اسرائیل بدمست ہاتھی‘ روکنا ہو گا، پاکستان میں حماس کا دفتر ضروری: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کا خطبہ حج الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکہ نے ہیرو شیما، ناگا ساکاکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں صحافی اور ہیومن رائٹس ورکرز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ بات سمجھ لی جائے کہ حماس کو مائنس کر کے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکے بغیر حقیقی اور پائیدار امن کبھی قائم نہیں ہو سکتا، اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے اسے روکنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بھی حماس کو اپنی سر زمین پر قبضہ کرنے والے اسرائیل کے خلاف ہتھیار اْٹھا کر جد و جہد کرنے کی اجازت ہے، پاکستان میں حماس کا دفتر ہونا چاہیئے۔ 4 اکتوبر کو لاہور اور 5اکتوبر کو کراچی میں ’’غزہ ملین مارچ‘‘ ہوں گے اور 7 اکتوبر کو عالمی یوم احتجاج کے موقع پر پورے ملک میں ایک گھنٹے تک سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔ ہماری وکلاء برادری سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی 7 اکتوبر کو کورٹ سے باہر نکل کر پْر زور احتجاج کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں سیمینار بعنوان ’’خطبہ حج الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل، محمد عربی‘‘ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ نے الیکشن کمشن اور الیکشن ٹربیونل کی تشکیل نو کر دی۔ اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔ شوریٰ کے اراکین کی رائے کے مطابق راشد نسیم الیکشن کمشن کے صدر جبکہ ڈاکٹر عطاء الرحمن، انجینئر اخلاق احمد، ذکر اللہ مجاہد اور بلال قدرت بٹ الیکشن کمشن کے ارکان ہونگے۔ سید شاہد ہاشمی الیکشن ٹربیونل کے صدر اور نصراللہ رندھاوا، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سیف الدین ایڈووکیٹ اور محمد اویس قاسم تلہ الیکشن ٹربیونل کے ارکان ہونگے۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ہر دو اداروں کے ذمہ داران دستور کے مطابق بطریق احسن اپنی ذمہ داریاں ادا کرینگے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، صدر مملکت مستثنیٰ کیوں؟ حافظ نعیم الرحمن
خلفائے راشدین بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، صدر مملکت مستثنیٰ کیوں؟ حافظ نعیم الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور بار ایسوسی ایشن ایوان عدل میں تشریف لائے جہاں سندھ سیکرٹری اطلاعات ساجد ناموس بھی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر وکلا نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ ہم انشااللہ آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ملاقاتیں ہوئیں اس وقت بھی ہمارا موقف واضح تھا۔ ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کرکے چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم صاحب لیکر آئیں گے۔
جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت حکومت کی ہے۔ پہلے جوڈیشل کمیشن میں ججز کی اکثریت تھی۔ جب آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالی کی ہے۔ یہ 27ویں ترمیم آئین اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ کسی شخص کو استشنی نہیں دیا جاسکتا۔ تمام خلفائے راشدین عدالتوں میں پیش ہوتے تھے۔ آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر علامتی دھرنا، پولیس سے تلخ کلامی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر علامتی دھرنا، پولیس سے تلخ کلامی خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا اندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے، دہشتگردوں کو نہ روکا تو بندوبست کرینگے، وزیرداخلہ افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم