2025-09-18@00:37:22 GMT
تلاش کی گنتی: 1160

«کراچی یونین ا ف جرنلسٹس»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 1.6 ارب روپے کی لاگت سے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، ٹاؤن ممبر و پارلیمانی لیڈر ابراہیم حیدری ٹاؤن سردار اختر عارفانی، چیئرمین یوسی۔3 کیٹل کالونی جاوید اقبال کاکو، رسول خان سواتی اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلائی اوور خالد بن ولید روڈ پر ریلوے لائن کے اوپر تعمیر کیا جائے گا جو 5 -N کو مہران ہائی وے سے جوڑے گا، یہ اہم ترقیاتی منصوبہ 100 دن میں مکمل کیا جائے...
    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یکم اکتوبر 2025ء سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد...
    کراچی: کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یکم اکتوبر 2025 سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔ اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب...
    ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریڈ لائن منصوبے پر کام احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر جاری رکھا ہوا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ماضی میں بھی پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر رہی ہیں۔ ریڈ لائن منصوبے میں کام کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عوام کئی سالوں سے اسی اذیت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کا ریڈ لائن بس منصوبہ غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن گیا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر کام کرنے سے سیوریج لائنیں بند ہوگئیں، گندا پانی سڑکوں پر بہہ نکلا۔ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والی شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہونا معمول بن گیا۔ ذرائع کے مطابق...
    کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی...
    سندھ بلڈنگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی کی سرپرستی ، برج الحر مین کراچی کا بلند ٹاورز تعمیر قواعد و ضوابط کے برعکس تعمیر اتی منصوبے، پانی، بجلی اور سیوریج کے بحران کا خطرہ کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسکیم 33 میں تعمیراتی مافیا کا راج قائم ہے ۔ "برج ال حر مین کراچی” کے نام سے بلند و بالا ٹاورز کی تعمیر اور اب قبضے دینے کی تیاریاں علاقے کے مکینوں کے لیے نئے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق یہ تمام تر غیر قانونی سرگرمیاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی کی مبینہ سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں۔ شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ عدیل قریشی کی پشت پناہی کے باعث بلڈرز کو...
    کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا ہے اجلاس کل 17 ستمبر کو ہونا ہے۔ اطلاع یے کہ  اجلاس کے انعقاد سے اختلاف کرتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم نے ایوان صدر چانسلر سیکریٹریٹ سے گزارش کی ہے کہ انتظامی نظم و نسق کے معاملے پر یونیورسٹی کے خلاف جاری تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مرتب ہونے تک یہ اجلاس موخر کردیا جائے۔  بتایا جارہا ہے کہ اس حوالے سے ایک  خط وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان صدر کو تحریر کیا گیا ہے جس میں اس بات کی اطلاع دی گئی یے کہ گورننس اور ایڈمنسٹریٹوو معاملات کی شکایات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی ایچ ای سی میں بنائی...
    کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس ایچ او کی  "پرائیویٹ پارٹی" کا حصہ قرار دیا۔ منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھے گئے شخص نے اپنی شناخت باسط کے نام سے بتائی، باسط نامی شخص نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ضمیر کھاوڑ کی پرائیویٹ پارٹی کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ سلیم چانڈیو صاحب کے ساتھ مل کر شہریوں کو اغوا کیا اور انہیں تھانے کے...
    کراچی: بنارس ملنگ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ سائٹ اے تھانے کے تھانے کے ہیڈ محرر خالد بلوچ نے بتایا کہ حادثہ مین منگھوپیر روڈ ملنگ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور وزیر محمد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ متوفی اذلان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ متوفی 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنی رہائش گاہ  قصبہ کالونی جارہا...
    کراچی: شہر قائد میں بارش اور سیلابی صورتحال کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر رہی تاہم بعض اہم شاہراہوں پر صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیفنس موڑ سے بروکس چورنگی تک ٹریفک کی روانی بحال ہو چکی ہے اور اس راستے پر گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ دوسری جانب بارش اور سیلابی پانی کے باعث کورنگی روڈ اور کازوے روڈ کو تاحال ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کے بعد ہی ان راستوں کو کھولا جائے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شہر...
    بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد، پرویژنل این او سی بھی منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاون کا پرویژنل این او سی منسوخ کردیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کنسیلیشن آرڈرز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے اور 460ارب روپے کی اقساط کی عدم ادائیگی پر 19ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا فروخت اور اشتہار کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔اس اقدام کے بعد بحریہ ٹاون کی 16ہزار 896 ایکڑزمین کا حصول خطرے میں پڑ گیا۔ ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے...
    کراچی: بانی پاکستان، بابائے قوم،  قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ وفات آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں قائداعظم کی لازوال خدمات کو یاد کیا جارہا ہے۔ بابائے قوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ مزارِ قائد پر حکومتی و سیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندوں  اور شہریوں نے  حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے آج ملک گیر سطح پر سیمینارز، مذاکرے اور تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ نئی نسل کو قائداعظم کے افکار و...
    کراچی کی ملیر ندی میں طُغیانی اور  پانی کے بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جب کہ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکپسریس وے، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب...
    کراچی: گلستان جوہر میں ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو اسلحے کے روز پر لوٹنے کی کوشش کے دوران ویگو ڈالے میں سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا جبکہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر شہری بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 نجی اسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے تعاقب کے بعد ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی تو ویگو ڈالے میں سوار شہریوں نے ڈکیتوں پر فائرنگ کر دی جس پر مسلح ڈکیتوں کی جانب سے بھی ویگو ڈالے میں سوار شہریوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔ دو...
    لاہور: اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں مشرقی بائی باس پر دو مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مال بردار ٹرینوں کو حادثہ رینالہ خورد اور حبیب آباد کے درمیان پیش آیا، ایک مال بردار ٹرین کا انجن دوسری مال گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا، حادثے میں فریٹ ٹرین کا انجن اور کوچز پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے کے باعث لاہور کراچی کے درمیان مین لائن ٹریک پر ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے لائن کلیئر ہونے تک آپریشن معطل رہے گا، ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے ٹیمیں کام کر...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناردن بائی پاس مواچھ گوٹھ پل پر ایک ٹرک اور مسافر کوسٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں انور علی، بینش شمشیر، عادل، 12 سالہ افشین، شمریز علی خان، معظم، مدینہ خاتون، 5 سالہ محمد اذان، صدف اور سونیہ فاطمہ شامل ہیں۔
    کراچی: شہر قائد میں گلشن اقبال کے پوش علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی تاحال جمع ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رہائشی پروجیکٹس اور گلیاں گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج لائنیں کئی سال سے بند ہیں، لیکن کسی نے مسئلہ حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ ٹاؤن انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے شکایات کے باوجود مسلسل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پانی کے جمع ہونے سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نکاسی آب اور صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔...
    وزیراعظم کا کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس، ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لیے صوبائی حکومت اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے کراچی میں متحرک امدادی کارروائیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کی پذیرائی کی جبکہ انہوں نے گڈاب ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس کیا۔انہوں...
    کراچی کی صورت حال پر مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی نورا کشتی نے کراچی ڈبو دیا۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب اس صدی کے ناکام ترین میئر ہیں، بلدیاتی نمائندے فوٹو سیشن میں مصروف رہے اور کراچی ڈوبتا رہا، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی الزام تراشی سے اپنی کوتاہیاں نہیں چھپا سکتیں۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ شہری حکومت، ٹاؤن نمائندے اور صوبائی حکومت کراچی کے عوام کی مجرم ہے، کراچی کے ندی نالوں پر تعمیرات نے پانی کا بہاؤ روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی موہنجوداڑو بن چکا ہے، پوش علاقے کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئے جبکہ عوام...
    کراچی میں بارشوں کا سلسلہ تاحال تھما نہیں اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ایک بار پھر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمے کے مطابق بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم اس وقت شہر کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر دور موجود ہے اور اس کے اثرات کے باعث بدھ کے روز بھی مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر شدید موسلا دھار بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں، جو شہری زندگی کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ماہر انجم نذیر ضیغم نے وضاحت کی کہ یہ ڈپریشن آج مزید کمزور ہو جائے گا اور آہستہ آہستہ ایک ویل مارک ایریا یعنی کم ہوا کے دباؤ کے نظام...
    کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، موٹر وے اور تعلیمی ادارے بند، ریسکیو کے لئے فوج طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی میں بارش کے بعد انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اسی سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسی آب اور ٹریفک روانی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ٹاور، شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروپول، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کا دورہ کیا اور موقع پر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولت کے لیے تمام ادارے فیلڈ میں موجود رہیں اور اپنی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے واضح ہدایت...
    کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی روڈ پر اپنی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد یونیورسٹی کی قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرانے کا منگل کو باقاعدہ آغاز کردیا۔ یہ اقدام سینڈیکیٹ کے اجلاس کے صرف ایک روز بعد ہی شروع کردیا گیا اور اجلاس کے دوسرے دن ہی جامعہ کراچی کے سلور جوبلی اور شخ زید گیٹ کے مابین سڑک کے دوسری جانب قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرالیا گیا۔ جامعہ کراچی سیکیورٹی ایڈوائزر پروفیسر سلمان زبیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ متعلقہ جگہ پر ایک تعمیر شدہ عمارت کا معاملہ پہلے ہی سے عدالت میں ہے لیکن اس...
    کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور شہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے منگل کو اہم اقدام اٹھاتے ہوئے طارق روڈ کے دونوں اطراف کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا۔ اس فیصلے کا مقصد ہنگامی حالات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہریوں کو مشکلات سے بچانا ہے۔ ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اگر موسلا دھار بارش کے باعث شارع فیصل زیرِ آب آتی ہے تو ٹریفک کو ہنگامی راستے کے طور پر طارق روڈ سے گزارا جائے گا، اس لیے وہاں گاڑیوں کی پارکنگ مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ طارق روڈ پر کسی بھی قسم...
    کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک، کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کی صورتحال اور ڈائیورژن کے بارے میں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے...
    قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے  تیزرفتارٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے  تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذیشان ولد اکبرجان کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے جبکہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لیکراس کے...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے  کہا ہے کہ سمندر کی سطح بلند ہے، شاید وہ پانی نہ لے، انہوں نے شہریوں کو بارش کے دوران صبر کا مشورہ دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ 22 اگست کی پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کو رقوم کی ادائیگی کے اعدادوشمار دیے  تھے۔ اس پریس کانفرنس کے بعد فرق آیا ہے۔ اب وہ ٹاؤن چیئرمین جو اختیارات یا وسائل کا رونا روتے تھے، تھوڑا بہت کام کرنا شروع کردیا  ہے۔ تھوڑا بہت احساس ان میں آیا ہے کہ مسئلہ اختیارات و وسائل یا پیسے کا نہیں، نیت کا تھا ۔ ان تمام ٹاؤن چیئرمینز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں...
    کراچی:   گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات سے آگاہی کے لیے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہے گا۔ TagsShowbiz News Urdu
    ڈریپ، ڈائریکٹوریٹ کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے کراچی کا جوائنٹ آپریشن، بڑی تعداد میں نان رجسٹرڈ اور جعلی ادویات پکڑائی گئیں، تفصیلات و تصاویر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انویسٹیگیشن) ڈریپ ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول ذیشان نذیر کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ کراچی عبدالرسول شیخ کی زیر نگرانی ڈرگ انسپکٹر طاہر وقاص اور ایف آئی اے کراچی کی ٹیم نے ایک مشترکہ کاروائی میں جیلانی ٹاور کمرہ نمبر 313 جناح روڈ کراچی پر چھاپہ مارا جہاں سے متعدد نان رجسٹرڈ اور ممکنہ جعلی ادویات کو برآمد کرکے سیل کردیا گیا ہے جبکہ ان ادویات کے سمپل بھی لے لیے گئے ہیں ،، تاہم نان رجسٹرڈ اور ممکنہ جعلی...
    کراچی: شہرِ قائد میں جشنِ عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں سے نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں جلوس نکالے جا رہے ہیں، جن میں ہر عمر کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ گلبہار نمبر 1 میں واقع مدرسہ حبیبیہ سے ربیع الاول کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، جس میں بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔  شرکاء درود و سلام پڑھتے اور نعتیں سناتے ہوئے اپنے محبوب ﷺ سے عقیدت کا اظہار کرتے رہے۔ جلوس میں برقی قمقوں سے سجی بگیاں، گاڑیاں اور دیگر رنگ برنگی روشنیاں عوام کی توجہ کا مرکز بنیں۔ مختلف گاڑیوں...
    کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اپنی خالی اراضی کو لینڈ مافیا سے بچانے اور اسے استعمال میں لانے سے متعلق معاملات پر سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب حال ہی میں گزشتہ جمعہ کے ڈی اے (کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے بعض افسران کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی تھی اور کے ڈی اے افسران  باقاعدہ طور سلور جوبلی گیٹ کے سامنے یونیورسٹی کی خالی اراضی کے دعویدار بن کر سامنے آئے تھے۔ اس واقعے میں یونیورسٹی افسران اور طلبہ سے زمین کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا...
    وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کراچی کے دورے پر ہیں جہاں وہ ریلوے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جمعرات کے روز حنیف عباسی نے ریلویز کی سینئر انتظامیہ کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ کے پی ٹی آمد پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد، ستارہ امتیاز (ملٹری)، نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کے پی ٹی کی سینئر انتظامیہ بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود رہی۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلویز وفد کے دورے کا مقصد ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور مشرقی و مغربی وارو یارڈ کی تجدید اور آپریشنز سے متعلق اہم امور پر پیشرفت کا جائزہ لینا...
    یوم دفاع کی مناسبت سے سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت پانچ ستمبر کو کراچی سمیت صوبہ کے چھ ڈویژنز میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل سمندر پر میجر عزیز بھٹی شہید کی یاد میں بیچ ٹینس اور اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیق شہید کے نام سے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ حیدرآباد میں لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ شہید کے نام سے شطرنج، باکسنگ، آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔ میرپورخاص میں میجر فخر عالم خان شہید کی یاد میں شوٹنگ بال، فٹبال، ٹگ آف وار، لیکروس اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔ شہید بینظیرآباد میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے نام سے ہاکی،...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ ایاز اور 35 سالہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ اوسعید آباد پرویز سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں بھائیوں نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھی اور دونوں...
    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے سی وی سی پولیس کو ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایس پی اور ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں مختلف زونزمیں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف...
    کراچی میں 19 اگست کی بارش کے بعد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج  کاپانی سڑکوں پر موجود ہے جبکہ 15 روز بعد بھی تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں بارشوں کے بعد مرکزی سڑکوں کی صورتحال قدر بہتر ہے لیکن اندورنی گلیاں تباہی کامنظر پیش کررہی ہیں، پندرہ دن ہو نے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کراچی میں 19 اگست کو ہونے والی تیز بارش کے بعد مکین دہری اذیت کا شکار ہیں کیونکہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کے بعد اب علاقہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، کچھ...
    کراچی: ایس آئی یو پولیس نے جمشید کوارٹر میں کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز کو اس کے دو کارندوں شہزاد اورہدایت اللہ سمیت گرفتارکرلیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ دکانوں پر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلا، گرفتارملزمان کے قبضے  سے اسلحہ تین پستول، 7 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل شاہ لطیف...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے یوسف پلازہ کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایف بی انڈسٹریل کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان...
    کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔  علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
    شہر قائد کے علاقے بلدیہ  ٹاؤن سعید آباد تھانے کی حدود میں واقع صدام چوک کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں آپسی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بھائیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی شناخت امتیاز اور ایاز کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔ تاہم زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
    قیوم آباد میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی نوجوان لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس بھی لڑکی کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے ہے اس کے چچا زاد کزن وقار نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس لیجانے کے بہانے بلوایا اور گھر میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم، پولیس لڑکی کے بیان کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام کے لیے قرشی فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں وائس چانسلر کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور قرشی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے معاہمت نامے پردستخط کیے۔ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے سرسبز و شاداب علاقے چک شہزاد میں واقع وفاقی اردو یونیورسٹی میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام سے طلبہ و اساتذہ کے علاوہ عام شہریوں کو بھی بالکل مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلینک...
    کراچی: جامعہ کراچی کی قیمتی اراضی پر کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے حکام کی جانب سے ناجائز قبضے کی کوشش کی گئی جسے یونیورسٹی حکام نے ناکام بنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ڈی اے حکام پولیس اہل کاروں کے ہمراہ جمعہ کے روز یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 1 کے سامنے سڑک کی دوسری جانب واقع خالی اراضی پر پہنچے اور یہاں کے ڈی اے کے سائن بورڈ اور برجیاں لگانا شروع کردی اور زمین کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش۔ یونیورسٹی کے واچ اینڈ وارڈز کی جانب سے انتظامیہ کو اطلاع دی گئی جس پر یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی اور کیمپس سیکیورٹی افسر محمد سلمان موقع پر پہنچے اور کے ڈی افسران کو روکنے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے روبرو 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل تیمور مرزا ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ یونین کونسل نمبر6 کے فیصلے سے ٹاؤن چیئرمین کی پوزیشن متاثر ہوسکتی ہے۔ غیاث احمد عباسی کے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔ 5 ماہ سے درخواست دائر ہے، تاخیر سے عوام کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں...
    کراچی: شادمان ٹاؤن کے قریب تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے بتایا کہ رکشا ڈرائیور نوعمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن 2 نمبر سخی حسن سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ہیڈ محرر تھانہ شارع نور جہاں ندیم سجاد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع  ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر رکشا ڈرائیور عبدالرحمان کو حراست میں لیا اور رکشا تھانے منتقل کر دیا  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضیاء الدین روڈ پر جاری سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا اچانک دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا اور عملے کو کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو نے میئر کراچی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث 66 انچ قطر کی سیوریج لائن شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث اردو بازار، برنس روڈ، بولٹن مارکیٹ، سٹی کورٹ اور چنگیگر روڈ سمیت کئی علاقے متاثر ہو گئے۔ میئر کراچی نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، شہریوں کو کسی صورت مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ حکام کے مطابق پائپ لائن...
    شہر قائد کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں ڈمپر حادثے میں تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت عون محمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں والد معمولی زخمی ہوئے تاہم موٹرسائیکل کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور، کلینر کو گرفتار جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔  
    کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری عروج پر پہنچ گئی۔ رضویہ تھانے کی حدود میں ہونے والی واردات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کی صبح آلٹو کار اور موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے 15 منٹ تک علاقے میں کھلے عام لوٹ مار کی اور شہریوں پر بدترین تشدد کرتے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے سب سے پہلے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو روکا، پیچھے بیٹھا نوجوان موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ملزمان نے آگے بیٹھے نوجوان علی حسین سے موبائل فون، رقم اور موٹر سائیکل چھین لی۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور...
    کراچی: ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا  ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش  جرم کا اعتراف کرلیا۔ پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش  ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا...
    وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے پیر کے روز کراچی کا تفصیلی دورہ کیا جس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے انہیں شہر کے پانی اور سیوریج کے بنیادی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر کے پی ٹی حکام اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر ماحولیاتی تبدیلی کو سب سے پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری لے جایا گیا۔جہاں حکام نے انہیں فضلے کے پانی کو صاف کرنے کے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں انہیں پلانٹ میں قائم لگونز (تالابوں) کا دورہ کروایا گیا جہاں گندے پانی کی قدرتی طریقے سے صفائی کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد مصدق ملک کو آر او پلانٹ (ریورس اوسموسس) دکھایا گیا جہاں بتایا...
    کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر نبی اکرم ﷺ کے 1500ویں یومِ ولادت کو شایانِ شان منانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس میں یکم سے 12 ربیع الاول تک روزانہ حمد و نعت اور قوالی کی روح پرور محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جید علمائے کرام محافل میں حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ ان محافل کا مقصد نہ صرف حضور ﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے بلکہ امت مسلمہ کو آپ ﷺ کی روشنی سے بہرہ مند کرنا بھی ہے۔   ترجمان نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے اور اسٹیج کی تیاری...
    کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عباس نقوی نے کہا کہ آئی ایس او کا ہر کارکن فکر امام خمینیؒ اور شہداء کی قربانیوں کا امین ہے، تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے جامعہ کراچی یونٹ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں یونٹ کے عہدیداران و اراکین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ مرکزی صدر نے جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے تنظیمی، فکری اور تربیتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا ہر کارکن فکر امام خمینیؒ اور...
    اسکرین گریب کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام بارش کے بعد ہی شہریوں کے لیے عذاب بن گئے۔لیاقت آباد ڈاکخانہ پر سیوریج لائن کے گڑھوں میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد گڑھوں کو بند کیے بغیر ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کی سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا، سڑک بیٹھنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے کے اردگرد پتھر رکھ دیے۔کراچی میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، گشن معمار، ملیر، قائد آباد، شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران شہریوں کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق محمد نعمان، فرید الحق اور محمد نور کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کا ایک ساتھی محمد نور عرف منا ڈانسر فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ملزم محمد نعمان گینگ کا لیڈر ہے جس کے خلاف تھانا گلشن معمار میں اغوا برائے تاوان کی ایف آئی آر درج ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم فرید الحق ڈکیتیوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہے جو تھانا رسالہ، بریگیڈ اور اورنگی ٹاؤن کو مطلوب ہے۔علاوہ ازیں ملزم محمد...
    کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتازمروت نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون کو ویران مقام پر ہراساں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی تھی اور واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صدر اور گورنرز کا منصب غیر سیاسی ہوتا ہے، اس لیے وزیرِاعظم کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، عوامی سہولت اور شہری ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، آج کا کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بدل رہا ہے اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کے حالیہ بیان پرتنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت کا فوری نوٹس لیں۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر...
    ویب ڈیسک: لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا, ریلوے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین اپنی حد سے زیادہ آگے نکل گئی (اوورشوٹ ہوئی) اور سینڈ ہیمپ سے ٹکرا گئی۔ اس ٹکر کے نتیجے میں  دو کوچز پٹڑی سے اتر گئیں, لگیج وین سمیت تین کوچز الٹ گئیں اور ڈرائیور بروقت ٹرین کو روکنے میں ناکام رہا۔حادثے میں 1 مسافر جاں بحق ، 21 مسافر زخمی ہوئےہیں جبکہ 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ باقی زخمیوں کو لودھراں کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے...
    فائل فوٹو کراچی میں سائٹ باچا خان چوک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔شہریوں نے ٹرک ڈرائیور حمزہ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موٹرسائیکل سے گری اور ٹرک کی زد میں آگئی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں۔
    شہر قائد کے علاقے بنارس باچا خان چوک پر ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر آباد بنارس کے قریب ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ شہناز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل پر کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ سوار تھی جبکہ حادثہ بنارس باچا خان چوک پر پیش آیا جس میں خاتون موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے پر...
    ویب ڈیسک: نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت فراہم کردی گئی ، جس سے شہریوں کی مشکل آسان ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کی شناختی کارڈ بنوانے کی مشکلات کم کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے عوامی مرکز میں نئے نادرا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈی جی نادر ا سندھ نے کہا کہ شہر میں مزید دو نئے نادرا میگا سینٹرز بنائے جائیں گے اور میگا سینٹرز کے باہر موجود "مددگار” کو ایگزیکٹو کا درجہ دیا جا رہا ہے۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  ...
    کراچی:  جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    کراچی: کراچی کے ڈمپرز سے کچل کر شہریوں کی ہلاکتوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست تحریک بحالی کراچی کے اشرف جبار قریشی و دیگر نے دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکام کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبہ سندھ کے شہریوں کی خدمت کریں۔ فریقین صوبے میں پانی کی فراہمی، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور امن و امان کے متعلق فرائض انجام نہیں دے سکے۔ درخواست کے مطابق فریقین ڈمپر مافیا سے شہریوں کو بچانے میں ناکام ہوگئے، 600 سے زائد ہلاکتیں اس کا ثبوت ہیں۔ جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے بجائے سرکاری حکام ڈمپر مافیا سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ڈمپر چلانے والے ڈرائیوروں کی اکثریت پاکستانی...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں  جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں بزرگوں کی قربانیوں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی کاوش سے آزاد ریاست نصیب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شاید ہمیں احساس نہ ہو ۔ اس نعمت کے بارے میں سمجھنا ہے تو فلسطین کے عوام سے پوچھیں  کہ کس کرب و تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔
    جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں شہر قائد میں جاں بحق اور زخمیوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، پولیس سرجن کے مطابق اب تک ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں ایک 8 سال کی بچی بھی شامل ہے، سب سے زیادہ عباسی شہید اسپتال میں 42 زخمی لائے گئے، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 41 زخمیوں کو لایا گیا، جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 26 زخمی پہنچے۔ انسپکٹر جنرل...
    کراچی: یوم آزادی کی مناسبت سے 14اگست کو کراچی میں میراتھن کا انعقاد ہوا۔ باغ جناح سے شروع ہونے والی دوڑ میں 7، 14 اور 21.1 کلو میٹر کے مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین رنرز نے شرکت کی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد قومی دن کی مناسبت سے سبز شرٹ میں ملبوس تھے۔ میراتھن آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، ایم اے جناح روڈ اور کچہری روڈ سے  دوبارہ باغ جناح پر مکمل کی، اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
    کراچی میں آزادی کے جشن کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ نے کئی گھروں کو سوگ میں مبتلا کردیا ایک گھنٹے کے دوران ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 82 افراد زخمی اور 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والوں میں عزیزآباد کی 8 سالہ بچی شامل ہے جو سر پر گولی لگنے سے دم توڑ گئی جبکہ کورنگی اور لیاری میں دو معمر شہری سر اور گردن پر گولی لگنے کے باعث جان سے گئے پولیس اعداد و شمار کے مطابق ایسٹ زون میں 30 ویسٹ زون میں 43 اور ساوتھ زون میں 12 شہری فائرنگ سے متاثر ہوئے زخمیوں میں 51 مرد 24 خواتین 6 بچے اور ایک بچی شامل ہیں آئی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔نیول کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو قائداعظم کے مزار پر یہ ذمے داری سنبھالتے ہیں تاکہ بانی پاکستان کو عسکری انداز میں سلام پیش...
    آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے ۔محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔
    پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا، سربراہ جماعت اسلامی سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، کے فور منصوبے پر 3 ارب ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن...
    کراچی: جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتطامات کیے گئے ہیں، اسٹیکر والی گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر11 سے داخل ہو سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان و پارکنگ کے انتظامات کیے گئے...
    فوٹو: اسکرین گریب  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرینڈ میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا، بڑی تعداد میں شہریوں نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  بطورِ مہمان خصوصی  شریک ہوئے، صوبائی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے، جبکہ مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ جشن آزادی معرکہ حق، گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئیگورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں اونٹوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا اونٹوں پر پاکستانی پرچم لگایا ہوا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اس میوزیکل ایونٹ کے لیے...
    سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق 78ویں جشن آزادی کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری ہے۔ کانسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ، صدر آرٹس کونسل سمیت سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ کانسرٹ کے اختتام پر آتش بازی اور کیک بھی کاٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق 78ویں جشن آزادی کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری ہے۔ گرینڈ میوزیکل کانسرٹ کا باقاعدہ افتتاح قومی ترانے سے کیا گیا، میوزیکل کانسرٹ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، سجادعلی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، لیرم بینڈ، ارسلان شیخ، ڈی جے ثقلین اور نتالیہ گل پرفارم کر رہے ہیں۔ کانسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ...
    متحدہ عرب امارات میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاونڈیشن کا نیا ائیرایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کےطیارے کوریگولیٹری معاملات کے سبب یواے ای میں 3ماہ قبل روکا گیا تھا،تاہم کلیئرنس کےبعد پائیپرسینیکا ساختہ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائیپرسینیکا طیارے کی طبی بیڑے میں شمولیت سے ایدھی کے پاس ائیرایمبولنسزکی تعداد اب 3 ہوگئی ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس سروس میں اب 2 پائیپرسینیکا اورایک سیسنا ساختہ طیارہ موجود ہے۔ پاکستان پہنچنے والے طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج(14اگست ) کو ہوگی۔
    کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن کا کام کیا جا رہا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، ٹاؤن انتظامیہ کو کچرا اٹھانے کے اختیارات نہیں، اس شہر کے لوگوں میں غصہ ہے، ان طاقتور لوگوں کو روکنا ہوگا جس کے لیے جماعت اسلامی اپنی ذمہ...
    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں کے صارفین کی سہولت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق روزانہ رات کے اوقات میں ہونے والی گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو مؤخر کیا جائے گا۔ صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔ واضح رہے کہ عام دنوں میں ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی سپلائی روزانہ رات 10 بجے روک دی جاتی ہے، اگلی صبح 6 بجے گیس بحال کی جاتی ہے۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔ وکیل عثمان فاروق نے موقف دیا کہ جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد...
    کراچی: شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے۔ 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق حب کینال ون کی ازسرنو بحالی کا کام بھی...
    ---فائل فوٹو  یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔آج، 13 اگست 2025ء بروز بدھ نیشنل اسٹیڈیم میں یوم آزادی اور معرکۂ حق کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی۔کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق تقریب شام 6 بجے سے شروع ہوگی، شام 5 بجے سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ متوقع ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک بڑے پیمانے پر ٹریفک کا دباؤ ہو سکتا ہے۔کراچی کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
    ویب ڈیسک:  کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔  صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔  وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے، منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا، نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے، 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار...
    22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے۔ 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12...
    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے بہن بھائی کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہيں تھا۔جوڈيشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس رپورٹ پیش کردی گئی، عدالت نے گرفتار ڈرائیور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تھا، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سے گرنے والے بہن بھائی پیچھے سے آتے تیز رفتار ڈمپر کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ ڈمپر کی ٹکر سے بھائی، بہن جاں بحق، معاوضے کا اعلان نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرما گرمیطحہ احمد خان نے کہا کہ سینیئر وزیر شرجیل میمن نے انہی ڈمپر ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے معاوضے کا اعلان کیا، جبکہ...
    عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں 13 اگست کو ہونے والے میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ سندھ کے سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں تقریب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری اطلاعات اور دیگر حکام شریک تھے۔ شرجیل میمن نے اجلاس میں ہدایت دی کہ خصوصی بچوں کے لیے خاص انتظامات کیے جائیں تاکہ انہیں براہِ راست نشستوں تک پہنچایا جا سکے، پیپلز پارٹی کی قیادت، وزیر اعلیٰ سندھ اور ہم ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ خصوصی بچے خاص طور پر اس جشن...
    کراچی: بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس میں طلبہ کو ڈگریاں عطا کردی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن  میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلبا کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے تفویض کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی...
    کراچی، ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلا دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ...