2025-11-04@23:07:29 GMT
تلاش کی گنتی: 991

«پولیس سربراہ»:

(نئی خبر)
    سٹی 42 : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق عید کے موقع پر لوگ اپنے آبائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے، چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ  کا استعمال حد رفتار کی پابندی،اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں،  لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے...
    سٹی 42 : شکارپور میں قومی شاہراہ  پر ہونے والے المناک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔  پولیس کے مطابق خوفناک حادچہ قومی شاہراہ  پر پیش آیا، جامڑا کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔  پولیس نے بتایا کہ ایک ٹرک فنی خرابی کے باعث قومی شاہراہ  پر کھڑا تھا، خراب ٹرک کے نیچے مکینک کام کر رہے تھے، اسی دوران پیچھے سے تیزی سے آنے والا دوسرا ٹرک بے قابو ہو کر کھڑے ٹرک سے زور دار ٹکرایا، ٹکر کے نتیجے میں دلخراش واقعہ پیش آیا۔  صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال پولیس...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل مقتولہ کا فون بھی ساتھ لے گیا اور یہی اس کی گرفتاری کی وجہ بنا۔ قتل ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کو جدید طریقہ کار کے تحت آگے بڑھانا شروع کیا۔ مقتولہ کے موبائل فون کی سی ڈی آر نکلوائی گئی تو 37 لوگوں کی 300 کالز کو ٹریس کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا اور یہی اس کی غلطی ثابت ہوئی۔ پولیس پہلے 12 گھنٹوں کے دوران ہی اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ اصل ملزم فیصل آباد فرار ہوچکا ہے، کیونکہ ملزم عمر اور مقتولہ ثنا کے موبائلز کی کوکیشن ایک ہی جگہ کی آر ہی تھی۔ بعد ازاں...
    خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند  ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار...
    شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر نے مقدمہ درج کروایا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔شہباز گل کے خلاف شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر نے مقدمہ درج کروایا، این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف نامناسب ویڈیوشہرز کیں جس سے میری شہرت کو نقصان پہنچا۔
    اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن صوبے کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر نے مقدمہ درج کروایا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ شہباز گل کے خلاف شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر نے مقدمہ درج کروایا، این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف نامناسب ویڈیوشہرز کیں جس سے میری شہرت کو نقصان پہنچا۔...
    امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اسرائیل کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر ایک شخص نے پیٹرول بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کو منظم دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم حملے کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گواہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ایک یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر کیا گیا۔ حملہ آور نے مظاہرین پر حملہ کرنے سے قبل فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ ایف بی آئی کے چیف کاشف پٹیل نے کہا ہے کہ ہم...
    سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام عائد کردیا۔(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی پی 52 سمبڑیال پولنگ اسٹیشن لوپووالی پنجاب پولیس کی جانب بدترین دھاندلی جاری ہے جہاں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یو سی بدوکی گاؤں رالیوکی اور کھرولیاں میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کے دوران 30 سے 35...
    مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا، مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہوگئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
    انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11ملزمان کو سزا سنادی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملےکے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف، سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان محمداکرم، میراخان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لےلیا جب کہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11ملزمان کو سزا سنادی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف، سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان محمداکرم، میراخان، شاہ زیب اور سہیل خان کو...
    پنجاب پولیس کے ایک اور فرض شناس افسر نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں سی سی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر شاہد پرویز موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولنگر کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر کی قربانی...
    کراچی: شہر قائد کے ایک نجی اسکول میں طالبہ، اس کے والدین اور خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والے طالبہ کے ماموں نے خاتون ٹیچر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جمشید روڈ پرواقع نجی اسکول میں تاخیر سے اسکول آنے پر طالبہ کومعمولی سزا دینے پرطالبہ کے والدین اور پولیس اہلکارماموں کی جانب سے خواتین اساتذہ کوزدوکوب کرنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ جمشید کوارٹرتھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ خاتون اسکول ٹیچرکی مدعیت میں درج کیا گیا،جس میں طالبہ کے والدین اورپولیس اہلکارماموں کونامزد کیا گیا ہے۔  جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود جمشید روڈ اسلامیہ کالج کے قریب واقع نجی اسکول میں خاتون ٹیچر  کو ہراساں، زدوکوب...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے روز داہگل پولیس ناکے پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو روک لیا گیا، جس پر پولیس افسران سے تلخ کلامی ہوگئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئین پاکستان کا حلف آپ نے بھی لیا اور میں نے بھی لیا ہے، آپ کے پاس ہمیں روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میں قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کی خاموشی بتا رہی ہے آپ مجبور ہیں۔ علی محمد خان بغیر وردی میں موجود پولیس اہلکار پر بھی برہم ہوگئے، جس پر پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ ڈی ایف سی ہے۔ علی محمد خان نے...
    لاہور: پولیس کے سمجھانے پر نا فرمان بیٹا ماں کے قدموں میں گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصری شاہ تھانے میں ایک ماں نے بیٹے کی بدتمیزی کے خلاف درخواست جمع کرائی جس پر پولیس فوری بیٹے کو تھانہ لے آئی۔ ایس ایچ او مصری شاہ نے ماں اور بیٹے کے درمیان باہمی گفتگو کروائی اور ماں کے رضامند نہ ہونے پر بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ماں تو پھر ماں ہوتی ہے بیٹے کو سلاخوں کو پیچھے دیکھ کر تڑپ اٹھی اور پولیس سے بیٹے کو چھوڑنے کی درخواست کردی۔ خاتون نے پولیس سے کہا کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دیں میں اسے معاف کرتی ہوں جس پر مصری شاہ پولیس کی جانب سے بیٹے کو سمجھایا...
    فوٹو: جیو نیوز پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قائم کیمپ کو آگ لگانے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق آگ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی باچا اور جنرل سیکرٹری کی ایماء پر لگائی گئی۔گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں حکومت کی مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک میں پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا تھا۔ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔مظاہرین نے اسمبلی چوک میں تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی، اس دوران تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا۔
    پیپلز پارٹی کے کارکنان کے پی اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا ساتھ پی پی نے صوبے بھر کے کارکنوں کو پشاور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے صوبہ بچاؤ ریلی کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی، مظاہرین نے پتھراؤ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگادی اور ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مردان سے صوبہ بچاؤ ریلی نکالی گئی، متعدد گاڑیوں پر مشتمل ریلی ریلوے گراؤنڈ نوشہرہ روڈ سے پشاور روانہ ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ہوتی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز خیبر پختونخوا میں مبینہ کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی نے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی، مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک پر احتجاج  کیا، جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر رہنما شریک تھے۔پولیس نے مظاہرین کو خیبر روڈ پر ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، احتجاج کے باعث خیبر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔پولیس کی شیلنگ سے منتشر ہونے...
    نوشہرو فیروز کی عدالت نے مظاہرین کی میتوں سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سماعت کے دوران سیشن جج نوشہروفیروز نے کہا ہے کہ پولیس نے جاں بحق مظاہرین کی میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ سیشن جج نوشہرو فیروز  کا کہنا ہے کہ عدالت کا واضح حکم تھا لاش ورثاء کو دیں یا کسی این جی او کی معرفت تدفین کی جائے ، ایس ایس پی نوشہرو فیروز 29  تاریخ تک جواب جمع کروائیں۔
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن مورو میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا گھر اور ٹرک جلانے کے حقائق سامنے لے آئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے  مظاہرین کے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور آگ لگانے کی ویڈیوز چلا دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ 20 مئی کو احتجاج میں نقاب پوش مظاہرین اور غیر مقامی افراد بھی شامل تھے جو کسی اور زبان میں بات کر رہے تھے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی، نقاب پوش مظاہرین نے کیمیکل کے ذریعے لنجار ہاؤس کو آگ لگائی، کیمیکل ایسا تھا کہ دیواروں کو بھی آگ لگ گئی۔شرجیل میمن نے کہا کہ کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کے...
    اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں لیکن اگر کرنا ہی ہے تو ان کا ٹیسٹ کریں جو سیاستدانوں پے جھوٹے مقدمے بناتے ہیں، اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے، میری رائے میں عدالتی ٹرائل میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ایک انٹرویو  میں انہوں نے کہا  کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی پاکستان کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میں نے کئی سال تک نیب کے بنائے گئے کیسز بھگتے ہیں میں کہتا ہوں نیب کیسز بنانے والے ان افراد کو بلائیں...
    ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا سندھ حکومت کے تمام محکمے بشمول محکمہ صحت، بلدیات، پولیس اور بلدیاتی ادارے ایسی صورتحال میں اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے جاری بیان میں قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی گرمی سے ہیٹ ویو کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ایسے میں سندھ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مناسب انتظامات کرے تاکہ ہیٹ اسڑوک کے شکار شہریوں کو فوری طبی امداد ملے، شہر میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی نفری بڑھائی جائے، بائیک، رکشہ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر...
    پولیس نے شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی سے جیل منتقل کر دیا شاہ محمود قریشی کو آج ہسپتال سے کوٹ لکھپت منتقل کر دیا گیا ہے۔ وکیل شاہ محمود قریشی رانا مدثر شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا یے۔ رانا مدثر شاہ محمود قریشی کا ابھی تک علاج مکمل نہیں ہوا۔ وکیل رانا مدثر شاہ محمود قریشی کو واپس ہسپتال منتقل کرتے ہیں یا نہیں ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔ 
    اسلام آباد (آئی این پی )  سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں لیکن اگر کرنا ہی ہے تو ان کا ٹیسٹ کریں جو سیاستدانوں پے جھوٹے مقدمے بناتے ہیں،اب عمران خان بھگت رہے ہیں کچھ سال بعد پتا چلے گا یہ مقدمے بھی غلط تھے، میری رائے میں عدالتی ٹرائل میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو  میں انہوں نے کہا  کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی پاکستان کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میں نے کئی سال تک نیب کے بنائے گئے کیسز بھگتے ہیں میں کہتا ہوں نیب کیسز بنانے والے ان افراد کو بلائیں...
    طیارے میں غیرحتمی طور پر 10 کے قریب مسافر سوار تھے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں اس سے بڑھ کر نقصان کا اندیشہ ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران کو سڑک پر کھڑی گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ملی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں ایک مسافر بردار چھوٹا نجی طیارہ سان ڈیاگو کے رہائشی علاقے میں پر گر کر تباہ ہو گیا جس سے متعدد گھروں اور کاروں میں بھی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے طیارے میں غیرحتمی طور پر 10 کے قریب مسافر سوار تھے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں اس سے بڑھ کر نقصان کا اندیشہ ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے. سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اس قتل سے دل برداشتہ اور پریشان ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے...
    عرفان ملک :وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے شروع کیا گیا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔ چار ماہ سے پولیس پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لیے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہر ماہ تمام اضلاع، بشمول لاہور، کی کارکردگی کا جائزہ لیا جانا تھا۔ اس مقصد کے لیے کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) طے کیے گئے تھے تاکہ پولیس کی کارکردگی کو شفاف انداز میں پرکھا جا سکے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی پالیسی کے مطابق جن اضلاع میں تین ماہ تک پولیس کارکردگی بہتر نہ ہو، وہاں کے افسران کو تبدیل کیا جانا تھا۔اچھی کارکردگی...
    بھارت کی مختلف ریاستوں میں 25 مردوں سے شادی کر کے ان کا قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والی ایک 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو راجستھان پولیس نے بھوپال سے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انورادھا کو پولیس نے “لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن” کا لقب دیا ہے، جو ایک منظم شادی فراڈ گروہ کی رکن ہے، یہ گروہ ان مردوں کو نشانہ بناتا ہے جو شادی کے خواہش مند اور معاشرتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں۔ تفتیشی افسر کے مطابق انورادھا قانونی دستاویزات کے ساتھ کورٹ میرج کرتی، کچھ دن شوہر کے ساتھ رہتی اور پھر ایک رات چپکے سے زیورات، نقدی،...
    اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان کو بدھ کی رات واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔  یہ بھی پڑھیں:جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیوش میوزیم کے قریب امریکی یہودی کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مطلع کیا ہے کہ ’اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب قتل کر دیا گیا‘۔ میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک پریس کانفرنس میں...
    شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن کا لقب دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا...
    بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25 مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے ’لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن‘ کا لقب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا نے ملک کی مختلف ریاستوں میں گھوم پھر کر مردوں سے شادی کی، ان کے اعتماد کو جیتا، اور پھر موقع پا...
    فوٹو اسکرین گریب نوشہروفیروز میں مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ الحسن ضیا لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے پہلے صوبائی وزیر کے گھرپر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پھر گھر کے سامان کو نذر آتش کردیا۔اس موقع پر پہنچنے والی پولیس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا، 2 ٹریلر کو بھی آگ لگادی گئی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، امداد کیلئے مورو اسپتال گئے اہلکاروں کو مشتعل افراد نے واپس بجھوا دیا۔مظاہرین میں سے ایک ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہے، پولیس کے مطابق کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین منتشر ہوگئےہیں۔وزیر داخلہ سندھ...
    کنڈیارو: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کیخلاف کالعدم قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا، مظاہرین نے وزیر داخلہ کے گھر اور کئی مال بردار گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے کارکنان نے مورو میں قومی شاہراہ پر احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے سڑک کھلوانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے دوران مشتعل افراد نے اطراف میں موجود دکانوں، ہوٹلوں، مال بردار ٹرالوں کو آگ لگائی جبکہ نامعلوم افراد ٹرکوں سے سامان اور غذائی اجناس لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ...
    ویب ڈیسک : نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کیخلاف احتجاج کرتےہوئے مظاہرین نے صوبائی وزیرداخلہ سندھ  کے گھر کو آگ لگا دی نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔نوشہروفیروز کے علاقے مورو میں قومی شاہراہ پرکینال منصوبے کے خلاف مظاہرین لنجار ہاؤس میں گھس گئے، وہاں توڑ پھوڑ کی اور سامان کوبھی آگ لگا دی۔مظاہرین نے قومی شاہراہ کے قریب کھڑے دو ٹریلر کوبھی جلادیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایس...
    نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ میں متنازعہ کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک صوبائی وزیر کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سندھ نوشہرو فیروزمتنازعہ کینالز منصوبے کے حوالے سے قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، پولیس کی فائرنگ، مظاہرہن زخمی، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، صوبائی...
    ---فائل فوٹو  سندھ کے شہر جامشورو میں ایک ماہ کے دوران مخلتف واقعات میں ایک لڑکی اور ایک خاتون کو اغواء کر لیا گیا، دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ایک ماہ قبل مسکین کالونی میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان 14 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ 14 سالہ مغوی لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ 9 روز قبل سائٹ ایریا میں پیش آیا جہاں اغواء کار 25 سالا خاتون کو بیوٹی پارلر سے گھر واپسی آتے ہوئے اغوا کر کے لے گئے۔ بچوں کے اغوا کے واقعات میں...
    لاہور: شاہدرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس پی سٹی بلال احمد کی نگرانی اور ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شعیب نے چند روز قبل درینہ رنجش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد سے ملزم مفرور تھا، تاہم پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ مزید پڑھیں: لاہور پولیس کو چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر...
    فائل فوٹو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر ملا نثار کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 2022ء میں کلری پولیس نے اسلحہ کیس میں گرفتار کیا، ملزم برآمد ہونے والے اسلحہ کا لائسنس دکھانے میں ناکام ہوا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ کلری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اپنی کارکردگی نمایاں کرنے کیلئے ملزم پر کیس بنارہی ہے، ریکوری کے وقت کسی پرائیویٹ گواہ کو شامل نہیں کیا گیا، ملزم کے خلاف چالان بھی...
    کراچی: چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے زاہد لاڈلا گروپ کے ایک اہم کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مرزا آدم خان روڈ پر ربانی مسجد کے قریب عمل میں لائی گئی جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ مزید پڑھیں: کراچی، شہر میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سورج عرف بھکاری کے نام...
     و قاص احمد : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لایا گیا، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اس وقت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں۔ چیک اپ کے دوران پولیس کی نفری ان کے ہمراہ موجود رہی۔  
    سرگودھا (نیوز ڈیسک) بھلوال کے علاقے نبی شاہ بالا میں گھر کا کام نہ کرنے پر بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی اور غریب محنت کش کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنےآچکی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی ایکشن یا گرفتاری وغیرہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/video.mp4 سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق کلیم شاہ، عقیل شاہ اور عقیل اعوان کا تعلق نبی شاہ بالا بھلوال سے ہے جو مزدور ترکھان کو گھر سے اغواء کرکے ڈیرے پر لے گئے جہاں انسان کے بھیس میں موجود ان درندوں نےاسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی ، ساتھ گالم گلوچ بھی کیا گیا...
    خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ایک مدرسے کے قریب جمعیت علمائے اسلام (ف )کے رہنما مولانا نوراللہ کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے جے یو آئی (ف) کے رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو لوئر جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب واقع شہزاد مدرسہ کے نزدیک مولانا نوراللہ کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، بم حملہ مولانا نوراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، جو محفوظ رہے۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سیکیوورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بعد ازاں جے...
    ---فائل فوٹو  راجن پور کے کچے میں مغوی کی بازیابی کےلیے پولیس نے آپریشن کیا، اس دوران دو ماہ سے قید مغوی کو ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو ماہ قبل جام پور سے ہنی ٹریپ کے ذریعے ایک نوجوان کو اغواء کیا تھا۔
    —فائل فوٹو میانوالی میں ہرنولی موڑ پیپلاں کے جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت کے باہر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی۔ قصور: عدالت کے باہر پولیس کی حراست میں ملزم فائرنگ سے ہلاک پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)ٹرین کی پٹری پر بیٹھا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق معروف ہوٹل کے قریب ٹرین کی پٹری پر بیٹھا25 سالہ نوجوان شان ولد عبدالرحمن، سکنہ 54/2ایل اچانک ٹرین کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجسکی لاش کوریسکیوٹیم نے پولیس کی موجودگی میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔(جاری ہے) ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید نوعیت کا تھا اور نوجوان کو موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اہل علاقہ اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار...
    پشاور کے علاقے تھانہ انقلاب کی حدود میں گھر کے باہر سے ملنے والے دستی بم سے کھیلنے کے دوران دھماکا ہوا جس میں نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب میں ایک گھر پر جرگے کے دوران وقفے کے وقت جب تمام لوگ نماز ادائیگی کے لیے گئے تو اُس وقت زور دار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زور دار آواز کی وجہ سے ایک زخمی بیہوش ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق گلزارخان نے بتایاکہ وہ سوڑیزئی پایاں کے رہائشی ہیں، ان کا نورشاداور...
    گرفتار ہونیوالے طلبہ میں صہیب عامر فخری اور طیب گجر شامل ہیں۔ دونوں رہنماوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو یونیورسٹی میں امن و امان خراب کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلبہ کے 2 اہم عہدیداروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونیوالے طلبہ میں صہیب عامر فخری اور طیب گجر شامل ہیں۔ دونوں رہنماوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو یونیورسٹی میں امن و امان خراب کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ نے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ...
    سٹی42: تھانہ ہیئر کے علاقے میں ڈاکٹر طاہر جمیل کے مبینہ اغواء کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق 62 سالہ ڈاکٹر طاہر جمیل ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی ہیں جنہیں کلینک سے گھر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ممکنہ شواہد اکھٹے کر کے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ڈاکٹر...
    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے معروف ڈاکٹر طاہر جمیل کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس مکمل متحرک ہو گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کے تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات کی اور انہیں مغوی کی جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر جمیل 62 سال کی عمر کے حامل ہیں اور ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی ہیں۔ وہ اپنے کلینک سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ ڈی آئی...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پورٹ قاسم چورنگی کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ اورڈنڈوں کے وار سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے رزاق آباد پورٹ قاسم چورنگی کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے دو افراد موقع پر جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر ٹریفک پولیس فوری موقع پر پہنچی اور ٹریفک پولیس نے موقع پر سے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچی اورفائرنگ...
      ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع ،پولیس کو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوا، جانی نقصان نہیں ہوا کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے تاہم ڈرون گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز گرانے کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔کراچی کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے ۔دھماکے سے گھرکی چھت پر لگے سولر پینل کو شدید نقصان ہوا، پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے...
    کراچی: کراچی کی شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب پیش آنے والے ایک حادثے میں 4 گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، حادثے میں ایک ٹینکر، کار اور سوزوکی شامل تھی، جبکہ تصادم کے دوران چند موٹر سائیکلیں بھی زد میں آئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک شخص کی حالت نازک تھی اور وہ بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں زخمی...
    سٹی 42 : ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ پنجاپ پولیس ہر وقت پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے پٹرولنگ،ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیا ۔ ایس پی ڈولفن کی جانب سے ایلیٹ ٹیموں سے بھی ملاقات کی گئی ، جنہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ۔  ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ڈویژن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کی گئی۔ ایمرجنسی اورکسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت تیار ہیں ۔   پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    نیویارک: کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاج نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ درجنوں طلبہ نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری (بٹلر لائبریری) پر قبضہ کرلیا، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نیویارک پولیس (NYPD) کو طلب کرلیا۔ طلبہ مظاہرین نے احتجاجی طور پر لائبریری کو فلسطینی دانشور باسل الاعرج کے نام سے منسوب کیا، کفیہ پہن کر "غزہ کے لیے ہڑتال" کے بینر آویزاں کیے، اور اسرائیل سے وابستہ کمپنیوں سے یونیورسٹی کو مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق کم از کم 75 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔ آن لائن ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو زپ ٹائیز میں جکڑ کر پولیس بسوں میں منتقل کیا۔ کولمبیا...
    اٹک میں بھارتی ڈرون تباہ، ایک شہری شہید، پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اٹک میں بھارتی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا، ملک بھر میں شہید افراد کی تعداد 2 ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اٹک میں جبی کسراں کے کھلے مقام پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا، جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید ہوگیا۔ بھارت کے 9 شہروں میں 20 کے قریب ڈرون حملوں میں اب تک شہید افراد کی تعداد 2 ہوگئی، 5 سے زائد افراد زخمی ہیں، جس میں فوجی بھی شامل ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان...
     لاہور کے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، گوجرانوالہ اور چکوال میں کم از تین بھارتی ڈرون تباہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے...
    راولپنڈی: سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد کے معاملے پر دو ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر پولیس کے مبینہ تشدد کا معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو ایس ایچ اوز اور ایک  اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ایس ایچ اوز میں  ایس ایچ او چکری سب انسپکٹر طیب بیگ، ایس...
    لاہور: پولیس نے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5 ماہ کہ بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام  بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا  گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 5 ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا ۔ گل زیب اور نرمل نامی خاتون بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے آئے  تھے۔ ملزمان...
    کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر میں ٹرانسپورٹر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے پر شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 ملزمان کے خلاف اغوا اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا۔  ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امین کھوسہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ سرفراز نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پولیس موبائل اور سفید ڈبل کیبن میں سوار سادہ لباس اہلکاروں نے مجھے اور میرے دوست کو اغوا کیا اور ہماری آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ مدعی کے مطابق اغوا کاروں نے فون پر میری کسی شخص سے بات...
    غیر ملکیوں کے ساتھ کرایہ داروں گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن عرصہ قبل لازمی قرار دی جا چکی ہے تاہم کے پی حکومت نے اس حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ایک اور پیش رفت کر لی اب کرایہ داروں گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹلائز ہوگی۔کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے تحت عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری ، آئی جی اور طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ اور محکمہ پولیس کے...
    ملتان میں 23 سالہ آسیہ بی بی کی سسرال میں گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔  پولیس کے مطابق آسیہ بی بی کی چھ ماہ قبل محمد رفیق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی آسیہ بی بی پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھی، شک ہے آسیہ کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ کوتوالی کی مقتولہ کے شوہر اور بہنوئی سے تفتیش جاری ہے، قتل ہے یا خودکشی تفتیش جاری ہے۔
    22 اپریل 2025 کو پہلگام کے معروف سیاحتی مقام بیسرن میں پیش آئے ایک خونی دہشتگرد حملے کے بعد جو معلومات سامنے آ رہی ہیں، وہ سرکاری بیانیے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد کی نشاندہی کرتی ہیں۔ سرکاری طور پر تھانہ پہلگام کی طرف سے درج پہلی معلوماتی رپورٹ (FIR) کے مطابق، حملے کی اطلاع دوپہر 1:50 بجے موصول ہوئی، جبکہ ایف آئی آر کا اندراج دوپہر 2:30 بجے (14:30) ہوا۔ رپورٹ میں حملے کی نوعیت، مقام، اسلحے کی نوعیت، زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد سمیت کئی دیگر تفصیلات واضح طور پر درج ہیں۔ تاہم، بی بی سی نیوز کی گراؤنڈ رپورٹنگ اس سرکاری بیان سے سنگین تضاد سامنے لاتی ہے۔بی بی سی کے رپورٹر ماجد جہانگیر کے مطابق،...
    لاہور: چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جاری دھرنے پر پولیس نے رات گئے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے کارروائی کی، جس کے دوران دھرنے کے متعدد شرکاء کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دھرنے کے مقام پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 52 خواتین اور 20 مرد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کو قریبی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے دھرنے کے مقام پر موجود تمام سامان، بشمول بینرز، خیمے اور دیگر اشیاء، بھی ہٹا دیے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور چیئرنگ کراس کے اطراف ٹریفک کو...
    لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے 23 ویں روز دھرنےکے شرکا نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا رخ کرلیا تھا۔ شرکا بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹاتے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچے جہاں پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا اور دھکم پیل میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل...
    کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر ڈکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی، پانچ ہزار روپے اور قومی شناختی کارڈ بھی چھین لیا، ایس پی گلشن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ طالب علم کو ڈکیت ظاہرکرنے کے بعد ہاتھ میں اسلحہ تھما کر اس کا موبائل فون سے جھوٹا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ شاہین فورس کے اہل کار طالب علم پر گھناؤنے الزام بھی عائد کرتے...
    کراچی: دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف قومی شاہراہ لنک روڈ پر وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج  میں مظاہرین پر پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے، پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹاؤن تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاؤن تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں : نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، موبائل نذر...
    علامتی فوٹو رحیم یار خان میں غنڈہ گرد عناصر نے گھر کے باہر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقع آب حیات کے نواحی علاقے چک 52 پی میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    وکلا اور قوم پرست جماعتوں کا گزشتہ چھ روزسے قائم احتجاجی کیمپ پولیس نے اکھاڑ پھینکا مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، موبائل نذر آتش اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکیٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پولیس...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست  جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔ پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکيٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔ پولیس ایکشن اوراحتجاجی مظاہرین کو...
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا، اس حوالے سے وکیل کی جانب سے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارنے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، گلشن حدید سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی اور خیر پور میں پولیس نے نہروں کے منصوبے کیخلاف احتجاج کرنے والے وکلا کے دھرنوں پر دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے منصوبے کیخلاف وکلاء کا احتجاج جاری تھا، پولیس وہاں پہنچی تو ایک وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا دے مارا، جس کے بعد پولیس نے وکلا پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ پولیس کے لاٹھی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پر وکلا نے نہروں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے رکھا تھا، پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک وکیل زخمی بھی ہوا، جس کے بعد وکلا کی بڑی تعداد اسٹیل ٹاؤن تھانے پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ببرلو بائے پاس پر وکلا سے دھرنا ختم کرنے کی...
    دونوں اہلکار ملزمان سال 2023ء میں محکمہ پولیس میں مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر بھرتی ہوئے، کچھ عرصے بعد سے ہی سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے اور اسمگل شدہ غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے  لگے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کر دی، جن سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس...
    کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہل کاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کردی جن سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس میں تعینات کانسٹیبل اویس عرف لمبا عرف باکسر کو دوران ڈیوٹی حراست میں لیا تھا،  گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں سرکاری و غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات...
    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ندیم احمد خان آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ندیم احمد کو سینے پر گولی ماری۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ Post Views: 1
    تھائی لینڈ (اوصاف نیوز)تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کیلئے آزمائشی پرواز پر تھا۔ تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔ سندھ حکومت نے یکم مئی کو...
    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اہم اعلانات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وفاقی وزیر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جہاں انہیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک نظم و ضبط اور سڑکوں پر حادثات میں کمی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔عبدالعلیم خان...
    جہلم ( نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے راولپنڈی سے رہنماء چوہدری نذیر ،عمران جاوید راجہ باغ راجگان اور سردار آصف جہلم جیل کے باہر موجود۔چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس سکواڈ میں انکو جیل سے باہر محفوظ مقام تک منتقل کیا جائے گا۔عالیہ حمزہ کو پولیس سکواڈ میں جہلم جیل سے باہر نکالا مزیدپڑھیں:قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل کرلیا گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے 30 سالہ آصف علی لاشاری کی لاش ملی تھی، پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی۔ دورانِ تفتیش پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علیزہ عرف کنول...
    مصطفی عامر اغوا و قتل کیس سے جڑے پولیس مقابلے کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آگئی جبکہ  مقابلے میں استعمال ہونے والا اسلحہ پیچنے والے ملزم کو عبوری چالان مفرور قرار دیدیا گیا۔ اے وی سی سی میں درج پولیس مقابلے میں استعمال ہونے والے غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ کامران قریشی سے عدالتی حکم پر جیل میں تفتیش کی گئی، تفتیشی افسر انسپکٹر محمد علی نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ مصطفی عامر اغوا و قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ملزم کامران قریشی سے تفتیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کی جانیوالی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ پشاور میں فرحت اللہ  سے اسلحہ خریدا، تفتیشی افسر نے...
    مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔ ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
    راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے  پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی...
    کراچی: وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ کے گھر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔ ترجمان ایس ٹی پی کے مطابق سید جلال شاہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے ایس ٹی پی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ، حیدر شورو، حکیم بروہی اور جاوید جا نوری و دیگر پر وزیر مملکت کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا تھا۔ متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے...
    کراچی کے علاقے صدر میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جمعے کو صدر موبائل مارکیٹ کے قریب احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لے کر حالات کو قابو میں کیا۔پولیس کے مطابق اسی جگہ پر تشدد کے نتیجے میں ایک 46 سالہ شخص لئیق ہلاک ہوگیا۔ترجمان احمدیہ جماعت کے مطابق مقتول لئیق چیمہ کراچی میں احمدیہ جماعت کا سرگرم کارکن تھا۔ مقتول کے اہل خانہ کی درخواست پر قتل اور بلوے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے...
    کراچی: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سامنے دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شامل مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم پروزیراعلی پنجاب آفس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین و پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین میں آگے بڑھنے کے لیے بحث و تکرار بھی جاری رہی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور ان پر پانی پھینکا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء  ہال کے باہر روکے رکھا۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین واپس دھرنے کی جانب واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین کی...
    لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کے باعث دو گروپوں، عمر گروپ اور ذیشان گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں شاہ زین، وقاص اور عظیم شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان عمر اور طیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد...
    کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے لنک روڈ ٹول پلازہ سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نور الدین کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
    لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج کچھ مظاہرین گرمی کی شدت کے باعث بے...
    راولپنڈی: مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محرم شاہ نے کلہاڑی کے وار سے اپنے بھائی محبوب شاہ کو شدید زخمی کر دیا تھا، محبوب شاہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ 5 یوم قبل تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا، جسے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)لاہور کے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے دھرنا آج بھی جاری رہا،صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین نے وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی ضد کی ۔پولیس نے احتجاجی ملازمین کو آگے نہ بڑھنے کی ہدایات کیں لیکن احتجاجی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے لگے جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین پر واٹرکینن کا استعمال کئے جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے اس موقع...