2025-09-17@21:25:09 GMT
تلاش کی گنتی: 1099
«سیلاب متاثرین»:
خیبر پختونخوا کے بارش سے متاثرہ اضلاع بونیر اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ بونیر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ گاؤں چوراک میں پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی پاکستان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈز کے بعد سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے مطابق متعدد اہم شاہراہیں اور پل عارضی یا مستقل طور پر بند ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی اولین ترجیح...
بونیر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 645 ہوگئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کر...

بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی اولین ترجیح ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مواصلات کے نقصان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں،...
اسلام آباد: پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا...
احمد منصور: خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، بونیر میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد نے پاک فوج کی جاری ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ عوام کا کہنا تھا کہ مدد کیلئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ سیلاب زدگان کا...
پشاور: ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں 18 فیصد کمی ماحول، معیشت اور قومی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پورا ملک ایک نہایت سنگین ماحولیاتی موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ جنگلات کی کٹائی، چراگاہوں کی...
اپنے ایک بیان میں بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ اللہ رب العزت آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد فرمائے اور پاکستان بھر کے عوام کو ایسی آزمائش اور تکالیف سے محفوظ و مامون رکھے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو ہدایت کی کہ وہ...
ویب ڈیسک: ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے واقعات کے بعد سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 400 سے بڑھ چکی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد399 سے بڑھ گئی ہے، 143افراد زخمی ہیں، بونیر...
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ محفوظ رہائش، خوراک اور طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نقصانات کے ازالے کیلئے مؤثر اور شفاف اقدامات کیے جائیں، یہ وقت قومی یکجہتی، خدمت اور امداد کا ہے، ریاستی اداروں، فلاحی تنظیموں، مساجد و مدارس اور عام شہریوں کو چاہیے کہ وہ متاثرین کی ہر...
پاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو...
ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور کے پی میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے دکھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بونیر، سوات، باجوڑ اور شانگلہ کے متاثرین کے لیے دل دکھی ہے۔ملالہ یوسفزئی نے اپنے پیاروں، گھروں اور ذریعہ معاش کھونے والے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔
اسکرین گریب گلگت بلتستان کے ضلع استور میں اللّٰہ والی جھیل کے قریب بدترین سیلاب، پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر ریلے میں بہہ کر آبادی میں آگئے۔ریلا راستے میں آئی ہر رکاوٹ بہالے گیا، کنارے پر بنا ایک مکان بھی بہہ گیا، سیلاب سے زرعی زمین، فصلوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔گلگت بلتستان کے وزیر...
50 سالہ مختیار خان جب بیرون ملک سے آئے اپنے بیٹے کو لینے ایئرپورٹ جا رہے تھے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوبارہ کبھی اپنے خاندان سے نہیں مل سکیں گے۔ وہ جب بیٹے کو لے کر گھر پہنچے تو پورا خاندان بے رحم سیلاب کی نذر ہو...

خیبر پی کے میں قیامت صغریٰ، ہلاکتیں 332، یوم سوگ منایا گیا: پنجاب کے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بلند
لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی‘کراچی (نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+آئی این پی+سٹاف رپورٹر) خیبر پی کے میں بارشوں، بادل پھٹنے، سیلاب اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد332 ہو گئی۔ صوبے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے پیش نظر یوم سوگ منایا گیا۔...
اسلام آباد ، ریاض؍ استنبول؍ ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کویتی وزیر خارجہ عبداللہ ایحییٰ نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور کویت کی...
لاہور (این این آئی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے گلگت بلتستان، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور...
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔امیر مقام نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور کہا کہ وزیراعظم جلد بونیر سمیت متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر...
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں اللّٰہ والی جھیل کے قریب بدترین سیلاب کے باعث پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر ریلے میں بہہ کر آبادی میں آگئے۔سیلابی ریلا راستے میں آئی ہر رکاوٹ بہا لے گیا، کنارے پر ایک مکان بھی بہہ گیا، سیلاب سے زرعی زمین، فصلوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔ خیبر پختونخوا میں...
خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی۔بونیر میں مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے، ہر طرف ملبے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر لگ گئے۔متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک فوج ، ضلعی...
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے قدرتی آفت ہے اور ان شا اللہ ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو آپریشن شروع ہے اور کافی راستہ کلیئر ہو گیا ہے، ہم نے ہیلی مانگے ہوئے ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

پاک فوج نے باجوڑ اور دیر میں نئے پُل کی تنصیب پرکام شروع کر دیا ، کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے
باجوڑ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ...
پاکستانی ریموٹ سیٹلائٹ کامیابی سے فعال، خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے۔ترجمان سپارکو کے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن—فائل فوٹوز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔خط میں روسی صدر پیوٹن نے خیبر پختونخوا میں قیمتی جانوں...
پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار...
فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے...
روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ کویتی وزیر خارجہ نے شمالی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح کی جانب...
سٹی42: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے سیلاب کے نقصانات پر حکومت اورپاکستانی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ریاض میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی حکومت مشکل کی اس...
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیرِ اعظم نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل، لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن کو تیز و مؤثر بنانے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم سے...
سٹی42:روس کے صدر پیوٹن نے پاکستان میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط لکھا ہے اور ان سے اس سانحہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ روس کے صدر پیوٹن کا صدر زرداری کو خط آج موصول ہوا ہے۔ اس خط مین صدر پیوٹن نے...
معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے متحد ہونے اور بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عاصم اظہر نے لکھا کہ آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب نہ صرف گھر اور خواب بہا لے گیا بلکہ قیمتی...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے علاے بونیر پیشونائی (پیربابا) میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو آپریشنز کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کی طرف سے میڈیکل سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔ مقامی رضا کار اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاک فوج...
اسلام آباد:جاپان کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو پاکستان میں جاپان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق16 اگست کو پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پرجاپان کے وزیرِاعظم اشیبا شیگیرو نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم محمد...
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔ سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے...
فراز مغل، فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کے دوران ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وفاق یا پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کےلیے مدد نہیں ملی ہے۔ این ڈی ایم اے کی پہاڑی...
ایران نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں سیلاب سے شہریوں کی اموات پر اظہار تعزیت کیا اور مشکل وقت میں پاکستانی حکومت...
ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ امدادی سامان میں ایمبولینس،جنریٹر، کمبل، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن اور خشک دودھ شامل ہے، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہی...
راؤ دلشاد: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے بھائی اور لیدر سے ملنے کے لئے جاتی عمرہ ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات میں وزیراعظم نے انہیں...
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں حالیہ...
ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ...
کویت نے پاکستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آج کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیاحیٰ کی کال موصول ہوئی۔ جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے...
اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب...
سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے ہیں ۔ پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑکےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور...
وزیراعظم نے جاتی عمرہ میں صدر مسلم لیگ نون سے ملاقات میں پارٹی ٹکٹوں کے اجراء، امیدواروں کے انتخاب اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی، میاں نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل اور متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔...