WE News:
2026-07-24@14:34:54 GMT

اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی گاڑیوں کا پنکچر، ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی گاڑیوں کا پنکچر، ویڈیو وائرل

پنجاب انتظامیہ اور بیورو کریسی کے نا معقول اقدامات کے باعث حکومتِ پنجاب اور عوام کے درمیان خلیج بڑھنے لگی، پنجاب کی بیورکریسی اور پولیس کے ایسے متعدد اقدامات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، جنہیں انتہائی نا پسندیدہ اور عوام دشمن قرار دیا جا رہا ہے۔

جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پولیس اہلکار کی جانب سے بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہفتہ کے روز صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد شہر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں پروٹوکول کے ساتھ سڑک پر نکلتے دیکھایا گیا ہے۔

یہ ہماری بیوروکریسی کا حال دیکھ لیں

صادق آباد میں AC اپنے پروٹوکول کے ساتھ روڈ پر نکلا راستے میں جو بھی گاڑی یا موٹر سائیکل آیا ” نوک دار آلے ” کے ساتھ پنکچر کرتا گیا

عوام کو تکلیف دے کر ان کو سکون ملتا ہے pic.

twitter.com/lM3dWFRuIP

— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) January 31, 2025

سوشل میڈیا صارفین اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم کی سٹرک پر نکلنے کی ویڈیو اس تحریر کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں کہ ’یہ ہماری بیوروکریسی کا حال دیکھ لیں‘  صادق آباد میں اسسٹنٹ کمشنر اپنے پروٹوکول کے ساتھ روڈ پر نکلا، راستے میں جو بھی گاڑی یا موٹر سائیکل آیا ’ نوک دار آلے ‘ کے ساتھ پنکچر کرتا گیا، عوام کو تکلیف دے کر ان کو سکون ملتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صادق آباد شہر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم اپنے عملے کے ساتھ سڑک پر نکلتے ہیں اور اپنی نگرانی میں اپنے ساتھ عملے کو سڑک کے کنارے کھڑے موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرنے کا حکم دیتے ہیں، ان کے حکم پر عملے کا ایک شخص تیز اور نوکیلے اوزار کے ساتھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے ٹائر پنکچر کر دیتا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے ٹائر بھی پنکچر کیے جا رہے ہیں جو سڑک کے کنارے کھڑی ہیں تاہم اس میں ڈرائیور اور افراد بھی بیٹھے ہوئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو انتہائی ناپسندیدگی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں، ایک فیس بک صارف نے لکھا کہ ’ میں تو کہتا ہوں جو ہو رہا ہے اچھا ہو رہا ہے۔  یہ عوام کو غصہ دلا رہے ہیں ایک نہ ایک دن توعوام پھٹے گی اور ان لوگوں کے گھروں میں گھسے گی۔ ان شا اللہ

ایک اور صارف نے لکھا کہ پتا نہیں چل رہا کہ کس قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑا ہے اور یہاں پر کس کی حکمرانی یے۔ ان 5 فیصد لوگوں کے خلاف اٹھنے کا وقت میرے خیال میں قریب آچکا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس پوری ٹیم کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ سرےعام غریب کی غربت کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ یہ کہاں کا انصاف ہے، انہیں معلوم ہے ایک ٹائر کی کیا قیمت ہے؟ بجائے جرمانے کہ سزا دینے کا یہ کون سا نیا طریقہ ہے، اس اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف احتجاج اور کارروائی بنتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ پر ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ کیا طریقہ ہے؟ ہمارے پاکستان کے کسی محکمے کے کسی بھی آفیسر کو اپنی حدود کا کوئی پتا نہیں۔ یہ سب جاہل ہیں۔ اس کو کس نے اتھارٹی دی ہے کہ گاڑیوں کو اس طرح پنکچر کرو۔

کہتے عوام ایسی ہے عوام ایسی نہی تم حکمران غلط ہو ستتر سالوں سے لوگوں کو تعلیم نہی دی شعور نہی دیا ان کے حقوق نہی دیے ساری دنیا سکولوں میں اپنے مستقبل کے معمار تعمیر کرتی ہے ہمارے سکولوں میں ان پڑھ جاہل پٹواریوں کی بھرتی کی بھر مار ہے وہ کیا تعلیم و تربیت کرے گے

— Zubair ahmed Gorsi (@zubairahmaf31) February 1, 2025

اگر کوئی رانگ پارکنگ ہے تو زیادہ سے زیادہ یہ اس گاڑی کو جرمانہ کر سکتے ہیں جرمانہ بھی وہ جو حکومت نے بنایا ہوا ہے۔ یہ تو سرعام بدمعاشی کر رہا ہے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم آفیسر بن گئے ہیں تو جو مرضی کرتے رہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

بعض صارفین اپنے تبصروں میں لکتھے ہیں کہ یہ پنجاب حکومت کے خلاف کوئی سازش ہو سکتی ہے، ایک جانب حکومت اچھے اقدامات کر رہی ہے اور دوسری جانب اس کی انتظامیہ اور بیوروکریسی عوام کے اندر نفرت کا بیج بو رہی ہے۔ عوام دشمن اقدامات کل کو حکومت کے لیے مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر انتظامیہ ایکس پنجاب پولیس ٹائر ٹائر پنکچر جنوبی پنجاب ڈرائیور صادق آباد فیس بک گاڑیوں کا پنکچر موٹر سائیکل نوکیلا وائرل ویڈیو

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انتظامیہ ایکس پولیس ٹائر ڈرائیور فیس بک موٹر سائیکل وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پنکچر کر کے ساتھ کے خلاف رہے ہیں رہا ہے

پڑھیں:

گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟

گوگل نے صارفین کی آن لائن سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے سیلفی ویڈیو پر مبنی نئی بایومیٹرک شناختی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے ذریعے اہل صارفین پاس ورڈ یا ریکوری ڈیوائس دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق نیا فیچر بنیادی طور پر اکاؤنٹ ریکوری کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ صارفین ابتدائی مرحلے میں اسکرین پر دی گئی ہدایات کے مطابق ایک مختصر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کریں گے جس میں مختلف زاویوں سے چہرہ دکھانا ہوگا تاکہ شناخت محفوظ کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پلے کی نئی پالیسی، متبادل ایپ مارکیٹس کو راستہ مل گیا

اگر بعد میں صارف اپنا پاس ورڈ بھول جائے، فون گم ہو جائے یا ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن استعمال نہ کر سکے تو وہ نئی سیلفی ویڈیو ریکارڈ کر کے اپنی شناخت کی تصدیق کرا سکے گا۔

گوگل کا سیکیورٹی سسٹم نئی ویڈیو کا پہلے سے محفوظ ویڈیو سے موازنہ کرے گا اور جدید لائیونیس چیک اور اینٹی اسپوفنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بات کی تصدیق کرے گا کہ سامنے حقیقی شخص موجود ہے، نہ کہ تصویر، ریکارڈ شدہ ویڈیو یا مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ڈیپ فیک۔

یہ بھی پڑھیں: راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ سہولت روزمرہ لاگ اِن کے لیے نہیں بلکہ صرف اکاؤنٹ ریکوری کے دوران استعمال کی جائے گی۔ کمپنی اس سے قبل پاس کیز (Passkeys)، سیکیورٹی کیز اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن جیسے متبادل طریقے بھی متعارف کرا چکی ہے تاکہ روایتی پاس ورڈز پر انحصار کم کیا جا سکے۔

پرائیویسی سے متعلق خدشات کے جواب میں گوگل نے کہا ہے کہ صارفین کی سیلفی ویڈیوز مکمل طور پر انکرپٹڈ انداز میں محفوظ کی جائیں گی، ان پر صارف کا مکمل اختیار ہوگا اور وہ کسی بھی وقت انہیں حذف کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ ویڈیوز صرف شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال ہوں گی جب تک کہ صارف کسی اضافی استعمال کی اجازت نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ کی ایک غلطی اور تاجر علی جمیل کے سفرِ آخرت کی کہانی

ماہرین کے مطابق گوگل کا یہ اقدام ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاس ورڈ کے بغیر محفوظ لاگ اِن سسٹمز کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے۔ اس سے قبل ایپل، مائیکروسافٹ سمیت متعدد بینک، ایئرلائنز اور سرکاری ادارے بھی بایومیٹرک شناختی نظام اپنا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گوگل گوگل پاسپورڈ

متعلقہ مضامین

  • فیس بک کا ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تجربہ
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا