2025-04-25@07:12:12 GMT
تلاش کی گنتی: 563

«گیا تو»:

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ہے۔ بھارت نے اگر پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان واہگہ بارڈر پوسٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی شہریوں کو جاری کردہ سارک ویزہ استثنیٰ اسکیم (SVES) کے تحت تمام ویزوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان میں موجود سکھ یاتریوں کو اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان میں...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا لیے گئے، سولرائزیشن کا گزشتہ سالوں سے رکا ہوا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری عمارتوں پر سولر لگانے کے فیصلے پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے، ابتدائی مرحلے میں صوبے کی جیلوں میں سولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مخصوص علاقوں میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر سولر لگایا جائے گا۔ منصوبہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے وقت مخصوص کر دیا گیا ہے، ابتدائی مراحل مکمل کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی 2 ماہ کے اندر ٹھیکیداروں سے بولی...
    وائرل ویڈیوز میں کشمیری طلبہ ان پر ڈھائے جا رہے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چندی گڑھ کے ایک ادارے میں زیر تعلیم اپنے فرزند کی خبرگیری کے بارے میں فکرمند حلیمہ بانو نامی ایک کشمیری خاتون کے یہ الفاظ اس کے اضطراب کو صاف ظاہر کر رہے ہیں۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والی حلیمہ کا 20 سالہ فرزند زبیر چندی گڑھ کی ایک یونیورسٹی میں انجینئرنگ کا طالب علم ہے۔ حلیمہ کا کہنا ہے کہ ان انہوں نے آج صبح اپنے فرزند سے فون پر بات کی، جس نے ان سے کہا کہ ہاسٹل میں کچھ کشمیری طلبہ پر حملہ ہوا ہے اور اب ہاسٹل خالی کرنے کو کہا جا رہا ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی قوم کل شب سے جس قومی ردعمل کا انتظار کر رہی تھی، قوم کی توقع کے عین مطابق وہ منہ توڑ ردعمل آ گیا۔ پاکستان نے بھارت کو خبردار کر دیا کہ پاکستان کا ملکیتی پانی بند کرنے کو جنگ کا اقدام تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔ بھارت سے ہر قسم کی براہ راست اور بالواسطہ تجارت ختم کر دی گئی ہے۔ واہگہ بارڈر بند کر دیا گیا ہے اور پاک فضائی حدود تمام انڈین ائیر لائنز اور انڈین آپریٹڈ ائیر لائنز کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے بھارت...
    ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں  2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے  اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔  
    خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا بل صوبائی وزیر قانون افتاب عالم نے پیش کیا معلومات تک رسائی کے قانون میں رکاوٹوں کو دور کر نے کے لیے بل ایوان سے پاس کیا گیا جس میں 7 شقوں میں ترامیم شامل ہیں۔ نئی قانون سازی کے تحت کوئی بھی شہری انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتاہے، دیوانی عدالت کو انفارمیشن کمیشن کی طرف سے معاملات کی سماعت کا اختیار نہیں ہوگا، سرکاری ادارے پبلک انفارمیشن آفیسر کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے،  معلومات تک...
    خیبرپختونخوا حکومت نے افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں غیرمجاز سرکاری گاڑیوں اور رہائش گاہوں کے استعمال و بازیابی پر غور کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہر افسر کو صرف ایک سرکاری گاڑی رکھنےکی اجازت ہے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال سے متعلق کئی بار سرکلر جاری کیے جا چکے ہیں، کفایت شعاری کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری فی الحال بند ہے۔حکام نے ہدایت کی کہ 2 سے 3سرکاری رہائش گاہیں رکھنے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائیں جب کہ سال کے دوران خیبرپختونخوا ہاؤسز کی آمدن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔ محکمہ انتظامیہ نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو رواں مالی سال کے غیر استعمال شدہ فنڈ 30 اپریل 2025 ء تک واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے اور اس بارے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو جاری کردہ ہدایات میں وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام پرنسپل اکاوٴنٹنگ افسران کو 30 اپریل 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ مالی سال 2024-25 کے متوقع بچت فنڈز کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں قومی شاہراہ کی بندش پر اوورسیز انویسٹرزچیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( او آئی سی سی آئی) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو خط ارسال کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق اوورسیز انویسٹرزچیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صورتحال پر چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں قومی شاہراہ کی مسلسل 6روزہ بندش سے مقامی تجارتی،انڈسٹری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ سامان کی ترسیل میں تاخیر اور کنٹینرز کے بڑھتے ہوئے بیک لاگ کے باعث بھاری مالی نقصان ہورہا ہے۔او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ اس وقت سکھر کے قریب 3500سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا۔ کانفرنس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے کیونکہ یہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت حاصل شدہ صوبائی خودمختاری، مقامی وسائل پر اختیار، اور صوبائی اسمبلی کی بالادستی پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟ کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ مذکورہ بل صوبے کے معدنی وسائل پر وفاقی کنٹرول کی ایک کوشش ہے، جو آئین کے منافی اور وفاق...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) اپریل 2025 میں پاک سوزوکی کی جانب سے سوزوکی آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جاپانی کار ساز ادارے نے آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن میں کئی نئی خصوصیات شامل کی ہیں۔ ان خصوصیات میں تمام ویریئنٹس کے لیے اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور ریمائنڈرز شامل ہیں جو حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، منفرد ایروڈائنامک ڈیزائن، دلکش ہیڈلیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور جدید اسٹوریج ایکسیسریز کے ساتھ ایک...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج  کے لیے نکلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا اور وہ کینال منصوبے کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایک ایسا صوبہ ہے جو ہر مذہب، ہر ذات اور ہر برادری کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبہ کسی نے بھی بنایا ہو، لیکن سندھ حکومت نے اسے منظور نہیں ہونے دیا۔  کینالز پر نہ ہونے کے برابر کام ہوا، وہ بھی...
    سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ حالات کا سامنا غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، ہم نے جب ملک کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس مقام پر پہنچا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے بچایا۔ یہ بھی پڑھیں طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق کیا کہا؟ نواز شریف نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کردیا، ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار...
    اپریل 2025 میں پاک سوزوکی کی جانب سے سوزوکی آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جاپانی کار ساز ادارے نے آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن میں کئی نئی خصوصیات شامل کی ہیں۔ ان خصوصیات میں تمام ویریئنٹس کے لیے اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور ریمائنڈرز شامل ہیں جو حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، منفرد ایروڈائنامک ڈیزائن، دلکش ہیڈلیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور جدید اسٹوریج ایکسیسریز کے ساتھ ایک مکمل آرام دہ سواری فراہم کرتی ہے۔660cc آلٹو...
    سندھ کی وکلا کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو پھر صوبے کی بندرگاہوں کو بھی بند کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری ایڈووکیٹ حسیب جمالی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کا افتتاح تو کردیا مگر عوام کے بارے میں نہیں سوچا لہٰذا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں ہم اس احتجاج کے درائرہ کار کو وسیع کریں گے اور اس حوالے سے بندرگاہوں کو بند کرنے کے معاملہ بھی زیر غور ہے۔...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے، وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے، وہ انصاف سے کام لیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں کارڈینل ہاؤس جاکر کارڈینل کے ساتھ پوپ جان فرانسس کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے مفاد کیخلاف کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا اور وہ کینال منصوبے کو روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔ نہروں کا معاملہ: کے پی حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی انہوں نے کہا کہ منصوبہ کسی...
    لاہور(آئی این پی ) معروف وکیل رہنما چوہدری اعتزاز احسن  نے کہا ہے کہ ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں‘اگر اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ لاہور میں سورج کی تپش بڑھنے لگی،صبح میں ہی سورج کے تیکھے وار جاری ہیں ، شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 اپریل 2025ء ) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن کئے، آپریشن میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔(جاری ہے) اسی طرح سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران ایک خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکر ان کو ہلاک کردیا گیا۔ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوانتہائی مطلوب تھا۔ ہلاک سرغنہ دہشتگردی کی کاروائیوں اور بے گناہوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کیلئے...
    بلوچ یکجہتی کمیٹِی کی  رہنما ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے 30 روز مکمل ہونے پر توسیع کی گئی۔  ان کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو22مارچ کو 3 ایم پی او  کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ میں جاری دھرنے سے گرفتار کیا گیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دعویٰ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ...
    خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں سرغنہ سمیت 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور جنوبی وزیرستان میں 20 اور 21 اپریل کو خوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں 5 خوارج مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں دوسری کارروائی کے دوران خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف زاکران مارا گیا۔خوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کیخلاف...
     رزمک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مقامات پر جھڑپوں کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ 20 اور 21 اپریل کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 جھڑپیں ہوئیں۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک کیے گئے۔ چار قتل کرنے...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، مالی استحکام اور داخلی امن ناپید ہو تو ترقی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، معیشت کمزور ہو تو ترقی ممکن نہیں۔اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان کانفرنس" ہوئی جس سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاق کو آج جو خطرات لاحق ہیں وہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے تحت ہوں تب ہی حقیقی استحکام آئے گا۔ ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) نئی کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے دھرنے دے دیئے، اس دوران بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں، تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، صوبے کے کئی مقامات ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں سے بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی بھی اطلاعات ہیں، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل جام ہے کیوں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں مقامات پر دھرنے دیئے جا رہے...
    چترال اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ چترال کے علاقے تورکھو اجنو ریپن گول میں بارشوں کے نتیجے میں ایک بار پھر سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی، جس کے باعث ریچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح وادی بروزگول میں سیلاب کے باعث 3گھروں سمیت سڑکیں بھی بہہ گئیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی سیکیورٹی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے غیرقانونی اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد ہے، اور خلاف...
    خیبر پختونخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے کےلیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر تعمیرات ریگولیٹ کرنے اور مخصوص گائیڈ لائنز پر عملدرآمد ضروری ہوگیا ہے۔ سیکرٹریٹ کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ورکنگ گروپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں قائم کیا جائے، جو گائیڈ لائنز کے موثر نفاذ کےلیے میکینزم ترتیب دے گا اور 2 ماہ میں طریقہ کار پر مشتمل...
    لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی۔ آج گھی کی قیمت میں اٹھارہ روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشہ ایک ماہ میں گھی کی قیمت 29 روپے فی کلو کم ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درجہ اول کا گھی 580 سے کم ہو کر 550 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ درجہ دوم کا گھی 540 روپے سے کم ہو کر 510 روپے فی کلو ہوگیا۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات، سالانہ بنیادوں پر شرح میں دو اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.7 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 2.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی...
    اسکردو: اسلام آباد جوڈیشل کورٹ نے نوجوان کے اغوا و قتل میں ملوث ملزم سابق ایس پی عارف شاہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مزید چار روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے بھانجے اور بہنوئی کا پانچ روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزم کی جانب سے ظفر کھوکھر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاش برآمد کرلی ہے ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، ملزم سے گیتی، زیر استعمال کیری ڈبہ، بیلچے برآمد کرنے ہیں۔ وکیل صفائی نے...
    قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام شروع ہوچکا ہے تاہم یہ سفر کافی طویل ہے اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام شروع ہوچکا ہے تاہم یہ سفر کافی طویل ہے اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے شبانہ روز محنت ناگزیر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عدالتوں میں زیر...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام شروع ہوچکا ہے تاہم یہ سفر کافی طویل ہے اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام شروع ہوچکا ہے تاہم یہ سفر کافی طویل ہے اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے شبانہ روز محنت ناگزیر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عدالتوں میں زیر التوا کھربوں روپے مالیت کے ٹیکس کیسز کا فیصلہ ضروری ہے، سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے دو اسٹے آرڈر ختم...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں، چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام...
    اسلام آباد: حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے، اصلاحات کو مربوط اور اداروں کی سطح پر کررہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار اور دیر پا ہو۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کی، پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اور حکومتی ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی بھی قسم کے کاغذات پر دستخط نہیں کیے اور نہ ہی وفاق کے ساتھ اس ضمن میں کوئی معاہدہ طے پایا ہے.(جاری ہے) انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر اپنے بیان کے ثبوت پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق...
    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر متنازع کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو سندھ حکومت اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔ وہ فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ناصر حسین شاہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ کو کینال پراجیکٹ پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ صوبے میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانی زیادہ ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن موجودہ حالات میں یہ منصوبہ سندھ کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی اس کینال منصوبے...
    ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے، ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا اس وقت ملک کا سب سے امیر صوبہ ہے اور حکومت نے کرپشن پر مؤثر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف پر تھی جبکہ پاکستان میں 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو عوام پر مسلط کرنے کے لیے مختلف تجربات کیے گئے آئین کو توڑ کر مارشل لا نافذ کیا گیا۔ پنجاب حکومت...
    حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر رمضان پیکیج کو مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے لوگوں تک پہنچایا گیا، اجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے جاری اقدامات اور مستقبل کے اقدامات اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔...
    کراچی :  سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست ہو گا۔ شہر قائد میں خواتین کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں، خوردنی آئل پر ایکسچینج کم ہو گیا گندم کی قیمت کم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں کمی سے فارن ایکسچینج پر دباؤ کم ہو گیا، اوسط پاکستانی آمدن تین سال سے کم ہو رہی ہیں، قوت خرید کم ہو گئی، مہنگائی کم ہونے کے باوجود بھی لوگ چیزیں ایفورڈ نہیں کر سکتے،حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )اسلام آباد میں طوفان سے قبل شدید اولے برسنے لگےآسمان پر گہرے بادل، تیز ہواؤں کے ساتھ اولوں کی بارش۔ شہری علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن، ٹریفک کی روانی متاثر محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ۔ خیبر لنڈی کوتل بازار، گاگرہ اور دلخاد روڈ پر شدید بارش و ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آگیا۔ خیبر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آ گیا، جس نے تباہی مچا دی۔ لنڈی کوتلمیں سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی۔ مقامی شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا...
    نگران کاکڑ حکومت نے 18؍فروری 2024کو ادویات کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کا عوام دشمن حکم جاری کیا تھا قیمتیں ڈی کنٹرول ہونے سے مارکیٹ کاحکومتی نگرانی سے مکمل آزاد ہو کر فارماسوٹیکل کمپنیزکے رحم وکرم پر جانے کا خدشہ قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عدالت عالیہ لاہور میں جواب جمع نہیں کرایا جس سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام پھر معلق ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیاسی طور پر سوالات کے نرغے میں رہنے والی بدترین نگران کاکڑ حکومت نے 18؍فروری 2024کو ادویات کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کا عوام دشمن حکم جاری کیا تھا، جس سے عملاً ادویہ مارکیٹ حکومتی نگرانی سے مکمل آزاد ہو کر فارماسوٹیکل کمپنیز...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کس طرح سے ایڈجسٹ کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق  حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں، جس کے بعد اسے  لیوی کی شرح میں ایڈجسٹ کردیا گیا ہے۔ ایڈجسٹمنٹ کے تحت وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 8 روپے 72 پیسے تک بڑھائی  گئی ہے، جس سے پیٹرول پر لیوی کی شرح 70 روپے سے بڑھا کر 78 روپے 72 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی...
      موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم شہباز شریف کی دھماکے کی مذمت بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس ٹرک میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے...
    محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا ہے کہ پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک...
    پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیانتخاب پر تنازع، ڈی جی ٹی او نے وضاحت طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیانتخاب پر تنازع پیداہوگیا، ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون نیذکا اشرف کی بطورمرکزی چیئرمین انتخاب کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کردی، ایک روز بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او) نے فوری وضاحت مانگ لی۔ پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون کے چیئرمین رضوان اللہ خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اقدام خیبرپختونخوا ریجن کے جمہوری اورقانونی حق پر براہ راست حملہ ہے، اس بارمرکزی چیئرمین کی باری خیبر پختونخوا کی ہے اورچیئرمین پنجاب سے منتخب کر...
    ایک بیان میں پی پی ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پانی کے وسائل کی منصفانہ اور عادلانہ تقسیم کی حامی رہی ہے، ہم مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ 1991ء کا معاہدہ نافذ کیا جائے اور ارسا اپنی ذمہ داریاں معاہدے کے تحت ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ جب سندھ 62 فیصد شدید پانی کی قلت کا شکار ہے تو تونسہ پنجند لنک کینال کو کیوں کھولا گیا؟ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ لنک کینالز کو مستقل بنیادوں پر نہیں کھولا جا سکتا، انہیں صرف سیلابی موسم میں کھولنے کی گنجائش ہے، پانی کی قلت کے دوران ٹی پی لنک کینال کو کھولنا نچلی سطح...
    اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات کا خصوصی نغمہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ جاری کردیا۔ نغمہ میں نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا بلکہ ہر ا س فرد کو سلام پیش کیا گیا جو اپنی محنت، جذبے اور صلاحیتوں سے دھرتی ماں کا مان بڑھا رہے ہیں۔ نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بھی نمایاں انداز میں پیش کی گئی ہیں۔ نغمے میں قومی معیشت میں بہتری جیسے مہنگائی کی کم ترین شرح، بیرونی سرمایہ کاری اور ٹیکس محصولات میں اضافہ، پالیسی ریٹ اور بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی جیسے مثبت اشاریے بھی اجاگر کئے گئے ہیں نغمے کی ویڈیو میں بیرون ملک...
    لاہور شہر میں برائلر گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ، انتظامیہ اور پنجاب حکومت خاموش تماشائی بن گئے۔ جس وجہ سے دکاندار اپنی من مرضی سے گوشت کی قیمت مانگنے لگے۔ ہر دکاندار نے اپنا ہی ریٹ لسٹ لگانا شروع کردی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو سرکاری نرخنامہ جاری کیا جاتا ہے اس پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو  جبکہ گوشت کے نرخ کا خانہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔جس  وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سے670روپے کلو تک فروخت کیا گیا اور فارمی انڈے 220 روپے میں فروخت ہو رہے تھے جوکہ آج 4روپے اضافے کے ساتھ...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 ) بھارت نے انتہائی طاقتور لیزر ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ہتھیار چھوٹے میزائلوں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کو تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا انڈین دفاعی تحقیق کے ادارے ”ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ ‘(ڈی آر ڈی او) کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں نے اتوارکے روز ریاست آندھرا پردیش میں اس نئے لیزر ہتھیار کا تجربہ کیا ہے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی آرڈی او کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے میں زمین پر موجود ایک ٹرک پر نصب لیزر ہتھیار کی مدد سے فضا میں پرواز کرنے والے ایک ڈرون کو طاقتور شعاعوں سے تباہ کر...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء کا وائٹ پیپر جاری کر دیا۔خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے مائنز اینڈ منرل بل 2025ء کے حوالے سے جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ معدنیات کے قوانین کو دیگر صوبوں اور وفاق کے ساتھ ہم آہنگ بنایا جائے گا۔ متن میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائےگا، اس کے ساتھ ساتھ منرل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایاجائے گا۔ معدنیات بل عمران کی اجازت سے مشروط، ناقدین کے اعتراضات اور حکومتی جواباتپشاورخیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025کو تحریک... وائٹ پیپر...
    بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق  سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس ٹرک میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی  فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پویس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے...
    مستونگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل 2025)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے، دھماکہ دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا،دھماکہ اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔پویس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوئے جب کہ 19 زخمی ہیں، شہید اہلکاروں...
    — فائل فوٹو مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کی آئینی و قانونی حقوق دیں، یہ ہمارا حق ہے، پن بجلی کے منافع، این ایف سی اور ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق ہمارے سارے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی حکومت سے آئینی و قانونی مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں پن بجلی کے منافع، نئے این ایف سی ایوارڈ اور ضم اضلاع کے فنڈز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاق کے ذمے صوبے کے 1900 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ عبوری طریقہ کار کے تحت مزید 77 ارب روپے کی ادائیگی بھی...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ مہرالنساء اقبال کی شادی برطانیہ میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں انجام پاگئی۔ ڈراما عشقیہ میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لینے والی اداکارہ مہرالنسا کا نکاح لندن کی سب سے پہلی مسجد فضل مسجد میں ہوا۔ شادی کی مختصر مگر سادہ سی تقریب میں دلہن دلہا کے اہل خانہ اور دوستوں سمیت سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور بہو نیہا تاثیر بھی شریک ہوئیں۔ مہر النسا کی شادی زکریا نامی نوجوان سے ہوئی ہے جو برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔ دونوں کی پسند کو اہل خانہ نے بھی قبولیت کا درجہ دیا۔ قبل ازیں مہر النسا نے اپنی مایوں اور مہندی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور اب نکاح اور رخصتی...
    اے پی سی سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف مسائل سے متعلق نو مطالبات پیش کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے مستونگ میں لکپاس کے مقام پر جاری دھرنا گاہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی، جماعت اسلامی، جمہوری وطن پارٹی، پشتون تحفظ موومنٹ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر طلباء اور تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ بی این پی کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں 9...
    پشاور(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نےا مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پراجیکٹ ایمپلی منٹیشن یونٹ نے 10 اضلاع کی ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ بھیج دیاہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مڈل کی جن طالبات کا سکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہو وہ مستفید ہونگی، حکومتی اقدام سے طالبات کو سفری سہولت میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی۔ مراسلے کے مطابق ابتدائی طور پر ٹرانسپورٹ صوبے کے 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کیا جائےگا،اس میں اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تور غر ، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں...
    ڈھاکا: محمڈن اسپورٹنگ کلب کے کپتان توحید ہریدوئے کو امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا۔ ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ابھانی کے خلاف میچ میں دوسری اننگز کے ساتویں اوور کے دوران توحید ہریدوئے نے آن فیلڈ امپائرز سہیل احمد اور شرف الدولہ ابن سیاکت سے بحث کی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیسر عبادت حسین کی گیند ابھانی کے بیٹر ایم متھون کے پیڈز پر لگی۔ عبادت نے آؤٹ کی اپیل کی لیکن امپائر نے انگلی نہیں اٹھائی جس پر توحید اور عبادت نے امپائرز سے بات کی۔ ری پلے سے واضح ہوا کہ گیند آف سائیڈ جا رہی تھی لہٰذا امپائر کا فیصلہ درست قرار دیا گیا۔ توحید ہریدوئے اب سپر لیگ کے پہلے میچ میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )چیف جسٹس نے جسٹس یحییٰ آفریدی قراردیا ہے کہ نومئی واقعات میں ملوث ملزم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے. سپریم کورٹ میں لاہورکورکمانڈر ہاﺅس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی پراسیکیوٹر پنجاب ذوالفقار نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا علی رضا پر پولیس کو پتھراﺅ اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے.(جاری ہے) ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے...
    سپریم کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جناح ہائوس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ پراسیکیوٹر پنجاب ذوالفقار نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، علی رضا پر پولیس کو پتھرائو اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کے وکیل سمیر...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ لکی پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں تاہم ضلع لکی میں پولیس کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا زیادہ سامنا ہے جن کا لکی پولیس بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ...
    نیٹ فلکس کی نئی تھرلر فلم جیول تھیف، دی ہیسٹ بیگنز کا پہلا گانا ’جادو‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ گانے میں سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت اور نکیتا دتہ کی شاندار پرفارمنس نے اسٹیج کو روشن کر دیا، لیکن جس چیز نے سب کو چونکا دیا وہ تھا جے دیپ اہلاوت کا شاندار رقص۔ عام طور پر سنجیدہ کرداروں میں نظر آنے والے جے دیپ اہلاوت نے اس بار اپنے منفرد ڈانس اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ گانے کے ایک کلپ میں انہیں بےحد اعتماد اور زبردست ہم آہنگی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، اور کئی مواقع پر وہ سیف اور نکیتا کو بھی پیچھے چھوڑتے نظر آئے۔...
    خیبرپختونخوا میں محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں متوقع ہیٹ ویو سے قبل الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کل بروز پیر سے دن کے وقت درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہیٹ ویو: فالج سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ امکان ہے کہ درجہ حرارت میں یہ اضافہ 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے، جبکہ دوپہر اور شام کے اوقات میں خشک اور گرد آلود ہوائیں مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل گرم اور خشک حالات ہیٹ اسٹروک کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔احتیاطی...
    میٹرک کے پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں سابق وزیراعظم پاکستان  ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال کا معاملہ سندھ اسمبلی میں پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو کو کون سے اعلیٰ اعزاز دینے کی قرارداد منظور کی گئی؟ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے رکن احمد کریم کنڈی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کا  نعرہ لگایا تھا لیکن حکومت تعلیم کے فروغ کے بجائے نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔ احمد کریم کنڈی نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا...
    24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے بڑھ کر پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے بڑھ کر پہلی بار 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے بڑھ کر پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے بڑھ کر پہلی بار 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں...
    روالپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ کے 2 مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کر دی ہے. جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے مقدمات پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی علیمہ خانم اور عظمی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں وکلا نے علیمہ خانم اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کرنی ہے.(جاری ہے) بعدازاں 5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ اور تشدد کے 3 مقدمات پر سماعت ہوئی جس میں سلمان اکرم راجہ اور...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں پیر سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سنٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔ صوبائی ادارہ برائے آفات (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی متوقع لہر کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے...
    —’جیو نیوز‘ گریب پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ بیلاروس کے مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔پاکستان اور بیلاروس کی وزارتِ دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون 2025ء سے 2027ء کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ دورے پر منسک پہنچ گئے وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے 2 روزہ دورے پر... روڈ میپ بیلاروس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان طے پا گیا۔ پاکستان اور...
    سانتو ڈومنگو: ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت میں واقع مشہور نائٹ کلب جیٹ سیٹ میں چھت گرنے سے کم از کم 221 افراد جاں بحق ہو گئے، یہ حادثہ ملک کی حالیہ تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ معروف مرینگے گلوکار روبی پیریز اس وقت اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے جب اچانک چھت گر گئی، وہ بھی اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیم کے سربراہ خوان مانوئل مینڈیز نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 189 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں دو دن تک جاری رہیں جن...
    وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں "خیبر پختونخوا ویگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ایکٹ" کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں بڑھتی ہوئی پیشہ وررانہ گداگری کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے پیشہ ور گداگری کی موثر روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے باقاعدہ قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں "خیبر پختونخوا ویگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ایکٹ" کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانون...
    تمام مسلم حکومتوں پر جہاد واجب ہوچکا، قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری فلسطین اور امت مسلمہ کے عنوان پر منعقدہ قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہونے والی قومی کانفرنس میں دینی جماعتوں اور تنظیمات کے قائدین شریک ہوئے، قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر تباہ کن مظالم ڈھائے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بچوں اور خواتین سمیت تقریباً 55 ہزار افراد شہید اور 2 لاکھ شدید زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔ مجلسِ اتحاد امت پاکستان...
    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی ایکسٹینشن نہیں ہونے جارہی۔ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان افغان باشندوں کو پاکستان سے واپس افغانستان بھیجا گیا جن کے پاس کوئی لیگل دستاویزات نہیں، اس کے بعد افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے 31 مارچ 2025 ڈیڈ لائن دی گئی۔ اس کے بعد پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ رات آپریشن کے دوران 37 افغان باشندے گرفتار، 45 گنز برآمد ہوئیں،...
    پاکستان تحریک انصاف کے اندر بڑھتی ہوئی گروپ بندیاں اور سیاسی دھڑے بندی خیبرپختونخوا میں معدنیات سے متعلق مجوزہ بل کو ایک اہم اصلاحاتی قدم سے تنازع میں بدلنے کا باعث بن گئیں ہیں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے درمیان سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جہاں KPMINERALBILL 2025 کا ٹرینڈ زور پکڑ گیا اور بل کے حق اور مخالفت میں ایک محاذ آرائی شروع ہو گئی بل پر تنقید کرنے والے رہنماؤں اور پارٹی سے منسلک یوٹیوبرز نے قانونی نکات پر بات کرنے کی بجائے ذاتی اور سیاسی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا بعض یوٹیوبرز نے اس بل کو پارٹی نظریے کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے غیر منتخب قوتوں کے حوالے کرنے کی کوشش کہا جبکہ...
    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میں 0-3 سے کلین سوئپ شکست کے باوجود کپتان محمد رضوان، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں مزید اختیارات مانگیں گے۔ نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم آئندہ چند دنون میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ کیویز کیخلاف ٹی20 سیریز سے اپنے ڈراپ کرنے کا بھی معاملہ اٹھائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدترین شکستوں کے باوجود کپتان محمد رضوان پریشر بڑھانے کیلئے بورڈ سے مزید اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انکار کی صورت میں استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ بورڈ کے ایک...
    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میں 0-3 سے کلین سوئپ شکست کے باوجود کپتان محمد رضوان، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں مزید اختیارات مانگیں گے۔ ٹیلی کام ایشیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم آئندہ چند دنون میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ کیویز کیخلاف ٹی20 سیریز سے اپنے ڈراپ کرنے کا بھی معاملہ اٹھائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدترین شکستوں کے باوجود کپتان محمد رضوان پریشر بڑھانے کیلئے بورڈ سے مزید اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انکار کی صورت میں استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت...
    پشاور/ لاہور: غیرقانونی تارکین کے انخلا کے مہم کی دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید ہزاروں افغان مہاجرین کو ملک بدر کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا سے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج طورخم کے راستے 2547 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 3130 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ محکمہ امیگریشن کے مطابق یکم اپریل 2025 سے اب تک 8115 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو طورخم کے راستے افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔ ستمبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 91 ہزار 317 غیر قانونی تارکین وطن کو وطن واپس بھیجا گیا۔ اسلام آباد، پنجاب اور گلگت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں  جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا؟عدالتی بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بانی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا،قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کیا جج کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2025ء) ویوو نے پاکستان میں طاقتور کارکردگی، دلکش ڈیزائن اور شاندار کیمرہ فیچرز کا حامل سمارٹ فون V50 Lite متعارف کروا دیا ہے۔ اس میں موجود6500mAh Ultra-Slim BlueVolt  بیٹری،90W FlashCharge  اور 50MP Sony IMX882 کیمرہ اس سمارٹ فون کو ان صارفین کے لیے بہترین انتخاب بنادیتے ہیں جن کو سٹائل، بیٹری لائف اور بہتریں کیمرہ چاہیے۔ویوو V50 Lite میں موجود 6500mAh Ultra-Slim BlueVolt Battery کے ساتھ اب صارفین سمارٹ فون بار بار چارج کرنے کی فکر سے آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید یہ بڑی بیٹری 90W FlashCharge کی مدد سے بہت جلد چارج ہوجاتی ہے، جبکہ Reverse Charging سے صارفین دوسرے ڈیوائسز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔ مزیدبراں MediaTek Dimensity 6300 (5G)...
    خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جب کہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355  تارکین وطن  کو بھیجا جاچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جب کہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355 تارکین وطن کو بھیجا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اتوار کو ایک ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبر پختونخوا روانہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں ایک ہزار 47 افغان...
    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان پاور ڈویژن ظفریاب خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں ریلیف پر عملدرآمد کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کی خبریں بے بنیاد اور متضاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جان بوجھ کر بجلی کے نرخوں اور اس کی تکنیکی تفصیلات سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر حقائق کو مسخ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس...
    صرافہ مارکیٹیوں کے تاجروں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا، 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 5 سو روپے گھٹ کر3 لاکھ 20 روپے پر آگیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر کی بڑی کمی سے 3 ہزار 38 ڈالر پر آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔ صرافہ مارکیٹیوں کے تاجروں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا، 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 5 سو روپے گھٹ کر3 لاکھ 20 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 714 روپے کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر کی بڑی...
    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی قیادت میں مستونگ لک پاس پر دھرنا نویں روز میں داخل ہوگیا۔ بی این پی سربراہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، یہ رویہ افسوس ناک ہے۔ بی این پی کا قافلہ کوئٹہ میں داخلے سے روکنے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات، مستونگ اور مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا دیے۔ کوئٹہ میں موبائل فون پر ڈیٹا انٹرنیٹ سروس 4 روز سے معطل ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے  علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے لوگوں کو توڑا گیا۔ اس کا نتیجہ دہشت گردی کے شکل میں آپ دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان کے خلاف جنگ میں باقاعدہ اعلان کر کے حصہ لیا۔ ہم نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنائے، فیڈرل حکومت ٹی او آرز والے مسئلے کو سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کیپیسٹی کی کمی ہے، یہ فیڈرل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کا تحفظ کریں۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن اطلاعات کے بعد ہوتی رہتی ہیں مگر یہ آپریشن باقاعدہ طور پر فیڈرل ادارے کے تحت کیا گیا۔ تیس ارب روپیہ ہم...
    خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے توجہ دلاؤنوٹس کے تحت اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس کو پلاسٹک تھیلیوں میں جمع کرلیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بھر میں اور بالخصوص پشاور میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سوئی گیس کو پلاسٹک شاپرز میں جمع کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھالیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے توجہ دلاؤنوٹس کے تحت اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس کو...
    ماہ رمضان المبارک اہل ایمان کے لیے بڑی نعمت تھا، ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ اگلے برس ہم پھر اس ماہ مبارک سے مستفید ہوں گے، ان شاء اﷲ۔ اس پر شُکر ادا کرنا چاہیے اور اس کا یقین بھی کہ ہم نے ماہ مبارک رمضان میں روزے، نماز، تلاوت ، ذکر و اذکار، حسن سلوک اور صدقہ و خیرات کا مظاہرہ کرکے اپنے پروردگار کی خوش نُودی زیادہ سے زیادہ حاصل کی، بڑے ہی خوش نصیب ہیں وہ مومن و مومنات جن کو نیکیوں میں اضافہ کرنے کا موقع ملا اس کو انہوں نے اسے ضایع نہیں کیا بل کہ اعمالِ خیر کے جمع کرنے کا ذریعہ بنایا۔ مبارک باد کے مستحق ہیں وہ اﷲ کے بندے اور بندیاں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) ترجمان پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے، عوام جانتے ہیں کہ اس بےایمان ٹولے نے انہیں بدترین غربت، مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کو تباہی کی بھینٹ چڑھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔(جاری ہے) شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی گفتگو جاہلانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، سترہ نشستوں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے عید کے تیسرے روز سے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سردی لوٹ آئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملاکنڈ اور سوات کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ چراٹ ، پشاور اور ڈی آئی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہےاور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ، چترال، دیر، سوات اور گلیات میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔ بارش اور ہوائیں چلنے کے بعد...