2025-04-25@12:25:57 GMT
تلاش کی گنتی: 703
«الخدمت کراچی»:
(نئی خبر)
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 21 سے 27 اپریل تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو سے بچاؤ ویکسین سے ہی ممکن ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہرطبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر پولیو کی وجہ سے بچہ معذور ہوگیا تو پوری دنیا میں اس کا علاج نہیں ہے، کینسر کا علاج ہے، لیکن پولیو کا علاج نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے پولیو ختم ہوگیا، پاکستان اور افغانستان میں ختم نہیں ہوا، پاکستان میں...
یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان،...

ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں;وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ34 ہزار میں 27 ہزار والدین کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے، آپشن موجود ہےکہ جو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں لیکن وہ ذاتی طور پر پولیس کارروائی کے حق میں نہیں۔مصطفیٰ کمال نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، پولیو ویکسین نہ پلانے والا معاشرے کا دشمن ہے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح مصطفیٰ کمال...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو چالی کے علاقے میں سندھ مدرستہ الاسلام کالج کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی تاہم بعد ازاں ان کی شناخت زید اور نور کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں قریبی دوست تھے اور لیاری کے علاقے عثمان آباد کے رہائشی تھے۔...
سٹی42: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی فسادات کروانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات لسانی تشدد نہیں ہیں بلکہ افراد کی نااہلی اور انتظامی نا اہلی ہیں۔ یہ باتیں عوامی نیشنل پارٹی کے کراچی کے لیڈر شاہی سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر رہنما بھی اس موقع پر شاہی سید کے ساتھ موجود تھے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریفک حادثات کو لسانی رنگ نہ دیا جائے، شرپسند عناصر کے ہاتھوں ٹرانسپورٹ کا جلایا جانا حکومت اور...
کراچی:ہوا کے دباؤ کے سبب آج سے دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے، درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ہوا کے دباو کی وجہ سے آج سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر18اپریل تک برقراررہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،آج زیادہ سے زیادہ درجہ...
دریائے سندھ سے نہرین نکالنے کے متنازع ’کینال منصوبے‘ پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلیے کراچی کے نوجوان نے منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ مصنوعی ذہانت پر کمال مہارت رکھنے والے کراچی کے نوجوان ایاز خان نے متنازع کینال منصوبے کیوجہ سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اے آئی کی مدد سے گانا تیار کیا۔ اس گانے کو انہوں نے ’ایک تھا دریائے‘ سندھ کا نام دیا ہے جس کو ایاز نے ماحولیات اور نہری منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے والوں کے نام کیا۔ احتجاجی گانے کی ویڈیو کا بیشتر حصہ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے بول ایاز خان نے خود لکھے ہیں۔ گانے کی موسیقی، دھن اے آئی اور آواز کی...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گلشن بہار میں گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کا مقدمہ پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں بیٹی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، بیٹی نے الزام لگایا کہ سوتیلے والد نے 30 سال قبل والدہ کو قتل کرکے گھر میں دفن کیا۔ مقدمہ کے متن کے مطابق 30سال قبل میرے والد نذیر احمد ہمیں چھوڑ کر بنگہ دیش چلےگئےتھے، 30سال قبل میری والدہ ممتاز بیگم نےفرید عالم نامی شخص سےشادی کرلی تھی، میرے سوتیلے والد کا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں تھا۔ اس میں کہا گیا کہ ایک دن میں پڑھنے کے لیئےمدرسےگئی اور...
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی—فائل فوٹو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کر لو۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین کیسے آباد کریں گے۔ دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دینگے: سعید غنیوزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے واضح کر دیا ہے کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جیسی دہشت گردی ہوتی تھی ویسی...
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کرلو۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین...
نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو ( نیب) نے کرپشن کے الزامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو،عبد الرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات، کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت کو بھی افسران کے خلاف تحقیقات کے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی میں زمینوں کا مسئلہ بہت بڑا ہے جلد ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب اس سے قبلرواں سال فروری میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر...
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کابچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتلق کردی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کابچہ جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادیواٹر ٹینکر نے ناظم آباد میں شہری کو ٹکر ماری جس پر موٹرسائیکل پر کچھ لوگوں نے ٹینکر کا پیچھا کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتلق کردی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کراچی کے علاقے گارڈن مصالحہ کالونی میں پولیس کی ایک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جب گارڈن تھانے سے منسلک پولیس کی گاڑی علاقے میں گشت کے دوران اچانک شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی...
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی۔ بلوچستان کو کنٹرول کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، امیر جماعت اسلامی امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلوچستان کو کنٹرول کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، صوبے میں گیس اور بجلی نہیں، لاپتہ افراد کا بھی مسئلہ حل طلب یے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بات اپنے بیان میں کہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ احتجاج...
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ حکومت ایک پھٹی ہوئی قمیض کی طرح عجیب و غریب ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ہے لیکن اس کا صدر اپوزیشن میں بیٹھا ہے اور حکومت کسی اور کی مان رہی ہے اسلام آباد میں فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ اگر ہم فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے تو پاکستان کی معیشت کیسے چلے گی انہوں نے جواب دیا کہ ایسی معیشت پر لعنت ہے جو یہودیوں کے رحم و کرم پر چلتی ہو انہوں نے کہا کہ جب...
کراچی میں پی اے ایف مسرور بیس پر حملے کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم پیشرفت کے تحت ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد کراچی میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سمجھی جانے والی مسرور ائیر بیس پر خطرناک حملہ کرنا تھا۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپ فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر ہے جو اس گروپ کے خطرناک خودکش بمباروں کی قیادت کرتا ہے۔ اس سازش میں 9 انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد شامل تھے جن...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم پیشرفت کے تحت ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد کراچی میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سمجھی جانے والی مسرور ایئر بیس پر خطرناک حملہ کرنا تھا۔ حکام کے مطابق، اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپ فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر ہے جو اس گروپ کے خطرناک خودکش بمباروں کی قیادت کرتا ہے۔ اس سازش میں 9؍ انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد شامل تھے جن میں سے پانچ افغان شہری تھے جن کی قیادت فتنہ الخوارج کا ایک ہائی پروفائل کمانڈر ہے جو پہلے ہی دہشت...
بلڈنگ افسران کی من مانیوں نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر کے رکھ دیا غیر قانونی تعمیرات اور لوٹ مارکے ذمہ دار بلڈنگ افسران تاحال احتساب سے محفوظ جلیس صدیقی، آصف رضوی، اورنگ زیب، ضیاء کالاکی سرگرمیاں ڈھکی چھپی نہیں ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے کنوینر اگینسٹ ال لیگل کنسٹرکشن اورنگزیب شہزاد نے بلڈرز پر مقدمات اورگرفتاریوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی قومی خزانہ لوٹ کر عوامی مفادات کا قتل کرنے والے سرکاری افسران احتساب سے محفوظ ہیں۔ بلڈرز کیخلاف کارروائیاں "نورا کشتی” محسوس ہو رہی ہیں جبکہ بلڈنگ بائی لاز کیخلاف تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث افسران کو...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دی۔ نور زمان کا کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔ مزیدپڑھیں:کم قیمت ٹکٹ ! ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے بعد مشتعل افراد نے متعدد ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے، انہوں نے گاڑیاں جلانے والوں کو دہشتگرد قرار دیا۔ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کوشش کروں گا کہ قانون ہاتھ میں نہ لوں، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان میرا ملک ہے لیکن اگر میرے ساتھ اس طرح کیا گیا تو میں پاکستان سے بائیکاٹ...
کراچی میں 85 فیصد پانی دھابیجی کے کنوؤں سے آتا ہے۔ دھابیجی میں پانی دریائے سندھ سے آتا ہے۔ جب چولستان کے لیے نہری منصوبہ پر عمل درآمد ہوا تو کراچی میں پانی کا قحط پڑجائے گا۔ یہی صورتحال حیدرآباد اور سکھرکی ہوگی۔ جب زراعت پانی کی بناء پر تباہ ہوگئی تو برے شہروں میں خوراک ، دودھ اور دہی نایاب ہوجائیں گے۔ دریائے سندھ پر تحقیق کرنے والے سول سوسائٹی کے رکن نصیر میمن کا بیانیہ ہے کہ جب دریا کا صاف پانی سمندر میں نہیں جائے گا تو بحیرہ عرب کے کناروں پر لگے منگروز کے جنگل ختم ہوجائیں گے۔ پھر جب بحیرہ عرب میں طغیانی آئے گی اور سونامی جیسا طوفان سمندر میں برپا ہوگا تو کراچی...
شہر قائد کے علاقے جنجال گوٹھ میں واقع شہناز اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنجال گوٹھ میں اپنی پولیو ورکر بہن کو شہناز اسپتال کے پوائںٹ پر چھوڑنے کیلیے آنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔ اس حوالے ہیڈ محرر سائٹ سپر ہائی وے صنتعی ایریا پولیس شفیق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 32 سالہ قیصر کے نام سے کی گئی جو کہ جنجال گوٹھ شہناز اسپتال سے کچھ فاصلے پر ڈبل روڈ کے قریب قائم ایک عمارت میں پولیو...
کراچی بار کے صدر عامر نواز نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں، مختلف دوستوں کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات ملے۔سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عامر نواز نے کہا کہ کل رات جیسے ہی کیفے پر گاڑی پارک کی تو حملہ ہوا، 5 سے 6 لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ سندھ کےحقوق پر بات کروں، مجھ پر کسی لڑکی کی ذریعے الزامات لگوائے جا رہے ہیں۔کراچی بار کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت کینالز کے معاملے پر صرف کراچی بار کی آواز اٹھ رہی ہے، 12 اپریل کو آل پاکستان لائرز کنونشن ہوگا۔عامر نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب سندھ کا...
کراچی پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی۔ کراچی پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی۔ ٹریلر کی ٹکر سے رواں سال 30 شہری جاں بحق ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ڈمپرز نے 18 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز نے 17 افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا اور بسوں کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکار کر دیا، جس پر متاثرہ طالبات اور والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میٹرک کا امتحان دینا طالبات کو مہنگا پڑگیا، لیاقت آباد میں واقع کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہو گئے، میٹرک کی طالبات امتحان دینے صبح پہنچیں، بیگ جمع کرائے اور امتحان دینے بیٹھ گئیں۔ پیپر ختم ہونے کے بعد جب دیکھا تو ان کے بیگ غائب تھے، بیگز میں موبائل فونز، قیمتی سامان اور رقم بھی موجود تھی۔ متاثرہ طالبات کے مطابق...
تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت...
عالمی موسمیاتی تبدیلیاں کے باعث مستقبل میں کراچی کے موسم کے حوالے سے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی موسمیاتی تبدیلیاں کراچی کے موسم کو تیزی سے تباہ کرنے لگیں، شہر کے درجہ حرارت میں ہر گزرتے سال کےساتھ خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ سال 2015 سے اب تک شہر میں گرمی کےکئی ریکارڈزٹوٹ چکےہیں جبکہ ایک دہائی کے دوران ٹمپریچر میں ہونے والا اضافہ عالمی درجہ حرارت کے مقابلے میں دس گناہ زیادہ رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کراچی کومزید شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، شہر میں ہرگزرتا سال گرم سے گرم ترین ہورہا ہے، گزشتہ ایک دہائی کی بات کریں تو اس...
فائل فوٹو۔ کراچی میں گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے رواں سال 30 شہری جاں بحق ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ڈمپرز نے 18 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز نے 17 افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا اور بسوں کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
کراچی ( نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، یو اے ای کے سفیر نے کہا ویزے کے مسائل حل ہوگئے، پاکستانی 5 سال کا ویزا لے سکتے ہیں۔ یو اے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ویزا سینٹر آنے کی دعوت بھی دی۔ Post Views: 1
کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے،اہل خانہ کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی تاج حیدر مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم نے سیاسی میدان میں بھرپو ر زندگی گزاری اور اہم وزارتوں اور عہدوںسر انجام دیں مزید پڑھیں :امریکی سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام، پاکستانی طلبا کیلئے بری خبر
کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ، اب پاکستانی پانچ سال کا یو اے ای کا ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ممتحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے گورنر ہاوس کا دورہ کیا، جہاں گورنر سندھ سے اہم ملاقات کی، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے صوبہ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حماد عبید الزہبی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ویزے کے مسائل حل ہوگئے ، پاکستانی پانچ سال کا ویزہ لے سکتے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ڈمپرز، بے ہنگم تعمیرات، 15 سال سے کے فور منصوبہ نامکمل ہے، کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے، کیا وفاق ہماری مشکلات کے حل کا ارادہ رکھتا ہے؟ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔ ہم صرف اپنی نہیں پورے ملک کی بات کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مقبول صدیقی نے سینئر رہنماوں فاروق ستار ، مصطفی کمال اور امین الحق کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں چلنے والے ان لیگل ڈمپر ہیں ان کے مالکان اور...
کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخواج کے رکن حماد انصاری نے گرفتار دہشتگرد کو کراچی کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کراچی سے تحریک طالبان پاکستان فتنہ الخواج کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ملزم جمیل احمد عرف قاری صاحب کو لی مارکیٹ پچر روڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا۔ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخواج کے رکن حماد انصاری نے گرفتار دہشتگرد کو کراچی کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔ گرفتار دہشتگرد ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر...
---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں 13 اپریل کو یک جہتی مارچ اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ منعم ظفر کی مفتی منیب سے ملاقات، غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت کراچی امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے... امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ آج بھی غزہ میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو جانوروں کے حقوق نظر آ جاتے ہیں مگر انسانوں کے حقوق نظر نہیں آتے۔مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے سو رہے ہیں، امت کا تصور کتابوں تک محدود ہو کر...
مولانا فضل الرحمان---فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ ہو گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر جو بیت رہی ہے یا بیت چکی ہے وہ تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں، اسرائیل نے امن معاہدہ توڑ کر غزہ پر شب خون مارا ہے، وہاں شیر خوار بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں تڑپ رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جنگی مجرم ہے، اسے عالمی عدالتِ انصاف نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، غزہ میں نہ ادویات ہیں، نہ کھانے پینے کی کوئی چیز لیکن مسلمان حکمراں...
— فائل فوٹو چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات ایک بار پھر خراب ہو رہے ہیں، کراچی کے امن کے لیے جس حد تک کردار ادا کر سکتے تھے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا 90 فیصد مینڈیٹ ہے، کراچی میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئے۔ واقعات تسلسل کیساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، خالد مقبولچیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول...
ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کے خزانے میں 90 فیصد سے زائد ٹیکس جمع کراتا ہے۔ سندھ کے عوام کی 14 سال سے تعلیمی اور معاشی نسل کشی کی جارہی ہے۔ کراچی کے امن کے لیے جس حد تک کردار ادا کرسکتے تھے ہم نے کیا۔ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر آباد شہر ہے۔ مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے حکمران اتحاد سے نکلنے کے اشارے، خالد مقبول اور فاروق ستار کی حکومت پر کڑی تنقید کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 15 سال سے جمہوریت کا بوجھ اپنے سینے پر اٹھا کر رکھا ہے۔ کراچی...
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر صاحب کہتے ہیں کہ وہ وفاق کے نمائندے ہیں اور وفاق سے اختیار لے کر دے سکتے ہیں، میں نے ان کے کہنے پر ہی ان سے بات کی تھی، میری بات کو ناراضی نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے کہنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے بالآخر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ گورنر نے خط لکھا ہے لیکن ابھی آدھا کام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب میرے بھائی...
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت میں آج سے معمولی کمی متوقع ہے موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب چوراسی فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے کہنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے بالآخر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ گورنر نے خط لکھا ہے لیکن ابھی آدھا کام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب میرے بھائی ہیں، میرا ان سے ذاتی تعلق ہے۔ آج مجھے تڑی دی گئی کہ بیٹا تمہارا وقت آئے گا: میئر کراچی مرتضیٰ وہابمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ہمیں...
فوٹو: پی پی آئی فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پاکستان کا معاشی حب کاروبار کے لیے بند رہا۔شہر کے تقریباً تمام کاروباری مراکز بند رہے اور تاجروں نے احتجاج کیا۔ اس دوران مطالبہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی کی بربریت روکنے کا رہا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کی تمام مارکیٹس بند رہیں۔ دکانداروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین کا مطالبہ رہا کہ اسرائیل اپنی بربریت ختم کرے اور فلسطین آزاد ہو۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونے کا واضح اعلان کرے۔احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینوں...
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم فتنہ خوارج تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد نعیم اللہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے، جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے...
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)خانیوال میں کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔(جاری ہے) ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو حادثہ سے بچایا جس کے نتیجے میں 3 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ریلوے حکام کے مطابق بوگی کے پہیے ٹرین سے الگ ہو گئے ہیں، جن کی مرمت میں 5 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوٹری کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی ا?خری بوگی پٹری سے اتر گئی تھی۔علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے کراچی آرہی تھی۔
سٹی 42 : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا، جس میں انہوں نے کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا، وفاقی حکومت کی ترقیاتی پیکج کی پیشکش، اور کراچی کی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا خط میں کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ...
کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلیجنس معلومات پر کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد نعیم...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان...
کراچی‘ گڈو‘ سکھر (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی نے سکھر بیراج پر (سندھو بچائو، سندھ بچائو) مہم کے سلسلے میں احتجاجی دھرنا دیا جس میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ سندھ کے حقوق کیلئے نعرے بازی کی گئی۔ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے غلط فیصلوں نے ملک کو کمزور کر دیا ہے۔ سندھ کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر نے دھرنے سے خطاب کیا۔ کینالز کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا۔ لاڑکانہ میں بھی خیرپور پل پر دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک متاثر رہی۔ اس کے علاوہ سکھر‘ نوشہرو فیروز‘ سجاول اور...
مقررین نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت میں جارحانہ سفارتکاری کا عمل تیز کرے، پاکستان سے غاصب اسرائیلی ریاست کا دورہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف...
کراچی میں سورج کی تپش نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جن کی رفتار 33 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 11 فیصد ہے. جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق سورج کی شعاعوں کا انڈیکس 9 تک پہنچ چکا ہے، جو شہریوں کے لیے خطرے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ایسے میں ماہرین...
اسلام ٹائمز: مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جامع مسجد حیدری و امام بارگاہ معصومین، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی...
مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو یومِ انہدام جنت البقیع، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مجلسِ عزا اور ماتمی ریلی کا انعقاد یومِ انہدام جنت البقیع،...
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ون پیشنٹ ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ ہی ایم آر نمبر بن جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد چاروں صوبائی وزراء صحت اور ڈی جی نادرا سے ملاقات کرونگا، پاکستان میں9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ دنیا ہم سے پچیس لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مشکل حالات کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر توانائی اور ٹاسک فورس کو بھی مبارکباد پیش...
پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، جو کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020ء میں کرونا وائرس کے دوران بند کی گئی تھی۔ٹرین کراچی سے کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، کندیاں، میانوالی، اٹک، نوشہرہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے مخالف ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق کراچی سے جاری بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر چاروں صوبوں کا کوٹا متعین ہے، جے یو آئی 6 کینالز نکالنے کی مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا منصوبہ ترک کیا جائے، اس وقت پورا سندھ اور تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 6 کینال معاہدے پر دستخط کئے، وہ اب عوامی دباﺅ کی وجہ سے پریشان ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کیا جائیگا۔ وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کاروٹ ہے، خوشحال خان خٹک...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے، سیاسی مخالفین جو بھی بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں، افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں، بھارتی میڈیا ہمارے سوشل میڈیا سے باتیں اٹھا کر مین سٹریم میڈیا پر پروپیگنڈا کرتا ہے، اس لئے ہمیں احتیاط کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے متعلق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ آنے والے دنوں میں انقلابی اقدامات کریں گے، تاہم پاکستان میں وہ وقت کبھی نہیں آئے گا، کہ ہم ہر بیمار شہری کو صحت کی سہولت فراہم کرسکیں، تاہم ہم نے ایسے نظام کی ابتدا کردی ہے، جس کے ذریعے ہر شہری کو علاج کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارت صحت سب سے خطرناک وزارت ہے، یہاں براہ راست انسانوں سے ڈیلنگ ہے، غلطی کی گنجائش ہے، دوسری وزارتوں کی طرح نہیں کہ کوئی غلطی ہوئی تو درست کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی...
---فائل فوٹو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم منیر کو سٹی کورٹ میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔ کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں پولیس اہلکار گرفتار کراچی شیرشاہ انوسٹی گیشن پولیس نے برطرف پولیس... تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرونِ ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔ملزم کے خلاف فیروز آباد، بلوچ کالونی اور سولجر بازار تھانے میں مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم فراڈ اور جعل سازی کے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔
لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ کوٹری اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹ کر ٹریک سے اتر گئی اور یہ بوگی دیگر ٹرین سے بھی الگ ہو گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر بحال کرنے اور کمپلین کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد سے کوٹری آنے والی ٹرینوں کو حیدرآباد میں روک دیا گیا ہے۔ مرمتی کام میں دو سے تین گھنٹے لگنے کی توقع ہے۔
— فائل فوٹو لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی کوٹری کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ کوٹری ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی کراچی اور پنجاب کے درمیان ریلوے ٹریفک جزوی معطلحیدرآباد اتوار کو جامشورو سے کوٹری ریلوے اسٹیشن... حیدرآباد ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی ٹرین کمپلین ٹوٹنے کے باعث پٹری سے اتری ہے۔مذکورہ بوگی پٹری سے اترنے کے بعد پوری ٹرین سے بھی علیحدہ ہو گئی۔انتظامیہ کی جانب سے بوگی الگ کر کے مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں دوستوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے روپوش ذاتی ملازمین کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق رحیم بخش اور عبدالرحیم ارمغان کے ذاتی ملازمین تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان کے دونوں روپوش ملازمین کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ عبدالرحیم اور رحیم بخش کے نام پر مجموعی طور 6 سمیں رجسٹرڈ ہیں، ملازم رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ ایک نمبر ارمغان کے زیر استعمال تھا۔ تحقیقات کے مطابق رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ نمبر کا واٹس ایپ سپریم فنانشل ایسوسی ایٹس کے نام سے بنایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ارمغان نے دونوں ملازمین کے نام پر بینک اکاونٹس...
سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی...
پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال ہونے کے بعد کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن رات 3 بج کر 35 منٹ پر ہوا تھا جس کے بعد بجلی آج صبح 8 بج کر 20 منٹ پر بحال ہوئی۔ ترجمان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 43 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بجلی کے بریک ڈاؤں کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اے کے علاقے متاثر ہوں گے۔ Post Views: 1
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے، لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے، 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف...
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے 12 اپریل کو کراچی میں پرامن مظاہرے کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال میں اب تک ٹریفک حادثات میں 262 جاں بحق ہوچکے ہیں، الطاف حسین اگر میرے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں تو مجھے سپورٹ کریں۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے ایک بار پھر اپیل کی کہ لوگوں سے درخواست کی ہے کہ 12 اپریل کو لوگ سفید پرچم لے کر گھروں سے نکلیں، مہاجروں کی طرح دیگر قومیتوں کے ساتھ بھی زیادتی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے اب تک 262 لوگ ٹریفک حادثات میں مرثیے ہیں گزشتہ سال ساڑھے 7 سو لوگ جاں بحق ہوئے، حادثات پر...
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اس شہر کی مجرم پیپلز پارٹی ہے یہ وسائل کو اپنے اوپر استعمال کرتی ہے پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں ٹینکر مافیا پانی فروخت کررہی ہے یہ کام 30 سال سے ہورہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں سے درخواست کی ہے کہ 12 اپریل کو سفید پرچم لے کر گھروں سے نکلیں، مہاجروں کی طرح دیگر قومیتوں کے ساتھ بھی زیادتی ہورہی ہے، جنوری سے اب تک 262 لوگ ٹریفک حادثات میں مرچکے ہیں گزشتہ سال ساڑھے 7 سو لوگ جاں بحق ہوئے مگر حادثات پر حادثات ہورہے ہیں حکومت نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جاں بحق...
کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اہم بیان میں کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے.خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین روزانہ 3 بار صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں. ان کو علاج کیلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کچھ دنوں میں صدر کو اسپتال سے رخصت دے دی جائے گی، ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے جبکہ صدر آصف زرداری...
کراچی میں 2 افراد کو جعلی پولیس اہلکار بننے اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ڈکیتیوں اور اغوا کی وارداتوں کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ضلع شرقی پولیس کے ترجمان کے بیان کے مطابق مشتبہ افراد نجی ڈیجیٹل سائٹ سے ڈیٹا چوری کرتے تھے اور ڈیلیوری حاصل کرنے کے لیے صارفین سے رابطہ کرتے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’گاہکوں سے رابطہ کرنے کے بعد، مشتبہ افراد جعلی پولیس یونیفارم پہن کر صارفین کی دہلیز پر پہنچ کر گھروں میں ڈکیتی اور اغوا کی وارداتیں کرتے۔‘گلشن اقبال اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نعیم راجپوت نے جرائم کے کئی مقامات سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 2 ملزمان کو شناخت کرنے کے بعد...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کاشکار صدر مملکت آصف زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے،خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ شعبہ انفیکشنرڈیزیز کے ماہرین روز 3مرتبہ آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں،ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا کہ صدر زرداری کو علاج کیلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا،امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ شبلی...
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ الزام تراشی جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے، عوام کو گمراہ کرنا اور حقائق مسخ کرنا جماعتِ اسلامی کی روایت ہے۔ جماعتِ اسلامی کا میئر ہوتا تو کراچی کی صورتِحال مختلف ہوتی: منعم ظفرامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا ہے۔ سمعتا افضال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے تمام فیصلے جمہوری انداز میں کرتی آئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ایسے فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں جو عوامی مفاد میں ہوں۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں ڈاکوؤں نے شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ایک 8 سالہ بچے کےلیے یہ عید، قیامت سے کم نہ ہوگی کیونکہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے باپ کو ظالم ڈاکوؤں نے چند رپوں کےلیے گولی مار دی۔ڈیفنس فیز ون کا رہائشی عامر اپنے بیٹے کو لے کر گھر سے نکلا ہی تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور عامر سے چھینا جھپٹی کرنا چاہی جس پر عامر نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو دبوچ لیا لیکن دوسرے ڈاکو نے قریب جا کر عامر پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پہ ہی جاں بحق...
کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سےانتظامات سے کئے جائیں۔ رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی،اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے۔ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین...
وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کو اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔وزارت مذہبی امور کے مراسلے میں کہا گیا کہ عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائےاسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہوگی۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ کا معمہ کئی روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، وجوہات کا بھی تعین نہ ہوسکا۔ چار روز قبل لگنے والی پراسرار آگ کی شدت کم نہ ہوسکی، آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیکیوریٹی انتظامات بھی کڑے کردیے گئے۔ عید کی تعطیلات میں من چلے نوجوانوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا بڑی تعداد میں نوجوان آگ کے مقام کا رخ کرنے لگے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور سیکیورٹی سخت کرکے آگ کے مقام تک جانے والا راستہ عوام کے لیے بند کردیا گیا۔ دن کے وقت آگ محدود دکھائی دیتی ہے تاہم شام ڈھلتے ہیں آگ کی لپٹیں تیز ہوجاتی ہیں...
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 ای تھری میں واقع رہائشی عمارت میں فلیٹ کی بالکونی گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسری منزل کی بالکونی کے ساتھ گر کر میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں میاں بیوی کی حالت تشویش ناک ہے۔ Post Views: 1
صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کار تیز رفتاری کےباعث نصیر کینال میں گری جبکہ مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ مزید برآں پولیس نے میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
کراچی: ٹنڈو الہ یار کی نصیر کینال میں تیز رفتار کار جا گری جس کے باعث کار میں سوار چاروں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی تھے، جن میں ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، عبدالاحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے کی گئی۔ متوفی عبدالاحد دوستوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملنے میرپور خاص جا رہا تھا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔
بلوچستان کے ضلع بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ عید کے روز پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے...
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی واضح رہے کہ عید کے روز پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے علاقے تیرہ ای تھری میں واقع حنا ٹیرس اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے بالکونی گرنے کے حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیسری منزل کی بالکونی اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں امتیاز اور اس کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی 70 سال سے پاکستان کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، اس طرح گھر نہی چلتا، ملک اور صوبے کیسے چلیں گے، ہم نے فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز گورنر ہاؤس کو بنا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید...
خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید صبر کا امتحان نہ لیا جائے، شہر کو اس حالت میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔ بجلی کی قیمت 10 روپے کم ہونی چاہیے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔ خالد...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں۔ سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ ہیں۔ مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک...
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے جانے والے ملازمین و افسران کو بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران و ملازمین کو بحال کرنے کا مقصد ان کی اور ان کے خاندان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید کا مقصد ہی تمام مسلمانوں کا مل کر باہمی اتحاد، اخوت، بھائی چارے اور محبت سے منانا ہے، ہمیں عید کے موقع پر ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا چاہیئے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے...
اسلام ٹائمز: والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے کا عزم اور غزہ فلسطین کے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی میں شیرخوار بچوں کی اپنی والدین کے ساتھ شرکت اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کی مظلومیت کا پرچار کر رہی تھی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری عالمی یوم القدس بفرمان حضرت امام خمینی (رہ) کے موقع پر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت ملک کی سب سے بڑی مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر نکالی گئی، مرکزی آزادی القدس ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شہر پھر سے 80ء کی دہائی کے حالات کی طرف جاتا دکھ رہا ہے، اس شہر کے لوگ پانی کا ٹیکس دینے کے باوجود پانی ٹنکروں سے خرید رہے ہیں، اگر کل عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لے تو اسے کسی لسان کے خلاف نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں...
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ فتح محمد گبول گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ فتح محمد گبول گوٹھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے(رینجرز) کے اہلکار کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ ظہیر الدین ولد نصیر الدین کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول ظہیر الدین گھر چھٹیوں پر آیا ہوا تھا، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے وقت سادہ کپڑوں میں رہائشی علاقے کی گلی میں موجود تھا، اس ہی دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے تین گولیاں ماریں جس سے ظہیر الدین...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیق نے کہا ہے کہ عید کے بعد کراچی کے حقوق کے لیے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا، کراچی کی گلیاں اور سڑکیں نوحے سنارہی ہیں، پورا رمضان سڑکیں شہریوں کے خون سے لہولہان ہوتی رہیں ۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق شہریوں کےلیے پٹیشن دائر کریں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جعلی چارجڈ پارکنگ مافیا کو کسی صورت ادائیگی نہ کریں، انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ کراچی سے تمام جعلی چارجڈ پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے...