2025-09-18@02:13:25 GMT
تلاش کی گنتی: 756

«پولیس سربراہ»:

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں ایک دل خراش واقعے نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک مقامی اسکول کی طالبہ، جو گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھی، کی لاش ایک ویران علاقے سے بوری میں بند حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے طالبہ کے ایک استاد کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ طالبہ 22 اگست کو حسب معمول اسکول کے لیے نکلی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچی۔ اہل خانہ اور مقامی افراد نے کئی دنوں تک اس کی تلاش جاری رکھی، مگر کامیابی نہ ملی۔ بالآخر منگل کی شب کالی ڈانگا گاؤں کے مضافات میں واقع ایک سنسان مقام سے ایک بوری برآمد ہوئی، جس میں طالبہ کی لاش...
    پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے دوران متعدد طلبا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ مظاہرین سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلر آفس تک مارچ کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس دوران لا کالج کے بیرونی یونیورسٹی گارڈز اور طلبا کے درمیان کشیدگی بھی دیکھی گئی۔ مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی، پولیس کیا کہتی ہے؟ طلبا نے احتجاج کے دوران الزام عائد کیا کہ فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے اور گرلز ہاسٹل میں میل وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین وائس چانسلر آفس کے سامنے پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس...
    شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے گھر سے ایک روز قبل ملنے والی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کے مطابق نوعمرلڑکی کے پوسٹ مارٹم کے دوران زیادتی اور گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کوزبانی طورپرنوعمر لڑکی کوگلا گھونٹ کرقتل کیے جانے کا بتایا گیا ہے ، تاہم نو عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیرکو سرجانی ٹاؤن سیکٹر51 میں گھرکی چھت سےنوعمرلڑکی کی پھندا...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اور ’ون وے‘ کی خلاف ورزی پر اب صرف چالان نہیں بلکہ فوجداری مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں، ون وے کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 66 سے زیادہ مقدمات جبکہ 141 گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کردیے گئے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کس دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہوتا ہے اور اس میں کتنی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا...
    کراچی: شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔
    لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کا اسکواڈ حادثے کا شکار ہوگیا اور ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے 5 ملازم زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا، تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سیکیورٹی کے ہمراہ بھجوا دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر، عبداللہ  اور مبشر شامل ہیں، جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں۔
    ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا، دبئی پولیس کا نسل پرستانہ فقروں پر سزاؤں کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا تھا۔ ایشیا کپ کے ایک روزہ فارمیٹ میں سال 2000 اور 2012 کی فاتح پاکستان ٹیم کی نظریں اس بار ٹی 20 فارمیٹ پر جمی ہوئی ہیں۔ ادھر دبئی...
    معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کے مطابق مشہور گینگسٹر گولڈی برار نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کئی خالی خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ فرانزک ٹیمیں اور کرائم برانچ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور گولڈی برار کے نیٹ ورک کے خلاف الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ حتمی میڈیکل رپورٹ میں نیا انکشاف گینگ کے رکن ویرندر چرن نے فیس بک پر الزام لگایا کہ دیشا پٹانی اور ان کی بہن خوشبو پٹانی نے مذہب...
    سید زین نہ صرف ایک فرض شناس پولیس آفیسر ہیں بلکہ ایک باکمال فنکار بھی ہیں، دن کے وقت وہ جرائم پر کڑی نظر رکھتے ہیں جبکہ رات کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے لاہور کی خوبصورتی کو کینوس پر امر کر دیتے ہیں۔ سید زین کا فن عام پینٹنگز سے بالکل مختلف ہے۔ وہ سونے کے باریک ورق (Gold Leaf) کو استعمال کرکے تاریخی عمارتوں اور قدرتی مناظر کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں۔ شالیمار باغ کی نزاکت ہو یا بادشاہی مسجد کی عظمت، ان کے فن پارے دیکھنے والوں کو لاہور کی تاریخ میں جھانکنے کا موقع بھی دیتے ہیں اور ایک نئی جدت کا احساس بھی دلاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ صرف گولڈ لیف...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔ دبئی کی ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع پر کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں اور اسٹیڈیم کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ دبئی کی پہچان عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد کی مرکز کے طور پر قائم رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ، کیا بھارتی کرکٹ بورڈ بائیکاٹ کرگیا؟ دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے آپریشنز اور ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف مہیر المزروعی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز کے لیے خصوصی پولیس یونٹس مکمل طور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغواء کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے۔ جہاں مدعی مقدمہ اور ملزم کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں۔فریقین میں صلح اور حسن زاہد کو جلد رہائی کیلئے گرین سگنل مل گیا۔ ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو مشروط طور پر معاف کردیا ہے۔ ملزم حسن کو آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کی تفتیش مکمل ، مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ نے صلح اور معاف کرنے کا تحریری بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن زاہد نے مجھے اغواء کرنے کی...
    لاہور: شہر کے مصروف علاقے جلو موڑ مین بازار باٹا پور میں زمین کے تنازع پر 45 سالہ تاجر محمد عمران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عمران اور ملزمان کے درمیان زمین کا تنازع گزشتہ ایک سال سے چل رہا تھا، اور اس دوران فریقین کے درمیان متعدد بار جھگڑے بھی ہو چکے تھے۔ مقتول عمران نے ملزمان کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، ملزمان نے مقتول کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش...
    تھانہ کوہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی حنظلہ اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، 14 قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ، گرفتار ملزم زخمی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ انہوں نے تھانہ کوہسار، شالیمار اور مارگلہ کے علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے...
    شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر میمن گوٹھ تھانے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے نام سے کی گئی۔ وقوعہ کے بعد موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ وقوعہ پر پہنچے اور بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  
      سپریم کورٹ نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیشِ نظر ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ تمام ریٹائرڈ ججز کو تین تین پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ اُن کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو ججز وفات پا چکے ہیں، اُن کی بیواؤں کو بھی مساوی سکیورٹی فراہم کی جائے۔ مراسلے کے مطابق یہ پولیس اہلکار متعلقہ ضلعی پولیس افسر (DPO) کے ماتحت ہوں گے...
    بلوچ یکجہتی کونسل (بی وائی سی) کی گرفتار قیادت کو بدھ کے روز انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر بی وائی سی رہنماؤں کو مزید 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی عدالت میں پیش ہونے والوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی، ماما غفار بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ شامل تھے۔ سماعت کے موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ زیرِ حراست رہنماؤں سے مزید تفتیش درکار ہے، لہٰذا ان کا ریمانڈ بڑھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم...
    نیپال میں حالیہ دنوں میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے بڑے پیمانے پر بدامنی اور تشویشناک حالات کا سبب بن گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہروں کے دوران ملک بھر کی مختلف جیلوں سے تقریباً 13 ہزار 500 قیدی فرار ہوگئے ہیں، جس سے سکیورٹی ادارے گہری مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ پولیس ترجمان بینود گھمائرے نے تصدیق کی ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کٹھمنڈو کی سب سے بڑی جیل دلی بازار سے قیدی بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں اور فوجی اہلکار انہیں قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کامیاب نہیں...
    فرانس میں ملک گیر احتجاجی تحریک ’بلاک ایوری تھنگ‘ کے تحت ہزاروں مظاہرین سڑکوں، ریلوے ٹریکس اور گیس اسٹیشنز پر جمع ہو گئے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے 80 ہزار سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکار تعینات کیے گئے، جو 2018 کی یلو ویسٹس تحریک کے بعد سب سے بڑا سیکیورٹی آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تحریک موسم گرما میں دائیں بازو کے حلقوں سے شروع ہوئی تھی مگر بعدازاں بائیں بازو، مزدور یونینوں اور طلبہ تنظیموں نے بھی اس میں شمولیت اختیار کر لی۔ مزید پڑھیں: فرانسیسی حکومت کا انہدام: وزیرِاعظم...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا و دھمکیوں کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں نامزد ملزم حسن زاہد کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے اغوا کے مقدمے میں پولیس کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ تاہم دھمکیاں دینے اور نقدی چھیننے کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے موبائل فون، وی...
    سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے مرکزی ملزم حسن زاہد کی اغوا کے مقدمے میں ضمانت خارج کرتے ہوئے اُسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے حسن زاہد کیخلاف ایک اور نیا مقدمہ بھی درج کرتے ہوئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی ہے۔ اغوا کیس میں پولیس کی جانب سے آٹھ دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی، تاہم عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔ دوسری جانب دھمکیوں اور نقدی چھیننے کے مقدمے میں عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں باپ، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد)، شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی، تینوں کا تعلق مسیحی برادری سے تھا۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کی لاشیں ایک ہفتہ پرانی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ ایس ایچ او نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ Post Views: 6
    غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو حراست میں لیں گے، گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، کراچی پولیس چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں کی گاڑیاں بند کر دیں گے، ان کا چالان بھی ہوگا، حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔ بارش اور سیلابی صورت حال کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں کی جانب سے شہریوں کی مدد کرنے کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے دوران شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بدھ کو غیر ملکی مہمان کی آمد و رفت کے پیشِ نظر خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس دوران دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر غیر معمولی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی جس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 35 ہزار موٹرسائیکل سواروں کا چالان اس دوران ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے...
    آج صبح وی نیوز آفس میں میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ دوپہر کو پی ٹی آئی اپنی پارلیمنٹ کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر کرے گی جس کی کوریج کے لیے رپورٹر کو اڈیالہ جیل جانا چاہیے، رپورٹر نے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس وقت اڈیالہ جیل کے باہر اجلاس ہوگا اور کون کون سے رہنما شرکت کریں گے تو تینوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کو کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دوپہر ایک بجے تپتی دھوپ میں رپورٹر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا اور وہاں موجود...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں بارش کے دوران ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے متبادل پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت طارق روڈ کے دونوں جانب مرکزی شاہراہ کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل متاثر ہونے کی صورت طارق روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔  ٹریفک پولیس نے شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور ممبران سے گزارش کی ہے کہ طارق روڈ کے دونوں اطراف گاڑیاں پارک نہ کریں، اقدام کا مقصد بارش کی صورت میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس شہر میں ممکنہ شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال سے حفاظت کے پیش نظر نشیبی علاقوں اور...
    اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج کرنے پر وی نیوز کے سینیئر رپورٹر بلال عباسی سے پولیس نے موبائل فون چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل بلال عباسی کو اپنے پیشہ فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں کام سے روکے جانے کی وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود نے شدید مذمت کی۔ وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی سے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کوریج کرنے پر پولیس کے ایس ایچ او نے موبائل ضبط کر لیا پولیس بھی لگتا ہے علیمہ خان کے اشاروں پر چل رہی ہے — Ammar Masood (@ammarmasood3) September 9,...
    لندن: برطانوی پولیس نے فلسطین کے حق میں لندن میں منعقدہ ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران  890 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز لندن میں فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں سے  857 مظاہرین کو ’’فلسطین ایکشن‘‘ نامی تنظیم کی حمایت کرنے پرحراست میں لیا گیا، جبکہ 33 دیگر افراد مختلف الزامات کے تحت گرفتار ہوئے، جن میں سے 17 پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام نے مظاہرے سے قبل ہی واضح کر دیا تھا کہ اس تنظیم...
    کوئٹہ: بلوچستان میں آج پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے  دوران پولیس کے کریک ڈاؤن میں کئی رہنما و مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پارٹیز کی کال پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے، کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور درجنوں رہنما و کارکن گرفتار کر لیے گئے۔ ہڑتال کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف کی گئی۔ اس دوران  کوئٹہ، دکی، خضدار، قلعہ عبداللہ، زیارت، مستونگ، جعفرآباد، حب اور لسبیلہ سمیت مختلف شہروں میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور شاہراہیں بند رہیں جب کہ مظاہرین نے کئی مقامات پر...
    برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس نے 890 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ لندن میں ہونے والے اس مظاہرے کا مرکزی مطالبہ ‘فلسطین ایکشن’ تنظیم پر عائد پابندی کو ختم کرنا تھا۔ برطانوی پولیس کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں سے 857 افراد کو صرف اس تنظیم کی حمایت کرنے کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا، جب کہ باقی 33 افراد کو مختلف نوعیت کے جرائم میں گرفتار کیا گیا، جن میں سے 17 پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام ہے۔ مظاہرے سے پہلے وارننگ جاری کی گئی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرے سے قبل ہی واضح کر دیا گیا تھا کہ اگر کوئی بھی فرد...
    بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر اہم تبدیلی کی گئی ، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ، جب کہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان تعینات کر دیا گیا ۔ محمد طاہر اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، اور اب وہ فوری طور پر بلوچستان پولیس کی قیادت سنبھالیں گے۔ اس تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے اور یہ آئندہ احکامات تک مؤثر رہے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کے تبادلوں اور تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا  ۔ واضح رہے کہ  گزشتہ سال اگست میں معظم جاہ انصاری کو دوسری بار...
    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ سنگجانی پولیس نے راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم بین الصوبائی گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں بلال، عدنان اور شاہد خان شامل ہیں جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ، گرفتار ملزم زخمی ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ انہوں نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مزاحمت پر شہریوں کو زخمی بھی کیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق...
    نواب شاہ (نیوز ڈیسک) قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب سنگرہ موری کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے **5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قاضی احمد، نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے...
    لندن میں ‘فلسطین ایکشن’ نامی تنظیم پر پابندی کے خلاف سب سے بڑے مظاہرے کے دوران پولیس نے 425 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ احتجاج تنظیم ڈیفینڈ آور جیوریز کی کال پر ہوا جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ اسکوائر میں جمع ہوئے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر: ’میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں‘ لکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا پولیس نے احتجاج شروع ہوتے ہی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ شام 9 بجے کے قریب میٹرو پولیٹن پولیس نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈہ پھینکا گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خان جمعہ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اسی دوران دو انڈے ان کی جانب پھینکے گئے، جن میں سے ایک انڈہ انہیں لگا۔ واقعے کے بعد موجود پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے کر قریبی پولیس چوکی منتقل...
    شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 34 سالہ مریم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ موٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جو خاتون کے گلے میں لپٹا ہوا تھا اور اس دوران وہ سڑک پر گرنے سے جاں بحق ہوگئی تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
      پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے “کچہ رونتی” میں پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا، جس میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، آپریشن کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا اور ڈرونز کے ذریعے سرپرائز حملے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے جزیرہ نما علاقوں میں کیے گئے جہاں ڈاکوؤں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی تھیں۔ ڈرونز کی مدد سے ان پناہ گاہوں کو ہدف بنا کر کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور ڈاکوؤں...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغواء اور نقدی چھیننے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران جج نے ملزم سے استفسار کیا: ’بتاؤ، تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟‘ ملزم نے عدالت کے روبرو اعتراف کرتے ہوئے کہا: ’سر جی، مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے شادی کا مطالبہ مسترد کرنے پر معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کی کوشش پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے گاڑی، پستول اور نقدی برآمد کرنی ہے، اس لیے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔...
    کوئٹہ: بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن وزیر خان ناصر کو ڈی آئی جی موٹروے پولیس اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس عبدالحئی بلوچ کو ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، متعلقہ افسران کو اپنے نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان تبادلوں کا مقصد صوبے میں پولیس کے نظام کو مزید موثر بنانا اور عوام کی خدمت کو بہتر کرنا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے انتظامی ضروریات اور پولیس ڈھانچے میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔...
    سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مصری شاہ اور ساندہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان پار کر دیے گئے۔ سی سی ڈی حکام  نے کہا کہ ٹی نمبر 4 کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی۔ سی سی ڈی  نے کہا کہ مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں روہیت مسیح ہلاک ہوا، ہلاک ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر پھول رکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا اس صوبے اور اس کی سرزمین سے گہرا رشتہ ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے قربانیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ کا انعقاد ایک...
    9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
    پولینڈ کی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ حادثہ وسطی پولینڈ کے شہر ریڈوم میں پیش آیا جہاں فضائی شو کی تیاری جاری تھی۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، پاکستانی خاتون پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق پولینڈ کے وزیر دفاع وادسلاف کوسینیاک کامیش نے جائے حادثہ پر گفتگو میں کہا کہ اس حادثے میں ایک پولش آرمی پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔ وہ ایک ایسا افسر تھا جو ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت بہادری اور لگن کے ساتھ کرتا رہا۔ میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ✈️ A Polish F-16 fighter jet crashes during rehearsal for Radom Air Show 2025...
    کراچی: اے وی سی سی پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے کمسن بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ کے مطابق 8 اگست کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے 2 سالہ طفل اصغرعلی ولد محمد یعقوب کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں الزام نمبر 25/495 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج کیا گیا اور بعد ازاں مقدمے کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہوگئی تھی۔ اے وی سی سی نے چھاپہ مار کارروائی میں مغوی بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا جبکہ اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔  بچے کی بحفاظت بازیابی...
    پولینڈ کے وسطی علاقے میں ائیر شو کی تیاری کے دوران ایک F-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ پولش فضائیہ کا حصہ تھا اور ریہرسل کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لوپ بنانے کی کوشش میں تیزی سے نیچے آیا اور زمین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کو طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ اواقعے کے بعد پولینڈ میں ہونے والا ایئر شو منسوخ کر دیا گیا، جس میں 20 ملکوں کے...
    سکھر: ریلویز پولیس سکھر نے انٹیلیجنس بنیادوں پر ریلوے پھاٹک نوابشاہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی ریلوے لائنیں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق کنٹینر کے اندر سے 140 چوری شدہ ریلوے لائنیں برآمد کر لی گئیں، ملزمان نے 1632 فٹ ریلوے لائنوں کو کلوز سیکشن راجہ لائن میر پور خاص سے گیس کٹر کی مدد سے کاٹا۔ تھانہ ریلویز پولیس نوابشاہ نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ریلوے لائنیں جام صاحب نوابشاہ سے لاہور کے لیے کنٹینر میں لوڈ کی گئی تھیں۔ ریلویز پولیس سکھر نے اس سے پہلے چند ماہ قبل 1000 فٹ چوری شدہ ریلوے لائنیں...
    لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے پہلے ہی 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا اور اس کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ بھی کرایا گیا جبکہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس نے ملزم سے موبائل فون اور ماسک بھی برآمد کیے۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی...
    لاہور: سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور شاہ گینگ کے کارندوں کے درمیان مانووال کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ملزمان حسنین اور عمر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شاہ گینگ کے یہ کارندے مانووال، چوہنگ میں روپوش تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے تھے اور...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز اور تین بٹوے برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم یاسر کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے 5 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر کے خلاف پہلے سے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج...
    لاہور: مصری شاہ میں دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مصری شاہ پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو یہاں اپنے والد کی دوا خریدنے کے لیے آئی تھی، ملزم نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بہانے چھیڑ چھاڑ کی اور فرار ہو گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم شہباز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری...
    برطانیہ کے علاقے آئل آف وائٹ میں تربیتی پرواز ایک بڑے سانحے میں بدل گئی۔ چار افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور ایئر ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کرنے تک مزید تفصیلات شیئر نہیں کی جائیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات پر فی...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے گاؤں ہرسی میں 25 سالہ دلت نوجوان، جسے برادری سے باہر شادی کرنے کے بعد گاؤں چھوڑنا پڑا تھا، واپسی پر سسرالیوں سمیت دیگر افراد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 19 اگست کو پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز تشدد سے زخمی ہوکر دم توڑنے والے اوم پرکاش باتھم نامی نوجوان کے قتل کے الزام میں 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جن میں اس کی اہلیہ کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، اوم پرکاش باتھم نے رواں سال جنوری میں شیو پانی جھا سے شادی کی...
    لاہور: رائیونڈ میں تشدد سے شہری واجد کو قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی راشد کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت پھل فروش گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پھل بیچنے کے دوران ریٹ کی معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق ملزم سنگین واردات کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم ملزم کو ہیومن انٹیلی...
    برطانیہ میں پناہ گزینوں کو عارضی طور پر ٹھہرانے کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹلوں کے باہر ملک گیر احتجاج کے بعد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلے کی رفتار تیز کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ناکام درخواست گزاروں کی اپیلیں جلد نمٹانے کے لیے ایک نیا آزاد ادارہ قائم کیا جائے گا تاکہ مہنگے اور متنازعہ "ایسائلَم ہوٹلز" کے استعمال کو ختم کیا جاسکے، جو عوامی احتجاج کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔ احتجاج کا آغاز انگلینڈ کے قصبے ایپنگ سے ہوا جہاں ایک ہوٹل میں مقیم مہاجر پر 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔ اس واقعے کے بعد ملک کے مختلف...
    خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرلیا گیا۔ قبائلی ضلع میں ہیلی کاپٹر کا سامان ملبے سے چوری کیا گیا، پولیس نے کہا کہ پنڈیالئی میں ہیلی کاپٹر کے پرزے اور مشینری چھپائی گئی، مہمند پولیس نے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او مہمند نے کہا کہ ملزمان سے ہیلی کاپٹر کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکل پر سامان لیکر جا رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر ائیر انویسٹیگیشن ٹیم کی تفتیش باقی ہے، ہیلی کاپٹر دو روز قبل پنڈیالئی میں دوران پرواز کریش کر گیا تھا۔  
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس کی ٹیمیں سوات کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ فیڈرل ریزرو پولیس کی ڈسٹرکٹ آفیسر ماریہ کی سربراہی میں سوات کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ اس موقع پر فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے متعدد متاثرین کو ریسکیو اورمتاثرہ لوگوں کو محفوظ پر منتقل کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کمانڈنٹ فیڈرل ریزرو پولیس ریاض نذیر گاڑا، ڈسٹرکٹ آفیسر سوات ماریہ اور انکی ٹیم کے عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں فیڈرل ریزرو پولیس کے جوان متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کا اپنے...
    مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نے علامہ سید جواد موسوی کی اقتداء میں مسجد کشمیریاں چوک میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علام ایکشن کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علما ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مدنی مسجد کو ازسرِنو تعمیر کیا جائے گا اور آج مسجد ے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مدنی مسجد کے قمام پر پہنچی جب کہ خواتین پولیس کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی پولیس کے پاس موجود ہیں جب کہ احتجاج کے پیش نظر مرکزی شاہراہ کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع...
    لندن: برطانیہ میں پولیس کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت ہائی پروفائل اور حساس مقدمات میں مشتبہ افراد کی قومیت اور نسلی پس منظر کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کی اجازت دی جا رہی ہے، تاکہ سوشل میڈیا پر جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ یہ فیصلہ پچھلے سال پیش آنے والے ایک بڑے واقعے اور اس کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی و سماجی دباؤ کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ جولائی 2024 میں برطانیہ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں پیش آئے ایک ہولناک واقعے کے بعد یہ مسئلہ شدت سے سامنے آیا، جب تین کم سن لڑکیوں کو ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔  اس...
    دیر(نیوز ڈیسک) دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب دو بجے کے قریب پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔ ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پورا کرکے واپس پولیس لائن آرہے تھے کہ اس پر پناہ کوت کے مقام پر فتنہ الخوارج حملہ کردیا جس میں 3 اہلکارموقع پر شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ۔ ریسکیو کے مطابق شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے بعد علاقے...
    ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں۔  علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں پولیس لائن ڈیرہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت اور پرچم کشائی کی،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یادگارِ شہداء پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔  وزیرِ اعلیٰ نے ڈی آئی خان میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، صوبے میں خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی بھی لازوال قربانیاں ہیں۔ ورک...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا کی ٹوازرم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورازم پولیس کےلیے ٹورازم ایکٹ میں ترمیم کابینہ سے منظور کی جا چکی ہے، جون میں ترمیم کے باوجود اسمبلی اجلاس میں اس ترمیم کو پیش نہ کیا جا سکا۔ خیبر پختونخوا میں سیاحت کا فروغ، ٹورازم ایکٹ تیارخیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی مرتبہ... ذرائع کے مطابق ٹورازم پولیس کے تقریباً 160 کانسٹیبلز اس وقت ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔دوسری جانب ڈی جی ٹورازم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ آج ٹورازم پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد مزید تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔
    سٹی42: بجلی کی فراہمی میں تعطل آنے پر احتجاج میں تشدد سے  پولیس اہلکار اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے  24 احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ بجلی بند ہونے پر احتجاج کے دوران تشدد پھوٹنے کا واقعہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ کے قریبی علاقہ پیر پائی میں ہوا،  میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی بندش کے خلاف نوشہرہ میں احتجاج کے دوران تشدد میں متعدد افراد  زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 24 افراد کو  گرفتار کر لیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کے دوران جھڑپ میں ایک پولیس کانسٹیبل اور کئی دوسرے افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے 24 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ...
    عرفان ملک:پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت، سیاحوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام، وزیراعلیٰ نے ٹورازم پولیس کے قیام کی منظوری دے دی۔ مری سے ٹورازم پولیس کا آغاز کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں مری میں نئی بھرتی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھرتی ہوگی۔  ٹورازم پولیس کو جدید گاڑیاں اور اسلحہ فراہم کیا جائے گا، سیاحوں کے ڈیٹا تک فوری رسائی ٹورازم پولیس کے پاس ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مذہبی و تاریخی مقامات پر ملکی و غیرملکی سیاحوں کو خصوصی تحفظ ملے گا، سکھ برادری سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پنجاب محفوظ منزل بنے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا، قاتل بھائی 2 بہنوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، والد کی جانب سے بیٹوں کی جائیداد بیٹے کے نام کرنے سے انکار کرنے پر قاتل نے والد اور بہنوں کو قتل کر ڈالا، راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ،...
    لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے حامیوں نے احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 466 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔  مظاہرے کے منتظمین کے مطابق اس میں 600 سے 700 افراد شریک ہوئے، تاہم پولیس نے اتنی بڑی تعداد میں شمولیت کے دعوے کی تردید کی۔ پولیس کے مطابق فلسطین ایکشن پر 5 جولائی 2025 سے ٹیررازم ایکٹ کے تحت پابندی عائد ہے، اور اس گروہ کی رکنیت یا حمایت پر 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔  
    لندن پولیس نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 466 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، جسے مہم چلانے والوں نے برطانوی دارالحکومت میں اب تک کی سب سے بڑی اجتماعی گرفتاری قرار دیا ہے۔ یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب سینکڑوں افراد ہفتے کے روز لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کی مذمت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی نسل کشی کی مخالفت اور فلسطین ایکشن کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ یہ بھی پڑھیں: آن لائن جاری ہونے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو زمین پر بیٹھے دکھایا گیا، جبکہ کچھ ’غزہ سے ہاتھ ہٹاؤ‘...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات تک دونوں مقدمات پر سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا گیا، مقدمات کا فیصلہ کب سنایا جائے گا کچھ دیر میں آگاہ کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر ملزموں کے صفائی بیانات کے بعد حتمی دلائل بھی مکمل کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ: بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر چیف جسٹس لاہور...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس چوکی کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔(جاری ہے) ایس ایس پی کورنگی اور انچارج سی ٹی ڈی قیوم آباد پولیس چوکی پہنچے، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہل کار چوکی کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ فائرنگ کردی گئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔
    کینیڈا کے شہر سرے میں واقع بھارت کے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین اور ٹی وی اسٹار کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور محاصرہ کرلیا۔ جائے وقوعہ سے متعدد گولیوں کے خول ملے ہیں جن کی تعداد 25 کے قریب ہے۔ حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے قبل فرار ہوگئے تھے۔ اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ریسٹورینٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ابتدائی تحقیقات میں بھتہ خوری کا شاخسانہ لگتا ہے۔ بھارتی اداکار کپل شرما یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر تاحال...
    لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ کسی مقدمے سے بری ہونے کے بعد متعلقہ فرد کے خلاف ایف آئی آر کا ریکارڈ سرکاری دستاویزات میں ظاہر کرنا غیر ضروری اور انسانی وقار کے منافی ہے۔ عدالت نے شہری عبد الرحمان کی درخواست پر تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ بری افراد کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں کلئیر ظاہر کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل خان نے شہری عبد الرحمان کی جانب سے دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں عدالت نے واضح کیاکہ بریت کے باوجود سی آر او میں ایف آئی آر کا ریکارڈ رکھنا غیر ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پولیس...
    پولیس کا کہنا ہے کہ عصمت اللّٰہ خان نے برادری کے فیصلے پر سدرہ عرب کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم سے ایک غیر لائسنس یافتہ کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی۔فوٹو اسکرین گریب راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون سدرہ عرب قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔تھانہ پیر ودھائی پولیس نے 19 سالہ سدرہ عرب قتل کیس کے مرکزی کردار عصمت اللّٰہ خان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے مقدمہ پنجاب آرمز آرڈیننس 2015 کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم عصمت اللّٰہ نے دوران تفتیش اسلحہ لیکر مظفر آباد آزاد کشمیر جانے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عصمت...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں جرگے کے سربراہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 21 سالہ سدرہ کے قتل  کے معاملے میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے تفتیش کے دوران سننی خیز انکشافات   کیے ہیں۔ ملزم کا دوران تفتیش تینوں ملزمان کے ساتھ برادری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے دفنانے کا اعتراف جرم بھی سامنے آگیا ۔ پولیس نے سدرہ کو کشمیر سے لانے کے لیے استعمال ہونے والی کلاشنکوف رائفل برآمد کرکے عصمت اللّٰہ وغیرہ کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کرلیا ۔ یہ مقدمہ پولیس مدعیت میں ناجائز اسلحہ...
    — فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے شہری خرم شاہ کی بازیابی کا معاملہ لاپتہ افراد کمیشن میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ شہری ذوالفقار، مہران، شاہ جہاں اور سارنگ واپس آگئے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ذوالفقار میرانی پولیس اہلکار ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ دماغی مسائل کی وجہ سے گھر سے نکل گیا تھا۔ لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ، دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹس طلب کر...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا مظاہرہ نہ ہوسکا، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی چکری انٹرچینج سے آگے نہ آسکے صرف ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی میں کوئی بڑا شو نہ کرسکی، پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرہ کرنے کی کال بے سود ثابت ہوئی، صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے...
    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کوئٹہ، لورالائی، بارکھان اور چمن سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے، جن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: علی امین گنڈاپور ریلی سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ، کارکنوں کا اڈیالہ جانے پر اصرار لورالائی میں احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں لورالائی ٹیچنگ...
    سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت نے آج بانی کی رہائی کے لئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سامنے  صرف ارکانِ پارلیمنٹ کے احتجاج کی کال دی تھی، کوئی رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل کی طرف نہیں گیا۔ اس دوران آج "عمران خان سےملاقات" کیلئے جانے والی نورین نیازی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق  آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرنے کے لئے کوئی نہیں پہنچا، بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق  محمود اچکزئی، سلمان اکرم راجہ اور شاندانہ گلزار نے بھی آج اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی تھی، پولیس نے بانی کی تین بہنوں کیی طرح ان کو بھی  روک...
    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب پولیس آمنے سامنے آگئے۔ لاہور پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہےذرائع کے مطابق 3 روز کے دوران 500 زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صبح سے اب تک احتجاج کی کوشش کرنے والے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سمیت 6 ایم پی ایز بھی گرفتار کیے گیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان عدل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تیعنات اور لبرٹی چوک پر بھی کنٹرینرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قیدی وینز اور واٹر کینن ایوان عدل کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ایوان عدل سے وکلا کی لاہور...
    اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ، ایک ماہ میں 7قتل، اسٹریٹ کرائم کی 43وارداتیں رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔ اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 105 موٹر سائیکلیں اور 29 گاڑیاں چوری ہوئیں، جب کہ اسلحہ کے زور پر 10 موٹر سائیکلیں اور...
    سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی کے بھائی ضامن عباس شیرازی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آج سرگودھا میں بھی فسطائیت زدہ ماحول کیخلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ تاہم سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)کراچی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص اور اسکا ساتھی جاں بحق شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لائے، دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔اس معاملے پر شاہ لطیف پولیس اور ایس ایس پی ملیر کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ واقعہ تھانے میں پیش آیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے کہا کہ تھانے سے باہر واقعہ ہوا۔شاہ لطیف تھانے میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کے بیانات میں تضادات سامنے آ ئے ہیں۔شاہ...
    سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی کے بھائی ضامن عباس شیرازی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آج سرگودھا میں بھی فسطائیت زدہ ماحول کیخلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ تاہم سرگودھا پولیس نے رات گئے شاہ پور میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید شوکت علی شیرازی کو اپنے ساتھیوں شعیب کاظمی اور پومی شاہ سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ شوکت علی شیرازی...
    کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے جسے مبینہ ڈاکو قرار دیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تھانے کے اندر تینوں افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔ اس جھگڑے کے دوران چلنے والی گولی مبینہ ڈاکو کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر...
    پی ٹی آئی کے پانچ اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے پیش نظراڈیالہ جیل حکام نےراولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سی پی او راولپنڈی کو پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے حوالےسے خط لکھ دیا۔ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پتا چلا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ جیل کے باہر احتجاج کرینگے۔ خط میں کہاگیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے،خط میں کہا گیا ہے کہ جیل کے اندر بھی سیکورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ Post Views: 1
    اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اسکالر شپ پروگرام میں بھی توسیع دی ہے، دورانِ سروس وفات پر خاندان کو 6 سے 30 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کے بچوں کا علاج اور قانونی معاونت بھی حکومت سندھ فراہم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم شہدائے سندھ پولیس پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے۔ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس کے اہلکار اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ 1971ء سے اب تک سندھ پولیس کے 2...
    پی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی 5 اگست کو ایف9پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے شہر میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پی ٹی آئی کے اعلان کردہ ملک گیر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق، شہر کی مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار...
    طلال چوہدری — فائل فوٹو وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو مضبوط بنانے کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز مختلف رنگوں کی وردیان پہنتی ہیں، وردیوں کے رنگ مختلف ہونے سے ان کی کارکردگی مختلف نہیں ہوتی، پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پولیس کی تنخواہ، مراعات اور شہداء پیکیج بہتر کرایا، حکومت نے اسلام آباد پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے ہیں، وزیراعظم یہاں آئے تھے، شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
    آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی جنڈی چونترہ میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا گھر کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی آوازسنتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، سیکیورٹی حکام نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ Post Views: 6
    پولیس نے مقتولہ کے کپڑے، اسلحہ اور دیگر شواہد برآمد کر لیے، ملزمان نے جرگہ میں شامل افراد کے نام بھی اگل دیے۔ راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے مقدمے میں پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور تفتیشی ٹیم نے واقعے سے متعلق کئی اہم شواہد برآمد کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے وہ کپڑے بھی برآمد کر لیے ہیں جو اس نے قتل کے وقت پہنے ہوئے تھے۔ یہ کپڑے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر بازیاب کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل اسی دوران ایک گرفتار ملزم کی...
    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وفد کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سرینہ چوک، کلب روڈ، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، کورال، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بعض اوقات میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایکسپریس...