2025-04-25@07:00:49 GMT
تلاش کی گنتی: 122

«تک کے ملازمین»:

    معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر پاگل پن سوار ہے، ہمیں آئندہ دو تین دن تک بھارت کی جانب سے کسی بھی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے  وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام کے مقام پر سیاحوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ 24 گھنٹے کے اندر ہی انڈیا کو پتہ چل گیا کہ پاکستان سے ایک عادل نامی شخص آیا ہے جس نے یہ دہشتگردی کی۔ کیا ایک دہشتگرد اتنی ناقص حکمت عملی کے تحت آتا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر ہی سب کو پتہ چل جائے کہ وہ کون ہے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مہلک دہشت گردی کے حملے کے بعد سفارتی خرابی کو تیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر حکومت پاکستان کا سرکاری اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔ یہ اقدام دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کے درمیان نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد کے ساتھ سفارتی تعلقات کو باضابطہ طور پر گھٹانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ پہلگام حملہ، جس میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی۔ X کے آفیشل ہیلپ سینٹر کے مطابق، پلیٹ فارم حکومتوں کے قانونی مطالبات کی بنیاد پر اکاؤنٹس یا مواد تک رسائی کو محدود کر سکتا ہے۔...
    — فاائل فوٹو پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔اپریل کے اختتام تک درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔  لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے۔چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی...
    جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ عوام ضروری سیاسی اصلاحات اور شیخ حسینہ واجد کے ٹرائل تک ہم انتخابات کو قبول نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل ضروری ہے کہ ضروری سیاسی اصلاحات ہوں اور شیخ حسینہ واجد کا ٹرائل بھی کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے تحفظات سامنے آگئے انہوں نے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس سے مطالبہ کیاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ باہمی احترام، مساوات اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے پر بھی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) امریکی سفارتخانے کے وفد نے بدھ کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ‘ وفد میں مائیکل پیٹرک کے علاوہ دو خواتین بھی شامل تھیں۔ امریکی سفارتخانے کے وفد کو جیل میں قید امریکی نژاد ظاہر ذاکر تک قونصلر رسائی دی گئی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں وفد کی قیدی سے ملاقات کرائی گئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد صرف امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور اس کو قانونی مدد فراہم کرنا تھا۔ Post Views: 1
    جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی اے سی ثنء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کل چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پراجیکٹ 36 ارب میں کیوں ہوا؟ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کمیٹی رکن ثنا اللہ مستی خیل کے گھر سے بجلی کے میٹر اتارے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک کمیٹی اجلاس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔ جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی اے سی ثنء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کل چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پراجیکٹ 36 ارب میں...
    محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے محکمے نے کہا کہ  گرمی کی جاری  لہر کے زیر اثردن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری  زیادہ ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور جامشورو...
    مستونگ میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ بلوچستان قوم کے بعد، بیس سالوں تک ہزارہ قوم دہشتگردی کا شکار رہی۔ جب تک ہم اکھٹے ہوکر جدوجہد نہیں کرتے، بلوچستان کے عوام کا استحصال کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا ماضی میں استحصال کیا گیا، جو ابھی تک جاری ہے۔ صوبے میں بلوچ اور ہزارہ قوم کا قتل عام کیا گیا۔ ہمیں مل کر مظلوموں کی تحریک کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ہمارے اوپر پر ایسے لوگوں کو مسلط...
    جس طرح ہر علاقے کی اپنی سوغات یا پہچان ہوتی ہے، ایسے ہی قدرتی حسن سے مالا مال مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں کا چپلی کباب بھی مشہور ہے، جس کا ذائقہ ملک کے دور دراز علاقوں سے لوگوں کو حسین وادی میں کھینچ لاتا ہے۔ یوں تو چپلی کباب پاکستان بھر میں بنتا ہے لیکن اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مشہور اچھڑیاں کا چپلی کباب کھانے میں جتنا لذیذ ہے اتنا ہی یہ سادگی سے بنایا جاتا ہے، اس چپلی کباب میں گوشت کی مقدار زیادہ جبکہ مصالحے کم ہوتے ہیں اور اسے بڑے گوشت کی چربی میں بنایا جاتا ہے، اچھڑیاں کے بازار میں چپلی کباب کے کئی ڈھابے ہیں اور ہر ایک کا ذائقہ دوسرے سے مختلف...
    قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث 14اپریل تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آج پھر نہ ہوسکی، جس کے باعث اجلاس پیر (14اپریل)تک ملتوی کردیا گیا، حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، اسپیکر ایاز صادق نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور نہروں کے معاملے زیر بحث ہیں، اپوزیشن کارروائی چلنے نہیں دیتی تو ایوان میں بحث کیسے ہو۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ چیف جسٹسز اختیارات سے متعلق کیس کے دوران وکیل نے دلائل میں کہا کہ چیف جسٹسز نے ملازمین کو ایک کروڑ تک انکریمنٹ دیا۔ سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ چیف جسٹسز اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ہائیکورٹ کا جواب جمع ہو چکا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک ہائیکورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا۔ درخواست گزار کے وکیل میاں داؤد نے کہا کہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک کروڑ روپے تک کا انکریمنٹ دیا۔ ایک ملازم ایسے بھی ہیں جن کےانکریمنٹ لگ لگ کر ان کی مراعات جج کے برابر ہوچکیں۔...
    ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر 14 اپریل 2025 سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دیتے۔ اسپیکر ایاز صادق نے گنتی شروع کروائی مگر کورم پورا نہ نکلا جس کے باعث اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ دینا پڑا۔ اپوزیشن رکن حامد رضا نے کہا کہ آج فلسطین کے مسئلے پر بات ہونا تھی، انہوں نے اپنی ہی جماعت کے رکن کو کورم کی نشاندہی سے...
    سانتو ڈومنگو: ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت میں واقع مشہور نائٹ کلب جیٹ سیٹ میں چھت گرنے سے کم از کم 221 افراد جاں بحق ہو گئے، یہ حادثہ ملک کی حالیہ تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ معروف مرینگے گلوکار روبی پیریز اس وقت اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے جب اچانک چھت گر گئی، وہ بھی اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیم کے سربراہ خوان مانوئل مینڈیز نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 189 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں دو دن تک جاری رہیں جن...
    فوٹو: فائل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے سے ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے اسمبلی کا وقت محدود کریں، طالب علموں کو گرمی سے بچاؤ کی ہدایات جاری کریں۔ سال 2024 پنجاب کا گرم ترین سال رہامحکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 2024...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات ہونے تک اڈیالہ جیل کے باہر ہی بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا عمران خان کو لے ڈوبا، گالم گلوچ بریگیڈ سے خود پی ٹی آئی بھی محفوظ نہیں، رانا ثنااللہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ جیل نہیں جانے دیں گے، سوال ہے کہ کیوں نہیں جانے دے رہے؟ انہوں نے کہاکہ 2، 3 ہفتوں سے عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی اور آج بھی پولیس کی نفری کھڑی کردی گئی ہے۔ علیمہ خان نے کہاکہ ایسی صورت میں ہم پریشان نہ ہوں تو کیا کریں؟...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی  منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت  منظورکرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 26نومبر احتجاج کیس میں  درج مقدمے میں شہریار آفریدی  کی اے ٹی سی اسلام آباد میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،عدالت نے 29اپریل تک شہریار آفریدی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی۔ مزید :
    سٹی 42 : قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  کےاجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے15 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 15ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود  سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا  قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی...
    ملک میں سست انٹرنیٹ کا معاملہ پھر قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سست انٹرنیٹ کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے .وزیر آئی ٹی کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ پہلے سے تیز ہوا ہے.اگر انٹر نیٹ کی تیزی کا یہ حال ہے تو سست روی کا کیاحال ہوگا؟اس موقع پر  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی کہا کہ انٹرنیٹ کا دن بدن مزید برا حال ہورہا ہے ،جب تک تسلی بخش جواب نہیں آئے گا یہ سوال بار بار آتا رہے گا۔وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اس معاملے پر اظہار خیال...
    اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے مستقل نمائندوں کی کونسل کا اجلاس 12 سے 14 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں شرکت کے کے لیے ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے، اس دوران وہ صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔  ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او  تنظیم کے اقدامات کے حوالے سے اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں...
    مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو کچھ پارٹیوں کیطرف سے دی گئی حمایت نے انکے نام نہاد سیکولر چہرہ پوری طرح سے بے نقاب کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے آج کہا کہ وہ تمام مذاہب، برادریوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرے گا۔ بورڈ نے کہا کہ یہ احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس قانون کو مکمل طور پر منسوخ نہیں کیا جاتا۔ پارلیمنٹ میں وقف بل کی حمایت کرنے پر این ڈی اے میں شامل پارٹیوں جے ڈی یو، ٹی ڈی پی اور ایل جے پی (رام ولاس)...
    پاکستان 4 سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔ نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک چار سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا...
    ---فائل فوٹو  راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے گیٹ 5 پر تعینات جیل کے عملے اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر 2 مرتبہ تکرار ہوئی ہے۔جیل حکام نے اعظم سواتی، نادیہ خٹک اور وکیل مبشر اعوان کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک اور مبشر اعوان اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے جبکہ سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی، فیصل ملک اور شعیب شاہین کو تاحال اجازت نہیں ملی۔ اڈیالہ جیل: بابر اعوان کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازعاڈیالہ جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کی آسانیوں کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے طلبہ کے لیے مزید آسانی دے دی گئی ہے جس کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںمیٹرک سے پی جی ڈی پروگرامز کے داخلوں میں 10اپریل تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ طلبہ بغیر کسی پریشانی کے کے آسانی سے اپنا داخلہ بھجوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحد زیور ہے جسے زوال نہیں آتا اور جدت کے تضاضے تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ۔...
    فوٹو فائل مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے عدالت سے بٹ کوائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک رسائی مانگ لی۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا، جس کی عدالت نے اجازت دے دی۔ بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا، ملزم ارمغانتفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کردیں، عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عدالت ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے اکاؤنٹ...
    KULU, HIMACHAL PRADESH, INDIA: بھارت کے کثیرالثقافتی معاشرے میں شادی پر مختلف قسم کے رواج اور روایات آج بھی پائے جاتے ہیں، یہ رواج اور رسوم مذہب، علاقے، کمیونٹی اور دیگر حوالوں سے مختلف ہوتے ہیں، کہیں سادہ رواج ہیں تو کہیں پیچیدہ اور کہیں فحاشی کا عنصر غالب نظر آتا ہے۔ بھارت کے معاشرے میں شادی پر کئی عجیب و غریب رواج بھی ہیں اور اسی طرح کا ایک رواج ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں میں بھی پائی جاتی ہے جہاں دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک کپڑے نہیں پہنتی ہے۔ ہماچل پردیش کی وادی مانی کاران کے گاؤں پینی میں یہ رواج ہے کہ دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک برہنہ رہتی ہے اور...
    عید کی آمد آمد ہے اور آرڈرز کی بہتات کے باعث اب درزی نئے آرڈر نہیں لے رہے ہیں۔ کراچی کے علاقے سلطان آباد کے ایک درزی کو اب تک 900 سوٹ کی سلائی کے آرڈر مل چکے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کے وہ 27ویں رمضان تک تمام سوٹ تیار کر لیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران آرڈر مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شوڈنگ کے توڑ کے طور پر وہ جنریٹر استعمال کر رہے ہیں لیکن اس سے لاکھوں روپوں کا نقصان ہو جاتا ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ ...
    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے وزیراعظم نے اہم شعبوں میں...
    مشیر اطلاعات کے پی نے ایک بیان مین کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھا دیے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان مین کہا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ مشیر اطلاعات کے پی حکومت کا کہنا تھا پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم...
    واشنگٹن: ناسا کے خلا باز بُچ ولمور اور سُنی ولیمز نو ماہ کے طویل خلائی مشن کے بعد منگل کے روز کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آ گئے۔ یہ دونوں خلا باز SpaceX Crew Dragon کیپسول کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب پانی میں نرم لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ مشن اصل میں بوئنگ اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کے ذریعے آٹھ روزہ تجرباتی سفر کے طور پر شروع کیا گیا تھا، لیکن خلائی جہاز کے تکنیکی مسائل کے باعث ان کی واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی، جس کے بعد انہیں ناسا کے باقاعدہ کریو روٹیشن کا حصہ بنا دیا گیا۔ خلانوردوں نے 286 دن خلا میں گزارے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار+نمائندہ خصوصی) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے بند کمرا اجلاس سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن گئی ہے، ہم نے یہاں بیٹھ کر اس ناسور کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، ہم نے ملک کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کو ہر صورت شکست...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں گورننس بہتر کرنے اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے، ہم کب تک ایک سوفٹ اسٹیٹ کی طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے، گورننس کے گیپس کو کب تک افواج پاکستان اور شہداء کے خون سے بھرتے رہیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، پائیدار استحکام کے لئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں...
    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پائیدار استحکام کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے، ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے، ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افوج پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں،کوئی تحریک نہیں اور...
    اپنے پیغام میں عالمی اسلامی بیداری فورم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں تمام مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس صریح ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، یمن کے بہادر عوام کو جان لینا چاہیے کہ فتح ان کی ہے اور مستقبل بلاشبہ مزاحمت اور مظلوموں کا ہے اور جارح دشمن کا انجام شکست اور ذلت کے سوا کچھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی بیداری کے عالمی فورم کے سکریٹری جنرل نے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے پیغام میں یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے وحشیانہ حملوں اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام استکبار اور صیہونیت کے خلاف جنگ میں صف اول پر ہیں اور اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ وقاقی وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، ایران نے پاکستان کی طرف گیس پائپ لائن اپنے ایک خاص علاقے تک...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہ ملک کی سلامتی سے بڑھ کر کوئی ایجنڈا، تحریک اور شخصیت نہیں ہے جب کہ پائیدار استحکام کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے۔  اسلام ٹائمز۔  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ہارڈ سٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے، ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواجِ پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری آرمی چیف کے بیان میں کہا گیا...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین اور افغان مہاجرین کے انخلا میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں اب صرف 15 روز باقی ہیں۔ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڈ لائن کے دوران انخلا کرنے والے کسی بھی غیر ملکی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے دی گئی مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی...
    ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کی جانب سے جاری ہڑتال کو 5 اپریل 2025ء تک توثیق دی ہے جبکہ ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار...
    جاوید شیخ ڈراما اور فلم میں یکساں مقبولیت رکھنے والے ورسٹائل اداکار ہیں جنھوں نے بھارت جاکر بھی فلموں میں کام بھی کیا۔ بالی ووڈ میں جاوید شیخ کا استقبال پُرتپاک انداز میں کیا گیا تھا تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن پر اداکار نے لب کشائی کردی۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا لیکن عمران ہاشمی نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔ جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ جب ڈائریکٹر...
    جاوید شیخ ڈراما اور فلم میں یکساں مقبولیت رکھنے والے ورسٹائل اداکار ہیں جنھوں نے بھارت جاکر بھی فلموں میں کام بھی کیا۔  بالی ووڈ میں جاوید شیخ کا استقبال پُرتپاک انداز میں کیا گیا تھا تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن پر اداکار نے لب کشائی کردی۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم جنت کی شوٹنگ میں ان کا تعارف عمران ہاشمی سے کرایا گیا لیکن عمران ہاشمی نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد عمران ہاشمی کے ساتھ تقریباً دو ہفتے تک بات چیت نہیں ہوئی اور دونوں کے درمیان سرد مہری رہی تھی۔ جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ جب ڈائریکٹر نے کہا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ ریہرسل کرنا ہے تو میں...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کیلئے اپنی ذمے داریوں پر عمل کرے گی اور بعض ممالک کی مہم جوئی و ماحول سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے حکومتی وفد کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کا اعلیٰ ایرانی حکام کے لئے لکھا گیا خط ابھی تک ہم تک نہیں پہنچا۔ تاہم یہ خط جلد ہی کسی عرب ملک کے ایلچی کے ذریعے ہمیں تہران پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے ایران کی یورینیم افزودگی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں...
     اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی سے لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز پی اے 402، کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 208، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور 123، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اور 302، کراچی سے سوئی پی آئی اے کی پرواز پی کے 156 منسوخ ہو گئی...
     اسلام آباد (وقائع نگار+خبرنگار )قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور کے وصال کے باعث دعا اور تعزیتی کلمات کے بعد آ ج تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ منگل کو ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے 21مارچ تک چلنے والے اجلاس کے لیے پینل آف چیئر پرسن کے لیے عبد القادر پٹیل، سیدہ شہلا رضا، علی زاہد، شیر ارباب اور جاوید حنیف کا نام نامزد کیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل سپیکر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور، مو لانا عبد الحق سمیت دیگر فوت شدگان...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا  ہےکہ سیکیورٹی فورسز بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کا سدِباب کر رہی ہیں۔  دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔  "جنگ " کے مطابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بروقت کارروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گردوں کو پسپا کر رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جلد کامیاب ہوگا، بزدل دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔  بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ بلوچ...
    فائل فوٹو۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے مدھوبالا اور ملکہ (ہتھنیوں) کی صحت اور علاج کی نگرانی کےلیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی ہے۔دونوں ہتھنی مائیکو بیکٹیریئم ٹی بی کمپلیکس سے متاثر پائی گئی ہیں، کمیٹی میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرینِ حیوانات شامل ہیں۔ جن کا تعلق سری لنکا، تھائی لینڈ، جرمنی اور جانوروں کی فلاحی تنظیم فور پاوز سے ہے۔کمیٹی کے اہداف میں ہتھنیوں کی صحت کی نگرانی، علاج کے طریقہ کار کو یقینی بنانا اور دیکھ بھال کے اصولوں پر عملدرآمد شامل ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آر سی راجاپکسا جبکہ ڈاکٹر عامر خلیل شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔ ہتھنیوں کی صحت بہتر رکھنے کےلیے جدید علاج اور خصوصی نگہداشت کے اصول اپنانے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار...
    بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی ایک پرواز جو شکاگو سے دہلی جا رہی تھی، فلائٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس شکاگو کے ہوائی اڈے لینڈ کرنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ طیارے کے باتھ روم گندگی بھرنے سے بند ہو گئے تھے۔ طیارے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں مسافروں کو عملے کے ساتھ بحث کرتے دیکھا گیا۔ صارفین کی جانب اس ویڈیو پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایئر انڈیا میں سفر نہ کریں۔ https://Twitter.com/Blackprince1849/status/1899160849581023553 اس واقعے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جہاز کے 12 میں سے 8 باتھ روم ’غیر فعال‘ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے پرواز کو شکاگو...
    قومی ایئرلائن کی پرواز کو تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل 2 مرتبہ رن وے سے واپس لے لیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والی پرواز تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل دو مرتبہ رن وے سے واپس آئی، طیارے میں فلائٹ کنٹرول اسٹیٹس میسج کی خرابی سامنے آئی، خرابی کی بنا پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو ریمپ پر واپس موڑ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ ٹیم مسئلے کو حل کرنے کےلیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔ تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار پرواز کی اب رات ڈیڑھ بجے...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ایک طبی تحقیق میں خون کی شریانیں بنانے والے خلیوں کے ساتھ انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کی پیوند کاری سے ذیابیطس ٹائپ ون کا کامیابی سے علاج کرلیا گیا ہے۔ اس نئے علاج کے لیے مزید جانچ کی ضرورت ہے۔ کامیابی کی صورت میں لاعلاج حالت کا علاج ممکن ہوسکتاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبلبے کے اسلیٹس واحد انسانی ٹشو ہیں جو خون میں گلوکوز کی بلند سطح کے جواب میں انسولین تیار کرتے ہیں۔ ذیابیطس ٹائپ ون میں مدافعتی نظام ان جزائر پر حملہ کرتا ہے اور آہستہ آہستہ انہیں تباہ کر دیتا ہے۔ اس سے انسولین کی کمی ہوتی ہے۔ اب لبلبے کے اسلیٹس کی پیوند کاری کے حوالے سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈٰی بی) کا58واں سالانہ اجلاس 4 سے 7 مئی 2025 تک اٹلی کے شہرمیلان میں منعقد ہوگا۔ اٹلی پہلی بارایشیائی ترقیاتی بینک کے اجلاس کی میزبانی کررہاہے جبکہ یورپ میں تقریباً ایک دہائی کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا سالانہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس کاموضوع ''تجربات کے اشتراک سیکل کی تعمیر'' رکھا گیا ہے۔اجلاس میں رکن ممالک کے عہدیدار ایشیا اوربحرالکاہل کے خطہ میں ترقیاتی مسائل اور چیلنجز پر غور کریں گے ۔(جاری ہے) اجلاس میں عمومی طورپر وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنرز، اعلیٰ حکومتی اہلکار، نجی شعبہ و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمایندگان کے علاوہ ہزاروں افراد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا، وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن کا سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کا تیار ڈرافٹ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ ریونیو شارٹ فال ختم کرنے کیلئے منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے سپر ٹیکس سے 157 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں، پلان کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے...
    بیجنگ :14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین جیانگ زوجون نے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کے بعد سے جاری تجاویز کے امور کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ۔ سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے اب تک مجموعی طور پر 6019 تجاویز پیش کی جا چکی ہیں جن میں سے 5091 کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور ان پر پیش رفت ہوئی ہے۔مجموعی طور پر ننانوے فیصد تجاویز...
    اسلام آباد: ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ چین کے شہر ارمچی سے پاکستان میں اسلام آباد تک پہلے آل کارگو روٹ کا باضابطہ آپریشن ہے، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار لاجسٹکس چینل کو مزید ہموار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ روٹ ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازیں انجام دے گا ، جس میں زیادہ سے زیادہ 26 ٹن کی یک طرفہ کارگو گنجائش ہے ، جو بنیادی طور پر سرحد...
    چین،14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے لے کر اب تک 99.9 فیصد تجاویز پر پیش رفت ہوئی ہے، رپور ٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین جیانگ زوجون نے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کے بعد سے جاری تجاویز کے امور کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ۔ سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے...
    صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنے تک خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔ صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری...
    خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے شفاف ٹرائل تک اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر بلانے کی تجویزدیدی، خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت اوربالخصوص بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے۔ دو ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مینا خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت ملنے تک بھی اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے پر زوربھی دیا۔ انہوں نے...
      پی ٹی آئی اوراس کی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے ، دو ہفتوں سے چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہمارا لیڈرکبھی مفاہمت نہیں کرے گا میری تجویز ہے کہ اب آخری آپشن کے طور پر ہمیں یہ اسمبلی اڈیالا جیل کے باہر بیٹھا کرسیشن کا انعقاد کرناچاہئے ،وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا اسمبلی میں اظہار خیال تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کاسلسلہ بحال کرنے تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی...
    ۔ ناظم تعلیمات بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شدید موسمی حالات کے پیش نظر بالائی سرحدی علاقوں کے سکولوں کو 8 مارچ 2025ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے بالائی سرحدی علاقوں میں سرکاری سکولوں کو 8 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ناظم تعلیمات بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شدید موسمی حالات کے پیش نظر بالائی سرحدی علاقوں کے سکولوں کو 8 مارچ 2025ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان خصوصاً بلتستان ریجن میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم خراب ہے اور وقفے وقفے سے برفباری اور بارش ہو رہی ہے۔ آج صبح سے بلتستان کے چاروں اضلاع میں برفباری...
    عمران خان کے شفاف ٹرائل تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کاسلسلہ بحال کرنے تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشری بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم ہے کہ عمران خان کیساتھ ذاتی معالج مل سکتاہے...
    —فائل فوٹو پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آج شام تک بلوچستان کے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق چمن، قلعہ عبدللّٰہ، جنگل پیر علیزئی، گلستان، سرانان، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پرانا چمن میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ان علاقوں کے علاوہ زیارت، کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کنجوغی میں برف باری ہوئی ہے، کان مہتر زئی میں  برفباری سے نیشنل ہائی وے این 50 کوئٹہ ژوب شاہراہ آمد و رفت کے لیے جزوی متاثر ہوئی ہے۔ شمالی بلوچستان میں موسم سردوادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ چمن میں تیز طوفانی ہوائیں چلنے سے...
    ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 28 فروری کو اسلام آباد سے جاری موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق ضلع سکردو کے مختلف علاقوں میں دو مارچ سے چار مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے مختلف علاقوں میں 2 مارچ سے 4 مارچ تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 28 فروری کو اسلام آباد سے جاری موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق ضلع سکردو کے مختلف علاقوں میں دو مارچ سے چار مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا...
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیوی طیاروں کی لینڈنگ ممکن بنانے کے لیے جاری تعمیراتی کام رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر 600 سیٹر ایئر بس کی لینڈنگ ممکن ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے، ایئرپورٹ پر سب سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے ’07 ایل‘ رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ بینظیر بھٹو سے موسوم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ایئرپورٹ حکام کے مطابق نئے زیر تعمیر جدید رن وے کو رواں سال 2025 کے آخر تک...
    ماضی کی ناانصافیوں کے بارے میں سچائی کو ظاہر کرنے کی غرض سے جماعت اسلامی نے 10 جنوری 1972 سے اب تک کے تاریخی واقعات پر ایک وائٹ پیپر شائع کرنے کے لیے بنگلہ دیش اور اقوام متحدہ کے درمیان مشترکہ اقدام پر زور دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں کوئی اکثریت یا اقلیت نہیں ہے اور تمام شہری فخریہ طور پر بنگلہ دیش کے رہائشی ہونے کے باعث ایک ہی شناخت رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟ بدھ کو پنچ گڑھ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، رہنما جماعت اسلامی نے ہم آہنگی کی اہمیت...
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے خبردار کیا ہے کہ 2050 تک دنیا بھر میں چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات میں 68 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف بین الاقوامی ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی ) کی اور جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی خصوصی شاخ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2050 تک دنیا بھر میں چھاتی کے کینسر کے کیسز میں 38 فیصد اضافہ ہوگا جس سے اموات کی شرح 68 فی صد ہوجائے گی۔  نیچر میڈیسن’ میں شائع ہونے والے نتائج میں خبردار کیا گیا ہے...
    غیر ملکی ٹیم کی آمد و رفت کے باعث آج 08 بجے سے 10 بجے دن تک سری نگر ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلی رہے گی۔ بی 17، بی 15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی...
    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہے کہ  پن بجلی کے خالص منافع کے دو ہزار ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اگر ہمارے حق کیلئے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ کہا ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے، فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ...
    کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) نے اپنے اعلیٰ افسران کی بونس رقم دوگنی کر کے تنخواہ 200 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ 3,600 ملازمین کی برطرفی کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ میٹا کی جانب سے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے اپنے ایگزیکٹو افسران کے بونس میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ نئے بونس سسٹم کے تحت، میٹا کے چیف فنانشل آفیسر سوسن لی، چیف پروڈکٹ آفیسر کرسٹوفر کاکس، چیف آپریٹنگ آفیسر خاویئر اولیوان، اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر اینڈریو بوسورتھ کو 200 فیصد تک اضافی رقم ملے گی، جو 2023 میں دیے گئے 75 فیصد بونس سے کہیں زیادہ ہے۔ میٹا نے بونس بڑھانے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے 2 گھنٹے تک ملاقات کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپوزيشن رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےلیے اپوزیشن قیادت کو مدعو کیا۔پی ٹی آئی کی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور پی ٹی آئی وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے 2 گھنٹے تک ملاقات کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےلیے اپوزیشن قیادت کو مدعو کیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور پی ٹی آئی وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، و زیراعلی مریم نوازپنجاب کے ہر فرد کی داد رسی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں، صوبے میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے،پنجاب میں انسداد دہشت گردی کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھر گھر جاکر کچرا اٹھایا جارہا ہے،خواتین کے تحفظ کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکے 15 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسائی برائے انصاف پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے...
    اپنے ایک ٹویٹ میں لبنان کے صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ صدر "جوزف عون" سے آج عرب ممالک کے سفیروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدارتی دفتر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ صدر "جوزف عون" سے آج عرب ممالک کے سفیروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لبنانی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ عرب ممالک بیروت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر اس بات کو دُہراتا ہوں کہ ہم لبنانی سرزمین دوسرے ممالک بالخصوص عرب ممالک پر جارحیت کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ جوزف عون نے اس امر کی...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص برادر عبدالرحیم خان نے یونیورسٹی آف میرپورخاص میں طلبہ کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عبدالرحیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی کلاسوں میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے مناسب کرسیاں تک موجود نہیں، جس سے تعلیمی ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر جلد از جلد نوٹس لیں اور طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ مزید برآں انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسوں کی تعداد میں...
    ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر عرب ممالک کا اجلاس 21 فروری تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز دوحہ (آئی پی ایس)عرب سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے منصوبے کے جواب میں عرب رہنماؤں کا طے شدہ سعودی اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، جس میں اب مزید 5 ممالک شرکت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض میں ہونے والا منی عرب اجلاس جمعرات سے جمعہ 21 فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے، بعد ازاں ایک عرب سفارتی ذرائع نے بھی نئی تاریخ کی تصدیق کی۔ اجلاس میں تین عرب ممالک کی شرکت متوقع تھی،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2025ء) لاہور والے رواں موسم سرما کے اب تک کے سب سے تگڑے بارشوں کے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں، بارشیں اور برفباری کا باعث بننے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، سیاحتی علاقوں میں برفباری بھی ہونے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی جس سے 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی سامنے آئی ہے،سرگودھا، میانوالی بھکر خوشاب حافظ آباد گجرانوالہ منڈی بہاوالدین...
    اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کا تعاون ٹیکنالوجی میں جدت کا باعث بنے گا اور دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو مختلف اداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا، اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی۔ ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے...
    سعید احمد:  پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔  گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کر لی گئی، گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15(اے) شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے اجازت دے دی، ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے۔ مجوزہ ترمیم میں سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہوں گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس موجود ڈیٹا کی آئی ڈیز، بانڈز کے نمبرز کو پرائیوٹ رکھا جائے گا۔ ڈیجیٹل فائلنگ کا...
    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں  بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر حکومت نے فائیو جی کے جلد آغاز کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے پر بحث ہوئی جہاں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی کئی وجوہات ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے، اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آجائے گی اور فائیو جی سروس بھی لانچ کر دی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی اتنی ناقص صورتحال ہے کہ کوئی...
    فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب  کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز  بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ فلپائن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی امریکی تنصیب کے معاملے پر، چین نے بارہا اس کے سنگین نقصان کی وضاحت  کرتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے. فلپائن میں امریکہ کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب نے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور دیگر ممالک کے جائز سلامتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فلپائن...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں  بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔   محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں ،دیر بالاولوئر،سوات ، شانگلہ ،بونیر ،کوہستان بٹگرام ،مانسہرہ، خیبر ، کرم کے اضلاع میں بارش  اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔  اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر ، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ گزشتہ روز چترال میں ایک انچ، مالم جبہ میں 2، کالام میں 17 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک،...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تکمیل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے مکمل ہو گی، 77برس گزر گئے، ملک کو ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کی پیروی کرنے والی حکومت اور حکمران نصیب نہیں ہوئے، پاکستان پر طاغوتی نظام کے محافظ مسلط ہو گئے۔وہ جامع مسجد منصورہ میں 44ویں سالانہ دورہ تفسیر القرآن کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبدالمالک، حافظ سیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل، معدنیات، جفاکش نوجوانوں کی دولت سے نوازا ہے، لیکن عوام ان نعمت...
    بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان کے نوتعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کا اپنا اسٹیڈیم ناقص انتطامات کسے سبب جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔بھارتی شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دوسری اننگز کے ساتویں اوور میں فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا۔ انگلینڈ کی جانب سے 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ ساتویں اوور میں کلاک ٹاور کے قریب لگی ایک فلڈ لائٹ بند ہوگئی، جس سے میدان میں روشنی کم ہوگئی اور کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ میں یہ مسئلہ پہلی بار شام سوا 6 بجے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلیاں اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کے چیلنجز سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ علاقائی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے متقاضی ہیں، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر اس حقیقت کو تسلیم کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں جو حکمرانی کو جدت سے جوڑتے ، سماجی انصاف کو یقینی بناتے اور منصفانہ معاشی ترقی کو فروغ دیتے ہیں،جنوب مشرقی ایشیا ء اپنی متنوع ثقافتوں، تاریخوں اور اقتصادی مواقع کے ساتھ ساتھ غربت، عدم مساوات، شہری ترقی، موسمیاتی تبدیلی، اور ٹیکنالوجی میں...
    کراچی میں صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے رہائشی عمارت کے مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، واقعے کے خلاف رہائشیوں نے احتجاج بھی کیا۔7 سالہ صارم کو نارتھ کراچی میں اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ صارم زیادتی قتل کیس: 9 افراد ایسے ہیں، جن پر زیادہ شک ہے، پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، جمعہ کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہائشی عمارت میں قائم مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔اس واقعے پر رہائشی عمارت کے مکینوں...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا تے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائم مقام صدر نے فتنہ الخوارج کے...
    ٹھل میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام کو ہر دور میں ایسے مدافعین ملے ہیں کہ جنہوں نے کفر و نفاق کے مقابلے میں دین خدا کے تحفظ اور بقاء کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آئمہ اہل البیت علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کے سبب آج دین اسلام زندہ اور تابندہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹھل میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن اور مسجد کمیٹی ٹھل کے زیر اہتمام جامع مسجد ٹھل میں منعقدہ جشن مدافعان اسلام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن مدافعان اسلام سے...