2025-07-06@15:56:36 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«ا ل سکھر تاجر اتحاد»:
(نئی خبر)
کراچی کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر دلچسپ مطالبہ پیش کر دیا۔ تاجروں نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔ یہ مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا، جہاں کراچی کے تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ اجلاس میں شریک تاجروں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں اور کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دے دیں۔ تاجروں کے اس دلچسپ مطالبے پر وفاقی وزیر احسن اقبال بے ساختہ مسکرا دیے۔ ادھر حکومت سندھ کی ترجمان سعدیہ...
واضح رہے کہ دسمبر 2024ء میں وزیراعلی جی بی نے ایجوکیشن فیلو شپ پروگرام بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے بد انتظامی کے مرتکب آفیسران کے خلاف جی بی سول سرونٹ ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کی تھی، ایجوکیشن فیلوشپ پروگرام بند کرنے سے 1200 نئے تعینات اساتذہ بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پی ڈی سی این کے ذریعے فیلو شپ پروگرام جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے محکمہ سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان کے سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں ایجوکیشن فیلوز کو بحال کرنے کی ہدایت کی گئی،...

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریگا، خواجہ آصف
پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی کہ انکے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہوگئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا...

بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے...
چیف جسٹس آف پاکستان عزت مآب جناب یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ’’گوادر اور کوئٹہ کے دوروں پر لاپتا افراد کے مقدمات نے ہلا کر رکھ دیا۔ مسنگ پرسنز کے مقدمات کو سنا جائے گا‘‘۔ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ نے لاپتا افراد کے بارے میں جو کچھ فرمایا وہ درست ہے۔ لاپتا افراد کا بازیاب نہ ہونا نہ صرف اعلیٰ عدلیہ کی توہین ہے بلکہ یہ اِس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان کا نظام عدل و انصاف کمزور اور بے بس ہوچکا ہے۔ شہریوں کا لاپتا ہونا اور عدالتوں کا بے خبر رہنا شرمناک صورتحال ہے جس سے یقینا عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ ’’لاپتا افراد‘‘ کا پتا آسان ہے کیونکہ اِن کے ورثا برسرعام یہ کہتے...
سکھر (نمائندہ جسارت) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام ممبران کو متحدہ عرب امارات کا مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کونسل میں اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات محبت اور احترام پر مبنی ہیں، سکھر میں یو اے ای کے قومی دن کے شاندار چراغاں پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہمارے ملک کے بزرگ لوگ پاکستان کا ذکر کرتے ہیں، فوراً ان کے زبان پر سکھر کا نام آتا ہے، جب سے یو اے ای وجود میں آیا، پاکستان نے ہمارا بہت ساتھ دیا...
سکھر (نمائندہ جسارت) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، سینئر نائب صدر حاجی غلام شبیر بھٹو نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے میں تاجر برادری حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے تاجر برادری کو سہولیات اور مراعات دینے کے بجائے ان پر بغیر مشاورت نت نئے ٹیکسز عائد کر کے صنعت وتجارت اور کاروبار کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، لوڈشیڈنگ کے عذاب نے تاجروں اور شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سنجیدہ ہوکر تاجر برادری کی مشاورت سے آسان اور سہل ٹیکس نظام متعارف کرائے اور تاجر برادری کو...
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کراچی (اسٹاف رپوٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ روہڑی کی تاریخی لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے لینس ڈاؤن پل کی تاریخی اہمیت اور اس کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے لینس ڈاؤن میوزیم کا بھی دورہ کیا علاقے کی ثقافتی ورثے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہرپاکستانی کا قرض 2 ہندسوں کی رفتار سے بڑھ کر گزشتہ مالی سال کے اختتام تک قریباً 302,000 روپے تک پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی مالیاتی پالیسی کے مطابق حکومت بجٹ خسارہ پارلیمنٹ کے ایکٹ میں طے شدہ حد تک محدود نہیں کر سکی۔گزشتہ مالی سال میں وفاقی بجٹ کا خسارہ قانونی حد سے دوگنا یا 4 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔وفاقی بجٹ کا خسارہ ملکی پیداوار کے 3.5فیصد تک محدود رکھنے کے قانونی تقاضے کے برعکس 7.3فیصد یا 7.7 کھرب روپے ہو گیا۔یہ بجٹ کے ہدف سے قدرے زیادہ تھا۔ وزارت خزانہ سے جاری پالیسی بیان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام تک فی کس قرضوں کے...
راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت نے نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی...

قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو واضح کردیا
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی دستاویزات...
لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کس کی حکومت ہے، امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اُنکا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطے میں اسوقت بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت کے روس کیساتھ ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں ہے۔ لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ مغرب مہذب معاشرہ ہے اور انسانی حقوق کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں، ٹرمپ آگیا تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی کا...