2025-09-18@12:50:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1006
«وائس نوٹ»:
(نئی خبر)
چین کی قیادت میں تیار کردہ بزرگوں کی دیکھ بھال کے روبوٹ کے بین الاقوامی معیارات کا باقاعدہ اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : بین الاقوامی الیکٹروٹیکنیکل کمیشن (IEC) نے سرکاری طور پر ایک بین الاقوامی معیار جاری کیا ہے جو چین کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ معیار بوڑھے افراد کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مختلف بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی ڈیزائن، تیاری، ٹیسٹنگ اور تصدیق کے لیے معیار فراہم کرتا ہے۔ یہ معیار عالمی سطح پر بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی صنعت کو صحت مند ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و...

ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے پر شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی بندش کی درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد( محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کارپوریشن (SRBC) کی مالی مشکلات اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر اہم پیشرفت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمپنی نے 2018 سے اب تک سالانہ یا غیر معمولی جنرل میٹنگز نہیں بلائیں، جو کمپنی ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (PTVC) نے اپنی مالی امداد واپس لے لی ہے، جس کے باعث کمپنی شدید مالی...
کراچی میں ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، تیز رفتار ٹریلر نے ایک اور خاندان کا چراغ گل کر دیا۔کراچی کے علاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی۔ تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لیکراچی منگھو پیر تھانے کی حدود فورکے چورنگی سے چنگی... ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔یاد رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں 140 افراد جاں بحق جبکہ 1900سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
کراچی کی سڑکوں پر دوڑتے ٹرالر شہریوں کے جانی دشمن بنے ہوئے ہیں۔کراچی کے علاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شخص زخمی ہوا، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
ویب ڈیسک: کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر ایک مزدہ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی حادثے کے فوراً بعد مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث صورتحال مزید...
وٹس ایپ وائس میسج ٹرانسکرپٹس فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ یہ فیچر آپ کو وائس میسجز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو اس وقت مفید ہوتا ہے جب آپ وائس میسج سننے سے قاصر ہوں۔ اس محدود فیچر کو آپ کو دستی طور پر فعال کرنا ہوگا۔ ہم بتائیں گے کہ آپ اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، آپ کو اس فیچر کو ایپ کی چیٹ سیٹنگز میں فعال کرنا ہوگا۔ اپنے چیٹس کے مینیو کے اوپر دائیں جانب 3 نقطوں والے مینو پر ٹیپ کریں۔ پھر سیٹنگز > چیٹس > وائس میسج ٹرانسکرپٹس میں جائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا وٹس ایپ تازہ ترین ورژن پر...
کراچی: قائدآباد کے قریب ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی فردوس چالی گل احمد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے جناح اسپتال پہنچایا جہاں دوران سفر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ شہباز ولد اللہ بخش کے نام سے کی گئی جبکہ 22 سالہ شاہ میر ولد غلام...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرنے پر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے 1986ء دوبارہ آگیا، جب سب ایک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئی اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے موٹرسائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد پارٹی قائدین کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پُرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا...
کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے موٹر سائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید نے کامشورہ دے دیا۔ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئے۔ ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد بولے آرمی کے ٹینک الخالد سے زیادہ وزن ڈمپرز کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 45 لاکھ موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہیں، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی مالی معاونت کا بندوست کرنا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومت سے دن کے اوقات میں ہیوری ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں، شہر میں ٹریفک حادثات کا جائزہ لینے کے لیے وکلا اور مرکزی کمیٹی...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹسز جاری کردئیے۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواست پر سماعت کی۔ شہری گل خان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی گئی ہے۔ گل خان کا بیٹا مبینہ طورپر26 نومبر احتجاج میں فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔ اس سے قبل گل خان کی 22 اے کی درخواست عدم پیروی پر خارج ہوچکی ہے۔ عدالت نے درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 مارچ کو...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر، رؤف حسن، شیر علی ارباب اور ڈاکٹر امجد کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عائشہ خالد ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد بچوں سے بھی بات کروا دی گئی عائشہ خالد ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں بانی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل...
جرمنی اسٹار فٹبالر میسوٹ اوزل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو جوائن کرکے سیاست میں قدم رکھ دیا۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 37 سالہ سابق جرمن فٹبالر حکمران پارٹی کی سینٹرل کونسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ ریال میڈرڈ اور آرسنل جیسے بڑے فٹبال کلبز کیساتھ منسلک رہنے والے اسٹار فٹبالر اوزل کی ترک صدر رجب طیب اردوان کی الیکشن میں حمایت نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اسٹر فٹبالر جلد سیاست کے میدان میں حکمراں جماعت کے پلیٹ فارم کو جوائن کرلیں گے۔ مزید پڑھیں: سال 2024 سب سے زیادہ پیسے کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست جاری، مداح حیران میسوٹ...

کراچی، جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، 11 رکنی گروہ گرفتار، چھینی گئی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
کراچی: ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق باجاری کی سربراہی میں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 رکنی موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گروہ کے اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر بھر میں چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب چھاپہ مارا اور 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مزدہ ٹرک اور کار میں لوڈ کی گئی چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور بڑی...
کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور شادی لان کے قریب پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وہاج کے نام سے ہوئی، جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ ہادی اور 17 سالہ اوسید کے طور پر ہوئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمی نوجوان اسید نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے تین دوستوں کے ساتھ ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے اور وہ اپنی موٹر سائیکلوں...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بغیرایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بغیرایم ٹیگ گاڑیوں سے 25فیصد اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 12مارچ تک جواب طلب کرلیا،محمد سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے اضافی ٹیکس وصولی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا،درخواست میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ مزید :
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال 13 ڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔سندھ ہائی کورٹ نے گلشنِ اقبال 13 ڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے یہ درخواست کیوں دائر کی ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ 3 پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ کراچی:PECHS میں غیر قانونی تعمیرات، سندھ حکومت کو نوٹس جاریسندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں فٹ پاتھوں پر غیر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل اور تیز رفتار گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ سفیل جوکھیو اور ان کا 4 سالہ نواسہ سخی جوکھیو جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد سوار تھے۔ حادثے میں سفیل جوکھیو کی اہلیہ نور بانو جوکھیو، ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
ہر نئے آنے والے سال میں جدید ٹیکنالوجیز انسانوں کی مدد کیلئے متعارف کرائی جاتی ہے، انہی میں مصنوعی ذہانت بھی شامل ہوتی ہے جس نے لکھنے پڑھنے والوں کے روزمرہ کے کاموں کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اب ایک ٹھوس حقیقت کا روپ دھار چکی ہے اور چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر آلات اس حقیقت کا عملی مظہر ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کے مختلف چیٹ بوٹس متعارف کرائے گئے جنہوں نے اہم کردار ادا کیا وہیں حال ہی میں ٹیک جائنٹ ایلون مسک کی جانب سے ایک اور مصنوعی ذہانت کا ٹول متعارف کرایا گیا ہے جس کا نام ’گروک 3‘ ہے جو تمام صارفین کے لیے محدود وقت کیلے مفت دستیاب ہے۔...
گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہر کامونکی میں خونیں مزدے نے دو موٹر سائیکل سواروں کی جان لے لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کامونکی جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدا نے دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت اٹھائیس سالہ کاشف اور شہباز کے ناموں سے ہوئی، حادثے کے بعد ڈرائیور مزدا چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ دوسری جانب اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے مزدا قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی جبکہ جاں بحق دونوں نوجوانوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے...
کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار شخص کی شناخت ہو گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 34 سال کے شاہد کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔شاہد آن لائن بائیک سروس میں کام کرتا تھا جو رائیڈ پر شہری کو لے کر کورنگی جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری وقاص نے بتایا کہ قیوم آباد چورنگی پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد نے روکا اور ملزمان نے شاہد پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول شاہد کا موبائل فون اور پرس موجود ہے، اُس سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا...
لاہور: بارش کے بعد موٹرسائیکل سوار شہری اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں
سعودی عرب میں ایک مصروف سڑک پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو رکشہ ڈرائیور کے روپ میں دیکھا گیا جس سے مداح حیران اور پریشان ہوگئے۔ بجرنگی بھائی جان نے سعودی عرب میں پہنے جانے والا رکشہ ڈرائیورز کا یونی فارم زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ رکشے کے نزدیک کھڑے ہیں۔ سلمان خان نے خاص ممبئی اسٹائل میں گلے میں لال رومال گلے میں ڈالا ہوا ہے اور چیک والی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ تاہم دبنگ خان کے مداح پریشان نہ ہوں کیوں کہ فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلماں خان سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ شوٹنگ دراصل اُس فلم کی ہورہی ہے جس سے سلمان خان ہالی ووڈ میں...
تصاویر بشکریہ ’جیو نیوز‘ ملتان میں شاہ رکنِ عالم انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی جس میں تبلیغی جمات کے کارکن سوار تھے۔ کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحقدو ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔ بس پہلے موٹر وے پر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر ٹریلر سے ٹکرا گئی، ٹکر کی وجہ سے مسافر بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا اور ٹریلر الٹ گیا۔مسافر بس میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Observer (@pakobserver) تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے...
کراچی میں ملیر کورٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ دو ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔ شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار، اے این پی کے شاہی سید اور ٹرانسپورٹر رہنما لیاقت محسود کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حادثے کے ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 15 افراد بھی زیر...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مبینہ کرپشن کے خلاف یوسی چئیرمین و سیکریٹری کے خلاف دائر ایک درخواست پر صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل آفس حیدرآباد ریجن نے ٹاؤن چئیرمین میاں سرفراز ٹاؤن اور ٹاؤن میونسپل آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر 28 فروری کو رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات دی ہیں مذکورہ درخواست یوسی 26 میاں سرفراز ٹاؤن کے کونسلر ریحان انصاری نے صوبائی محتسب اعلیٰ کے ریجنل آفس میں جمع کروائی تھی۔
کراچی: شہر قائد میں ملیر کے علاقے انور بلوچ ہوٹل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد میں سے ایک جاں بحق، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت 45 سالہ عامر کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص کا نام 35 سالہ ساجد ہے۔ زخمی کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایچ او...

پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ،ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کر لیا جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا
پاکستان کے نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا۔ ٹریفک حادثات میں آئے دن بالخصوص موٹر سائیکل سوار زندگی کھو دیتے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں تو روڈ حادثات میں ریکارڈ 100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ انمیں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو بروقت اسپتال پہنچ ن پانے پر بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ حادثات کی صورت میں شدید انجری سے بچنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاہم اب دو باصلاحیت پاکستانیوں نے منفرد ہیملٹ تیار کیا ہے، پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ طلحٰہ الیاس...
حیدرآباد(نمائندہ جسارت ) 2مختلف حادثات وواقعات میں تین افراد ہلاک،بلدیہ تھانے کی حدود میں ٹیوٹا شورو بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 34سالہ ابراہیم ولد امام بخش ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرک تحویل میں لے لیا، دوسری جانب بھٹائی نگر تھانے کی حد میں گھوڑا گراؤنڈ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نوشہروفیروز کا رہائشی60سالہ غلام حسین ولد الہی بخش ہلاک ہوگیا۔
راہ گیر خاتون کو ایک موٹر سائیکل سوار ملزم لوٹنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم خاتون نے اپنے حواس سنبھالتے ہوئے بھاگ کر خود کو ملزم کے ارادوں سے بچا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک جانب ڈمپرز اور ٹرک کی زدمیں آکر شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں، تو دوسری جانب پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ٹریفک حادثات اور ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران شہریوں کی جان چلے جانا شہر قائد کے باسیوں کیلئے معمول بن چکا ہے۔ یہاں تک کہ اب سرعام راہ چلتی خواتین سے پرس، زیورات یا موبائل...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے طارق روڈ میں کارروائی کے دوران ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل کردیں۔ ایف بی آر کے مطابق ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ون نے طارق روڈ پر مختلف کارروائیوں میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب معروف برانڈز کے آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد نے بتایا کہ آر ٹی او ون کی ٹیم کی جانب سے ایک ہی دن میں سیلزٹیکس قوانین کے رول 150زیڈ کے تحت 3 کارروائیاں کی گئیں اور ان کاروائیوں میں معروف فیشن ڈیزائنر کے آوٹ لیٹ سمیت بچوں کے کھلونوں اور دیگر اشیا کی 3معروف...
— فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے گوہرآباد میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق ہوگیا جبکہ بیٹا محفوظ رہا۔واقعے کے خلاف ورثاء نے احتجاج کیا جس کے باعث سونا خان چوک پر ٹریفک معطل ہوگئی۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین...
— فائل فوٹو کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، مقتول کو سر میں گولی لگی، مزید تفتیش جاری ہے۔مقتول پولیس اہلکار عمران منگھوپیر تھانے میں تعینات تھا۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر وزارت قانون اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار کر لیے، چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پرزے اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو کارندوں، ممتاز اور محمد علی، کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان متعدد علاقوں، بشمول مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے، میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول اور ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ان کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں اور ضابطے کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف کراچی میں کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے پر کراچی کے 45 گودام مالکان کو نوٹسز اور ایک پر مقدمہ درج کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈپرائسز عثمان غنی ہنگورو نے کراچی کی کچھی گلی مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع جنوبی میر شاہنواز اور ٹیم کے ہمراہ قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں، اس کے علاوہ معاون خصوصی نے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کے گوداموں کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی عثمان غنی ہنگورو...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔ہانیہ عامر کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے سرحد پار بھی لوگوں کے دل جیتے۔ہانیہ ویسے تو اپنے مزاحیہ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔اداکارہ اپنی سالگرہ منا رہی ہیں، اس دن کی مناسبت سے انہوں نے مختلف انداز میں فوٹو شوٹ کروایا اور اپنے ستارے برج دلو کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی تھیم پر پانی میں اپنی تصاویر لیں۔اداکارہ نے اپنا بولڈ فوٹو شوٹ پانی میں کروایا ہے جو...
موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف کیس، پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں گزشتہ ہفتے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے دائر کی تھی، جس میں وفاقی حکومت ، این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔ جس میں ایم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر وزارتِ قانون اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔عدالتِ عالیہ نے وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور وزارتِ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ سہ فریقی فائنل: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا،ٹیم...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر وزارت قانون و انصاف اور وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس جاری کردیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور صحافیوں کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے الیکٹرانک کرائم روکنے کیلئے متنازع...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بی سیکشن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار،دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت زوہیب گدی کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس برآمد ہوئے، گرفتار ملزم اس سے قبل موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ کرائم نمبر 13/2024 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں ملوث و مطلوب ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلقمنظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم ہیں۔موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
—فائل فوٹو اوکاڑہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹریلر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ اوکاڑہ: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحقاوکاڑہ میں جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، افسوس ناک واقعے میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سڑک پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔متوفی کی لاس اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائی کورٹ نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف ڈائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عظیم داد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔ وکیل کے مطابق ایم ٹیگ نہ لگانے والوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے 2024 میں دو بار ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا، پشاور سے چارسدہ کا ٹول ٹیکس 30 سے 40 اور پھر 40 سے 60 روپے کردیا، ایک سال میں 50...
اسلام آباد (آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کے لیے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے برہمی کا اظہار کیا جس پر وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ میں یہ معاملہ لیڈرشپ کے سامنے اٹھاؤں گا، ایوان کا وقار مطالبہ کرتا ہے کہ متعلقہ وزیر جواب دے۔وزرا پارلیمنٹ ہاؤس میں بیٹھ کر بھی دفتر چلا سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا توتوجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کے لیے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس توجہ دلاؤ نوٹس...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکشے میں سوار خواتین کو لوٹ لیا۔اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو گلی میں رکشے کو روکتے دیکھا گیا۔ملزمان میں سے ایک ملزم نے موٹر سائیکل سے اتر کر اسلحے کے زور پر خواتین کو لوٹا۔ ملزمان خواتین سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے گئے ہیں ، عامر ڈوگر کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے، شیر افضل مروت کے بارے میں فیصلے کی تردید یا تصدیق نہیں کریں گے، اس پر پارٹی اپنا مؤقف دیدے گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا تیسرا خط 6 پوائنٹس پر مشتمل ہوگا، عمران...
عمران خان کا تیسرا کھلا خط آج آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ، نکات نوٹ کروادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے خط کے مندرجات پارٹی رہنماں کو نوٹ کروا دیے، بانی پی ٹی ائی کا خط 6 پوائنٹس پر مشتمل ہوگا۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے تیسرے خط کے حوالے سے تمام پوائنٹس نوٹ کروا کے ہدایات دے دی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے، بانی پی ٹی ائی کا خط 6 پوائنٹس پر مشتمل ہوگا۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے تیسرے خط کے حوالے سے تمام پوائنٹس نوٹ کروا کے ہدایات دے دی ہیں، خط میں ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز، حکومت کی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان سمیت دیگر پوائنٹس شامل ہوں گے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟ وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑیاں نزر آتش کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی کیوں کہ شہریوں کی املاک کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے اعلی سطح کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی پیکا ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور اینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پییکا ایکٹ کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی، سماعت کے دوران صحافتی تنظیموں کے عہدیدار اور وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں کہا کہ پیکا ایکٹ اتنی جلدی...
برطانوی گلوکار ایڈ شیرین کے گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ موٹر سائکل پر سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ برطانوی گلوکار ایڈ شیرین ان دنوں اپنے ’میٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں اور حال ہی میں انہوں نے بنگلورو میں دو کنسرٹس بھی کیے۔ تاہم ان کی بھارت میں موجودگی کا ایک خاص لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب وہ گلوکار ارجیت سنگھ کے ہمراہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے شہر جیان گنج میں نظر آئے۔ View this post on Instagram A post shared by ARIJITIAN FANS (@arijitianfans) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ارجیت...
کراچی: بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی ، جس میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ریسکیو ادارے کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی ہونے والی ماں دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی8 سالہ...
لاہور ہائی کورٹ نے بھکاری بچوں کی بہبود کیلئے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس جاری کردئیے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے چالڈ پروٹیکشن اینڈ ویلیفر بیورو کو بھکاری بچوں کیلئے بہتری کیا اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی احکامات اور درخواست گزار کے بیورو سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ عدالت نے چالڈ پروٹیکشن اینڈ ویلیفر بیورو کی سربراہ کو 2...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف کیس میں معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) کے وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم اتنی جلد بازی میں کی گئی کہ شقوں کے نمبر بھی درست درج نہیں کیے گئے، اسی طرح درخواست دہندہ کی دو تعریفیں کی گئی ہیں، جو ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست دائر عمران شفیق ایڈوکیٹ کے مطابق...
اسلام آباد: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے۔ عمران شفیق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پیکا کا قانون اتنی جلد بازی میں بنایا گیا کہ شقوں کے نمبر بھی درست درج نہیں کیے گئے، قانون میں اس قدر غلطیاں ہیں کہ درخواست دہندہ کی دو تعریفیں کر دی گئی ہیں اور درخواست دہندہ کی دونوں تعریفیں بھی ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ پیکا کے تحت بنائی...
کراچی: راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ملزم ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہرقائد میں موبائل فون چھینےکے بعد راہ چلتی خواتین سے بیگ چھینےکے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع وسطی کے تھانے جوہرآباد کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوےسوسائٹی میں موٹرسائیکل سوارملزم راہ چلتی برقع پوش خاتوں نے ہینڈ بیگ چھین کر فرارہوگیا ۔ پیرکی دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ایک خاتون کوگلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوارملزم نے دن دیہاڑے خاتون کا بیگ چھینا اورفرارہوگیا۔ متاثرہ خاتون موٹرسائیکل سوار...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں، افغانستان داعش کی بھرتی اور سہولت کار کا مرکز ہے، داعش کی بات ہر جگہ ہورہی ہے مگر ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی بات نہیں ہورہی جن سے پاکستان کو خطرات لاحق ہیں، یہ گروہ سرحد پار سے آپریٹ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے اقوام...
کراچی علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی میں دن دیہاڑے خاتون سے نازیبا حرکت، ساتھ موجود بچہ بھی سہم گیا موٹر سائیکل سوار شخص خاتون کے ساتھ چلتی موٹر سائیکل سے غیر اخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو گلی میں جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر لڑکی کی جانب سے موٹر سائیکل سوار کو تھپڑ...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے موجودہ درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ جسٹس فاروق حیدر نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، جس میں وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس درخواست میں ایکٹ کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے، لہذا اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ہونے چاہییں۔ جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی رول نہیں ہے، صرف عدالتی نظیر ہے۔ اپوزیشن...
سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے؟ اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بیرسٹر علی طاہر غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کرے گا بنیادی سوال یہی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمام فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے ہیں کچھ فیصلے اتھارٹیز کو کرنا ہوتے ہیں۔ آپ کو اتھارٹیز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا بھی حق ہے۔...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما عبدالمنان صدیقی اور پیپلزپارٹی وارڈ 5 کنٹومنٹ بورڈ حیدرآباد کے سابق ٹکٹ ہولڈرارتضی شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرسید طارق علی جاموٹ بھی اپنے والد سید امیرعلی شاہ جاموٹ کی طرح عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں، وہ صبح سے لیکردوپہر کی نمازکے وقفہ تک نمازکے بعد شام دیرتک اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں اورضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ورکرز سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں اوراسی ٹائم اداروں کے متعلقہ افسران سے فون پررابطہ کرکے ان کے مسائل حل کررہے ہیں جس سے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں نہ صرف صدر، پاکستان پیپلزپارٹی...
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے؟ اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو کیا اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کریگا، بنیادی سوال یہی ہے۔ چیف جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ تمام فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے ، کچھ فیصلے اتھارٹیز کو کرنا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے؟ اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو کیا اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کریگا، بنیادی سوال یہی ہے۔ ترک صدر رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے: ترک حکام چیف جسٹس...
راولپنڈی،ٹریفک اہلکار بغیر ہیلمنٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کے چالان کاٹ رہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں قومی شاہراہ پر ایک اور نوجوان کو ڈمپر نے کچل دیا ۔ کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگادی، جس کے تحت ڈمپروں کو صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک کراچی شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی،شاہ لطیف ٹائون میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار24سالہ بھائی حسنین جاں بحق اور اس کی13 سالہ بہن حجاب شدید زخمی ہوگئی،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اس حوالے سے متوفی حسنین کے دوست سید عمیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والی 13 سالہ حجاب مارشل آرٹ کی...
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت ) پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ایکٹو کرمنلز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں, 2 عدد غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور 5 عدد گولیاں برا?مد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان کا اپنے گشتی پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران پیٹرولینگ سرھندی آباد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ایکٹو موٹر سائیکل چور عبیداللہ پٹھان سکنہ شوکت کالونی اور خالد بھٹی سکنہ ٹالپور کالونی کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضے...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جس میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمی ہونے والا 35 سالہ محمد ایاز جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ عبدالوہاب کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متوفی کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر شوکت کھٹیان کی جانب سے مذکورہ واقعہ سے متعلق بتایا گیا تھا...
ٹول ٹیکس میں اضافے سے حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلے تک فریقین کو ٹول ٹیکس میں اضافے سے روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت ، این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ 31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔ ایم...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں خاتون کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔(جاری ہے) ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ظالم انجام کو پہنچے گا، وہ اس سانحے کی تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی مجرم کو رعایت نہ ملے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں، اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو واضح ہدایات جاری کر دی...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ پاک افغان ٹرانسپورٹرز کو مخلتف چیک پوسٹوں پر غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے، طورخم سے لے کر کراچی تک ٹرانسپورٹرز سے مختلف جگہوں پر چیکنگ کے بہانے لاکھوں روپے لے جاتے ہیں، نیشنل ہائی وے پر جو قانونی چیک پوسٹ ہے ٹرانسپورٹرز کی اس پر چیکنگ کی جائے، غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ مختلف سیکیورٹی ایجنسیز نے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں عوام کو رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں، 56لاکھ لوگ گورنر ہاؤس آ چکے ہیں، ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیاکےذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں۔ سندھ کے گورنر نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کی جانب سے سائیڈ لائن کیے گئے سینیئر رہنما شیر افضل مروت صوابی جلسہ عام میں پھٹ پڑھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب اسٹیج پر تقریر کے لیے آئے تو شیر افضل مروت بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے اور اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ ہم برے لوگ ہیں برے وقتوں میں کام آتے ہیں۔ اچھے وقتوں میں اچھے لوگوں نے ہمارے لب سی دیے ہیں لیکن میری زبان بولے گی۔ واضح رہے کہ پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف زبان کھولنے پر پارٹی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان اکرم...
ڈمپر ڈرائیورز نے حکومتی اقدامات اور دعوؤں کو ہوا میں اُڑا دیا، حکومتی احکامات کے باجود دن کے اوقات میں بھی ڈمپرز اور بھاری گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر دندناتی نظر آ رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد تیز رفتار ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل پر 3 نوجوانوں کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچلا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ موقع پر موجود ایک شہری نے کہا...
—فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور و اسلام آباد ایئر پورٹس پر دورانِ پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔جاری نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی دشواری رپورٹ ہوئی۔ قومی ایئر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی پرواز پیرس روانہیورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگئی۔ اس حوالے سے ہدایات کی گئی ہے کہ نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈمپرز خوف کی علامت بن گئے، کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں آصف اور امجد جیلانی کی شناخت کرلی گئی، تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، پولیس نے ڈمپر...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل امیر اکبر سیال نے جمشید دستی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے کا بل اسمبلی میں جمع کروایا ہے، جمشید دستیرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمع کرایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جمشید دستی نے کاغذاتِ نامزدگی کے گوشواروں میں 194 کینال سے زائد اراضی ظاہر نہیں کی۔امیر اکبر سیال کی...
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے تین موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے تینوں کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی، ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت آصف اور امجد جیلانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کو جناح...
کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل پر 3 نوجوانوں کو کچل دیا۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچلا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ موقع پر موجود ایک شہری نے کہا کہ ڈمپر دن دیہاڑے رانگ سائیڈ تیز رفتاری کے ساتھ جارہا تھا، ریتی لے جانے والا...
کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل پر 3 نوجوانوں کو کچل دیا۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچلا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ موقع پر موجود ایک شہری نے کہا کہ ڈمپر دن دیہاڑے رانگ سائیڈ تیز رفتاری کے ساتھ جارہا تھا،...
ویب ڈیسک: موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت ، این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ 31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔ ایم ٹیگ نہ لگانے والوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا...
پشاور: موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت ، این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ 31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔ ایم ٹیگ نہ لگانے والوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت نے 2024 میں دو بار ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا، حکومت نے پہلے...
سعید احمد:لاہور،کراچی ،اسلام آبادایئرپورٹس کی حدودمیں طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ جاری نوٹم میں کہا گیا تینوں ایئرپورٹس کے100ناٹیکل میل ایریامیں جی پی ایس سگنل کی رپورٹ ہوئی،اے ٹی سی نے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاری کردی۔کراچی اورلاہورانفارمیشن ریجن کےدیگرعلاقوں میں بھی جی پی ایس سگنل دشواری رپورٹ ہوئی ،تمام پائلٹ تفصیلات کیساتھ جی پی ایس سگنل دشواری بارےفوری اےٹی سی کورپورٹ کریں۔فریکوئنسی مداخلت کےدوران پروازنیویگیشن کےمحفوظ و مؤثر تسلسل کیلئےضروری اقدامات کریں،نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کیلئے مطلع کریں۔جی پی ایس سگنل میں مداخلت و دشواری طیاروں کو فلائٹ کے دوران مشکلات پیدا ہوسکتی ،جی پی ایس سگنل دشواری سےپروازوں کےروٹ...
وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر بورے والا میں بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ بورے والا روڈ اڈا 37 پھاٹک کے قریب پیش آیا، مخالف سمت میں آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا جس سے بہن بھائی جاں بحق موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثہ میں خاتون اور بچہ بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیوربس سمیت موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
لاہور: شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈولفن اسکواڈ نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ 2رکنی گروہ نے صرف ماڈل ٹاؤن و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 85 وارداتیں کی۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو ریکی و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس دوران ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی، جس کا مقدمہ 334/25 تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ہے۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملزمان پر منشیات، ڈکیتی، چوری، جھپٹا و دیگر سنگین...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عملدرآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965 اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکل رولز 1969 تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کریں گے۔سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے، اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے 3 موٹر وہیکل انسپکٹر شامل ہوں گے۔کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ...
—فائل فوٹو اٹک میں حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 کانسٹیبل جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 2 پولیس رائیڈرز ٹیموں نے موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے کیمپ جیل کی چھت سے گرکرکانسٹیبل جاں بحق پولیس نے کہا کہ رکنے کے بجائے موٹرسائیکل سوار افراد پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حضرو کی جانب موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔
سپریم کورٹ نے احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کی بیوہ کی جانب سے پینشن کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ نے برطرف کیا تھا، ارشد ملک سیاسی افراد کے ریفرنس سن رہے تھے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کا کہنا تھا کہ جج کا کیا کام ہے کہ سیاسی افراد سے گھروں میں ملاقاتیں کرے، وکیل درخواست...