2025-04-25@08:03:50 GMT
تلاش کی گنتی: 36
«سیاسی مخالفت»:
گزشتہ دنوں میرے ایک دوست جو درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں، میری ان سے ملاقات ہوئی۔ میرے یہ دوست جمہوریت کے سخت ترین مخالف ہیں۔ ان کے نزدیک ہماری تمام تر سیاسی نظام کی خرابیوں کی جڑ پاکستان میں رائج یہ جمہوری نظام ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کے نزدیک اسلام کا سیاسی نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔ اپنے اس دوست کی سوچ کے برعکس راقم التحریر جمہوری نظام کی تمام تر خرابیوں کے باوجود اس کا حامی رہا ہے۔ میرے نزدیک ہماری تمام سیاسی نظام میں خرابیوں کی وجہ جمہوری نظام کا تسلسل کے ساتھ جاری نہ رہنا ہے۔ بار بار کے مارشل لا اور سیاست میں مداخلت کے نتیجے میں یہ...
اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ اور مسلم تنظیموں کیجانب سے سپریم کورٹ میں وقف قانون کے خلاف عرضی داخل کی گئی تھی، جسکے بعد سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو 7 دنوں کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے رہنے والے اور 1995ء بیچ کے ایک سینیئر "آئی پی ایس" افسر نور الہدیٰ نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈین پولیس سروس سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی دیانتداری اور ایمانداری کی شناخت رکھنے والے آئی پی ایس نور الہدیٰ سماجی کاموں میں بھی گہرائی سے شامل رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نور الہدیٰ اپنے آبائی گاؤں میں تقریباً 300 محروم بچوں کو مفت میں تعلیم فراہم...

فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی فلم عبیر گلال کا میوزک لانچ: دبئی منتقل ہندو انتہا پسندوں کی مخالفت شدت اختیار کر گئی
پاکستانی سپر اسٹار فواد خان ایک بار پھر بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اس بار وہ نئی رومانوی فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں فلم 9 مئی 2025 کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت ایک بار پھر متنازع بن گئی ہے اور خاص طور پر مہاراشٹر میں شدید مخالفت کا سامنا ہے جہاں احتجاج اور بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اسی تناظر میں فلم کی ٹیم نے فلم کا میوزک لانچ بھارت کے بجائے دبئی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے دبئی کے گلوبل ولیج میں 19 اپریل کو ایک خصوصی تقریب رکھی...
پی ڈی پی کی سربراہ نے خطوط میں لکھا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ہندوستان کو ایک بڑھتی ہوئی اکثریتی لہر کا سامنا ہے جس سے اسکی تکثیریت اور تنوع کی بنیادی اقدار کو خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وقف ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کے "جرات مندانہ اور اصولی موقف" کے لئے شکریہ ادا کیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے ایم کے اسٹالن اور کرناٹک کے سدارامیا کو خطوط لکھ کر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس...
پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین کا تازہ تھیٹر پلے ’منکی بزنس‘ سوشل میڈیا پر طوفان کا باعث بن گیا ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں 5 سے 20 اپریل تک جاری اس ڈرامے میں بھارتی گانوں پر پیش کی جانے والی پرفارمنس نے ناظرین کو اشتعال دلا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں یاسر حسین اور عمر عالم کو خواتین کے لباس میں بھارتی گانوں ’ساقی ساقی‘ اور ’شاوا شاوا‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وہی یاسر حسین ہیں جو ٹی وی پر بھارتی ثقافت کی مخالفت کرتے ہیں مگر خود اسے فروغ دے رہے ہیں‘‘۔...
فرانسوی وزیر داخلہ کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بدر عبد العاطی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو مسلسل روکنا، فلسطینی عوام کو اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مصر کے وزیر خارجہ "بدر عبد العاطی" نے کہا کہ قاہرہ واضح طور پر فلسطینی عوام کی جبری یا رضاکارانہ بے دخلی کے ہر منصوبے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فلسطینیوں کی نقل مکانی کا منصوبہ ناقابل قبول ہے۔ بدر عبد العاطی نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو مسلسل روکنا، فلسطینی عوام کو اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کے مترادف...
اپنے بیان میں جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 6 کینال معاہدے پر دستخط کیے، وہ اب عوامی دباؤ کی وجہ سے پریشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے مخالف ہیں۔ اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر چاروں صوبوں کا کوٹا متعین ہے، جے یو آئی 6 کینالز نکالنے کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا منصوبہ ترک کیا جائے، اس وقت پورا سندھ اور تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔ جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز...

چین برطانیہ کی جانب سے نام نہاد “ہانگ کانگ کے مسائل پر ششماہی رپورٹ” کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد”ہانگ کانگ کے مسائل کی ششماہی رپورٹ” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو داغدار کرنے والی اس رپورٹ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ افراتفری سے ترتیب اور پھر ترتیب سے خوشحالی کی طرف بڑھ چکا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں سلامتی، جمہوریت اور لوگوں کی آزادی اور حقوق کا زیادہ مؤثر طریقے سے تحفظ کیا گیا ہے، اور اس کی ترقی کے...
پٹنہ کے گردنی باغ میں بل کے خلاف مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکن اس بل کی مخالفت میں جمع ہوگئے ہیں، احتجاج میں سماج وادی پارٹی کے رام پور سے ممبر پارلیمنٹ مولانا محب اللہ بھی موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وقف ترمیمی بل کے خلاف آج پٹنہ سے ملک گیر تحریک شروع ہوگئی ہے۔ پٹنہ کے گردنی باغ میں احتجاج شروع کیا گیا ہے۔ مسلم تنظیموں کے سربراہان اور کارکنوں کے علاوہ ہزاروں لوگ یہاں جمع ہیں۔ آر جے ڈی کے قومی صدر لالو یادو اور تیجسوی یادو اس احتجاج میں شریک ہوے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی گئی...
اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہے بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے ریاستی حکومت پر انتخابی فائدے کیلئے مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ اسلام ٹائمز۔ کرناٹک اسمبلی نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک قرارداد منظور کی۔ ریاستی وزیر قانون ایچ کے پاٹل نے وقف ترمیمی بل کے خلاف قرارداد پیش کی۔ اس قرارداد میں مودی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ وقف بل کو واپس لے۔ اس بل کو اسمبلی میں اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا جب کہ اپوزیشن بی جے پی کے ایم ایل ایز نے اس کی سخت مخالفت کی۔ وزیر قانون ایچ کے پاٹل کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا...
سینئر رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک طرف پانی نہیں ہے، دوسری طرف سندھ میں تیار فصلوں کا مناسب ریٹ نہیں مل رہا، جب کہ بیج، کھاد اور ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سندھ کے لوگ دوہری اذیت میں مبتلا ہیں، حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے دریائے سندھ سے نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کے مخالفت میں بیانات کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ وفادار نہیں ہے، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ذمہ دار شخص ہیں، انہیں کینالوں کے مسئلے پر سچ بولنا...
عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی،پہلے والا نام بحال کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔پشاور میں سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سٹیڈیم کا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کے پی حکومت نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کی منظوری دیدی انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔ پشاور میں سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔ علیمہ...
بیجنگ:چینی وزارت تحفظ عامہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے باعث امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں منشیات کے خلاف سخت ترین پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ منشیات کے کنٹرول میں فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کرتا ہے۔ چین نے انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کی بنیاد پر فینٹانل کے مسئلے پر امریکی ردعمل کے لئے مدد فراہم کی ہے . امریکہ میں فینٹانل بحران کی بنیادی وجہ خود امریکہ...
مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کا چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال سمیت مشرق وسطی میں قیام امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی امریکی منصوبے کی مخالفت کردی۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں۔ غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے۔ چینی وزیر خارجہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور موثر عمل درآمد کی امید کرتے ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیاچار سال فوجی عدالتیں قائم رہنے سے دہشتگردی ختم ہوگئی،لطیف کھوسہ نے کہاکہ اکیسویں ترمیم کو جنگی صورتحال اور2سال مدت کی وجہ سے کالعدم قرار نہیں دیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ...
اسلام آباد:سینیٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور ہو گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے نکتہ اعتراض اٹھایا اور ایوان میں احتجاج کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے یہ بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور جو ارکان اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتےوہ لکھ کر دے سکتے ہیں۔ سینیٹر دینیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی اس بل پر دستخط کیے ہیں لیکن اپوزیشن نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے فلور پر بات کرنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے شرائط کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کیلئے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط آڑے آگئیں۔ ایف بی آر کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کیلئے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔ جس پر مجوزہ مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے تعمیراتی شعبے کو سبسڈی اورغیرظاہر شدہ آمدنی کیلئے ایمنسٹی دینے سے انکار کردیا، ایف بی آر کی مخالفت پر سیکٹر کیلئے مجوزہ ٹیکس مراعاتی پیکیج پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ کراچی میں ٹریفک حادثات ، گورنر نے چیف...
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ڈائریکٹر محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم کو اوپننگ کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں نمبر تین پر کھلانے کا مشورہ دیا ہے سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جن میں بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے انہوں نے اپنی تین اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 رنز اسکور کیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کے وقت سلیکشن کمیٹی نے انجرڈ صائم ایوب کی عدم دستیابی کے باعث اوپننگ کے لیے بابر اعظم یا سعود شکیل کو موقع دینے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد سہ ملکی سیریز میں بابر کو بطور اوپنر آزمایا گیا...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پوری ریاست کی مخالفت کے باوجود قوم اور ہمارے بچوں کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہمارا ریونیو 55 فیصد بڑھ گیا ہے، خیبرپختونخوا میں ہر محکمے کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ریاست کی مخالفت کے باوجود قوم اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے مقابلہ کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہی کچھ وجوہات کی بنا پر پاکستان ویسی ترقی نہیں کرسکا جس طرح کی بنیاد رکھی گئی تھی،...
میں روزانہ ہزاروں لفظ لکھتا ہوں اور یقینا اس میں سیاسی تجزیہ سے لے کر افسانہ ٗ شاعری اور تنقیدی مضامین سب کچھ ہوتا ہے۔ بڑے سر کا درد بھی بڑا ہوتا ہے اور جتنا بڑا آدمی ہوتا ہے اُس سے غلطی بھی اُتنی بڑی ہوتی ہے ۔ یقینا میرا کروڑوں روپے کا نقصان نہیں ہو سکتا کیونکہ میرے پاس کروڑوں روپے موجود ہی نہیں ۔فر د کی غلطی کا خمیاز اُسے اور اُس سے وابستہ لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے لیکن جب قوم کا لیڈر غلطی کرئے تو اُس کا حمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ جاتا ہے ۔عمران نیازی نے تیسرا خط بھی آرمی چیف کو لکھ دیا ہے لیکن میں جانتا ہو ں کیا وہ لکھیں گے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی وفاقی حکومت کے اخراجات میں کٹوتی کے خلاف عدالتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اخراجات میں کٹوتی کے خلاف ججوں کی جانب سے مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے جج مجھے وہ کرنے دیں گے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے حکومت سنبھالنے کے بعد یو ایس ایڈ اور عالمی ادارہ صحت سمیت کئی اداروں کی فنڈنگ روک دی تھی، ان فیصلوں کو امریکی عدالتوں میں چیلنج کیا جاچکا ہے جس کے بعد ان پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا...
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے رکن اخترحسین نے کہاہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب نے جوڈیشل کمیشن کااجلاس موخرکرنے کاکہامگرچیف جسٹس نے انکارکردیا، جسٹس عامرفاروق کوسپریم کورٹ میں لانے کی مخالفت کی،سنیارٹی کامسئلہ پہلے حل ہوناچاہئے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اخترحسین نے کہاکہ لاہورہائیکورٹ کے دوججز کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تحفظات سامنے آئے، جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اخترنے اجلا س موخر کرنے کاکہاتاہم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا کہ اجلاس ملتوی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے جسٹس عامرفاروق کو سپریم کورٹ میں لانے کی مخالفت کی ،ان کی ساکھ پر شک نہیں سنیارٹی کامسئلہ پہلے حل ہوناچاہئے۔ اخترحسین کے مطابق چیف جسٹس نے کہاکہ جسٹس گل حسن کو ٹیکس کیسزکے لیے...
اسلام آباد: حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پیکا پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا ۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم نے چھبیسویں ترمیم کی مخالفت کی جب کہ مولانا نے ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، یہ جھوٹے کیسز ہیں۔ کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔ ہمیں امید ہے، قوی گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمن عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ پی...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاندرونی تنقید اور عالمی مخالفت کے باوجود غزہ پر قبضے کا بیان دہرادیا تاہم وہ غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے مجوزہ منصوبے میں امریکا فوج بھیجے ضرورت نہیں ہوگی، اسرائیل غزہ کا انتظام امریکا کے حوالے کردے گا، اسرائیل نے ٹرمپ کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے صیہونی فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایک ایسا منصوبہ تیار کرے جس کے تحت غزہ کی پٹی کے فلسطینی رضا کارانہ طور پر اپنے علاقوں کو چھوڑ کر چلے جائیں۔ فلسطینیوں کو سمندری، فضائی اور زمینی راستے سے دنیا کے کسی بھی جگہ...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کے معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس کے بنیادی اصول پر چین کا موقف واضح ہے، یعنی “فلسطینیوں کے ہاتھوں میں فلسطین کی حکمرانی” کا اصول۔ چین غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے بعد کی گورننس کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل پر مبنی سیاسی تصفیے کے صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں گے۔
ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں، میاں افتخار حسین - فوٹو: فائل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ایکٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں نےمخالفت کی، ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں۔چارسدہ میں تقریب سے خطاب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہر ضلع میں دہشت گردوں نے اپنی تنظیم کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، کابل کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔میاں افتخار احمد نے مزید کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں نے مخالفت کی، ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ بل وقف ایکٹ کے بنیادی مقصد کے منافی ہے جو وقف املاک کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کو غیر آئینی اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی مخالفت کریں۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کے دو اہم اتحادیوں سے اپیل کی کہ وہ اس بل کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا...
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے دریائے سندھ پر چھ نہریں تعمیر کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اس عمل کو سندھ میں آگ لگانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔ زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو کے زیرِ صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سی ای سی کے تمام اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی ۔ وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، پی پی ترجمان شازیہ مری، گورنر گلگت...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کے اجلاس میں زنا کے مجرم کو 25 سال قید یا سزائے موت کی تجویز کی مخالفت کردی گئی۔ سینیٹر ثمینہ ازہری کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی پی سی میں ترمیم کے بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترمیم کا بل سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے پیش کیا گیا، جس میں زنا بالجبر کے ملزمان کی سزا بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل میں زنا کے مجرم کو کم سے کم 25 سال قید کی سزا یا پھر سزائے موت تجویز کی گئی، جس پر وزارت قانون کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد...