2025-09-18@07:42:35 GMT
تلاش کی گنتی: 575

«اور ویسٹ انڈیز»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف T20 سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔  وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ  کو بھی جیت پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے، مجھے امید ہے کہ ٹیم مزید محنت  اور یکسو ہو کر آنے والے میچز کے لئے تیاری کرے گی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور اس کامیابی کو...
    ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف،  چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی۔   اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے قومی ٹیم کے عزم، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جیت قومی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی کامیابیاں حاصل کرتے رہے گی۔ قومی کرکٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر   وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ امید ہے...
    پاکستانی اوپنر فخر زمان ہمسٹرنگ انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور اب وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ 35 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز کو فلوریڈا میں دوسرے ٹی20 میچ کے دوران 19ویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے ہٹایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کا فوری طور پر معائنہ کیا گیا اور پی سی بی میڈیکل پینل نے ان کی ہمسٹرنگ انجری کی تصدیق کی۔ ٹیم فزیو نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم انہیں مکمل طور پر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فخر زمان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ نہیں کھیل...
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی اور اب وہ پُرامید انداز میں ایشیا کپ کے لیے روانہ ہوگا۔ پاکستان کی پہلے بیٹنگ، 190 رنز کا ہدف امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث کو جبکہ مڈل آرڈر...
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
    پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاو 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے، دریائے سندھ کے بہا ومیں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔دوسری جانب این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا،حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔...
    وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی علاقوں خصوصا وزیرستان کے تعلیمی مسائل اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وائس چانسلر کو وزیرستان کے نوجوانوں کو درپیش مشکلات اور تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا، جس پر وائس چانسلر نے نہایت خلوص اور سنجیدگی سے موقف سننے کے بعد وعدہ کیا کہ:وزیرستان کے بچوں کو...
    ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا، ( شاہ خالد ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ میچ لاؤڈرہل، فلوریڈا میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا، جس میں آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے وائیڈز اور نو بالز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور...
    ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے آخری گیند پر چوکا مار کر پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 وکٹوں سے فتح دلائی اور 3 میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا ہولڈر نہ صرف 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے بلکہ انہوں نے اسی میچ میں 4 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جو اس سے قبل ڈوین براوو کے پاس تھا (78 وکٹیں)۔ ہولڈر کی اب مجموعی ٹی ٹوئنٹی وکٹیں 81 ہو گئی ہیں۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز بنائے۔ حسن نواز...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر...
    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، پاکستان ٹیم میں حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو  شامل کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے شائقین کی نظریں ایک اور سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑیوں سے بھرپور کارکردگی...
    قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شیڈول ہے۔سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد )امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57...
    پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ  جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے...
    قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناے۔قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حسن نواز نے 24 رنز کی انگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، کپتان سلمان علی آغا...
    پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمارجوزف نے 3 وکٹیں...
    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ فخر زمان نے 28، حسن نواز نے 24 اور فہیم اشرف نے 16 رنز کے ساتھ اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم...
    پاکستان نے 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلا گیا، جہاں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ فخر زمان 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 24، فہیم اشرف نے 16، اور صاحبزادہ فرحان نے 14 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6...
    پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں کھلائے گئے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ سلیکٹرز نے الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شیمرون ہیٹمائر کو پاکستان کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا  اور ان کی جگہ اسکواڈ میں شمار جوزف، کیاسی کارٹی، ایلیک ایتھاناز اور جانسن چارلس کو شامل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز اسکواڈ: شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، ایلیک ایتھانز، جیدیا بلیڈز،کیاسی کارٹی، جونسن چارلس، روسٹن چیز اور میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، شمار جوزف، عقیل حسین، گوداکیش موتی، شریفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد)کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی)نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز مینز ٹیم میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو 31 جولائی سے 3 اگست تک فلوریڈا کے برووارڈ کانٹی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔یہ تبدیلیاں حال ہی میں کیریبین میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے سکواڈ کے مقابلے میں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر شامر جوزف کے ساتھ بیٹسمین کیسی کارٹی، ایلک ایتھنیز اور جانسن چارلس کو الزاری جوزف، ایون لیوس، برینڈن کنگ اور شمرون ہیٹمائر...
    عرفان ملک:ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ جرائم، تفتیشی پیش رفت اور پولیس کارکردگی سے متعلق تفصیلات فراہم کیں, انہوں نے شہریوں کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات اور متعدد زیرِ تفتیش کیسز میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی. ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنہ میں 72سالہ بزرگ کو اغوا کےبعد قتل کرنیوالے باپ بیٹا سمیت 2ملزمان گرفتار کر لئے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بتایا کہ مرکزی ملزم اور مقتول فرخ شکیل آپس میں گہرے دوست تھے،ملزمان نے بذریعہ فون مقتول کو اپنے...
    لاہور: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا۔ میدیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں، کامیابی کے لیے ہر شعبے میں اچھی پرفارمنس دینا پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تمام میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/763934972806639/?rdid=wr8vI0Tl959fiJ6B&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1CYeohkjUo%2F سلمان علی آغا نے کہا کہ امریکا میں موسم گرم ہے، ٹریننگ سیشن بھرپور کیے ہیں جس میں پارڈ ہٹنگ پر توجہ زیادہ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اہم ہے جبکہ...
    کراچی: پاکستان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس طرز میں اب تک 21 میچز کھیلے گئے، جن میں سے 15 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور 3 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔ پاکستان نے دسمبر 2021 میں گزشتہ 3 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیزکو مات دی تھی، ان میں گرین شرٹس نے بالترتیب 63 رنز، 9 رنز اور 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ حال ہی میں گرین شرٹس کو بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں ردوبدل کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، حارث...
    کراچی: ویسٹ انڈیز سے ٹکراؤ کے لیے گرین شرٹس نے ہتھیار چمکا لیے، لاؤڈرہل میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہا، بیٹرز نے خاص طور پر ہارڈ ہٹنگ پر بھرپور توجہ دی جبکہ بولرز نے بھی نیٹ میں خوب پسینہ بہایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا، اس کے لیے گرین شرٹس کی تیاریاں جاری ہیں۔ حال ہی میں گرین شرٹس کو بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس سیریز کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کیلیے لاؤڈرہل...
    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پانی کی سطح بڑھنے کے بعد راول ڈیم کے اسپیل ویز تیسری بار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.40 فٹ تک پہنچنے کے بعد 31 جولائی کی صبح 6 بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپیل ویز کھلنے کے نتیجے میں کورنگ نالہ میں پانی کے بہاو میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر ملحقہ رہائشی آبادی کو محتاط...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی) و چیئرمین جنوبی پنجاب(پی بی ایف) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کاٹن سیکٹر کے لیے ایک اہم پالیسی پیش رفت میں مقامی کپاس کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی ضابطہ کار ترمیمی آرڈیننس(1)1359 حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے جس کے مطابق درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصدڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو کہ پہلے صفر تھی  یہ کامیابی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست اعلیٰ جناب ایس ایم تنویر کی قیادت میں ایک سال کی انتھک محنت کا...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی بار 5-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی دھواں دار کارکردگی نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری میچ میں 3 وکٹوں سے فتح دلوائی، جو 3 اوورز قبل ہی مکمل ہو گئی۔ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی عدم موجودگی میں بین ڈورشیئس اور نیتھن ایلس نے 5 وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کو صرف 170 رنز تک محدود کیا۔ اگرچہ آغاز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹم ڈیوڈ، مچ اووَن اور کیمرون گرین کی برق رفتار بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کی...
    نیو دہلی: پاک بھارت جنگ بندی ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوئی امریکی ثالثی سے نہیں، ایس جے شنکر کا دعویٰ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال جون کے مہینے میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں سیز فائر براہ راست ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوا ہے اور اس میں امریکی ثالثی کا کوئی کردار نہیں ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 22 اپریل سے 17 جون تک کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر کی اس دعوے کے رد میں آیا ہے جس میں انہوں نے دو...
     ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے دی۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 200 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا، کامران اکمل نے شاندار سنچری سکور کی اور 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد حفیظ نے 23 رنز سکور کیے۔پاکستان کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا پائی اور 49 رنز سے شکست کھا گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے والٹن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی،...
    LEEDS, UK: پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے کر اپنی تیسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کا ایک اور مظاہرہ ہوا، جنہوں نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کپتان محمد حفیظ نے 23 اور شرجیل خان نے 21 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کے لیے والٹن نے 42، براؤوا اور پرکنز نے 30-30 رنز...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔  اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بشمول ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے جب کہ خانیوال،...
    کراچی: ون ڈے میچز کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی درخواست قبول کر لی۔  شیڈول کا اعلان ہونے اور ٹکٹس کی فروخت کے باوجود پی سی بی سیریز کی تصدیق کرنے سے گریزاں رہا، اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، البتہ ویسٹ انڈیز نہ مانا، ایک موقع پر سیریز ہی محدود ہوتی محسوس ہو رہی تھی لیکن پاکستان نے موقف نرم کر لیا۔ یہ پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز تین ٹی 20 میچز تک محدود رہنے کا خدشہ  ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔  تجربہ کار کھلاڑی بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، یہ سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلی جائے گی۔ ???? Pakistan squads announced for the West Indies series ???? ???? 3 T20Is & 3 ODIs????️ 31 July – 12 August More details ➡️ https://t.co/ntNbKyzRxa#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/KfJosiAkH4 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2025 ...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی): سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ،...
    ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ، صائم ایوب حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت،...
    ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی، سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکا روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت متوقع ہے، ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے، پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جبکہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماضی میں یہ باتیں عام سننے کو ملتی رہی ہیں کہ کالعدم تنظیمیں بھتہ بھی لیتی ہیں اور اب اسی طرح کا ایک بیان وزیرداخلہ کی طرف سے آیا ہے جس نے ہرکسی کو تشویش میں مبتلا کردیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ہونیوالی ایک ٹوئیٹ میں سوال اٹھایاگیا کہ" ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"۔ پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کو اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف ملے گا، اسد عمر ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟ — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 24, 2025 وزیرداخلہ نے...
    کراچی: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکہ روانہ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔ قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے۔ پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا،...
    کراچی: سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔ اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔ گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔ بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔
    چین کی جانب سے دریائے برہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، جس پر بھارت  کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور زخم کا سامنا ہے۔ لداخ اور ارو ناچل پردیش کے بعد چین بھارت کشیدگی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو چکا ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے براہمپترہ پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے، جو کہ علاقائی پانی کی سیاست میں بھارت کی پسپائی کا آغاز ہے۔  ماہرین چین کے اس ڈیم منصوبے کو  بھارت کی ناکامی  کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ این ڈی ٹی وی ورلڈ کے مطابق چین نے تبت...
    حالیہ دنوں کی مسلسل اور تیز بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیشِ نظر آج صبح 11 بجے ڈیم کے سپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار ڈیم انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور اگر بروقت اخراج نہ کیا گیا تو ڈیم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس تناظر میں حفاظتی اقدامات کے تحت سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اضافی پانی کو کنٹرول طریقے سے خارج کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں...
    راولپنڈی میں ایک وِنٹیج شوقین نے 2 نایاب گاڑیوں کو نئی زندگی بخش دی۔ ایک سائیڈ کار کے ساتھ ویسپا اور دوسرا سنہ 1970 کی دہائی کا موپیڈ۔ یہ صرف گاڑیاں نہیں بلکہ محبت، صبر اور فن کا حسین امتزاج ہیں۔ ویسپا کو  پینٹ کیا گیا ہے جس میں Dior جیسے عالمی فیشن برانڈ کے رنگوں اور انداز کو اپنایا گیا ہے۔ نرم رنگ اور آرٹسٹک ڈیزائن کے ساتھ یہ ویسپا سڑک پر چلتی پھرتی آرٹ گیلری محسوس ہوتی ہے۔ سائیڈ کار نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ مکمل فعال بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سے موبائل کوَر تک پر ٹرک آرٹ، ’ یہ ہمارا ورثہ ہے‘ موپیڈ کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔ اس میں پرانی طرز...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار کے روز دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولے جارہے ہیں، لہٰذا وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔ڈان نیوزنے اتوار کو جاری کردہ پی ڈی ایم اے الرٹ کے حوالے سے بتایاکہ  سپل ویز کو کھولنے  کے نتیجے میں  ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث پانی کی سطح ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ، اس کی معاون ندیوں اور نہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا...
     تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد گزشتہ روز اس کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے سندھ کے کنارے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سپل ویز کے ذریعے پانی کے اخراج سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کی مقدار 2,60,000 سے 2,70,000 کیوسک تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور دریائے سندھ کے کنارے رہنے والی مقامی آبادی پر کڑی نظر رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے فوری ایکشن میں آ...
    ہولی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سڈنی سوینی، جو سیریز ’یوفوریا‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے مشہور فلم فرنچائزز میں سے ایک، ’جیمز بانڈ‘ میں جلوہ گر ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں 27 سالہ سوینی کو جیمز بانڈ سیریز کی اگلی فلم کے لیے کردار کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئے ڈائریکٹر ڈینس ویلینیو انہیں فلم میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں، اور اس حوالے سے پس پردہ بڑی شخصیات کی حمایت بھی حاصل ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایمیزون، جس نے حال ہی میں بانڈ فلموں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی رحمین خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوں نے شہید ڈی ایس پی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمین خان قوم کے سر کا تاج ہیں،بہادر ڈی ایس پی رحمین خان نے جان دے دی...
    دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے جاری تربیتی کیمپ کے تیسرے دن جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم  میں سلمان علی آغا الیون اور صائم الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ صائم ایوب الیون نے7 وکٹوں سے جیت لیا۔ دورہ بنگلادیش کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بنانے والے بابر اعظم  اور محمد رضوان نے بیٹنگ میں جوہر دکھائے جبکہ شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر نے بولنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔ سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 29 گیندوں پر 33، محمد رضوان نے 12 گیندوں پر 24، سلمان علی آغا نے 18 گیندوں پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 30 اراکین اسمبلی اب آزاد حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور جب اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز مکمل ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں اور سیاسی اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی ہیں، اگر اپوزیشن کے پاس اکثریت ہو تو آئینی و طور پر تحریک عدم اعتماد لانے کا حق حاصل ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ جب نمبرز مکمل ہوں گے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، آئین  میں یہی طریقہ کار...
    راولپنڈی کے مصروف علاقے اڈیالا روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق طالبعلم کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے نوجوان ابوبکر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ابوبکر موقع پر ہی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان جائے وقوعہ سے ابوبکر کا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور سی سی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سمیرا صدف کے غیر پیشہ ورانہ اور نازیبا رویے نے نہ صرف طالبات بلکہ سینئر فیکلٹی ممبران کو بھی شدید ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سمیرا صدف وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال کی منظور نظر ہونے کے سبب بے جا اختیارات استعمال کر رہی ہیں اور کسی قسم کی بازپرس سے محفوظ ہیں، سمیرا صدف کا رویہ اس قدر جارحانہ ہے کہ وہ اکثر سینئر پروفیسروں کے دفاتر میں جا کر یا انہیں اپنے دفتر بلا کر نہ صرف بدکلامی کرتی ہیں بلکہ تضحیک آمیز جملے اور نازیبا الفاظ بھی استعمال کرتی ہیں۔ بعض پروفیسروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ...
    دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ کی شام شروع ہونے والے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ  کی۔ کیمپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جبکہ کیمپ کی ابتدا کھلاڑیوں کی جسمانی ورزشوں سے ہوئی۔فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ بعد ازاں نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کاوشیں کی گئیں۔ ہیڈ کوچ  مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ فیلڈنگ کوچ شین میکر موٹ اورگرانٹ لوڈہن  اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ 15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ...
    بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی اعلی معیار کی تکمیل” کے موضوع پر  پہلی پریس کانفرنس کا  اہتمام کیا۔بد ھ کے روز چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے چیئرمین زنگ شان جیے نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے پانچ سالوں میں چین کے جی ڈی پی میں  35 ٹریلین یوآن  کے اضافے کی توقع ہے، جو دنیا کے تیسرے بڑے جی ڈی پی کے حامل ملک سے زیادہ ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی عالمی اقتصادی ترقی میں سالانہ شرح تقریباً 30 فیصد پر برقرار ہے جبکہ پہلے چار سالوں میں  چین کی معاشی ترقی اوسطاً  5.5 فیصد رہی۔زنگ شان جیے...
    لاہور:پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرانے کی کوشش شروع کردی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران بڑے ایونٹس ہونا ہیں، ہم ٹیم کو مختصر فارمیٹ میں مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے ویسٹ انڈین بورڈ سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قومی ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ ایکسپوژر دیا جائے تاکہ کھلاڑی عالمی معیار کے مطابق کھیل سکیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز اگست میں شیڈول ہے۔ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران...
    بالی ووڈ ادکارہ روینہ ٹنڈن نے ساؤتھ انڈین فلموں کی کامیابی کا راز ان کے مضبوط ثقافتی پس منظر کو قرار دیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ساؤتھ انڈین فلموں کی کہانیاں عوام کے دلوں سے جُڑی ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنی روایات اور ثقافت کو اہمیت دیتی ہیں، اور مغربی انداز کی نقالی کے بجائے اپنی ثقافت سے جڑی رہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: روینہ ٹنڈن پر نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے کا الزام، حقیقت کیا؟ انہوں نے کہا کہ ان کی ساؤتھ انڈین انڈسٹری سے وابستگی نئی نہیں بلکہ وہ 1992 سے ہی تیلگو اور کنڑ فلموں میں کام کرتی آئی ہیں، اور ہمیشہ وہاں کی فلم سازی کو منفرد اور متاثرکن...
    ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کراچی زون کے دورے کے دوران حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر...
    محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کراچی زون کے دورے کے دوران حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کوئی بھی دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا...
    اویس کیانی:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں ان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر داخلہ نے حوالہ ہنڈی مافیا، جعلی ادویات، نان کسٹم مصنوعات اور بھکاری ایجنٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا دو ٹوک حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائےاورکسی کا دباؤ قبول کیے بغیر قانون نافذ کیا جائے۔بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ پاکستان کا امیج خراب کر رہے ہیں ان کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے۔ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے بھکاریوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ...
    دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ 9 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟ اس سلسلے میں اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اہم سیریز کی تیاریوں سے متلعق ٹیم آفیشلز اور کوچز کی میٹنگز بھی شیڈول ہیں۔ تربیتی کیمپ 9 تا 15 جولائی کراچی میں جاری رہےگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچےگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیے: پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور کی تنخواہیں...
    اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے راجیان آئل فیلڈ کنواں نمبر 5 ضلع چکوال میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کامیابی سے نصب کر دیا جس سے تیل و گیس کی پیداوار میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب سے راجیان فیلڈ کنواں نمبر۔5 سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی ساتھ ہی اس کنویں سے گیس کی پیداوار بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 10لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی۔   ترجمان کے مطابق پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،اس کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار میں...
    آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ سینٹ جارج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 277 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور  143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے دوسری اننگز میں روسٹن چیس 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور ناتھن لیون نے 3، 3 ، جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا اپنی پہلی  اننگز میں 286 اور دوسری اننگز میں 243 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 253 اور...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں مبینہ طور پر دیور اور بھاوج نے زہریلی گولیاں کھالیں جس کے بعد مرد جاں بحق جب کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ نجی ٹی وی نے بتایاکہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے رنیال میں ایک خاتون اور مرد نے زہرہلی گولیاں کھالیں، گولیاں کھانے سے حسن فیض جاں بحق ہوگیا۔ لڑکی زارا بی بی کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے، دونوں رشتے میں دیور اور بھاوج بتائے جاتے ہیں۔ متوفی شخص کی والدہ کے ابتدائی بیان کے مطابق بہو نے بیٹے کو گولیاں دیکر خود بھی کھائیں۔ ریسکیو1122 راولپنڈی نے اطلاع ملنے پر دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا, جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور  پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے. ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل  نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے،  4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر جنگ کے بعد منظر عام پر آ گئے تمام ویزے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کو پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا۔پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی اور اہل تشیع کے اکابرین بھی انکے ہمراہ تھے. انہوں نے ماتمی جلوس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور اہلبیت کا غم پوری امت مسلمہ کا غم ہے۔(جاری ہے) گورنر خیبر پختونخوا نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دعا ہے کہ پوری دنیا میں محرم الحرام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> گرینیڈا کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب ایک کتا میدان میں گھس آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا گراؤنڈ میں آزادی سے دوڑتا رہا، جس کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ انتظامیہ نے ڈرون کیمرہ کے ذریعے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم یہ کوشش بھی کافی دلچسپ مناظر کا سبب بنی۔کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ بن گیا، جس پر دنیا بھر کے صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔میچ کی صورتحال کی بات کریں تو ویسٹ انڈیز نے...
    ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز گراؤنڈ میں کتا گھس آیا۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم گرینیڈا میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کتے کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رکا رہا، ڈرون کیمرہ سے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔ View this post on Instagram A post shared by shepmates (@shepmates) واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں...
    پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پہلے سے طے پروگرام کے مطابق ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔ امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 25 اور 30 ڈالرز ٹکٹ کے نرخ ہیں۔ون ڈے میچز کے ٹکٹس آٹھ اور پانچ ڈالر میں خریدے جاسکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 8 سے 12 اگست تک مجوزہ ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کردیا ہے۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز...
    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2  ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی...
    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں لگاتار موسلادھار بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس پر حکام نے ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسپل ویز کے راستوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تربیلا ڈیم اسپل وے آپریشن کے باعث دریا سندھ میں طغیانی امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسپل ویز کھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں 2لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ دریائے سندھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان میچز کے ٹکٹوں کی تشہیر کا آغاز کر دیا ہے اور شائقین کو متوجہ کرنے کے لیے ایک پروموشن متعارف کرائی ہے جس کے تحت ایک ٹکٹ کی قیمت پر دو ٹکٹس دیے جائیں گے، یعنی سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز...
    پشاور میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی اور اسی طرح صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ پشاور میں  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے...
    ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس پر ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن کے باعث دریائے سندھ میں طغیانی امکان ہے،سپل ویز کے راستوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں 2لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے،دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں،دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران...
    حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو کر 1520 فٹ تک پہنچ گئی جو کہ موجودہ موسم کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی یعنی ارسا کے حکام کے مطابق، تربیلا ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول برقرار رکھنے کے لیے پانی کا اخراج بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیزن کے پیش نظر ارسا نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز جمعرات دوپہر 12 بجے تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا خطرناک سلسلہ کیا تباہی لا سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر...
      کویت نے فیملی سمیت چار اقسام کے ویزوں کے لیے نیا الیکٹرانک نظام متعارف کرادیا ۔ ویزوں کے اجرا کے معاملات کو بہتر بنانے کی جانب مثبت اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی ادارہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےآنے والوں کے لیے چار اقسام کے ویزوں کے اجرا کی ڈیجیٹل سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ادارے کے مطابق سیاحت کی غرض سے کویت آنے والے اب ڈیجیٹل ویزہ اپلائی کرسکیں گے جس کا دورانیہ تین ماہ کا ہوگا۔ وہ غیرملکی جو کویت میں مقیم ہیں وہ اپنے اہل خانہ کےلیے بھی مذکورہ سہولت سے مستفیض ہوسکتے ہیں علاوہ ازیں تجارتی یا بزنس ویزے اور سرکاری وفود کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ویزے...
    کراچی: جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف گریناڈا میں دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، تاہم انگلی کی انجری کے باعث انہیں دوران فیلڈںگ سِلپ پر کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ گریناڈا ٹیسٹ سے دو دن قبل اسمتھ نے نیٹس میں بغیر کسی مسئلے کے فاسٹ بولرز کا سامنا کیا اور وہ غالباً جوش انگلس کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں انگلی کی کمپاؤنڈ ڈسلوکیشن کا شکار ہونے کے بعد یہ...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑی پر لگنے والے مبینہ جنسی حملے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے صحیح قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گائے آنا کے اخبار ’کائیٹیور نیوز‘ میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز کے ایک کرکٹر کے خلاف کئی خواتین نے جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں سے بعض واقعات 2023 کے بتائے جارہے ہیں، تاہم تاحال اس کرکٹر پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ گریناڈا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی...
    بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرن انچیف و بانی چیئرمین عمران خان کے سیاسی امور کوارڈینٹر امجد خان نیازی نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا،بجٹ پر بجٹ اور ٹیکس پر ٹیکس سے عام عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے پولیس اہلکار اور انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کا مزید 1 بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ان کے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ نوید پہلوان کے مطابق مقامی دکانوں سے شوارمہ، بار بی کیو اور دودھ منگوایا تھا، جس کو کھانے کے بعد حالت غیر ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ...
    میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ برطانوی سنگر نے میوزک فیسٹول کے دوران فری فری فلسطین اور ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف (اسرائیلی ڈیفنس فورسز) کے نعرے لگوائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے فری فری فلسطین کے نعرے لگوانے والے برطانوی پاپ سنگر باب وائلن کا ویزہ منسوخ کر دیا۔ ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ امریکا نے برطانوی سنگر کے ویزہ منسوخی پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم تشدد اور نفرت کی تعریف کرنے والوں کو خوش آمدید نہیں کہتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باب وائلن نے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں فری فری فلسطین کے نعرے لگوائے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ برطانوی سنگر نے میوزک فیسٹول کے دوران فری فری فلسطین اور ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف...
    گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زہریلا کھانا کھانے سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی دو معصوم بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ والدین سمیت تین بچے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ شب نوید پہلوان نے اپنے بچوں کے ساتھ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا تناول کیا۔ کچھ ہی دیر بعد اہلِ خانہ کی طبیعت بگڑ گئی اور سب کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔بدقسمتی سے 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں، جبکہ نوید پہلوان، ان کی اہلیہ اور دیگر تین بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ...
    امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایمیزون کی ایک ڈیلیوری وین اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے بعد سیاہ دھویں کے گھنے بادل آسمان کی طرف بلند ہوئے اور میلوں دور سے دکھائی دینے لگے۔ یہ واقعہ آرلنگٹن، ورجینیا میں کلارک اسٹریٹ ایس اور 23ویں اسٹریٹ ساؤتھ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک سیاہ رنگ کی پیٹرول سے چلنے والی مرسڈیز بینز اسپرنٹر وین آگ پکڑ گئی۔ آرلنگٹن فائر ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز (ای ایم ایس) کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وین میں آگ انجن کی ایک خرابی کے باعث لگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’واقعے میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا اور نہ ہی ایمیزون کے پیکجز متاثر ہوئے ہیں۔‘...
    کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے. تفصیلات کے مطابق یہ یونٹ نہ صرف تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ غیر ملکی فنڈنگ کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ یہ یونٹ اسپتال کی بالائی منزل پر قائم کیا جائے گا جو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے متعین کردہ اصولوں کے مطابق مکمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی این آئی سی وی ڈی کی پرانی او پی ڈی کی عمارت کی بالائی منزل پر کلینیکل ٹرائلز...
    برج ٹاؤن: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔ میچ کے تیسرے روز301 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 310 رنز بنائے، جس میں ٹریوس ہیڈ (61)، بیو ویب اسٹر (63) اور ایلکس کیری (65) نے نمایاں بیٹنگ کی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے 5 وکٹیں لیں اور میچ میں مجموعی طور پر 9 شکار کیے مگر ناقص فیلڈنگ نے ٹیم کی محنت ضائع کر دی۔...
    آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 2 دن قبل ہی 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 141 رنز پر سمٹ گئی، جب کہ مہمان ٹیم نے انہیں جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل وُڈ میچ کے ہیرو رہے، جنہوں نے صرف 43 رنز کے عوض 5 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ان کی شاندار باؤلنگ نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز ہی بدترین انداز میں ہوا جب پہلے اوور میں اوپنر کریگ بریتھویٹ مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ہیزل وُڈ...
    ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹی وی امپائر ایڈرین ہولڈ سٹاک ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیز کو متنازع آؤٹ قرار دینے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ بارباڈوس میں جاری ٹیسٹ میں امپائروں کی جانب سے  پہلے ہی متعدد متنازع فیصلے دیے گئے ہیں۔ پہلے روز کے کھیل میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ٹی وی اپمائر نے کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل پر ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد دوسرے روز روسٹن چیز کو ٹی وی امپائر نے ایل بی ڈبلیوکی اپیل پر ناٹ آؤٹ قرار دیا تھاحالانکہ ری پلے میں گیند کو پہلے پیڈ پر لگتے دِکھایا گیا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بارباڈوس میں کھیلے جانے والے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر جیدن سیلز کو غیر مہذب جشن منانے پر جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کرنے کے بعد جیدن سیلز نے جارحانہ انداز میں اُن کی طرف دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کیا، جسے میچ آفیشلز نے نازیبا اور غیر کھیلوں سے متعلق رویہ قرار دیا۔ اس حرکت پر سیلز پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ڈسپلن ریکارڈ میں ایک اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہو گیا ہے، یوں دو سالہ مدت میں ان کے پوائنٹس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) نے ایک ہی دن میں مختلف شہروں میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چھ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق یہ مقابلے لاہور، قصور، گوجرہ اور شیخوپورہ میں پیش آئے۔قصور بائی پاس پر پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔گوجرہ میں بھی پولیس کو اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا...