2025-09-18@12:16:02 GMT
تلاش کی گنتی: 20198

«نے مسافروں»:

(نئی خبر)
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 907 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ایک ہزار 44 شہری زخمی ہوئے، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 223 ہوئی جبکہ 654 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 502 شہری جاں بحق اور 218 زخمی جبکہ سندھ میں 58 جاں بحق، 78 زخمی اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 41 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے،...
    اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے مسائل پر حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظم طریقے سے قوم کو ساتھ لے کر چلا جائے تو پاکستان بہت آگے جا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں "محفوظ مستقبل؛ آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی قوم کے سامنے مسائل کا حل بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسائل کا حل پیش نہ کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہوتا رہا ہے، پانی کے مسئلے کو جماعت اسلامی کے "ری...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے شمالی علاقہ جات میں ماحولیاتی تباہی کا ذمہ دارجنگلات کی بے دریغ کٹائی کو قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتوں کے فنانسرز اور بااثر افراداس کٹائی میں ملوث ہیں۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، محفوظ مستقبل، آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ حکومتوں کی ناکام پالیسیز اور مفاد پرست عناصر کی پشت پناہی ہے۔ درختوں کی کٹائی میں ملوث عناصر کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔پانی کا بحران جماعت اسلامی کےری بلڈ پاکستان منصوبے کا اہم حصہ ہوگا۔ ارلی وارننگ سسٹم نہ لگانا سنگین...
    پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نے خیبر پختونخوا حکومت سے اپیل کی ہے کہ زلزلے کے دوران شدید زخمی ہونے والے افراد کو پشاور کے اسپتالوں میں علاج کی اجازت دی جائے اور اس وقت طورخم بارڈر پر سو سے زائد شدید زخمی پشاور آنے کے منتظر ہیں۔ افغان قونصل جنرل کی یہ اپیل خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ بیرسٹر سیف نے آج افغان زلزلہ زدگان سے ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کے لیے پشاور میں افغان قونصلیٹ کا دورہ کیا اور زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ گنڈا پور کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید 1000...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جو تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہوگی۔ سیریز کا آغاز15 اکتوبر سے ہوگا، جب کہ پاکستان12 اکتوبر سے باقاعدہ طور پرآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ سیریز پہلا ٹیسٹ: 15 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور دوسرا ٹیسٹ: 20 اکتوبر، راولپنڈی اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلا میچ: 28 اکتوبر، راولپنڈی دوسرا میچ: 31 اکتوبر، لاہور تیسرا میچ: 1 نومبر، لاہور ون ڈے سیریز مقام: اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد تاریخیں: 4، 6، اور 8 نومبر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے میچ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اپنی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2025-27 مہم کا آغاز ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے شامل ہیں۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ، انٹرنیشنل...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کون رہے گا اور کون نہیں، اس کا فیصلہ پاکستان خود کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر دستاویزی افراد کو ملک سے واپس بھیجا جائے گا، کیونکہ یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت علی خان نے بتایا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی بات چیت کا حصہ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امید ہے کہ جرمنی، اپنے وعدے کے مطابق، ان افغان شہریوں کو قبول کرے گا جنہیں وہاں پناہ دینے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان نے افغانستان میں حملوں سے متعلق الزامات کو مسترد...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان 12 اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ میچز بالترتیب لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی جبکہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ بعد ازاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ میچز چار،...
    نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شمولیت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز تیونس :جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت نیلسن منڈیلا کے پوتے نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں، جس کا مقصد غزہ پر عائد محاصرہ توڑنا ہے۔العربیہ کے مطابق وہ تونس سے روانہ ہونے والے جہاز پر سوار ہوں گے۔منڈیلا منڈیلا نے تیونس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے ایک وفد کی حیثیت سے جان بوجھ کر تونس میں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہوئے ہیں تاکہ افریقی نقطہ نظر سے یہ پیغام...
    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں خواجہ سرا زیشانے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ خواجہ سرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر کا یہ دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو...
    انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اہم آل راؤنڈر کو ٹیم میں واپس بلالیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں۔ آل راؤنڈر سیم کرن کو اوپنر بین ڈکٹ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بین ڈکٹ کو آرام دیا گیا ہے۔ England welcome back all-rounder for the first time in nearly a year ahead of the T20Is against South Africa and Ireland ????https://t.co/pUajKC4LRd — ICC (@ICC) September 6, 2025 سیم کرن 2025 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے اپنا آخری وائٹ بال میچ نومبر 2024 میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے...
    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ساؤتھ افریقا اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 اسکواڈ میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ انگلش بورڈ نے اوپننگ بیٹر بین ڈکٹ کو ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹی20 سیریز میں آرام دیا ہے۔ سیم کرن کو ساؤتھ افریقا اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کےلیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کےلیے میتھیو پوٹس کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز 10 ستمبر سے شروع ہوگی۔ Post Views: 6
    بٹ خیلہ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈکو میں گھریلو تنازع کے باعث اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔ منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نامی شخص مبینہ طور پر اپنے سسرال کے گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین اور مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ...
    پشاور: بٹ خیلہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھیری جولگرام کنڈکو میں رات دو بجے کے قریب پیش آیا، جہاں منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سسر اور بیوی سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین، مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ لیوی فورس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
    بھارت ہمیشہ سے ہی اس کوشش میں رہا ہے کہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچائے اور ستمبر 1965 میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف جنگ کا محاذ کھول دیا۔ جنگ کے 6 چھٹے روز کیپٹن اسلام احمد خان، میجر فخر عالم خان، میجر محمد منیر خان، میجر محمد سرور اور کیپٹن خالد حمید لودھی نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن اسلام احمد خان مقبوضہ کشمیر میں اکھنور میں دیوی پور کے مقام پر بہادری سے لڑتے ہوئے مادر ملت پر قربان ہوئے، میجر فخر عالم خان نے اکھنور میں بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی 14 آرٹلری گنز پر قبضہ کیا، ان کے ٹینک کو دشمن کا گولا لگا جس سے وہ شہادت کے رتبے پر...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے وینیوز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ہوں گے، جن کا دورہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی ریکی ٹیم بھی پہلے ہی کر چکی ہے۔ فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ فیصل آباد 2008 کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔ جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ اسکواڈ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا، جہاں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام،...
    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 171 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔ یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آصف خان 40، علی شان شرفو 27، محمد زوہیب 23 اور راہول چوپڑا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہرشت کوشک 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ افغانستان کی جانب سے شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، عبداللہ احمدزئی اور فرید احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس...
    دبئی :گلف جائنٹس کے ہیڈ کوچ اور سابق جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹر جوناتھن ٹراٹ نے کہا ہے کہ یو اے ای اگلی وہ ٹیم ہوگی جو عالمی سطح پر حقیقی بریک تھرو کرے گی۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹراٹ نے کہا کہ اس ایونٹ نے مقامی کرکٹرز کو نکھارنے اور ان کے کھیل کو عالمی معیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ آئندہ ہونے والے پلئیرز آکشن کے لیے بھی نہایت قیمتی ہے۔ٹراٹ نے کہا کہ یہ میرا گلف جائنٹس کے ساتھ پہلا سال ہے اور میں اس موقع پر بے حد پرجوش ہوں۔ مقامی اور قدرتی ٹیلنٹ دیکھنا بہت...
    علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کیخلاف پی ٹی آئی نے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دیدی۔پی ٹی آئی نے کارروائی کے لیے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خانم پر نامعلوم افراد نے انڈا پھینکا ہے جن میں تین خواتین سمیت 7سے 8لوگ شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے 7سے 8نامعلوم افراد صبح سے ہی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر موجود تھے۔ جیل انتظامیہ اور ایلیٹ فورس کو مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع کردی تھی۔پی...
    پی آئی کے انتظامی معاملات پر بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2023 کے دوران پی آئی اے نے اسلام آباد سے 1,118 پروازیں ایسی روانہ کیں جن میں صرف ایک یا دو مسافر سوار تھے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 816 پروازوں پر صرف ایک مسافر جبکہ 302 پروازوں میں محض دو مسافر موجود تھے۔ یہ اعداد و شمار پی آئی اے کے اپنے ریکارڈ سے حاصل کیے گئے، جسے انتظامیہ نے فراہم کیا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پروازوں کو منسوخ کرنے اور مسافروں کو ریفنڈ دینے کے بجائے چلانا انتظامی بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ اس غیر منطقی فیصلے سے قومی...
    ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف ‘کیٹامائن کوئین’ نے مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کو ہلاک کرنے والی ڈرگ ڈوز فراہم کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا "کیٹامائن کوئین” کے نام سے جانی جانے والی ایک ڈرگ ڈیلر خاتون نے باضابطہ طور پر فرینڈز اسٹار میتھیو پیری کو وہ دوا فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جس نے انہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ جسوین سنگھا نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تھی لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان میں اپنی درخواست کو تبدیل کرنے پر رضامند ہوگئی اور اعتراف جرم کرلیا۔  جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کے اڈے چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے سنگین...
    بھارت میں منعقد ہونے والی یو پی ٹی 20 لیگ پر عائد ہونے والے میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ میں شامل ایک ٹیم کاشی ردراز کے ٹیم منیجر ارجن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ان کو ایک بُکی نے اپنا مطالبہ ماننے پر ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ الزامات کے مطابق ایک شخص (جس نے خود کو لکھنؤ میں بطور بُکی متعارف کرایا تھا) نے منیجر سے رابطہ کر کے ایک کھلاڑی کی خراب پرفارمنس کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق الزامات کی بنیاد پر لکھنؤ کے سشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درج کی...
    موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار محمد رفیع کے بیٹے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت کے بھوکوں کے حسد، جلن اور سازشوں کو بے نقاب کردیا۔ مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے انکشاف کیا کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے ان کے والد کی کامیابی کو ہضم نہ کر سکیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد کے ہم عصر گلوکاروں کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن لتا جی اور آشا جی ہمیشہ خائف رہتی تھیں۔ محمد رفیع کے بیٹے نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لتا منگیشکر اور آشابھوسلے کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ لوگ محمد رفیع کو نمبر ون کیوں قرار...
    سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور افغانستان نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جبکہ میزبان یو اے ای اب تک کسی بھی میچ میں فتح حاصل نہیں کر سکا۔ مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان، یو اے ای کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا افغانستان ٹیم: رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، صدیق اللہ اتل، ابراہیم زدران، ازمت اللہ عمرزئی، کریم جانت، محمد نبی، راشد خان (کپتان)، درویش رسولی، اے ایم غزنفر، نور احمد، فضل حق فاروقی، عبداللہ احمدزئی، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، شرف الدین...
    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا کے 9جوڈیشل افسران نوکری سے برخاست WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز سمیت 9 جوڈیشل افسران کو برخاست کردیا۔پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ نے ججوں کے خلاف ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری شروع کی تھی اور نوکری سے برخاست ہونے والوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز شامل ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ انکوائری میں ججوں کے خلاف جرم ثابت ہوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ججوں کو شو کاز جاری کرتے ہوئے صفائی کا موقع دیا۔پشاور ہائی...
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز سمیت 9 جوڈیشل افسران کو برخاست کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ نے ججوں کے خلاف ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری شروع کی تھی اور نوکری سے برخاست ہونے والوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز شامل ہیں۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ انکوائری میں ججوں کے خلاف جرم ثابت ہوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ججوں کو شو کاز جاری کرتے ہوئے صفائی کا موقع دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے مطابق ججز اپنی صفائی ثابت کرنے میں ناکام ہوئے، جس پر چیف جسٹس نے...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے بھی گھر میں گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں‘: مریم نواز کی سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات، تحائف تقسیم بلاول بھٹو نے قصور کے دورے کے موقعے پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں نہایت محنت سے کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ اس دوران انہوں نے...
    افغانستان میں حالیہ زلزلے کے شہدا کی یاد اور تعزیت کے طور پر آج اسلام آباد میں قائم افغان سفارتخانے میں تعزیتی رجسٹر کھولا گیا۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کے نمائندوں، غیر ملکی سفارتکاروں، علمی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے اپنے تاثرات درج کیے اور مرحومین کے لیے دعائیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ، پاکستان نے طبی امداد روانہ کر دی تعزیتی رجسٹر میں دستخط اور دعاؤں میں نمایاں شخصیات شریک ہوئیں جن میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان صادق خان، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب خان شیرپاؤ نے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ Today, the Embassy of Afghanistan in Islamabad opened a Condolence Book in...
    صوبہ پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال اور آئندہ متوقع بارشوں کے پیش نظر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کو مؤثر اور بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔  24 گھنٹے حاضری لازمی محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ اضلاع میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں 24 گھنٹے افسران کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ یہ احکامات سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری کیے گئے ہیں۔ پینے کے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے پینے کے صاف پانی کی مسلسل فراہمی...
    بھارت کی جانب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ سفارتی ذرائع سے فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم انھوں نے دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر اور دوست ممالک سے ثبوت شیئر کیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارتی کردار باقاعدہ دستاویزی ہے۔دفتر خارجہ...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے کنٹرولر ایڈمن طارق محمود چیمہ کی درخواست پر 6ملازمین کیخلاف جعلی ڈگریاں جمع کروانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پی ٹی وی ورلڈ کے سابق گرافک...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان حیات اللہ اور شفیح اللہ کی طرف سے خود کو آئی ایس آئی کا جعلی کرنل ظاہر کر کے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے پر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ایڈمن فوسپاہ زرمینہ اقبال...
      برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنی ناپختہ ٹیکس ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئی ہیں ۔ ذمہ داری کا اعتراف اور تحقیقات انجیلا رینر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے نئے گھر (ہوْو میں) پر اسٹامپ ڈیوٹی (پراپرٹی ٹیکس) کم ادا کیا، جس کی وجہ ان کے بقول، غیرماہر قانونی مشورے کا انحصار تھا انہوں نے خود کو کیس کے آزاد اخلاقی مشیر، سر لاری مگنس کو ریفر کیا، جس نے کہا کہ اگرچہ رینر نے نیک نیتی سے کام کیا، مگر یہ اقدام وزارتی کوڈ کی خلاف ورزی تھا۔ قومی ایمانداری کو درپیش چیلنج یہ واقعہ لیبر حکومت کے لیے ایک بڑا...
    لاہور: ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 38 لاکھ 92 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 3900 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب میں پھنس جانے والے 18 لاکھ 39 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 415 ریلیف کیمپس اور 466 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام، سیکریٹری ٹرانسپورٹ،...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار خیمے بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام افغان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ پشاور کا دورہ کیا، جہاں افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان حوالے کردیا وزیر اعلیٰ نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ سفارتی ذرائع سے فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم انھوں نے دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر اور دوست ممالک سے ثبوت شیئر کیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارتی کردار باقاعدہ دستاویزی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں اور صحافیوں کو نشانہ...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا پھینک کر مارنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے  کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے مقام پر  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینک کر مارا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے 2 مشتبہ خواتین کو حراست میں لیا جب کہ علیمہ خان صحافیوں کے سوالات لیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: علیمہ خان  کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا  مار دیا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی بعد ازاں ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا، جس میں انکشاف کیا گیا...
    دفتر خارجہ نے افغان مہاجرین کے حوالے سے جرمنی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی انخلا کے لیے سنجیدہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک حقیقت ہے، ایسے بیانات سے معاملات کی سنجیدگی کم نہیں ہوتی۔ بھارت کی آبی پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس بار سیلابی صورتحال میں بھارت نے ماضی کی طرح پاکستان کو تفصیلی اطلاع نہیں دی۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی افغانستان پر 27 اگست کو مبینہ پاکستانی فضائی...
    فرانس کی کاسمیٹکس کمپنی لوریال کی وارث اور بانی یوجین شوئیلر کی نواسی، فرانسواز بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں رواں سال غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ان کی دولت تقریباً 24 ارب ڈالر بڑھ کر 98 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے آگے نکل گئی ہیں۔ Françoise Bettencourt Meyers, the French beauty heiress and granddaughter of L’Oréal founder Eugène Schueller, has seen her fortune surge by nearly $24 billion this year, making her wealthier than Asia’s richest man, Mukesh Ambani — Asif Hussain (@AsifHus80321718) September 5, 2025 بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 72 سالہ بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں صرف 8 ماہ کے دوران 32 فیصد اضافہ...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد غذائی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری طور پر ریلیف اور مالی امداد کا اعلان کرے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں چالیس لاکھ ایکڑ زمین اور تین ہزار دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے نتیجے میں چاول اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں اور آئندہ گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے گندم کا ریٹ انتالیس سو روپے مقرر کیا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر  محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال  کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
    کولمبو میں ایک المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں سے بھری ایک بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ سری لنکا کے صوبہ اوا (UVA) کے سیاحتی قصبے ایلا کے قریب پیش آیا۔ بس رات گئے ایک دوسری گاڑی سے ٹکرائی اور قابو سے باہر ہو کر تقریباً ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں مقامی افراد کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل...
    لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے اور فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اس وقت فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جو مرغیوں کے دانے کے طور پر استعمال ہونے جا رہا تھا، تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ گندم بنیادی انسانی خوراک ہے اور اسے صرف فلور...
    راولپنڈی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن، بدعنوانی اور دھوکا دہی میں ملوث سرکاری افسر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والوں میں محمد منیر، عابد علی، محمد عمران، عماد احمد، سعد احمد اور اشتیاق احمد شامل ہیں۔ ملزم محمد منیر ایف جی ای ایچ ایف میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھا جب کہ دیگر گرفتار ملزمان کرپشن اور دھوکا دہی سے حاصل ہونے والی رقوم کے بینیفشری ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعل سازی اور دھوکا دہی میں کردار ادا کیا۔ ملزمان موضع تھلہ سیداں جی 14 کے سب سیکٹرز میں سپلیمنٹری ایوارڈ...
    پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریاں شدت اختیار کر گئیں، جب کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعددریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شدید سیلاب کے باعث درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے، کھڑی فصلیں تباہ، مال مویشی بہہ گئے اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ شدید متاثرہ علاقے قصور: دریائے ستلج کی طغیانی سے کوٹلی فتح محمد اور گردونواح کے درجنوں گاؤں زیرآب آ گئے۔ مظفرگڑھ: دریا کے ریلوں نے شہر کے کئی علاقوں کا نقشہ ہی بدل دیا؛ اب یہ علاقے ایک نئے دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ سرگودھا (تحصیل کوٹ محمد): چناب کے پانی نے متعدد دیہات کو...
    خانپور کے قریب موٹروے ایم5 پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں دو بچوں، خواتین اور مردوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر کے مقام پر ایک کار اور ٹریلر کے درمیان زور دار تصادم ہوا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پرڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے، جو ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Post Views: 5
    پاکستان ریلوے نے ٹرین کے مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ اب کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سفر کے دوران یا انتظار کے وقت مسافرمفت انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔ یہ سہولت پاکستان ریلوے اور اسٹارم فائبر کے اشتراک سے فراہم کی گئی ہے، جس کا باضابطہ افتتاح وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریلوے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے میں سہولتوں کی بہتری جاری ہے اورٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور بامقصد تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسٹارم فائبر کے ترجمان کے مطابق، وائی فائی کی...
    نیلی بتی والی چمچماتی رینج روور ڈیفنڈر لکھنؤ شہر کی سڑک پر فراٹے بھرتی گزری تو لوگ چونک گئے، قافلے میں مرسڈیز، فورچونر اور انووا جیسی گاڑیاں قطار اندر قطار رواں دواں تھیں۔ دیکھنے والوں کو یہی لگا کہ کوئی بڑا افسر یا وزیر گزر رہا ہے لیکن چند لمحوں بعد ہی پولیس چیکنگ پر رکی یہ شان و شوکت محض ایک ڈھونگ ثابت ہوئی۔ قافلے کا ’سربراہ‘ نہ تو آئی اے ایس افسر نکلا، نہ ہی کوئی سرکاری نمائندہ بلکہ ایک عام شخص جو برسوں سے اعلیٰ حکام کو اپنی اداکاری سے بے وقوف بنارہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟ گرفتار ملزم کی شناخت...
    کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت سندھ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں جب کہ گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجند بیراج پر پانی کا ان فلو اور آؤٹ فلو 310,479...
    جعلسازی کے زریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی رانا منیر سمیت 6 افراد گرفتار، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جعلسازی کے ذریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کے بڑے اسکینڈل میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا محمد منیر سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-14/1,2,3 میں واقع موضع تھلہ سیداں سے متعلق زمین فراڈ کیس میں عمل میں آئیں۔ گرفتار ملزمان میں رانا محمد منیر (ڈپٹی ڈائریکٹر ایف جی ای ایچ اے)، سید عابد علی شاہ، ملک محمد عمران، عماد احمد، سعد احمد اور...
    افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس)افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں گزشتہ رات ایک اور شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اس خطے میں آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق تازہ زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز پاکستان کی سرحد کے قریب شیوہ ضلع میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (چھ میل) ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد ابتدائی اطلاعات کے مطابق برکش کوٹ کے علاقے میں نقصان کی اطلاع ملی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں سے تفصیلات جمع...
     ایبٹ آباد میں ایف بی آر آفس لیڈی گارڈن کے سامنے ایک ڈمپر نے نجی اسکول کے بچوں کو سڑک پار کرتے ہوئے کچل دیا۔ دلخراش حادثے میں 3 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 10 سالہ ریحان ولد طیفل، 14 سالہ منال ولد ایاز اور 13 سالہ سواد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا، 15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچوں کے جسد...
    کراچی: شہر قائد میں دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پہلا حادثہ شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی پولیس اہلکار اے ایس آئی عبدالواحد کو کچل گئی۔ عبدالواحد او سی ٹی ڈی سول لائن تھانے میں تعینات تھے۔ متوفی محمود آباد کا رہائشی اور چار بچوں کا والد تھا، جاں بحق اہلکار کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرا حادثہ ناردرن بائی پاس، سپر ہائی وے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک اور ڈاٹسن گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں ڈاٹسن سوار ایک شخص جاں بحق...
    جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے 331 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر اور جو روٹ 61، 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیکب بیتھل 58، وِل جیکس 39، کپتان ہیری بروک 33، بین ڈکٹ 14، برائڈن کارس 7 اور عادل راشد 2  رنز جبکہ جیمی اسمتھ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ جوفرا آرچر 27 اور ثاقب محمود 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پروٹیز کی جانب سے...
    فیض صاحب خوش قسمت تھے جو یہ کہہ گئے اور ان پر مقدمہ نہ چلا، جو مقدمے چلے اور انھوں نے قید کاٹی ان کی نوعیت دوسری تھی۔ متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے …٭… نثار تری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے نظر چرا کے چلے جسم و جاں بچا کے چلے ہے اہل دل کے لیئے اب یہ نظم بست و کشاد کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد ٭………٭ زمانہ بالکل نہیں بدلا، اب بھی ’’ سنگ و خشت ‘‘ قید میں ہیں اور...
    پاک بحریہ کے تین سینئر افسران کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی  ۔ ترقی پانے والوں میں کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی شامل ہیں۔ تینوں افسران کا کیریئر پیشہ ورانہ مہارت، قائدانہ صلاحیتوں اور دفاعی خدمات سے بھرپور رہا ہے۔ ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان1993 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کرنے والے ریئر ایڈمرل شاہنواز خان، نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔انہوں نے جنرل اسٹورز ڈپو، پی این ایس رضا اور نیول ہیڈکوارٹرز میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ اس وقت وہ وزارت دفاعی پیداوار میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کی ذمہ داریاں نبھا...
    برطانوی ملکہ کامیلا نے اپنی کم عمری میں خود پر ہونے والے ایک جنسی حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کردیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی کتاب "Power and the Palace" میں کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا تھا جب نو عمر کامیلا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں اور ایک شخص جنسی ہراسانی کی کوشش کی تھی۔ کامیلا نے اپنی جوتی اتار کو مذکورہ شخص کو مارا اور لاتوں سے بھی اس کی تواضع کی۔ اچھی طرح درگت بنانے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے بھی کردیا۔ یہ واقعہ دراصل برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گٹو ہیری نے صحافی ویلینٹائن لو کو بتایا تھا۔ گٹو ہیری کے بقول ملکہ...
    کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم احسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم احسن کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار ہونے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور سہولت کاری کی ہے۔ دوران سماعت وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور...
    راولپنڈی پولیس نے رواں سال 3 ہزار افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ٹاسک مکمل کرلیا۔ ذرائع پنڈی پولیس کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افغان شہریوں میں 1 ہزار 6 سو مرد، ساڑھے 5 سو خواتین اور 8سو 25بچے بھی شامل ہیں۔ ستمبر میں پولیس نے 2 سو 19 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا، ہولڈنگ کیمپ منتقل کئے گئے افغان شہریوں میں سے 44 ڈی ورٹ کردیئے گئے جب کہ 173 افغان شہریوں کو آج کابل ڈیپورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس نے چونترہ سے45، صدر بیرونی سے73، گوجر خان سے 22 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا۔ صدر واہ پولیس نے 12 افغانی پکڑے جب کہ دھمیال اور مندرہ سے دس...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، خاص طور پر بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول، مشترکہ حکمتِ عملی کی ترجیحات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ...
    بھارتی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب فوجی قافلہ معمول کے گشت پر تھا اور گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ زخمی اہلکار کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کو...
    پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں سے وابستہ رہے، جن میں کمانڈنگ آفیسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر...
    افغانستان کی فضائی حدود جو کبھی عالمی ایئر لائنز کے لیے خطرناک تصور کی جاتی تھی اب طالبان حکومت کے لیے ایک اہم اور مستحکم آمدنی کا ذریعہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے بے سروسامانی میں رات گزارنے پر مجبور جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی فضائی راہیں محدود ہوئیں تو درجنوں بین الاقوامی پروازوں نے افغانستان کا راستہ اختیار کیا جس سے طالبان کو ماہانہ لاکھوں ڈالر کی آمدنی ہونے لگی۔ بین الاقوامی فضائی ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ معتبر فضائی نگرانی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24 کے مطابق مئی 2024 میں افغانستان کی...
    وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ بات انہوں نے طورخم بارڈر پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے افغانستان کے متاثرہ علاقوں کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔ سامان 40 فٹ کے پانچ کنٹینر ٹرکوں پر مشتمل تھا، جس میں خوراک، ادویات، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ یہ امداد 3 ستمبر کو اسلام آباد سے روانہ ہوئی اور 4 ستمبر کو طورخم...
    چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت چھٹا انٹریکٹو سیشن،عدالتی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت چھٹا انٹریکٹو سیشن، سیشن میں عدالتی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے سینئر افسران و اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے متعلقہ افسران نے ریفارم ایکشن پلان کے اہداف پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 89میں سے 30اصلاحاتی اقدامات مکمل، 44پر کام جاری ہے ، 14مزید اقدامات جلد شروع ہونگے، مقدمات نمٹانے کی شرح نئے کیسز سے بڑھ گئی۔ اجلاس میں آڈٹ اور مالیاتی شفافیت کو لازمی قرار دیا گیا چیف جسٹس نے تمام محکموں کو اہداف جلد مکمل...
    کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اپنی خالی اراضی کو لینڈ مافیا سے بچانے اور اسے استعمال میں لانے سے متعلق معاملات پر سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب حال ہی میں گزشتہ جمعہ کے ڈی اے (کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے بعض افسران کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی تھی اور کے ڈی اے افسران  باقاعدہ طور سلور جوبلی گیٹ کے سامنے یونیورسٹی کی خالی اراضی کے دعویدار بن کر سامنے آئے تھے۔ اس واقعے میں یونیورسٹی افسران اور طلبہ سے زمین کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا...
    اسلام آباد: وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے جس میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔ امدادی سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعے طور خم بارڈر کے راستے افغانستان پہنچایا گیا۔ سامان 3 ستمبر کو اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس سے روانہ ہوا جبکہ چار ستمبر کو طور خم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔  سامان حوالگی کی تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر امیر مقام پاکستان کے قونصل جنرل پاکستان...
    برطانوی شاہ چارلس نے اسپتال کے دورے کے دوران اپنی صحت اور کینسر کے علاج سے متعلق کھرا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس نے ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھال لیں 76 سالہ بادشاہ، جو گزشتہ برس کینسر کے ایک مرض میں مبتلا تشخیص ہوئے تھے اور اب بھی علاج جاری رکھے ہوئے ہیں، جمعرات 4 ستمبر کو نئے تعمیر شدہ میڈلینڈ میٹروپولیٹن یونیورسٹی اسپتال پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور عملے سے ملاقات کی اور اسپتال کے ’ونٹر گارڈن‘ حصے کا بھی دورہ کیا جو عملے، مریضوں اور مہمانوں کے لیے سکون اور آرام کی جگہ کے طور پر بنایا گیا ہے۔ دورے کے دوران...
    اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس United nation WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور تقریبا 15 لاکھ متاثر ہوئے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک کے مطابق یہ سیلاب شدید مون سون بارشوں کے باعث آ یا جسے موسمیاتی تبدیلیوں نے مزید سنگین بنا دیا، اس قدرتی آفت سے 3000 سے زائد مکانات، 400 سے زیادہ سکول اور 40 کے قریب صحت مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔سیکرٹر...
    بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں کم جونگ ان کے اسٹاف کو ان کی چھوئی گئی ہر چیز کو احتیاط سے صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات 3 ستمبر کو دوسری جنگِ عظیم میں چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی۔  ملاقات ختم ہوتے ہی کم کے ساتھ آئے اہلکاروں نے کرسی کی پشت اور بازوؤں کو کپڑے سے صاف کیا، کافی ٹیبل کو رگڑ کر صاف کیا اور وہ گلاس بھی فوراً ہٹا دیا جس سے کم جونگ نے پانی پیا تھا۔ ???? All traces of Kim Jong Un were wiped...
    شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
    امریکی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کی موت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ برطانوی نژاد ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف “کیٹامائن کوئین” نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ مہلک ڈرگ ڈوز انہوں نے ہی فراہم کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کا اڈہ چلانے اور ایسے مادے تقسیم کرنے کے سنگین الزامات تھے جو انسانی جان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ابتدا میں انہوں نے الزامات کو مسترد کیا، لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان کے ذریعے مؤقف بدلتے ہوئے اپنا جرم قبول کرلیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق جسوین نے کیٹامائن ایک فرد کو دی،...
    پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔اپنے بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت تباہ کن زلزلے کے نقصانات سے دوچار ہے اور پہلے ہی غربت کے شکار ملک کے لیے مہاجرین کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد ان ہی افراد کی ہے جو واپس جانے...
    غزہ جنگ میں 21 ہزار فلسطینی بچے معذور ہوگئے، اقوام متحدہ کا لرزہ خیز انکشا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز جنیوا: اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک تقریباً 40 ہزار 500 بچوں کو جنگی حالات کے باعث چوٹیں آئیں، جن میں سے نصف سے زائد بچے معذوری کا شکار ہو گئے۔ کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے احکامات نابینا اور بہرے افراد کے لیے قابلِ رسائی نہیں تھے، جس کے باعث وہ محفوظ مقامات تک...
    لاہور: پاکستان ریلوے کے پاس بوگیوں کی کمی مسافروں کے لیے درد سر بن گئی، سیکڑوں مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پہنچ کر معلوم ہوتا ہے کہ جس ٹرین کی ٹکٹ لی اس کے بجائے دوسری ٹرین میں سفر کرنا پڑے گا۔ مسافر حیران و پریشان ہو کر ٹکٹ چیکر سے الجھنے لگتے ہیں۔ درجنوں مسافر اسی چکر میں لیٹ ہو جاتے ہیں اور پھر چلتی گاڑی میں سوار ہونا پڑتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دو ماہ سے پاکستان ریلوے سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پہنچ کر معلوم ہوتا ہے کہ انہیں پاک بزنس ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کی جگہ دوسری ٹرینوں میں...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) چار سال سے زائد عرصے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تمام فارمیٹس کی سیریز کا ابتدائی شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کے تحت لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، جب کہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ اس سے شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ٹی...
    نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 60 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز ابوجا: نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک خوفناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ کشتی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ راستے میں دریا کے اندر ایک درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی مسافروں کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں مون سون کے موسم میں کشتی کے حادثات عام ہیں۔...
    جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 40 ہزار 500 بچے جنگی حالات کی وجہ سے زخمی ہوئے، جن میں سے نصف سے زیادہ بچے مستقل معذوری کا شکار ہو گئے۔ کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے احکامات نابینا اور بہرے افراد کے لیے قابلِ رسائی نہیں تھے۔ رفح کی ایک مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بہری ماں اپنے بچوں سمیت ہلاک ہو گئی کیونکہ وہ انخلا کی ہدایات سن...
    لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی نے اپنے مکینوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پانی کے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ Rain water in Bahria Town Lahore. Note its not Flood Water, so things aren't as bad as Park View City, being in Bahria since last 10 years, I vouch for their drainage system, despite being state of art, recent changes in intensity of rains is posing challenges. pic.twitter.com/zMhmLltSGN — Ali Haider Chattha (@Ali_Haider93) August 30, 2025 انتظامیہ پارک ویو سٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مکین جن کے گھروں کو...
    سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم آج یو اے ای کے مدمقابل آئے گی۔ شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور افغانستان چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کو فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں کل افغانستان اور یو اے ای کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔ یو اے ای کی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں آج قسمت آزمائی کرے گی۔ یو اے ای کو فائنل میں رسائی کے لیے اپنے دونوں میچز میں اچھے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا فائنل سات ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بس کلینر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دو افراد براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے، جس سے موٹروے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر...
    لزبن (نیوز ڈیسک) پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بدھ کی شام ایک ہولناک حادثے نے شہر کو سوگوار کر دیا۔ شہر کی تاریخی گلوریا فنیکیولر کیبل ٹرین پٹری سے اتر کر ایک عمارت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ پرتگالی ایمرجنسی سروس کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 5 منٹ پر ایوینیڈا دا لیبرداد کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ٹریک پر نصب کیبل اچانک ٹوٹ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر قریبی عمارت...
    مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے پنجاب کے کئی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون اب تک کم از کم 41 افراد جاں بحق اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ کھیت، مویشی اور دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد مزید خطرہ بڑھ گیا ہے، اور ریلیف ادارے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی بلند ترین سطح فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن...
    نائجیریا کی ریاست نائجر میں ایک ہولناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک کشتی تُنگن سُلے، مالالے ضلع سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی۔ کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جو ایک تعزیتی اجتماع میں شریک ہونے جا رہے تھے۔ راستے میں گوساوا کمیونٹی، بورگو لوکل گورنمنٹ ایریا کے قریب کشتی ایک ڈوبے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیے یونان کشتی حادثہ، جاں بحق 99 فیصد مسافر پاکستان سے قانونی طور پر گئے تھے، وزیر داخلہ بورگو کے چیئرمین عبداللہی بابا آرا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد...