کو غزہ کے بچوں میں ڈالرز نچھاور کرتے دکھایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 33 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں منگل کی رات ابتدائی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد بھی کسی تردید یا واپسی کے بغیر ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر موجود رہا، سوشل میڈیا صارفین نے حمایت اور تنقید دونوں کے ساتھ رد عمل کا اظہار کیا، لیکن بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ...
    فلسطینی میڈیا شخصیت خالد صافی نے اپنے ایکس نیٹ اکاؤنٹ پر ویڈیو کو "پوری تاریخ میں استعمار کی ذہنیت" کی عکاسی قرار دیا۔ لندن میں مقیم ایک مصری صحافی اسامہ گویش نے بھی ایکس نیٹ ورک پر لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ "عملی طور پر اپنا دماغ کھو چکے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی دنیا بھر میں امریکی سرپرستی میں ہنویوالی اسارئیلی بربریت کی مخالفت جاری ہے۔ یہ دیکھنے کے بعد کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور جبری نقل مکانی کا ایک منصوبہ بھی زیربحث ہے، مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی امریکی صدر کی غزہ کے بارے میں تخیلاتی ویڈیو کو مغربی ایشیا میں سائبر اسپیس استعمال کرنے والوں کی جانب سے غصے اور...
    امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھونے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری۔ پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔ یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا۔ عین اسی وقت...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 'ٹرمپ غزہ' کے عنوان سے ایک اے آئی جنریٹڈ ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، حتیٰ کہ ان کے اپنے حامیوں نے بھی اس اقدام کی مذمت کی۔ ویڈیو میں غزہ کو Beach Resort میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں ایلون مسک ساحل پر بیٹھے کچھ کھا رہے ہیں اور نوٹ برس رہے ہیں۔ ویڈیو میں نائٹ کلبز، پارٹیوں اور ہوٹلوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں، جبکہ ایک عظیم الجثہ سنہری مجسمہ ٹرمپ کے ’نجات دہندہ‘ ہونے کا تاثر دیتا ہے۔ ’ٹرمپ غزہ’ کے نام سے ایک ہوٹل، بچوں کے ہاتھ میں ٹرمپ کے چہرے والے سنہری غبارے، اور دکانوں میں ٹرمپ...
    لاہور ہائی کورٹ میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی جب کہ خود سوزی کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آصف جاوید نامی شحص کا کیس لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔آصف نامی شحص کا تعلق خانیوال سے بتایا جارہا ہے، آصف کو فوری ریسکیو کرکے کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ایک شخص کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پولیس اہلکار اور کچھ لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں انصاف کے حصول کے لیے آنے والے شحص شحص کی شناحت آصف جاوید کے نام...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں بھارت سے شکست کھانے کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے۔ شعیب اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ایب نارمل کہہ دیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایب نارمل لوگوں کو کپتان بنائیں گے اور عجیب سے لوگوں کو ٹیم میں آنے دیں گے تو پھر یہی ہو گا۔ "Ap abnormal logon ko captain banao gay tau yehi ho ga." Shoaib Akhtar on Rizwan pic.twitter.com/iQ4nZ6rKM6 — M (@anngrypakiistan) February 24, 2025 شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے ایسے کپتانوں کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی جب کہ خود سوزی کی کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق آصف جاوید نامی شحص کا کیس لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔آصف نامی شحص کا تعلق حانیوال سے بتایا جارہا ہے، آصف کو فوری ریسکیو کرکے کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ایک شخص کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پولیس اہلکار اور کچھ لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ٹرک نذرِ آتش کرنے کا مقدمہ: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم
    ویب ڈیسک: عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع کردی۔  جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری نہیں کرائی گئی جس پر عدالت نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ کیا ابھی تک ویڈیو حاضری کے حوالے سے جیل حکام جواب نہیں آیا؟ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ...
    کراچی ائیرپورٹ پرایک فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کرنے پر ہونے والی تکرار کی ویڈیو سامنے آگئی۔ فوٹو کاپی کرنے والے دکاندار نے کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کے مسافر سے ایک کاغذ کی فوٹو کاپی کرنے کے لیے 400 روپے طلب کیے۔ دکان دار اور مسافر کے درمیان اس پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دکاندار نے ویڈیو بنانے کے دوران مسافر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور کہا کہ ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ دکاندار نے موبائل فون توڑنے کی دھمکی بھی دی جس پر مسافر نے دکان دار کو ہاتھ لگانے سے منع کیا۔ ذرائع کے مطابق مسافر کی جانب سے ایف آئی اے،ائیرپورٹ سیکورٹی فورس اور پاکستان ائیرپورٹس کو ناجائز...
    ہر نئے آنے والے سال میں جدید ٹیکنالوجیز انسانوں کی مدد کیلئے متعارف کرائی جاتی ہے، انہی میں مصنوعی ذہانت بھی شامل ہوتی ہے جس نے لکھنے پڑھنے والوں کے روزمرہ کے کاموں کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اب ایک ٹھوس حقیقت کا روپ دھار چکی ہے اور چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر آلات اس حقیقت کا عملی مظہر ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کے مختلف چیٹ بوٹس متعارف کرائے گئے جنہوں نے اہم کردار ادا کیا وہیں حال ہی میں ٹیک جائنٹ ایلون مسک کی جانب سے ایک اور مصنوعی ذہانت کا ٹول متعارف کرایا گیا ہے جس کا نام ’گروک 3‘ ہے جو تمام صارفین کے لیے محدود وقت کیلے مفت دستیاب ہے۔...
    اگر آپ یوٹیوب دیکھنے میں کافی وقت گزارتے ہیں اور پسندیدہ ویڈیوز کے دوران اشتہارات سے پریشان ہیں تو گوگل کی جانب سے ایک نیا حل پیش کیا جا رہا ہے۔ ابھی بھی یوٹیوب میں اشتہارات سے پاک تجربے کے لیے پریمیئم سروس دستیاب ہے مگر اکثر افراد کو اس کی ماہانہ فیس کافی زیادہ لگتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے بجٹ فرینڈلی یوٹیوب پریمیئم لائٹ ورژن متعارف کرایا جا رہا ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پریمیئم لائٹ میں بھی صارفین زیادہ تر ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر دیکھ سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق پریمیئم لائٹ میں ایسے صارفین کو ہدف بنایا جائے گا جو میوزک ویڈیوز کی بجائے پروگرامز دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ابھی یہ...
    بیکانیر: بھارت کی 17 سالہ گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر یاشتیکا آچاریہ ٹریننگ کے دوران ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، جب ان کے گلے پر 270 کلو وزنی راڈ گر گئی۔ یہ حادثہ منگل کے روز بیکانیر کے ایک جم میں پیش آیا، جب یاشتیکا آچاریہ اپنے ٹرینر کی نگرانی میں وزن اٹھا رہی تھیں۔ اچانک 270 کلوگرام وزنی بار ان کے گلے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی گردن ٹوٹ گئی۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق، فی الحال یاشتیکا کے اہلخانہ...
    پاکستانی اداکارہ نشو سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ رقص پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نِشو نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے کئی یادگار فلموں میں جگہ بنائی، جن میں رنگیلا، جال، ٹائیگر گینگ، بازی، انسان اور گدھا، کبڑا عاشق، بہشت، فرض، شکوہ سمیت دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔ نِشو کو حالیہ پاکستانی فلم باجی میں بھی دیکھا گیا ہے، وہ اداکارہ صاحبہ افضل کی والدہ ہیں اور ایک خوش مزاج و سماجی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، نِشو دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ نِشو کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک تقریب کے دوران...
    سنگاپور: ہوائی سفر میں عام طور پر پالتو جانوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ایک خوش نصیب ڈالمیٹین کتا بزنس کلاس میں لگژری فلائٹ انجوائے کر کے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔ چار سالہ ڈالمیٹین کتے، جس کا نام "اسپاٹی" ہے، اس  نے اپنے مالک کے ساتھ سنگاپور ایئرلائنز کی بزنس کلاس میں سنگاپور سے ٹوکیو تک 5.5 گھنٹے کا پرتعیش سفر کیا۔ اس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں اسے ایئرپورٹ لاؤنج میں آرام کرتے، بزنس کلاس سیٹ پر بیٹھے، فلم دیکھتے اور حتیٰ کہ سوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سفر کے دوران نہ تو اسپاٹی نے کسی قسم کی بےچینی ظاہر کی اور نہ ہی کوئی باتھ روم بریک لی،...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نکاح خواں بھی بن گئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں شادی کی ایک تقریب میں نکاح پڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حمزہ عباسی نے دلہے کی جانب سے حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کیا۔   View this post on Instagram   A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف  تبصرے کیے گئے۔ کسی نے سوال کیا کہ کیا یہ ڈرامے کا سین ہے، تو کئی صارفین یہ بھی کہتے نظر آئے کہ ان کا نکاح بھی حمزہ علی عباسی ہی پڑھائیں۔ ایک صارف...
    پاکستانی معروف اداکار، میزبان و سیاست دان حمزہ علی عباسی اب نکاح خواں بھی بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں نکاح پڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق حمزہ علی عباسی شادی میں شریک متعدد افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور مائیک کا استعمال کرتے ہوئے نکاح پڑھا رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) اداکار کی اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ مداح و صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد حمزہ علی عباسی سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ ان...
    باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی سے شکست کے بعد معروف اداکار فیروز خان نے کا بیان سامنے آگیا۔ اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں اپنی شکست کی حیران کن وجہ بتائی ہے۔  فیروز خان نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ایسا ظاہر کیا جیسے میں لہولہان ہوں حالانکہ میں بالکل ٹھیک ہوں بس چہرے اور ناک پر معمولی خراشیں آئی ہیں۔ جو آپ دیکھ بھی سکتے ہیں۔ باکسنگ میچ میں رحیم پردیسی سے ناک آؤٹ ہونے والے اداکار فیروز خان نے کہا کہ میچ میں اسکونگ کرنے ججوں میں سے ایک متعصب تھے۔ اداکار نے مزید کہا کہ باکسنگ میچ کے پہلے راؤنڈ میں مجھے ایک پوائنٹ بھی نہیں دیا گیا۔         View this post on Instagram    ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان کے ایک مذاق نے سوشل میڈیا کو زعفران زار بنا دیا۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ہیں اور دونوں کا بیٹا اذلان اس وقت اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ فرح خان اور ثانیہ مرزا کی دوستی بھی کافی پُرانی ہیں اور دونوں ملاقات کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ فرح خان کے گھر دعوت پر مدعو تھیں جہاں کوریو گرافر نے ولاگ بھی بنایا اور مداحوں سے شیئر کیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by DNA...
    عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں پراٹھے پکاتے ہوئے نظر آئے ہیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے یوٹیوب چینل، انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں پکا لگارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں اور آپ ایک ہیں‘، عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان عدالت میں کیا گفتگو ہوئی؟ شیخ رشید کو پراٹھے پکاتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ پیرائے میں اپنی رائے دے رہے ہیں، ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ابھی تو اس نے موچی بازار کے کونے پر ریڑھی پر جو تے والے کے سامنے بیٹھ...
    نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کین ولیمسن چیمپئنز ٹرافی کیلئےپاکستان میں موجود ہیں، ا نہو ں نے ہوٹل میں ایک کے تقریب کے دوران دیسی سٹائل کا لباس پہنا ہوا ہے۔لباس کو پنجابی زبان میں دھوتی کہتے ہیں جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان میں ہے، معروف کرکٹر کین ولیمسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایسا لباس پہنے ہوئے ہیں جو بہت سے لوگوں نے دھوتی لگ رہا ہےمگروہ ایک سرمئی ٹی شرٹ، گھٹنوں تک سفید لباس اور چپل پہنے نظر آ رہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ ولیمسن نے ایشیا کا...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے نارووال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔ جب بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتنے والی ٹیچر اسٹیج پر آئیں تو ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ دیا۔ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگیاحسن اقبال صاحب نے کمال عجز و انکساری کا مظاہرہ کیا چھوٹے قد کی ٹیچر کو جھک کر...
    قومی ٹیم فاسٹ بولر نسیم شاہ کا جڑواں بھائی بھارت میں مل گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمشکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والا شخص یوٹیوب شو انڈیا گاٹ لیٹنٹ سے متعلق تنازع پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل احمد شہزاد نے محمد رضوان پر بڑا الزام عائد کردیا تاہم لوگوں کی توجہ ان کے بیان سے زیادہ ان کی نسیم شاہ سے حیرت انگیز مشابہت پر مرکوز ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نسیم شاہ کے ہمشکل شخص نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا گاٹ لیٹنٹ جیسے...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ دنیا میں ہرانسان کا کوئی نہ کوئی ہمشکل ضرورہوتا ہے، شائد آپ کا ہمارا بھی ہو، تاہم مشہور شخصیات کے ہم شکل یا ان سے ملتے جلتے لوگ سوشل میڈیا کے اس دور میں اکثر سامنے آجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان کے ممتاز فاسٹ باولر نسیم شاہ کے ساتھ، جن کا اتفاق سے بھارت سے ایک ہمشکل نکل کر سامنے آگیا ہے۔ قومی ٹیم بلے باز نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ یوٹیوب شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ سے متعلق تنازعے پر برہمی کا...
    چلی کے جنوبی پیٹاگونیا کے سمندر میں وہیل نے ایک شخص کو کشتی سمیت نگل لیا۔ اس خوفناک واقعے کی ویڈیو متاثرہ شخص کے والد نے بنالی جو وائرل ہورہی ہے۔ چلی سے تعلق رکھنے والے ایڈریان سیمانکاس اپنے والد کے ساتھ جنوبی پیٹاگونیا علاقے میں میگلیلان آبنائے کے قریب کائیکنگ کررہے تھے کہ اچانک ایک ہمپ بیک وہیل نے ان کی کشتی کو نگل لیا۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز چلی کے جنوبی پٹاگونیا علاقے میں میگیلان آبنائے کے قریب سان اسڈرو لائٹ ہاؤس کے پاس پیش آیا۔ حادثے کے وقت ایڈریان کے والد ان کی ویڈیو بنارہے تھے جس کے باعث اس خوفناک حادثے کی ویڈیو بھی کیمرے میں قید ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا...
    مکبینگ ویڈیوز کا رجحان پچھلے کچھ سالوں میں عروج پر پہنچ گیا ہے جس میں لوگ یوٹیوب پر خصوصاً کھانا کھانے کی ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں جنہیں مکبینگرز کہا جاتا ہے۔ مکبینگ کی دنیا میں کئی بڑے نام ہیں جن میں ایک ممقبول نام جاپانی مکبینگر خاتون کا ہے، یوکا کینوشیتا۔ یوکا کی ویڈیوز نے لاکھوں فالورز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یوٹیوب پر ان کے 5.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔  انہوں نے ایک ہی وقت میں 100 برگر اور دوسرے وقت میں 600 بروسٹ پیس کھانے کے بعد شہرت پائی تھی۔ تاہم اب حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو مایوس کر دیا ہے۔   انہوں نے...
    پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، لیکن اس بار کسی نئے گانے کی وجہ سے نہیں بلکہ ویلنٹائن ڈے پر کی گئی ایک مزاحیہ پوسٹ کے باعث ایسا ہوا ہے۔ عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک سڑک کے کنارے افسردہ بیٹھے نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کے سامنے ایک گھر شادی کی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے۔  ویڈیو کے اوپر لکھا تھا: "وہ کہتی تھی میں اکیلے مر جاؤں گی، کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔" یہ الفاظ سن کر مداحوں کو ایک ہی وقت میں ہنسی اور ماضی کی یادوں کا جھٹکا لگا۔ ویڈیو میں پس منظر میں...
    آسٹریلیا میں دو نرسوں کو یہودی مریض کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور قتل کی دھمکی کے الزام پر معطل کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ سڈنی میں پیش آیا جہاں ایک مریض نے ویڈیو لنک پر علاج معالجے کے لیے اسپتال سے رابطہ کیا۔ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرسوں نے گفتگو کے دوران یہودی مریض کو کہا تم لوگ جہنمی ہو۔ نرسوں نے مزید کہا کہ تم لوگوں کو جینے کا حق نہیں اور تم سب کو مار دینا چاہیے جس پر مریض نے پوچھا کہ کیوں؟ نرسوں نے جواب دیا کہ غزہ فلسطینیوں کا ملک ہے، آپ کا ملک نہیں ہے۔ ہم آپ کا علاج نہیں کریں گے۔ ایک...
    بالی ووڈ اداکار ارجن کپور مداح کی جانب سے ملائیکہ اروڑہ کا نام لینے پر مشکل میں پڑگئے۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ارجن کپور اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہوئے جب ایک مداح نے بلند آواز میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا کا نام لیا۔ اس واقعے کے بعد وہاں موجود لوگ ارجن کی طرف متوجہ ہوگئے تاہم ساتھی اداکارہ اداکارائیں بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے ہنس کر ماحول کو نارمل کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔          View this post on Instagram                       A post shared by Bhavesh Rawat (@travellingwithbhavesh) ارجن...
    لندن(نیوز ڈیسک)انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند مسافروں کو ائیر پورٹ پر جہاز میں دورانِ سفر ملنے والے کمبل اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ قوم کبھی نہیں سیکھے گی۔ جہاز میں دیے جانے والے کمبل گھر لے کر چلے گے۔ اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں بعض نے تعجب کا اظہار کیا ہے کہ ایئرلائن میں دیا جانے والے کمبل مسافر کیسے لے کر گئے جبکہ بعض نے طنزیہ انداز میں تبصرہ بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کمبل اس بات کی نشانی ہے کہ یہ افراد وہاں سے قانوناً نکالے گئے ہیں اور...
    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی ایکشن فلم "الفا" کے لیے سخت ٹریننگ کر رہی ہیں۔  انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ورزش ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ فلائنگ پش اپس کرتی نظر آئیں۔ یہ ویڈیو دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے، اور عالیہ کی فٹنس کے لیے ان کی محنت کی خوب تعریف کی۔ عالیہ بھٹ نے نیلے جم ٹاپ اور بلیک یوگا پینٹس میں اپنی ورزش کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: "محنت ضروری ہے۔" ویڈیو میں عالیہ ایک مزاحمتی بینڈ کے ساتھ فلائنگ پش اپس کرتی دکھائی دیتی ہیں، جو ان کے ایکشن رول کے لیے سخت تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔ عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں کشمیر...
    حمائمہ ملک کو بھائی فیروز خان کے حالیہ تنازع پر ان کی حمایت میں سامنے آنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی ویڈیو جاری کردی۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ چاہے یوٹیوبر ہو، ٹک ٹاکر یا اداکار میڈیا کسی کو اسٹار نہیں بناتا، عوام اور مداح انہیں اسٹارز بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمیں عوام تک پہنچانے کا صرف ایک ذریعہ ہے۔اسی حوالے سے حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پول بھی کروایا تھا۔ پول میں انہوں نے اپنے...
    صارفین بہت جلد گوگل میسجز سے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ گوگل میسجز واٹس ایپ کے ساتھ مِل کر ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو صارفین کو مستقبل میں گوگل میسجز انٹرفیس سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کال کرنے کے قابل بنائے گا۔ اگر میسیج بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہے تو اوپر دائیں مینو میں ایک نیا ویڈیو کال آئیکن ظاہر ہوگا۔ اس آئیکن پر ٹیپ کرنے سے فوری طور پر واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔   فی الحال یہ کالنگ فیچر ون آن ون چیٹس تک محدود ہے۔ مزید برآں گروپ چیٹس کے لیے یا جب آپ جس شخص کے ساتھ چیٹ...
    کیلیفورنیا:گوگل میسجز واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کے ساتھ تعاون کر کے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس سے صارفین واٹس ایپ ویڈیو کالز کو براہ راست گوگل میسجز کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ یہ فیچر تب کام کرے گا جب میسج بھیجنے والا اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہو گا۔ اس صورت میں، ایک نیا ویڈیو کال آئیکن میسجنگ انٹرفیس میں نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔ فی الحال یہ فیچر صرف ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہے۔ جب گروپ چیٹس یا واٹس ایپ نہ رکھنے والے صارفین کی بات ہو، تو ویڈیو کالز کے لیے گوگل...
    عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جیل حکام کی جاب سے بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری پر جواب جمع نہ کروایا گیا۔ معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی جا رہی۔ بانی پی...
    کراچی: راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ملزم ہینڈ بیگ  چھین کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہرقائد میں موبائل فون چھینےکے بعد راہ چلتی خواتین سے بیگ چھینےکے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع وسطی کے تھانے جوہرآباد کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوےسوسائٹی میں موٹرسائیکل سوارملزم راہ چلتی برقع پوش خاتوں نے ہینڈ بیگ چھین کر فرارہوگیا ۔ پیرکی دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ایک خاتون کوگلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوارملزم نے دن دیہاڑے خاتون کا بیگ چھینا اورفرارہوگیا۔ متاثرہ خاتون موٹرسائیکل سوار...
    لاہور(نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آنے سے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں بھارت کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کو دبئی کے انٹرنینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود دکھایا گیا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہربھجن سنگھ کے ہاتھ میں پلاسٹک کا بیٹ موجود ہے اور شعیب اختر ان کے سامنے آتے ہیں View this post on Instagram A post shared by Meer Media Productions (@meermediaproductions) ان کے ہاتھ میں بول ہوتی ہے اور وہ اس سے مارنے کا اشارہ کرتے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔  انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔  صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔  یہ خبر بھی پڑھیں: مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے...
    بھارت میں ٹریفک جام میں پھنسے دلہا نے اپنی شادی میں پہنچنے کا توڑ نکالتے ہوئے پیدل سفر کر کے اپنی بارات میں پہنچنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر آن لائن ٹرینڈ کر رہی ہے، جس میں ایک دولہا ٹریفک میں پھنسنے کے بعد اپنی ہی شادی میں خود چل کر جانے لگتا ہے، ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ مذکورہ ویڈیو 24 جنوری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس پر 2.4 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے شادی کی شیروانی میں ملبوس دلہا ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کے قریب سے نکلتے ہوئے...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے...
    معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن حالیہ دنوں میں ایک متنازعہ ویڈیو واقعے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں۔ ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔ A post common by Instant Bollywood...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پاکستانی مداح کو کیوی بیٹر کین ولیمسن سے ملاقات کرتے اور آٹو گراف لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی نوجوان کیوی بیٹر سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف اسکور نہ کریں اور ہندوستان کے خلاف سنچری بنائیں۔ جس پر کین ولیمسن کہتے ہیں کہ پاکستان کا نام ہی کیوں لیا جس پر نوجوان کہتا ہے کیونکہ وہ پاکستانی ہے۔ A Pakistani fan requested Kane Williamson not to score against Pakistan and hit a century against India.???? pic.twitter.com/GfbXV7DdTI — Salman ???????? (@SalmanAsif2007) February 5, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، زیادہ تر صارفین...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق ایک دل خراش خبر نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ انٹرنیٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نورا فتیحی ایک بنجی جمپ حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Living India News (@livingindianews) یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے فوراً بعد ہی وائرل ہوگئی اور کئی دیگر اکاؤنٹس نے بھی اس خبر کو دوبارہ سے شیئر کیا۔ تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط تھی اور اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں۔...
    نئی دہلی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اپنی سالگرہ سے صرف ایک روز قبل موت کی جھوٹی افواہوں کا شکار بن گئیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ نورافتیحی ایک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں،اس ویڈیو میں ایک خاتون بنجی کو پہاڑی علاقے میں بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا جو دورانِ چھلانگ اپنا توازن کھوتی ہوئی نظر آئی ،تاہم عورت کی شکل ویڈیو میں واضح نہیں تھی جس نے قیاس آرائیوں اور تشویش کو ہوا دی۔ مذکورہ کلپ شیئر کرنے کے ساتھ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نورا فتیحی کی موت بالی وڈ کے لیے بری خبر ہے۔ اس پوسٹ نے، جسے اس...
    کراچی کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو ایک لاکھ روپے مل گئے۔ 19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن کے ساتھ شادی کی غرض سے پاکستان آنے والی اونیجاہ اینڈریو رابنسن نے واپس امریکا جانے میں سہولت کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی خاتون موصول ہونے والی رقم گن رہی ہیں اور ساتھ کھڑا شخص تصدیق کے لیے ویڈیو بنا رہا ہے۔البتہ، یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے کہ یہ رقم ان کو کس نے دی ہے۔       واضح رہے 33 سالہ خاتون 11 اکتوبر کو 2024 کو ندال احمد میمن سے...
    محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو جنگی حیات سے متعلق آگاہی کے لیے وی لاگ کرنے کے لیے کنٹینٹ بھیج دیا ہے تاہم رجب بٹ کی طرف جنگلی حیات کی آگاہی سے متعلق بنائی گئی کوئی ویڈیو تاحال سامنے نہیں آسکی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گزشتہ ہفتے ایک سال تک ہرماہ کے پہلے ہفتے جنگلی حیات سے متعلق آگاہی کے لئے ایک ویڈیو /وی لاگ بنانے کی سزا دی تھی، رجب بٹ کو یہ سزا ان کے شادی پر تحفے میں ملنے والے شیر کے بچے کی وجہ سے دی گئی تھی، شیر کا بچہ عدالت نے مستقل طور پر لاہور سفاری زو کی تحویل...
    شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب فائرنگ سے ایک ڈاکو کی ہلاکت اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔فائرنگ کے اس واقعے میں طاہر بزنجو نامی شہری گولی لگنے کے بعد اسپتال میں جاں بحق ہوا تھا، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی صدام گولی لگنے سے زخمی ہوا۔لوٹ مار کرنے والے ڈاکو عبداللہ کو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگی تھی، جس سے وہ موقع ہی پر ہلاک ہوا، فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 لٹیروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جنھوں نے موٹر سائیکل پر جاتے طاہر اور اس کے ساتھی کو سائیڈ دے کر روکا۔تاہم موٹر سائیکل پر پیچھے...
    معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز حال ہی میں ایک تنازع میں گھر گئیں، جس کے نتیجے میں ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 7 لاکھ سے زائد افراد نے گلوکارہ کو اَن فالو کر دیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سیلینا گومز نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے روتی ہوئی نظر آئیں تھیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ایک آپریشن کے نتیجے میں 956 افراد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وگوں کی ویڈیوز اکثر اس وقت وائرل ہوتی ہیں جب لوگ معاشرتی روایات یا ان کی توقعات کے برخلاف کرتے ہیں اور بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔ سر کے بالوں کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر کسی وجہ سے سر پر بال نہ ہوں تو لوگ مذاق اُڑاتے ہیں، خاص طور پر اگر لڑکیوں کے ساتھ ایسا ہو تو یہ سوال کیا جاتا ہے کہ “گنجی لڑکی سے شادی کون کرے گا؟ لوگوں کی ویڈیوز اکثر اس وقت وائرل ہوتی ہیں جب لوگ معاشرتی روایات یا ان کی توقعات کے برخلاف کرتے ہیں اور بھارتی نژاد برطانوی خاتون نیہر سچدیوا نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔ نیہر سچدیوا...
    مشہور گلوکار عاطف اسلم نے دبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران شاہ رخ خان کے مشہور گانے "دل سے رے" کا لائیو پرفارمنس پیش کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔  اس گانے کو آر رحمان نے فلم "دل سے" (1998) میں گایا تھا اور شاہ رخ خان کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ یہ ایک کلاسک گانا بن گیا۔ عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پورے جذبے اور احساس کے ساتھ گانا گایا۔ ان کے الفاظ "اگر دل ہے تو دکھ بھی ہے" نے مداحوں کے دل کو چھو لیا اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔         View this post on Instagram              ...
    لوگوں کی ویڈیوز اکثر اس وقت وائرل ہوتی ہیں جب لوگ معاشرتی روایات یا ان کی توقعات کے برخلاف کرتے ہیں اور بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔ نیہر سچدیوا کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میدیا پر تیزی سے توجہ حاصل کرلی ہے جب وہ ایک شاندار سرخ لہنگا پہنے دُلہے کے پاس جارہی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے اپنا دوپٹہ ہٹا دیا اور فخریہ انداز سے اپنا گنجا سر ظاہر کیا۔ وائرل ویڈیو نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے جنہوں نے خاتون کے اعتماد اور خوبصورتی کی تعریف کی۔ نیہر اپنی شادی کے موقع پر اپنا گنجا پن چھپا نہیں رہی تھیں بلکہ اسے دِکھا رہی تھیں جو...
    کنسرٹ کے دوران خاتون کو بوسہ دینے پر اُدت نارائن تنقید کا شکار ہیں لیکن ایسے میں ان کے دوست گلوکار ابھیجیت نے انھیں اس معاملے پر ’’کھلاڑی‘‘ قرار دیا ہے۔ گزشتہ دنوں اُدت نارائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک خاتون مداح کو ہونٹوں پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اس تنازعے کے بعد ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ایک دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور ادت نارائن مختلف مواقع پر اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ان...
    پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ مشہور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ریتو ریبا کے نئے گانے ’ہوا بن کے‘ کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔ اس گانے میں ان کے ہمراہ بھارتی اسٹار منور فاروقی بھی موجود ہوں گے۔ کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے گانے کے ٹیزر کی ریلیز کی اطلاع دی، جو اب یوٹیوب پر دستیاب ہے۔  اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "محبت کی خوشبو آپ کی طرف آ رہی ہے!" گانے کا ٹیزر ایک دردناک محبت کی کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں کنزہ اور منور کی کیمسٹری کو شائقین نے بے حد...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کے باعث شہری کے ایک کان کا پردہ پھٹ گیا، ملزمان نے بال اتارنے کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔   واقعہ کے درج مقدمے کے متن کے مطابق شہری نے بتایا کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کرکے تشدد کیا۔ پولیس نے شہری حسن کے بیان پر ملزمان ملازم حسین، قدیر، علی شان اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔
    برطانوی شہر مانچسٹر سٹی سنٹر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قرآن پاک کی کچھ روز قبل بے حرمتی کی اور اب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے The Glade of Light وکٹوریہ اسٹیشن کے قریب قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی، ویڈیو میں ایک شخص کو ملزم کے قریب جاکر پاک کتاب چھیننے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے فی الحال تفتیش کی جارہی ہے۔
    ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد صارفین چار گُنا زیادہ رفتار سے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔ اس سے قبل یوٹیوب ویڈیو کو نارمل سے ڈبل اسپیڈ میں دیکھنے کی سہولت فراہم کر چکا ہے۔ جس کا مقصد سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھنا ہے۔ اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گُنا رفتار سے دیکھ سکیں گے۔ صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گُنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔ پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہوگا۔ ’جمپ...
    پنجاب انتظامیہ اور بیورو کریسی کے نا معقول اقدامات کے باعث حکومتِ پنجاب اور عوام کے درمیان خلیج بڑھنے لگی، پنجاب کی بیورکریسی اور پولیس کے ایسے متعدد اقدامات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، جنہیں انتہائی نا پسندیدہ اور عوام دشمن قرار دیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پولیس اہلکار کی جانب سے بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہفتہ کے روز صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد شہر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں پروٹوکول کے ساتھ سڑک پر نکلتے دیکھایا گیا ہے۔ یہ ہماری بیوروکریسی کا حال دیکھ لیں صادق آباد میں AC اپنے...