2025-06-09@15:29:14 GMT
تلاش کی گنتی: 98
«شدید جھلس گئے»:
فائل فوٹو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی گئے۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا، جس سے 9 افراد جھلس گئے، آگ سے جھلسنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ادارے کا مزید کہنا ہے کہ 2 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور اور کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔
کراچی: شہر قائد کے شدید گرمی میں پریشان باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کراچی کے افق پر سمندری بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر کے بعض علاقوں میں آج رات اور کل صبح ہلکی بوندا باندی کی توقع کی جا رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں جن کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کا موسم آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور مرطوب ہواؤں کے ساتھ سمندر سے آنے والے بادل فضا کو نم کر...
سی این این کے مطابق کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اتوار کو ایک شخص نے یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر شعلہ پھینکنے والے ہتھیار (فلیم تھروور) اور پیٹرول بموں سے حملہ کر کے لوگوں کو آگ لگا دی۔ اسلام ٹائمز۔ مریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں حماس کے ہاتھوں یرغمال یہودیوں کے حق میں منعقدہ اجتماع پر پیٹرول بم کے حملوں میں کم از کم 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اتوار کو ایک شخص نے یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر شعلہ پھینکنے والے ہتھیار (فلیم تھروور) اور پیٹرول بموں سے حملہ کر کے لوگوں کو آگ لگا دی۔ اس...
فائل فوٹو میرپورخاص میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی، خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی کو داماد نے جلا کر مار دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اریگیشن کالونی میں سرکاری کوارٹر میں پیش آیا جہاں سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش اسپتال لائی گئی۔خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی اور داماد میں گھریلو جھگڑا چل رہا تھا، داماد نے بیٹی کو جلا کر مار دیا۔دوسری جانب شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیوی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ہائی کورٹ نے سروے آرڈر میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے اب سروے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کی سنبھل جامع مسجد کے سروے کے حکم کے خلاف الہٰ آباد ہائی کورٹ میں مسجد کی طرف سے دائر درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ماتحت عدالت کے حکم میں کوئی غیر قانونی نہیں ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہی جامع مسجد نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے سروے آرڈر میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے اب سروے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ سنبھل جامع مسجد انتظامی...
ملک میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقے 2 سے 3 روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیراثر رہیں گے۔ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور دیگر میدانی علاقے اس وقت شدید موسمی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔لاہور میں پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق،،،19 مئی تک درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی...
کراچی: اورنگی ٹاؤن کی مجاہد کالونی میں گھر میں بنے بیوٹی پارلر سے خاتون کی گلا کٹی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ صائمہ شاہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی گلا کٹی جھلسی ہوئی لاش اسی کے بیوٹی پارلر سے ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ نے ایک ہفتے قبل ہی شاہ میر نامی شہری سے دوسری شادی کی تھی۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی پہلے شوہر سے 12 سال...
لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی(پی آئی سی) لاہور منتقل کردیا گیا ۔ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا اور طبیعت نہ سنبھلنے پر ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کونماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا، حالت نہ سنبھلنے پر ہسپتال لے جایا گیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر نے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے...
لاہور: پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے جہاں درجہ حرارت روز بروز خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ سورج کی تپش نے بڑے شہروں سمیت بیشتر علاقوں میں عوام کو بے حال کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور دیگر میدانی علاقے اس وقت شدید موسمی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ سورج آگ برسا رہا ہے اور گرمی کے اثرات معمول سے کہیں زیادہ محسوس کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے خبردار کر دیا ہے۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق 19 مئی تک درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین...
—فوٹو فائل پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں پیٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسی میں آگ لگ گئی، جس میں ایک لڑکا جھلس گیا۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ آگ نے ساتھ والی دکانوں کو بھی لیپٹ میں لے لیا، بر وقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔آگ لگنے سے 14 سال کا لڑکا جھلس گیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمنان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔
انہدام سے محفوظ رکھنے کے پیکیج متعارف، ڈی ڈی کمال موٹا سرگرم ، وصولیاں شروع گلبرگ ٹاؤن شریف آباد بلاک 1پلاٹ 409اور 441پر تعمیرات شروع کرادی گئیں جرأت سروے ٹیم کا موقف جاننے کے لیے ڈی جی ہاؤس رابطہ،جواب دینے سے گریز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں لمبے عرصے سے من چاہی سیٹوں پر قابض افسران غیر قانونی تعمیرات کو مسلسل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ نمائشی انہدام کے نام پر عمارتوں کو کمزور کرکے ازسرنو تعمیر کا عمل آخر کب اختتام پذیر ہو گا؟افسران کی ملی بھگت سے کراچی میں تعمیر کی جانے والی کمزور عمارتوں کی روک تھام آخر کب ممکن ہوگی ؟یہ سب تو اسی وقت ممکن...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے بنارس پل پر ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ ندیم نواز ولد حق نواز کے طور پر ہوئی ہے، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،...
کراچی: بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر کے اندر دھماکے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈا کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد علاج کے لیے کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر 40 سے زائد زخمیوں میں سے 2 پہلے ہی انتقال کر چکے تھے جب کہ مزید 4 افراد گزشتہ شب دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ سلمان...
نت نئے ریکارڈ بنانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے 30 اپریل ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیوں اسٹاک مارکیٹ مندی سے شدید مندی اور پھر ریکارڈ مندی کا شکار ہوئی۔ کہا جا رہا ہے کہ جب تک پاک بھارت کشیدگی برقرار رہے گی تو یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہو یا سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگائیں گے بلکہ اس ماحول میں سرمایہ کار اپنا پیسہ نکالنے کو ترجیح دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ہو یا معیشت وہ ایسے ماحول میں متاثر ہوتے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایسے جنگی معاملات کے سلسلے میں حساس ہوتی...
لاہور: سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ میں جھلس کر 5افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 5کی حالت شدید متاثر بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس میں جھلس کر 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کی اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں 5افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے سلنڈر دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی مدد سے علاقے کی سوئپ چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس...
رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے اور انکے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ بیجنگ سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
احمر خان: ملتان میں کیری ڈبہ میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہونے کا معاملہ, ریسکیو حکام کے مطابق پل مظفرآباد کے علاقے کیری ڈبہ میں پیٹرل لیک ہونے سے آگ لگ گئی.آگ لگنے سے کیری ڈبے میں موجود 4 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے، آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ پیٹرول کا لیک ہونا بتائی جاتی ہے، جاں بحق افراد کی شناخت حاکم ، کاشف ، ذیشان اور سجاد کے نام سے ہوئی ۔زخمیوں کی شناخت شہباز اور نذر کے نام سے ہوئی۔تین جاں بحق ہونے والے افراد سگے بھائی جبکہ ایک دوست ہے۔ 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا...
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگئیڈ کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے 20افرادزخمی ہوئے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان...
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگے لگنے سے دھماکا ہوا ہے جس سے متعدد افراد جھلس گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشکی میں تیل بردار ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی اور دھماکا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جھلسنے والوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آتشزدگی بلوچستان تیل بردار ٹرک جھلس گئے دھماکا نوشکی وی نیوز
حجرہ شاہ مقیم (نیوز ڈیسک) مہندی کی تقریب میں آتشبازی کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے، 20 کی حالت تشویشناک ہے۔ نواحی علاقہ کیکراں والا میں مہندی کی تقریب کے دوران آتشبازی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے۔ افسوس ناک واقعہ رمضان دھول کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت من پسند قرارداد منظور کروانے میں ناکام
طیب مقبول: فیصل آباد کے علاقہ گلشن اقبال کالونی میں واقع مدرسہ میں آگ لگ گئی، مدرسہ میں جھلس کر طالب علم ریحان جاں بحق،دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ گلشن اقبال کالونی میں پیش آیا، گیس پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہو اور آگ لگی، جھلس کر طالب علم ریحان موقع پر دم توڑ گیا۔ دوسرا طالب علم حافظ فلک شیر اور معلم قاری ظہیر جھلس کر شدید زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپایا، سمن آباد پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر چھان بین شروع کردی۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کراچی: گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں خواتین سمیت تین افراد جھلس گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں گلف ٹاور کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، جس میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 20 سالہ کلثوم، 20 سالہ سدرہ اور 50 سالہ فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہل کاروں نے گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والے افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا۔
لاہور کے علاقے مصظفی ٹاؤن میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مہوش نامی خاتون کو اس کے شوہر، دیور اور دیورانی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، خاتون نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ مصطفی ٹاون میں درج کروایا تھا۔ خاتون 5 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی، لاہور پولیس نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ میں دفعہ 302 شامل کرلی۔ حکام نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
پنجاب کے علاقے اوکاڑہ میں کمرے میں آگ لگنے سے 3معصوم کم سن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا اور بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا، تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاﺅں 31جی ڈی میں ایک گھر کے کمرے میں آگ اس وقت لگی جب تینوں کم سن بچے ایک ہی چارپائی پر سو رہے تھے اور مچھر سے بچاو کیلئے چارپائی کے قریب اپلے جلا گئے تھے۔ پولیس کے مطابق اپلوں کی آگ نے بستر کی چادر کو اپنی لپیٹ لیا جس کے نتیجے میں تینوں بچوں جھلس گئے۔آگ سے 4 سالہ شیزہ اور 2سالہ قمرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے...
گجرانوالہ: گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے جھلسنے والے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے زندگی کی بازی ہارنے والوں میں 3 بچے اور3 خواتین شامل ہیں۔ آگ سے جھلسنے والے میں تمام افراد لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔ واضح رہے...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ’بوجھل دل‘ کے ساتھ عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں مسلمان اس موقع کو روایتی خاندانی اجتماعات کے بجائے جنگ اور نقل مکانی کے تحت منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے عید الفطر پر نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ میں بھاری دل کے ساتھ بہت سے مسلمانوں کے بارے میں...
ظفر علی پر غیر ضروری طور پر ہجوم جمع کرنے، ہنگامہ آرائی کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس کی گاڑی جلانے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے شاہی جامع مسجد کے صدر ظفر علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ اب ظفر علی کیس کی اگلی سماعت 2 اپریل کو ہوگی، ایسے میں اس بار صدر کی عید جیل میں ہی منائی جائے گی۔ 23 مارچ کو سنبھل تشدد کیس میں پولیس نے جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اس کے بعد 24 مارچ کو چندوسی میں واقع ڈسٹرکٹ کورٹ کے سول جج سینیئر ڈویژن ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ آدتیہ سنگھ نے ظفر علی کی درخواست ضمانت مسترد کر...
نمازیوں کی نگرانی سی سی ٹی وی، ڈرون اور مقامی انٹیلی جنس کے ذریعے کی جائیگی۔ آپکو بتادیں کہ گزشتہ برس احکامات پر عمل نہ کرنے پر 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے سنبھل میں نماز عید کے لئے پولیس اور انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نماز عید سے قبل پولیس نے دو چیزوں پر پابندی کے واضح احکامات دئے ہیں۔ اے ایس پی سنبھل شریش چندر نے کہا کہ عید کے دوران سنبھل میں سڑکوں اور مسجد کی چھت پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے اور لاؤڈ اسپیکر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ امن کمیٹی کے اجلاس میں پولیس انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ عید پر...
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر میں گیس لیکج دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے ضعیف خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے۔ لیاقت آباد پانچ نمبرمیں گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سحری سے کچھ دیر قبل گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس ، فائربریگیڈ اور ایدھی کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقہ مکینوں اور ایدھی کے رضاکاروں کی مدد سے گھر میں جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون سمیت تین افراد کو موقع سے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا۔ مزید پڑھیں: گیس لیکج دھماکا؛ جھلسنے والے میاں بیوی کی حالت تشویشناک ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لیاقت آباد فاروق آعظم مسجد...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ کچن میں کھڑے ہو کر سحری بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ’میں بہترین کھانا بناتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے جاننے والے کہیں کہ اب کھانا بنا کر کھلاؤ، کیونکہ میں یہ نہیں کروں گی اور اس ویڈیو کے بعد میں یہی ظاہر کروں گی کہ مجھے کچھ بنانا نہیں آتا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟ ویڈیو میں پڑوسیوں نے شور ہونے کی شکایت...
زاہد اقبال رانا: گوجرانوالہ کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے۔ ریسکیو حکام کےمطابق معافی والا کے ایک گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بعد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جھلسنے والوں میں 3 خواتین،4بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلنڈر گیس لیکج کے باعث بلاسٹ ہوا، تاہم ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہیں ۔
ظفر علی کے بھائی نے الزام لگایا کہ انہیں پیر کے روز تین رکنی عدالتی کمیشن کے سامنے گواہی دینے سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں گزشتہ برس 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے سلسلے میں پولیس نے متنازعہ مذہبی مقام شاہی جامع مسجد کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 24 نومبر کو سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہنگامہ ہوا تھا جس میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 29 پولس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اور سماجوادی پارٹی...
بھارت میں شادی کی تصاویر کو یادگار بنانے کا خواب جوڑے کےلیے خوفناک حادثے میں بدل گیا۔ رنگ بھرے بم سے دلہن کے جھلسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد جوڑے وکی اور پیا نے اپنی شادی کی تقریبات کےلیے بھارت کا رخ کیا، لیکن ان کا یہ خوشیوں بھرا دن ایک حادثے کی وجہ سے دکھ میں بدل گیا۔ واقعے کے مطابق شادی کے موقع پر ایک رنگ بھرا دھماکا کرنے والا آلہ (کلر بم) خراب ہوگیا، جس سے دلہن کو شدید چوٹیں آئیں۔ اس واقعے کی ویڈیو جوڑے نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ دھماکا دلہن کو براہ...
ملیر میں خود سوزی کے دوران جھلس کر شدید زخمی ہونے والا شخص دوران جان کی بازی ہار گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ واقعہ کھوکھرا پار 5 نمبر چمن کالونی میں پیر کی صبح ایک گھر کے باہر پیش آیا جس میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی تھی۔تاہم، وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ اقبال کے نام سے کی گئی جو کے نشے کا عادی تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔تاہم پولیس اس حوالے...
سنبھل میں ایک رات والی مسجد شاہی جامع مسجد، گول مسجد، اناروالی مسجد، کھجوروالی مسجد، گرودوارہ روڈ مسجد وغیرہ کو ڈھانپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں ہولی اور جمعہ کی نماز سے متعلق اترپردیش میں انتظامیہ نے مکمل تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہولی کے موقع پر کسی بھی طرح سے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچنے پائے، اسی لئے کچھ اضلاع میں ہولی کے جلوس والے شاہراہوں میں آنے والی مساجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ ان پر ہولی کا رنگ نہ پھینکا جائے۔ اس میں شاہجہاں پور، سنبھل، علی گڑھ اہم طور پر شامل...
’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے بددعائیں دے رہا تھا‘ میں نے پریشان ہو کر پوچھا‘ بھائی تم مجھے بددعائیں کیوں دے رہے ہو‘ میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے؟ اس نے میری طرف دیکھا اور پھر خانہ کعبہ کی طرف دیکھ کر بولا‘ میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو میں پہلے سب پاکستانیوں کے لیے بددعا کرتا ہوں‘ تم بھی پاکستانی ہو لہٰذا اﷲ تمہیں بھی ۔۔۔کرے‘ میں دکھی ہو گیا‘ اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور جا کر برآمدے میں بیٹھ گیا‘ وہ جب دعا کے بعد برآمدے کی طرف آیا تو میں اٹھا اور زبردستی اس سے بغل گیر ہو گیا‘ وہ اپنا آپ مجھ سے چھڑاتا رہا لیکن میں نے اسے...
انسپکٹر لوکیندر تیاگی نے بتایا کہ سنبھل میں پولیس اہلکار پر پتھر بازی کے الزام میں 26 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے 25 کے خلاف چارج لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے سے متعلق 24 نومبر 2024ء کو ہوئے تشدد میں 4 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ جبکہ 25 سے زیادہ پولیس و انتظامیہ کے افسران اور ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ پولیس پر پتھر پھینکنے کے الزام میں 45 برس کی فرحانہ بھی جیل گئی تھیں لیکن اب وہ بے قصور قرار دی گئی ہیں اور انہیں بڑی راحت ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرحانہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات میں قتل کی کوشش، فساد کرنے، آن ڈیوڈی سرکاری...
کراچی: کورنگی میں گھر کے اندر سوئی گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے لگنے والی آگ سے ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کربلا گراؤنڈ سیکٹر 44 سی میں گھر میں آگ بھڑکنے سے جھلس کر ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 60 سالہ نادنی بی بی زوجہ نور عالم ، بیٹا آفتاب ولد نور عالم اور 7 سالہ رحیم ولد محمود عالم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر...
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بھل صفائی کرانے کا حکم، مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر سیوریج سسٹم بنانے کی ہدایت واسا لاہور میں مجموعی طور پر 780کلومیٹر ایک سے چھ فٹ قطرنئے پائپ بچھائے گا، پہلے مرحلے میں لاہور میں 450 کلو میٹر طویل سیوریج پائپ بچھائے جائیں گے لاہور ڈویلپمنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کنٹریکٹ کا آغاز، نیسپاک ”انسپکٹر ایپ“ کے ذریعے پراجیکٹ کی انسپکشن کر سکے گا پہلے فیز میں لاہو رکے چھ زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی، لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شفافیت سے 16ارب روپے کی بچت ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام،رابطہ سڑکوں اورپختہ گلیوں،سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی شامل دیہات میں...
ہندوؤں نے جامع مسجد کے بورڈ کو ہٹانے اور احاطہ میں پوجا کی اجازت دینے کے علاوہ یہاں "ہریہر مندر" کا بورڈ لگانے کی مانگ رکھ دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھاترتی ریاست اترپردیش کے سنبھل واقع جامع مسجد سے متعلق تنازعہ دن بدن نئی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب ہندو انتہا پسندوں نے اس مسجد میں نماز پڑھے جانے پر اعتراض کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نماز کی ادائیگی بند کر دینی چاہیئے۔ اتنا ہی نہیں جامع مسجد کے بورڈ کو ہٹانے اور احاطہ میں پوجا کی اجازت دینے کے علاوہ یہاں "ہریہر مندر" کا بورڈ لگانے کی مانگ رکھ دی ہے۔ ہریہر مندر کیس کے عرضی گزار چھیم ناتھ تیرتھ کے مہنت...
بہاولپور میں صحرائے چولستان کے علاقے قاسم والا میں جھگیوں کو آگ لگ گئی. جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور آگ گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی. متاثرہ فیملی کا تعلق راجن پور سے ہے۔ہلاک بچوں کی لاشیں راجن پور جبکہ زخمی خاتون کو لیاقت پور اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔مرنے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ علیزہ، 3 سالہ شبانہ، 2 سالہ مقدس اور 2 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی محمد بلال نامی زمیندار کے ملازم تھے، گنے...
بہاولپور(نیوز ڈیسک) چولستان میں جھگی میں آگ لگنے سے چار کمسن بچے جاں بحق اور 60 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئی۔نجی چینل کے مطابق چولستان قلعہ ڈیرآور کے نزدیک جھگی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں چار معصوم بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ 60 سالہ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بدقسمت فیملی راجن پور سے چولستان ڈیرآور میں ذمہ دار کے پاس محنت مزدوری کے لیے آئی ہوئی تھی، 60 سالہ خاتون نذیراں مائی زوجہ قلندر بخش نےچائے بنانے کے لیے آگ لگائی تھی کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔ پشاور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کردیا
محمد اسلم ساغر :روجھان کے علاقے عمرکوٹ سے محنت مزدوری پر بہاولپور جانے والوں کے ساتھ غم ناک واقعہ, کل شام جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4بچے جھلس کر جاں بحق, ایک خاتون تشویشناک حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل۔ اطلاعات کےمطابق عمرکوٹ کے رہائشی محنت مزدوری کےلیے بہاولپور گئے ہوئے تھے ، گزشتہ شام اچانک جھونپڑی میں آگ لگی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4سے 5,سال کے درمیان تھیں ، متاثرین کی قیمتی جانوں سمیت تمام جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئی، لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ۔ مریم نواز...
کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔ گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل سنبھل کی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی نے عرضی داخل کر ماہِ رمضان کے پیش نظر سنبھل کی جامع مسجد کی صفائی کی اجازت مانگی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سنبھل جامع مسجد سے متعلق تنازعہ میں آج الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ایک عرضی پر سماعت کی۔ اس دوران اس کے ایک حکم میں کچھ ایسا لکھا گیا ہے جس نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔ دراصل الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل واقع شاہی جامع مسجد سے متعلق سفیدی اور صفائی کے مطالبہ والی عرضی پر آج سماعت کی۔ اس دوران ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں سنبھل مسجد کی جگہ "متنازعہ ڈھانچہ" لکھا۔ اب مسجد کمیٹی کی عرضی پر آئندہ 10 مارچ کو سماعت ہوگی۔...
ممبر پارلیمنٹ نے اس معاملے پر اترپردیش کی حکومت کے حلف نامے کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جامع مسجد سرکاری زمین پر تعمیر کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سنبھل کی جامع مسجد کے رنگ و روغن کے معاملے پر سماجوادی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں رنگ و روغن کوئی غیر معمولی بات نہیں بلکہ تمام عبادت گاہوں میں معمول کے مطابق ایسا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قانون اور عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں خود عدالت کا نمائندہ شامل ہوتا تو رپورٹ کا نتیجہ...
ہائی کورٹ کی سنگل بینچ جس میں جسٹس روہت رنجن اگروال شامل تھے، نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسجد کمیٹی فی الحال صرف صفائی کرا سکتی ہے لیکن کسی بھی طرح کی رنگائی پتائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل کی جامع مسجد میں رنگ و روغن کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور صرف صفائی کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کی رپورٹ کی بنیاد پر سنایا، جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد کی موجودہ حالت میں کسی بھی قسم کی رنگائی پوتائی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں پہنچا جب مسجد کمیٹی نے...
بلوچستان کے شہر واشک میں بسیمہ پتک کے مقام پر 3 تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ واشک کے علاقے بسیمہ پتک کے مقام پر پیش آیا جہاں تین تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق مستونگ اور کوئٹہ سے ہے، حادثہ روڈ کے ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو برنز یونٹ ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 32 سالہ شیراز اور ان کی اہلیہ صائمہ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 4 سالہ ضامن اور 7 سالہ زین شامل ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار
گوجرانوالہ کے ایک اسٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ گوجرانوالہ: آئل ٹینکرز میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر زخمی گوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن شروع کرکے 3 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیل مل کی بھٹی میں آگ لگنے کا واقعہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب پیش آیا، واقعے میں 4 مزدور جھلس کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی بھٹی میں لگی آگ...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں جاری میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 228 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہریدوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جاکر علی 68، تنزید حسن 25، رشاد حسین 18، مہدی حسن میراض 5 اور تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن ثاقب اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں عہد حاضر کے اہم ستارے نظروں سے اوجھل رہیں گے، کئی پلیئرز انجری یا دیگر مسائل کے سبب باہر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے، جس کے سبب ایونٹ میں شریک ٹیموں کو اپنے بہترین کھلاڑیوں کے بغیر ٹرافی کی جنگ میں شامل ہونا پڑرہا ہے، ان میں نمایاں ترین بھارتی پیسر جسپریت بمرا اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ہیں۔ آئی سی سی کے 8 ملکی ایونٹ میں شائقین کرکٹ دنیا کے بہترین اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے آرزومند تھے لیکن ان کی یہ خواہش مکمل طور پر پوری نہیں ہوپائے گی ،البتہ یہ دیگر پلیئرز کے لیے سنہری موقع ہوگا جو شوپیس ایونٹ میں غیرمعمولی پرفارمنس سے راتوں رات چمکتے ستاروں میں ڈھل سکتے...
VATICAN CITY: ویٹیکن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کا 'پیچیدہ کلینیکل صورتحال' کا علاج کیا جا رہا ہے اور جب تک ضروری ہو گا وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو جمعہ کے روز روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا تھا اور برونکائٹس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز ویٹیکن نے کہا تھا کہ پوپ کو سانس کی نالی میں 'پولی مائکروبیل انفیکشن' ہے جس کی وجہ سے ان کے علاج میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ بعد میں اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا کہ پوپ مستحکم حالت میں ہے اور انہیں بخار نہیں ہے۔ انہوں نے اسپتال میں ہی رہتے ہوئے کچھ...
طویل ترین خشک سالی زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کی استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ واسا کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی۔ شہر...
اسلام آباد: ملک میں زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کی استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ واسا کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھی زبان کے مزاحمتی شاعر، لکھاری، سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق حیدرآباد کی سوسائٹی ہیپی ہوم میں ڈاکٹر آکاش انصاری کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس میں شاعر اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہوئے۔ آگ کے شعلوں نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، جس میں ڈاکٹر آکاش انصاری موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کے بیٹے کو تشویش ناک حالت میں دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا اور ڈاکٹر آکاش انصاری...
کراچی :سندھی زبان کے مزاحمتی شاعر، لکھاری، سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق حیدرآباد کی سوسائٹی ہیپی ہوم میں ڈاکٹر آکاش انصاری کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس میں شاعر اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہوئے۔ آگ کے شعلوں نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، جس میں ڈاکٹر آکاش انصاری موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کے بیٹے کو تشویش ناک حالت میں دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا اور ڈاکٹر آکاش انصاری...
حیدرآباد میں قاسم آباد کے علاقے کی سٹیزن کالونی میں آتشزدگی کے نتیجے میں سندھ کے معروف شاعر، ادیب اور دانشور آکاش انصاری جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آتشزدگی میں شاعر کا بیٹا معمولی زخمی ہوا، آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی تھی جس میں آکاش انصاری سو رہے تھے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق کمرے میں ہیٹر بھی جل رہا تھا تاہم کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ ریسکیو زرائع کا کہنا تھا کہ آکاش انصاری کی عمر ستر سال بتائی جاتی ہے، اکاش انصاری کے بیٹے لطیف انصاری کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ حیدرآبد پولیس کے مطابق ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملے نے آگ پر قابو پاکر لاش بھی سول اسپتال منتقل کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ...
(محمد حسن) نامور شاعر ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری حیدرآبادمیں واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے سبب جُھلس کر انتقال کرگئے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے المناک سانحے پر دل افسردہ ہے،وہ ادب اورشاعری میں بڑا مقام رکھتے تھے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے پولیس کوواقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر آکاش انصاری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے صوبائی وزیر نے کہاکہ میں ڈاکٹر آکاش انصاری کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔
کراچی میں خاتون کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے کیس میں شوہر کے بھائی کو نامزد کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی میں خاتون کے جھلس کر جاں بحق ہونے اور بیٹا اور بیٹی کے زخمی ہونے کے کیس میں شوہرکے بھائی کو نامزد کردیا گیا۔ جان بحق خاتون گلشن کے شوہر راشد کی مدعیت میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عوامی کالونی تھانے میں درج مقدمے میں مدعی کے بھائی دلاور کو نامز کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق میرا اپنے بڑے بھائی دلاور سے گذشتہ 6 ماہ سے گھریلو تنازع چل رہا ہے۔ ماضی میں بھی بڑے بھائی سے کئی مرتبہ لڑائی جھگڑا ہوا۔ پیر کو دکان میں بیٹھا...
کراچی: باغ کورنگی میں گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک خاتون جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ عوامی کالونی تھانے کے علاقے باغ کورنگی میں ایک رہائشی مکان کے گراؤنڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ آتشزدگی کے دوران گھر میں موجود 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، کے ایم سی فائربریگیڈ، ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ آگ کے نتیجے میں گھر کے تمام کمرے اور سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جبکہ گھر کا باورچی خانہ محفوظ رہا۔ آتشزدگی کے دوران جھلس کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت گلشن زوجہ راشد کے نام سے ہوئی...
جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل،سی ڈی اے کی ذخیرہ کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسلام آباد اور راولپنڈی کو خان پور ڈیم سے پانی کی سپلائی 10 دن تک متاثر رہے گی، کیونکہ 10 سے 19 فروری تک ڈیم کی بھل صفائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی-12، جی-10، جی-11، ایف-10، ایف-11 اور جی-9 میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی راولپنڈی کے علاقوں ڈھوک حسو، رتہ امرال، پیرودھائی اور فوجی کالونی میں بھی پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔بھل صفائی کے باعث اسلام آباد کو یومیہ ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے لیے خان پور ڈیم سے ہونے والی پانی کی سپلائی عارظی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق، اسلام آباد کے لیے بنیادی آبی ذخیرے خان پور ڈیم کی 18 سے 20 کلومیٹر طویل نہر کی سالانہ بھل صفائی کا کام 10 فروری سے شروع ہوگا جو 22 فروری تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف حکام کے مطابق، بھل صفائی کے دوران خان پور ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی، تاہم سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جمع شدہ اسٹوریج سے تقریباً 4...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ میں شدید جھلس گئے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو آتش بازی کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے 10 دن تک پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق 10 سے 19 فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہو گی جس کی وجہ سے جڑوں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ،ایف ٹین ،ڈی بارہ ، جی ٹین، جی الیون اور جی نائن جبکہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے ڈھوک حسو، رتہ امرال ، پیرودھائی اور فوجی کالونی سمیت کئی علاقوں کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو پائروٹیکنکس (آتش بازی) کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان کے نیچے ہی زوردار دھماکہ ہوگیا۔ زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر کے استعمال کی وجہ سے ان کے ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) شدید جھلس گئے۔ حادثے کے...
سرسوں کے کھلے کھلے پیلے پھول بہار کی نوید لے کر آئے ہیں۔ جڑانوالہ کے گاؤں چک نمبر 237 میں اچھی فصل تیار ہونے پر کاشت کار خوش ہیں۔ گاؤں میں بیٹھک لگی ہے۔ خوشی کے گیت گائے جا رہے ہیں لہلہاتی سبز ٹہنیاں اور حسین پیلے پھول کاشت کاروں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔صدیوں سے دنیا کے ہر حصے میں فصلوں کی آمد کسان تہوار منایا کرتے ہیں یا خوشی کے گیت گاتے ہیں، پنجا کے شہر جڑانوالہ میں کے دیہات میں بھی کسانوں میں یہ روایت برقرار ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف ٹاون میں قائم مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی ہوگئے۔شاہ لطیف ٹاون میں مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران لگنے والی آگ سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے سول اسپتال برنس وارڈ لایا گیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو لاعلم رکھا۔ اسپتال سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، تاہم، جھلسنے والوں میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے جس کی تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران لگنے والی آگ سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو لاعلم رکھا۔ اسپتال سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔تاہم، جھلسنے والوں میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے جس کی تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
ہم عصرموسیقاروں کے مقابلے ماسٹرعبداللہ کو ان کے جداگانہ انداز نے امتیازی شہرت دی۔ سب جانتے ہیں کہ کسی بھی فلم میں موسیقی کو اہم مقام حاصل ہوتا ہے اور برسوں سے چلتی یہ روایت آج بھی جاری ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں جداگانہ انداز، مستند اور قابلِ احترام شخصیت کے مالک ماسٹر عبداللہ کو فنِ موسیقی میں بے مثال شہرت ملی۔ فنِ موسیقی میں ماسٹرعبداللہ کا کردار ماسٹر عبد اللہ 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ماسٹرعبداللہ نے خالص راگ راگنیوں کے رچاؤ سے بھری دھن میں انور کمال پاشا کی فلم سورج مکھی سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ او میرے گورے گورے راجہ گانے کی دھن نے انہیں فلمی دنیا میں شہرت اور مقام دیا۔ دھنوں کی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جاںبحق ہوگئے دیگرواقعات میں بچی سمیت 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود لالو کھیت10نمبر سے ڈاکخانہ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے 45 سالہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جمعرات کے روز دوران علاج دم توڑ گیا۔متوفی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سر د خانے منتقل کرد یا گیا ۔ دوسری...
(گزشتہ سے پیوستہ) بہت سے جانوروں میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ اپنی شکل و صورت بدل کر ماحول میں گھل مل جاتے ہیں۔ انسانوں کے وضع کئے گئے طریقے اس عمل کی نقل کرنے کے معاملے میں پیچیدہ اور مشکل ہوتے ہیں اور ماحول کی شناخت، اس کی خصوصیات پر عمل اور اس جیسا نظر آنے کے لئے ظاہری شکل کو بدلنے جیسے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسے کیموفلاج سسٹمز میں اکثر برقی آلات استعمال ہوتے ہیں جن سے ساخت کی پیچیدگی، محدود استعمال اور زیادہ لاگت جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ یہ بات گذشتہ ماہ ’’سائنس ایڈوانسز‘‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں...
نائیجیریا(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے ٹینکر دھماکے سے 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ رواں ہفتے جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف...
لانڈھی گلشن بونیر گھر میں کھانا بناتے ہوئے پکتا ہوا کھانا تین سالہ بچے پر گرنے سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں واقع ایک گھر میں کھانا بناتے ہوئے پکتا ہوا کھانا 3 سالہ بچے کی کمر پر گر گیا جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کی شناخت 3 سالہ محمد طاہر ولد ذیشان احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ محمد طاہر 30 فیصد جھلسا ہے ، ڈاکٹرز جان بچانے...
ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ زمین پر مٹی کی نمی میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں گرمی کی لہریں زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ اس تحقیق کی قیادت گریز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈگلس مارون نے کی، جبکہ یونیورسٹی آف ریڈنگ نے بھی اس تحقیق میں حصہ لیا۔ تحقیق کے مطابق اوسط درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی کی لہریں زیادہ شدت اختیار کرتی ہیں، لیکن اس بات کا پتا پہلے نہیں تھا کہ معتدل درجہ حرارت والی گرمی کی لہریں اچانک اتنی شدید کیسے ہو جاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق جب عالمی درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیئس تک بڑھتا ہے، تو بعض علاقوں میں گرمی کا درجہ حرارت...
ایک نئی تحقیق کے مطابق زمین پر مٹی کی نمی تیزی سے تغیر پذیر ہے جس کی وجہ سے آنے والے وقتوں میں گرمی کی لہریں شدت اختیار کرلیں گی۔ اس حوالے سے کی گئی تحقیق کی قیادت گریز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈگلس مارون نے کی جس میں یونیورسٹی آف ریڈنگ نے بھی تعاون کیا۔ ٹیم نے پایا کہ جب عالمی درجہ حرارت 2 ڈگری بڑھتا ہے تو بعض خطوں میں شدید گرمی کا درجہ حرارت 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں کینیڈا، 2022 میں بھارت اور 2023 میں بحیرہ روم سے ٹکرانے والی شدید ترین اور تباہ کن گرمی کی لہریں اب اندرون زمین...
نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلیے خاتون نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔ حادثے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا جہاں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ویب ڈیسک:نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات سے چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلئے خاتون نے ماچس جلائی تو اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں میاں، بیوی اور دو بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا ، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ...
یوپی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈھانچہ ہری ہر مندر کو گرا کر تعمیر کیا گیا تھا، تو مسلمانوں کو عدالتوں کے چکر میں پڑے بغیر اسے ہندوؤں کے حوالے کر دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اگر مذہبی کتابوں اور آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سنبھل میں کلکی کو وقف ایک ہری ہر مندر شاہی جامع مسجد کی تعمیر سے پہلے موجود تھا، تو مسلمانوں کو اس مغلیہ دور کی مسجد ہندوؤں کے حوالے کر دینی چاہیئے۔ معلوم ہو کہ یوگی آدتیہ ناتھ کمبھ میلہ میں میڈیا ہاؤس "آج تک" کے زیر اہتمام منعقد ایک کانکلیو میں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 12میں گیس سلنڈر کے دھماکے میںٹاؤن چیئرمین کے بڑے بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے ،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آبادنمبر12 کے گنجان آباد علاقے میں گیس سلنڈر لیک ہو جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ کے بڑے بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا۔پی ٹی آئی لیڈیز ونگ حیدرآباد کی صدر افروز شورو نے سول اسپتال حیدرآباد پہنچ کر پی ٹی آئی رہنما اور ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ خان کے بڑے بھائی کی عیادت کی،افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی حیدرآباد کے کارکنان اور...
قدرت کا قہر پوری دنیامیں کسی نہ کسی طرح ظاہر ہو رہاہے۔ ہر رنگ ، نسل مذہب اس سے کسی نہ کسی طرح متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان میں جہاں قدرتی آفات نے گزشتہ کچھ دہائیوں سے عوام کو چیلنج دیا ہے وہیں اب امریکا بھی تاریخ کی بدترین پکڑ میں آ گیا ہے۔ امریکی ریاست لاس اینجلس کے جنگلات میں دو مقامات پر لگنے والی آگ پھیلنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مدد کے لیے کیلیفورنیا نیشنل گارڈ کے مزید ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کر رہے ہیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ اب تقریباً 2500 فوجی متحرک ہیں، جو آگ سے...
شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔ لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جارہی ہے تاہم شیر شاہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
سینیئر وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ کنواں آدھا مسجد کے اندر اور آدھا باہر ہے، کنواں صرف مسجد کے استعمال کیلئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے تنازعہ میں آج اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ اس نوٹس میں سپریم کورٹ نے حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے سنبھل شاہی جامع مسجد منیجنگ کمیٹی کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ درخواست میں مسجد کمیٹی انتظامیہ نے مطالبہ کیا تھا کہ ضلع مجسٹریٹ کو صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی جائے۔ جو نجی کنواں کھودا جا رہا ہے وہ مسجد کی سیڑھیوں کے قریب ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے. ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے. منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں. ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے، جب منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے. سمجھ نہیں آتی لوگوں کی باتوں پرماتم کروں یا کیا کروں، جانوروں کی نہیں سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کا اِفتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے...