2025-07-26@00:58:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2923

«افراد زخمی ہوئے»:

(نئی خبر)
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )اسرائیلی افواج کی سکول پر بمباری سے 33افراد ہلاک ہوگئے ہیں سکول کو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا عرب نشریاتی ادارے کے مطابق آج صبح ہونے والے اسرائیلی حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں طبی عملے کے مطابق حملہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہوا جس کے نتیجے میں غزہ شہر کے الدرج محلے میں واقع سکول اور اس کے احاطے میں نصب خیموں میں آگ بھڑک اٹھی عینی شاہدین کے مطابق کئی لاشیں جھلس گئیں اور بعض کے اعضا الگ ہو گئے.(جاری ہے) غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے بچوں اور خواتین...
    گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز  کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔
    لاہور: پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کو غیر متزلزل یقین کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ہر کھلاڑی اور اسٹاف ممبر پر فخر ہے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جوش، آپ کا جذبہ اور آپ کی بے لوث سپورٹ ہماری سب سے بڑی طاقت رہی۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی ہمارے فینز کی دعاؤں، صبر اور محبت کا نتیجہ ہے، یہ ٹرافی آپ سب کے لیے ہے...
    اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل CERT نے صارفین کو فوری طور پر اپنے اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔  اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا...
     پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین شاہین شاہ آفریدی کی خوب تعریفیں کرتے نظر آئے کہ ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی ہے۔ شاہین آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی جیتی ہوئی ٹرافیز اور فضل محمود کیپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا صبح بخیر، اور ساتھ ہی انہوں نے شرمانے والا ایموجی بھی بنایا۔ Good morning ???? pic.twitter.com/cLgltLdi0m — Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 26, 2025 لاہور قلندرز کے کپتان کی پوسٹ پر...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے 50 اضلاع پولیو سے متاثر ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خداکا واسطہ ہے بچوں کو ویکسین پلائیں۔ ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے والدین سے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ وفاقی وزیر صحت...
    ڈھاکا: بنگلا دیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کے دوران سرکاری عہدے داروں پر حکومت مخالف مظاہرین کے قتل کے الزامات میں خصوصی عدالت میں مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، مقدمے میں ڈھاکا پولیس کمشنر سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر گزشتہ برس اگست میں احتجاج کرنے والے طلبا پر کریک ڈاؤن کے دوران قتل میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے بتایا کہ چار پولیس افسران حراست میں ہیں جب کہ باقی چار کے خلاف عدم موجودگی میں کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ "جرائم کے ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور انصاف ہوگا"۔...
    لاہور: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ بارشوں  سے حوالے سے بھی پیش گوئی جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی و جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی، جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک میں درجہ حرارت کی صورت حال کے حوالے سے محکمہ  موسمیات کے مطابق لاہور میں 42...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر حافظ عبدالکریم پہلی بار مر کزی جمعیت اہل حدیث کے امیر منتخب ہوگئے۔ مرکز اہلحدیث 106 راوی روڈ لاہور میں ہونے والے انتخابی اجلاس میں مرکزی مجلس شوری کے آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے600 ارکان نے شرکت کی۔ نومنتخب امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اس سے قبل ناظم اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ حافظ عبدالکریم سعودی عرب کی جامعات سے دینی علوم کی تعلیم کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے انہوں نے اسلامیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں۔ نو منتخب امیر حافظ عبدالکریم نے شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلہ...
    لاہور میں چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جہلم میں 2 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے—فوٹو بشکریہ اے ایف پی گزشتہ روز آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے متعلق پیش آئے حادثات کے حوالے سے پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 101 زخمی ہوئے ہیں۔لاہور میں چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جہلم میں 2 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے۔ لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں کا سفر سے انکارمسافر کا کہنا...
    اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اس روز ہونے والے ظلم و جبر نے گلشن میں عصبیت کے کانٹوں کو مزید تقویت دی، 50 سے زائد نہتے عورتوں بچوں بزرگوں نوجوانوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا گیا، جن کے ورثا آج بھی پتھرائی ہوئی آنکھوں سے انصاف کے منتظر اور وحشی قاتل دندناتے ہوئے گھوم پھر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ پکا قلعہ (حیدرآباد) کی پینتیسویں برسی کے موقع پر شہدا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 اور 27 مئی 1990ء کے روز بانیان پاکستان اور ان کی آل پر ہونے والی بربریت...
    لاہور(ویب ڈیسک ) گزشتہ روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں آنے والے طوفان اور تیز بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جبکہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، روڈ ٹریفک کے 2 دیواریں اورچھتیں گرنے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، آگ لگنے کے 96، آسمانی بجلی گرنے کے 4 واقعات، الیکٹرک پولز، سولر سسٹم درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنےکے 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق...
    یوکرینی فضائیہ کے مطابق اس نے ہفتے کی شام 8 بجکر 40 منٹ سے لے کر اب تک 45 کروز میزائل تباہ کیے اور 266 بغیر پائلٹ والے ہوائی جہاز (یو اے وی) غیر موثر بنا دیے ہیں۔ فضائیہ کے مطابق یوکرین کے بیشتر علاقوں میں رات بھر حملے ہوئے، جن میں 22 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور 15 علاقوں میں گرے ہوئے میزائل اور یو اے وی کی باقیات پڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کیخلاف رات بھر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق کیف کے مغرب میں واقع ژٹومیر میں 3 بچے ہلاک ہو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آنے والی تیز آندھی اور طوفان کے باعث نقصانات بارے رپورٹ جاری کردی ۔اتوار کے روز تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ہفتہ کے روز آنے والی تیز آندھی اور طوفان بادو باراں کے نتیجہ میں صوبہ کے مختلف شہر وں میں14 افراد جاں بحق جبکہ101 زخمی ہوگئے ، سب سے زیادہ نقصان صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوا جہاں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے،شہر میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کے نقصانات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، اسی طرح جہلم میں2 افراد جاں بحق،32...
    نیویارک / میانمار: اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کو میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا افراد جاں بحق ہو گئے۔ اگر یہ تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ 2025 میں روہنگیا پناہ گزینوں کی سمندر میں سب سے بڑی ہلاکت خیز سانحہ ہو گا۔ یو این ایچ سی آر (UNHCR) کے مطابق ایک کشتی میں 267 افراد سوار تھے، جو 9 مئی کو ڈوب گئی، اور صرف 66 افراد بچ پائے۔ اگلے دن 247 افراد پر مشتمل ایک اور کشتی الٹ گئی، جس میں سے صرف 21 افراد زندہ بچے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ افراد یا تو بنگلہ دیش کے کاکس بازار کیمپوں سے فرار ہو رہے...
    — فائل فوٹو پنجاب میں گزشتہ روز آندھی اور بارش سے 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبے بھر میں مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، دیواریں اور چھتیں گرنے کے 61، آگ لگنے کے 96 جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے 4 اور ٹریفک کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پنجاب: آندھی و طوفان سے 10 شہری جاں بحق، 51 زخمیپنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 51 زخمی ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک پولز، سولر سسٹم، درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنے کے 40 واقعات جبکہ تیز...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پنجاب کے مختلف حصوں میں آنے والی آندھی اور  طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جبکہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، روڈ ٹریفک کے 2 دیواریں اورچھتیں گرنے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے،  آگ لگنے کے 96،  آسمانی بجلی گرنے کے 4 واقعات، الیکٹرک پولز، سولر سسٹم درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنےکے 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔ قیدیوں کے تبادلے کے بعد روس...
    گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز شدید طوفان کے باعث کافی دیر تک آندھی کی زد میں آگئی اور شدید جھٹکوں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تمام صورتحال میں مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جب کہ کچھ مسافر خوف کے باعث چیخ و پکار کرنے لگے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی طیارے میں سوار تھے۔ کچھ دیر تک یہ صورتحال رہی تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو سنبھالا جب کہ سول ایوی ایشن کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسم کے باعث طیارے کو کراچی واپس...
    قومی ٹیم کے نامور کرکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان پر واپسی کیلئے قدم بڑھادیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، انضمام الحق، محمد حفیظ، سہیل تنویر، سعید اجمل، عمران نذیر، شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے بڑے نام پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تمام کھلاڑی شارجہ میں منعقدہ ایک ٹیپ بال ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر کرکٹر اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کرتا ہے، نئے ٹیلنٹ کو میدان پر لانے کیلئے اس جانب قدم بڑھایا ہے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیپ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، اولے بھی گرے۔ آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، بارشوں کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لاہور میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش ہوئی جس کے باعث پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی، کئی درخت جڑوں سے اکھڑگئے، قذافی اسٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑگئے، سرچ لائٹس کے پول گرگئے جس کی وجہ سے چکوال میں طوفانی بارش کے باعث کلر کہار کے قریب موٹر وے ایم ٹو کو کئی گھنٹوں...
    نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور پاکستان کے ساتھ حالیہ معاشی صورتحال، قرض پروگرام پر عمل درآمد اور آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہوئے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہو گی، اعلامیہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوچکا ہے جس میں مہنگائی میں...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر اور اسرائیل غزہ میں بدترین جارحیت اور دہشت گردی کر رہا ہے۔ امریکی صدر پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ بھارت کے حامی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ پاک فوج اور ائیر فورس نے جس طرح بھارت کے خلاف مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح اسرائیل کے خلاف بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔ جماعت اسلامی شعبہ میڈیکل کے تحت 31مئی کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ’’ڈاکٹروں کا مارچ‘‘ ہو گا، یکم جون کو حیدر آباد میں عظیم الشان و تاریخی’’بھارت و اسرائیل مردہ باد جلسہ عام‘‘کیا جائے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2025ء) شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید طوفانی موسم کے باعث دن کے وقت میں ہی اندھیرا چھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں شدید آندھی وطوفان کے باعث ہونے والے نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔ترجمان کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے۔راولپنڈی میں1 ،جہلم 3 ،شیخوپورہ 1 ،ننکانہ صاحب 1 ،سیالکوٹ 1 اور میانوالی میں 1 شہری جاں بحق ہوا ۔ترجمان کے مطابق اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں ۔طوفان کے باعث متعدد کچے...
    راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم پنجاب کے مختلف علاقوں میں حادثات کے دوران 10 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، اس دوران کئی مقامات پر سائن بورڈز گر گئے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ جبکہ راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں لاہور میں بھی دوپہر کے وقت اچانک کالی گھٹائیں چھائیں اور دیکھتے ہی دیکھتے آندھی چلنا شروع ہوگئی،...
    اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، اولے بھی گرے۔ آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، بارشوں کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، اولے بھی گرے۔ آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، بارشوں کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لاہور میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش ہوئی جس کے باعث پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل ہوگیا، آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت...
    اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد پر ایف آئی آر درج اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور پاسپورٹ منسوخی کا فیصلہ کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر شرمساری...
    جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے آغاز پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ بہت خوشی کی بات ہے، ساری قوم کی فتح ہے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کرتے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ افراد 5 سال کے لیے بیرون ملک بھی نہیں جاسکیں گے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ڈی پورٹ ہونے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا، ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا،۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں  کمیٹی قائم...
    مشہور اداکارہ حرا سومرو نے نجی چنیل کے پروگرام  میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی، مزاج اور انڈسٹری سے محبت پر کھل کر بات کی حرا سومرو کا کہنا تھا کہ اگرچہ لوگ انہیں تیز سمجھتے ہیں مگر درحقیقت وہ نہایت معصوم ہیں انہوں نے اپنی شخصیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سب سے اچھی بات صاف گوئی ہے جبکہ بری بات یہ ہے کہ وہ بہت جذباتی ہیں اور غصے میں جلدی آ جاتی ہیں ان کے بقول ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بہت ضدی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ خود ان کے شوہر بہت چالاک ہیں iیک سوال کے جواب میں حرا سومرو نے واضح کیا کہ شوبز انڈسٹری میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کو ان کی بے عزتی قرار دیدیا۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمرایوب اور شبلی فراز کے خطوط کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش توہین آمیز ہے۔اس کے علاوہ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے توپکا کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک کی خاطر تمام...
    مشرقی آسٹریلیا کے کئی علاقے ان دنوں قدرتی آفت کی زد میں ہیں جہاں صرف تین دن میں چھ ماہ کے برابر بارش نے ریکارڈ توڑ سیلاب کو جنم دے دیا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اس قدرتی المیے میں اب تک 4 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو کر امداد کے منتظر ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز کا زرخیز علاقہ، جو سڈنی سے تقریباً 400 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، اس وقت پانی کے تباہ کن بہاؤ کی زد میں ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے اب تک سیلابی پانی سے 4 لاشیں برآمد کی ہیں۔ جمعہ کو جب پانی کچھ کم ہوا تو ریسکیو اور صفائی کے بڑے آپریشن...
    لاہور:لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے۔ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اہم موقع پر زبردست کھیل پیش کیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 15.1 اوورز میں محض 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا...
    وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ افراد 5 سال کے لیے بیرون ملک بھی نہیں جاسکیں گے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ڈی پورٹ ہونے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا، ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا،۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں  کمیٹی قائم کردی گئی۔ محسن نقوی نے کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ،ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا،پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا،ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی...
    سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش توہین آمیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کے خطوط کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بےعزتی ہے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا ،آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان ،آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کیلئے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان...
    آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے...
    جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی میں ایک خاتون نے چھریوں کے وار کر کے 18 افراد کو زخمی کردیا، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس 39 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تنہا ہوتے ہوئے حملہ کر کے کئی لوگوں کو زخمی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون  تحویل میں ہے اور اس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان اگلے مالی سال 26-2025 کے بجٹ تخمینی جات اور اہداف پر مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں تاہم بجٹ اہداف پر اتفاق نہیں ہوسکا، جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور اب وفاقی بجٹ دو جون کی بجائے 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ ذرائع نے بتایا کہ بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی بنیادی بجٹ سازی کی تکمیل میں تاخیر ہے کیونکہ ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ بھی مشاورت مکمل...
    کانگریس صدر نے کہا کہ پالیسیوں میں تبدیلی اسی بنیاد پر ہونی چاہیئے تاکہ سماجی انصاف کا خواب حقیقت بن سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ذات پر مبنی مردم شماری کو ایک قومی ضرورت قرار دیتے ہوئے پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نڈر ہو کر حساسیت کے ساتھ اور حقائق کی بنیاد پر عوام کے درمیان جائیں اور ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں آواز بلند کریں۔ نئی دہلی میں منعقدہ کانگریس کے ترجمانوں کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ ورکشاپ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ سماجی انصاف کی تحریک کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں ذات پر مبنی انصاف کی...
    علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے والدین کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ہستیاں رحمت خدا کا باعث ہیں، جن کے والدین زندہ ہیں اُنہیں قدر کرنا چاہیے، والدین کی اولاد کے حق میں دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے، ان کے مقام اور منزلت کے حوالے سے قرآن مجید میں مختلف مقامات پر ذکر موجود ہے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ ڈاکٹر عامر عباس ہمدانی نے دورہ ملتان کے دوران وفد کے ہمراہ شیعہ میانی میں سید ظہور حسین شمسی چیئرمین امور عزاداری و ممبر مصالحتی کمیٹی ملتان سے اُن کی والدہ محترمہ کی وفات پہ تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے وفدنے...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔  اے ٹی سی اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہریار آفریدی کی جانب سے دائر دو مقدمات میں 24 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو  گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا ۔  عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    واضح رہے  شہریار آفریدی نے 2 مقدمات میں عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ حملہ "بزدلانہ اور سنگدل" تھا، جس میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 4 طلبہ شامل تھے، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔ کونسل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے...
    مشرقی سرحد پر بھارت کی جارحیت اور کشیدگی کے دوران پاک افغان مغربی سرحد پر دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، مجموعی طور پر رواں برس اب تک خیبر پختونخوا میں پولیس پر 154 حملے ہوچکے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق رواں برس جنوری سے اپریل تک ان حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ 10 مئی کے بعد سے کچھ حد تک آنے لگی ہے۔ 5 ماہ میں 153 حملے، 48 شہید کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی جانب سے پولیس کیخلاف حملوں پر مرتب رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پولیس پر مجموعی طور پر 156 حملے ہوئے، جن میں 48 پولیس اہلکار شہید اور 59 زخمی ہوئے، حکام...
    اداکارہ ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی کراچی کی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ شبانہ محبت کیلئے امریکا سے پاکستان آکر ڈیرہ ڈالنے والی خاتون اونیجا رابنسن کے حوالے سے وائرل ویڈیوز کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی ہیں۔ اونیجا ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں پاکستان آئی تھیں، اور شبانہ نے ان کے معاملے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ اب اداکارہ ہانیہ عامر کی شبانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے شبانہ کو گلے...
    ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ مرد تن ساز قلبی مسائل سے اچانک موت کے زیادہ خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں پیشہ ور تن سازی سے جڑے صحت کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور اس کھیل میں آگہی اور حفاظتی لائحہ عمل متعارف کرانے پر زور دیا گیا۔ اچانک قلبی موت ایسی موت کو کہا جاتا ہے جب کسی کی غیر متوقع طور پر قلبی مسئلے سے موت واقع ہوجاتی ہے اور یہ نوجوانوں میں عموماً کم ہی واقع ہوتی ہے۔ تاہم، نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس کیفیت سے غیر معمولی طور پر مرد تن سازوں کی زیادہ اموات واقع ہو رہی ہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں۔  ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری کی تجویز چین نے دی تھی، 19 اپریل کے دورے میں بھی افغانستان سے کہا تھا اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، اب اُن کی طرف سے مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اصولی طور پر افغانستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ملک میں سفیر بھیجنے پراتفاق کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ’عزت اسی میں ہے کہ ہم سے صلح...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی نہیں کی، بس اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی کسی جلسے میں شرکت نہیں کروں گا۔  شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایمل ولی کے ساتھ اختلافات اپنی جگہ لیکن جو ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کی بے توقیری کی ہے، انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں اس پر وزیرِ اعظم کو نوٹس لینا چاہیے، ایسے لوگ پی ٹی اے کے چیئرمین کے منصب کے لیے نااہل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران کے لیے ہر کیلنڈر سال میں سالانہ طبی معائنہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ “گائیڈ ٹو پرفارمنس ایولوشن میں اہم ترامیم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق:طبی معائنے کا مقصد افسران کی صحت کی صورتحال، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنانا ہے۔تمام افسران کی میڈیکل رپورٹس ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا مستقل حصہ ہوں گی۔35 سال سے کم اور زیادہ عمر کے افسران کے لیے الگ الگ پروفارما جاری کیے گئے ہیں۔معائنہ صرف سرکاری ہسپتالوں کے مجاز میڈیکل افسران سے کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بیرون ملک تعینات افسران کا معائنہ ان کے متعلقہ اسٹیشنز پر ہوگا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ٹریفک پولیس نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پانچ نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیے گئے، جس کے تحت اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیئے ، جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزی پر اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا یا ایف آئی آر درج ہوگی۔ نابالغ ڈرائیورز کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ان کے والدین کو بھی قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اگر کوئی نابالغ بچہ گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو والدین کو بھی سزا یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ لاپرواہ ڈرائیونگ، تیز رفتاری،...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیالکوٹ کے رہنما طلعت جعفری کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بلاول ہاوس سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی اہلیہ،بیٹی کائنات طلعت اور بیٹے عون جعفری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مرحوم طلعت جعفری کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
    اسلام ٹائمز: ساوتھ افریقہ کے لوگوں نے اپنے سینے کے زور پر آزادی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کسی ملک پر قبضہ نہیں کیا، انکے ملک پر انہی سفید فام قوتوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ یہ تو نیلسن منڈیلا کی زبردست پالیسی تھی کہ انہوں نے سب کو معاف کر دیا اور سفید فام لوگوں کو ساوتھ افریقہ میں احترام سے رہنے کی اجازت دی۔ ابھی روئٹر پر ایک ساوتھ افریقن شہری کا انٹرویو سن رہا تھا، اس نے کہا: ساوتھ افریقہ ہمارا ملک ہے اور ہمیں کسی قسم کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ ہم امریکہ کو وضاحتیں دیتے پھریں۔ یہ ایک آزادی پسند اور قومی غیرت کے حامل نوجوان کا خوبصورت اظہار رائے ہے۔ آزادی قومیں اسی...
    اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی بہتری کےلیے کردار ادا کر رہا ہوں، نواز شریف افغانوں کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی بعض طاقتیں چاہتی ہیں کہ خطے میں جنگ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ مل کر بیٹھے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ صادق خان کے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ان کا فائدہ اٹھائیں، افغانستان ہمسایہ ملک ہے، خطے کےلیے ضروری ہے اختلافات کو بھلا کر مل کر چلیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک خطے کو جنگ سے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہیں، ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی، صرف کیسز چل رہے ہیں.(جاری ہے) پشاور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے شیر...
    اسحاق ڈار— فائل فوٹو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی پراکسیز کو باز آجانا چاہیے، بھارت کو جو جواب ملا، اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل کر بیٹھنا چاہیے، اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے جن جذبات کا اظہار ہوا اس سے متفق ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا بہت ضروری ہے، پورے خطے سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے، دہشت گردوں کو واپس آنے کی اجازت دینے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس...
    نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا میں آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی کی رکن ماہوا موئیترا نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر علی خان محمود آباد کو محض مسلمان ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر اور سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ماہوا موئیترا نے کہا کہ ایک جانب پروفیسر علی خان کو بی جے پی کی منافرت پر آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب کرنل صوفیہ قریشی کو “دہشتگردوں کی بہن” کہنے والا بی جے پی رہنما وجے شاہ آزاد گھوم رہا ہے۔ یاد رہے کہ پروفیسر علی خان نے 8 مئی کو...
    ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی پراکسیز ہوش کے ناخن لیں، پاکستان دہشتگردی کے مسئلے پر سنجیدہ لائحہ عمل چاہتا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خضدار کا واقعہ قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے، معصوم طالبات کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرزمین اور فضائی حدود میں جو کچھ پیش آیا وہ ان کے لیے سبق ہونا چاہیے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ الزام تراشی...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)بھارت کو ایک بار پھر پاکستان ، چین اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ سفارتی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ چین، جو ایک قابلِ اعتماد علاقائی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، نے اس سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے۔ افغانستان کا باضابطہ طور پر سی پیک میں شمولیت اختیار کرنا ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی عزائم کو شکست دے چکا ہے۔ بھارت کے من گھڑت بیانیے پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ افغانستان علاقائی انضمام کو گلے لگا رہا ہے،...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کا دورہ انتہائی مثبت رہا، ہمارے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔بیجنگ میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہاں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت انہوں نے کہا کہ افغان عبوری وزیرخارجہ سے بھی مذاکرات ہوئے، اگلا سہ فریقی اجلاس افغانستان میں ہوگا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
    اسلام آباد: این آئی آر سی کوئٹہ بینچ نے بڑا فیصلہ سنادیا، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری اور جی ایم ایچ آر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این آئی آر سی کوئٹہ بینچ کے رکن عبدالغنی مینگل نے اسسٹنٹ سیلزمین سکھر عبدالغفور سمیت دیگر 26 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6ماہ قید 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جب کہ جی ایم  ایچ آر ریحان افضل کو 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ دونوں افسران عدالتی احکامات کی خلاف...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اب ان پر زیادہ ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں اور انہیں مزید کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ اب بہت عرصہ ہوگیا ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پر سختیاں ختم ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مشروط مبارکباد بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیں گے تو انہوں نے کہا کہ “مبارکباد دی ہے، پاکستان تحریک انصاف اپنا باقائدہ موقف جاری...
    چین کے دارلحکومت میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی پانچویں بیٹھک کے حوالے سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کی جانب سے 7 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئے جن میں تینوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ خطے کے ممالک بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے...
    اسلام آباد: ٹیکسز کی بلند ترین شرح کے سبب کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی ایف بی آر نے تصدیق کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد معاملات زیر بحث آئے۔ ارکان نے انکشاف کیا کہ زیادہ ٹیکسز کے سبب کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہورہا ہے اس پر ایف بی آر حکام نے اسے تسلیم کیا۔ ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ پراپرٹی پر ٹیکسز کی شرح نان فائلرز کے لیے 5 سے 35 فیصد تک عائد ہے اس پر قائمہ کمیٹی خزانہ نے کہا کہ دبئی کاروبار منتقل کروانے کے...
    امریکی وزیر دفاع پيٹ ہيگسيتھ نے 2021 میں افغانستان سے ہونے والے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہيگسيتھ نے بارہا بائیڈن انتظامیہ پر اس انخلا کی شدید تنقید کی ہے، جسے ہيگسيتھ نے منگل کو ’’تباہ کن اور شرمناک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق میں گواہوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے، فیصلہ سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور ’’سچائی سامنے لائی جائے گی‘‘۔ پینٹاگون، یو ایس سینٹرل کمانڈ، محکمہ خارجہ اور کانگریس کی جانب سے اس انخلا کے متعدد جائزے پہلے ہی کیے جاچکے ہیں، جن میں...
    — فائل فوٹو  محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 200 افراد شہید ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 284 واقعات پیش آئے، سی ٹی ڈی رپورٹکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا کہ مختلف دہشتگردی کے واقعات میں 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 69 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 80 عام شہری بھی شہید ہوئے اور 213 زخمی ہوئے۔
    وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی تو اب دشمن اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ میں بھارت کو تاریخ کی بدترین شکست ہوئی، یہ پراکسیز کوئی مسئلہ نہیں ہیں، ہم نے تمہارے براہموس، رافیل اور ایئربیسز کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی عطا تارڑ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایوان کی طرف سے بچوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پوری قوم بھارتی پراکسیز...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے کینال روڑ پر تیز رفتار گاڑی بےقابو ہو کر نہر میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد دم توڑ گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے قریب کینال روڑ پر گاڑی نہر میں جا گری، حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ سرگودھا: کار نہر میں جا گری، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی علاقے میں ایک تیز... ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تینوں افراد کی لاشوں کو نہر سے باہر نکال لیا۔ پولیس کے مطابق تاحال جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
    اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان  کی جانب سے گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء ) گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشاف ، حکومتی پالیسیوں سے نالاں کسانوں کی جانب سے گندم کی کاشت میں کمی کے باعث گندم کی پیداوار بھی کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال اختتام کے قریب ہے تاہم حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فصلوں کی پیداوار خاص کر گندم کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک کی بڑی فصلوں کی پیداوار 13.4 فیصد کمی ہوئی۔ ان میں گندم کی فصل کی پیداوار 8.9 فیصد کم ہوئی۔ گندم کی پیداوار 29...
    اسسٹنٹ کمشنر حمزہ انجم، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ سٹی احسام کاکڑ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات اور گرانفروشی میں ملوث 45 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 45 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن (ر) حمزہ انجم کی قیادت میں نواں کلی میں انسداد تجاوزات آپریشن کی گئی، جس پر 33 دکاندار گرفتار کر لیے گئے۔ جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے چشمہ اچوزئی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 4 دکاندار گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ اسپیشل...
    دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے گاؤں ہرمز میں ایک گھر پر بم حملے میں 4 بچے جاں بحق اور خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بم حملے میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر ورثا کا میتیں رکھ کر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے گاؤں ہرمز میں ایک گھر پر بم حملے میں 4 بچے جاں بحق اور خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مئی 2025ء) رواں سال ہمسایہ ممالک سے 7 لاکھ 80 ہزار پناہ گزین افغانستان میں واپس آئے ہیں جن میں 3 لاکھ 51 ہزار کو ان کے میزبان ممالک نے بیدخل کیا۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ ان لوگوں کی مدد کے لیے 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے جن میں سے اب تک 25 فیصد وسائل ہی مہیا ہو پائے ہیں۔افغانستان میں پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے نمائندے عرفات جمال نے بتایا ہے کہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان اور افغانستان سے 30 لاکھ سے زیادہ افغانوں نے وطن واپسی اختیار کی ہے جبکہ ان کا ملک انہیں سنبھالنے...
    گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کے احاطے اور اردگرد سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ایجنٹ گرفتار کرلئے۔ گرفتار ایجنٹ شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محسن شہزاد ، سجاد علی، محمد علی ، محمد افضال ، حافظ اسامہ اختر، مہر علی حسن، محمد عمران صدیقی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں فیصل مشتاق، بابر اکرم، محمد اقبال، محمد طارق ، عبداللہ سعید ، محمد اسد بھٹی...
    غزہ: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی ہے جہاں رات گئے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصّل نے بتایا کہ رات 1 بجے سے اب تک 44 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ شہر میں ایک اسکول پر حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا۔ مرکزی علاقے دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔  اسی طرح نصیرات کیمپ...
    — فائل فوٹو  پشاور کے علاقے خٹکو پل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے نوشہرہ اور ملحقہ اضلاع میں چاپے مارے جا رہے ہیں۔ پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل، مقدمہ درجپولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی بہن کی پراسرار موت کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی قبرکشائی سے متعلق آج پولیس حکام کا اجلاس ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو...
    مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک عام و معتدل حکومت ''عام شہریوں'' کیخلاف جنگ نہیں لڑتی اور نہ ہی ''تفریح ​​کیلئے'' بچوں کا قتل عام کرتی ہے! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے غاصب صیہونیوں کو سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، تمام عالمی اقوام کے درمیان ایک ''دھتکاری ہوئی'' اور ''تنہائی کا شکار'' ریاست بننے کی جانب بڑھ رہا ہے!! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، یائر گولن نے غزہ میں غاصب صیہونی رژيم کے ہاتھوں بچوں کے وسیع قتل عام کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام و معتدل...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے آرمی چیف کو بوسہ دیا، ان سے پیار کا اظہار کیا ہے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ پوری قوم کی طرف سے پیار دکھایا ہے اور ان کو بتایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالتو کتے بھونک رہے ہوں تو عقلمندی یہی ہے کہ آپ سیدے چلتے رہیں ان کتوں کو اگنور کریں اور انہیں بھونکنے دیں،...
    لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں وزراء کی غیر حاضری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا اور اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزراء کے ناموں کی فہرست شامل کی جائے گی تاکہ بزنس کے دوران متعلقہ وزیر کی حاضری اور جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی کے ایجنڈے میں ہر تحریک التواء کار کے سامنے اُس وزیر کا نام درج کیا جائے گا جو اس کا جواب دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ ایجنڈے میں تحریک التوا کا نمبر، محرک کا نام اور متعلقہ وزیر کی نشاندہی واضح طور پر کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ وزراء ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
    امریکی صدارتی محل کی ترجمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی "امریکہ کیلئے ریڈ لائن" اور ایک ایسا مسئلہ کہ جسے ایرانی حکام جاری رکھنے پر مصر ہیں! اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، تہران کی جانب سے یورینیم افزودگی کو روکنے کے لئے "پوری طرح سے پرعزم" ہے۔ ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں، کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہم اس "سرخ لکیر" کے لئے 100 فیصد پرعزم ہیں جبکہ صدر کے خصوصی نمائندے، اسٹیو وٹکاف اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے بھی اس مسئلے کو واضح طور پر بیان کیا ہے؛ نہ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں ۔  وزیراعظم شہبازشریف شہرِ قائد میں  بحریہ کے ڈاکیارڈ کا دورہ کیا ہے۔  وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی ۔ 
    کراچی:  بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے برسر اکائونٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کرکے تاحکم ثانی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ٹرجسٹرار پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے بذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف...
    کل 20 مئی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے، اس سے قبل پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران تینوں ممالک کے درمیان 11 مئی کو مذاکرات ہوئے جس میں افغانستان کو چین کے اقتصادی راہداری کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصّہ بنانے کی بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے اسلام آباد اور بیجنگ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ متصل اپنی سرحد کو محفوظ بنائے گا اور افغانستان میں بھارت کے اثرورسوخ کو محدود کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق کل 20 مئی کو...
    سٹی 42:ؒ پاکستان میں گلیشیئرز کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا گلگت بلتستان اور  خیبرپختونخواہ میں 13ہزار 32 گلیشیئرز ہیں سندھ طاس میں 26ہزار مربع کلومیٹر گلیشیئرز ہیں،وفاقی وزیر نے  قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گلیشیئرز ہمالیہ،قراقرم اور کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں موجود ہیں،عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں ،برفانی تودے پگھلنے سے 3ہزار 44جھیلیں بنی ہیں،33جھیلیں انتہائی غیر مستحکم ہیں جس سے 7 اعشاریہ ایک ملین لوگوں کو شدید خطرہ ہے، پاکستان 75گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے واقعات سے گزر چکا ہے۔  اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محکموں میں کرپشن جاری ہے اور میرے ہوتے ہوئے کرپشن ہونا افسوسناک ہے، اس کے خاتمے کیلیے جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت چھ گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام پیش کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 12- اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی جبکہ باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام،انسداد تجاوازت بیوٹی فیکیشن سے متعلق اجلاس کل (20مئی) دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی جبکہ اس اہم بیٹھک میں ڈسٹرکٹ میں بیوٹی فیکیشن اور انسداد...
    وزیراعظم اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور اور ویمن گارڈز کی تربیت کو دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا قمر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور (NCC) اور ویمن گارڈز کی تربیت دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عذرا قمر نے تجویز دی کہ فوجی تربیت حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 20 اضافی نمبر بھی دیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ‏تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تردید کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کسی قسم کی کوئی ہدایات دی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہے۔ تاہم انہوں نے ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ عدم اعتماد کا آپشن سیاسی جماعتوں کے پاس آئینی طور...
    راولپنڈی: ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی معاملات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی ایک پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اسی دوران محمد عاقب علی نامی مسافر ایئرپورٹ پہنچا۔ مسافر نے اپنے سامان کے ساتھ ایک موٹرسائیکل کا انجن بھی بطور پارسل شامل کر رکھا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے معمول کی اسکیننگ کے دوران انجن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی تلاشی لی۔...
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی کراچی کا دورہ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا دورہ کامرہ ایئر بیس، آپریشنل تیاریوں و جنگی صلاحیتوں پر بریفنگ وزیراعظم دورہ کراچی میں معرکہ حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے pic.twitter.com/6Pb3poD9Wk — WE...