2025-11-03@15:57:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1268
«درج کرلیا گیا»:
پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہو ایئرپورٹ سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امرا جا رہی تھیں، رنگ روڈ پر آشیانہ انٹرچینج کے قریب 3 گاڑیاں وزیراعلیٰ کے روٹ پر آگئیں۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے تینوں مشکوک گاڑیاں راؤنڈ اپ کر کے چالان کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں رنگ روڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے روٹ پر مشکوک گاڑیاں آنے سے وزیراعلیٰ کے قافلے کو بریک لگانا پڑ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہو ایئرپورٹ سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امرا جا رہی تھیں، رنگ روڈ پر آشیانہ انٹرچینج کے قریب 3 گاڑیاں وزیراعلیٰ کے روٹ پر آگئیں۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس...
لاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے جن میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں بلند آواز میں شور شرابا کر رہا تھا اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ واقعے کے دوران اس نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا صحافیوں پر تشدد : صحافتی گروپ متحد، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان عاقب نعیم کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر تھانہ آئی نائن منتقل کردیا۔ اسلام آباد پولیس...
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔ ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔ میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے...
لیاقت بلوچ : فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کر لیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کی تقریب حلف برداری ہوئی، لیاقت بلوچ نے ضیاالدین انصاری سے امارت کا حلف لیا۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا...
فرانس میں 20 سالہ افغان شہری کو دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم پر دہشتگرد تنظیم میں شمولیت اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ ملزم کو گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی یونٹ کے مطابق گرفتار نوجوان واضح طور پر جہادی نظریات کا حامی تھا اور اس پر داعش خراسان گروپ سے رابطے کا شبہ ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ تحقیقی رپورٹ نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل موجودگی کی ایک بڑی تصدیق کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کو اُن عالمی شخصیات میں شمار کیا ہے جو کرپٹو، مصنوعی ذہانت اور مالیاتی سفارتکاری کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں ان کا نام 11 مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔“How a Billionaire Felon Boosted Trump’s Crypto” کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بلال بن ثاقب کا ذکر دنیا کی معروف شخصیات جیسے بائنانس کے بانی سی زیڈ، ٹرمپ فیملی اور نمایاں اماراتی سرمایہ کاروں کے ساتھ کیا گیا۔ انہیں بلاک چین دور کے ایک نئے طرز کے رہنما کے طور پر پیش...
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں پہلی مرتبہ پاکستان کا مؤقف تحریری طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان ثالثوں کو بلیک اینڈ وائٹ میں دکھا سکے گا کہ دراندازی کہاں سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ طالبان حکومت میں شامل ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کا اعلامیہ ثالثوں نے جاری کیا ہے، جو دونوں فریقین کے اتفاقِ رائے سے طے پایا۔ یہ پہلی بار ہے کہ افغانستان کے ساتھ معاملہ تحریری طور پر طے ہوا ہے۔ ان کے مطابق ایک میکنزم بنانے پر اتفاق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:۔ برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے شاہی خطابات واپس لے لیے ہیں اور انہیں ونڈسر کے محل سے بھی نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔بکنگھم پیلس کے مطابق یہ اقدام اینڈریو کے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے باعث اٹھایا گیا ہے، تاکہ شاہی خاندان کو اسکینڈل سے دور رکھا جا سکے۔ 65 سالہ شہزادہ اینڈریو، جو مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہیں، حالیہ برسوں میں ایپسٹین سے تعلقات اور اپنے رویے پر شدید دباﺅ میں رہے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں ان سے ڈیوک آف یارک کا خطاب بھی واپس لے لیا گیا تھا۔پیلس کے مطابق بادشاہ کے تازہ فیصلے کے بعد اب انہیں اینڈریو ماﺅنٹ بیٹن ونڈسر...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کے خلاف دائر کرپشن کے مقدمے کو واپس لے لیا ہے۔ گذشتہ روز ایف آئی اے نے الزام عائد کیا تھا کہ شبر زیدی نے اپنے دورِ صدارت میں تقریباً 16 ارب روپے کے غیر مجاز انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کیے۔ اس میں تین نجی بینک، دو سیمنٹ فیکٹریاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل تھیں، جو مبینہ طور پر شبر زیدی کی نجی آڈٹ اور کنسلٹنسی فرم کے کلائنٹس بھی تھیں، جس سے مفادات کے ٹکراؤ کے خدشات پیدا ہوئے تھے۔ تاہم جمعرات کو ایف آئی اے کراچی زون نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ ایف آئی...
سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں کراچی کی بندرگاہوں پر انفراسٹرکچرل سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ جدت کاری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ان اقدامات کی بدولت کارگو (سامان کی نقل و حمل) میں بہتری اور لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں بندرگاہی نظام میں مزید بہتری کے لیے جدید آئی ٹی اور انجینئرنگ حلقوں پر بھی غور کیا گیا۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ بندرگاہی آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور کم لاگت بنانے کے لیے اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ اجلاس...
پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ گرفتاری کی وجہ کیا ہے؟ یہ عمل صرف اور صرف صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ گلگت کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کارکن اور جیالے کی حیثیت سے مہدی جو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہیں تنہا...
لاہور: لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کے انکشاف پر ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل ریکٹ گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سینیئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لبرٹی خدمت مرکز ٹریفک سیکٹر میں رشوت ستانی کی معلومات پر کارروائی کی، مخبر خاص کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے اور وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق...
—فائل فوٹو لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔ وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو...
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے پاک افغان مذاکرات میں صوبہ بھی سٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پی کے کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پی کے سے تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، 22 آپریشنز اور 14 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہوئی۔ کولیٹرل ڈیمج کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق اس صوبے میں پامال نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)مواچھ گوٹھ میںپرانے ٹائروں کے ایک بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کوتیسرے درجے کی قرار دے کرشہر بھر سے امدادی گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ۔چیف فائر آفیسرہمایوں خان کے مطابق، اس وقت 12 سے 13 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، تاہم پانی کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ مذکورہ گودام 2 ایکڑ پر پھیلا ہواہے جس میں زیادہ تر پلاسٹک اور دیگر مٹیریل سے تیار شدہ سامان موجود تھا، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دینے لگے اور فضا میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ساتھ ہی متاثرہ...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ نقدی اور 80 لاکھ مالیت کا طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔ درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں نوشہرو فیروز میں چھاپے مارے ہیں۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا اور دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے...
ایف آئی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج کی گئی، جس میں شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور بھاری مالی بے ضابطگیوں کی منظوری دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے متن کے مطابق یہ رقم مختلف نجی کمپنیوں، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن، ڈی جی خان سیمنٹ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
گلبرگ ماڈل کالونی میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سالہ ورکشاپ ملازم کو آگ لگا دی جس کے باعث فیضان بری طرح جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوری طبی امداد کے لیے زخمی بچے فیضان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے فرار ہونے والے ملزم بابر کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ زخمی بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گلبرگ پولیس کے مطابق 12 سالہ فیضان ماڈل کالونی گلبرگ میں ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے، گاڑی کے کاربوریٹر میں موجود پیٹرول اس پر گر گیا جس سے...
عوام کی صحت سے کھیلنے والے شخص کو عبرتناک انجام کا سامنا۔ سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ یہ بھی پڑھیں:کیا برائلر چکن واقعی قوت مدافعت کم کرتا ہے؟ عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم جرمانہ ادا نہ کر سکا تو اسے مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کی تھی، جس نے ملزم کو مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اتھارٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملزم عوام کو بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کر کے منافع...
پشاور: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اسمبلی فلور پر پاک افغان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا تھا، صوبہ بھی اسٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ کوئی ملک کسی کا سگا نہیں ہوتا سب اپنے مفادات دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس وقت ایک اسٹیٹ مین کی ضرورت ہے جو پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پختونخوا کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بند...
لاہور: گلبرگ ماڈل کالونی میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سالہ ورکشاپ ملازم کو آگ لگا دی جس کے باعث فیضان بری طرح جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوری طبی امداد کے لیے زخمی بچے فیضان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے فرار ہونے والے ملزم بابر کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ زخمی بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گلبرگ پولیس کے مطابق 12 سالہ فیضان ماڈل کالونی گلبرگ میں ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے، گاڑی کے کاربوریٹر میں موجود پیٹرول اس پر گر...
جائزے کے دوران یہ بات بھی بات سامنے آئی کہ جائیداد کے انہدام اور انکو بند کئے جانے کے نوٹس بغیر کسی قانونی کارروائی کے جاری کئے گئے ہیں جبکہ بیشتر متاثرین کے پاس ملکیت کے درست دستاویزات اور ڈیجیٹل ثبوت موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے بریلی میں ہونے والی حالیہ یک طرفہ گرفتاریوں، انہدامی نوٹسوں اور دکانوں کے بند کئے جانے کے واقعات کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جماعت اسلامی ہند کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بریلی کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کی۔ وفد میں جماعت کے مرکزی ذمہ داران آئی کریم اللہ، ندیم خان، لئیق احمد، مغربی یو پی کے امیر حلقہ...
پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا ہے۔آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ان ہاس تبدیلی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی نے وزارت عظمی کے لیے چوہدری یاسین کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین کے نام کا اعلان بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے زرداری ہاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت بھی موجود تھی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پیپلز پارٹی میں وزارت عظمی کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ چوہدری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز...
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز اسلام آباد ایئر پورٹ کے کارگو ایریا کے قریب تیندوا نکل آیا، جس کے بعد وائلڈ لائف حکام کو طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ حکام نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی تیندوے کو دیکھا ہے، جس جگہ تیندوے کو دیکھا گیا وہ ضلع اٹک کی حدود بنتی ہے۔اٹک وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا سروے مکمل کرلیا ہے، تیندوا قریبی جنگل سے ایئرپورٹ ایریا کے قریب آیا تھا۔
سی سی ڈی کے انسپکٹر نے اہلکاروں کے ہمراہ شہری کو اغواء کرلیا۔ کاہنہ کے علاقہ سے شہری ولید کو اغواء کرکے اہل خانہ سے تاوان مانگا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کے انسپکٹر جاوید نے توصیف کانسٹیبل سمیت دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ولید کو گھر کے قریب سے اغواکیا، لاکھوں روپے تاوان لیکر شہری کو چھوڑ ا گیا۔ معاملے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: متنازعہ ٹوئٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری کے شوہر، وکیل ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے بعد انہیں کل پیش کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ عدالت سے نکلتے ہی انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ اس کیس کی پیش رفت میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن...
ہادی چھٹہ اور ایمان مزاری(فائل فوٹو)۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے ہادی چٹھہ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ انھوں نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے کل پیش کریں، ہادی علی چٹھہ کچھ دیر بعد کمرہ عدالت پہنچے۔ اس موقع پر جج افضل مجوکہ کا پیغام تھا کہ آرڈر کا اعلان ہوگیا ہے، اب آپ کل ہی...
جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں سیکیورٹی ایشوز کی بناء پر پاکستان ٹیم کے بھارت جانے سے انکار کے بعد عمان کو شامل کرلیا گیا۔ ایف آئی ایچ نے عمان کو میگا ایونٹ کا حصہ بنانے کی تصدیق کردی۔ Following Pakistan’s decision not to participate in the upcoming FIH Hockey Men’s Junior World Cup Tamil Nadu 2025, the Oman men’s junior team will now take the spot in the event, being held from 28 Nov - 10 Dec 2025. Read the full story here: https://t.co/ycCYovCWrv #JWC2025 pic.twitter.com/kMS4nQaZua — International Hockey Federation (@FIH_Hockey) October 29, 2025 جونئیر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے چنائی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلی بار مینز اور ویمنز مقابلوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مہم میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو گھیر کر بنے ہوئے ہوٹلوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر رات گئے تک کھلنے رہنے والے ہوٹلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسطی طٰہٰ سلیم نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی ہے کہ ضلع وسطی میں اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ڈاکٹر سارا خان نے پولیس اور ٹائون کے تعاون سے ڈاکخانہ اور لیاقت آباد نمبر چار پر ایسے چا ر ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی ہے جو ہوٹلوں کے باہر فٹ پاتھ اور سڑک پر کرسیاں اور ٹیبلز رکھ کر ہوٹلز چلارہے ہیں۔ چاروں ہوٹلز...
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب کراچی میں جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر کچھ جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔ریسکیو 1122کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے جامعہ کراچی کے قریب واقع خالی پلاٹ پر قائم جھگیوں میں آگ، 20 خاکستر، جانی نقصان نہیں ہوا جامعہ کراچی آگ بجھانے والی گاڑی نہ خرید سکی،منظور رقم خرچ نہ ہوئی ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ 12 فائر ٹینڈرز کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ آگ نے قریبی کچے مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا...
ذرائع کے مطابق دونوں سے سخت پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہیں خبرادر کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اجاگر کرنے اور بھارتی تسلط سے آزادی سے متعلق مواد اور ویڈیوز شیئر کرنے سے باز رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر سرینگر سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں خواجہ باغ، ملورہ اور نوگام گھر گھر چھاپوں کے دوران 17سالہ ہاشم مشہود لون اور 15سالہ محمد حاذق آہنگر کو گرفتار کیا۔دونوں...
پاکستان کی معروف اور کامیاب ترین اداکارہ ماہرہ خان جو دنیا بھر میں مقبولیت رکھتی ہیں، ان دنوں اپنی فلم نیلوفر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ تاہم، حال ہی میں ان کی بدلی ہوئی شکل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر مختلف کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں، جن میں آئی برو لفٹ، لپ فلرز اور بوٹوکس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی افواہوں کے بعد ماہرہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی لاہور سے واپس آئی ہوں اور سن رہی ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ...
پولیس کے مطابق چھٹی کے دن وہ 6 مقامی ساتھیوں کے ہمراہ اخروٹ خریدنے کیلئے تھور کے علاقے گبر گئے تھے، وہاں پہنچنے پر عسکریت پسندں نے انہیں روک لیا اور اغواء کر کے قریبی پہاڑی علاقے کی طرف لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور چلاس سے واپڈا کے 2 افسران کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کے قریب پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے دونوں افسران کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق چھٹی کے دن وہ 6 مقامی ساتھیوں کے ہمراہ اخروٹ خریدنے کیلئے...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دے دی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے گوجری زبان کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ حکومتی رکن آفتاب عالم نے ترمیم منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں گوجری بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب اسمبلی رولز 2025 بنائے گئے تو اُس وقت گوجری زبان کو شامل کرنا بھول گئے تھے، آج گوجری زبان کے اضافے کے بعد اسمبلی میں بات کرنے کے لیے زبانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل،...
جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحریہ کو ایک ہی دن میں 2 علیحدہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جنگی طیارہ معمول کی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔امریکی بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے نے تصدیق کی کہ دونوں حادثات طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز (USS Nimitz) سے اڑان بھرنے کے بعد پیش آئے۔ پہلا حادثہ اس وقت ہوا جب ایم ایچ-60 آر سی ہاک ہیلی کاپٹر سمندر کے اوپر معمول کی پرواز پر تھا۔ اچانک فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سمندر میں جا گرا۔ جہاز پر موجود سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے فوری...
جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحریہ کے دو طیارے، ایک ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا جہاز، دو مختلف حادثات میں تباہ ہوگئے، تاہم تمام اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایم ایچ-60 آر سی ہاک ہیلی کاپٹر طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز سے معمول کی پرواز کے دوران سمندر میں گر گیا۔ امریکی بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے کے مطابق، ہیلی کاپٹر میں موجود تینوں اہلکاروں کو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے محفوظ طریقے سے بچا لیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد، اسی بحری جہاز سے اڑنے والا ایف/اے-18 ایف سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بھی معمول کی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت ) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا، انٹری ٹیسٹ آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کی نگرانی میں میر شیر محمد تالپور پبلک اسکول میں لیا گیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور دیگر نے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا انٹری ٹیسٹ میں تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات صبح 6 بجے امتحانی سینٹر پہنچ گئے جن کی مکمل شناخت اور جانچ پرتال کے بعد انہیں بلاکس میں داخل ہونے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکا اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے، امریکی اور چینی صدور جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔میڈیاذرائع کے مطابق دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی، امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک سے متعلق معاملات طے پاگئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔یہ بات امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہی۔امریکی وزیر تجارت اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے چین امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے تیار ہے ۔ چین پر 100 فیصد ٹیرف سے متعلق مزید بات چیت ہوگی ۔ حمتی فیصلہ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کریں گے۔اسکاٹ...
لاہور کے علاقے مصطفٰی آباد میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سسرالی دانش، امین اور ماھم وغیرہ نے بہو رقیہ پر تشدد کیا جسکی اطلاع ملتے ہیں مصطفٰی آباد پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون رقیہ امجد کی مدعیت میں نامزد ملزمان دانش، امین، ماھم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او مصطفی آباد سید شبہیہ رضا کو باقی ملزمان...
پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افغانیوں کو سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کریک ڈاؤن کے دوران 35 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں پولیس کی جانب سے افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افغانیوں کو سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا جائیگا۔
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سی آئی اے کاونٹر ٹیرر اسٹیشن چیف اسلام آباد جان کریاکو نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے امریکہ پر الزام لگانے سے پہلے امریکی سفیر سے رابطہ کیا اور کہا میں سیاسی طورپر مشکل میں ہوں اس لیے میں ہر بات کا الزام امریکہ پر لگاؤں گا جس پر امریکی سفیر نے مسکرا کر کہاکہ ہم پر ہر الزام لگتا آپ بھی لگا لو ، ہمیں کوئی فکر نہیں۔بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اس کے بعد انہوں نے ہربات کا الزام امریکہ پر لگا یا اور پھر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے امریکہ کو پیغام پہنچا یا کہ مجھے رہا کرانے میں مدد کی جائے...
ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی پولیس کے ایس پی کی پراسرارموت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنا ابتدائی بیان تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ کروا دیا۔ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا،تفتیش جاری ہے، عدیل اکبر کو موبائل فون پر آنے والی کال سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریٹر نے بیان دیا کہ عدیل اکبر اپنی پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ملنے جا رہے تھے، ایس پی عدیل اکبر...
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام کے بعد غزہ کی انتظامی ذمہ داری ایک غیر سیاسی تکنیکی کمیٹی کو دی جائے گی، جو روزمرہ امور اور تعمیرِ نو کے معاملات دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مختلف فلسطینی دھڑوں نے جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اعلان حماس کی جانب سے بلائے گئے فلسطینی تنظیموں کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں سامنے آیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا، کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے...
ٹیلیگرام چینل (https://t.me/CyberIsnaadFront1) پر جاری کردہ ایک تین منٹ کے ویڈیو کلپ میں کمپنی کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پیش کی ہے، جس میں صہیونی فوجی سازوسامان کی تیاری کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیکر گروہ "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ) نے اسرائیلی وزارتِ جنگ کے اہم ترین دفاعی منصوبوں کی خفیہ معلومات افشا کر دی ہیں، جن میں لیزری فضائی دفاعی نظام "آئرن بیم" (Iron Beam)، کثیرالمقاصد ڈرون "ہرمس 900" (Hermes 900)، اسپائیک میزائل (Spike) اور دیگر جنگی ساز و سامان کے منصوبے شامل ہیں۔ اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وزارتِ دفاعِ اسرائیل سے وابستہ بظاہر نجی کمپنی "مایا" میں کامیاب ہیکنگ کاروائی مکمل کی ہے۔ اس ہیکنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ستمبر 2025 میں 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں تقریباً 68 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا تھا، جبکہ ستمبر میں موصول ہونے والی رقم میں سے 25 کروڑ 96 لاکھ ڈالر باہمی و کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے گئے۔ اس سے قبل اگست میں سعودی آئل فیسیلٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کو 4 کروڑ...
فوٹو: فائل ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے موبائل کمپنی کے 4 ملازمین کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملازمین کے اغوا کا مقدمہ موبائل کمپنی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ موبائل کے چاروں ملازمین گرہ بختیار کے علاقے میں موبائل کمپنی کے ٹاورز اور دیگر سامان منتقل کرنے گئے تھے، جن کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 11 سال سے ناکارہ مشین سی آر کو کارآمد بنانے کے بعد پہلا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔ اس مشین کے ذریعے 40 سالہ مریض نواز کی ٹانگ کے اندر پھنسے ہوئے شیشے کو آپریشن کرکے نکالا گیا۔ آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر زوہیب تھے جبکہ ان کے معاونین میں ٹیکنیشن زوہیب، شاہد قریشی اور دیگر شامل تھے۔ ٹانگ کے اندر پھنس جانے والے شیشے (فارن باڈی) کو ٹانگ سے نکالنے کےلئے پیچیدہ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے طبی ٹیم نے سرتوڑ کوشش کی جو کامیاب رہی۔ اس مشین کو دوبارہ کارآمد بنانے کا سہرا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعتیق قریشی کے سر جاتا ہے۔ ڈاکٹر عتیق قریشی نے بتایا کہ...
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا...
راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
نیویارک: شمالی کوریا کی طرف سے بدھ کی صبح میزائل تجربات کے بعد خطے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ کی طرف سے جون میں عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے کیا جانے والا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے اور ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا جنوبی کوریا کا دورہ؛ شمالی...
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا لیا گیا جبکہ 40 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی کو تیونس میں حادثہ پیش آیا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا...
پیرس کے مشہور لوو میوزیم سے دن دہاڑے چوری کیے گئے شاہی زیورات کی مالیت 88 ملین یورو بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟ یورپی میڈیا کے مطابق فرانسیسی عوامی پروسیکیوٹر کے مطابق یہ تخمینہ میوزیم کے کیوریٹر نے فراہم کیا۔ یہ مالیت تقریباً 76 ملین پاؤنڈ یا 10 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی بنتی ہے۔ فرانسیسی پروسیکیوٹر لور بیکو نے ریڈیو آر ایل ٹی سے گفتگو میں کہا کہ یہ رقم واقعی غیرمعمولی ہے مگر اصل نقصان فرانس کے تاریخی ورثے کو پہنچا ہے۔ چوری شدہ اشیا میں شاہی زیورات اور وہ نایاب تحائف شامل ہیں جو نپولین بوناپارٹ نے اپنی...
نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں...
کراچی: لیاری پرانا حاجی کیمپ بھٹو ہوٹل کے مالک کی فائرنگ سے ایک شخص سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک الحفیظ میزان ریسٹورانٹ المعروف بھٹو ہوٹل پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ مصطفیٰ کچھی ولد سکندر کچھی کے نام سے کی گئی جس کے سرپر گولی ماری گئی تھی، زخمی ہونے والا شخص بدھ کی صبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول...
نجی پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز نے توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اُس ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آئی ہے جو مریم نواز نے چینل کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ مقدمہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے پروگرام ’مقابل‘ میں نشر کیے گئے ان الزامات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے توشہ خانہ سے ایک قیمتی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے...
اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمشن کی جانب سے کمشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ...
پنجاب میں دسمبر 2025 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے اعلان کردہ شیڈول واپس لے لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے حال ہی میںلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کے بعد پرانا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کے باعث، پرانے قانون کے تحت جاری کردہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ: بلدیاتی انتخابات اب نئے قانون **لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر پرانا حلقہ بندی شیڈول واپس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمیشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمیشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ پنجاب لوکل...
کراچی کے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کلفٹن بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خودکو سرکاری ادارےکا افسر ظاہر کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپےتاوان لیا جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، گرفتار ملزمان سےکار، واکی ٹاکی سیٹس، 3بلٹ پروف جیکٹس،4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ادھر خواجہ اجمیر نگری سے پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن سے لاکھوں روپے مالیت...
گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے جہانگیر شر اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے...
ویب ڈیسک: تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں قومی خزانے میں 130 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے جو کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے دگنا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ داروں سے 130 ارب روپے کی وصولی ہوئی، دوسری جانب جائیدادوں کے انتقال 60 ارب، برآمدکنندگان سے 45 ارب ، تھوک فروشوں سے 14.6 ارب اور ہول سیلرز سے 11.5 ارب روپے حاصل کیے جاسکے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار اس طرح قومی خزانے میں تنخواہ داروں کی جانب سے ڈالے جانے والا یہ حصہ کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن، بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرکے تاوان لیتے تھے، ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپے تاوان لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کار، واکی ٹاکی سیٹس، 3 بلٹ پروف جیکٹس، 4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرکے ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فائل فوٹو شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں 8 سالہ بچے کو بُھٹے بیچنے والے شخص نے مبینہ طور پر دہکتی بھٹی میں دھکا دے دیا، بچہ 20 فیصد جھلس گیا جسے ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شرقپور کے موضع نئی بھینی کی رہائشی عطیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 8 سالہ بیٹا ہاشم بھٹا خریدنے گیا، جہاں بُھٹے بھوننے والے شخص نے اسے بھٹی میں دھکا دے دیا، جس سے ہاشم کے دونوں ہاتھ، ٹھوڑی اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ ریسکیو کی ٹیم نے اس کے بیٹے کو اسپتال منتقل...
پاکستان کے اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستانی اسکواش پلیئر وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں سرخرو ہوئے۔ 31,250 ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں اشعب نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شکست دی۔ سیڈ نمبر 4 اشعب عرفان نے سیم ٹوڈ کے خلاف تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی پلیئر نے 43 منٹ جاری میچ گیارہ ۔ نو، گیارہ ۔ ایک اور گیارہ ۔ پانچ سے جیتا۔
فوٹو بشکریہ ایکس اکاؤنٹ سندھ کے سینئر وزیر، شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔راہوکی میں سندھ میمن اتحاد کے اجلاس کے دوران سندھ میمن اتحاد سے متعلق دیگر اہم مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر راول شرجیل میمن نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ میمن برادری کے اتحاد اور امن و انصاف کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-10 میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نوجوان لڑکی نیہا کی پراسرار موت کا واقعہ، قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد مقتولہ کی والدہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، نیہا قتل کیس میں پولیس کی مدد کرنے والی لڑکی مہک کے گھر پر وومن پولیس کی چڑھائی، ایس ایچ او مومل لغاری نے پولیس کو اطلاع دینے والی لڑکی کا موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے محمود آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ریلوے کالونی میں ایک گھر سے نوجوان لڑکی نیہا کی نعش ملنے کے بعد ایس ایس پی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد پولیس نے رات گئے ایف آئی آر درج کر کے...
کراچی: پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ صاحب خان اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی اور پولیس نے گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اس حوالے سے مزید...
میرپورخاص: میرپورخاص کی ریلوے کالونی میں پانچ روز قبل پر اسرار طور پر مردہ پائی جانے والی 19 سالہ لڑکی نیہا کے قتل کا مقدمہ بالآخر تھانہ وومین میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نورچنہ کی ہدایت پر پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا۔ مقدمے میں مقتولہ کی والدہ آشی، صائمہ مغل، صابر مہر، فرمان مغل اور چند نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد والدہ اور ایک دوسری خاتون سمیت تمام چاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے اندرون شہر واقع محکمہ اوقاف کی تاریخی عمارت دارالمساکین کو کرایے داروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی میں عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو...
ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا۔ جسے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اپنے آپ کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کرکے فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا۔ ملزم کو کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے جعلی تعیناتی لیٹر، جعلی کاغذات...
پشاور: اندرون شہر واقع محکمہ اوقاف کی تاریخی عمارت دارالمساکین کو کرایے داروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی میں عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نئی عمارت میں حصہ دیا جائے گا تاکہ کسی کے حقوق متاثر نہ ہوں۔
علی رامے:پنجاب میں ذرائع آمدن کانیاٹیکس پلان جاری، مختلف سروس سیکٹرزسے80ارب محصولات کاہدف ہوگا، محکمہ خزانہ پنجاب نےپلان حکومت کو پیش کردیا۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ،بینکنگ،انشورنس اورہوٹل سیکٹرزٹیکس نیٹ میں سختی سےلایاجائیگا، فوڈڈیلیوری ایپس اورآن لائن ریسٹورنٹس پربھی ٹیکس لگے گا۔ 16ہزاررجسٹرڈریسٹورنٹس کوٹیکس نیٹ میں لانےکافیصلہ کیا گیا، انشورنس سیکٹرسے5ارب روپے وصولی کاہدف مقرر، ٹیلی کام کمپنیوں سے5ارب روپےمحصولات کاتخمینہ لگایا گیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل کالز پر بھی ٹیکس وصولی کی تیاری، بینکنگ سروسز سے 5 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا، اسٹاک مارکیٹ بروکریج کمیشنز پر 2 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنیوں سے بھی ٹیکس کی...
سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی مختلف شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے بچ پائیں گے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران کونسل کو موصول ہونے والی شکایات پر آئینی اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ممکنہ سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے، پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جبکہ افغان وفد کے ہفتے کو دوحہ پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔ دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان...
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیا گیا،چیف جسٹس صدارت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل بروز ہفتہ صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کریں گے، سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گاذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلی عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو...
موبی لنک بینک نے ’بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025‘ میں بینکنگ سیکٹر کے بہترین ادارے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبی لنک بینک نے ایک بار پھر اپنے منفرد ورک کلچر اور بہترین افرادی پالیسیوں کے باعث ''بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025 "میں بینکنگ انڈسٹری کے بہترین ادارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ ایوارڈ پاکستان کے ایچ آر کے شعبے میں سب سے نمایاں اور باوقار ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے، پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور انگیج کنسلٹنگ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے مقابلے کے فائنل کے دوران مسابقت کا سخت ماحول رہا جہاں موبی لنک بینک کئی نمایاں بینکوں سے آگے...
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ صوبائی کابینہ مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عمران خان اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں،...
کراچی کی افغان بستی پر قبضے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ فورس نے 22 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا۔ انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس شایان انجم کے مطابق افغان بستی میں 280 گھروں اور 6 دکانوں کو گرایا گیا ہے۔ شایان انجم کا کہنا ہے کہ افغان بستی کی 214 ایکڑ زمین سے قبضہ ختم کرانا ہے۔ انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس نے بتایا کہ افغان مہاجرین نے 40 سال قبل اس زمین پر قبضہ کیا تھا جبکہ قبضہ کی گئی زمین ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ فائرنگ کے تبادلے ہوئے جن میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پہلا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ کشتی والی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں گارڈ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جسے چھیپا رضاکاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرا واقعہ ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو انیس زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی آیل) کے اکثریتی حصص کے ممکنہ حصول کا مجوزہ منصوبہ باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا، جس سے ایک ایسے لین دین کا اختتام ہو گیا، جس نے حالیہ مہینوں میں مارکیٹ میں خاصی توجہ حاصل کی تھی۔اٹک سیمنٹ جو 14 اکتوبر 1981 کو پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی شامل کی گئی تھی بنیادی طور پر سیمنٹ کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ یہ کمپنی فیرون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ ایس اے ایل لبنان کی ذیلی کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے۔کمپنی نے اعلامیے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو اس بات سے آگاہ کیا کہ حصص...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے غیرقانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غیرقانونی غیرملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی...
