2025-12-08@18:44:19 GMT
تلاش کی گنتی: 362

«تیسری سہ ماہی»:

(نئی خبر)
    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا ہے کہ ہمیں مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں، شمالی پنجاب، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان میں آئندہ تین سے چار ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ ایسا سلسلہ یا کلاؤڈ برسٹ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں دوبارہ بھی ہوسکتا ہے، اس سال مون سون کی شدت اور پھیلاؤ کا ایریا زیادہ ہے، گلگت بلتستان میں جو دو ہفتے پہلے ہوا، اسی کا فالو اپ اب کے پی کے میں نظر آیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئےبونیر میں مکینوں...
    مانسہرہ: حالیہ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے دریاؤں میں طغیانی اور تباہی کے باعث ضلع مانسہرہ کا اہم سیاحتی مقام بند کر دیا گیا۔ ضلع مانسہرہ کے عوام الناس اور آنے والے سیاح حضرات کو مطلع کیا گیا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے وجہ سے دریائے کنہار اور دریائے سرن میں طغیانی آ چکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دریاؤں کے قریب جانے اور ملحقہ سڑکوں پر سفر کرنے یا جانے سے گریز کریں۔ طغیانی کی وجہ سے سرن ویلی سیر و سیاحت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی...
    ویب ڈیسک: بھارت کے رافیل طیاروں سمیت دفاعی نظام ایس فور 400 کی تباہی اور دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والوں کو ایوان صدر میں اعزازات سے نوازا گیا۔ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا گیا، جس میں 80 سے زائد بھارتی طیاروں نے حصہ لیا، دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ میں پاکستان پاکستان کے تقریباً 50 طیاروں نے جوابی کارروائی کی اور بھارت کے رافیل سمیت 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے، 10 مئی کو پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کیا اور روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 اور...
    یاد رہے کہ معاہدات ابراہیمی اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کا ایک سلسلہ ہے، جسے ٹرمپ نے اپنی گذشتہ حکومت کے دور میں متعارف کروایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے جوہری پروگرام اور معاہدات ابراہیمی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری پیغام میں کہا اب ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب جب ایران کے جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ مکمل تباہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق یہ کمی اپریل تا جون 2025ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظور کی گئی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہو گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے 3 ماہ کیلئے ہو گا اور بجلی صارفین کو اس کمی سے 55 ارب87 کروڑ...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ کے گھر میں سانپ کو پکڑ لیا گیا۔ جہاز میں سانپ، بھارتی اسمگلر درجنوں زہریلے سانپوں کے ساتھ پکڑا گیا ممبئی بھارتی کسٹم حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ سے... ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو ورکرز نے ایک زہریلا سانپ پکڑا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق علاقے میں دیگر سانپوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
    سٹی 42: انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کےقیام کےحوالے سےمزیداقدامات کے لیےکمیٹی تشکیل دی گئی  وزیراعظم نےوزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم کردی،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ،وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،مشیررانا ثناء اللہ،وزیر مملکت داخلہ،وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی ارکان کاحصہ ہیں ، چاروں صوبوں،آزادکشمیر، گلگت بلتستان کےچیف سیکرٹریز اور آئی جیزکمیٹی ارکان کا حصہ ہیں ،سیکیورٹی اداروں کےنمائندے اورچیف کمشنراسلام آباد کوکمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔ ٹرمپ ٹیرف کا اثر! انڈیا میں سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی کمیٹی31جولائی2025کومنعقدہ اجلاس میں زیربحث آنےوالےاہم اسٹرٹیجک نکات کاجائزہ لےگی،وزیراعظم کی سربراہی میں 31 جولائی  والےاجلاس میں فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلی حکام نےشرکت کی تھی، کمیٹی انسداد دہشتگردی وریاستی رٹ کے قیام سےمتعلق اہم معاملات،اسٹریٹیجک نکات پر غورکرے گی،کمیٹی...
    اسلام آباد: نیشنل الیکٹر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے اور یہ کمی اپریل تا جون2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظورکی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے-الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ نیپرا نے بتایا کہ بجلی صارفین کو کمی کا55 ارب87 کروڑ40 لاکھ روپے...
    نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے 3 ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ...
    2 روزہ وقفے کے بعد چینی کی ایکس مل اور تھوک قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا جب کہ حکومتی کریک ڈاون سمیت دیگر اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن  روف ابراہیم نے کہا کہ فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 165روپے بڑھکر 172 تا 173روپے ہوگئی،  فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 170روپے سے بڑھکر 176 تا 177روپے ہوگئی۔ روف ابراہیم  نے کہا کہ ریٹیل میں فی کلو چینی 190روپے سے 195روپے درمیان فروخت کی جارہی ہے، سخت مانیٹرنگ نہ کی گئی تو ریٹیل میں فی کلو چینی دوبارہ 200روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔  
    بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی جس میں متعدد فوجی بھی بہہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال کے باعث ایک تباہ کن کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) پیش آیا۔ جس کےنتیجے میں نہایت طاقتور اور بڑا سیلابی ریلہ پیدا ہوا جس نے بہت سی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی۔ سیلابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سیلابی ریلے میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیلی پیڈ بھی بہہ گیا جس میں متعدد فوجی بھی بہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔  India: A devastating cloudburst in Dharali village, Uttarkashi (Uttarakhand), today triggered flash floods and a massive mudslide, sweeping away...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی مالی سال2024،25 ء کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ  780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ...
    کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بنگالی پاڑہ میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت فراز اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان بچے کو دوست سے ملوانے کا جھانسہ دے کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی ترجمان نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے جسمانی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے...
    شہر قائد کے علاقے ابراہیم پولیس نے نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بنگالی پاڑہ میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت فراز اور حمزہ کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بچے کو دوست سے ملوانے کا جھانسہ دیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں کو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بچے کو پولیس نے جسمانی معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے رکن کے مابین مبینہ جھگڑے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں یہ مکمل طور پر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت ہیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی کسی بھی ٹریننگ یا پریکٹس سیشن کے دوران ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار بیان میں مزید کہا...
     عمران یونس: سابق وفاقی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ پاک امریکہ سفارتی و اسٹریٹجک تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں اور دونوں ممالک کی ہنر مند افرادی قوت کو حقیقی مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔  انہوں نے مینوفیکچرنگ، دفاع، آئی ٹی، کرپٹو، خوراک سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات کی نشاندہی کی۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ حکومت نے بروقت اور درست فیصلوں سے قومی ترقی کی بنیاد رکھی اور اس کامیابی کا مکمل کریڈٹ عسکری قیادت اور حکومتی اقدامات کو جاتا ہے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ شراکت داری طویل المدت بنیادوں پر دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوشحالی کا...
    بھارت کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو (IndiGo) نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی آمدنی میں سست روی رپورٹ کی ہے جس کی بڑی وجوہات بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی، مسافر منسوخیوں میں اضافہ اور ایک مہلک فضائی حادثہ بتائی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا عرب نیوز کی خبر کے مطابق کم لاگت میں سفری سہولیات فراہم کرنے والی یہ کمپنی اپریل تا جون سہ ماہی میں 204.96 ارب بھارتی روپے (تقریباً 2.34 ارب ڈالر) کی آمدنی حاصل کر سکی جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں محض 4.7 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے برعکس گزشتہ سال اسی سہ...
    ڈسکوز کی جانب سے ارسال کردہ درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپےکی کمی مانگی گئی ہے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کیپسٹی چارجز میں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوگئی، ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی سستی کرنے کے...
     ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا دی۔درخواست مالی سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا، ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کیلئے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے، ستمبر، اکتوبر اور نومبر کیلئے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔نیپرا درخواست...
    کراچی: پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سیلیکٹ الیون کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ اتوار کی سہ پہر فرسٹ سینٹرل کاؤنٹی گراؤنڈ، ہوو میں کھیلے گئے میچ میں شاہینز نے 261 رنز کا ہدف 37 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنرز شمایل حسین اور آزاد اویس نے شاندار 101 رنز کی شراکت قائم کی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر شمایل 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں چار چوکے شامل تھے۔ آزاد اویس کے ساتھ محمد سلیمان نے دوسری وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے۔ سلیمان نے 40 گیندوں پر تیز رفتار 44 رنز اسکور...
     گوادر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 5 ماہی گیر ڈوب کر دم توڑ گئے۔حادثے کے بعد 1 ماہی گیر کو ریسکیو کر لیا گیا، دو لاشیں کراچی منتقل کرکے ورثا کے حوالے کردی گئیں، گزشتہ روز بھی گوادر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی تھی۔واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں بھی کشتی کو حادثہ پیش آنے سے 2 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، ایک جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرے کو بچالیا گیا۔
    ویب ڈیسک :گوادر میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 5 ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے ، ایک کو ریسکیو کر لیا گیا، دو لاشیں کراچی منتقل کرکے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔ گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتہ ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں بھی کشتی کو حادثہ پیش آنے سے 2 ماہی...
    گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آج بھی ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور اب تک چار مزید لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ کل ایک ماہی گیر کی لاش مل چکی تھی، جب کہ موجودہ کارروائی میں مزید چار لاشیں دریافت ہوئیں۔ ان میں سے دو لاشیں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ تین لاشیں گوادر کے ایدھی مرکز میں موجود ہیں۔ ایک لاش کو ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سانحے کے دوران ایک ماہی گیر زندہ بچا ہے، جسے فوری طور...
    ویب ڈیسک : گوادر کے قریب تندوتیز ہواوں اور بلند لہروں کے سبب ڈوبنے والی لانچ میں سوار4 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں، ابراہیم حیدری کے ماہی گیر ایوب کی تدفین کردی گئی۔  کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے واقعے میں لاپتہ 4 ماہی گیروں کی لاشیں کھلے سمندر سے مل گئیں،جس کے بعد افسوسناک واقعے میں جاں بحق مچھیروں کی تعداد 5 ہوگئی۔واقعے میں خوش قسمتی سے ایک ماہی گیر محفوظ رہا جبکہ مرنے والے ایک ماہی گیر ایوب کی لاش ہفتے کو مل گئی تھی، جن کی نمازجنازہ اتوار کی دوپہر ادا کی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں ہوگئی۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو...
    گوادر کے قریب تندوتیز ہواوں اور بلند لہروں کے سبب ڈوبنے والی لانچ میں سوار4 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں، ابراہیم حیدری کے ماہی گیر ایوب کی تدفین کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے واقعے میں لاپتہ 4 ماہی گیروں کی لاشیں کھلے سمندر سے مل گئیں،جس کے بعد افسوسناک واقعے میں جاں بحق مچھیروں کی تعداد 5 ہوگئی۔ واقعے میں خوش قسمتی سے ایک ماہی گیر محفوظ رہا جبکہ مرنے والے ایک ماہی گیر ایوب کی لاش ہفتے کو مل گئی تھی، جن کی نمازجنازہ اتوار کی دوپہر ادا کی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں ہوگئی۔ واضح رہے کہ ایوب کا جواں سال بیٹا ذیشان بھی لانچ حادثے...
    گوادر: کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر کے قریب افسوس ناک حادثے سے دوچار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 4 لاپتا ہوگئے ہیں تاہم ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر بچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی، جس میں 6 ماہی گیر سوار تھے۔ حادثے کی شکار کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔ گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتا ہیں،...
    کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی بلوچستان میں گوادر کے قریب ڈوب گئی، جس میں 2 ماہی گیر جاں بحق اور 3 لاپتہ ہوگئے ہیں۔فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں 6 افراد سوار تھے، ایک ماہی گیر بچ گیا جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں، کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری اور مچھرکالونی سے ہے۔حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، باپ کی لاش برآمد کرلی گئی، جبکہ بیٹا لاپتہ ہے، 3 ماہی گیر تاحال لاپتہ، 1 ماہی گیر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔پاکستان فشر فوک فورم نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 4 لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی، جس میں 6 ماہی گیر سوار تھے۔ حادثے کی شکار کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔ گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتہ ہے جبکہ مجموعی طور پر 4 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں تاہم ایک ماہی گیر...
    سیاحوں کی جنت کہلانے والا گلگت بلتستان کا ضلع دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس ہے۔ 4 روز قبل آنے  والے سیلاب سے ہرطرف تباہی کے ایسے مناظر ہیں جو شاید پہلے کبھی نہ دیکھے ہوں۔پیر کو تھک نالے میں آنے والے سیلاب کی تباہی کے مناظر دکھانے کے لیے جیو نیوز کی ٹیم ناران کاغان کے راستے سے ہوتی ہوئی دیامر پہنچی، لوش لال پڑی اور تھک کے مقام پر 8، 9 کلومیٹر کا سفر کبھی پیدل اور کہیں موٹر سائیکل پر طے کیا۔وہاں پہنچے تو ایسا محسوس ہوا جیسے سیلاب گزرنے کے بعد ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، یوں لگا جیسے چٹانیں سڑکوں پر آگئی ہوں، سڑکیں، راستے سب ختم ہو چکے ہیں اور وہاں...
    تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو باآسانی 74 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی تاہم سیریز بنگال ٹائیگر نے 1-2 سے اپنے نام کر لی۔شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میر پور ڈھاکا میں کھیلے گئے 3 میچوں کی سیریز کے آخری ٹی 20 میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکتوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تاہم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹنگ کا کوئی پرسان حال نہ رہا اور پوری ٹیم 17ویں اوورز میں 104...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میں بڑھتی آبادی، تعلیم، صحت اور خوراک جیسے شعبوں پر دباؤ ڈال رہی ہے، ہر ماہ لاکھوں بچے پیدا ہو رہے ہیں، کروڑوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کی شرح بھی خطرناک حد تک بلند ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی 2023ء کی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق، قومی سطح پر سالانہ شرح نمو اڑھائی فیصد ہے جبکہ وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا ہےکہ یہ شرح 3 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔پاکستان میں آبادی کا تیزی سے بڑھنا ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے،  ہر ماہ تقریباً 4 سے ساڑھے 4 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر آبادی بڑھنے کی یہ رفتار برقرار رہی تو پاکستان اگلی دہائی میں دنیا...
    صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کے عملہ حرکت میں آ گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے 20 منٹ میں کارروائی کرکے قابو پالیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر فوری کارروائی سے قابو پا لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ کاروباری برادری کی جانب سے اداروں کی فوری...
    پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل  لڑاکا طیاروں کی تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار پھربے نقاب ہوگیا۔ مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی۔ آپریشن سندور میں رافیل  نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس  ثابت ہو چکے ہیں۔ بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب   ہو گئی۔ رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او  اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منسوب کیا۔ اس بیان میں رافیل کے گرنے کی...
    مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی۔ آپریشن سندور میں رافیل نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی پروپیگنڈہ فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منصوب کیا۔ اس بیان میں رافیل کے گرنے کی تردید کی گئی۔ فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے مودی حکومت کے رافیل سے متعلق دعوے...
    ایک بیان میں صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ ملکی حکمران امریکی خوشنودی کیلئے صہیونی ناجائز ریاست کوتسلیم کرنے کی باتیں چھوڑ دیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب حکمرانوں نے مسلم امہ سے خیانت کی، حماس سمیت خطہ میں تمام مزاحمتی گرہوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ابراہیم اکارڈ معاہدہ اور دو ریاستی حل کسی صورت منظور نہیں، ابراہیم ایکارڈ معاہدہ دو ریاستی حل  کی زمینہ سازی ہے جسے ملکی عوام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی عوام اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز، دہشتگرد، غاصب ریاست ہے، ملکی حکمران امریکی خوشنودی کیلئے...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے قیام کے دو برس مکمل ہونے پر پاکستان کی معاشی، صنعتی اور سیاحتی ترقی سے متعلق ایک خصوصی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں اور پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، اداروں اور حکومتوں کے ساتھ اشتراک سے پاکستان نے ترقی کے کئی نئے باب رقم کیے ہیں۔ صنعت و برآمدات: عالمی ویلیو چین میں شمولیت ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے قیام سے عالمی ویلیو چین میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی ہے، جب کہ کولڈ چین لاجسٹکس کے شعبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین میں دو ریاستی حل سے انکار کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کے دوران صحافیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ریاستی حل سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ نے سوال اسرائیلی وزیراعظم کی جانب موڑ دیا اور کہا کہ دو ریاستی حل کے سوال کا جواب دینے والا سب سے بہتر آدمی میرے سامنے موجود ہے۔اس موقع پر صحافی کو جواب دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو خود پر حکومت کرنے کے تمام اختیارات حاصل ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ایک سال تک صوبے کو سینیٹ میں نمائندگی سے محروم رکھا گیا۔ دیگر جماعتوں میں سینیٹ نشستوں کی بندربانٹ ایک جماعت کے ساتھ زیادتی اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ایک بار پھر لاشیں گرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ لوگوں کو ذبح کرکے اور گولیاں مار کر لاشوں کو پھینکا جا رہا ہے۔ جنوبی اضلاع عملاً دہشت گردوں کے حوالے ہیں، حکومت کی رِٹ نظر آرہی ہے نہ ہی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے لیے کوئی تیار ہے۔ میر علی، تیراہ اور دیگر...
    برازیل(اوصاف نیوز) برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم...
    برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین  اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم شرکت ثابت کرتی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو ملنے والی سربراہی بھارت کی بدترین سفارتی شکست ثابت ہوئی ہے۔پاکستان کی سفارتی حکمت عملی  اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کی عالمی سطح پر  پذیرائی کی جا رہی ہے جب کہ بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کوایک بار پھر شدید دھچکا پہنچا ہے۔پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کچھ  روز  قبل ہی  پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی ’’کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی‘‘کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت  اور پذیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی ہے۔کانگریس رہنماؤں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو ملنے والی سربراہی بھارت کی بدترین سفارتی شکست ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی  اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کی عالمی سطح پر  پذیرائی کی جا رہی ہے جب کہ بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کوایک بار پھر شدید دھچکا پہنچا ہے۔ پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کچھ  روز  قبل ہی  پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی ’’کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی‘‘کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت  اور پذیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا...
    اقوام متحدہ: پاکستان نے ہیٹی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمطالبہ کیا ہے کہ ہیٹی کو خون ریز اور تباہی سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں جہاں پرتشدد جرائم پیشہ گروہوں کی حکمرانی، بڑھتی ہوئی خودساختہ انصاف کی کارروائیاں، اور بگڑتا ہوا انسانی بحران واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ہیٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب اور جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے صدر سفیر عاصم افتخار احمد نے کونسل پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا نصف سالہ تبادلہ آج سفارتی ذرائع کے ذریعے عمل میں آیا۔ یہ تبادلہ 2008 کے دوطرفہ قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کو اپنی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستیں فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو 246 بھارتی یا بھارتی سمجھے جانے والے قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔ اسی دوران، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکار کو 463 پاکستانی یا پاکستانی سمجھے جانے والے قیدیوں...
    لاہور: پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے۔ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک ڈارون میں ہوگی، پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہوگا، ایونٹ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 2023 میں پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا مطابق ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے، سمیر احمد سید۔ ہم ناردرن ٹیریٹری کرکٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے تمام پاکستانی قیدیوں کے لیے خصوصی قونصلر رسائی کے ساتھ ان کی رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے 2008 کی تعمیل میں کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستیں شیئر کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن...
    بینک دولت پاکستان نے مالی سال 25ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے ادائیگی کے نظام کا جائزہ جاری کر دیا ہے، جس میں نظامِ ادائیگی کے خلاصے کے ساتھ ملک میں ڈجیٹل ادائیگیوں کے منظرنامے میں قابل ذکر تبدیلیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ ملک کی ڈجیٹل ادائیگیوں میں مالی سال 25ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اضافے کا رجحان جاری رہا، اور ٹرانزیکشنوں کے حجم اور مالیت میں خاصا اضافہ دیکھا گیا۔ ریٹیل ادائیگی کا حجم 12 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2,408 ملین ٹرانزیکشنز تک پہنچ گیا، جبکہ ٹرانزیکشنوں کی مجموعی مالیت 8 فیصد نمو کے ساتھ 164 ٹریلین پاکستانی روپے تک پہنچ گئی۔ مجموعی ریٹیل ٹرانزیکشنز میں ڈجیٹل ذرائع سے ٹرانزیکشنز کا حصہ 89...
    خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 1 خاتون خاتون اور 4 جاں بحق ہوگئے جب کہ ریکسیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق  ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ 14 سالہ لاپتا اویس کی لاش نکال لی گئی، 2 دن قبل کشتی حادثے میں جاںبحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔   ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں، دو روز قبل شاہی باغ میں کشتی ڈوب گئی تھی۔   
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ دنوں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ر یلوے لائن فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کا مقصد ازبکستان اور پاکستان کے در میان براہ راست ریلوے کے ذریعے رابطہ بنانا ہے، جو افغانستان سے گزرے گا۔ اس منصوبے کا مقصد تجارت کو بڑھانا ہے جو تاشقند، کابل اور پشاور کو جوڑے گا۔ منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے مابین تجارتی تعلقات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔ یہ ریلوے روٹ افغانستان میں ترمذ، مزار شریف اور...
    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بی بی ایل 15 میں آسٹریلیا و پاکستان کے بڑے بیٹرز کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ جیسے اسٹارز میرے نشانے پر ہوں گے۔ یہ تینوں وکٹیں میرے لیے اہم ہوں گی، کسی ایک کو منتخب نہیں کر سکتا، ان سب کی وکٹ قیمتی ہوگی۔ انہوں نے پاکستانی پلیئرز کی بڑی تعداد میں لیگ میں شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو مزہ آئے گا جب ہم آمنے سامنے ہوں گے۔ شاہین نے مزید کہا کہ اگر وہاں بھی مجھے پہلے اوور میں وکٹ ملی تو خوشی دگنی...
    سوات(نیوز ڈیسک)سوات کے معروف سیاحتی علاقے اتروڑ شاہی باغ کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے۔ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب ایک کشتی سیاحوں کو لے کر جھیل کی سیر پر روانہ ہوئی اور پانی کے بہاؤ کے دوران توازن بگڑنے سے الٹ گئی۔ مقامی ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ اب تک 9 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جھیل...
    ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، المناک حادثے میں 9 سیاح جاں بحق ہوگئے، جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق سوات کالام کے علاقے شاہی باغ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 9 سیاح جان کی بازی ہار گئے۔  جاں بحق ہونے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش  مقامی لوگوں نے 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا، جن کو...
    سوات کے علاقے شاہی باغ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں دو خواتین سیاح جاں بحق ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کالام کے علاقہ شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سیاح ڈوب کر جان بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ملاح نے کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کیا تھا، جن میں ایک فیملی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ ہونے اور موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے رابطے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    بلیز میٹرویلی ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلیز میٹرویلی نے 1999 میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے،...
    برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے، جنہوں نے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کئی اہم مشنز کی قیادت کی۔ وزیرِاعظم سر کیئر...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے کے حادثے میں 270 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی ایوی ایشن نے تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جامع جانچ کا حکم دے دیا ہے جس کا مقصد حادثے کی وجوہات کا کھوج لگانا اور آئندہ ایسے سانحات سے بچاﺅ یقینی بنانا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے مقامی ایئرلائنز کی جانب سے چلائے جانے والے تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ رواں ہفتے پیش آنے والے ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے میں 270 افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا بھارت کے وزیر برائے شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے بتایا...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانیوالی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ بنگلادیش کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ سیریز سے بھی باہر کرنے کا پلان بنالیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی اور بنگلادیش کیخلاف سیریز میں ڈراپ کیے جانے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے سینئر کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح شہر سکھر میں بھی عیدالاضحی کے تینوں ایام میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا اورلوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف رہے جبکہ دوسری جانب شہری اللہ تعالیٰ کی راہ میں جانوروں کو قربان کرکے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور خاص طور پر غربامیں قربانی کے گوشت کی تقسیم کیا۔
    پاکستانی سفارتی وفد بلاول بھٹو کی قیادت میں برطانیہ میں لندن پہپنچ گیا ہے جہاں آج سے ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ برطانیہ کے دورے کے دوران وفد برطانوی وزیر مملکت برائے ایشیا و مشرقی وسطیٰ ہیمش فالکنز سے ملاقات کرکے پاکستان کے موقف سے انہیں آگاہ کرے گا۔ بلاول بھٹو رائل اسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز اور انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں تقاریب سے خطاب کریں گے۔ یہ وفد برطانوی پارلیمان کے سینیئر قائدین سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے:  بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا سفارتی وفد لندن پہنچ گیا سفارتی ود برطانیہ میں مختلف ٹھنک ٹینکس، طالب علموں اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی موقف سے دنیا کو...
     سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا سفارتی وفد واشنگٹن میں کامیاب سفارتکاری کے بعد لندن پہنچ گیا ہے، جہاں وفد برطانوی اراکین پارلیمنٹ سمیت وزرا سے بھی ملاقاتوں میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری اس وقت پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکا کا دورہ مکمل کرکے لندن پہنچے ہیں، دورے کا مقصد حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور بھارت کی بڑھتی ہوئی لابنگ سرگرمیوں کا توڑ کرنا ہے۔ لندن روانگی سے قبل واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے...
    واشنگٹن: ششی تھرور کی سربراہی میں کل جماعتی بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے امریکی دارالاحکومت میں گھیرلیا۔  احتجاج کرنے والے سکھوں کو دیکھ کر بھارتی وفد کے ارکان پارکنگ ایریا میں چھپ گئے، بھارتی وفد کو پارکنگ ایریا سے نکلنے کے لیے پولیس طلب کرنی پڑی۔   خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔  اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین...
    جکارتہ(اوصاف نیوز)پاک ، بھارت مختصر جھڑپ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا نے فرانس سے طیارے خریدنے کی ڈیل منسوخ کرکے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔ نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر...
    جب بات پاکستان ایئر فورس کی ہو تو دل سے ایک ہی آواز نکلتی ہے: واہ! یہ شاہین ہیں، جو نہ صرف آسمانوں پر راج کرتے ہیں بلکہ دشمنوں کے دل دہلانے کا ہنر بھی خوب جانتے ہیں۔ پاک فضائیہ کی تاریخ بہادری، قربانی اور غیر معمولی کارناموں سے بھری پڑی ہے، اور اس کی موجودہ قیادت، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، اس عظیم روایت کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے۔ یہ کالم پاک فضائیہ کی شان، ایئر چیف کی بے مثال قیادت، اور اس دشمن شکن طاقت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو پوری دنیا کی دیوانی ہے۔ پاکستان ایئر فورس کی تاریخ کوئی معمولی کہانی نہیں، یہ ایک ایسی داستان ہے جو 1965...
    اوٹاوا / نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اب تک باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، جس کے باعث وہ ممکنہ طور پر چھ سال میں پہلی بار اس اہم عالمی اجلاس سے غیر حاضر رہیں گے۔ کینیڈا کی میزبانی میں جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کے دوران منعقد ہوگا، جس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دعوت دی بھی گئی تو مودی کا شرکت کرنا مشکوک ہے، خاص طور پر اس وقت جب بھارت کو یقین نہیں کہ کینیڈا کی نئی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق کیا گیا ہے۔  بلاشبہ وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ وسطی ایشیا قدرتی وسائل سے مالا مال اور پاکستان کے لیے بے پناہ اقتصادی مواقعے کا حامل ہے۔ حالیہ اقدامات نہ صرف سفارتی تعلقات میں گرم جوشی لانے کا باعث بن رہے ہیں، بلکہ خطے میں معاشی اور تجارتی رابطوں کو بھی نئی سمت دے رہے ہیں۔ ازبکستان،افغانستان،پاکستان ریلوے منصوبے کا مقصد ازبکستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست ریلوے کے...
    گزشتہ 6 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے کیوں کہ انہیں اس پروگرام کا دعوت نامہ نہیں بھجوایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور: بھارتی چیف کا طیارے گرنے کا اعتراف، اپوزیشن کا پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر دعوت دی بھی گئی تب بھی مودی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے جس کی وجہ ہے کہ بھارت کو یقین نہیں کہ کینیڈا کی نئی حکومت خالصتان تحریک کی سرگرمیوں پر بھارتی خدشات کو سنجیدگی سے لے گی یا نہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ویسے بھی اب دورے کی تیاری کے لیے وقت بھی بہت کم بچا ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جون 2025ء) امریکہ کے ریپبلکن لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں دوبارہ سے امریکی صدارتی عہدے پر فائز ہوتے ہی انتہائی جارحانہ انداز میں عالمی معیشت کو متزلزل کر دینے والی اقتصادی پالیسیاں اپناتے ہوئے مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹیرفس کو غیر معمولی حد تک بڑھاتے ہوئے دنیا بھر کی مالیاتی اور تجارتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ چند اہم پیش رفت کی ٹائم لائن یکم فروری ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی زیادہ تر مصنوعات پر 25 فیصد اور چین پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ ممالک فینٹینیل نامی منشیات اور غیر قانونی تارکین...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا وفد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کے لیے نیویارک پہنچ گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ پاکستان کا وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا، وفد نیویارک میں او آئی سی گروپ کو بھی بریفنگ دےگا۔ پاکستانی وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا، اور وہاں 6 جون...
    معمول سے تیزہواؤں کے سبب پورٹ قاسم کے قریب ڈوبنے والی ماہی گیر لانچ پرسوار ایک مچھیرے کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔  تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح پورٹ قاسم کے قریب تیز ہواؤں کے باعث کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔  ریسکیو ٹیموں اورمقامی ماہی گیروں کی مدد سے کشتی پرسوار4 ماہی گیروں کو بچالیا تاہم ایک لاپتہ ہے جس کی عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی وجہ سے لانچ پرسوار ماہی گیروں کو چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں۔ انھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاپتہ ماہی گیر کی تلاش کیلیے ہفتے کی شام تک ریسکیو آپریشن جاری رہا تاہم اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا ہے۔ ترجمان فشرفوک فورم کمال شاہ...
    بھارتی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے کچھ لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، تاہم یہ بھی کہا کہ 4 روزہ تنازع کبھی بھی ایٹمی جنگ کے قریب نہیں پہنچا۔ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران ’بلومبرگ ٹی وی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے گرائے گئے، بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ اس نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بالکل غلط ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بھارت نے اس جنگ میں...
    بھارتی فوج نے پہلی بار مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعین تعداد میں لڑاکا طیاروں کو کھونے کی  تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فوج نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعینہ تعداد میں اپنے لڑاکا طیارے کھو دیے۔ ہندوستانی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے نقصان کا اعتراف ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہمارے کئی طیارے مار گرائے۔ بھارتی مسلح افواج کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) لوچستان سے روزانہ شائع ہونے والے کل 122 اخبار حکومتی میڈیا لسٹ پر ہیں۔ صوبے سے 232 دیگر مقامی اخبارات جن میں ہفت روزہ اور ماہانہ میگزین بھی شامل ہیں، شائع ہوتے ہیں۔ ان مقامی اخبارات میں ایسے متعدد اخبارات بھی شامل ہیں جو پشتو، بلوچی، براہوی اور دیگر زبانوں میں شائع کیے جاتے ہیں۔ اخبارات کے حوالے سے حکومتی پالیسی بلوچستان میں عرصہ دراز سے تضادات کا شکار رہی ہے۔ صوبے میں معاشی عدم استحکام اور انڈسٹریز کی کمی کے باعث اخباری صنعت کی معیشت کا سب سے زیادہ انحصار سرکاری اشتہارات پر ہے۔ بلوچستان کے مقامی اخبارات حکومت سے ناراض کیوں ہیں؟ بلوچستان کے مقامی اخبارات کی نمائندہ...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کے دوران خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکہ بندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔ فلم آپ کی...
    حیات آباد میں گھروں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لگی چھت تباہ ہوگئی اور سائن بورڈ گرنے سے دو ٹیکسی گاڑیاں بھی ملیا میٹ ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ طوفانی بارش اور آندھی نے شہر میں تباہی پھیر دی جہاں درخت گرنے، سائن بورڈ گرنے اور چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے تاہم امدادی کارکنوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت نکال لیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھروں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لگی چھت تباہ ہوگئی اور سائن بورڈ گرنے سے دو ٹیکسی گاڑیاں بھی ملیا میٹ ہوگئیں۔ پشاور...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی۔پاکستانی وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ جبکہ واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔وفد کانگریس ارکان ، تھنک ٹینک اور میڈیا کے سامنے پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔سفارتی کمیٹی میں مصدق ملک، خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
    لاہور: پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کو غیر متزلزل یقین کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ہر کھلاڑی اور اسٹاف ممبر پر فخر ہے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جوش، آپ کا جذبہ اور آپ کی بے لوث سپورٹ ہماری سب سے بڑی طاقت رہی۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی ہمارے فینز کی دعاؤں، صبر اور محبت کا نتیجہ ہے، یہ ٹرافی آپ سب کے لیے ہے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث رہا۔ میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتی نظر آئی۔ محمد ہنزلہ لکھتے ہیں کہ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مرچیں لگ رہی ہوں گی آپ لوگ اور لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ ⚔️????????⚔️ ہندوستان میں مرچیں لگ رہی ہوں گی اپ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے طلبہ میں سے مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبہ شیما ابراہیم اور مسکان منگل کو خضدار میں سکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں زخمی ہوئی تھیں، تاہم زخموں کی تاب نہ لا کر آج شہید ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شیما ابراہیم اور مسکان کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد8  ہوگئی ہے۔ شہداء میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور قلندرز نے فتح کے ساتھ تیسری بار پی ایس ایل کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے 2022 اور 2023ء کے بعد 2025ء میں تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔ لاہور قلندرز کے کوشل پریرا اور سکندر رضا نے پانچویں وکٹ پر 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کوشل پریرا نے 31 گیندوں پر 4 چھکوں...
    پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹائون میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوگیا 60 سے زائد گرڈ اسٹیشن ٹرپ،چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا، تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی،...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں جب کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردانہ حملے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے...
    سٹی42:  انٹیلی جنس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) نے تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے بلوچستان میں اپنے پراکسیز کو فعال کر دیا ہے۔ پہلگام میں پچھلے جھوٹے فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد، RAW مبینہ طور پر بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور فتنہ الخوارج  گروپوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی افغان شہریوں کو بھی گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ فتنہ ال ہندوستان  نےمعصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا 2021 میں طالبان حکمرانوں کی افغانستان سے واپسی کے بعد سے پاکستان نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی...
    پرندے بھی محبت کی زبان سمجھتے ہیں بلکہ اس کا جواب بھی محبت سے ہی دیتے ہیں۔ 10 برس قبل کسی شکاری کے ہاتھوں زخمی ہوکر ایک بگلا دریائے سندھ پر واقع کوٹری بیراج میں جاگرا تھا۔ یہ منظر وہاں موجود ماہی گیر مجید ملاح نے بھی دیکھا جس نے بگلے کو پانی سے نکال کر نہ صرف علاج کرواکر اس کی زندگی بچائی بلکہ اسے اپنے گھر کا ایک فرد بھی بنالیا۔ یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار گزشتہ 10 برس سے یہ آبی پرندہ مجید ملاح کے ساتھ کیسے رہتا ہے، کیا کھاتا ہے اور اپنی زندگی کیسے گزار رہا ہے نیز مجید ملاح سے اس کی لازوال دوستی...
    اسلام آباد: بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ جعفر ایکسپریس واقعے کی ویڈیو نشر کر کے بھارتی چینلز کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل میں بی ایل اے کی ویڈیو دکھا کر دہشتگردانہ کارروائیوں کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ دہشت گردی کو کھلے عام دکھایا جا رہا ہے۔ بھارت نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی نئی چال چل رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں شاہین میزائل استعمال کرنے سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کے بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کردیا۔بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔ بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا، تاہم تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بغیر تصدیق کے اس جھوٹے دعوے کو بڑھا چکے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد "جوہری بلیک میلنگ" کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اشتعال انگیز خبریں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آپریشن میں جدید گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، اور درست نشانے والے طویل الفاصلہ توپ خانے کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کا شاہین میزائل کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوؤں پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ بھارتی فوج نے خود اپنی جاری کردہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، بعض بھارتی میڈیا ادارے تاحال گمراہ کن بیانیہ...
    پاکستان نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں شاہین میزائل استعمال کرنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل سے حملہ کرنے کا بھارتی الزام غلط ہے. پاکستان کی طرف سے استعمال کیے گئے ہھتیاروں کی فہرست آئی ایس پی آر کی 12 مئی کی پریس ریلیز میں موجود ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے بھارتی میڈیا کے پاکستان پر شاہین میزائل استعمال کرنے کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں بیان جاری کیا گیا ہے. جس میں دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے. ان بھارتی دعوؤں میں کہا گیا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران شاہین میزائل استعمال...
    دفتر خارجہ نے پاکستان کے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کر دیے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد سے اس حوالے سے کہا کہ شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد اور من گھڑت ہے۔ بھارتی فوج کا ویڈیو دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ہٹا دیا گیا، ویڈیو ہٹانے کے باوجود بھارتی میڈیا نے جھوٹا بیانیہ پھیلایا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا  کہ بھارتی فوج نے ویڈیو سے متعلق وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔انھوں نے کہا ماہرین کے مطابق یہ مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا جنگ بندی پر غلط بیانی اور ایٹمی بلیک میلنگ کے بیانیے سے جڑا ہے، 12...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارت کے ذرائع ابلاغ کے بنیاد دعوﺅں کو مسترد کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوﺅں کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا تاہم، تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بغیر تصدیق کے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) پاکستان کی جانب سے آپریشن بُنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ذرائع ابلاغ کی پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوؤں پر ترجمان دفتر خارجہ نے مؤقف جاری کردیا، اس حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کردیا۔ ترجمان فارن آفس شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں، بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ...
    پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں شاہین میزائل استعمال کرنے سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کے بےبنیاد دعوؤں کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا، تاہم، تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بغیر تصدیق کے اس جھوٹے دعوے کو بڑھا چکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا...