2025-05-14@17:30:50 GMT
تلاش کی گنتی: 30455
«بار کونسلز نے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، دو توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ وکیل ایمان مزاری...
حکومت کی بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کر کے بھجوائیں۔ ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں سول انفراسٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد: مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کی مسلمان ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن قرار دینے پر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے آگئے۔ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارتی حکومت اب تک تلملا رہی ہے۔ بی جے پی کے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کا کہنا تھا کہ مودی نے دہشت گردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کے لیے آگے کیا ہے۔ کانگریس جماعت کے کارکنوں نے کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہنے پر وجے شاہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مشتعل کارکنوں نے وجے شاہ کے نام کی تختی پر سیاہی پھینک دی۔ کانگریس کے مشتعل...
صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پھچتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں...
ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو تیاری کےحساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس اب فرسٹ شوٹ کی صلاحیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں، ہرکامیابی کےپیچھےایک تیاری اور اس کی داستان ہوتی ہے۔ عاصم سلیمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں سب اہم ٹریننگ اور لیڈر شپ ہے، 2019 کی شکست کے بعد بھارت نے رافیل طیارےخریدے اور اپنے طیارے گرنے کے بعد مودی نے شور مچایا اور 2020 میں مودی نے فرسٹ شوٹ صلاحیت والے رافیل طیارے خریدے۔...
پی ٹی آئی کی رہنما اور اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی زوم میٹنگ کی کنول شوزب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی، کنول شوزب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کنول شوزب نے کہا کہ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا، علیمہ خان سیدھی طرح سیاست میں آنے کا اعلان کر دیں، مجھے جب بھی علیمہ آپاملیں گی میں ان...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارت نے سکھوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے 500 سکھ یاتریوں کے پاکستان کے دورے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30 جون کو منائی جائے گی۔ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کے خلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔ مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا۔ بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اور بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی...
بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت انگیز بیان کی زد میں آگئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما وجے شاہ نے بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشتگردوں کی بہن" قرار دے دیا، جس کے بعد بھارت کی سیاست میں زبردست ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ بیان کرنل صوفیہ کی جانب سے آپریشن سندور کی میڈیا بریفنگ کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا تھا۔ وجے شاہ نے الزام لگایا کہ: "وزیر اعظم مودی نے دہشتگردوں کی بہن کو ہی فوجی جہاز میں بھیج کر حملے...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ غزہ کو منظم انداز میں تباہ کیا جا رہا ہے عالمی برادری وہاں انسانی امدادی کارکنوں کے تحفظ اور فلسطینی عوام کی حالت زار کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا .(جاری ہے) عاصم افتخار نے ان مشکل حالات میں خدمات سرانجام دینے والے اقوام متحدہ اور انسانی امدادی کارکنوں کی غیر معمولی جرات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر کے بیان کا حوالہ دیتے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک ہے، امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوئی پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے،مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے امریکا اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا. ان خیالات کااظہار انہوں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے سفارتخانے میں ملاقات کے موقع پر کہی سینیئر سویلین اور فوجی افسران پر مشتمل وفد کے ساتھ امریکا کے نیئر ایسٹ ساتھ ایشیا سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سینیئر افسران بھی موجود تھے.(جاری ہے) رضوان...
سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز ورلڈ بینک کےصدر اجے بنگا نے بھارت پر واضح کردیا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔ ورلڈبینک کےصدراجےبنگا نےبھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اجےبنگا نےکہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہوا، بھارت نےعمل درآمد روک دیا ہے، سندھ طاس ختم کرنے یا نیا معاہدہ کرنے کیلئے دونوں ملکوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔ صدر ورلڈ بینک نےمزیدکہاسندھ طاس معاہدہ یا تو ختم ہوسکتا یا اسکی جگہ دوسرا معاہدہ ہوسکتا، اختلاف کی صورت میں ورلڈ بینک کاکردارایک سہولت کارکاہے،ہم صرف اختلافات دورکرنےکیلئےماہرین کی خدمات حاصل کرسکتےہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک ہے، امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوئی۔انہوں نے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے سفارتخانے میں ملاقات کے موقع پر کہی۔سینئر سویلین اور فوجی افسران پر مشتمل وفد کے ساتھ امریکہ کے نیئر ایسٹ ساو¿تھ ایشیا سینٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کیلئے رضوان سعید شیخ نے امریکی مداخلت کو سراہا اور کہا کہ موجودہ جنگ بندی نازک ہے۔جموں و کشمیر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے امریکہ سمیت، عالمی برادری کو مسلسل کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بھارت پر واضح کیا...
بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی حکومت نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے اس مؤقف کو چار دن کے وقفے کے بعد باضابطہ طور پر رد کر دیا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ سیز فائر کرنے میں بھارت کی مدد کی تھی۔ اس امر کا اظہار بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں اعلیٰ قیادت واشنگٹن میں امریکہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ پچھلے ہفتے رابطے میں تھی۔ یہ رابطے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اورجنگی ماحول کی وجہ سے تھے۔ تاہم ترجمان نے کہا اس معاملے میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی امور سے کوئی تعلق نہیں تھا۔...
حکومت جاپان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی، فیصل آباد (واسا فیصل آباد) کو اسمارٹ واٹر میٹر اور متعلقہ آلات فراہم کرنے کے لیے 510 ملین ین کی گرانٹ امداد فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد میں کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناعی جاری 14 مئی 2025 کو اسلام آباد میں حکومت جاپان اور JICA نے ’اقتصادی اور سماجی ترقی کے پروگرام‘ کے لیے حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ نوٹس کے تبادلے اور گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان کے تیسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر فیصل آباد میں واسا فیصل آباد پانی کی خدمات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ تاہم مکین پانی کی خاطر خواہ خدمات سے لطف...
دمشق/اسلام آباد: شام کے معروف اسلامی سکالر اور صوفی راہنما ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواجِ پاکستان کو بھارت کے خلاف حالیہ معرکے میں فتح حاصل کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو نہ صرف دو ریاستوں کی جنگ بلکہ ایمان و کفر کی معرکہ آرائی قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا: "اس وقت پاکستان کی بہادری کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ ہماری افواج ہماری شان اور ہماری صف بندی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے۔" انہوں نے سورۃ الصف کی آیت 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے ہی مجاہدین سے محبت کرتا ہے جو متحد ہو کر اس کے راستے میں...
اس پیش رفت کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ آرائی ختم کرنے کے لیے حالیہ جنگ بندی کے بعد صورت حال بہتر ہوئی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک اسے اپنے حل طلب مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ بیان 10 مئی کو دونوں ممالک کی طرف سے ایک دوسرے پر ڈرون اور میزائلوں حملوں کے بعد جنگ بندی معاہدے کے بعد آیا ہے۔ اس پیش رفت کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایک مثبت قدم...
صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر عالمی بینک اجے بنگا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا گیا۔ اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی تبدیلی یا خاتمہ فریقین کی باہمی رضامندی سے ممکن ہے۔ اور ورلڈ بینک کا کردار صرف ثالثی کا ہے فیصلہ سازی کا نہیں۔سندھ طاس معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے۔ جو پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے لیے...
شام کے معروف اسلامی اسکالر اور صوفی بزرگ ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حالیہ کامیابی کو ایک تاریخی فتح قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف ملک کی محافظ ہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی عزت و وقار کی علامت بھی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالعزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے دفاع کے قصے آج دنیا بھر میں گونج رہے ہیں۔ مسلح افواج ہماری شان اور لشکر ہماری قوت ہیں۔ آپ کی بنیاد سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، اور یہ فتح محض دو ملکوں کی نہیں بلکہ دو عقیدوں یعنی ایمان اور کفر کی جنگ تھی۔انہوں نے افواج پاکستان کو...
پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔مرکزی بینک نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر کی...
چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان کیا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای ایل اے سی کے شریک چیئرمین کولمبیا اور ہونڈوراس کے وزراء خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں بیجنگ اعلامیہ اور مشترکہ ایکشن پلان (2025-2027) جاری کیا گیا، فریقین نے تین سالہ تعاون کے 100 سے زائد منصوبوں پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے...
پانچ اہم منصوبے” چین – لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مضبوط بنائیں گے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ چین لاطینی امریکہ کے ساتھ مل کر پانچ اہم منصوبے شروع کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین اور لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔یہ سال چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے باضابطہ آغاز کا دسواں سال ہے۔ گزشتہ دہائی میں، صدر شی جن پھنگ نے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے خطے کا 6 بار دورہ کیا اور دونوں...
چینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر 12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور...
اپنے تاریخی قرار دیے جانے والے سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آج کا دن عظیم ہے۔ یہ بات انہوں نے تاریخی علاقے الدرعیہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مشترکہ دورے کے بعد کہی۔ اس سے قبل سعودی-امریکی سرمایہ کاری فورم میں اپنی تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ریاض کے ساتھ اپنے تعلقات کو “مضبوط” بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا مستقبل سعودی عرب سے شروع ہوتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم اور بے مثال شخصیت ہیں، وہ اپنے لوگوں کی بہترین نمائندگی کرتے ، سخت محنت کرتے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ...

برطانیہ کی سپیشل فورسز کے سابق ارکان کا عراق اور افغانستان میں بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق ایم سی آئی کو پالیسی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی...

والد کی رہائی کے لیے ہم انسانی حقوق کی علم بردار ہر حکومت سے اپیل کریں گے.عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کی رہائی کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لیے ہم ہر اس حکومت سے اپیل کریں گے جو آزادی اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر پوڈ کاسٹر ماریو نوفل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سمیت...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی قسط موصول ہوگئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم ای ایف ایف پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور یہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی. اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم اختتام ہفتہ پرذرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہرہوگی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.(جاری ہے) 4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا...

2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ لیکن تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ نے بجٹ 2025/26 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے ، ایسے میں خبرآئی ہے کہ وفاقی حکومت ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، یادرہے کہ پہلے ہی حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ دے چکی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہ...
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا۔ جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوؤں کے ساتھ نرمی کے برتاؤ کو سراہا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتیٰ کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا...
سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی اور تبادلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے متاثرہ 5 ججز کی جانب سے وکیل منیر اے ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ججز کے تبادلے کی جو وجوہات بتائی ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قانون کے مطابق ججز مختلف صوبوں سے تعینات کیے جا سکتے ہیں، تاہم قانون میں تبادلے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے 5 میں سے صرف 2 آسامیوں پر تعیناتیاں کی...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کر دیا۔دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کے وکیل حافظ احسان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ پارلیمان کے متبادل قانون سازی نہیں کر سکتی، ہائی کورٹ درخواست میں کی گئی استدعا سے بڑھ کر ریلیف نہیں دے سکتی۔ یہ بھی پڑھیے ’فاٹا پاٹا کو ٹیکس رعایت کا غلط استعمال ہو رہا ہے‘ وزیرِ اعظم کو خط سابق فاٹا اور پاٹا سے ٹیکس استثنا کی حامل مصنوعات...
لیاقت بلوچ---فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ جنگ بندی برقرار رکھنا بھارت کیلئے ناگزیر تو ہے، مگر وہ مکار دشمن ہے، لیاقت بلوچ لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر قیامت بیت رہی ہے، عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم روکیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تحریک قرار دینا یو این چارٹر کے خلاف ہے، پہلگام کے جھوٹ سے بھارت کی انتخابی جیت کے لیے جنگی حکمت عملی ناکام ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگی معرکے میں...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پر پاکستانی قوم متحد ہوچکی ہے، قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کےلیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سیاسی مقدمات ختم کرنا ناگزیر ہے۔ بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں، ان کو فوری رہا کرنا چاہیے،...
پاور ڈویژن نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کرتے ہوئے شمسی توانائی کی خریداری کے نرخوں کو کم کرنے کے لیے اپنی تجویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کو دوبارہ جمع کرائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق، کابینہ ڈویژن نے اس تجویز کو دوبارہ جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 13 مارچ 2025 کو تجویز کی منظوری دی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے مشاورت کے حق میں اسے موخر کر دیا، اس شرط کو پورا کرنے کے بعد، کابینہ ڈویژن نے دوبارہ جمع کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ مذکورہ تجویز میں نیٹ میٹرنگ کے معاہدوں کو 5 سال تک محدود کرنے اور بائی بیک کی شرح 27 روپے سے کم کر کے 10 روپے فی یونٹ کرنے کی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پہلے رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ لگائی اور اس کے بعد چائے بھی پی۔ کامران ٹیسوری نے رافیل طیارے سے متعلق کہا کہ یہ ہے وہ بھارتی طیارہ جسے ہم نے گرایا اور جلایا اس کے بعد ہم چائے پی رہے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کہا تھا اس بار ہم بھارتیوں کو پان بھی کھلائیں گے لیکن انہوں نے ڈر کر ثالثی کروا لی‘۔ Governor Sindh @KamranTessoriPk celebrates Pakistan‘s victory over India with a cup...
حریت رہنما نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار، باعزت اور منصفانہ حل کے بغیر کوئی امن اور ترقی ممکن نہیں۔ جنگی جنون نہ صرف غربت اور فاقہ کشی کا باعث بنے گا بلکہ اس سے اسلحے کی دوڑ کو مزید تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ نے ایک بار پھر دونوں ممالک کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، انہوں نے خبردار کیا کہ تنازعہ کشمیر کو مسلسل نظر انداز کرنے سے جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق...
نئی دہلی: رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک “پی آر اسٹنٹ” ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ رندیپ سنگھ کا کہنا تھا “ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔” انہوں نے کہا کہ: “قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی ہے، نہ وہ خود ہی...
آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ آئی ایم ایف سے 76کروڑ اسپیشل ڈرائنگ رائٹس(ایک ارب دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر) اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسرے قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ کے زخائر بڑھ گئے ہیں۔
لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے کئی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 افرادزخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود اور ایک...
ویب ڈیسک:پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کےطور پر جاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنےکی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنےکی منظوری 9 مئی کو دی تھی ، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر کا...
پاکستان کو آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنمائوں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔(جاری ہے) ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے لیے تجارت کو بڑی حد تک استعمال کیا۔ صدرٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے...
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک’’پی آر اسٹنٹ‘‘ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔رندیپ سنگھ کا کہنا تھاڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی...
بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی ایک ریاستی وزیر وجے شاہ نے انڈین آرمی کی کرنل صوفیہ قریشی کو مبینہ طور پر دہشتگردوں کی بہن قرار دے دیا ہے جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے صوفیہ قریشی کے بارے میں یہ ریمارکس مبینہ طور پر ان کی مسلم شناخت کی وجہ سے دیے تاہم اس تبصرے پر تنقید ہونے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی فوج کی ترجمان کی پریس کانفرنس دوسری طرف صوفیہ قریشی کے بھائی بنٹی سلیمان نے کہا ہے کہ...

عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز
اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس (ERS) اور فاسٹر (FASTER) سسٹمز پر منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صنعتکاروں کو فاسٹر سسٹم کے ذریعے براہ راست ریفنڈ کلیمز انٹرٹین کیے جائیں تاکہ برآمدات میں اضافہ اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کا عمل فنانس ایکٹ 2024 سے قبل مکمل طور پر آن لائن اور خودکار تھا، مگر اب ایل آر او (LRO) اور آر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کےطور پر جاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنےکی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنےکی منظوری 9 مئی کو دی تھی ، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر...
شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی نے کہا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
—فائل فوٹو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025ء کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہو گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو EFF پروگرام کے تحت IMF سے SDR 760 ملین (1,023 ملین امریکی ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔ Post Views: 5
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب2کروڑ30لاکھ موصول ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کردی،رقم سٹیٹ بینک کےاکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی، سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر موصول ہو گئے۔ مزید :
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا۔ عدالت نے گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلیوں پر حکم امتناع جاری کردیا، پشاور ہائی کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔ گھی و اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ پارلیمان کے متبادل قانون سازی نہیں کر سکتی اور درخواست میں کی گئی استدعا سے بڑھ کر ریلیف نہیں دے سکتی۔ حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا، اربوں روپے ٹیکس کا معاملہ ہے۔ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس...
آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔ رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ انگلش کرکٹر ہیری بروک کی بطور کپتان یہ پہلی وئٹ بال سیریز ہوگی۔ مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا" گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون...
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگ بندی نازک ہے۔ رضوان سعید شیخ نے پیر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے وفد سے پاکستانی سفارت خانے میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے جنگ بندی کیلئے بروقت امریکی مداخلت کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے تاہم انہوں نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے امریکا سمیت بین الاقوامی برادری کی مسلسل مشغولیت پر زور دیا۔ رضوان سعید شیخ نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یکطرفہ اقدامات کے خلاف انتباہ دیا جس سے علاقائی استحکام اور غذائی تحفظ...
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔حکام کے مطابق حادثہ بریفک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ایک نعش کو ڈمپر کے نیچے سے نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ، ماڈل اور فٹنس فریک ثناء نواز کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموش رہنے اور اب اپنے جاری بیان کے سبب خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤٹس بند کرنے کے بعد پاکستانی فنکاروں کی ہر چھاپ مٹانے کی کوشش پُرزور طریقے سے جاری ہے۔ پہلگام حملے کے بعد جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام دھرا گیا اس کے بعد سے دشمنی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔ایسے میں بھارت کی جنگی جنون میں مبتلا حکومت نے فن کے میدان کو بھی نہیں بخشا۔ سب سے بڑا دھچکا فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کو لگا فلم...
باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا ہے،مرکزی گھر کا گیٹ تباہ ہو گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے گھر پر موجود نہیں تھے۔دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،ان بزدلانہ کارروائیوں سے میری حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ انشا اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک-بھارت تعلقات پر اپنی ’ثالثی پالیسی‘ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ساتھ ہی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے، جہاں وہ باہر جا کر ایک ساتھ اچھا کھانا کھائیں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ جو کچھ مودی کے ساتھ ہوا ہے اس کے بعد لگتا نہیں ہے کہ مودی شہباز شریف کا سامنا کرپائے گا؟...
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اپنی والدہ کو بہترین ساس قرار دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ جوریہ سعود نے حال ہی میں منائے گئے ’ماؤں کے عالمی دن‘ کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بہت ’کول ساس‘ ہیں۔ اداکارہ نے کہا میں اپنی والدہ کے ہمراہ دو دن کے لیے حیدرآباد گئی تھی، میری اپنی والدہ سے بہت اچھی دوستی ہے، میں نے حیدرآباد میں اپنی والدہ کو گھر میں دیکھا تو انہیں کہا کہ میری بھابھیوں کو سلام ہے جو آپ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ View this post on Instagram...
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایسا برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہے‘، جیسا پاکستان اور ان کے ملک کے درمیان ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو 'قیمتی بھائی' کہہ کر مخاطب کیا۔ صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے، آپ کے ذریعے، میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم...
اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں ایک بیان دیتے ہوئے غزہ میں جاری انسانیت سوز بحران کو اجاگر کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امدادی کارکنوں کے تحفظ اور فلسطینی عوام کی حالتِ زار کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔ غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے، سفیر عاصم افتخار نے ان مشکل حالات میں خدمات سرانجام دینے والے اقوام متحدہ اور انسانی امدادی کارکنوں کی غیر معمولی جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل ٹام فلیچر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال قابض طاقت...
بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے بھارتیوں کے اوسان خطا کردیے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں موجود کراچی بیکری کو بھی نہ بخشا اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے پہنچ گئے۔ شاید بھارتی عوام کے علم میں نہ ہو کہ کراچی میں بھارت کے مشہور شہروں کے نام سے کتنے کاروبار منسلک ہیں۔ کراچی میں دہلی سویٹس، دہلی ربڑی عوام میں بہت مقبول ہیں۔ ایسے ہی بمبئی بیکری، بمبئی پرنٹرز، حیدری آبادی اچار اور حیدر آبادی یخنی پلاؤ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ یہ ہی نہیں بلکہ اب بھی کراچی میں کچھ عمارتیں تقسیم ہاک و ہند سے قبد ہندو مشہور تاجروں کے نام پر موجود ہیں۔ بھارت میں کراچی بیکری کے خلاف ہونے والی عوامی چڑھائی...
سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کل 15 مئی کو ’’یومِ تشکر و یومِ فتح‘‘ منانے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی جرات مندانہ مزاحمت، حکمت عملی، اور کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 15 مئی کو یومِ تشکر اور یومِ فتح منا کر پیغام دیں گے کہ پاکستان نہ صرف ایک پرامن ملک ہے بلکہ اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوم تشکر اور یوم فتح کے موقع پر سندھ بھر میں تقاریب منعقد ہوں گی، شہداء کے ایصال ثواب...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔ غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت دی کہ آسٹریلیا...
ہمارے شاہینوں نے بھارت کو اس کی دہلیز کے اندر گھس کر مارا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز برنالہ چھمب(آئی پی ایس) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے سیکٹرمناور ،قلعہ چھپڑ، پٹوئیاں،پیرجمال دھینگاوالی ،باندی ،تھب،پتنی، موئیل، کوٹ جیمل، بانیاں،جھنڈا،اپربانیاتھب کیکراں،سنگری نواں چک،پوڑ،کوٹ جیمل،موئیل سمیت بھارتی فائرنگ سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا،تفصیلی دورے کے دوران انسانی جانوں کے نقصانات دکانوں،گھروں مال مویشی ،روڈ انفراسٹکچر کا جائزہ لیا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی بھمبر میں ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں حالیہ بلااشتعال بھارتی گولہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حالیہ گفتگو مایوس ، ناکام اور شکست خوردہ شخص کی...

پاکستانی امریکن بزنس مین انوش احمد کا پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف فیصلہ کن کارروائی پر خراج تحسین
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر انوش احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور اور موثر جواب دیا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کی آپریشنل کارکردگی اور غیر متزلزل عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سا لمیت اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر انوش احمد نے مسلح افواج کی بہادری، ہمت ، نظم و ضبط اور موثرردعمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان متحد ہے اور اپنی علاقائی سا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔ سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق نوٹیفیکیشن کا عکس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں تعطیلات چھٹی سپریم کورٹ عدلیہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو بحال کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گھی اور سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔ پانچ رکنی آئینی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے، نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اپیلوں پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے قبل ازیں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے خلاف گھی اور سٹیل ملز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ مزید پڑھیں: ارجنٹائن کی...
پاکستان مخالف جذبات کیلئے مشہور سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوبارہ آغاز پر چیئرلیڈرز اور ڈی جیز کو نہ بلانے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ بورڈ کو عوامی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے اور لیگ میں ڈی جیز کے شور شرابے اور لڑکیوں کے ڈانس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 17 مئی سے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم غیرملکی کرکٹر سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا رخ کرنے سے انکاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین سوال اٹھارہے ہیں...
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں وزیراعظم کےمشیر و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے گھر پر موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنےبیان میں کہا میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،ان بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میری حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انشاء اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان
لندن: برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلسطینی انسانی حقوق تنظیم “الحق” نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کو ان مہلک طیاروں کے پرزے دینا جنگی جرائم میں سہولت کاری کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ:”غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل نے صرف 18 ماہ میں ایک پورا معاشرہ مٹا دیا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اس صورتحال میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ سفارتکار شنکر ریڈی جاسوسی میں ملوث پایا گیا ۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ سابقہ فاٹا اور پاٹا...
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے فلمی دنیا میں ایک نئے شعبے کا رخ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشن امپاسیبل سیریز کی نئی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ کی ریلیز سے قبل لندن میں ایک گفتگو کے دوران انہوں نے میوزیکل فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ، ایکشن اور ایڈونچر کے ساتھ ساتھ اب موسیقی کی طرف بھی متوجہ ہو رہے ہیں، اور میوزیکل فلموں میں کام کرنا ان کا اگلا ہدف ہے۔ ٹام کروز نے کہا کہ وہ ہر فلم کے سیٹ پر کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ پانی کے اندر...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا جاتا تو اسکی اختلافی...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی نے ملزم کے وکیل سلمان صفدر سے سوال کیا کہ کیا ذہنی مریض ہونے کا نکتہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تھا؟جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التواء کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے جواب دیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے اس نکتے تو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا گیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں...
اسلام آباد(نیٹ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی 3 بڑی جماعتوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے نریندر مودی کو ناقابل بھروسہ قرار دیا ۔
لاہور (این این آئی) ممتاز بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے''بلوم برگ''، امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، بھارتی معیشت دانوں، سابق سکیورٹی اہلکاروں اور عالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کے ماہرین نے حالیہ پاک بھارت مختصر مگر اہم جنگ کے دوران واضح کیا کہ اگر یہ تنازع طویل ہوتا تو بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔ بلوم برگ نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پر متفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو سٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث 83 ارب ڈالر (تقریباً 23.5 کھرب پاکستانی روپے)...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے وفد نے پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو ریلی کا انعقاد ہوگا، 26 مئی کو پشاور میں ہونے والی ریلی کا مقصد بلدیاتی نمائندوں سے لے کر کسانوں کے حقوق غصب...

مخوص نشستیں ‘ عدالت میں سیاسی باتیں نہ کریں ‘ جسٹس امین : سنی اتحاد کونسل کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست منظور
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی جب کہ آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں کھڑے ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے سماعت کی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا آپ جواب کل تک جمع کروادیں گے، وکیل نے جواب دیا دو دن کا وقت دے دیں، سوموار تک سماعت ملتوی کی جائے، آئینی بینچ پر بھی اعتراض ہے، اس پر...
لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ باغبانپورہ جی ٹی روڈ آخری منٹ کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب رحیم یار خان میں وائر لیس پل کے قریب موٹرسائیکل سوار طالبہ ٹریکٹر...
نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منظور نہیں، غزہ کے محاصرے کو فوری ختم کیا جائے، غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیاراستعمال کیا گیا۔ عاصم افتخار نے کہاکہ غزہ میں طبی عملے اور ہسپتال پر حملے کئے گئے، 71ہزار بچوں 17ہزار ماؤں کو علاج معالجہ کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کو امن کے ساتھ رہنے کا حق ہے، غزہ کی تعمیر نو کے پروگرام کی بھر پور حمایت کی جائے۔ یواین ریلیف چیف نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کہ غزہ...
ویب ڈیسک: قبائلی ضلع باجوڑ میں وزیراعظم کےمشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا مرکزی دروازہ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنےبیان میں کہا میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ان بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میری حوصلے پست نہیں کرسکتا،انشاء اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔ کنول شوزب کا علیمہ خان پر پارٹی کو برباد کرنے کا الزام، نیا محاذ کھل...
سٹی42: پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف بیان داغ دیا، پارٹی زوم میٹنگ کی کسی نے کنول شوذب کی ویڈیو لیک کر دی۔ کنول شوزب نے کہا پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ موسم گرما...
جرمنی میں حکام نے ایک ایسے شخص کو قریبی ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے جس نے جرمنی کے بادشاہ ہونے کا دعویٰ کرکے ‘آزاد’ سلطنت کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ گرفتاری جرمنی کی متعدد ریاستوں میں منگل کے روز ہونے والے چھاپوں کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی جس کے بعد دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی تنظیم ریشسبرگ کے رکن اور ‘سلطنتِ جرمنی’ کے قیام کے لیے کوشش اور خود کو الگ جرمن سلطنت کا بادشاہ قرار دینے والے پیٹر فٹزک کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جرمنی میں قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز، معاملہ کیا ہے؟ جرمنی کی وزارتِ داخلہ نے پیٹر فٹزک اور ان کی تنظیم پر قانون کی پامالی...
جدہ (نیوزڈیسک) پاک ،بھارت کشیدگی کا معاملہ دنیا بھر میں زیر بحث ہوگیا۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف ممالک پاکستان اور بھارت کشیدگی کا معاملہ چھیڑ دیا ، امریکی صدر نے اپنے مشیر مارکو بیورو کو پاکستان اور بھارت کی سیاسی لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت کئی عالمی معاملات پر گفتگو کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران خطاب پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو یہ کتنا اچھا ہوگا کہ...
فوٹو بشکریہ جیو نیوز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کراچی: سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق، بھائی زخمی سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔ریسکیو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی المناک صورتحال پر ہونے والے خصوصی اجلاس میں پاکستان نے واضح الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری، مستقل اور غیر مشروط سیزفائر نافذ کیا جائے اور اسرائیلی محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، لوگ مر رہے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو صرف جارحیت دیکھنے کے بجائے عملی حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔ عاصم افتخار نے زور دیا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے شروع کیے جانے والے تمام پروگرامز کی بھرپور...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔ غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار بی سی سی آئی...
لاہور(اوصاف نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔فرانزک اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی تعینات تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ دنیا کے غریب ترین صدر 89 برس کی عمر میں چل بسے