2025-11-04@00:22:40 GMT
تلاش کی گنتی: 17081

«تانیا نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی...
    پاکستان نے تقریباً 10 روزہ بندش کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو آہستہ آہستہ دوبارہ بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 300 گاڑیوں کی کلیئرنس تین مراحل میں مکمل کی جائے گی، جس کا آغاز چمن بارڈر سے ہو چکا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹریڈ کی بحالی سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کارگو آپریٹرز کو بڑا ریلیف ملے گا، اور تاجر برادری کو امید ہے کہ مرحلہ وار بحالی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت جلد معمول پر آ جائے گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کابل اور اسلام آباد کے درمیان سرحدی...
    اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ اس اجلاس میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پرعزم اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ فلم، ڈرامہ اور ثقافتی...
    پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے تحت دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم نے اہم ملاقات کی اور متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ رادوسواف شکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا تاریخی اور اہم کردار رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور تاریخی نوعیت کے حامل ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پولینڈ کو پاکستان کا اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے، اور دونوں ممالک نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی تاریخ کا یہ بڑا دن ہے، جہاں 50 سے زاید ممالک کی کمپنیاں اور ماہرینِ صحت ایک چھت تلے جمع ہیں۔ہیلتھ ایشیا کا انعقاد ملک میں معاشی انقلاب کی کڑی ہے، حکومت کا آج اپنی انڈسٹریز کے ساتھ تعلق کی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی، ہم پاکستان میں فارما ایکسپورٹ کو تیس بلین ڈالر تک لے کر جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں ایران، روس، ترکی، اور عمان کے قونصل جنرلز، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈریپ (DRAP)، جوائنٹ سیکرٹری ہاسپٹلز, ڈی جی ہیلتھ, اور صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے...
    اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اسحاق ڈار نے پولش وزیرِ خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں پاکستان آمد پر خوشی ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق، پولش وزیرِ خارجہ نے اپنا پہلا دورہ 2011 میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران پولش شہری کوئٹہ اور کراچی میں مقیم رہے،...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں غیرقانونی طور پر مقیم ایک بھارتی نژاد شخص کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور ’گاڑی کے ذریعے قتلِ خطا‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کا ٹرک متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ملزم کی شناخت 21 سالہ جشن پریت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو شمالی کیلیفورنیا کے شہر یوبا سٹی میں رہائش پذیر تھا۔ ???? SHOCKING: ICE sources confirm Jashanpreet Singh, the semi-truck driver behind the deadly DUI crash on CA’s I-10 freeway, is an Indian illegal alien caught & released by the...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہوگا، ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی۔’جیو نیوز‘ سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد اور پارٹی کے فیصلوں پر عمل کا پابند اور فیصلوں پر عملدرآمد کروں گا۔اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کابینہ میں شامل ہوں گے یا نہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بیرسٹر سیف، مزمل اسلم کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں، کابینہ کا فیصلہ اڈیالہ میں ملاقات کے بعد بانی کے احکامات...
    بلوچستان میں اراضی کے تحفظ اور ماحولیاتی نظم و نسق کے لیے اہم پیش رفت کے طور پر قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے آٹھ ماہ طویل کارروائی کے دوران 10 لاکھ ایکڑ سے زائد جنگلاتی زمین واگزار کرالی ہے، جس کی مالیت 13 کھرب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ محکمہ مال اور ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے کارروائی یہ کارروائی نیب بلوچستان کی نگرانی میں محکمہ مال (بورڈ آف ریونیو) اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے کی گئی۔ اس کا مقصد غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات سے جنگلاتی اراضی کو واگزار کرانا اور سرکاری زمین کے مزید غلط استعمال کو روکنا تھا۔ واگزار اراضی محکمہ جنگلات کے نام منتقل واگزار کی گئی تمام اراضی اب...
    آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے ایک مداح نے مصافحہ کرنے کے فوراً بعد بلند آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، پرتھ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم دوسرے ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے، شبمن گل اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ ایڈیلیڈ میں سیر کر رہے تھے کہ ایک مداح نے ان کے قریب آ کر مصافحہ کی خواہش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی سرزمین کے جبری انضمام اور اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ کو ناقابلِ قبول سمجھتا ہے، کیونکہ یہ اقدام نہ صرف فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بھی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا متنازع قانون بین الاقوامی اصولوں کی نفی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔...
    پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر...
    مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ حکومت بلوچستان پر اڑھائی سال کا فارمولہ طے ہوا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بلوچستان حکومت پانچ سال تک پیپلز پارٹی کے پاس رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اقتدار سے متعلق حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ اقتدار کے لئے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان اڑھائی اڑھائی سال کا معائدہ ہوا ہے۔ جس کے تحت اڑھائی سال پورے ہونے پر حکومت مسلم لیگ (ن) کو سونپ دی جائے گی۔ جبکہ حکمران جماعت کے اراکین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بلوچستان کی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کو...
    راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔  واقعہ کلر سیداں کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے ،پاکستان جنوبی ایشیا اوروسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے، پاکستان کی خطے میں کلیدی حیثیت ہے۔اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردارادا کررہا ہے، معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردارادا کررہی ہیں، حکومت ریل اورروڈنیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے، روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی...
    اکیسویں صدی کا انسان اپنی جیب میں ایک ایسی دنیا لیے پھرتا ہے جسے ہم ’’سوشل میڈیا‘‘ کہتے ہیں۔ یہ دنیا روشنی بھی دیتی ہے اور سایہ بھی ڈالتی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں اس کے اثرات نہ صرف ثقافتی سطح پر محسوس کیے گئے ہیں بلکہ خاندانی نظام، مذہبی اقدار اور ریاستی ساکھ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہورہے ہیں۔ خاندانی نظام کا بکھرتا ہوا نقشہ پاکستانی معاشرہ ہمیشہ خاندان کے مضبوط رشتوں اور مشترکہ اقدار پر کھڑا رہا ہے۔ مگر اب منظرنامہ بدل رہا ہے۔ ایک ہی کمرے میں بیٹھے افراد اپنی اپنی اسکرینوں میں گم ہیں۔ نوجوان نسل، جو کل تک والدین کی آنکھوں سے دنیا دیکھتی تھی، آج ’’فالورز‘‘ اور ’’لائیکس‘‘ کے...
    امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان  ماضی کی طرح  چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔معروف امریکی تھنک ٹینک نیو امریکا، اریزونا سٹیٹ یونیورسٹی  اور سکیورٹی اینڈ ڈیفنس پلس کے اشتراک سے کیا گیاسفیر پاکستان نے پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل ، موحولیاتی تبدیلی  کے مشترکہ چیلنج، معرکہ حق، مسئلہ کشمیر، پاک چین دوستی ، دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کا استعمال، دہشت گردی کی عفریت  کے خاتمے کے  لئے  پاکستان کی کوششوں اور یوکرائن سمیت عالمی معاملات  پر اظہار خیال کیا۔سمٹ سے سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ماحولیاتی تبدیلی  سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی...
    کراچی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 8 فروریکو کولمبو میں ہوگا، جس سے ٹورنامنٹ کو دھواں دھارآغاز ملے گا۔ اس دوران بھارت کا ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہنا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی محسن نقوی سے نہیں لیں گے،سکریٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے کہ ٹرافی بھیج دیں، ایسا نہ ہوا تو آئی سی سی میں معاملہ اٹھائیں گے، سری لنکا اور افغانستان کی حمایت بھی ملی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو 10 نومبر کو تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی ہے، پاکستان نے قانونی رائے بھی حاصل کرلی ہے تاکہ بھارتی بورڈ کے کسی بھی ممکنہ ایڈونچرکا منہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے ایک نجی اسکول میں استاد نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔زرایع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالب علم سبق یاد نہ کر سکا تو استاد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بچے کے جسم پر نیل اور زخموں کے نشان پڑ گئے۔متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ استاد نے سبق نہ یاد کرنے پر مارا پیٹا، جبکہ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور متعلقہ استاد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث استاد کو فوری طور پر ملازمت...
    ایشیا کپ ٹرافی کی حوالگی پر پاک بھارت تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے وصول نہیں کرے گا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا کے مطابق، بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو باضابطہ خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی بھارت کو ارسال کی جائے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی بھارتی بورڈ کو دبئی آکر لینا ہوگی، اے سی سی کا دو ٹوک مؤقف سائیکیا نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ معاملہ آئی سی...
    ویب ڈیسک: جیسے جیسے 27 اکتوبر قریب آ رہا ہے، یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ آیا اس دن جو ہر سال کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، عام تعطیل کا اعلان کیا جائے گا یا نہیں؟ یہ دن بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے اور جنوبی ایشیا کی تاریخ کے ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ تاہم، حکومتی سطح پر 27 اکتوبر کو عام تعطیل قرار نہیں دیا گیا، اس کے باوجود یہ دن پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے لیے گہری قومی اور جذباتی اہمیت رکھتا ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 8 فروری کو کولمبو میں ہوگا، جس سے ٹورنامنٹ کا دھواں دھار آغاز ہونے جا رہا ہے۔دوسری جانب بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹرافی پاکستان سے وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ٹرافی چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے نہیں لیں گے۔بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر ٹرافی بھارت بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے...
    کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کی تقریب جوش و خروش سے جاری ہے جس میں پچاس ملکوں کی سیکڑوں کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔نمائش کے فتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں جدت کی جانب گامزن ہے جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ پوٹینشل فارما سیوٹیکل میں ہےانہوں نے کہا کہ فارما سیوٹیکل آنے والے وقت میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آہنی صنعتوں سے بے مثال تغلق ہے۔ آنے والے سالوں میں ادویات اور آلات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو...
    ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی ادارے اور حکومت گلگت بلتستان میں بھی بلوچستان جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے معدنیات اور زمینی وسائل پر مقامی عوام کا مکمل حق ہے اور کوئی ادارہ یا فرد ان حقوق پر تسلط نہیں جما سکتا۔ جو بھی ادارہ یا افراد مقامی زمینوں اور معدنیات پر غیر قانونی یا ظالمانہ قبضہ کرنے کی کوشش کرینگے تو مقامی لوگ ان کیخلاف سخت ردعمل دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات معدنیات سے وابستہ افراد کیخلاف غیر قانونی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، حکومت اور متعلقہ...
    آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے ایک مداح نے مصافحہ کرنے کے فوراً بعد بلند آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بن گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، پرتھ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم دوسرے ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے، شبمن گل اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ ایڈیلیڈ میں سیر کر رہے تھے کہ ایک مداح نے ان کے قریب آ...
    آج کی دنیا میں کسی ملک کی دفاعی خودمختاری کا اصل پیمانہ یہ ہے کہ وہ اپنے میزائل خود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔ مگر دولتِ مشترکہ کے بیشتر ممالک بشمول برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے لیے یہ کہانی خود انحصاری سے زیادہ امریکا پر انحصار کی عکاس ہے۔ استعماری ورثہ، سرد جنگ کے اتحاد، اور امریکی دفاعی نظام کے ساتھ دہائیوں پر محیط انضمام نے ان ممالک کی اسٹریٹجک سوچ کو گہرے اثرات دیے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دولتِ مشترکہ میں ایک متنوع مگر منسلک نیٹ ورک وجود میں آیا، کچھ ممالک میزائل بناتے ہیں، کچھ اسمبل کرتے ہیں، اور کچھ محض خریدتے ہیں۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا جدید ہائپرسونک میزائل کا...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے فیوچر سکیورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے وجودی خطرہ بن چکی ہے، پاکستان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ ماحولیاتی چیلنجز پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بعد پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے، بھارت پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، دنیا 2 جوہری ریاستوں کے درمیان تصادم کی متحمل...
    ویب ڈیسک :پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قائم ہونے جا رہا ہے، پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ رادوسلاف سکورسکی پاکستان پہنچ گئے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں، یہ وزیر خارجہ سکورسکی کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا، ان کا پہلا دورہ پاکستان 2011 میں ہوا تھا۔  نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اپنے پولش ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار اور رادوسلاف سکورسکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ اعلان کے مطابق ٹی20 ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ایک روزہ (ODI) ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ Pakistan squads announced for white-ball series Details here ➡️ https://t.co/AcN1uUwdRm#PAKvSA — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 23, 2025 کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے چہرے ٹی20 اسکواڈ میں بابراعظم، عبدالصمد اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، جو پچھلے چند...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے بربفنگ دی، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن کو نظرثانی کیلئے متفقہ طور پر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے اختیارات منجمد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مشترکہ درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے لائحہ عمل کیلئے فوری طور پر صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی جب کہ ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 16 رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک مختلف مقامات پر کھیلی جائے گی جب کہ 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی، جو 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہے۔ون ڈے سیریز کا آغاز فیصل آباد میں 4 نومبر سے ہوگا جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ پاکستان اور...
    آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام حال ہی میں چلنے والی احتجاجی تحریک نے جہاں ریاست میں افراتفری کو جنم دیا، وہیں فورم کے قائدین ذاتی مقاصد حاصل کرنے میں ضرور کامیاب رہے۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک میں ظاہری طور پر عوامی حقوق کے نام پر چارٹر آف ڈیمانڈ سامنے لایا گیا تھا، تاہم اس کے پس پردہ کچھ اور معاملات بھی تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنما شوکت نواز میر کون ہیں؟ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا، جن میں سے 90 فیصد مطالبات احتجاج سے قبل ہی مان لیے گئے تھے، تاہم ایکشن کمیٹی...
    اسلام آباد+ غزہ+ دی ہیگ (خبرنگار خصوصی+ این این آئی) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے نئے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شرم الشیخ میں مسلم و عرب ممالک، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی + آئی این پی )پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز (پی این ایس یرموک) نے بحیرہ عرب میں کشتیوں سے 97 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ امریکا سمیت مختلف ممالک کے مشترکہ بحری اتحاد، کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف ) نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے گزشتہ ہفتے 48 گھنٹوں کے اندر 2 الگ الگ کشتیوں کو روکا، یہ کارروائیاں سعودی...
    اسلام آباد(خبرنگار)جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی قیادت میں وفدنے پاکستان میں افغان سفیر سردار شکیب سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں جے یو پی کے علامہ شاہ اویس نورانی، جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابو تراب شریک، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور امن معاہدہ پر بات چیت کی ہے۔
    اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی علما و مشائخ کونسل  نے اسلام میں محراب و منبر کو اصلاح معاشرہ، دینی تعلیم اور فکری رہنمائی کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام معاشرے کا روشن کردار اور قوم کے فکری و روحانی رہنما ہیں۔ انتہا پسندی، دہشت گردی اور نفرت آمیز ماحول ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ یہ ماحول ختم کرنے کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد، قومی یکجہتی اور امن کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔ گزشتہ روز یہاں  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علماء و مشائخ کونسل کے دوسرے اجلاس کے بعد وزارت مذہبی امور...
    فائل فوٹو امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی کی طرح چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔’فیوچر سیکیورٹی سمٹ‘ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم اپنی عوام کی سلامتی کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کو بین الاقوامی بارڈر کے طور پر لیا جانا تاریخی حقیقت ہے۔
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی دنیا کے ہر میدان میں سیاست کے اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر کرکٹ وہ واحد کھیل سمجھا جاتا تھا جہاں باہمی عزت، اصول اور کھیل کا جذبہ سیاست پر غالب رہتا تھا۔ برصغیر میں کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ ایک ثقافتی روایت، جذبے اور شائستگی کی علامت تھی۔ مگر آج وہی کھیل، جو دوستیوں کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتا تھا، اب نفرت، تعصب اور سیاسی اثر و رسوخ کی زد میں آ چکا ہے ۔ بھارت کی موجودہ قیادت نے کرکٹ کو اپنی سیاسی اثر انگیزی کا ذریعہ بناتے ہوئے اسے سفارتی اور نظریاتی کشمکش کا حصہ بنا دیا ہے ۔ اب بھارتی کھلاڑی امن کے نمائندے نہیں رہے بلکہ قومی بیانیے کے پرچار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد مودی حَواس باختَہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ دنوں الیکشن مہم میں مودی کا یہ بیان کہ ’’میں بدلے کی آگ میں جل رہا ہوں، پاکستانی آرمی چیف میرا اصل ٹارگٹ ہے‘‘۔ یہ جملہ صرف سیاسی غصے کا اظہار نہیں بلکہ اس احساسِ ہزیمت کی جھلک ہے جو پاکستان کی عسکری کامیابیوں نے بھارت کے دل میں پیدا کی ہے۔ بھارت کے حکمرانوں کے لیے سب سے بڑا صدمہ یہ ہے کہ وہ ہر سازش، ہر پروپیگنڈا اور ہر دبائو کے باوجود پاکستان کو کمزور نہیں کر سکے۔ رافیل کا غرور خاک میں ملنا مودی کے تکبر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ بھارت کے وزیر ِاعظم نریندر مودی کا حالیہ بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں آن لائن فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ گلوبل اینٹی اسکیم الائنس کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی شہریوں کو مختلف آن لائن اسکیمز کے ذریعے 9ارب امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکیمرز نے پاکستانیوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے اتنی رقم لوٹی جتنی آئی ایم ایف کے مجموعی قرض پروگرام سے بھی زیادہ ہے۔ پاکستان کا مجموعی نقصان آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے تجاوز کر گیا۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے 39 فیصد شہری گزشتہ سال کسی نہ کسی آن لائن اسکیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر) جرمن اماراتی مشترکہ کونسل برائے صنعت و تجارت اور جرمن چیمبرز (اے ایچ کے یو اے ای) کے ایک اعلیٰ سطح تجارتی وفد نے پاکستان کے لیے جرمن چیمبرز کے کنٹری ریپریزنٹیٹو فلوریان والٹرکی قیادت میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان صنعتی تعاون، کاروباری ترقی اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ جرمن تجارتی وفد نے سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبرز صنعتکاروں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تجارتی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔وفد میں مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے جن میں ریٹیل و سپلائی چین (ٹیکسٹائل)، انڈسٹریل آٹومیشن، الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹیسٹنگ، انسپیکشن و سرٹیفکیشن، کلین انرجی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔نمائش میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے، جن میں چین، روس، ایران، ترکیہ، برطانیہ، ہنگری اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ تین روزہ ایونٹ کے دوران “مستقبل کے اسپتال” اور “ڈیجیٹل ہیلتھ” کے موضوعات پر خصوصی کانفرنسز ہوں گی، جبکہ ماہرین صحت نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مریضوں...
    پاک افغان جنگ، پاکستان اور ہندوستان کے جنگ جیسی نہیں، معرکہ حق میں عظیم الشان فتح پر ایک طرف پاکستانی قوم جشن منا رہی تھی تو دوسری طرف سارا عالم اسلام شادیانے بجا رہا تھا لیکن پاک افغان جنگ پر نہ صرف ہر ذی شعور افغانی اور پاکستانی بلکہ امت مسلمہ کا ہر فرد غمزدہ، افسردہ اور مضطرب ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا کے ڈیجیٹل مجاہدین سے صرف اتنا کہوں گا کہ اس لڑائی میں شکست اور فتح کا وہ تصور نہیں جو مشرکین ہندوستان کے ساتھ جنگ کا تھا۔ عالم کفر کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون جیتے گا اور کون ہارے گا وہ ہر حال میں اس جنگ کے دوران اپنی کامیابی پر جشن منائیں گے، ان...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی شعبے میں حاصل کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرلیا ہے۔امریکی چینلCGTN کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے اور پالیسی کی شرح نصف کر دی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی ملک کی معاشی کارکردگی کی وجہ سے اس کی عالمی درجہ بندی کو بہتر کیاہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ دیرینہ...
    بیان کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدے کی شرائط میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، سیکیورٹی فورسز، شہریوں اور ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملوں سے گریز کرنا، مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا اور ایک دوسرے کے خلاف حملوں کی حمایت نہ کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ دوحہ معاہدے کے حوالے سے طالبان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ معاہدے کے متن میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، فوجوں، شہریوں اور تنصیبات پر حملوں کی روک تھام اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا شامل ہے اور ان دفعات سے ہٹ کر کوئی بھی تبصرہ "ناجائز" ہے۔ طالبان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں افغان وزیر دفاع...
    سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے محض 48 گھنٹوں میں 2 مشتبہ کشتیوں سے 2 ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔ محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب سے خطاب میں خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھاکہ 1122کا محکمہ چوہدری پرویز الٰہی نے شروع کیا، ان کویقیناً اس کا اجر ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کو گیم چینجر منصوبہ بنایا، اس منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔ان کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی سروسزایک کروڑ ستاسی لاکھ لوگوں کی زندگیاں بچا چکی ہے، آپ کی سب سےبڑی اچیومینٹ ہےآپ نے قوم و ملک کے اربوں روپے بچائے ہیں، بائیک سروس کےشروع ہونےسےبہت سارےلوگوں کی جانیں بچائیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ آپ نے انسانی...
    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز نے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران مسلسل بارشوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سدرہ نواز نے جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلسل بارش نے ٹیم کی کارکردگی اور ردھم کو متاثر کیا، یہ ہمارے لیے بہت مایوس کن صورتحال تھی، ہم نے اپنے تمام میچز یہی کھیلے ہیں اور تقریباً گزشتہ 3 سے 4 میچز میں بارش ہی بارش ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی انہوں نے کہا کہ پہلے اوور میں ہی ہمیں وکٹ ملی، لیکن اسی وقت بارش شروع ہوگئی، کھلاڑیوں کو دوبارہ میدان میں...
    میٹرک بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ (ریگلور و پرائیوٹ) کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے تاہم آن لائن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہزاروں طلبا ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹرک بورڈ کی جانب سے امتحانی نتائج کا اعلان سہ پہر کیا گیا جبکہ نتائج کو چار بجے تک ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونا تھا۔ عصر حاضر میں جدت کی وجہ سے اب امتحانی نتائج کا ضمیہ جاری نہیں ہوتا تاہم بورڈ کی جانب سے رزلٹ کو ویب سائٹ پر جاری کیا جاتا ہے جس کے بعد طلبا گھر بیٹھے آن لائن امتحانی نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ سال 2025 کے امتحانات میں سائنس گروپ میں 1 لاکھ 77...
    ایسوسی ایشن کے مطابق یہ تقرری پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو نظرانداز کرتے ہوئے کی گئی ہے، جو کہ اس اہم عہدے کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (PATO) نے گلگت بلتستان کے لیے حال ہی میں تعینات کیے گئے ٹورازم کوآرڈینیٹر، چوہدری عمیر رحیم کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ تقرری پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو نظرانداز کرتے ہوئے کی گئی ہے، جو کہ اس اہم عہدے کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا ایک اہم سیاحتی خطہ ہے، جس...
    کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کا باضابطہ اعلان چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کیا، جبکہ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 1,77,660 طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی جن میں سے 1,75,511 نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ 2,149 امیدوار غیر حاضر رہے۔ اس گروپ میں 1,37,350 طلباء و طالبات تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے، اور کامیابی کا مجموعی تناسب 78.26 فیصد رہا۔ دوسری جانب جنرل گروپ ریگولر میں 15,954 طلباء نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے...
    کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2025ء جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نتائج کا اعلان چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ یہ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ سائنس گروپ انتظامیہ کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77ہزار 660طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 75ہزار 511 طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2ہزار 149 رہی، تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 37ہزار 350رہی۔ چھ پرچوں میں 18ہزار 185،...
    ہدایت جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غلطی سے پیسے بھیجنے کے دھوکے سے ہوشیار رہیں، دھوکے باز افراد اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج دیئے ہیں اور آپ پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ رقم واپس کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عوام کو جعلی ٹرانسفر اسکیموں سے خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دھوکے بازوں نے نیا حربہ تلاش کرلیا ہے، آئے دن غلطی سے پیسے بھیجنے کا ڈرامہ رچا کر عوام سے رقم ہتھیا رہے ہیں، ایسے دھوکے بازوں سے بینک دولت پاکستان نے ہوشیار رہنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ سے بچنے کیلئے ہدایت جاری...
    اسلام آباد: پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور وہ دن دور نہیں جب مقدس سرزمین آزاد ہوگی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ڈاکٹڑ زوہیر محمد حمداللہ زید نے اسرائیلی مظالم اور اقوام متحدہ کی ناکامیوں کا تذکرہ کیا، پاکستان اور فلسطین کے اسلامی بھائی چارے پر مبنی تعلقات کے ذکر پر حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام پاکستان کے بہن بھائیوں کی جانب سے کی گئی مدد...
    معروف اسٹائلسٹ، فوٹوگرافر اور ٹیلنٹ ہنٹر خاور ریاض نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے لباس کے چناؤ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاور ریاض حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے انھوں نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں مغربی انداز اپنانا اپنی پہچان کھونے کے مترادف ہے۔ خاور ریاض نے کہا کہ ہماری اداکارائیں ایوارڈ شوز میں مغربی گاؤنز پہن کر آتی ہیں۔ کیا انھیں پاکستانی ثقافت پسند نہیں، کیا اس پر انھیں فخر نہیں۔ اسٹائلسٹ خاور ریاض نے مشورہ دیا کہ ان اداکاراؤں کو چاہیے کہ قومی لباس اور اپنے ثقافتی وقار اور مشرقی انداز اپناتے ہوئے اپنی شناخت کو ہر چیز پر ترجیح کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اداکارائیں اکثر انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ ان کے سامعین خود انگریزی بولنے...
    بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے،طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزرات خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں موجود بھارت کے تکنیکی مشن کا درجہ بڑھا کر اب باضابطہ طور پر سفارت خانہ کیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سفارت خانے کی بحالی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جس سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں...
    سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ روندو چھما چھو کے مقام پر معدنیات لیز وزیر اعلیٰ کے فرنٹ مین کو دیا گیا ہے، دوسری طرف ہماری روزی روٹی بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قیمتی پتھروں کی تجارت سے وابستہ گلگت بلتستان کے تاجروں نے 27 اکتوبر کو شاہراہ بلتستان (جے ایس آر) پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ روندو چھما چھو کے مقام پر معدنیات لیز وزیر اعلیٰ کے فرنٹ مین کو دیا گیا ہے، دوسری طرف ہماری...
    شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز میر علی (سب نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوارج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔فتنہ الخوارج نے علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے سفاکیت کی انتہا کر دی، واقعے میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فورا مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ انتہائی سفاکانہ انداز میں کیا...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77ہزار 660 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 75ہزار 511طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2ہزار 149 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 37 ہزار 350 رہی، چھ پرچوں میں 18 ہزار 185، پانچ پرچوں میں 7ہزار 690، چار پرچوں میں 4 ہزار 398، تین پرچوں میں 2 ہزار 462، دو پرچوں میں 1 ہزار 338 اور ایک پرچے میں 1 ہزار 375امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا۔ اسی طرح...
    بھارت اور طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گئے ہیں، اور بھارت نے افغانستان میں اپنا بند سفارت خانہ باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔ یہ پیشرفت طالبان وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورۂ بھارت کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جس میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، کابل میں موجود تکنیکی مشن کا درجہ بڑھا کر اب اسےباضابطہ سفارت خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے، خاص طور پر تجارت، انسانی امداد، اور ترقیاتی منصوبوں میں۔ بیان میں کہا گیا...
    پاکستان نے 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اپنے مستقل مؤقف کو دہرایا ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ????PR No.3️⃣1️⃣1️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Pakistan Strongly Condemns Israel’s Violations of the Gaza Peace Agreement ????⬇️https://t.co/OSMlF2aHt6 pic.twitter.com/trSE1DZHaP — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 22, 2025 ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں، جو شرم الشیخ امن معاہدے کی روح کے منافی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلے سالانہ امتحانات 2025ء جماعت نہم سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہونے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دستیاب ہیں۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امتحانی عمل میں شفافیت بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے تمام کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77 ہزار 660 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے، جن میں...
    طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزرات خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں موجود بھارت کے تکنیکی مشن کا درجہ بڑھا کر اب باضابطہ طور پر سفارت خانہ کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سفارت خانے کی بحالی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جس سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، بحال شدہ بھارتی سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی امداد اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبوں میں بھرپور حصہ لے گا اور یہ سب کچھ افغان عوام کی...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کردیا۔ شرکا کے مطابق پشاور میں نہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ ہی پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے یا ایم این اے ورکشاپ کے شرکا سے ملنے آیا، جبکہ شرکا کو کھانے کے بجائے پیکٹس تھما دیے گئے۔ اس صورتحال پر سینیئر وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ بلوچستان آئیں، ہم آپ کا احترام کریں گے، روایات کے مطابق کھانا بھی پیش کریں گے۔” سردار عبدالرحمان کھیتران...
    پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نریندر مودی سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی تجارت سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہا ہوں، بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔وائٹ ہاوس میں تقریب سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان...
    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ لاشیں شناخت کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھی لگ گئی تھی۔
    —فائل فوٹو پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری جاں بحق ہوئے، اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی بربریت جاری، تازہ حملوں میں 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمیاسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق...
    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے نئے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شرم الشیخ میں مسلم و عرب ممالک، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے....
    بلوچستان  کے علاقے دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، دالبندین، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں  فتنۃ الہندوستان  کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز  کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے، دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے...
    راولپنڈی: ٹیسٹ سیریز کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ایک شاندار کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف پہلی اننگز میں برتری حاصل کی بلکہ 28 سال پرانا تاریخی لمحہ بھی تازہ کر دیا۔ پاکستان کی پہلی اننگز کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم مشکل میں دکھائی دی جب محض 235 رنز پر اس کی 8 وکٹیں پویلین لوٹ چکی تھیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان واضح برتری حاصل کرے گا، مگر پروٹیز کے ٹیل اینڈرز نے حالات کا رخ پلٹ دیا۔ سینورن متھوسوامے اور کیشو مہاراج نے نہ صرف وکٹ کو سنبھالا بلکہ 71 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد متھوسوامے نے کگیسو ربادا کے ساتھ مل کر مزید 98...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 235 رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکی تھی، تاہم ٹیل اینڈرز نے غیر معمولی مزاحمت کرتے ہوئے مزید 169 رنز کا اضافہ کیا اور اسکور 404 تک پہنچایا۔سینورن متھوسوامے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے کیشو مہاراج کے ساتھ 71 رنز اور پھر کگیسو ربادا کے ساتھ 98 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ متھوسوامے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ربادا 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد...
     ایک حالیہ رائٹرز/ایپسوس سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی عوام جن میں 80 فیصد ڈیموکریٹس اور 41 فیصد ری پبلکنز شامل ہیں، سمجھتے ہیں کہ امریکا کو فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لینا چاہیے۔ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس معاملے پر مخالفانہ موقف امریکی عوام کی رائے عامہ سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ 6 روز تک جاری رہنے والا یہ سروے پیر کے روز مکمل ہوا، جس میں 59 فیصد شرکاء نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کی، 33 فیصد نے مخالفت کی، جبکہ باقی افراد نے کوئی رائے نہیں دی۔ مزید پڑھیں:فلسطین کے حامی غیرملکیوں کو امریکا بدر کرنے فیصلہ سروے کے مطابق تقریباً 53...
    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے  (Likeness Detection Tool) کو زیادہ تخلیق کاروں کے لیے متعارف کرا رہا ہے، تاکہ وہ اپنی جعلی یا مصنوعی ویڈیوز کی نشاندہی اور ہٹانے کی درخواست کر سکیں۔ یہ فیچر اس وقت یوٹیوب اسٹوڈیو (YouTube Studio) میں دستیاب ہے، جہاں تخلیق کار اپنی شناخت کی تصدیق کے بعد Content Detection  ٹیب میں جا کر وہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں جن میں ان کا چہرہ بدلا گیا یا AI سے تیار کیا گیا ہو۔ اگر کوئی ویڈیو بغیر اجازت کے ان کے چہرے کا استعمال کرے تو وہ ریموول ریکویسٹ (Removal Request) جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کر...
    — اسکرین گریب شکارپور پولیس کے مطابق پولیس لائن میں ڈاکوؤں کی سرنڈر پالیسی کے تحت تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، آج کچے ڈاکو غیر مشروط ہتھیار ڈال دیں گے۔پولیس کے مطابق سرنڈر پالیسی کے تحت منعقدہ تقریب میں انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کے سرغنہ بیلو تیغانی کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا امکان ہے۔ان کے مطابق بدنامِ زمانہ بیلو تیغانی کے سر کی قیمت حکومت نے 1 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔  حکومت سندھ کی سرینڈر پالیسی کے تحت ڈاکو ہتھیار ڈال رہے ہیں۔اس تقریب میں ڈاکوؤں کا جمع کروایا گیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا ہے، جس میں کلا شنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق 50 سے زائد کچے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے اپنی نومولود بیٹی کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس سے کرکٹ حلقے اور مداح گہرے غم میں مبتلا ہوگئے۔ عامر جمال نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کا ننھا ہاتھ تھامے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی طرف سے آئی اور اللہ کی طرف لوٹ گئی‘۔ انہوں نے جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ میں تمہیں زیادہ دیر نہ تھام سکا میری چھوٹی پری۔ بابا اور ماما تمہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ اللہ تمہیں جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ “From Allah , to Allah”I couldn’t hold you longer my lil...
    دبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ سال رضوان نے بھارتی حریفوں کیخلاف 3 ناک آؤٹ فتوحات حاصل کی تھیں، اور وہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس کا ’روشن ستارہ‘ ہیں۔کل جمعرات کے روز تمام نگاہیں ناقابلِ شکست پاکستانی فائٹر رضوان علی ’دی حیدر‘ پر مرکوز ہوں گی، جب وہ دبئی کے ایجنڈا ایرینا میں ہونے والے رشین بیسڈ ایبسلوٹ چیمپئن شپ اخمت (اے سی اے) کے ابتدائی کارڈ میں ایک نہایت پُرجوش لائٹ ویٹ مقابلے میں بھارت کے رانا رودر پرتاپ سنگھ کے خلاف ’پنجرے‘ میں قدم رکھیں گے۔رضوان، جو 10 صفر کے شاندار ریکارڈ کے حامل ہیں، اگست میں مصر کے ادھم محمد کے خلاف اپنے پچھلے سخت مقابلے کے بعد دوبارہ اپنی برتری ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔گزشتہ سال رضوان...
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔ گھر والوں نے دباؤ میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔ متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔ حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376 شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ...
    چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کرچکا، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے، قانون کے دائرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان ،محکمہ آبپاشی، ایکسائز، لیبراور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں بھرتی ہونی ہے،کامیاب امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی۔  ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں سٹینوگرافر کی 10 آسامیوں کیلئے ہونیوالے امتحان میں 102 امیدوار انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے کامیاب قرار پائے۔ محکمہ آبپاشی میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی 44 آسامیوں کیلئے 44 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ محکمہ آبپاشی گریٹر تھل کینال زون میں ضلعدار کی اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیئے گئے ، جن میں دو امیدوار، محسن حیات اور احسن شہزاد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔...
    کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مطابق دو کشتیوں سے برآمد منشیات کی قیمت97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے کہا کہ دونوں کشتیوں سے بڑی مقدار میں آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے، یہ دونوں کارروائیاں کامیاب ترین انسداد منشیات کارروائیوں میں سے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔سینٹ کام نے...
    رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اس سے قبل محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان راشد لطیف کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں راشد لطیف محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ان...
    پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے بدھ کے روز تاریخ رقم کر دی، جب وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے سب سے معمر بولر بن گئے۔ 38 سالہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن یہ کارنامہ انجام دیا۔اہم سنگِ میل عبور کرنے کے بعد آفریدی نے سجدۂ شکر ادا کیا، اور اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز کو یادگار بنا دیا۔ 92 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریئٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 1933 میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے آصف آفریدی پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ...
    پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے، سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں، فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔نمائش کے منتظمین کے مطابق اس بار ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحتِ پاکستان کی مشترکہ کاوشوں سے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور صحت کے شعبے سے وابستہ ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں...