2025-04-25@14:35:22 GMT
تلاش کی گنتی: 706
«الخدمت کراچی»:
(نئی خبر)
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کا دو روز بعد بھی پتا نہ چل سکا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5K کے رہائشی 7سالہ صارم کے والد محسن پرویز کی مدعیت میں مقدمہ بلال کالونی تھانے میں اغواء کی سیکشن364کے تحت درج کیا گیا، مدعی محسن پرویز نے بیان دیا ہے کہ میں جنریٹر مکینک کا کام کرتا ہوں 3 بیٹے ہیں،درمیانہ بیٹا صارم 7تاریخ کو ڈھائی بجے مدرسے کے لئے نکلا تھا،میرا بیٹا 3بجکر40منٹ پر واپس آجاتا ہے،بیٹا 5بجے تک واپس نہیں آیا تو بیوی نے فون پر اطلاع دی،قاری صاحب نے بتایا 3بجکر40منٹ پر چھٹی کرکے جاچکا ہے،میں واپس آرہا تھا تو مسجد کی سیڑھیوں پر صارم...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے اسٹیل مل کے مقررشدہ عارضی سی ای او اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مانی کی جانب سے گلشن حدید کے مکینوں کا پانی بند کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل مل کو ملنے والا پانی کراچی کے پانی کا حصہ ہے ، اسٹیل مل خود پانی کی پیداوار نہیں کرتا نہ وہ اس پانی پر اس طرح کا کوئی فیصلہ مسلط کر سکتا ہے ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر گلشن حدید کی آبادیوں میں رہائش پذیر شہریوں کا پانی بحال نہ کیا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے ،...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کرائم رپورٹر خالد حسن مخدومی کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد اقصیٰ النور سوسائٹی بلاک 19 فیڈرل بی ایریا نزد پاور ہاؤس میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی،مرحوم کی نمازہ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان‘ جسارت کے سی ای او ڈاکڑ عبدالواسع، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، جسارت کے کارکنان ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ محمد منصف، سابق سیکرٹری شعیب احمد ،محمد رضوان بھٹی،عامر لطیف‘کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انجم‘سیکرٹری ندیم خان ‘ ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی میں حکومت کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی، یوٹیلٹیز کی منتقلی کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی، کراچی میں رواں سال شارع فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں چلادیں گے۔ کاٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تاجر برادری پر خصوصی توجہ ہے، چیئرمین بلاول زرداری، وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ حکومت آپ کی بات سنجیدگی سے لیتی ہے کیوں کہ ملک کو تاجر برادری چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زون بنانے کی آپ کی سفارش کی 100 فیصد تائید کرتا ہوں، سی پیک کا دھابیجی اکنامک زون کا جدید منصوبہ...
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی ممبر اور روزنامہ جسارت کراچی سے وابستہ حمیرا قریشی کی والدہ کلثوم قریشی زوجہ عبد الرحمن قریشی کا قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ جمعرات کے روز بعد نماز عصر مسجد سلطان، خیابان حافظ ڈی ایچ اے فیز 6 میں ادا کی گئی جبکہ تدفین ڈی ایچ اے فیز 8 قبرستان میں کی گئی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کرائم رپورٹر خالد حسن مخدومی انتقال کرگئے، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد اقصیٰ النور سوسائٹی بلاک 19 فیڈرل بی ایریا نزد پاور ہاؤس میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی، نمازہ جنازہ میں روزنامہ جسارت کراچی کے سی ای او ڈاکٹرعبدالواسع، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، جسارت کے کارکنان، کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، سابق سیکرٹری شعیب احمد ،محمد رضوان بھٹی، عامر لطیف سمیت صحافیوں، سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات اور مرحوم کے عزیز...