2025-09-18@18:17:47 GMT
تلاش کی گنتی: 931
«نیا پاکستان ہائوسنگ»:
(نئی خبر)
فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف بی سی سی آئی) اور پاکستان کے تجارتی وفد کے درمیان ڈھاکا میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے درمیان اس طرح کی اعلیٰ سطحی ملاقات آخری بار 2 دہائی قبل 2005 میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں بنگلہ دیشی تاجروں اور امپورٹرز نے رمضان کے دوران پاکستان سے کھجور، مالٹے اور دیگر زرعی اجناس درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور پاکستانی وفد نے بنگلہ دیشی مصنوعات کو پاکستان میں برآمد کرنے کے امکانات پر گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے:پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم...
پنجاب اسمبلی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیےخصوصی عدالتوں کی تشکیل کے قانون کی منظوری دیدی ہے، نئے قانون کے مطابق بل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کی ملکیت کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی سے منظور ہونیوالے اس قانون کے تحت خصوصی عدالت کے جج کے پاس ضلعی جج کے اختیارات ہوں گے، جسے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 3 سال کے لیے نامزد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کو ٹائٹینک کیوں کہا؟ اس ضمن میں لیےخصوصی عدالتوں میں مقدمات کی ای فائلنگ کے حوالے سے ہائیکورٹ قوانین وضع کرے گی، حق دفاع عدالت کی اجازت سے مشروط ہوگا جس کا دورانیہ 15 دن ہوگا۔ منظور شدہ قانون کے مطابق...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی نامور ڈانسر راکھی ساونت نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔حال ہی میں راکھی ساونت کا دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں کی طرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔ راکھی نے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں میرے بیشتر مداح ہیں جو مجھے تحائف بھجتے ہیں، اسی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ...

نیب کی پریس ریلیز پر ملک ریاض حسین کا ردعمل ، کسی صورت بلیک میل ہونگا اور نا ہی گواہی دونگا، تمام راز ثبوتوں کیساتھ سینے میں ہیں ، تحمل کر رہا ہوں ،، ملک ریاض ، مزید تفصیلات سب نیوز پر
نیب کی پریس ریلیز پر ملک ریاض حسین کا ردعمل ، کسی صورت بلیک میل ہونگا اور نا ہی گواہی دونگا، تمام راز ثبوتوں کیساتھ سینے میں ہیں ، تحمل کر رہا ہوں ،، ملک ریاض ، مزید تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا آج بھی یہ فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ سینیئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی چلےگا، 1973 کا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے رہی سہی کسر بھی نکال دی گئی ہے، ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات بھی ایگزیکٹو کو دے دیے گئے۔...

برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...

بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے...
ممبئی : بالی وڈ کی متنازعہ اور مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، نرگس، اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دے کر تہلکہ مچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تینوں کو ایک ساتھ آسانی سے شکست دے سکتی ہیں۔ راکھی ساونت، جنہیں بولی وڈ کی "نمبر ون آئٹم گرل" اور "ریئلٹی ٹی وی کی کوئن" کہا جاتا ہے، اپنے بے باک بیانات اور تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی پاکستان سے محبت کا بھی اظہار کیا، جو ان کے تنقیدی تبصروں کے ساتھ متضاد معلوم ہوا۔ راکھی ساونت نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور اپنی بولڈ شخصیت...
احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے قانونی پہلوئوں کے بجائے مذہبی جذبات کو چھو کر مظلومیت کا بیانیہ بنانے پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ یہ بات پہلے بھی زیر تبصرہ رہی کہ سابق وزیر اعظم کی دفاعی ٹیم قابل ذکر کارکردگی پیش نہ کر سکی۔ استغاثہ کے گواہوں پر طویل اور جامع جرح کے باوجود مضبوط شواہد کی وجہ سے استغاثہ کا موقف تسلیم کیا گیا۔ سادہ لفظوں میں دفاعی ٹیم استغاثہ کے موقف کو غلط ثابت نہ کر سکی۔ یہ پہلو تحریک انصاف کے لئے حوصلہ شکن ہے کہ عمران خان بدعنوانی کے مرتکب قرار دیئے گئے ہیں۔ انہیں اختیارات کے غلط استعمال سے مالی منفعت حاصل کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال...
پاکستانی اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور پاکستان سپر لیگ بھی کھیلوں مگر مجھے موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹار آف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ میرا ٹی10 میں بھی نام آیا تھا لیکن اس وقت دبئی میں ایک سیریز آگئی تھی، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قومی ٹیم کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں شامل ہو اور دنیا کی تمام لیگز کھیلے، بدقسمتی سے مجھے ابھی کوئی موقع نہیں مل رہا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹیموں کی بیٹنگ لائن تہس نہس کرنے والے...
نواب شاہ (نمائندہ جسارت )قیام پاکستان سے لے کر آج تک وفاق اور پنجاب نے سندھ میں لوٹ مار کی ہے، سندھ کو کمزور کرکے اسے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہارسندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ریگل چوک پردریائے سندھ پر کینال نامنظور جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سندھ ہماری ماں اور سندھوں ہماری زندگی ہے جس کے لیے جدوجہدجاری ہے ،پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک وفاق اور پنجاب کی سندھ سے لوٹ مار جاری ہے، حکمران عوام سے الیکشن میں ووٹ لیکر ایوانوں میں سودے بازی کرتے ہیں ، سندھ پر قبضہ کرکے اسے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی...
اسلام ٹائمز: پاراچنار میں جاری بربریت اس بات کی متقاضی ہے کہ ریاست، قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور شیعیانِ پاکستان فوری اور مشترکہ اقدامات کریں۔ مظلوم عوام کو انصاف دلانا اور انکے جان و مال کی حفاظت کرنا ایک قومی اور دینی فریضہ ہے۔ محافظوں کی موجودگی میں مظالم کا تسلسل نہ صرف اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ مظلوموں کی مدد کیلئے عوام کو خود متحرک ہونا ہوگا۔ پاراچنار کے مظلوموں کی حمایت نہ صرف انسانی فریضہ ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کی روح بھی یہی ہے۔ تحریر: تبسم نقوی پاراچنار، جو خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا اہم علاقہ ہے، حالیہ برسوں میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور...
اسلام آباد /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ مایوسی گناہ ہے، مایوس نہ ہونا، ہم بہت جلد ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے کوئی جرم یا گناہ نہیں کیا۔عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا، ان شا اللہ عمران خان نہیں ٹوٹیں گے، نہ ہی بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ کریں گے، وہ اصول پر قائم رہے، وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کے گھر جائیں گے۔ علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزائی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز نظرآ رہا ہے۔ آج کل بنگلہ دیش کی فوج کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورہ پر ہے۔ اس وفد نے آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کی ہے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ یہ کوئی چھوٹی تبدیلی نہیں ہے ورنہ اس سے پہلے تو بنگلہ دیش بھارت کی پراکسی بنا ہوا تھا اور بھارت کی مکمل گود میں بیٹھا نظر آتا تھا۔ بنگلہ دیش کی سابقہ حکمران حسینہ واجد کے بارہ سالہ دور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات ہر سطح پر تقریباً ختم ہی ہو گئے تھے۔...
شعیب شاہین—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور عطاء اللّٰہ تارڑ کے بیانات مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش ہیں۔ایک بیان میں شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے تو تحریکِ انصاف سے بات کرنا پڑے گی۔ شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکماسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو دفن نہیں کیا جا سکتا، نظامِ انصاف پر حملہ آور نہیں ہوا جا سکتا۔ شعیب شاہین نے یہ بھی کہا کہ نئے پارٹی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم کردی ہے۔ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں اورسستی شہرت کی خواہش نے نہ صرف معیشت کوبرباد بلکہ پاکستان کواقوام عالم میں تنہا کردیا تھا، مگروزیراعظم اور ان کی ٹیم اس چیلنج سے بخوبی عہدہ براہ ہوئے ہیں جولائق تحسین ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال سے کم عرصہ میں معاشی، سیاسی اورسفارتی محاز پرزبردست...
لاہور (کامرس ڈیسک ) بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزا کے عمل کو سادہ کر دیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔یہ بات پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر اظہار خیال کیا۔بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید، اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کی فرسٹ سیکرٹری مس خدیجہ اختر، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، شیخوپورہ چیمبر کے صدر چوہدری عارف حسین اور...

قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو واضح کردیا
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت...
لاہور(کامرس ڈیسک)ایشیا ء کے 10 بہترین قرض دہندگان میں 4 پاکستانی بینک بھی شامل ہیں، یو بی ایل خطے میں دوسرا نمبرپر ہے ،بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15بینکوں کی فہرست میں 7بھارتی قرض دہندگان کو شامل کیا گیا۔ایس اینڈ پی گلوبل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق 2024میں ایشیا ء کے 10 سرفہرست قرض دہندگان کی فہرست میں پاکستان کے 4بینک بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاک کے ساتھ ایشیا ء کے قرض دہندگان کی درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کا غلبہ رہا، کیونکہ خطے کی ترقی پذیر معیشتوں میں واقع متعدد بینکوں نے روایتی پاور ہائوس ممالک کے مقابلے میں مجموعی منافع کے اعتبار سے بہتر کارکردگی...
لاہور : پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر 17 ملین فالوورز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اور وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔ ہانیہ کی اس بڑی فین فالوونگ نے انہیں پاکستان کی مشہور شخصیات میں شامل کر دیا ہے جو دنیا بھر میں اتنی مقبولیت رکھتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی محنت اور عوامی پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
دنیا کے وہ ممالک جہاں 2025 میں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم...
تبت سے پاکستان کی جانب بہنے والے دُنیا کے قدیم ترین اور طویل ترین دریاؤں میں سے ایک دریائے سندھ اب مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا ‘سونا اگل رہا ہے’۔ یہ تاریخی دریا، جو وادی سندھ کی تہذیب کے عروج کا لازمی جزو ہے، دنیا کی قدیم ترین اور سب سے اہم ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ 3300 اور 1300 قبل مسیح کے درمیان ہڑپہ تہذیب نے بھی دریاے سندھ ہی کے کناروں پر آباد کاری کی، ہڑپہ تہذیب اپنے دور کی سب سے خوشحال اور سنہری دور کی نشاندہی کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس قدیم دریا سے اتنی غیر معمولی مقدار میں سونا نکلنے لگا ہے کہ اس نے بہت سے لوگوں...
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ہانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور حسِ مزاح کی تعریف کی۔ انہوں نے کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’کیا پاگل انسان ہیں یار آپ‘۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک خاص طور پر بھارت میں بھی اپنی اداکاری اور دلکش و مزاحیہ شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ View this post on Instagram ...
سابق امریکی انٹیلیجنس چیف رچرڈ گرینل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی صارف کو عمران خان کی رہائی کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کا مشورہ دینے پر جھاڑ پلاتے ہوئے دفع ہونے کا کہہ دیا۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے رچرڈ گرینل نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے گھر کے سامنے کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہونے والی تباہ کُن آتشزدگی کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹس کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کی پالیسیاں ہمیں جلا کر راکھ کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ایلچی رچرڈ گرینل کی...
ویب ڈیسک: وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانی شہری بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں 103ویں نمبر پر ہے۔ یہ رینک یمن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی شہری 33 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کے سفر کر سکتے ہیں۔ یہ ہیں وہ 33 ممالک جہاں آپ بغیر ویزا کے یا ویزا آن ارائیول کے ساتھ جا سکتے ہیں، اس ممالک میں بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ ورڈی آئس لینڈز، کوموروز آئس لینڈز، کُک آئس لینڈز، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، مالدیپ، موریطانیہ، مائیکرونیشیا، مونٹسریٹ، موزمبیق، کینیا، مڈغاسکر شامل ہیں۔ مسائل کے حل...
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئی ہیں۔ ہانیہ نے 14 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا۔ ہانیہ کی توانائی، دلکش انداز اور متاثر کن مواد انہیں نوجوان نسل میں خاص طور پر مقبول بناتے ہیں۔ ہانیہ اپنی روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ چاہے وہ اپنی شاندار لباس کی تصاویر شیئر کریں یا اسکن کیئر کے ٹپس، ان کا ہر پوسٹ فالوورز کو متوجہ رکھتا ہے۔...