2025-05-19@19:09:56 GMT
تلاش کی گنتی: 709

«کراچی یونین ا ف جرنلسٹس»:

(نئی خبر)
    کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو  میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کے...
    فوٹو: فائل  کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، آج بھی دونوں برادری کے لوگ تصفیہ کرنے کیلئے بیٹھے تھے، اس دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ایک ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر میں آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی میں واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکنر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔موقع پر موجود لوگوں نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ حب ریور روڈ، واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لیکراچی بلدیہ حب ریور روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی... یاد رہے کہ گزشتہ روز بلدیہ حب ریور روڈ پر بھی تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس حادثے کا بھی ذمہ دار ڈرائیور موقع سے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے اسٹیل مل کے مقررشدہ عارضی سی ای او اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مانی کی جانب سے گلشن حدید کے مکینوں کا پانی بند کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل مل کو ملنے والا پانی کراچی کے پانی کا حصہ ہے ، اسٹیل مل خود پانی کی پیداوار نہیں کرتا نہ وہ اس پانی پر اس طرح کا کوئی فیصلہ مسلط کر سکتا ہے ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر گلشن حدید کی آبادیوں میں رہائش پذیر شہریوں کا پانی بحال نہ کیا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے ،...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام قبرستانوں میں کے ایم سی کے بائی لاز اور تدفین کے لیے مقررہ نرخ پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔ کے ایم سی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300 روپے کا نرخ مقرر کیا گیا ہے اور تمام قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں، شہری قبرستان میں تدفین کے لیے 14300 روپے سے زایدادا نہ کریں،اس رقم میں زمین، قبر کی کھدائی، بلاکس سے چنائی، سلیپ اور تدفین کے تمام امور شامل ہیں، زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائی جائے جس پر فوری سخت کارروائی کی جائے گی، اس اقدام...
    کراچی: کاسمیٹکس کے شوقین افراد تعلیم کے ساتھ اپنا شوق بھی پورا کرسکتے ہیں،کورنگی کریک میں قائم نجی یونیورسٹی نے کاسمیٹکس سائنس کے شعبے میں بیچلر پروگرام کا آغاز کردیا۔   کورنگی کریک میں قائم سلیم حبیب یونیورسٹی نے کاسمیٹکس کے شعبے میں 4 سالہ بیچلرز آف سائنسز (بی ایس) پروگرام متعارف کرا دیا ہے جس میں طلبا کو اس شعبے میں تعلیم و تربیت دی جائے گی۔ یہ ڈگری 8 سیمسٹرز پر مشتمل ہے اور اس میں 124 گھنٹے کی تعلیمی مدت شامل ہے۔ اس پروگرام  میں طلبا کو کاسمیٹکس، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، فارمولیشن، مارکیٹنگ اور کاروباری انتظام کے بارے میں تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ میک اپ اور بیوٹی کی صنعت میں کامیاب کیریئر کے لیے تیار ہو سکیں۔ نئے...
    فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کو سی فوڈز اور چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔سکیمرز نے چین، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا تھا۔ ملزمان نے میسرز چان پاک شان سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2 لاکھ 23 ہزار چینی یوآن بٹورے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، مختلف آئی ٹی کال سینٹرز کی سخت نگرانی شروع، چھاپے،...
    فوٹو سوشل میڈیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ فیصل بیس سے وزیراعظم کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نجی یونیورسٹی گئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے کراچی پورٹ تک بھی گورنر سندھ ہی ڈرائیونگ کرتے رہے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعظم شہباز شریف کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کے لیے پی ایف بیس فیصل پر الوداع کیا۔