2025-05-29@05:27:07 GMT
تلاش کی گنتی: 4872
«سہارا کارڈ»:
(نئی خبر)
بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے ، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔(جاری ہے) جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، وہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔بیرسٹرسیف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناگزیر ہے۔
چینی صدر اور روسی ہم منصب کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پھنگ کے درمیان کریملن میں صدارتی دفتر میں چائے کی میز پر ایک خصوصی نشست ہوئی ۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دنیا انتشار اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ جب تک چین اور روس تزویراتی عزم کو برقرار رکھتے ہیں اور تزویراتی تعاون پر قائم رہتے ہیں، تو کوئی بھی طاقت دونوں ممالک کو اپنی متعلقہ ترقی اور احیاء سے نہیں روک سکتی، چینی اور روسی عوام کے درمیان...
خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری ملاقات کی اور پاک – بھارت کشیدگی سمیت سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، بھارت کی ڈورنز دہشت گردی کے بارے بھی بریف کیا، اور کہا کہ بھارت نے تمام عالمی قوانین کو پامال کیا۔ محسن نقوی کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کو ڈورنز سے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان...
صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ مودی نے حملہ کرکے غلطی کی ہے، بھارت کا حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارت کی انتشار پسندی پرانی ہے، مودی مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے عوام کی مفاد میں نہیں۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس حوالے سے مسلح افواج کی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے اور یقین دلاتے ہیں کہ قوم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ دشمن کو...
ریاض ، نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)امریکا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان اور سرمایہ کار آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق دورہ کرنے والوں میں ایلون مسک، مارک زکربرگ، لیری فنک، سیم آلٹمین اور ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔امریکی سرمایہ کار سعودی تاجروں سے ملاقات کریں گے تاکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جن میں ہوائی جہاز اور گاڑیوں کی صنعت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، کرپٹو کرنسی، جنگی ساز و سامان اور مالیاتی شعبے شامل ہیں۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہرزہ سرائی کے جواب میں اسی کے ہی طیارے مار گرائے ہیں جس کے بارے میں کچھ ناقدین ثبوت کے بھی بیانات دے رہے ہیں لیکن اب اس بارے میں واضح جواب آگیا ہے اور پاکستان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ "جب کسی بھی جہاز پر میزائل فائر کرتے ہیں ، ایئر کرافٹ کا ایک میکنزم ہوتا ہے ،مثال کے طور پر آپ ایک جہاز چلارہے ہیں، آپ نے ایک میزائل فائر کیا ہے تو آپ کے جہاز کا جو کمپیوٹرائز سسٹم ہے وہ اس میزائل کو بھی ٹریک کرتا ہے اور آپ کو دکھاتا ہے کہ...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ہانیہ عامر نے حالیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے نام سے منسوب کسی اور اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہو تو وہ اسے...
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ میں شدید خطرہ ہے، ان کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ہمیشہ درخواست کی ہے جو لوگ عدالتوں کا حکم نہیں مانتے ان کے خلاف ایکشن لیں، ملک میں کوئی قانون تو ہے ہی نہیں۔ ہم نے انصاف کے لیے جو دروازے ہیں وہ کھٹکھٹانے ہیں۔ علی امین نے کہا کہ قومی سلامتی...
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیبانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کےحقیقی رہنما ہیں، وہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا...
لندن(نیوز ڈیسک) مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی بل گیٹس نے ان کا فلاحی ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر خرچ کرے گا اور وہ اپنی تمام قیمتی مصنوعات فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرنے کے لیے تیزی لا رہے ہیں۔ بل گیٹس نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ تمام...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں پاکستانی شو بز سٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کرنے کے بعد جہاں بھارت کی جانب سے فیک نیوز کی بھرمار کی جا رہی ہے وہیں کئی سپر سٹار اداکاروں کے فیک اکاونٹس بھی منطر عام پر آرہے ہیں۔ جس کی ایک مثال پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر بھی ہیں جن کے بارے میں ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لئے ایک نیا انسٹاگرام اکاونٹ بنا لیا ہے۔ مگر پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے اصل اکاونٹ پر اسٹوری شیئر کر دی۔ جس مین ہانیہ عامر نے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاکستان بھارت تنازعہ بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نہ لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ خلیجی ممالک بھی کشیدگی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ان کے صاحبزادے احمد میر سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساجد میر کے ساتھ طویل رفاقت میرا اثاثہ ہے۔ساجد میر ایک بااصول شخصیت تھے۔ ان کی وفات جہاں ان کے خاندان اور جماعت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے وہیں ان کی وفات کو اپنا ذاتی نقصان سمجھتا ہو۔
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر 7 مئی کو ہونیوالے بھارتی حملے کے تناظر میں چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوسیری میں واقع پراجیکٹ کے ڈیم کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کا مقصدسٹرکچرز، تنصیبات اور ملازمین کے رہائشی کیمپ کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینا اور ڈیم سائٹ پر تعینات واپڈا ملازمین سے ملاقات اور ان کامورال بلند کرنا تھا۔ چیئرمین واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر بھارتی حملہ کی شدید مذمت کی۔ جنیوا کنونشن 12 اگست 1949 کے ایڈیشنل پروٹوکول سمیت تمام بین الاقوامی قوانین دو ملکوں کے درمیان مکمل جنگ کے دوران بھی واٹر سٹرکچرز پر حملہ کرنے کی...
اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کے لیے خصوصی پیغام دیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا کہ آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آذربائیجان نے دونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی...
پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک نجی چینل سے گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے سیاسی فائدے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔ بھارت کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہاں سوا ارب لوگ رہتے ہیں، لہٰذا سیاسی فائدے کیلئے خطے کو جنگ میں نہ جھونکے۔بھارت نے پاکستان، کینیڈا اور امریکا سمیت کہاں کہاں دہشتگردی نہیں پھیلائی؟بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈرون جنگ کا آغاز؟ الجزیرہ نے خبردار کردیا مزید :
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھرمشالا میں جاری آئی پی ایل کا میچ اسٹیڈیم میں تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر ختم کر دیا۔ جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان ہونے والے میچ میں صرف 10.1 اوورز کرائے گئے تھے کہ اسٹیڈیم کی لائٹیں بند کر دی گئیں اور لائٹیں بند کرنے کے 11 منٹ بعد تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر میچ کے ختم کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں بجلی کی بندش کی وجہ سے ایک لائٹ ٹاور خراب ہوگیا ۔ بھارتی بورڈ میچ دیکھنے آئے شائقین کو زحمت پہنچانے پر شرمندہ ہے۔ واضح رہے پنجاب کنگز...

جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان
جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)راولپنڈی اسلام آباد کی تاجر برادری نے بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی بروز ہفتہ کو ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک ر یلی نکالنے کا اعلان کر دیا ،اس بات کا اعلان صدراسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس خان نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ، صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن و فیڈریشن آف رییٹلرز سردار طاہرمحمود ، سابقہ صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری روف...
اسلام آباد: یورپی یونین کی نمائندہ برائے امور خارجہ کاجاکالاس نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نمائندہ کاجاکالاس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت اور یک جہتی پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور نائب وزیراعظم نے بھارت کی جنگی...

سیکیورٹی خدشات، آئی پی ایل میچ صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا،سٹیڈیم لائٹس بند ہونے کا بہانہ کرکے منسوخ کردیا گیا
نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) – پی ایس ایل کے بعد اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک اہم میچ بھی صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا۔ منتظمین کی جانب سے میچ کی منسوخی کی وجہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کو قرار دیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق اصل وجہ سیکیورٹی کی خراب صورتحال تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں ممکنہ خطرات کے باعث حکام کو میچ فوری طور پر روکنا پڑا۔ اس اچانک فیصلے نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ لیگ کے منتظمین کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سٹی 42 : بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے وکلاء نے کل بڑی تعداد میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ۔ پاکسان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے بھارتی حملے کی مذمت کی، کہا کہ افواج پاکستان اور شہدا کیساتھ یک جہتی کیلئے بار ایسوسی ایشنز اجلاس کریں اور ریلیاں نکالیں ۔ بھارتی حملے کی مذمت اور افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کیلئے قرار داردیں منظور کی جائیں ۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان پاکستان بار کونسل کے جاری پیغام میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ بھارتی حملے کا نوٹس لے، بھارتی حملہ آور جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف وزری ہے...
کراچی: صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے قانون سازی کے ذریعے صوبے کے تمام اسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ سڑکوں پر حادثات کا شکار زخمیوں کی جانیں بچانے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور زخمیوں کو لانے والوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں روڈ سیفٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتوانائی اور منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور روڈ ایکسیڈنٹ میں کمی اور لاپرواہی سے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں کی حوصلہ شکنی...
احسن اقبال(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکیوٹی صورتحال کا سامنا ہے، بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن سے روزگار بڑھے، ایسے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جن سے 1 لاکھ 20 ہزار روزگار پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اب عالمی شراکت داروں نہیں پاکستان کی ترجیح کے مطابق ہوں گے، صوبے اب وفاق سے زیادہ امیر ہیں، 60 فیصد وسائل صوبوں کے پاس ہیں۔احسن...
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی حملہ، واپڈا چیئرمین کا دورہ، نقصانات کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) بھارت کی جانب سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کی گئی شدید گولہ باری کے بعد واپڈا چیئرمین انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے نوسیری میں واقع ڈیم سائٹ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پراجیکٹ کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔پروجیکٹ حکام کی جانب سے چیئرمین واپڈا کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی گولہ باری مسلسل چھ گھنٹوں تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں ان ٹیک گیٹس کے ہائیڈرالک یونٹ 1 کو نقصان پہنچا۔ مزید یہ کہ ڈی...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں بندیا رانا نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہوئی تو سب سے پہلے خواجہ سرا انہیں ماریں گے، یہ سال 2025ء کا پاکستان ہے، لہٰذا مودی کو اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی خواجہ سرا برادری نے بھارت کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواجہ سرا کمیونٹی نے بندیا رانا کی قیادت میں مسلح افواج کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کیا۔ خواجہ سراؤں نے قومی پرچم اٹھا رکھا تھا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر خواجہ سرا بندیا رانا نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
جسٹس بابر ستار—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نہ نکالنے کے معاملے پر کاز لسٹ جاری نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔ڈویژن بینچ کے حکمِ امتناع کے باوجود ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی۔دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہینِ عدالت کی کارروائی سے متعلق اس عدالت کا 12 مارچ کا آرڈر نئے ڈویژن بینچ نے معطل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم، توہینِ عدالت کیس کی کاز لسٹ منسوخ جسٹس بابر ستار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سینٹ میں مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستا ن کے آپشنز نہایت محدود کر دیئے ہیں۔(جاری ہے) سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملوں اور درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہی بھارت کی جانب سے شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کر دینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا...
آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور متاثرین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ آذربائیجان نے پاک بھارت تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جارحیت پر آذربائیجان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا جس میں آذربائیجان نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر فیک نیوز کا سہارا لے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں میزائل داغا ہے، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور ان کے لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد بھارتی میڈیا شدید بدحواسی کا شکار ہو چکا ہے۔ اپنی حکومت اور افواج کی ناکامی اور ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا ایک نیا ڈرامہ رچا رہا ہے۔...

بھارت کا جنگی جنون،پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پر ہائی الرٹ ، ماہی گیری پر پابندی عائد، ہائی الرٹ جاری
پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سمندری حدودمیں ماہی گیری پرپابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری...
اسلام آباد: پاک بھارت جنگ، عالمی برادری نے پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش کیا۔ عالمی برادری نے بھارت کی پاکستان میں جاری اشتعال انگیزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دفاعی اقدامات کو سراہا گیا، بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے بھارت کی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کی۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی ایٹ آلبانی کرسٹوفر کلیری نے پاکستان کے ذمہ دار کردار کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت کے ممکنہ فضائی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کا جوابی اقدام مکمل اور مؤثر ہے۔ سابق امریکی سفارتکار الزبتھ تھریلكیڈ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون ہماری تنصیبات کو تلاش کرتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ ہم ڈرون کو فضائیہ کے ذریعے انگیج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحانہ کارروائی کے بعد قومی سلامتی کمیٹی، وزیرِ اعظم شہباز شریف پہلے ہی جوابی کارروائی سے متعلق بتا چکے ہیں، ہم بھارت کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے ملک میں من مانی فوجی کارروائی کرے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بھارت اپنے سیاسی عزائم کےلیے ہمارے بچوں اور فیملیز کو نشانہ بنائے، ہم بھارتی فوجی کارروائیوں کا ردِعمل دیں گے، ان شاء اللّٰہ۔...
پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو بات چیت کا مشورہ دیا ہے۔ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت اور پاکستان کو بات چیت کا مشورہ دے دیا جب کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔برطانوی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہ راست بات چیت شروع کرکے سفارتی حل نکالنے پر زور دیا۔برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ ناز شاہ، طاہر علی، ایوب خان،یاسمین قریشی اور عمران حسین سمیت کئی اراکین نے دوران خطاب زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مستقل ختم کرنے...
کشمیر میں دہشتگردانہ حملے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کے روز بھارت نے پاکستان کو نشانہ بنایا اور جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے اور 1 ڈرون کو مار گرایا۔ بھارت نے ابتدائی طور پر 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا۔ مگر اس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے وہ تمام خبریں جس میں اعتراف کیا گیا، ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ جس کی وجہ سے عوام میں ایک تشویش یہ پائی جارہی ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کے طیاروں کو مار گرایا ہے تو اس کا ثبوت کیا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: پہلا موقع ہے جب رافیل طیارے تباہ ہوئے، فرانسیسی اہلکار کا اعتراف وی نیوز...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر انہوں ںے کہا کہ بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستان کے آپشنز نہایت محدود کر دیے ہیں، شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملوں اور درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہے؟ عرفان صدیقی نے کہا کہ شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کردینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا...
بھارت کے جنگی جنون کے باعث پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بندوزارت بحری امور نے با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔ پورٹ ذرائع کے مطابق بندر گاہوں پر چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر میں جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نقل و حرکت...
آذربائیجان کا بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آذربائیجان نے بھی بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ وزیراعظم پاکستان کے نام خط میں سفیر خضر فرہادوف نے بھارتی اقدامات سےخطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ دوست ملک کے سفیر آذربائیجان خضر فرہادوف نے حکومت پاکستان کے لئے خصوصی پیغام میں کہا آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے ۔...
ویب دیسک : پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کےنام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا جس میں آذربائیجان نے حکومت پاکستان سے بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور ساتھ ہی متاثرین کی فیملیز سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ اس کے...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عام شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت یہاں جج جیوری اور جلاد کا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل بھارتی جارحیت برداشت کر رہا ہے اور بھارت مسلسل جھوٹے الزامات بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا رہا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ جب تک کسی پر الزام ثابت نہ ہو وہ معصوم ہوتا ہے اگر مجھ پر الزام لگانا ہے تو ثبوت کے ساتھ لگائیں اور کم از کم ٹرائل کا حق تو دیا جائے انہوں نے کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ قرار...
شرکاء نے قومی پرچم تھامے، نعرۂ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، اور ملک کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایک پُرامن اور مہذب ماحول میں اپنے قومی جذبات کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غازیان روندو، روندو یونائٹڈ موومنٹ، آئی ایس او اور روندو یوتھ کے زیرِ اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روندو یونائٹڈ موومنٹ، آئی ایس او اور روندو یوتھ کی قیادت میں، اور روندو ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے آج ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کا مقصد افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور قومی وحدت کا مظاہرہ تھا۔ ریلی کا...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، امن پہلی ترجیح ہے لیکن بھارت کو جواب دیں گے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے بارہا پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن تھی لیکن اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈان شروع ہوگیا ہے، سلامتی کونسل اور بہت سے ممالک نے بھارت سے کشیدگی...
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ،یورپی یونین اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو بات چیت کا مشورہ دیا ہے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت اور پاکستان کو بات چیت کا مشورہ دے دیا جب کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہ راست بات چیت شروع کرکے سفارتی حل نکالنے پر زور دیا ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ پاک-بھارت صورتحال پر گہری تشویش ہے انہوں نے...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )نئی دہلی میں آل پارٹیز اجلاس میں بھارت کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان اورآزادکشمیر پر کیے گئے فضائی حملوں سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو بریفنگ دی اس اہم اجلاس میں حزب اختلاف کے راہنماﺅں نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بتایا کہ حکومت نے اس اجلاس کے بعض فیصلوں کو قومی سلامتی کے مفاد میں خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا اس لیے وہ شیئر نہیں کی جا سکتیں تاہم تمام جماعتوں نے کہا ہے کہ ہم...
حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں‘۔ A post common by Daud Kim (@jaehan9192) یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے تمام معزز جج صاحبان کے ہمراہ بھارتی فوج کے وحشیانہ اور بلا اشتعال حملے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرنے کے لیے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ججز نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔(جاری ہے) انہوں نے اس غیر انسانی جارحیت کی وجہ سے ہونے والے گہرے دکھ اور غم پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء پر...

بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت کیلئے ڈونز کیوں استعمال کررہا ہے؟سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اندر کی بات بتا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرتجزیہ کار حامد میر نے پاکستان کیخلاف ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت کی اہم وجہ بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کا مورال بہت ڈاؤن ہے، انڈیا نے اب ایک نئی وار گیم شروع کی ہے،اب اگروہ جہاز بھیجیں گے تو ان کو خطرہ ہے کہ پاکستان ان جہازوں کو تباہ کردے گا،تو وہ بڑی تعداد میں اسرائیلی ڈرونز بھیج رہےہیں،حامد میر کاکہناتھا کہ اس وقت ہمیں یہ چیز ذہن میں رکھنی چاہئے،اب ہماری لڑائی صرف انڈیا کے ساتھ نہیں ہے،بلکہ انڈیا اور اسرائیل نے مشترکہ جنگ پاکستان کیخلاف شروع کردی ہے،ان کاکہناتھا...
(گزشتہ سے پیوستہ) دوسری جانب اسرائیلی مصنفہ اورت یائل نے اخبار’’زمن اسرائیل‘‘میں شائع شدہ اپنے ایک مضمون میں اسرائیل کے موجودہ سیاسی و نظریاتی رخ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اسرائیل ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔ یائل کے مطابق اسرائیل آج ایک نہایت حساس موڑ پر کھڑا ہے، جہاں سے اس کے مستقبل کا رخ طے ہو سکتا ہے۔ اگر ملک میں جمہوری نظام کا انہدام نہ روکا گیا اور آئینی توازن بحال نہ کیا گیا، تو اسرائیل ایک انتہا پسند مذہبی،قومی ریاست میں بدل سکتا ہے جس کا انجام فناکے سوا کچھ نہیں ہے۔ مصنفہ کاکہنا ہےکہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، بظاہر کمزور نظر آنےکے باوجود، اب بھی مکمل...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ اسلام آباد ہاٸیکورٹ کے متاثرہ ججوں کے وکیل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں 33 ججز تعینات تھے۔ منیر ملک کے مطابق سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا تمام ججز کو ٹرانسفر کا موقع دیا گیا یا اتفاقیہ طور پر جسٹس سرفراز ڈوگر کو ٹرانسفر کے لیے چنا گیا، انہوں نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے ٹرانسفر کو اتفاقیہ نہیں بلکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی...
---فائل فوٹو بھارتی فوج کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔تعزیتی اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سپریم کورٹ کے ججز نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے دلی...
امریکی حکومت نے یمن مین موجود حوثی گروپ کے مالی وسائل اور فنڈنگ نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حوثی گروپ کے مالیاتی نظام میں خلل ڈالنے والی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش اپنے ’ریوارڈز فار جسٹس‘ پروگرام کے تحت کی ہے، جو محکمہ خارجہ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اہم پروگرام ہے اور اس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے مالی ذرائع کو بے نقاب اور ختم کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق حوثی گروپ نے تجارتی بحری جہازوں پر کئی حملوں سمیت انہیں ہائی جیک کرنے اور امریکی جہازوں پر اینٹی شپ میزائل داغنے کی کوشش کی ہیں۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آذربائیجان حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں پاک بھارت کشیدگی پراظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان میں سفیر آذربائیجان خضرفرہادوف نے پاکستان حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا ہے۔ سفیر نے کہا ہے کہ آذربائیجان حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے،آذربائیجان کی حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتی ہے،آذڑبائیجان نے متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا آذربائیجان کی دونوں ممالک کو تنازع سفارتی ذرائع سے حل کرنے...

جارح بھارت کی زبردست پٹائی، ہار مان کر معافیاں مانگنے لگا: پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار: قومی سلامتی کمیٹی
اسلام آباد؍ سیالکوٹ (خبرنگار خصوصی+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نامہ نگار) قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت، بزدلانہ غیر قانونی جنگی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے تاکہ بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا بدلہ لیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے مسلح افواج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا ہے، پوری قوم مکمل طور پر متحد اور پرعزم ہے کہ اگر مزید کوئی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فنکاروں، اداکاروں نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کرتے بھارت کو مؤثر جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے ذلت آمیز اقدامات کو بزدلانہ قرار دیا۔ ماورا حسین نے پاکستان پر بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی اور بھارت سے علیحدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازش کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے اور کشیدگی بڑھانے پر بھارت پر شدید تنقید...
فائل فوٹو۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورت حال، پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی اور 6 مئی کی شب ہونے والے دہشت گرد حملے سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترک صدارتی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے مطابق صدر اردوان نے حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے دلی تعزیت اور مغفرت کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد...
پاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرپاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا اورکہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتا ہے، ہم جارحیت کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ بھارت ایک ریاستی دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آشکار ہوا ہے۔شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنانے سے ہی نظریۂ پاکستان...
وفاقی وزیر اویس لغاری—فائل فوٹو وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتا ہے، ہم جارحیت کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری وزیرِ پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے...
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹيسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما نے انسٹاگرام پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا “سب کو ہیلو، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں، وائٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے عظیم اعزاز رہا، برسوں کی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔” روہت شرما کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان بھارتی کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خبر ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور کپتان رہے ہیں۔تاہم، روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہر دہشت گردی کے پیچھے ’را‘ کا ہی ہاتھ رہا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم آج پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، بھارت نے اگر دوبارہ حرکت کی تو اس سے سخت جواب ملے گا۔ حکومت اے پی سی اور بانی پی ٹی آئی کو بلائے، زرتاج گل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کل کا حملہ کسی پارٹی پر نہیں میرے ملک پر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دہشت گردی کے پیچھے ہاتھ را کا ہی رہا ہے، آج ہم نے واضح کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پر رات گئے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام، فنکار اور کھلاڑی بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبد اللہ شفیق، نعیم خان اور زمان خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کی اور کہا کہ ’ہم اپنی مسلح افواج سے محبت کرتے ہیں، ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم ایک قوم ہیں‘۔ @iShaheenAfridi sends his support for the armed forces protecting our land! Standing behind our defence forces. Pakistan Zindabad ???????? pic.twitter.com/hNHXf5uw3I — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) May 7, 2025 ویڈیو کے آخر میں تمام کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ Rallying behind our...

اٹلی کے وزیر داخلہ کا بھارتی جارحیت میں 26 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،لواحقین سےتعزیت
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کے ہم منصب نے ملاقات کی اور بھارت کی بزدلانہ کارروائی و جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ کارروائی اور جارحیت کے محرکات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی لانے کے لئے بامقصد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 26 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو مبارک باد دیتے ہیں کہ اس نے چند گھنٹوں میں بھرپور جواب دیا اور بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے...
پاک فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ بھارت کے پاکستان کے خلاف حملوں کے بعد پاکستان کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی شروع کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے ہوا میں ہیں، یہ شرمناک حملہ بھارتی ایئر اسپیس سے کیا گیا، بھارتی پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل نہیں ہوسکے ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 5مقامات کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے ، پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے ۔اسکائی نیوز...
اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی دشمن کی اس بزدلانہ حرکت کا مؤثر، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ میں وطنِ عزیز پاکستان کے مختلف شہروں پر بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، انڈیا نے اپنی اس ناپاک حرکت سے کھلی جنگ کا آغاز کیا ہے، اور دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کی شہید پرور، غیرت مند اور جری قوم مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ صادق جعفری نے کہا...

ہم انتظار کررہے تھے ،جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے ،ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے : وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اہم خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم انتظار کررہے تھے ،جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے ،ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے ، دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے...
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کے استحکام کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایس ای سی پی نے یہ یقین دہانی خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے ایک ہنگامی اجلاس میں کروائی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق اس وقت مارکیٹ کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے، ایس ای سی پی کیپٹل مارکیٹ کے آپریشنز میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر ادارے (سی ایم آئی آئیز) جن میں پاکستان...
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چور رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، ہمت ہوتی تو دن کے اجالے میں اعلان کرتے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کل رات بھارت کے بزدلانہ حملے میں جو مرد، عورت اور بچے شہید ہوئے اسکی مذمت کرتے ہیں، شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ہفتے سے پاکستان یہ جھوٹے بے بنیاد الزامات سنتا رہا، ہم کہتے رہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بین الاقوامی سطح پر نیوٹرل سطح پر تحقیقات ہوں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستان ملوث نہیں، بین الاقوامی قانون کے مطابق ہم سچ کے ساتھ کھڑے...
پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب shahbaz sharif WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستان فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہےکہ چین نے فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تر جمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں جو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے، اور دونوں چین کے ہمسایہ ممالک ہیں۔ ہم بھارت اور پاکستان سے امن و استحکام کی خاطر برداشت اور تحمل سے کام لینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائرنگ...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ کے آئندہ دنوں ہونے والے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران امریکہ کے وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں بارہا چینی فریق کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے۔ یہ مذاکرات امریکی فریق کی درخواست پر ہوں گے۔امریکہ کے اندھا دھند محصولات کی سختی سے مخالفت کرنے کے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس کے ساتھ ہی ہم نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ چین بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن کوئی بھی مکالمہ برابری، احترام اور باہمی تعاون پر مبنی...
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ممالک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگی حالات کو دونوں ممالک کے لئے ایک سنگین تشویش کا موضوع قرار دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر...
اسلام آباد/نئی دہلی: بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر فضائی حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی طاقتوں نے پاک بھارت کشیدگی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری تحمل، مذاکرات اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ ترکیہ نے بھارتی حملے کو "مکمل جنگ کے خطرے" سے تعبیر کرتے ہوئے شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی۔ جرمنی نے کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔ جرمن وزارت خارجہ نے بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ قطر نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہوں گے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے...
لائن آف کنٹرول پر واقع چورا کمپلیکس کے مقام پر بھارتی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے عسکری ذرائع کے مطابق دشمن نے رات گئے اچانک اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جس پر پاکستان آرمی نے نہایت مؤثر اور بھرپور انداز میں فوری جوابی کارروائی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے پانچ طیارے تباہ کیے گئے جبکہ بھارتی افواج کی متعدد پوسٹیں شدید نقصان کا شکار ہوئیں دشمن فوج کو نہ صرف پسپائی اختیار کرنا پڑی بلکہ انہوں نے چورا کمپلیکس کے مقام پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست کا کھلا اعتراف بھی کر لیا جو میدان جنگ میں ہتھیار ڈالنے کی علامت سمجھا جاتا ہے عسکری ذرائع کا کہنا ہے...
مودی سرکار نے ہندوستان کو جنگی ہیجان میں بری طرح مبتلا کر دیا ہے ۔گودی میڈیا ہیجان کی آگ پر مسلسل مسلم دشمنی کا تیل چھڑک رہا ہے۔ پہلگام دہشت گرد حملے کے ڈرامے سے بھارت جو کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا وہ اب تک تو نہیں مل سکا۔ پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کا سرپرست قرار دینا چاہا ۔ دنیا بھر میں کوئی بھی ریاست مودی سرکار کا موقف تسلیم نہیں کر رہی۔ یہ نوبت آچکی ہے کہ تزویراتی شراکت دار امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا بھی دہشت گردی کی مذمت کرکےبھارت سے قربت کی خانہ پری کر رہے ہیں۔ بھارت کے لئے یہ سفارتی دھچکا بہت شدید ہے۔ اس کی شدت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب سعودی...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہونگے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین امدادی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ چیئرمین کمیشن کی...
تجزیہ کاروں نے پاکستان ائیر فورس کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کے جدید رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا...
بھارت نے اپنی جارحانہ روش کو ایک بار پھر ثابت کرتے ہوئے پاکستان کے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی حملہ تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ شب دو بجے کے قریب آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر شدید گولہ باری کی، جو بین الاقوامی قوانین اور جنگی ضابطوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم دریا پر قائم نوسیری ڈیم کے انٹیک اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ڈی سینڈرز یونٹ کے انٹیک گیٹس کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ ہائیڈرولک سسٹم کے ایک...
ترکیے میں سیکورٹی حکام نے کئی ٹن وزنی چرس کو جلایا جس کیوجہ سے ہزاروں رہائشی نشے کی حالت میں مبتلا ہوگئے۔ ترکی کے صوبہ دیار باکر کے ایک قصبے لائس میں پولیس کی طرف سے پکڑی گئی دسیوں ٹن جلائی گئی چرس کے دھویں کیوجہ سے 25,000 رہائشی غیر ارادی طور پر نشے میں آگئے۔ ترک حکام نے لائس میں 20 ٹن سے زیادہ ضبط شدہ چرس کو جلانے کے لیے ایک آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے بستی کی ہوا چرس کے دھوئیں سے آلودہ ہوگئی۔ کم از کم پانچ دنوں تک لوگوں کو اپنی کھڑکیاں کھلی رکھنے سے منع کیا گیا تھا تاہم لوگ پھر بھی نشہ میں مبتلا ہوئے اور چکر آنا، متلی اور نظری...
بھارت نے اپنی فضائی حدود سے ملک کے مختلف مقامات پر رات کے اندھیرے میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔ پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بھارتی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ جو بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم بھی کر چکی ہیں، ماہرہ خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ ماہرہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/DJVbQweCC8j/ اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے جورا سیکٹر میں دشمن کی ایک اور پوسٹ تباہ کر دی ہے، اس سے پہلے پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ تباہ کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا ہے، اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ اس سے قبل پاک افواج نے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے جورا سیکٹر میں دشمن کی ایک اور پوسٹ تباہ کر دی ہے، اس سے پہلے پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ تباہ کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا ہے، اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ اس سے قبل پاک افواج نے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ Post Views: 3
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے جوابی وار میں بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز بھی تباہ کر دیا گیا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے، پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت پر تاریخ ساز دفاع کیا اور افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ۔ مودی تم نے چھیڑا جسے،وہ قوم اب جاگ اٹھی ہے" سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے ...
اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا اور بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی جارحیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائے، بصورت دیگر جماعت اسلامی قوم کومتحد کرنے کے لیے پہل کرتے ہوئے تمام اقدامات اٹھائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے چکر لگا رہے ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی امریکہ کی مذمت سے کتراتے ہیں، واشنگٹن کی آشیر آباد کے لیے ان میں مقابلہ جاری ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ آرہا ہے، حکومت نے صدارتی آرڈیننس سے وزراء کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا۔ تنخواہ داروں، چھوٹے کسانوں اور عام آدمی کا خون نچوڑ کر مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا جا رہا ہے، معاشی...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ میزائل حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ عسکری تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اپنے بیان میں کہا کہ "اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار فوجی کارروائیوں پر بہت تشویس ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔" یہ بیان بھارت کی جانب سے "آپریشن سندور" کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں میزائل حملوں کے بعد...